الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
96. بَابُ النَّهْيِ عَنْ حَلْقِ الْمَرْأَةِ رَأْسَهَا .
عورتوں کے لئے سر مونڈوانے کی ممانعت
حدیث نمبر: 5608
وَعَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى أَنْ تَحْلِقَ الْمَرْأَةُ رَأْسَهَا.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُعَلَّى بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، وَقَدِ اعْتَرَفَ بِالْوَضْعِ، وَقَالَ ابْنُ عَدِيٍّ: أَرْجُو أَنَّهُ لَا بَأْسَ بِهِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُعَلَّى بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، وَقَدِ اعْتَرَفَ بِالْوَضْعِ، وَقَالَ ابْنُ عَدِيٍّ: أَرْجُو أَنَّهُ لَا بَأْسَ بِهِ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہما بیان کرتی ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات سے منع کیا ہے کہ عورت اپنا سر مونڈوائے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی معلیٰ بن عبدالرحمن ہے، جس نے روایت وضع کرنے کا اعتراف کیا ہے ابن عدی کہتے ہیں: مجھے یہ امید ہے کہ اس میں کوئی حرج نہیں ہو گا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5608]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1137)»
الحكم على الحديث:
موضوع
97. بَابٌ فِي النَّحْرِ يَوْمَ النَّحْرِ .
قربانی کے دن قربانی کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 5609
عَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ وَقَفَ بَيْنَ الْجَمْرَتَيْنِ فِي الْحَجَّةِ الَّتِي حَجَّ وَذَلِكَ يَوْمَ النَّحْرِ فَقَالَ:" هَذَا يَوْمُ الْحَجِّ الْأَكْبَرِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ يَعْقُوبُ بْنُ عَطَاءٍ ; ضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَالْجُمْهُورُ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ يَعْقُوبُ بْنُ عَطَاءٍ ; ضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَالْجُمْهُورُ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں: کہ جو حج آپ نے کیا تھا اس حج کے دوران قربانی کے دن آپ دو جمروں کے درمیان ٹھہر گئے اور آپ نے ارشاد فرمایا: یہ حج اکبر کا دن ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی یعقوب بن عطاء ہے، جسے امام أحمد نے اور جمہور نے ضعیف قرار دیا ہے اور ابن حبان نے اسے ثقہ کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5609]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (1102)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 5610
وَعَنِ ابْنِ أَبِي أَوْفَى قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَوْمُ النَّحْرِ يَوْمُ الْحَجِّ الْأَكْبَرِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ حَفْصُ بْنُ عُمَرَ قَاضِي حَلَبَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ حَفْصُ بْنُ عُمَرَ قَاضِي حَلَبَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابن ابواوفی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قربانی کا دن حج اکبر کا دن ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حفص بن عمر ہے، جو حلب کا قاضی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5610]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حفص بن عمر ہے، جو حلب کا قاضی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5610]
تخریج الحدیث: «أخرجه صحيح البخاري برقم: 4380، وأخرجه سنن النسائي برقم: 2958، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 1946، وأخرجه مسند أحمد برقم: 7917، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1430، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 3329، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5994»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 5611
وَعَنِ الْفَضْلِ بْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحَرَ عِنْدَ جَمْرَةِ الْعَقَبَةِ وَقَالَ:" نَحَرْتُ هَاهُنَا وَمِنًى كُلُّهَا مَنْحَرٌ ; فَانْحَرُوا فِي مَنَازِلِكُمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ الصَّلْتُ بْنُ الْحَجَّاجِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ الصَّلْتُ بْنُ الْحَجَّاجِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا فضل بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جمرہ عقبہ کے قریب قربانی کی تھی آپ نے ارشاد فرمایا: میں نے یہاں قربانی کر لی ہے ویسے پورا منی قربانی کرنے کی جگہ ہے تم لوگ اپنی اپنی رہائشی جگہ پر قربانی کر لو۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی صلت بن حجاج ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5611]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی صلت بن حجاج ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5611]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
98. بَابُ التَّهْنِئَةِ بِتَمَامِ الْحَجِّ .
حج مکمل ہونے کی مبارک باد دینا
حدیث نمبر: 5612
عَنْ عُرْوَةَ بْنِ مُضَرِّسٍ قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِنًى فَقَالَ:" أَفْرِخْ رَوْعَكَ يَا عُرْوَةُ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ هَكَذَا، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ، تَقَدَّمَ فِيمَنْ أَدْرَكَ عَرَفَاتٍ.
قَالَ صَاحِبُ النِّهَايَةِ مَا مَعْنَاهُ: أَفْرَخَ رَوْعُكَ: إِذَا ذَهَبَ عَنْكَ الْحُزْنُ.
وَفِيهِ دَاوُدُ بْنُ يَزِيدَ الْأَوْدِيُّ قَالَ ابْنُ عَدِيٍّ: لَمْ أَرَ لَهُ حَدِيثًا مُنْكَرًا جَاوَزَ الْحَدَّ إِذَا رَوَى عَنْهُ ثِقَةٌ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ.

سیدنا عروہ بن مضرس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں منی میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو آپ نے ارشاد فرمایا: ”اے عروہ! تم اپنی پریشانی ختم کرو“۔
یہ روایت امام بزار نے اسی طرح نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے اسے ایک طویل حدیث میں ذکر کیا ہے، جو عرفات پہنچنے والے شخص سے متعلق پہلے باب میں گزر چکی ہے۔
کتاب النہایہ کے مصنف نے یہ بات بیان کی ہے کہ اس کا مطلب کیا ہے؟ وہ کہتے ہیں: افرخ روعک کا مطلب یہ ہے کہ جب تم سے غم رخصت ہو جائے۔
اس روایت کی سند میں ایک راوی داؤد بن یزیداودی ہے ابن عدی کہتے ہیں: میں نے اس کے حوالے سے کوئی منکر حدیث نہیں دیکھی ہے، جو حد سے تجاوز کر جائے جبکہ کسی ثقہ شخص نے اس سے روایت نقل کی ہو ایک جماعت نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5612]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1133)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
99. بَابُ وَقْتِ طَوَافِ الْإِفَاضَةِ .
طواف افاضہ کا وقت
حدیث نمبر: 5613
عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَهَا أَنْ تُوَافِيَ صَلَاةَ الصُّبْحِ يَوْمَ النَّحْرِ بِمَكَّةَ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَهُوَ مُشْكِلٌ مُسْتَبْعَدٌ ; لِأَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَ مَنْ قَدِمَ مِنْ ضَعَفَةِ أَهْلِهِ: أَنْ لَا يَرْمُوا الْجَمْرَةَ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ، وَلَمْ يَقْدِمِ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَكَّةَ حَتَّى رَمَى وَحَلَقَ وَذَبَحَ، فَكَيْفَ يُوَاعِدُهَا؟ وَهَذَا بَعِيدٌ.

سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہما بیان کرتی ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں یہ حکم دیا تھا کہ وہ قربانی کے دن صبح کی نماز مکہ میں ادا کریں۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں لیکن یہ بات مشکل اور بعید از امکان ہے کیونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اہل خانہ میں سے جن کمزور افراد کو پہلے بھجوا دیا تھا انہیں یہ حکم دیا تھا کہ وہ سورج نکلنے تک جمرات کو کنکریاں نہ ماریں اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم رمی کر لینے کے بعد سر مونڈوا لینے کے بعد اور قربانی کرنے کے بعد مکہ تشریف لائے تھے تو آپ انہیں یہ کیسے تاکید کر سکتے ہیں؟ یہ بات بعید از امکان ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5613]

تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (7000) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (343/23408) اخرجه احمد فى المسند (291/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 25953»
الحكم على الحديث:
«رجاله رجال الصحيح» (لیکن متن میں اشکال کی وجہ سے مستبعد ہے۔)
100. بَابُ التَّكْبِيرِ أَيَّامَ مِنًى .
منیٰ کے دنوں میں تکبیر کہنا
حدیث نمبر: 5614
عَنْ شُرَيْحِ بْنِ أَبْرَهَةَ قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُكَبِّرُ أَيَّامَ التَّشْرِيقِ حَتَّى يَخْرُجَ مِنْ مِنًى يُكَبِّرُ فِي دُبُرِ كُلِّ صَلَاةٍ.
سیدنا شریح بن ابرہہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ایام تشریق میں تکبیر کہتے ہوئے دیکھا یہاں تک کہ آپ منٰی سے نکل گئے آپ ہر نماز کے بعد تکبیر کہتے تھے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5614]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7229)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7230، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7276»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 5615
وَفِي رِوَايَةٍ: كَبَّرَ فِي أَيَّامِ التَّشْرِيقِ مِنْ صَلَاةِ الظُّهْرِ يَوْمَ النَّحْرِ حَتَّى خَرَجَ مِنْ مِنًى.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ بِنَحْوِهِ، وَفِيهِ شَرْقِيُّ بْنُ الْقُطَامِيِّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ بِنَحْوِهِ، وَفِيهِ شَرْقِيُّ بْنُ الْقُطَامِيِّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: آپ نے ایام تشریق میں قربانی کے دن ظہر کی نماز کے بعد سے تکبیر کہنا شروع کی اور اس وقت تک کہتے رہے جب تک آپ منی سے تشریف نہیں لے گئے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور معجم اوسط میں اس کی مانند نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی شرقی بن قطامی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5615]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور معجم اوسط میں اس کی مانند نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی شرقی بن قطامی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5615]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7230)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 5616
وَعَنْ أَبِي إِسْحَاقَ قَالَ: حَدَّثَنَا أَصْحَابُ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ: أَنَّهُ كَانَ يُكَبِّرُ صَلَاةَ الْغَدَاةِ مِنْ يَوْمِ عَرَفَةَ، وَيَقْطَعُ صَلَاةَ الْعَصْرِ مِنْ يَوْمِ النَّحْرِ، وَيُكَبِّرُ إِذَا صَلَّى الْعَصْرَ. قَالَ: فَكَانَ يُكَبِّرُ: اللَّهُ أَكْبَرُ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَاللَّهُ أَكْبَرُ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّ أَبَا إِسْحَاقَ لَمْ يُسَمِّ مَنْ حَدَّثَهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّ أَبَا إِسْحَاقَ لَمْ يُسَمِّ مَنْ حَدَّثَهُ.
ابواسحاق بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کے شاگردوں نے سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے ہمیں یہ بات بیان کی ہے کہ وہ عرفہ کے دن صبح کی نماز کے بعد تکبیر کہتے تھے اور قربانی کے دن عصر کی نماز کے بعد کہنا ”موقوف“ کرتے تھے جب وہ عصر کی نماز ادا کر لیتے تھے تو تکبیر کہتے تھے راوی بیان کرتے ہیں: وہ تکبیر میں یہ پڑھتے تھے: «اللَّهُ اكْبَرَ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهَ وَاللَّهُ اکبر وَالْحَمْدُ اللَّهِ» ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں البتہ ابواسحاق نامی راوی نے یہ بات بیان نہیں کی کہ انہیں کس نے
یہ روایت بیان کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5616]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں البتہ ابواسحاق نامی راوی نے یہ بات بیان نہیں کی کہ انہیں کس نے
یہ روایت بیان کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5616]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
101. بَابٌ فِي مِنًى .
منیٰ کا بیان
حدیث نمبر: 5617
عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ: قُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ أَمْرَ مِنًى لَعَجَبٌ وَهِيَ ضَيِّقَةٌ، فَإِذَا نَزَلَهَا النَّاسُ اتَّسَعَتْ؟! فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّمَا مَثَلُ مِنًى كَالرَّحِمِ هِيَ ضَيِّقَةٌ، فَإِذَا حَمَلَتْ وَسَّعَهَا اللَّهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم نے عرض کی: یا رسول اللہ! منی کا معاملہ حیران کن ہے کیونکہ یہ تنگ جگہ ہے لیکن جب لوگ یہاں پڑاؤ کرتے ہیں تو یہ کشادہ ہو جاتی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: منی کی مثال رحم کی مانند ہے، جو تنگ ہوتا ہے لیکن جب عورت حاملہ ہوتی ہے، تو اللہ تعالی (اس رحم کو) کشادہ کر دیتا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5617]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5617]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7771»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف