🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
33. بَابُ الْإِهْلَالِ وَالتَّلْبِيَةِ .
احرام باندھنا اور تلبیہ پڑھنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5368
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَفَ بِعَرَفَاتٍ فَلَمَّا قَالَ:" لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ". قَالَ:" إِنَّمَا الْخَيْرُ خَيْرُ الْآخِرَةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عرفات میں وقوف کیا جب آپ نے یہ کہا: ”میں حاضر ہوں اے اللہ! میں حاضر ہوں“۔ تو آپ نے یہ بھی کہا: ”بے شک بھلائی آخرت کی بھلائی ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5368]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5415»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5369
وَعَنْ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" مَا أَضْحَى مُؤْمِنٌ مُلَبِّيًا حَتَّى تَغِيبَ الشَّمْسُ إِلَّا غَابَتْ بِذُنُوبِهِ يَعُودُ كَمَا وَلَدَتْهُ أُمُّهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَاصِمُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عامر بن ربیعہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو بھی مؤمن چاشت کے وقت سے سورج غروب ہونے تک تلبیہ پڑھتا ہے یہاں تک کہ جب سورج غروب ہوتا ہے، تو وہ اس کے گناہوں سمیت غروب ہوتا ہے، اور وہ مؤمن دوبارہ یوں ہو جاتا ہے جیسے وہ اس وقت تھا جب اس کی والدہ نے اسے جنم دیا تھا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عاصم بن عبیداللہ ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5369]
تخریج الحدیث: «أخرجه السنن الصغير للبيهقي برقم: 1523»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5370
وَعَنْ خُزَيْمَةَ بْنِ ثَابِتٍ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا فَرَغَ مِنْ تَلْبِيَتِهِ سَأَلَ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ مَغْفِرَتَهُ وَرِضْوَانَهُ وَاسْتَعْتَقَهُ مِنَ النَّارِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ صَالِحُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زَائِدَةَ، وَثَّقَهُ أَحْمَدُ وَضَعَّفَهُ خَلْقٌ.
سیدنا خزیمہ بن ثابت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب تلبیہ پڑھ کر فارغ ہوتے تھے تو اللہ تعالیٰ سے اس کی مغفرت اس کی رضا مندی اور جہنم سے بچاؤ کی دعا مانگتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی صالح بن محمد بن زائدہ ہے، جسے امام أحمد نے ”ثقہ“ قرار دیا ہے“ اور ایک مخلوق نے (یعنی کئی افراد نے) اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5370]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3721)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3721، وأخرجه مسند الإمام الشافعي برقم: 827»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5371
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" مَا أَهَلَّ مُهِلٌّ قَطُّ وَلَا كَبَّرَ مُكَبِّرٌ قَطُّ إِلَّا بُشِّرَ". قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، بِالْجَنَّةِ؟ قَالَ:" نَعَمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ بِإِسْنَادَيْنِ، رِجَالُ أَحَدِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریره رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”تلبیہ پڑھنے والا جب بھی تلبیہ پڑھتا ہے، اور تکبیر کہنے والا جب بھی تکبیر کہتا ہے، تو اسے خوشخبری دی جاتی ہے عرض کی گئی: یا رسول اللہ! کیا جنت کی؟ آپ نے ارشاد فرمایا: جی ہاں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے، ان میں سے ایک کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5371]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (7943)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7775»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5372
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" إِنَّ جِبْرِيلَ عَلَيْهِ السَّلَامُ أَتَانِي فَأَمَرَنِي أَنْ أُعْلِنَ بِالتَّلْبِيَةِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ جَعْفَرُ بْنُ عَيَّاشٍ، وَهُوَ مِنْ تَابِعِي أَهْلِ الْمَدِينَةِ، رَوَى عَنْهُ أَبُو حَازِمٍ سَلَمَةُ بْنُ دِينَارٍ، وَلَمْ يَجْرَحْهُ أَحَدٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جبرائیل میرے پاس آئے اور انہوں نے مجھے یہ ہدایت کی کہ میں بلند آواز میں تلبیہ پڑھوں“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی جعفر بن عیاش ہے، جو اہل مدینہ کے تابعین میں سے ایک ہے ابوحازم سلمہ بن دینار نے اس سے روایات نقل کی ہیں کسی نے اس پر جرح نہیں کی ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5372]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (2953)، أخرجه مسند أحمد برقم: 2945»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5373
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَمَرَنِي جِبْرِيلُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِرَفْعِ الصَّوْتِ فِي الْإِهْلَالِ ; فَإِنَّهُ مِنْ شِعَارِ الْحَجِّ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جبرائیل نے مجھے تلبیہ پڑھتے ہوئے آواز بلند کرنے کی تلقین کی کیونکہ یہ حج کا مخصوص شعار ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5373]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5374
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: كُنَّا نَخْرُجُ حُجَّاجًا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَمَا نَبْلُغُ مِنَ الْغَدِ الرَّوْحَاءَ حَتَّى تُبَحَّ حُلُوقُنَا - يَعْنِي: مِنْ رَفْعِ الصَّوْتِ بِالتَّلْبِيَةِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ صُهْبَانَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ حج ادا کرنے کے لئے نکلے جب ہم روحاء کے مقام پر پہنچے تو ہمارے حلق بیٹھ چکے تھے راوی کہتے ہیں: یعنی بلند آواز میں تلبیہ پڑھنے کی وجہ سے ایسا ہوا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عمر بن صھبان ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5374]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6414»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5375
وَعَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ خَلَّادِ بْنِ سُوَيْدٍ الْخَزْرَجِيِ أَخِي بَنِي الْحَارِثِ بْنِ الْخَزْرَجِ قَالَ: أَتَى جِبْرِيلُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ كُنْ عَجَّاجًا ثَجَّاجًا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ نَفْسِهِ كَمَا تَرَاهُ وَجَعَلَ لَهُ تَرْجَمَةً، ثُمَّ رَوَاهُ عَنْهُ عَنْ أَبِيهِ خَلَّادٍ كَمَا سَيَأْتِي، وَلَعَلَّهُ سَمِعَهُ مِنَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمِنْ أَبِيهِ، وَفِيهِ ابْنُ إِسْحَاقَ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ.
ابراہیم بن خلاد بن سوید خزرجی جن کا تعلق بنوحارث بن خزرج سے ہے وہ بیان کرتے ہیں: سیدنا جبرائیل علیہ السلام نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور بولے: آپ عجاج اور شجاج ہو جائیں (یعنی تلبیہ پڑھنے والے اور قربانی کرنے والے ہو جائیں)۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں ابراہیم نامی راوی کے حوالے سے نقل کی ہے۔ جیسا کہ آپ ملاحظہ فرما سکتے ہیں انہوں نے اس کے حالات بھی بیان کیے ہیں پھر اس کے حوالے سے اس کے والد خلاد کے حوالے سے روایت نقل کی ہے۔ جیسا کہ آگے آئے گا ہو سکتا ہے کہ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کا سماع کیا ہو، اور اپنے والد سے بھی کیا ہو اس روایت کی سند میں ایک راوی ابن اسحاق ہے، اور وہ ثقہ ہے، لیکن تدلیس کرنے والا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5375]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (996)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5376
وَعَنْ خَلَّادِ بْنِ سُوَيْدٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" جَاءَ جِبْرِيلُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ كُنْ عَجَّاجًا ثَجَّاجًا". - يَعْنِي بِالْعَجِّ: التَّلْبِيَةَ، وَبِالثَّجِّ: الدِّمَاءَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ ابْنُ إِسْحَاقَ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ.
سیدنا خلاد بن سوید رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”سیدنا جبرائیل علیہ السلام نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور بولے: اے سیدنا محمد! آپ عجاج اور شجاج ہو جائیں“۔
(راوی بیان کرتے ہیں) عج سے مراد تلبیہ پڑھنا ہے، اور شج سے مراد خون بہانا (یعنی قربانی کرنا ہے)۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن اسحاق ہے، وہ ثقہ ہے، لیکن وہ تدلیس کرنے والا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5376]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5377
وَعَنِ السَّائِبِ بْنِ خَلَّادٍ أَنَّ جِبْرِيلَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ:" كُنْ عَجَّاجًا ثَجَّاجًا". وَالْعَجُّ: التَّلْبِيَةُ. وَالثَّجُّ: نَحْرُ الْبُدْنِ.
قُلْتُ: رَوَاهُ أَصْحَابُ السُّنَنِ:" أَتَانِي جِبْرِيلُ فَأَمَرَنِي أَنْ آمُرَ أَصْحَابِي أَنْ يَرْفَعُوا أَصْوَاتَهُمْ عِنْدَ التَّلْبِيَةِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ ابْنُ إِسْحَاقَ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ.
سیدنا سائب بن خلاد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا جبرائیل علیہ السلام نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور بولے: آپ عجاج اور شجاج ہو جائیں۔ راوی کہتے ہیں:) عج سے مراد تلبیہ پڑھنا اور شج سے مراد قربانی کا جانور قربان کرنا ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”سنن“ کے مولفین نے
یہ روایت نقل کی ہے۔ سیدنا جبرائیل علیہ السلام میرے پاس آئے اور انہوں نے مجھے یہ ہدایت کی کہ میں اپنے اصحاب کو یہ حکم دوں کہ وہ بلند آواز میں تلبیہ پڑھیں۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن اسحاق ہے وہ ثقہ ہے، لیکن وہ تدلیس کرنے والا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5377]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 16131، 16122، وأخرجه موطأ مالك برقم: 744، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1809، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 829، وأخرجه سنن النسائي برقم: 2753، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 1814، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2922، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6626»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں