🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
105. بَابُ الْخُطَبِ فِي الْحَجِّ .
حج کے موقع پر خطبہ دینا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5638
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَهُوَ عَلَى الْجَدْعَاءِ رَاكِبٌ، وَخَلْفَهُ الْفَضْلُ بْنُ الْعَبَّاسِ يَقُولُ:" لَا تَأَلُّوا عَلَى اللَّهِ ; فَإِنَّهُ مَنْ تَأَلَّى عَلَى اللَّهِ أَكْذَبَهُ اللَّهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ يَزِيدَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سنا آپ جدعاء (اونٹنی) پر سوار تھے آپ کے پیچھے سیدنا فضل بن عباس رضی اللہ عنہما بیٹھے ہوئے تھے آپ یہ ارشاد فرما رہے تھے: تم لوگ اللہ کے نام پر (جھوٹا) حلف نہ اٹھاؤ، کیونکہ جو شخص اللہ کے نام پر حلف اٹھائے گا، اللہ تعالی اس کے جھوٹ کو ظاہر کر دے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی علی بن یزید ہے وہ ضعیف ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5638]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7898»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5639
وَعَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ وَزَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ قَالَا: سَمِعْنَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" إِنَّ دِمَاءَكُمْ وَأَمْوَالَكُمْ عَلَيْكُمْ حَرَامٌ ; كَحُرْمَةِ يَوْمِكُمْ هَذَا فِي بَلَدِكُمْ هَذَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مَيْمُونٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ اور سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے ”بے شک تمہارے خون تمہارے اموال تمہارے لئے اسی طرح قابل احترام ہیں جس طرح تمہارے اس دن کی تمہارے اس شہر میں حرمت ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن محمد بن میمون ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5639]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5056)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5056، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5484»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5640
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَسَّمَ يَوْمَئِذٍ فِي أَصْحَابِهِ غَنَمًا، فَأَصَابَ سَعْدُ بْنُ أَبِي وَقَّاصٍ تَيْسًا فَذَبَحَهُ، فَلَمَّا وَقَفَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِعَرَفَةَ أَمَرَ رَبِيعَةَ بْنَ أُمَيَّةَ بْنِ خَلَفٍ فَقَامَ تَحْتَ ثَدْيِ نَاقَتِهِ - وَكَانَ رَجُلًا صَيِّتًا - فَقَالَ:" اصْرُخْ: أَيُّهَا النَّاسُ أَتَدْرُونَ أَيُّ شَهْرٍ هَذَا؟". فَصَرَخَ فَقَالَ النَّاسُ: الشَّهْرُ الْحَرَامُ. فَقَالَ:" اصْرُخْ: أَتَدْرُونَ أَيُّ بَلَدٍ هَذَا؟". قَالُوا: الْبَلَدُ الْحَرَامُ. قَالَ:" اصْرُخْ أَتَدْرُونَ أَيُّ يَوْمٍ هَذَا؟". قَالُوا: الْحَجُّ الْأَكْبَرُ. فَقَالَ:" اصْرُخْ فَقُلْ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ حَرَّمَ عَلَيْكُمْ دِمَاءَكُمْ وَأَمْوَالَكُمْ كَحُرْمَةِ شَهْرِكُمْ هَذَا وَكَحُرْمَةِ بَلَدِكُمْ هَذَا وَكَحُرْمَةِ يَوْمِكُمْ هَذَا". فَقَضَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَجَّهُ وَقَالَ حِينَ وَقَفَ بِعَرَفَةَ:" هَذَا الْمَوْقِفُ وَكُلُّ عَرَفَةَ مَوْقِفٌ". وَقَالَ حِينَ وَقَفَ عَلَى قُزَحَ:" هَذَا الْمَوْقِفُ، وَكُلُّ مُزْدَلِفَةَ مَوْقِفٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب میں بکریاں تقسیم کیں سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کے حصے میں ایک بکرا آیا انہوں نے اسے ذبح کر لیا جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم عرفہ میں ٹھہرے تو آپ نے ربیعہ بن امیہ بن خلف کو حکم دیا وہ آپ کی اونٹنی کے نیچے کھڑے ہوئے وہ ایک بلند آواز والے شخص تھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم بلند آواز میں کہو: اے لوگو! کیا تم لوگ یہ بات جانتے ہو کہ یہ کون سا مہینہ ہے؟ انہوں نے بلند آواز میں یہ بات کہی تو لوگوں نے کہا: یہ حرمت والا مہینہ ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم بلند آواز میں کہو: یہ کون سا شہر ہے؟ لوگوں نے عرض کی: یہ حرمت والا شہر ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم بلند آواز میں کہو کیا تم لوگ یہ بات جانتے ہو یہ کون سا دن ہے؟ لوگوں نے عرض کی: حج اکبر کا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم بلند آواز میں یہ کہو: اللہ کے رسول نے تمہاری جانیں اور تمہارے اموال تم پر اسی طرح حرام قرار دیے ہیں جس طرح تمہارے اس مہینے کی حرمت ہے اور جس طرح تمہارے اس شہر کی حرمت ہے اور جس طرح تمہارے اس دن کی حرمت ہے پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا حج مکمل کر لیا جب آپ عرفہ میں وقوف کیے ہوئے تھے تو آپ نے ارشاد فرمایا یہ وقوف کی جگہ ہے اور پورا عرفہ وقوف کی جگہ ہے جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے قزح میں وقوف کیا ہوا تھا تو آپ نے فرمایا: یہ وقوف کی جگہ ہے اور پورا مزدلفہ وقوف کی جگہ ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5640]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11399)، أخرجه مسند أحمد برقم: 2799، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 1785، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11399»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5641
وَعَنْ فَهْدِ بْنِ الْبَخْتَرِيِّ بْنِ شُعَيْبِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْأَزْرَقِ حَدَّثَنِي شُعَيْبُ بْنُ عُمَرَ قَالَ: خَرَجْتُ إِلَى مَكَّةَ فَلَمَّا صِرْتُ بِالضَّرِيَّةِ قَالَ لِي بَعْضُ إِخْوَانِي: هَلْ لَكَ فِي رَجُلٍ لَهُ صُحْبَةٌ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قُلْتُ: نَعَمْ. قَالَ: صَاحِبُ الْقُبَّةِ الْمَضْرُوبَةِ فِي مَوْضِعِ كَذَا وَكَذَا. فَقُلْتُ لِأَصْحَابِي: قُومُوا بِنَا إِلَيْهِ. فَقُمْنَا فَانْتَهَيْنَا إِلَى صَاحِبِ الْقُبَّةِ، فَسَلَّمْنَا فَرَدَّ السَّلَامَ فَقَالَ: مَنِ الْقَوْمُ؟ قُلْنَا: قَوْمٌ مِنْ أَهْلِ الْبَصْرَةِ، بَلَغَنَا أَنَّ لَكَ صُحْبَةً مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ: نَعَمْ صَحِبْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَعَدْتُ تَحْتَ مِنْبَرِهِ يَوْمَ حَجَّةِ الْوَدَاعِ فَصَعِدَ الْمِنْبَرَ فَحَمِدَ اللَّهَ وَأَثْنَى عَلَيْهِ وَقَالَ:" إِنَّ اللَّهَ يَقُولُ" يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّا خَلَقْنَاكُمْ مِنْ ذَكَرٍ وَأُنْثَى وَجَعَلْنَاكُمْ شُعُوبًا وَقَبَائِلَ لِتَعَارَفُوا إِنَّ أَكْرَمَكُمْ عِنْدَ اللَّهِ أَتْقَاكُمْ فَلَيْسَ لِعَرَبِيٍّ عَلَى عَجَمِيٍّ فَضْلٌ، وَلَا لِعَجَمِيِّ عَلَى عَرَبِيٍّ فَضْلٌ، وَلَا لِأَسْوَدَ عَلَى أَبْيَضَ فَضْلٌ، وَلَا لِأَبْيَضَ عَلَى أَسْوَدَ فَضْلٌ، إِلَّا بِالتَّقْوَى. يَا مَعْشَرَ قُرَيْشٍ لَا تَجِيئُوا بِالدُّنْيَا تَحْمِلُونَهَا عَلَى رِقَابِكُمْ وَتَجِيءُ النَّاسُ بِالْآخِرَةِ فَإِنِّي لَا أُغْنِي عَنْكُمْ مِنَ اللَّهِ شَيْئًا". قُلْنَا: مَا اسْمُكَ؟ قَالَ: أَنَا الْعَدَّاءُ بْنُ خَالِدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَامِرٍ فَارِسُ الضَّحْيَاءِ فِي الْجَاهِلِيَّةِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ بِأَسَانِيدَ هَذَا ضَعِيفٌ، وَتَقَدَّمَ لَهُ إِسْنَادٌ صَحِيحٌ فِي الْخُطْبَةِ يَوْمَ عَرَفَةَ.
قُلْتُ: وَتَأْتِي أَحَادِيثُ مِنْ هَذَا النَّحْوِ فِي الدِّيَاتِ وَالْفِتَنِ.
فہد بن بختری بن شعیب بن عمرو بن ازرق بیان کرتے ہیں: شعیب بن عمر نے مجھے یہ بات بتائی ہے میں مکہ گیا جب میں ”ضریہ“ میں تھا تو میرے بعض ساتھیوں نے مجھ سے کہا: کیا تم ایسے صاحب سے ملنے میں دلچسپی رکھتے ہو جنہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی ہونے کا شرف حاصل ہو؟ میں نے جواب دیا: جی ہاں! اس شخص نے کہا: فلاں جگہ پر جو خیمہ لگا ہوا ہے اس میں موجود فرد (صحابی ہیں) میں نے اپنے ساتھیوں سے کہا: تم لوگ ہمارے ساتھ اٹھ کر ان کی طرف چلو جب ہم اس خیمے کے پاس پہنچے تو ہم نے سلام کیا ان صاحب نے ہمیں سلام کا جواب دیا اور دریافت کیا: تم کون لوگ ہو؟ ہم نے کہا: ہمارا تعلق اہل بصرہ سے ہے ہمیں یہ اطلاع ملی ہے کہ آپ کو صحابی ہونے کا شرف حاصل ہے۔ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں! میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ رہا ہوں اور حجتہ الوداع کے دن میں آپ کے منبر کے نیچے بیٹھا ہوا تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر چڑھے اور آپ نے اللہ تعالی کی حمد و ثناء بیان کی اور پھر یہ ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: اے لوگو! بے شک ہم نے تمہیں مذکر اور مؤنث سے پیدا کیا ہے اور تمہیں مختلف گروہوں اور قبائل میں بنایا ہے تاکہ تم ایک دوسرے کی شناخت حاصل کرو اللہ تعالیٰ کے نزدیک تم میں سے سب سے زیادہ معزز وہ شخص ہے، جو تم میں سب سے زیادہ پرہیز گار ہو کسی عربی کو کسی عجمی پر کوئی فضیلت حاصل نہیں ہے کسی عجمی کو کسی عربی پر کوئی فضیلت نہیں ہے کسی سیاہ فام کو کسی سفید فام پر کوئی فضیلت حاصل نہیں ہے اور کسی سفید فام کو سیاہ فام پر کوئی فضیلت حاصل نہیں ہے البتہ تقویٰ (کے حوالے سے فضیلت ہونے) کا معاملہ مختلف ہے: اے قریش کے گروہ ایسا نہ ہو کہ تم دنیا اپنی گردنوں پر اٹھا کے لاؤ اور لوگ آخرت لے کے آ رہے ہوں میں اللہ تعالیٰ کے مقابلے میں تمہارے کسی کام نہیں آ سکتا۔ راوی بیان کرتے ہیں: ہم نے (ان صاحب سے) دریافت کیا: آپ کا کیا نام کا ہے؟ تو انہوں نے بتایا میں عداء بن خالد بن عمرو بن عامر ہوں جو زمانہ جاہلیت میں ضحیاء کا شہسوار تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے
یہ روایت ضعیف ہے اس سے پہلے عرفہ کے دن خطبہ دینے سے متعلق باب میں
یہ روایت صحیح سند کے ساتھ گزر چکی ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس نوعیت کی دیگر احایث دیتوں اور فتنوں سے متعلق باب میں آئیں گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5641]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12/1813)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5642
وَعَنْ كَعْبِ بْنِ عَاصِمٍ الْأَشْعَرِيِّ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ فِي أَوْسَطَ أَيَّامِ التَّشْرِيقِ يَقُولُ:" هَذَا الْيَوْمُ حَرَامٌ؟". قَالُوا: بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ! قَالَ:" فَإِنَّ حُرْمَتَكُمْ بَيْنَكُمْ كَحُرْمَةِ يَوْمِكِمْ هَذَا. أُنْبِئُكُمْ مَنِ الْمُسْلِمُ؟ الْمُسْلِمُ مَنْ سَلِمَ الْمُسْلِمُونَ مِنْ لِسَانِهِ وَيَدِهِ. أُنْبِئُكُمْ مَنِ الْمُؤْمِنُ؟ الْمُؤْمِنُ مَنْ أَمِنَهُ الْمُسْلِمُونَ عَلَى أَنْفُسِهِمْ وَأَمْوَالِهِمْ. أُنْبِئُكُمْ مَنِ الْمُهَاجِرُ؟ الْمُهَاجِرُ مَنْ هَجَرَ السَّيِّئَاتِ مِمَّا حَرَّمَ اللَّهُ عَلَيْهِ، وَالْمُؤْمِنُ عَلَى الْمُؤْمِنِ حَرَامٌ كَحُرْمَةِ هَذَا الْيَوْمِ لَحْمُهُ عَلَيْهِ حَرَامٌ أَنْ يَأْكُلَهُ بِالْغَيْبِ وَيَغْتَابَهُ، وَعِرْضُهُ عَلَيْهِ حَرَامٌ أَنْ يَخْرِقَهُ، وَوَجْهُهُ عَلَيْهِ حَرَامٌ أَنْ يَلْطِمَهُ، وَأَذَاهُ عَلَيْهِ حَرَامٌ أَنْ يُؤْذِيَهُ، وَعَلَيْهِ حَرَامٌ أَنْ يَدْفَعَهُ دَفْعًا يُتَعْتِعُهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ كَرَامَةُ بِنْتُ الْحُسَيْنِ ; وَلَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَهَا.
سیدنا کعب بن عاصم اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو حجتہ الوداع کے موقع پر ایام تشریق کے درمیانی دن میں خطبہ دینے کے دوران یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: یہ حرمت والا دن ہے؟ لوگوں نے عرض کی: جی ہاں! یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہارے درمیان تمہاری حرمت تمہارے اس دن کی حرمت کی مانند ہے میں تمہیں بتاتا ہوں مسلمان کون ہے؟ مسلمان وہ ہے، جس کی زبان اور ہاتھ سے دوسرے مسلمان سلامت رہیں میں تمہیں بتاتا ہوں مومن کون ہے؟ مومن وہ ہے، جس سے مسلمان اپنی جانوں اور اموال کے حوالے سے محفوظ رہیں میں تمہیں بتاتا ہوں مہاجر کون ہے؟ مہاجر وہ ہے، جو برائیوں سے لاتعلق رہے وہ برائیاں جو اللہ تعالیٰ نے اس پر حرام قرار دی ہیں اور ایک مومن دوسرے مومن کے لئے قابل احترام ہے، جس طرح اس دن کی حرمت ہے اس کا گوشت دوسرے کے لئے قابل احترام ہے کہ وہ اس کی غیر موجودگی میں غیبت کر کے اسے کھائے اور اس کی عزت دوسرے کے لئے قابل احترام ہے کہ وہ اس کی خلاف ورزی کرے اس کا چہرہ دوسرے کے لئے قابل احترام ہے کہ وہ اس پر طمانچہ مارے اسے اذیت دینا دوسرے پر حرام ہے کہ وہ اسے اذیت پہنچائے اور اس پر یہ بھی حرام ہے کہ وہ اسے یوں پرے کر دے کہ اسے مشقت کا شکار کر دے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی خاتون کرامہ بنت حسین ہے میں نے کسی کو اس کا ذکر کرتے ہوئے نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5642]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (175/19)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5643
وَعَنْ كُلْثُومِ بْنِ جُبَيْرٍ قَالَ: كُنَّا عِنْدَ عَنْبَسَةَ بْنِ سَعِيدٍ فَرَكِبْتُ يَوْمًا إِلَى الْحَجَّاجِ، فَأَتَاهُ رَجُلٌ يُقَالُ لَهُ: أَبُو غَادِيَةَ الْجُهَنِيُّ، فَقَالَ لَهُ عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ عَبْدِ اللَّهِ: قُومُوا إِلَيْهِ فَأَنْزِلُوهُ. فَقُولُوا: الْآنَ يَرْجِعُ. فَخَرَجْنَا إِلَيْهِ فَقُلْنَا لَهُ: الْآنَ يَرْجِعُ. فَنَزَلَ فَدَخَلَ عَلَى عَبْدِ الْأَعْلَى بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، فَاسْتَسْقَى فَأُتِيَ بِمَاءٍ فِي قَدَحِ زُجَاجٍ، فَأَبَى أَنْ يَشْرَبَ فِي الزُّجَاجِ، ثُمَّ أُتِيَ بِهِ فِي قَدَحِ نِضَارٍ فَشَرِبَ، فَقَالَ: بَايَعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا أَرُدُّ عَلَى أَهْلِي الْمَالَ. فَقَالَ لَهُ رَاشِدُ بْنُ أُنَيْفٍ وَكَانَ مَعَ عَبْدِ الْأَعْلَى -: بِيَمِينِكِ هَذِهِ؟ فَانْتَهَرَهُ عَبْدُ الْأَعْلَى وَقَالَ: أَفَبِشِمَالِهِ؟ وَقَالَ: شَهِدْتُ خُطْبَتَهُ يَوْمَ الْعَقَبَةِ، وَهُوَ يَقُولُ:" إِنَّ دِمَاءَكُمْ وَأَمْوَالَكُمْ عَلَيْكُمْ حَرَامٌ كَحُرْمَةِ يَوْمِكُمْ هَذَا، فِي شَهْرِكُمْ هَذَا، فِي بَلَدِكُمْ هَذَا، أَلَا لَا تَرْجِعُوا بَعْدِي كُفَّارًا يَضْرِبُ بَعْضُكُمْ رِقَابَ بَعْضٍ". حَتَّى إِذَا كَانَ يَوْمَ أُحِيطَ بِعُثْمَانَ سَمِعْتُ رَجُلًا، وَهُوَ يَقُولُ: أَلَا يُقْتَلُ هَذَا؟ فَنَظَرْتُ فَإِذَا هُوَ عَمَّارٌ فَلَوْلَا مَا كَانَ خَلْفَهُ مِنْ أَصْحَابِهِ لَوَطِئْتُ بَطْنَهُ. فَقُلْتُ: اللَّهُمَّ إِنْ تَشَأْ أَنْ تُلَقِّيَنِيهِ.
فَلَمَّا كَانَ يَوْمُ صِفِّينَ إِذَا أَنَا بَرَجُلٍ سِبْرٍ يَقُودُ كَتِيبَةً رَاجِلًا فَنَظَرْتُ إِلَى الدِّرْعِ فَانْكَشَفَ عَنْ رُكْبَتِهِ فَأَطْعَنُهُ فَإِذَا هُوَ عَمَّارٌ.
کلثوم بن جبیر بیان کرتے ہیں: ہم لوگ عنبسہ بن سعید کے پاس موجود تھے ایک دن میں سوار ہو کر حجاج کے پاس گیا ایک صاحب ان کے پاس آئے جن کا نام سیدنا ابوغادیہ جہنی رضی اللہ عنہ تھا عبدالاعلیٰ بن عبداللہ نے ان سے کہا: تم لوگ اٹھ کر ان کی طرف جاؤ اور انہیں سواری سے نیچے اترواؤ اور تم یہ کہنا کہ اب وہ وقت آ گیا ہے کہ جب وہ واپس آئیں گے ہم نکل کر ان کے پاس آئے ہم نے ان سے کہا: کہ اب وہ وقت آ گیا ہے جب وہ واپس آئیں گے وہ سواری سے نیچے اترے اور عبدالاعلیٰ بن عبداللہ کے پاس آئے۔ انہوں نے پینے کے لئے کچھ مانگا تو شیشے کے پیالے میں پانی لایا گیا انہوں نے شیشے میں پانی پینے سے انکار کر دیا پھر لکڑی کے پیالے میں پانی لایا گیا، تو وہ انہوں نے پی لیا انہوں نے بتایا میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دست مبارک پر بیعت کی تھی اور میں نے اپنے اہل خانہ کو مال واپس کر دیا تھا راشد بن انیس نامی ایک صاحب جو عبدالاعلیٰ کے ساتھ موجود تھے۔ انہوں نے ان سے دریافت کیا: کیا آپ نے اپنے اس دائیں ہاتھ کے ذریعے بیعت کی تھی؟ تو عبدالاعلیٰ نے انہیں ڈانٹا اور کہا: کیا انہوں نے بائیں ہاتھ کے ذریعے بیعت کرنی تھی؟ ان صاحب نے یہ بات بیان کی کہ عقبہ کے دن میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے خطبے میں موجود تھا آپ نے ارشاد فرمایا: ”بے شک تمہاری جانیں اور تمہارے اموال ایک دوسرے کے لئے اسی طرح قابل احترام ہیں جس طرح تمہارے اس دن کی حرمت اس مہینے میں تمہارے اس شہر میں ہے خبردار تم میرے بعد کافر نہ ہو جانا کہ ایک دوسرے کی گردنیں اڑاتے پھرو“۔ (سیدنا ابوغادیہ رضی اللہ عنہ نے یہ بات بھی بیان کی) جب وہ دن آیا کہ جب سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کو گھیر لیا گیا تو میں نے ایک شخص کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ کیا اسے قتل نہیں کیا جائے گا جب میں نے دیکھا تو وہ عمار تھا اگر اس کے پیچھے اس کے ساتھی نہ ہوتے تو میں نے اس کے پیٹ پر پاؤں رکھ دینا تھا اس وقت میں نے دعا کی اے اللہ! اگر تو چاہے، تو میری دوبارہ اس سے ملاقات کروانا پھر جب جنگ صفین کا موقع آیا، تو میں نے ایک شخص کو دیکھا جو دیکھنے میں عمدہ (یعنی نمایاں) لگ رہا تھا، اور پیدل ایک جنگی دستے کی قیادت کر رہا تھا میں نے اس کی زرہ کی طرف دیکھا، جب اس نے اپنے گھٹنے سے ہٹایا، تو میں نے اسے نیزہ مار دیا، وہ ”عمار“ تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5643]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (362/20) اخرجه احمد فى المسند (76/4 و 68/5 مختصرا وابنه 76/4)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5644
وَفِي رِوَايَةٍ عَنْهُ قَالَ: كَانَ عَمَّارُ بْنُ يَاسِرٍ مِنْ خِيَارِنَا. وَذَكَرَ نَحْوَهُ وَزَادَ: فَقَالَ مَوْلًى لَنَا: أَيُّ يَدٍ كَفَتَاهُ. فَلَمْ أَرَ رَجُلًا أَبْيَنَ ضَلَالًا مِنْهُ عِنْدِي. أَنَّهُ سَمِعَ مِنَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا سَمِعَ، ثُمَّ قَتَلَ عَمَّارًا.
رَوَاهُ بِتَمَامِهِ هَكَذَا الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ بِإِسْنَادَيْنِ رِجَالُ أَحَدِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ان سے ایک روایت میں یہ بات منقول ہے وہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ ہمارے بہترین افراد میں سے تھے اس کے بعد راوی نے حسب سابق روایت ذکر کی ہے اور یہ بات زائد نقل کی ہے ہمارے غلام نے کہا: کون سا ہاتھ اس کی کفایت کر سکتا ہے؟ میں نے ایسا کوئی شخص نہیں دیکھا جو میرے نزدیک اس سے زیادہ گمراہ ہو اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی یہ بات بھی سنی ہوئی ہے اور پھر بھی سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ کو قتل کر دیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے اسی طرح مکمل روایت کے طور پر معجم کبیر میں دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے جن میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5644]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (361/20 و 362)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5645
وَعَنْ سَرَّاءَ بِنْتِ نَبْهَانَ - وَكَانَتْ رَبَّةَ بَيْتٍ فِي الْجَاهِلِيَّةِ - قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ:" هَلْ تَدْرُونَ أَيُّ يَوْمٍ هَذَا؟" قَالَتْ: - وَهُوَ الْيَوْمُ الَّذِي تَدْعُونَ يَوْمَ الرَّوْسِ - قَالُوا: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ. قَالَ:" إِنَّ هَذَا أَوْسَطَ أَيَّامِ التَّشْرِيقِ". قَالَ: هَلْ تَدْرُونَ أَيُّ بَلَدٍ هَذَا؟". قَالُوا: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ. قَالَ:" إِنَّ هَذَا الْمَشْعَرُ الْحَرَامُ". ثُمَّ قَالَ:" إِنِّي لَعَلِّي لَا أَلْقَاكُمْ بَعْدَ عَامِي هَذَا، أَلَا وَإِنَّ دِمَاءَكُمْ وَأَمْوَالَكُمْ وَأَعْرَاضَكُمْ عَلَيْكُمْ حَرَامٌ، كَحُرْمَةِ يَوْمِكُمْ هَذَا فِي شَهْرِكُمْ هَذَا فِي بَلَدِكُمْ هَذَا حَتَّى تَلْقَوْنَ رَبَّكُمْ فَيَسْأَلُكُمْ عَنْ أَعْمَالِكُمْ أَلَا فَلْيُبَلِّغْ أَقْصَاكُمْ أَدْنَاكُمْ أَلَا هَلْ بَلَّغْتُ؟". فَلَمَّا قَدِمْنَا الْمَدِينَةَ لَمْ نَلْبَثْ إِلَّا قَلِيلًا حَتَّى مَاتَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
قُلْتُ: رَوَى أَبُو دَاوُدَ طَرَفًا مِنْهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدہ سراء بنت نبھان رضی اللہ عنہا جو زمانہ جاہلیت میں گھر کی مالکن تھیں وہ بیان کرتی ہیں: حجتہ الوداع کے موقع پر میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: کیا تم لوگ جانتے ہو یہ کون سا دن ہے وہ خاتون بیان کرتی ہیں یہ وہ دن تھا جسے تم لوگ یوم الروس کہتے ہو لوگوں نے عرض کی: اللہ اور اس کا رسول زیادہ بہتر جانتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہم نے فرمایا: یہ ایام تشریق کا درمیانی دن ہے آپ نے دریافت کیا: کیا تم لوگ جانتے ہو یہ کون سا شہر ہے؟ لوگوں نے عرض کی: اللہ اور اس کا رسول زیادہ بہتر جانتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ مشعر حرام ہے پھر آپ نے ارشاد فرمایا: ہو سکتا ہے اس سال کے بعد میں تم لوگوں سے نہ مل پاؤں، خبردار! تمہاری جانیں تمہارے اموال اور تمہاری عزتیں ایک دوسرے کے لئے قابل احترام ہیں جس طرح تمہارے اس دن کی تمہارے اس مہینے میں تمہارے اس شہر میں حرمت ہے اور یہ اس وقت تک رہے گا جب تک تم اپنے پروردگار کی بارگاہ میں حاضر نہیں ہو جاتے اور وہ تم سے تمہارے اعمال کے بارے میں حساب لے گا خبردار جو قریب موجود ہے وہ دور موجود تک تبلیغ کر دے کیا میں نے تبلیغ کر دی ہے (راوی خاتون بیان کرتی ہیں) جب ہم لوگ مدینہ منورہ آئے تو اس کے تھوڑے ہی عرصے بعد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہو گیا۔ علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ابوداؤد نے اس روایت کا ایک حصہ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5645]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (53 مجمع البحرين) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (307/42 308)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2451، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 9675»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5646
وَعَنْ جَمْرَةَ بِنْتِ قُحَافَةَ قَالَتْ: كُنْتُ مَعَ أُمِّ سَلَمَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ فَسَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" يَا أُمَّتَاهُ هَلْ بَلَّغْتُكُمْ؟". فَقَالَ بُنَيٌّ لَهَا: يَا أُمَهُ مَا لَهُ يَدْعُو أُمَّهُ؟ قَالَتْ: فَقُلْتُ: إِنَّمَا يَعْنِي أُمَّتَهُ، وَهُوَ يَقُولُ:" أَلَا إِنَّ أَعْرَاضَكُمْ وَأَمْوَالَكُمْ وَدِمَاءَكُمْ عَلَيْكُمْ حَرَامٌ، كَحُرْمَةِ يَوْمِكُمْ هَذَا، فِي بَلَدِكُمْ هَذَا، فِي شَهْرِكُمْ هَذَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ الْحُسَيْنُ بْنُ عَازِبٍ ; وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ.
سیده جمره بنت قحافہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں حجتہ الوداع کے موقع پر میں سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے ساتھ تھی میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: اے اُمت! کیا میں نے تمہیں تبلیغ کر دی ہے؟ راوی خاتون کے ایک بچے نے ان سے دریافت کیا: اے امی جان! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی امی کو کیوں پکار رہے ہیں؟ وہ خاتون بیان کرتی ہیں: میں نے کہا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی امت کو خطاب کر رہے ہیں۔ آپ نے ارشاد فرمایا: خبردار تمہاری عزتیں تمہارے اموال اور تمہاری جانیں ایک دوسرے کے لئے قابل احترام ہیں جس طرح تمہارے اس دن کی تمہارے اس شہر میں تمہارے اس مہینے میں حرمت ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حسین بن عازب ہے میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5646]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (210/24)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5647
وَعَنْ أَبِي قُبَيْلَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَامَ فِي النَّاسِ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ فَقَالَ:" لَا نَبِيَّ بَعْدِي، وَلَا أُمَّةَ بَعْدَكُمْ، فَاعْبُدُوا رَبَّكُمْ، وَأَقِيمُوا خَمْسَكُمْ، وَصُومُوا شَهْرَكُمْ، وَأَطِيعُوا وُلَاةَ أَمْرِكُمْ، ثُمَّ ادْخُلُوا جَنَّةَ رَبِّكُمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ بَقِيَّةُ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوقبیلہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: حجتہ الوداع کے موقوع پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میرے بعد کوئی نبی نہیں ہو گا اور تمہارے بعد کوئی امت نہیں ہو گی تم اپنے پروردگار کی عبادت کرو پانچ نمازیں قائم کرو مخصوص مہینے کے روزے رکھو اپنے حکمرانوں کی اطاعت کرو پھر تم اپنے پروردگار کی جنت میں داخل ہو جاؤ گے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی بقیہ ہے اور وہ ثقہ ہے لیکن وہ تدلیس کرنے والا ہے اس کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5647]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (716/22)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7535»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں