🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
56. بَابُ الصِّيَامِ فِي شَهْرِ اللَّهِ الْمُحَرَّمِ وَالْأَشْهُرِ الْحُرُمِ .
اللہ تعالیٰ کے مہینے محرم اور حرمت والے مہینوں کے روزوں کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5150
وَعَنْ جُنْدُبِ بْنِ سُفْيَانَ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" إِنَّ أَفْضَلَ الصَّلَاةِ بَعْدَ الْمَفْرُوضَةِ الصَّلَاةُ فِي جَوْفِ اللَّيْلِ، وَأَفْضَلَ الصِّيَامِ بَعْدَ رَمَضَانَ شَهْرُ اللَّهِ الَّذِي تَدْعُونَهُ الْمُحَرَّمَ".
قُلْتُ: عَزَاهُ فِي الْأَطْرَافِ إِلَى النَّسَائِيِّ، وَلَمْ أَجِدْهُ فِي نُسْخَتِي، وَهُوَ فِي الْكُبْرَى.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا جندب بن سفیان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ ارشاد فرمایا کرتے تھے: ”فرض نماز کے بعد سب سے زیادہ فضیلت والی نماز وہ ہے، جو نصف رات وقت ادا کی جائے اور رمضان کے بعد سب سے زیادہ فضیلت والا روزہ اللہ تعالیٰ کے مہینے کا روزہ ہے، جسے تم محرم کا نام دیتے ہو“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”اطراف“ کے مصنف نے اس کی نسبت امام نسائی رحمہ اللہ کی طرف کی ہے، لیکن میں نے اپنے پاس موجود نسخے میں
یہ روایت نہیں پائی ہے یہ ”سنن کبری“ میں موجود ہے۔

یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 5150]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1695)، أخرجه سنن النسائي برقم: 1614، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1695، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6413»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5151
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ صَامَ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ مِنْ شَهْرٍ حَرَامٍ الْخَمِيسَ وَالْجُمُعَةَ وَالسَّبْتَ كُتِبَ لَهُ عِبَادَةُ سِتِّينَ سَنَةً".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ عَنْ يَعْقُوبَ بْنِ مُوسَى الْمَدَنِيِّ عَنْ مَسْلَمَةَ، وَيَعْقُوبُ مَجْهُولٌ وَمَسْلَمَةُ هُوَ ابْنُ رَاشِدٍ الْحِمَّانِيُّ ; قَالَ فِيهِ أَبُو حَاتِمٍ الرَّازِيُّ: مُضْطَرِبُ الْحَدِيثِ. وَقَالَ الْأَزْدِيُّ فِي الضُّعَفَاءِ: لَا يُحْتَجُّ بِهِ، وَأَوْرَدَ لَهُ هَذَا الْحَدِيثَ. وَأَبُوهُ رَاشِدُ بْنُ نَجِيحٍ أَبُو مُحَمَّدٍ الْحِمَّانِيُّ أَخْرَجَ لَهُ ابْنُ مَاجَهْ، وَقَالَ أَبُو حَاتِمٍ: صَالِحُ الْحَدِيثِ. وَذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ، وَقَالَ: رُبَّمَا أَخْطَأَ، وَقَالَ ابْنُ الْجَوْزِيِّ: إِنَّهُ مَجْهُولٌ. وَلَيْسَ كَمَا قَالَ: فَقَدْ رَوَى عَنْهُ حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ وَابْنُ الْمُبَارَكِ وَأَبُو نُعَيْمٍ الْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ وَآخَرُونَ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص حرمت والے مہینوں میں تین روزے رکھے جمعرات جمعہ اور ہفتہ کے دن تو اس کے لئے ساٹھ سال کی عبادت نوٹ کی جاتی ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں یعقوب بن موسیٰ مدنی کے حوالے سے مسلمہ سے نقل کی ہے۔ یعقوب نامی راوی مجہول ہے، اور مسلمہ نامی راوی مسلمہ بن راشد حمانی ہے، جس کے بارے میں ابوحاتم نے یہ کہا: ہے: یہ مضطرب الحدیث ہے ازدی نے ضعفاء میں یہ بات بیان کی ہے کہ اس سے استدلال نہیں کیا جائے گا انہوں نے اس کے حوالے سے یہ حدیث روایت کی ہے اس کا باپ راشد بن نجیح ابومحمد حمانی ہے، جس کے حوالے سے امام ابن ماجہ نے روایت نقل کی ہے۔ ابوحاتم کہتے ہیں: یہ صالح الحدیث ہے۔ ابن حبان نے اس کا تذکرہ کتاب ”الثقات“ میں کیا ہے، اور یہ بات بیان ہے کہ یہ بعض اوقات غلطی کر جاتا ہے۔ ابن جوزی کہتے ہیں: یہ مجہول ہے، حالانکہ ویسا نہیں ہے، جس طرح انہوں نے بیان کیا ہے کیونکہ حماد بن زید، عبداللہ بن مبارک، ابونعیم فضل بن دکین اور دیگر حضرات نے اس سے روایات نقل کی ہیں (اور ایسا شخص مجہول نہیں ہو سکتا)۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 5151]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1810)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1810»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
57. بَابٌ فِي صِيَامِ رَجَبٍ .
رجب کے روزوں کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5152
عَنْ خَرَشَةَ بْنِ الْحُرِّ قَالَ: رَأَيْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ يَضْرِبُ أَكُفَّ الرِّجَالِ فِي صَوْمِ رَجَبٍ حَتَّى يَضَعُونَهَا فِي الطَّعَامِ وَيَقُولُ: رَجَبٌ وَمَا رَجَبٌ، إِنَّمَا رَجَبٌ شَهْرٌ كَانَ يُعَظِّمُهُ أَهْلُ الْجَاهِلِيَّةِ فَلَمَّا جَاءَ الْإِسْلَامُ تُرِكَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْحَسَنُ بْنُ جَبَلَةَ ; وَلَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
خوشہ بن حربیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو رجب کے روزوں کے حوالے سے لوگوں کی ہتھیلیوں پر مارتے ہوئے دیکھا ہے یہاں تک کہ وہ ان کے (ہاتھ) کھانے میں کھانا رکھ دیتے تھے، اور یہ کہتے تھے رجب یہ رجب کیا ہے؟ رجب ایک ایسا مہینہ ہے کہ زمانہ جاہلیت کے لوگ اس کی تعظیم کیا کرتے تھے، جب اسلام آ گیا تو اسے ترک کر دیا گیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حسن بن جبلہ ہے میں نے کسی کو اس کا ذکر کرتے ہوئے نہیں پایا ہے اس کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 5152]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5153
وَعَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ سَعِيدٍ عَنْ أَبِيهِ - قَالَ عُثْمَانُ: وَكَانَتْ لَهُ صُحْبَةٌ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" رَجَبٌ شَهْرٌ عَظِيمٌ يُضَاعِفُ اللَّهُ فِيهِ الْحَسَنَاتِ مَنْ صَامَ يَوْمًا مِنْ رَجَبٍ فَكَأَنَّمَا صَامَ سَنَةً وَمَنْ صَامَ مِنْهُ سَبْعَةَ أَيَّامٍ غُلِّقَتْ عَنْهُ سَبْعَةُ أَبْوَابِ جَهَنَّمَ وَمَنْ صَامَ مِنْهُ ثَمَانِيَةَ أَيَّامٍ فُتِحَتْ لَهُ ثَمَانِيَةُ أَبْوَابِ الْجَنَّةِ وَمَنْ صَامَ عَشَرَةَ أَيَّامٍ لَمْ يَسْأَلِ اللَّهَ شَيْئًا إِلَّا أَعْطَاهُ وَمَنْ صَامَ مِنْهُ خَمْسَةَ عَشَرَ يَوْمًا نَادَى مُنَادٍ فِي السَّمَاءِ: قَدْ غُفِرَ لَكَ مَا مَضَى فَاسْتَأْنِفِ الْعَمَلَ. وَمَنْ زَادَ زَادَهُ اللَّهُ، وَفِي رَجَبٍ حَمَلَ اللَّهُ نُوحًا فِي السَّفِينَةِ فَصَامَ رَجَبَ وَأَمَرَ مَنْ مَعَهُ أَنْ يَصُومُوا".
قُلْتُ: فَذَكَرَ الْحَدِيثَ وَقَدْ تَقَدَّمَ بِتَمَامِهِ وَالْكَلَامُ عَلَيْهِ فِي صِيَامِ عَاشُورَاءَ.
عبدالعزیز بن سعید نے اپنے والد کا یہ بیان نقل کیا ہے عثمان نامی راوی کہتے ہیں: ان کے والد کو صحابی ہونے کا شرف حاصل ہے وہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”رجب ایک عظیم مہینہ ہے، جس میں اللہ تعالیٰ نیکیوں کو کئی گنا کر دیتا ہے، جو شخص رجب کے ایک دن کا روزہ رکھتا ہے، تو گویا اس نے پورا سال روزے رکھے اور جو شخص اس کے سات دن روزے رکھتا ہے، تو اس کے لئے جہنم کے ساتوں دروازے بند کر دیے جاتے ہیں جو شخص اس کے آٹھ دن روزے رکھتا ہے اس کے لئے جنت کے آٹھوں دروازے کھول دیے جاتے ہیں جو شخص دس دن روزے رکھتا ہے وہ اللہ تعالیٰ سے جو بھی چیز مانگتا ہے اللہ تعالیٰ وہ چیز اسے عطا کر دیتا ہے، جو شخص پندرہ دن روزے رکھتا ہے، تو آسمان سے ایک منادی پکار کر یہ کہتا ہے تمہارے گزشتہ گناہوں کی مغفرت ہو گئی ہے تم نئے سرے سے عمل کرو اور جو شخص زیادہ (نیکی) کرتا ہے، تو اللہ تعالیٰ بھی اسے زیادہ (اجر و ثواب عطا کرتا ہے) اور رجب کے مہینے میں اللہ تعالیٰ نے سیدنا نوح علیہ السلام کو کشتی پر سوار کروایا تھا، تو انہوں نے رجب کے مہینے کے روزے رکھے تھے، اور اپنے ساتھیوں کو بھی روزے رکھنے کا حکم دیا تھا“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں، اس کے بعد انہوں نے پوری حدیث ذکر کی ہے، جو مکمل روایت اس سے پہلے گزر چکی ہے، اور اس پر کلام بھی گزر چکا ہے، جو عاشوراء کے روزے سے متعلق باب میں گزرا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 5153]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5538»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدا ¤ قال الهيثمي:رواه الطبراني في الكبير، وفيه عثمان بن مطر الشيباني، وهو ضعيف جدا (3/188)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5154
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمْ يُتِمَّ صَوْمَ شَهْرٍ بَعْدَ رَمَضَانَ إِلَّا رَجَبَ وَشَعْبَانَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ يُوسُفُ بْنُ عَطِيَّةَ الصَّفَّارُ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے رمضان کے بعد کسی بھی مہینے کے پورے روزے نہیں رکھے البتہ رجب اور شعبان کا معاملہ مختلف ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یوسف بن عطیہ صفار ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 5154]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9418»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
58. بَابُ الصِّيَامِ فِي شَعْبَانَ .
شعبان کے روزے رکھنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5155
عَنْ أَنَسِ بْنِ سِيرِينَ قَالَ: أَتَيْنَا أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ فِي يَوْمِ خَمِيسٍ فَدَعَا بِمَائِدَتِهِ فَدَعَاهُمْ إِلَى الْغَدَاءِ فَتَغَدَّى بَعْضُ الْقَوْمِ وَأَمْسَكَ بَعْضٌ، ثُمَّ أَتَوْهُ فِي يَوْمِ الِاثْنَيْنِ فَفَعَلَ بِمِثْلِهَا ثُمَّ دَعَا بِمَائِدَتِهِ فَدَعَاهُمْ إِلَى الْغَدَاءِ فَأَكَلَ بَعْضُ الْقَوْمِ وَأَمْسَكَ بَعْضٌ، فَقَالَ لَهُمْ أَنَسٌ: لَعَلَّكُمُ اثْنَايُونَ لَعَلَّكُمْ خَمِيسُونَ؟ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصُومُ وَلَا يُفْطِرُ حَتَّى نَقُولَ: مَا فِي نَفْسِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُفْطِرَ الْعَامَ ثُمَّ يُفْطِرُ فَلَا يَصُومُ حَتَّى نَقُولَ: مَا فِي نَفْسِهِ أَنْ يَصُومَ الْعَامَ وَكَانَ أَحَبُّ الصَّوْمِ إِلَيْهِ فِي شَعْبَانَ. قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ طَرَفٌ مِنْهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عُثْمَانُ بْنُ رَشِيدٍ الثَّقَفِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
انس بن سیرین بیان کرتے ہیں: ہم جمعرات کے دن سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے انہوں نے دسترخوان منگوایا اور لوگوں کو کھانا کھانے کی دعوت دی تو حاضرین میں سے کچھ لوگوں نے کھانا کھا لیا اور کچھ لوگوں نے کھانا نہیں کھایا پھر وہ لوگ پیر کے دن ان کی خدمت میں حاضر ہوئے تو پھر ایسا ہی ہوا انہوں نے دسترخوان منگوایا اور لوگوں کو کھانے کی دعوت دی تو کچھ لوگوں نے کھانا کھا لیا اور کچھ نے نہیں کھایا سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے ان لوگوں سے کہا: شاید تم لوگ پیر کے ماننے والے ہو، اور شاید تم لوگ جمعرات کے ماننے والے ہو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم (نفلی) روزے رکھا کرتے تھے۔ آپ کوئی روزه ترک نہیں کرتے تھے، یہاں تک کہ ہم یہ سوچتے تھے کہ اب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کوئی بھی نفلی روزہ ترک نہیں کریں گے پھر آپ نفلی روزے ترک کرنا شروع کر دیتے تھے، اور کوئی روزہ نہیں رکھتے تھے، یہاں تک کہ ہم یہ سوچتے تھے کہ اس سال آپ کوئی نفلی روزہ نہیں رکھیں گے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے نزدیک سب سے زیادہ پسندیدہ روزے شعبان کے تھے۔ علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”صحیح“ میں اس روایت کا کچھ حصہ منقول ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عثمان بن رشید ثقفی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 5155]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (230/3)، أخرجه صحيح البخاري برقم: 1090، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 769، وأخرجه سنن النسائي برقم: 1627، وأخرجه مسند أحمد برقم: 12990»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5156
وَعَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَصُومُ شَعْبَانَ كُلَّهُ قَالَتْ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَحَبُّ الشُّهُورِ إِلَيْكَ أَنْ تَصُومَهُ شَعْبَانُ؟ قَالَ:" إِنَّ اللَّهَ يَكْتُبُ عَلَى كُلِّ نَفْسٍ مَنِيَّةٍ تِلْكَ السَّنَةَ، فَأُحِبُّ أَنْ يَأْتِيَنِي أَجَلِي وَأَنَا صَائِمٌ".
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ طَرَفٌ مِنْهُ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ مُسْلِمُ بْنُ خَالِدٍ الزَّنْجِيُّ، وَفِيهِ كَلَامٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم شعبان کا پورا مہینہ روزے رکھا کرتے تھے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا روزے رکھنے کے حوالے سے آپ کے نزدیک سب سے زیادہ پسندیدہ مہینہ شعبان کا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بے شک اللہ تعالیٰ ہر جان کے حوالے سے اس سال کے مخصوص معاملات مقرر کر دیتا ہے (یعنی اس سال میں جس نے مرنا ہے۔ ان کی معلومات فرشتوں کو منتقل کر دیتا ہے) تو مجھے یہ پسند ہے کہ جب میری موت کا حکم آئے، تو میں نے روزہ رکھا ہوا ہو۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”صحیح“ میں اس کا ایک حصہ منقول ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی مسلم بن خالد زنگی ہے اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 5156]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (4911)، أخرجه صحيح البخاري برقم: 1869، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1156، وأخرجه سنن النسائي برقم: 2356، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 2434، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1710، وأخرجه مسند أحمد برقم: 25592، وأخرجه موطأ مالك برقم: 688، وأخرجه فتح الباري برقم: 1886، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3178، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2241»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5157
وَعَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصُومُ حَتَّى نَقُولَ: لَا يُفْطِرُ. وَيُفْطِرُ حَتَّى نَقُولَ: لَا يَصُومُ. وَكَانَ أَكْثَرُ صَوْمِهِ فِي شَعْبَانَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ صَهْبَانَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نفلی روزے رکھا کرتے تھے، یہاں تک کہ ہم یہ کہتے تھے: اب آپ کوئی نفلی روزہ ترک نہیں کریں گے پھر آپ نفلی روزے ترک کر دیتے تھے، یہاں تک کہ ہم یہ کہتے تھے اب آپ کوئی نفلی روزہ نہیں رکھیں گے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سب سے زیادہ روزے شعبان میں رکھا کرتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عمر بن صھبان ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 5157]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5805)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5805، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1794، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 3144»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5158
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَصِلُ شَعْبَانَ بِرَمَضَانَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ يُوسُفُ بْنُ عَطِيَّةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم شعبان کو رمضان کے ساتھ ملا دیتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یوسف بن عطیہ ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 5158]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1794)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5133»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5159
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَصِلُ شَعْبَانَ بِرَمَضَانَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم (روزے رکھتے ہوئے) شعبان کو رمضان کے ساتھ ملا دیتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 5159]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7750)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7750»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں