الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
20. بَابٌ .
بلا عنوان
حدیث نمبر: 4860
وَلِأَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" إِنَّ بِلَالًا يُؤَذِّنُ بِلَيْلٍ ; فَكُلُوا، وَاشْرَبُوا حَتَّى يُؤَذِّنَ ابْنُ أُمِّ مَكْتُومٍ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ روایت منقول ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک بلال رات میں (یعنی صبح صادق ہونے سے پہلے ہی) اذان دے دیتا ہے، تو تم لوگ اس وقت تک کھاتے پیتے رہو جب تک ابن ام مکتوم اذان نہیں دیتا“۔
یہ روایت بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4860]
یہ روایت بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4860]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 4861
وَعَنْ حَبِيبِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ: سَمِعْتُ عَمَّتِي تَقُولُ - وَكَانَتْ حَجَّتْ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَتْ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" إِنَّ ابْنَ أُمِّ مَكْتُومٍ يُنَادِي بِلَيْلٍ، فَكُلُوا وَاشْرَبُوا حَتَّى يُنَادِيَ بِلَالٌ". أَوْ:" إِنَّ بِلَالًا يُنَادِي بِلَيْلٍ، فَكُلُوا وَاشْرَبُوا حَتَّى يُؤَذِّنَ ابْنُ أُمِّ مَكْتُومٍ". وَكَانَ يَصْعَدُ هَذَا وَيَنْزِلُ هَذَا، فَنَتَعَلَّقُ بِهِ فَنَقُولُ: كَمَا أَنْتَ حَتَّى نَتَسَحَّرَ.
حبیب بن عبدالرحمن بیان کرتے ہیں: میں نے اپنی پھوپھی کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا جنہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ حج کرنے کا شرف حاصل ہے وہ بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ فرماتے تھے: ابن ام مکتوم رات میں (یعنی صبح صادق ہونے سے کچھ پہلے ہی) اذان دے دیتا ہے، تو تم لوگ اس وقت تک کھاتے پیتے رہو جب تک بلال اذان نہیں دیتا (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) بلال رات میں ہی اذان دے دیتا ہے، تو تم لوگ اس وقت تک کھاتے پیتے رہو جب تک ابن ام مکتوم اذان نہیں دے دیتا۔ راوی خاتون بیان کرتی ہیں: (دونوں صاحبان کی اذان میں اتنا فرق ہوتا تھا) کہ ایک چڑھ رہے ہوتے تھے، اور دوسرے اتر رہے ہوتے تھے تو ہم ان سے کہتے تھے کہ ابھی آپ ٹھہر جائیں ہم سحری کر لیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4861]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (433/6)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
حدیث نمبر: 4862
وَفِي رِوَايَةٍ:" إِذَا أَذَّنَ ابْنُ [ أُمِّ ] مَكْتُومٍ فَكُلُوا وَاشْرَبُوا". مِنْ غَيْرِ شَكٍّ.
قُلْتُ: رَوَاهُ النَّسَائِيُّ بِاخْتِصَارٍ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قُلْتُ: رَوَاهُ النَّسَائِيُّ بِاخْتِصَارٍ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”جب ابن ام مکتوم اذان دے تو تم کھاتے پیتے رہو“ یعنی اس روایت میں کوئی شک نہیں ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام نسائی رحمہ اللہ نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4862]
یہ روایت امام نسائی رحمہ اللہ نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4862]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 4863
وَعَنْ شَيْبَانَ أَنَّهُ غَدَا إِلَى الْمَسْجِدِ، فَجَلَسَ إِلَى بَعْضِ حُجَرِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَسَمِعَ صَوْتَهُ فَقَالَ:" أَبَا يَحْيَى؟". قَالَ: نَعَمْ. قَالَ:" ادْخُلْ". فَدَخَلَ فَرَأَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَغَدَّى قَالَ:" هَلُمَّ إِلَى الْغَدَاءِ". فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي أُرِيدُ الصِّيَامَ. قَالَ:" وَأَنَا أُرِيدُ الصِّيَامَ، إِنَّ مُؤَذِّنَنَا فِي بَصَرِهِ سُوءٌ ; أَذَّنَ قَبْلَ الْفَجْرِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ قَيْسُ بْنُ الرَّبِيعِ ; وَثَّقَهُ شُعْبَةُ وَالثَّوْرِيُّ، وَفِيهِ كَلَامٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ قَيْسُ بْنُ الرَّبِيعِ ; وَثَّقَهُ شُعْبَةُ وَالثَّوْرِيُّ، وَفِيهِ كَلَامٌ.
سیدنا شیبان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: وہ مسجد کی طرف گئے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک حجرے کے پاس بیٹھ گئے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی آواز سنی تو فرمایا: ابویحیی ہو؟ انہوں نے عرض کی: جی ہاں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اندر آ جاؤ وہ اندر گئے تو انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ ناشتہ کر رہے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ناشتے کی طرف آؤ انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میرا روزہ رکھنے کا ارادہ ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میرا بھی روزہ رکھنے کا ارادہ ہے ہمارے مؤذن کی بینائی میں کچھ کمزوری ہے وہ صبح صادق ہونے سے پہلے اذان دے دیتا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی قیس بن ربیع ہے، جسے شعبہ اور ثوری نے ”ثقہ“ قرار دیا ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4863]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7228)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 4864
وَعَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" إِنَّ بِلَالًا يُنَادِي بِلَيْلٍ ; فَكُلُوا وَاشْرَبُوا حَتَّى يُنَادِيَ ابْنُ أُمِّ مَكْتُومٍ". وَكَانَ ابْنُ مَكْتُومٍ لَا يُؤَذِّنُ حَتَّى يُقَالَ لَهُ: أَصْبَحْتَ أَصْبَحْتَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”بلال رات میں ہی (یعنی صبح صادق ہونے سے کچھ پہلے ہی) اذان دے دیتا ہے، تو تم اس وقت تک کھاتے پیتے رہو جب تک ابن ام مکتوم اذان نہیں دیتا“۔ (راوی بیان کرتے ہیں) سیدنا ابن (اُم) مکتوم رضی اللہ عنہ اس وقت تک اذان نہیں دیتے تھے، جب تک ان سے یہ کہا: نہیں جاتا تھا: صبح صادق ہو گئی ہے صبح صادق ہو گئی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4864]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4864]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5773) اخرجه الطبراني فى المعجم الأوسط (1902)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5773، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1902»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
حدیث نمبر: 4865
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: تَسَحَّرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ لَيْلَةٍ وَعِنْدَهُ قَوْمٌ، فَجَاءَ عَلْقَمَةُ بْنُ عُلَاثَةَ الْعَامِرِيُّ، فَدَعَا لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِرَأْسٍ، فَجَاءَ بِلَالٌ لِيُؤَذِّنَ بِالصَّلَاةِ فَقَالَ:" رُوَيْدَكَ يَا بِلَالُ، يَتَسَحَّرُ عَلْقَمَةُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ قَيْسُ بْنُ الرَّبِيعِ ; وَثَّقَهُ شُعْبَةُ، وَسُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ، وَفِيهِ كَلَامٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ قَيْسُ بْنُ الرَّبِيعِ ; وَثَّقَهُ شُعْبَةُ، وَسُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ، وَفِيهِ كَلَامٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک رات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سحری کی آپ کے پاس کچھ افراد موجود تھے علقمہ بن علاثہ عامری آئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے لئے سری منگوائی پھر سیدنا بلال رضی اللہ عنہ نماز کے لئے بلانے آئے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بلال ٹھہر جاؤ! علقمہ سحری کر لے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی قیس بن ربیع ہے، جسے شعبہ اور سفیان ثوری نے ”ثقہ“ قرار دیا ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4865]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی قیس بن ربیع ہے، جسے شعبہ اور سفیان ثوری نے ”ثقہ“ قرار دیا ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4865]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 4866
وَعَنْ عَامِرِ بْنِ مَطَرٍ قَالَ: تَسَحَّرْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثُمَّ قُمْنَا إِلَى الصَّلَاةِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عامر بن مطر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سحری کی پھر ہم نماز کے لئے اٹھ گئے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4866]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4866]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 4867
وَعَنْ سَلْمَانَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" لَا يَمْنَعَنَّ بِلَالٌ أَحَدَكُمْ مِنْ سُحُورِهِ ; فَإِنَّمَا بِلَالٌ يُؤَذِّنُ لِيَرْجِعَ قَائِمُكُمُ الَّذِي فِي صَلَاتِهِ، وَيُنَبِّهَ نَائِمَكُمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ سَهْلُ بْنُ زِيَادٍ وَثَّقَهُ أَبُو حَاتِمٍ، وَفِيهِ كَلَامٌ لَا يَضُرُّ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ سَهْلُ بْنُ زِيَادٍ وَثَّقَهُ أَبُو حَاتِمٍ، وَفِيهِ كَلَامٌ لَا يَضُرُّ.
سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”بلال تم میں سے کسی ایک کو سحری کرنے سے نہ روکے کیونکہ بلال اس لئے اذان دیتا ہے تاکہ نوافل پڑھنے والا نماز ختم کر کے واپس چلا جائے اور سویا ہوا شخص بیدار ہو جائے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سہل بن زیاد ہے، جسے ابوحاتم نے ”ثقہ“ قرار دیا ہے اس کے بارے میں ایسا کلام کیا گیا ہے، جو نقصان دہ نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4867]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6135)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6135»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 4868
وَعَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ بِلَالًا يُؤَذِّنُ بِلَيْلٍ ; فَكُلُوا وَاشْرَبُوا حَتَّى يُؤَذِّنَ ابْنُ أُمِّ مَكْتُومٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ عِيَاضٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ عِيَاضٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک بلال رات میں (یعنی صبح صادق ہونے سے کچھ دیر پہلے) اذان دے دیتا ہے، تو تم لوگ کھاتے پیتے رہو جب تک ابن ام مکتوم اذان نہیں دیتا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یزید بن عیاض ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4868]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یزید بن عیاض ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4868]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4818... (4819)»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 4869
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" كُلُوا وَاشْرَبُوا حَتَّى يُؤَذِّنَ بِلَالٌ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم اس وقت تک کھاتے پیتے رہو جب تک بلال اذان نہیں دے دیتا“۔
یہ روایت ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4869]
یہ روایت ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4869]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (4385)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح