🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
44. بَابٌ فِيمَا يَقْتُلُهُ الْمُحْرِمُ .
کس جانور کو محرم (یعنی احرام والا شخص) قتل کر سکتا ہے؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5408
وَعَنْ أَبِي رَافِعٍ قَالَ: بَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي صَلَاتِهِ إِذْ ضَرَبَ شَيْئًا فِي صَلَاتِهِ ; فَإِذَا هِيَ عَقْرَبٌ ضَرَبَهَا فَقَتَلَهَا، وَأَمَرَ بِقَتْلِ الْعَقْرَبِ وَالْحَيَّةِ وَالْفَأْرَةِ وَالْحِدَأَةِ لِلْمُحْرِمِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ يُوسُفُ بْنُ نَافِعٍ، ذَكَرَهُ ابْنُ أَبِي حَاتِمٍ وَلَمْ يُجَرِّحْهُ، وَلَمْ يُوَثِّقْهُ، وَذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ.
سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نماز ادا کر رہے تھے اسی دوران آپ نے کسی چیز کو مارا وہ ایک بچھو تھا جسے آپ نے مار کے قتل کر دیا تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بچھو سانپ چوہے، اور چیل کو مار دینے کا حکم احرام والے شخص کو دیا ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یوسف بن نافع ہے، جس کا ذکر ابن ابوحاتم نے کیا ہے۔ انہوں نے اس پر نہ جرح کی ہے، اور نہ اس کی توثیق کی ہے۔ ابن حبان نے اس کا تذکرہ کتاب ”الثقات“ میں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5408]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1096)، أخرجه مسند البزار برقم: 3887»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5409
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اقْتُلُوا الْوَزَغَ وَلَوْ فِي جَوْفِ الْكَعْبَةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ قَيْسٍ الْمَكِّيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم چھپکلی کو مار دو! خواہ وہ خانہ کعبہ کے اندر ہو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عمر بن قیس کی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5409]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11495)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11495، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6297»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
45. بَابٌ فِي لَحْمِ الصَّيْدِ لِلْمُحْرِمِ .
احرام والے شخص کے لئے شکار کے گوشت کا حکم
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5410
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ نَوْفَلٍ قَالَ: كَانَ أَبِي الْحَارِثُ عَلَى أَمْرٍ مِنْ أَمْرِ مَكَّةَ (فِي زَمَنِ عُثْمَانَ، فَأَقْبَلَ عُثْمَانُ إِلَى مَكَّةَ) فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ: فَاسْتَقْبَلْتُ عُثْمَانَ بِالنُّزُلِ بِقُدَيْدٍ فَاصْطَادَ أَهْلُ الْمَاءِ حَجَلًا فَطَبَخْنَاهُ بِمَاءٍ وَمِلْحٍ فَجَعَلْنَاهُ عَرَاقًا لِلثَّرِيدِ، فَقَدَّمْنَاهُ إِلَى عُثْمَانَ وَأَصْحَابِهِ فَأَمْسَكُوا، فَقَالَ عُثْمَانٌ: صَيْدٌ لَمْ نَصْطَدْهُ، وَلَمْ نَأْمُرْ بِصَيْدِهِ، اصْطَادَهُ قَوْمٌ حِلٌّ فَأَطْعِمُونَاهُ فَمَا بَأْسٌ؟ فَقَالَ عُثْمَانُ: مَنْ يَقُولُ هَذَا؟ قَالُوا: عَلِيٌّ. فَبَعَثَ إِلَى عَلِيٍّ فَجَاءَهُ. قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْحَارِثِ: فَكَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَى عَلِيٍّ حِينَ جَاءَ، وَهُوَ يَجُبُّ الْخَبَطَ عَنْ كَفَّيْهِ، فَقَالَ لَهُ عُثْمَانُ: صَيْدٌ لَمْ نَصْطَدْهُ، وَلَمْ نَأْمُرْ بِصَيْدِهِ، اصْطَادَ قَوْمٌ حِلٌّ، فَأَطْعَمُونَاهُ فَمَا بَأْسٌ؟ قَالَ: فَغَضِبَ عَلِيٌّ وَقَالَ: أَنْشُدُ اللَّهَ رَجُلًا شَهِدَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ أُتِيَ بِقَائِمَةِ حِمَارِ وَحْشٍ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّا قَوْمٌ حُرُمٌ فَأَطْعِمُوهُ أَهْلَ الْحِلِّ"؟. قَالَ: فَشَهِدَ اثْنَا عَشَرَ رَجُلًا مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثُمَّ قَالَ عَلِيٌّ: أَنْشُدُ اللَّهَ رَجُلًا شَهِدَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ (حِينَ) أُتِيَ بِبَيْضِ النَّعَامِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّا قَوْمٌ حُرُمٌ فَأَطْعِمُوهُ أَهْلَ الْحِلِّ"؟. قَالَ: فَشَهِدَ دُونَهُمْ فِي الْعِدَّةِ مِنَ الِاثْنَيْ عَشَرَ. قَالَ: فَثَنَى عُثْمَانُ وَرِكَهُ عَنِ الطَّعَامِ، فَدَخَلَ (رَحَاهُ) وَأَكَلَ ذَلِكَ الطَّعَامَ أَهْلُ الْمَاءِ.
قُلْتُ: رَوَى أَبُو دَاوُدَ مِنْهُ قِصَّةَ قَائِمَةِ الْحِمَارِ مِنْ غَيْرِ ذِكْرِ عِدَّةِ مَنْ شَهِدَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى بِنَحْوِهِ وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ، وَفِيهِ كَلَامٌ كَثِيرٌ وَقَدْ وُثِّقَ.
عبداللہ بن حارث بن نوفل بیان کرتے ہیں: میرے والد سیدنا حارث رضی اللہ عنہ اور سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے زمانے میں مکہ کے نگران تھے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ مکہ آئے عبداللہ کہتے ہیں: میں نے قدید کے مقام پر پڑاؤ کے دوران سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کا استقبال کیا وہاں موجود پانی والے لوگوں نے تیتروں کا شکار کیا ہم نے اسے پانی میں اور نمک میں پکایا اور اسے ثرید کی طرح بنا دیا ہم نے وہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ اور اس کے ساتھیوں کو پیش کیا وہ اس سے رک گئے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے کہا: یہ ایک شکار ہے، جسے ہم نے شکار نہیں کیا، اور اسے شکار کرنے کا ہم نے حکم بھی نہیں دیا ایسے لوگوں نے اسے شکار کیا ہے، جو احرام کے بغیر ہیں، اور انہوں نے ہمیں یہ کھانے کے لئے دیا ہے، تو اس میں حرج کی کیا بات ہے؟ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: کون شخص یہ کہتا ہے؟ کہ اس کو نہیں کھانا) لوگوں نے بتایا سیدنا علی رضی اللہ عنہ، سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو بلوایا وہ ان کے پاس آئے عبداللہ بن حارث کہتے ہیں: میں گویا اس وقت بھی دیکھ رہا ہوں کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ جب تشریف لائے تھے تو وہ اپنی ہتھیلیوں سے تنکے جھاڑ رہے تھے، سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا: ایک شکار جو ہم نے نہیں کیا، اور اس کو شکار کرنے کا ہم نے حکم بھی نہیں دیا ایسے لوگوں نے اسے شکار کیا ہے، جو احرام کے بغیر ہیں وہ اگر ہمیں کھانے کے لئے یہ دے دیتے ہیں تو اس میں حرج کیا ہے؟ راوی کہتے ہیں: سیدنا علی رضی اللہ عنہ غصے میں آ گئے انہوں نے فرمایا: میں اس شخص کو اللہ کا واسطہ دے کر دریافت کرتا ہوں جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اس وقت موجود تھا جب آپ کے پاس ایک زیبرے کے پائے لائے گئے تھے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا تھا: ہم احرام کی حالت میں ہیں تم لوگ اسے ان کو کھلا دو جو احرام میں نہ ہوں۔ راوی بیان کرتے ہیں: تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے بارہ افراد نے اس بات کی گواہی دی پھر سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں اس شخص کو اللہ کا واسطہ دے کر دریافت کرتا ہوں جو اس وقت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھا جب آپ کے پاس شتر مرغ کے انڈے لائے گئے تھے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ہم لوگ احرام کی حالت میں ہیں تو یہ ان لوگوں کو کھلاؤ جو احرام کے بغیر ہوں راوی کہتے ہیں: تو بارہ کی تعداد سے کم لوگوں نے اس بات کی گواہی دی تو سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ نے اپنا پاؤں موڑا اور کھانے سے اٹھ گئے وہ اپنی رہائشی جگہ پر تشریف لے گئے اور وہاں موجود پانی کے پاس رہنے والے لوگوں نے وہ کھانا کھایا۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ابوداؤد نے اس روایت میں سے زیبرے کے پائے والا حصہ نقل کیا ہے، اور اس میں گواہی دینے والوں کی تعداد کا ذکر نہیں کیا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ امام ابویعلیٰ نے اس کی مانند نقل کی ہے، اور امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی علی بن زید ہے اس کے بارے میں بہت زیادہ کلام کیا گیا ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5410]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (356) اخرجه احمد فى المسند (783 و 784 و 814) اخرجه البزار فى المسند (1100)، أخرجه مسند أحمد برقم: 785، وأخرجه مسند البزار برقم: 914»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5411
وَفِي رِوَايَةٍ: أُتِيَ بِخَمْسِ بَيْضَاتِ نَعَامٍ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”شتر مرغ کے پانچ انڈے لائے گئے“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5411]

الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5412
وَفِي رِوَايَةٍ عِنْدَهُ أَيْضًا: أَنَّ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ نَزَلَ قُدَيْدًا فَأُتِيَ بِالْحَجَلِ فِي الْجِفَانِ شَائِلَةً بِأَرْجُلِهَا فَأَرْسَلَ إِلَى عَلِيٍّ، وَهُوَ يُضَفِّرُ بَعِيرًا لَهُ فَجَاءَ وَالْخَبْطُ يَتَحَاتُّ مِنْ يَدَيْهِ، فَأَمْسَكَ عَلِيٌّ، فَأَمْسَكَ النَّاسُ، فَقَالَ: مَنْ هَاهُنَا مِنْ أَشْجَعَ؟ هَلْ تَعْلَمُونَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَاءَهُ أَعْرَابِيٌّ بِبَيْضَاتِ نَعَامٍ وَتَتْمِيرِ وَحْشٍ فَقَالَ:" أَطْعِمْهُنَّ أَهْلَكَ فَإِنَّا حُرُمٌ"؟. قَالُوا: بَلَى فَتَوَرَّكَ عُثْمَانُ عَلَى سَرِيرِهِ وَنَزَلَ وَقَالَ: خَبُثَتْ عَلَيْنَا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ، وَفِيهِ كَلَامٌ، وَقَدْ وُثِّقَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ایک روایت میں، جو انہوں نے نقل کی ہے، یہ الفاظ ہیں: سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ نے قدید کے مقام پر پڑاؤ کیا ایک بڑے برتن میں ان کے پاس تیتر کا گوشت لایا گیا جس کے پاؤں اوپر کی طرف اٹھے ہوئے تھے، انہوں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو پیغام بھیجا جو اپنے اونٹ کے لئے چارہ تیار کر رہے تھے وہ تشریف لائے تو وہ ہاتھوں سے تنکے جھاڑ رہے تھے سیدنا علی رضی اللہ عنہ رک گئے لوگ بھی رک گئے سیدنا علی کی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: یہاں اشجع قبیلے سے تعلق رکھنے والا کون شخص موجود ہے کیا تم لوگ یہ بات جانتے ہو کہ جب ایک دیہاتی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس شتر مرغ کے انڈے اور جنگلی جانور کے گوشت کے چھوٹے ٹکڑے لے کے آیا تھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا تھا: تم یہ چیزیں اپنے گھر والوں کو کھلا دو! کیونکہ ہم احرام کی حالت میں ہیں تو لوگوں نے جواب دیا: جی ہاں۔ تو سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ اپنے پلنگ پر بیٹھے ہوئے تھے وہ نیچے اتر آئے اور بولے: یہ ہمارے لئے خبیث ہو گیا (یعنی اب اسے کھانا ہمارے لئے درست نہیں ہے)۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی علی بن زید ہے، جس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے اس کی توثیق بھی کی گئی ہے اس کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5412]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5413
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: أُهْدِيَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَشِيقَةُ ظَبْيٍ، وَهُوَ مُحْرِمٌ فَرَدَّهَا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى وَزَادَ: قَالَ سُفْيَانُ: الْوَشِيقَةُ: لَحْمٌ يُطْبَخُ ثُمَّ يُيَبَّسُ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ایک ہرن کا ”وشیقہ“ (خشک کیا ہوا گوشت) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو تحفے کے طور پر پیش کیا گیا، آپ اس وقت احرام کی حالت میں تھے۔ آپ نے اسے واپس کر دیا۔
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ انہوں نے یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: سفیان بیان کرتے ہیں: ”وشیقہ“ اس گوشت کو کہتے ہیں جسے پکایا جائے اور پھر خشک کر لیا جائے۔ امام أحمد کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5413]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (4617,4616) اخرجه احمد فى المسند (245,40/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 23608، وأخرجه شرح معاني الآثار برقم: 3787»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5414
وَعَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَزَلَ مَرَّ الظَّهْرَانِ، فَأُهْدِيَ لَهُ عُضْوُ صَيْدٍ، فَرَدَّهُ عَلَى الرَّسُولِ وَقَالَ:" اقْرَأْ عَلَيْهِ السَّلَامَ وَقُلْ لَهُ: لَوْلَا أَنَّا حُرُمٌ مَا رَدَدْنَاهُ عَلَيْكَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ حَمَّادُ بْنُ شُعَيْبٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مرالظہران کے مقام پر پڑاؤ کیا ایک شکار کا ایک عضو آپ کو تحفے کے طور پر پیش کیا گیا تو آپ نے قاصد کو وہ واپس کر دیا اور فرمایا: اسے سلام کہنا اور اس سے یہ کہنا کہ ہم اگر احرام کی حالت میں نہ ہوتے تو یہ واپس نہ کرتے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حماد بن شعیب ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5414]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (129)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2255، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 113»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
46. بَابُ جَوَازِ أَكْلِ اللَّحْمِ لِلْمُحْرِمِ إِذَا لَمْ يَصِدْهُ أَوْ يُصَدْ لَهُ .
احرام والے شخص کے لئے گوشت کھانے کا جائز ہونا، جبکہ اس نے خود شکار نہ کیا ہو، یا اس کے لئے شکار نہ کیا گیا ہو
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5415
عَنْ عُمَيْرِ بْنِ سَلَمَةَ الضَّمْرِيِّ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ بِالْعَرْجِ، فَإِذَا هُوَ بِحِمَارٍ عَقِيرٍ فَلَمْ يَلْبَثْ أَنْ جَاءَ رَجُلٌ مِنْ بَهْزٍ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَذَا رَمِيَّتِي فَشَأْنُكُمْ بِهَا. فَأَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَبَا بَكْرٍ فَقَسَّمَهُ بَيْنَ الرِّفَاقِ ثُمَّ سَارَ حَتَّى أَتَى عَقَبَةَ الْأُثَايَةِ، فَإِذَا هُوَ بِظَبْيٍ فِيهِ سَهْمٌ، وَهُوَ حَاقِفٌ فِي ظِلِّ صَخْرَةٍ، فَأَمَرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلًا مِنْ أَصْحَابِهِ فَقَالَ:" قِفْ هَاهُنَا حَتَّى يَمُرَّ الرِّفَاقُ لَا يَرْمِيهِ أَحَدٌ بِشَيْءٍ".
قُلْتُ: ذَكَرَ الْإِمَامُ أَحْمَدُ لِعُمَيْرٍ تَرْجَمَةً، وَذَكَرَ هَذَا الْحَدِيثَ مِنْ حَدِيثِهِ نَفْسِهِ فَلِذَلِكَ ذَكَرْتُهُ، وَقَدْ رَوَاهُ النَّسَائِيُّ عَنْ عُمَيْرٍ عَنْ رَجُلٍ مِنْ بَهْزٍ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عمیر بن سلمہ ضمری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر ”عرج“ کے مقام سے ہوا وہاں ایک زخمی گدھا موجود تھا تھوڑی دیر کے بعد بہز قبیلے سے تعلق رکھنے والا ایک شخص آیا اور عرض کی: یا رسول اللہ! یہ میرے نشانے سے زخمی ہوا ہے آپ لوگ اسے استعمال کریں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو حکم دیا انہوں نے اپنے ساتھیوں کے درمیان اسے تقسیم کر دیا پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم روانہ ہوئے یہاں تک کہ ”اثایہ“ کی گھاٹی میں آئے، تو وہاں ایک ہرن موجود تھا جسے تیر لگا ہوا تھا اور وہ چٹان کے سائے میں بیٹھا ہوا تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب میں سے ایک شخص کو حکم دیا اور ارشاد فرمایا: تم یہاں ٹھہرے رہو یہاں تک کہ تمام قافلے والے یہاں سے گزر جائیں کوئی شخص اسے کوئی چیز نہ مارے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام أحمد نے سیدنا عمیر رضی اللہ عنہ کے حالات ذکر کیے ہیں اور ان کی نقل کردہ احادیث میں سے یہی حدیث نقل کی ہے، جو میں نے اسی لئے یہاں ذکر کر دی ہے
یہ روایت امام نسائی رحمہ اللہ نے عمیر کے حوالے سے بہز قبیلے سے تعلق رکھنے والے ایک شخص سے نقل کی ہے۔ امام أحمد کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5415]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5283) اخرجه احمد فى المسند (418/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 15024»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5416
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَبَا قَتَادَةَ الْأَنْصَارِيَّ عَلَى الصَّدَقَةِ، وَخَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَصْحَابُهُ مُحْرِمِينَ حَتَّى نَزَلُوا عُسْفَانَ، فَإِذَا هُمْ بِحِمَارِ وَحْشٍ. وَجَاءَ أَبُو قَتَادَةَ، وَهُوَ حِلٌّ وَنَكَّسُوا رُءُوسَهُمْ كَرَاهِيَةَ أَنْ يُبْدُوا أَبْصَارَهُمْ فَيَعْلَمَ، فَرَآهُ أَبُو قَتَادَةَ فَرَكِبَ فَرَسَهُ وَأَخَذَ الرُّمْحَ فَسَقَطَ مِنْهُ الرُّمْحُ فَقَالَ: نَاوِلُونِيهِ. فَقَالُوا: نَحْنُ مَا نُعِينُكَ عَلَيْهِ. فَحَمَلَ عَلَيْهِ فَعَقَرَهُ، فَجَعَلُوا يَشْوُونَ مِنْهُ، ثُمَّ قَالُوا: رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَ أَظْهُرِنَا. وَكَانَ تَقَدَّمَهُمْ فَلَحِقُوهُ، فَسَأَلُوهُ فَلَمْ يَرَ بِهِ بَأْسًا. قَالَ: فَأَحْسَبُهُ قَالَ:" هَلْ مَعَكُمْ مِنْهُ شَيْءٌ؟". - شَكَّ عُبَيْدُ اللَّهِ - رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوقتادہ انصاری رضی اللہ عنہ کو صدقہ کی وصولی کے لئے بھیجا پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے اصحاب احرام باندھ کر نکلے یہاں تک کہ انہوں نے عسفان کے مقام پر پڑاؤ کیا وہاں ایک زیبرا موجود تھا سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ تشریف لائے انہوں نے احرام نہیں باندھا ہوا تھا لوگوں نے اپنے سروں کو جھکا لیا اس بات کو ناپسند کرتے ہوئے کہ کہیں ان کی نگاہوں کے ذریعے سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ کو (شکار کے بارے میں) پتہ چل جائے سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ نے اسے دیکھا وہ اپنے گھوڑے پر سوار ہوئے انہوں نے نیزہ لیا ان کا نیزہ نیچے گر گیا انہوں نے فرمایا: تم لوگ یہ مجھے پکڑا دو تو ان لوگوں نے کہا: ہم اس بارے میں آپ کی مدد نہیں کریں گے پھر سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ نے اس پر حملہ کر کے اسے زخمی کر دیا لوگوں نے اس کا گوشت پکانا شروع کیا، پھر ان لوگوں نے کہا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے درمیان موجود ہیں (اور ہم آپ سے پوچھے بغیر اسے استعمال کرنے لگے ہیں) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان لوگوں سے کچھ آگے تھے وہ لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے جا کے ملے اور آپ سے اس بارے میں دریافت کیا، تو آپ نے اس میں کوئی حرج نہیں سمجھا راوی کہتے ہیں: میرا خیال ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرمایا تھا: کیا تمہارے پاس اس میں سے کچھ ہے؟ یہ شک عبیداللہ نامی راوی کو ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5416]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 22106، وأخرجه موطأ مالك برقم: 786، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1827، وأخرجه شرح معاني الآثار برقم: 3811، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 3976»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5417
وَعَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَخَّصَ فِي لَحْمِ الصَّيْدِ لِلْمُحْرِمِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَبْدُ الْكَرِيمِ بْنُ أَبِي الْمُخَارِقِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے احرام والے شخص کو شکار کے گوشت کو (کھانے) کی رخصت دی ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالکریم بن ابومخارق ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5417]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1103)، أخرجه مسند البزار برقم: 454»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں