الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
22. بَابٌ: عَلَى أَيِّ شَيْءٍ يُفْطِرُ .
کون سی چیز کے ذریعے افطاری کرے؟
حدیث نمبر: 4890
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ قَالَ: رُبَّمَا أَفْطَرَ ابْنُ عُمَرَ عَلَى الْجِمَاعِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
محمد بن سیرین فرماتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہا بعض اوقات صحبت کر کے افطاری کرتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4890]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4890]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13080)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
23. بَابٌ فِيمَنْ أَفْطَرَ عَلَى مُحَرَّمٍ .
اس شخص کا بیان، جو کسی حرام چیز کے ذریعے افطاری کرے
حدیث نمبر: 4891
عَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ لِلَّهِ عَزَّ وَجَلَّ عُتَقَاءَ فِي كُلِّ لَيْلَةٍ مِنْ شَهْرِ رَمَضَانَ ; إِلَّا رَجُلٌ أَفْطَرَ عَلَى خَمْرٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَفِيهِ وَاسِطُ بْنُ الْحَارِثِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثُ مِنْ هَذَا فِي فَضْلِ شَهْرِ رَمَضَانَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَفِيهِ وَاسِطُ بْنُ الْحَارِثِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثُ مِنْ هَذَا فِي فَضْلِ شَهْرِ رَمَضَانَ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”رمضان کے مہینے کی ہر رات اللہ تعالیٰ کی طرف سے کچھ لوگوں (کو جہنم سے) آزاد کیا جاتا ہے، البتہ اس شخص کا معاملہ مختلف ہے، جو شراب کے ذریعے افطاری کرتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی واسط بن حارث ہے، اور وہ ضعیف ہے۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں، اس موضوع سے متعلق کچھ احادیث رمضان کی فضیلت سے متعلق باب میں گزر چکی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4891]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (434)، أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 408»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
24. بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا أَفْطَرَ .
جب آدمی افطاری کرے تو کیا پڑھے؟
حدیث نمبر: 4892
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَفْطَرَ قَالَ:" بِسْمِ اللَّهِ، اللَّهُمَّ لَكَ صُمْتُ، وَعَلَى رِزْقِكَ أَفْطَرْتُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ دَاوُدُ بْنُ الزِّبْرِقَانِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ دَاوُدُ بْنُ الزِّبْرِقَانِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب افطاری کرتے تھے تو یہ پڑھتے تھے: ”اللہ تعالیٰ کے نام سے برکت حاصل کرتے ہوئے اے اللہ! میں نے تیرے ہی لئے روزہ رکھا اور تیرے ہی رزق کے ذریعے میں نے افطاری کی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی داؤد بن زبرقان ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4892]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی داؤد بن زبرقان ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4892]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7545، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 875، وأخرجه شرح السنة برقم: 1741»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 4893
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَفْطَرَ قَالَ:" لَكَ صُمْتُ، وَعَلَى رِزْقِكَ أَفْطَرْتُ، فَتَقَبَّلْ مِنِّي، إِنَّكَ أَنْتَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ هَارُونَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ هَارُونَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب افطاری کرتے تھے تو یہ پڑھتے تھے: ”تیرے لیے میں نے روزہ رکھا اور تیرے ہی رزق کے ذریعے میں نے افطاری کی، تو میری طرف سے قبول فرما لے! بے شک تو سنے والا علم رکھنے والا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالملک بن ہارون ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4893]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالملک بن ہارون ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4893]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12720)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12720»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
25. بَابٌ فِيمَنْ فَطَّرَ صَائِمًا .
جو شخص روزہ دار کو افطاری کروائے
حدیث نمبر: 4894
عَنْ سَلْمَانَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ فَطَّرَ صَائِمًا عَلَى طَعَامٍ وَشَرَابٍ مِنْ حَلَالٍ صَلَّتْ عَلَيْهِ الْمَلَائِكَةُ فِي سَاعَاتِ شَهْرِ رَمَضَانَ، وَصَلَّى عَلَيْهِ جِبْرِيلُ لَيْلَةَ الْقَدْرِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْبَزَّارُ، وَزَادَ بَعْدَ قَوْلِهِ لَيْلَةَ الْقَدْرِ:" وَرُزِقَ دُمُوعًا وَرِقَّةً". قَالَ سَلْمَانُ: إِنْ كَانَ لَا يَقْدِرُ عَلَى قُوتِهِ. قَالَ: عَلَى كِسْرَةِ خُبْزٍ، أَوْ مَذْقَةِ لَبَنٍ، أَوْ شَرْبَةِ مَاءٍ، كَانَ لَهُ ذَلِكَ.
وَفِيهِ الْحَسَنُ بْنُ أَبِي جَعْفَرٍ، قَالَ ابْنُ عَدِيٍّ: لَهُ أَحَادِيثُ صَالِحَةٌ، وَهُوَ صَدُوقٌ، قُلْتُ: وَفِيهِ كَلَامٌ.

سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص روزہ دار کو حلال کھانے اور مشروب کے ذریعے افطاری کروائے تو رمضان کے مہینے کی تمام گھڑیوں میں فرشتے اس کے لئے دعائے رحمت کرتے رہتے ہیں اور شب قدر میں سیدنا جبرائیل علیہ السلام اس کے لئے دعائے مغفرت کرتے ہیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں اور امام بزار نے نقل کی ہے، اور انہوں نے شب قدر کے بعد یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: ”اس شخص کو آنسو اور رقت عطا کی جاتی ہے“۔ سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ نے عرض کی: اگر آدمی روزہ دار کو پوری خوراک فراہم کرنے پر قادر نہ ہو (تو کیا کرے؟) آپ نے فرمایا: روٹی کا ایک ٹکڑا دے دے یا دودھ کا ایک گھونٹ دے دے یا پانی کا ایک گھونٹ دے دے تو بھی اسے یہ اجر مل جائے گا۔ اس کی سند میں ایک راوی حسن بن ابوجعفر ہے۔ ابن عدی کہتے ہیں: اس کے حوالے سے صالح احادیث منقول ہیں اور وہ صدوق ہے میں یہ کہتا ہوں، اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4894]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6162)، أخرجه مسند البزار برقم: 2501، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6162»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 4895
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ فَطَّرَ صَائِمًا كَانَ لَهُ مِثْلُ أَجْرِهِ مِنْ غَيْرِ أَنْ يَنْتَقِصَ مِنْ أَجْرِهِ شَيْئًا، وَمَا عُمِلَ مِنْ أَعْمَالِ الْبِرِّ شَيْءٌ إِلَّا كَانَ أَجْرُهُ لِصَاحِبِ الطَّعَامِ مَا كَانَ قُوَّةُ الطَّعَامِ [ فِيهِ ] ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْحَكَمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْأَيْلِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْحَكَمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْأَيْلِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص روزہ دار کو افطاری کرواتا ہے اسے روزے دار کے اجر کی مانند اجر ملتا ہے، اور روزہ دار کے اجر میں کوئی کمی نہیں ہوتی جو بھی نیکی کی جاتی ہے، تو کھانا کھلانے والے کو اس کا اجر ملتا ہے، جب تک (اس) کھانے کی قوت اس روزہ دار میں موجود ہوتی ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حکم بن عبداللہ ایلی ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4895]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حکم بن عبداللہ ایلی ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4895]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7132، 8433»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 4896
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ فَطَّرَ صَائِمًا فَلَهُ مِثْلُ أَجْرِهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ الْحُسَيْنُ بْنُ رُشَيْدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ الْحُسَيْنُ بْنُ رُشَيْدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص روزہ دار کو افطاری کرواتا ہے اسے اس (روزہ دار) کے اجر کی مانند اجر ملتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حسین بن رشید ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4896]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حسین بن رشید ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4896]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11449)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11449، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 3545»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
26. بَابٌ فِيمَنْ أَكَلَ نَاسِيًا .
جو (روزہ دار شخص) بھول کر کچھ کھا لے
حدیث نمبر: 4897
عَنْ أُمِّ إِسْحَاقَ أَنَّهَا كَانَتْ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأُتِيَ بِقَصْعَةٍ مِنْ ثَرِيدٍ فَأَكَلَتْ مَعَهُ، وَمَعَهُ ذُو الْيَدَيْنِ، فَنَاوَلَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَرْقًا فَقَالَ:" يَا أُمَّ إِسْحَاقَ، أَصِيبِي مِنْ هَذَا". فَذَكَرْتُ أَنِّي صَائِمَةٌ، فَبَرَدَتْ يَدِي ; لَا أُقَدِّمُهَا وَلَا أُؤَخِّرُهَا، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا لَكِ؟". قَالَتْ: كُنْتُ صَائِمَةً فَنَسِيتُ. فَقَالَ ذُو الْيَدَيْنِ: الْآنَ بَعْدَمَا شَبِعْتِ؟! فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَتِمِّي صَوْمَكِ ; فَإِنَّمَا هُوَ رِزْقٌ سَاقَهُ اللَّهُ إِلَيْكِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ أُمُّ حَكِيمٍ ; وَلَمْ أَجِدْ لَهَا تَرْجَمَةً.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ أُمُّ حَكِيمٍ ; وَلَمْ أَجِدْ لَهَا تَرْجَمَةً.
سیدہ ام اسحاق رضی اللہ عنہما بیان کرتی ہیں: ایک مرتبہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھیں ثرید کا ایک پیالہ لایا گیا انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ اس کو کھا لیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سیدنا ذوالیدین رضی اللہ عنہ بھی تھے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس خاتون کو ایک گوشت والی ہڈی پکڑائی اور فرمایا: اے اُم اسحاق یہ بھی لو سیدہ اُم اسحاق رضی اللہ عنہ کہتی ہیں مجھے یاد آیا: میرا تو روزہ ہے میرے ہاتھ ٹھنڈے ہو گئے میں نہ ہاتھ آگے کروں نہ پیچھے کروں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تمہیں کیا ہوا ہے۔ انہوں نے عرض کی: میرا تو روزہ تھا میں بھول گئی سیدنا ذوالیدین رضی اللہ عنہ نے کہا: اب پیٹ بھر جانے کے بعد تمہیں یاد آیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اپنا روزہ مکمل کرو! یہ وہ رزق تھا جو اللہ تعالیٰ نے تمہاری طرف بھیجا تھا۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی اُم حکیم ہیں میں نے کسی کو اس خاتون کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4897]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (196/25)، أخرجه مسند أحمد برقم: 26529»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 4898
وَعَنِ الْحَسَنِ قَالَ: بَلَغَنِي أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" إِذَا كَانَ أَحَدُكُمْ صَائِمًا، فَنَسِيَ فَأَكَلَ، أَوْ شَرِبَ فَلْيُتِمَّ صَوْمَهُ ; فَإِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ أَطْعَمَهُ وَسَقَاهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَهُوَ مُرْسَلٌ صَحِيحُ الْإِسْنَادِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَهُوَ مُرْسَلٌ صَحِيحُ الْإِسْنَادِ.
حسن بصری روایت کرتے ہیں مجھ تک یہ روایت پہنچی ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب تم میں سے کسی ایک شخص نے روزہ رکھا ہو اور وہ بھول کر کچھ کھا لے یا کچھ پی لے تو اسے اپنا روزہ مکمل کرنا چاہیے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے اسے کھلایا اور پلایا ہو گا“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔
یہ روایت ”مرسل“ ہے، لیکن سند کے اعتبار سے صحیح ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4898]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔
یہ روایت ”مرسل“ ہے، لیکن سند کے اعتبار سے صحیح ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4898]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (493/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 10020، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1727»
الحكم على الحديث:
إسناده مرسل
حدیث نمبر: 4899
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ: سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ صَائِمٍ أَكَلَ وَشَرِبَ نَاسِيًا فَلَمْ يَأْمُرْهُ بِالْقَضَاءِ، وَقَالَ:" إِنَّمَا ذَلِكَ طَعَامٌ أَطْعَمَهُ اللَّهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ الْعَرْزَمِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ الْعَرْزَمِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ایسے روزہ دار کے بارے میں دریافت کیا گیا: جو بھول کر کچھ کھا یا پی لیتا ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے قضاء کا حکم نہیں دیا اور آپ نے فرمایا: یہ وہ کھانا ہے، جو اللہ تعالی نے اسے کھلایا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عبیداللہ عرزمی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4899]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عبیداللہ عرزمی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4899]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف