الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
37. بَابُ الِاشْتِرَاكِ فِي الْهَدْيِ .
ہدی میں حصہ داری
حدیث نمبر: 5388
عَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ: شَرَّكَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حَجَّتِهِ بَيْنَ الْمُسْلِمِينَ فِي الْبَقَرَةِ سَبْعَةً.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حج کے موقع پر مسلمانوں میں سے سات افراد کو ایک گائے میں حصہ دار قرار دیا تھا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5388]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5388]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 22943»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 5389
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَامَ الْحُدَيْبِيَةِ شَرَّكَ بَيْنَ سَبْعَةٍ مِنْ أَصْحَابِهِ فِي الْبَدَنَةِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُعَاوِيَةُ بْنُ يَحْيَى الصَّدَفِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُعَاوِيَةُ بْنُ يَحْيَى الصَّدَفِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: حدیبیہ کے سال میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ نے اپنے اصحاب میں سے سات افراد کو قربانی کے ایک جانور میں شراکت دار قرار دیا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی معاویہ بن یحیی صدفی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5389]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی معاویہ بن یحیی صدفی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5389]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6021»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
38. بَابُ كَمْ تُجْزِئُ الْبَدَنَةُ وَالْبَقَرَةُ .
ایک اونٹ اور ایک گائے کتنے آدمیوں کی طرف سے کفایت کرتے ہیں؟
حدیث نمبر: 5390
عَنِ الشَّعْبِيِّ قَالَ: سَأَلْتُ ابْنَ عُمَرَ قُلْتُ: الْجَزُورُ وَالْبَقَرَةُ تُجْزِئُ عَنْ سَبْعَةٍ؟ قَالَ: يَا شَعْبِيُّ وَلَهَا سَبْعَةُ أَنْفُسٍ؟ قَالَ: قُلْتُ: إِنَّ أَصْحَابَ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَزْعُمُونَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَنَّ الْجَزُورَ عَنْ سَبْعَةٍ، وَالْبَقَرَةَ عَنْ سَبْعَةٍ؟ قَالَ: فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ لِرَجُلٍ: أَكَذَاكَ يَا فُلَانُ؟ قَالَ: نَعَمْ. قَالَ: مَا شَعَرْتُ بِهَذَا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
امام شعبی بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے سوال کیا: کیا ایک اونٹ اور ایک گائے سات افراد کی طرف سے کفایت کر جاتے ہیں؟ انہوں نے فرمایا: اے شعبی! کیا وہ سات آدمیوں کے لئے ہوں گے؟ میں نے کہا: سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب کا تو یہی کہنا ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ سنت مقرر کی ہے کہ ایک اونٹ سات آدمیوں کی طرف سے اور ایک گائے سات آدمیوں کی طرف سے قربان کی جائے گی تو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے ایک شخص سے دریافت کیا: اے فلاں! کیا ایسا ہی ہے؟ اس نے جواب دیا: جی ہاں۔ تو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: مجھے اس کا پتہ نہیں تھا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5390]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5390]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 22967»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
حدیث نمبر: 5391
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْجَزُورُ وَالْبَقَرَةُ عَنْ سَبْعَةٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ حَفْصُ بْنُ جُمَيْعٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ حَفْصُ بْنُ جُمَيْعٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ایک اونٹ اور ایک گائے سات افراد کی طرف سے ہو گی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقص کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی حفص بن جمیع ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5391]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقص کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی حفص بن جمیع ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5391]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (862)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6124، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 829»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 5392
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَامَ الْحُدَيْبِيَةِ شَرَّكَ بَيْنَ سَبْعَةٍ مِنْ أَصْحَابِهِ فِي الْبَدَنَةِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُعَاوِيَةُ بْنُ يَحْيَى الصَّدَفِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُعَاوِيَةُ بْنُ يَحْيَى الصَّدَفِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: حدیبیہ کے سال میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا آپ نے اپنے اصحاب میں سے سات افراد کو قربانی کے ایک جانور میں حصہ دار قرار دیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی معاویہ بن یحیی صدفی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5392]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی معاویہ بن یحیی صدفی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5392]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6021»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
39. بَابٌ فِيمَا لَا يَجُوزُ مِنَ الْبُدْنِ .
کون سے جانور کی قربانی جائز نہیں ہے؟
حدیث نمبر: 5393
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا يَجُوزُ مِنَ الْبُدْنِ الْعَجْفَاءُ وَالْعَوْرَاءُ وَإِيَّاكُمْ وَالْمُصْطَلِمَةَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ عَاصِمٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ عَاصِمٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قربانی کے جانوروں میں سے لاغر اور کانے (جانور) کی قربانی جائز نہیں ہے، اور تم کان کٹے ہوئے (جانور) سے بچ کے رہنا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی علی بن عاصم ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5393]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی علی بن عاصم ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5393]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10928)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10928، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3602»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
40. بَابُ إِشْعَارِ الْبُدْنِ .
قربانی کے جانور کا اشعار کرنا
حدیث نمبر: 5394
عَنْ أَنَسٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ بِذِي الْحُلَيْفَةِ، فَأَمَرَ أَنْ يُشْعَرَ. يَعْنِي: الْبُدْنَ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَشَيْخُ الْبَزَّارِ: مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ أَبَانَ لَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَشَيْخُ الْبَزَّارِ: مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ أَبَانَ لَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر ذوالحلیفہ سے ہوا تو آپ نے قربانی کے جانور کے اشعار کا حکم دیا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ امام بزار کے استاد محمد بن اسحاق بن ابان کا ذکر کرتے ہوئے میں نے کسی کو نہیں پایا ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5394]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1105)، أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 7116»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 5395
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَشْعَرَ وَقَلَّدَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ سُفْيَانُ بْنُ وَكِيعٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ سُفْيَانُ بْنُ وَكِيعٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اشعار کیا تھا اور (قربانی کے جانور کے گلے میں) ہار پہنایا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سفیان بن وکیع ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5395]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سفیان بن وکیع ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5395]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5556»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
41. بَابُ رُكُوبِ الْهَدْيِ .
قربانی کے جانور پر سوار ہونا
حدیث نمبر: 5396
وَعَنْ عَلِيٍّ: وَسُئِلَ هَلْ يَرْكَبُ الرَّجُلُ هَدْيَهُ؟ فَقَالَ: لَا بَأْسَ بِهِ قَدْ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَمُرُّ بِالرِّجَالِ يَمْشُونَ فَيَأْمُرُهُمْ (يَرْكَبُونَ) هَدْيَهُ - هَدْيَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - (قَالَ) : وَلَا تَتَّبِعُونَ شَيْئًا أَفْضَلَ مِنْ سُنَّةِ نَبِيِّكُمْ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي رَافِعٍ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي رَافِعٍ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: ان سے سوال کیا گیا: کیا آدمی اپنے قربانی کے جانور پر سوار ہو سکتا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: اس میں کوئی حرج نہیں ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر کچھ افراد کے پاس سے ہوا جو پیدل جا رہے تھے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں حکم دیا کہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے قربانی کے جانور پر سوار ہو جائیں۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم لوگ کسی ایسی چیز کی پیروی نہیں کرو گے جو تمہارے نبی کی سنت سے زیادہ فضیلت رکھتی ہو۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عبیداللہ بن ابورافع ہے، جسے ابن حبان نے ”ثقہ“ قرار دیا ہے، اور ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5396]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (979)»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 5397
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: أَتَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلًا يَسُوقُ بَدَنَةَ حَافِيًا قَالَ:" ارْكَبْهَا". قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّهَا بَدَنَةٌ. قَالَ:" ارْكَبْهَا". فَرَكِبَهَا.
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ خَلَا قَوْلِهِ: حَافِيًا.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُسْلِمٍ الْمَكِّيُّ، وَهُوَ مَعَ ضَعْفِهِ يُكْتَبُ حَدِيثُهُ.
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ خَلَا قَوْلِهِ: حَافِيًا.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُسْلِمٍ الْمَكِّيُّ، وَهُوَ مَعَ ضَعْفِهِ يُكْتَبُ حَدِيثُهُ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک شخص کے پاس تشریف لائے جو قربانی کے جانور کو ہانک کر لے جا رہا تھا اور خود ننگے پاؤں تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اس پر سوار ہو جاؤ اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! یہ قربانی کا جانور ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اس پر سوار ہو جاؤ! تو وہ اس پر سوار ہو گیا۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت ”صحیح“ میں منقول ہے، تا ہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں: ”وہ ننگے پاؤں تھا“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن مسلم مکی ہے، اور اس کے ضعیف ہونے کے باوجود اس کی حدیث کو نوٹ کیا جائے گا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5397]

تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (2763)، أخرجه صحيح البخاري برقم: 5807، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 911، وأخرجه سنن النسائي برقم: 2801، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3104، وأخرجه مسند أحمد برقم: 12324، 13684، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1913، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 2662، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6234، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2414»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف