🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
105. بَابُ الْخُطَبِ فِي الْحَجِّ .
حج کے موقع پر خطبہ دینا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5628
وَفِي رِوَايَةٍ: أَنَّهُ قَالَ ذَلِكَ: فِي أَوْسَطِ أَيَّامِ الْأَضْحَى. وَقَالَ فِيهَا:" وَحَرَامٌ عَلَيْهِ أَنْ يَدْفَعَهُ دَفْعَةً تُعَنِّتُهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عَيَّاشٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: آپ نے عیدالاضحی کے درمیانے دن میں یہ بات ارشاد فرمائی اور اس میں یہ فرمایا: اس پر یہ حرام ہے کہ وہ اسے یوں پرے کرے کہ وہ اسے مشقت کا شکار کر دے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن اسماعیل بن عیاش ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5628]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3462)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5629
وَعَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ قَالَ: خَطَبَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ:" أَيُّ يَوْمٍ هَذَا؟". قُلْنَا: يَوْمُ النَّحْرِ. قَالَ:" أَيُّ شَهْرٍ هَذَا؟". قُلْنَا: ذُو الْحِجَّةِ شَهْرٌ حَرَامٌ. قَالَ:" فَأَيُّ بَلَدٍ هَذَا؟". قُلْنَا: بَلَدٌ حَرَامٌ. قَالَ:" فَإِنَّ دِمَاءَكُمْ وَأَمْوَالَكُمْ وَأَعْرَاضَكُمْ حَرَامٌ ; كَحُرْمَةِ يَوْمِكُمْ هَذَا، فِي شَهْرِكُمْ هَذَا، فِي بَلَدِكُمْ هَذَا، أَلَا لِيُبَلِّغِ الشَّاهِدُ الْغَائِبَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں خطبہ دیتے ہوئے ارشاد فرمایا: یہ کون سا دن ہے ہم نے عرض کی: قربانی کا دن ہے آپ نے دریافت کیا: یہ کون سا مہینہ ہے ہم نے عرض کی: یہ ذوالج کا مہینہ جو حرمت والا مہینہ ہے آپ نے دریافت کیا: یہ کون سا شہر ہے ہم نے عرض کی: یہ حرمت والا شہر ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تمہاری جانیں تمہارے اموال اور تمہاری عزتیں اسی طرح قابل احترام ہیں جس طرح تمہارے اس دن کی تمہارے اس مہینے میں تمہارے اس شہر میں حرمت ہے خبردار! موجود شخص غیر موجود تک تبلیغ کر دے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5629]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (1622)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7632، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5818»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5630
وَعَنِ الْحَارِثِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَهُوَ بِمِنًى أَوْ بِعَرَفَاتٍ وَيَجِيءُ الْأَعْرَابُ، فَإِذَا رَأَوْا وَجْهَهُ قَالُوا: هَذَا وَجْهٌ مُبَارَكٌ. قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، اسْتَغْفِرْ لِي. قَالَ:" اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَنَا" قَالَ: فَدُرْتُ. فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، اسْتَغْفِرْ لِي. قَالَ:" اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَنَا". قَالَ: فَدُرْتُ فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، اسْتَغْفِرْ لِي. قَالَ:" اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَنَا، فَذَهَبَ يَبْزُقُ فَقَالَ بِيَدِهِ فَأَخَذَ بِهَا بُزَاقَهُ، فَمَسَحَ بِهَا نَعْلَهُ، كَرِهَ أَنْ يُصِيبَ بِهِ أَحَدًا مِمَّنْ حَوْلَهُ، ثُمَّ قَالَ:" يَا أَيُّهَا النَّاسُ أَيُّ يَوْمٍ هَذَا؟ وَأَيُّ شَهْرٍ هَذَا؟ فَإِنَّ دِمَاءَكُمْ وَأَمْوَالَكُمْ عَلَيْكُمْ حَرَامٌ، كَحُرْمَةِ يَوْمِكُمْ هَذَا، فِي شَهْرِكُمْ هَذَا فِي بَلَدِكُمْ هَذَا. اللَّهُمَّ هَلْ بَلَّغْتُ؟ وَلْيُبَلِّغِ الشَّاهِدُ الْغَائِبَ". قَالَ: وَأَمَرَنَا بِالصَّدَقَةِ. فَقَالَ:" تَصَدَّقُوا ; فَإِنِّي لَا أَدْرِي لَعَلَّكُمْ لَا تَرَوْنِي بَعْدَ يَوْمِي هَذَا". وَوَقَّتَ لِأَهْلِ الْيَمَنِ يَلَمْلَمَ أَنْ يُهِلُّوا مِنْهَا، وَذَاتَ عِرْقٍ لِأَهْلِ الْعِرَاقِ، أَوْ قَالَ: لِأَهْلِ الْمَشْرِقِ.
قُلْتُ: فَذَكَرَ الْحَدِيثَ. وَقَدْ رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ بِاخْتِصَارٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ بِاخْتِصَارٍ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا حارث بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا آپ اس وقت منی میں (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) عرفات میں موجود تھے دیہاتی لوگ آتے تھے جب وہ آپ کا چہرہ دیکھتے تھے تو یہ کہتے تھے کہ یہ مبارک چہرہ ہے راوی کہتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ میرے لئے دعائے مغفرت کیجئے آپ نے فرمایا: اے اللہ! تو ہماری مغفرت کر دے۔ راوی کہتے ہیں: میں پھر گھوم کر آیا میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ میرے لئے دعائے مغفرت کیجئے آپ نے ارشاد فرمایا: اے اللہ! تو ہماری مغفرت کر دے راوی کہتے ہیں: میں گھوم کر آیا میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ میرے لئے دعائے مغفرت کیجئے آپ نے فرمایا: اے اللہ! تو ہماری مغفرت کر دے راوی بیان کرتے ہیں: تو پھر آپ تھوکنے لگے تو آپ نے اپنا ہاتھ آگے کیا اور وہ تھوک اپنے ہاتھ پر ڈالا اور اسے اپنے جوتے کے ذریعے پونچھ لیا آپ نے اس بات کو پسند نہیں کیا کہ آپ کے ارد گرد موجود افراد میں سے کسی کو وہ تھوک لگے پھر آپ نے ارشاد فرمایا: اے لوگو! یہ کون سا دن ہے اور یہ کون سا مہینہ ہے؟ تمہاری جانیں تمہارے اموال تمہارے لئے قابل احترام ہیں جس طرح تمہارے اس دن کی تمہارے اس مہینے میں تمہارے اس شہر میں حرمت ہے: اے اللہ! کیا میں نے تبلیغ کر دی ہے؟ موجود فرد غیر موجود فرد تک تبلیغ کر دے۔ راوی کہتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں صدقہ کرنے کا حکم دیا آپ نے ارشاد فرمایا: تم لوگ صدقہ کرو میں نہیں جانتا ہو سکتا ہے کہ آج کے دن کے بعد تم مجھے نہ دیکھ پاؤ“۔ (رادی بیان کرتے ہیں:) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اہل یمن کے لئے یلملم کو میقات مقرر کیا کہ وہ وہاں سے احرام باندھیں گے اور اہل عراق کے لئے ذات عرق کو مقرر کیا راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں: اہل مشرق کے لئے کیا۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس کے بعد انہوں نے پوری حدیث ذکر کی ہے، جسے امام ابوداؤد نے اختصار کے ساتھ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں اختصار کے ساتھ نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5630]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3351)، أخرجه سنن أبي داود برقم: 1742، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5924»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5631
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ قَالَ: خَطَبَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ النَّاسَ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ فَحَمِدَ اللَّهَ وَأَثْنَى عَلَيْهِ ثُمَّ قَالَ:" يَا أَيُّهَا النَّاسُ، خُذُوا مَنَاسِكَكُمْ ; فَإِنِّي لَا أَدْرِي لَعَلِّي غَيْرُ حَاجٍّ بَعْدَ عَامِي هَذَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَفِيهِ سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الصَّنْعَانِيُّ ; وَلَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَهُ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: حجتہ الوداع کے موقع پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو خطبہ دیتے ہوئے اللہ تعالیٰ کی حمد و ثناء بیان کی پھر آپ نے لوگوں سے ارشاد فرمایا: ”اے لوگو! اپنے مناسک سیکھ لو کیونکہ مجھے نہیں معلوم ہو سکتا ہے کہ میں اس سال کے بعد حج نہ کر پاؤں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن داؤد صنعانی ہے میں نے اس کا ذکر کرتے ہوئے کسی کو نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5631]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1950)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6570، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1950»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5632
وَعَنْ وَابِصَةَ بْنِ مَعْبَدٍ الْجُهَنِيِّ قَالَ: شَهِدْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ، وَهُوَ يَخْطُبُ، وَهُوَ يَقُولُ:" يَا أَيُّهَا النَّاسُ أَيُّ شَهْرٍ أَحْرَمُ؟". قَالُوا: هَذَا الشَّهْرُ. قَالَ:" أَيُّ يَوْمٍ أَحْرَمُ؟". قَالُوا: هَذَا -، وَهُوَ يَوْمُ النَّحْرِ - قَالَ:" فَأَيُّ بَلَدٍ أَعْظَمُ عِنْدَ اللَّهِ حُرْمَةً؟". قَالُوا: هَذَا. قَالَ:" فَإِنَّ دِمَاءَكُمْ وَأَمْوَالَكُمْ وَأَعْرَاضَكُمْ مُحَرَّمَةٌ عَلَيْكُمْ كَحُرْمَةِ يَوْمِكُمْ هَذَا فِي شَهْرِكُمْ هَذَا فِي بَلَدِكُمْ هَذَا إِلَى يَوْمِ تَلْقَوْنَ رَبَّكُمْ أَلَا هَلْ بَلَّغْتُ؟". قَالَ النَّاسُ: نَعَمْ، فَرَفَعَ يَدَيْهِ إِلَى السَّمَاءِ ثُمَّ قَالَ:" اللَّهُمَّ اشْهَدْ". ثُمَّ قَالَ:" لِيُبَلِّغِ الشَّاهِدُ مِنْكُمُ الْغَائِبَ". قَالَ وَابِصَةُ: وَإِنَّا شَهِدْنَا وَغِبْتُمْ، وَنُبَلِّغُكُمْ كَمَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ يَسَارٌ مَوْلَى وَابِصَةَ ; وَلَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَهُ وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا وابصہ بن معبد جہنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: حجتہ الوداع کے موقع پر میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھا آپ خطبہ دے رہے تھے آپ نے ارشاد فرمایا: اے لوگو! کون سا مہینہ زیادہ حرمت والا ہے لوگوں نے عرض کی: یہ مہینہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کون سا دن زیادہ حرمت والا ہے لوگوں نے عرض کی: (دن)، یہ راوی کہتے ہیں: وہ قربانی کا دن تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کون سا شہر حرمت کے اعتبار سے اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے زیادہ عظیم ہے لوگوں نے عرض کی: یہ (یعنی مکہ شہر) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تو تمہاری جانیں تمہارے اموال اور تمہاری عزتیں ایک دوسرے کے لئے اسی طرح قابل احترام ہیں جس طرح تمہارا یہ دن تمہارے اس مہینے میں تمہارے اس شہر میں قابل احترام ہے اور یہ اس وقت تک (قابل احترام) رہیں گی جب تک تم اپنے پروردگار کی بارگاہ میں حاضر نہیں ہو جاتے خبردار کیا میں نے تبلیغ کر دی ہے لوگوں نے عرض کی: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دونوں ہاتھ آسمان کی طرف بلند کیے اور پھر فرمایا: اے اللہ! تو گواہ ہو جا پھر آپ نے ارشاد فرمایا: تم میں سے موجود فرد غیر موجود تک تبلیغ کر دے۔ سیدنا وابصہ رضی اللہ عنہ نے (
یہ روایت بیان کرنے کے بعد) ارشاد فرمایا: ہم لوگ اس وقت موجود تھے اور تم لوگ موجود نہیں تھے تو ہم تمہیں اسی طرح تبلیغ کر رہے ہیں جس طرح نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی یسار ہے، جو سیدنا وابصہ رضی اللہ عنہ کا غلام ہے میں نے کسی کو اس کا ذکر کرتے ہوئے نہیں پایا ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5632]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (1589، 1590)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5633
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ:" أَيُّ بَلَدٍ أَحْرَمُ؟". قِيلَ: مَكَّةُ. قَالَ:" فَأَيُّ شَهْرٍ أَحْرَمُ؟". قِيلَ: ذُو الْحِجَّةِ. قَالَ:" فَأَيُّ يَوْمٍ أَحْرَمُ؟". قِيلَ: يَوْمُ النَّحْرِ، وَهُوَ يَوْمُ الْحَجِّ الْأَكْبَرِ. قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" دِمَاؤُكُمْ وَأَمْوَالُكُمْ حَرَامٌ عَلَيْكُمْ إِلَى أَنْ تَلْقُوا رَبَّكُمْ ; كَحُرْمَةِ يَوْمِكُمْ هَذَا، فِي شَهْرِكُمْ هَذَا، فِي بَلَدِكُمْ هَذَا فَلَا أَرَى مِنَ الرَّأْيِ أَنْ يُهْرَاقَ فِي حَرَمِ اللَّهِ دَمٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَفِيهِ فُرَاتُ بْنُ أَحْنَفَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: حجتہ الوداع کے موقع پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کون سا شہر زیادہ حرمت والا ہے؟ عرض کی گئی مکہ آپ نے دریافت کیا: کون سا مہینہ زیادہ حرمت والا ہے، عرض کی گئی ذوالحج آپ نے دریافت کیا: کون سا دن زیادہ حرمت والا ہے؟ عرض کی گئی قربانی کا دن اور یہ حج اکبر کا دن ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تمہاری جانیں اور تمہارے اموال ایک دوسرے کے لئے قابل احترام ہیں اور اس وقت تک رہیں گے جب تک تم اپنے پروردگار کی بارگاہ میں حاضر نہیں ہو جاتے اور یہ اس طرح قابل احترام ہیں جس طرح تمہارا یہ دن تمہارے اس مہینے میں تمہارے اس شہر میں قابل احترام ہے، تو میں یہ نہیں سمجھتا کہ اللہ تعالیٰ کے حرم میں کوئی خون بہایا جائے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی فرات بن احنف ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5633]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (82)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 82»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5634
وَعَنْ عُبَادَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ قَالَ: كَانَ رَبِيعَةُ بْنُ أُمَيَّةَ بْنِ خَلَفٍ الْجُمَحِيُّ، وَهُوَ الَّذِي كَانَ يَصْرُخُ يَوْمَ عَرَفَةَ تَحْتَ لَبَّةِ نَاقَةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اصْرُخْ". وَكَانَ صَيِّتًا:" أَيُّهَا النَّاسُ، أَتَدْرُونَ أَيَّ شَهْرٍ هَذَا؟". فَصَرَخَ فَقَالُوا: نَعَمْ، الشَّهْرُ الْحَرَامُ. قَالَ:" فَإِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ قَدْ حَرَّمَ عَلَيْكُمْ دِمَاءَكُمْ وَأَمْوَالَكُمْ إِلَى أَنْ تَلْقَوْا رَبَّكُمْ، كَحُرْمَةِ شَهْرِكُمْ هَذَا". ثُمَّ قَالَ:" اصْرُخْ: هَلْ تَدْرُونَ أَيُّ بَلَدٍ هَذَا؟".
فَصَرَخَ فَقَالُوا: نَعَمْ، الْبَلَدُ الْحَرَامُ. قَالَ:" فَإِنَّ دِمَاءَكُمْ وَأَمْوَالَكُمْ عَلَيْكُمْ حَرَامٌ إِلَى يَوْمِ تَلْقَوْنَهُ كَحُرْمَةِ بَلَدِكُمْ هَذَا". ثُمَّ قَالَ:" اصْرُخْ: أَيُّ يَوْمٍ هَذَا؟". فَصَرَخَ فَقَالُوا: هَذَا يَوْمٌ حَرَامٌ، وَهَذَا يَوْمُ الْحَجِّ الْأَكْبَرِ. قَالَ:" فَإِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ قَدْ حَرَّمَ عَلَيْكُمْ دِمَاءَكُمْ وَأَمْوَالَكُمْ إِلَى يَوْمِ تَلْقَوْنَهُ، كَحُرْمَةِ يَوْمِكُمْ هَذَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ مُرْسَلًا - كَمَا تَرَاهُ - وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
عبادہ بن عبداللہ بن زبیر بیان کرتے ہیں: سیدنا ربیعہ بن امیہ بن خلف جمحی رضی اللہ عنہ صاحب ہیں کہ عرفہ کے دن جنہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اونٹنی کی گردن کے نیچے کھڑے ہو کر بلند آواز میں (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے کلمات کو دہرایا تھا) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا تھا بلند آواز میں کہو ان صاحب کی آواز بلند تھی (انہوں نے یہ کہا:) اے لوگو! کیا تم جانتے ہو یہ کون سا مہینہ ہے؟ انہوں نے بلند آواز میں یہ بات کہہ دی تو لوگوں نے کہا: جی ہاں! یہ حرمت والا مہینہ ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بے شک اللہ تعالیٰ نے تمہاری جانوں اور تمہارے اموال کو ایک دوسرے کے لئے قابل احترام قرار دے دیا ہے اور یہ اس وقت تک ہے جب تک تم اپنے پروردگار کی بارگاہ میں حاضر نہیں ہو جاتے اور یہ تمہارے اس مہینے کی حرمت کی طرح ہے پھر آپ نے ارشاد فرمایا: تم بلند آواز میں کہو کیا تم لوگ یہ بات جانتے ہو یہ کون سا شہر ہے؟ انہوں نے بلند آواز میں یہ بات دہرائی تو لوگوں نے عرض کی: جی ہاں! یہ حرمت والا شہر ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہاری جانیں تمہارے اموال ایک دوسرے کے لئے قابل احترام ہیں اور اس دن تک رہیں گے جب تک تم اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضر نہیں ہو جاتے اور وہ تمہارے اس شہر کی حرمت کی طرح (قابل احترام ہیں) پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم بلند آواز میں پوچھو یہ کون سا دن ہے؟ انہوں نے بلند آواز میں یہ بات کہی تو لوگوں نے عرض کی: یہ حرمت والا دن ہے اور یہ حج اکبر کا دن ہے راوی کہتے ہیں: تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بے شک اللہ تعالیٰ نے تمہاری جانوں اور تمہارے اموال کو ایک دوسرے کے لئے قابل احترام قرار دیا ہے اور اس دن تک کے لئے قرار دیا ہے جب تم اس کی بارگاہ میں حاضر ہو گے جس طرح تمہارے اس دن کی حرمت ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں ”مرسل“ روایت کے طور پر نقل کی ہے جیسا کہ آپ اسے ملاحظہ فرما رہے ہیں اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5634]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4603)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4603»

الحكم على الحديث:
إسناده مرسل
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5635
وَعَنْ حُجَيْرٍ أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَطَبَ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ فَقَالَ:" يَا أَيُّهَا النَّاسُ أَيُّ بَلَدٍ هَذَا؟". قَالُوا: بَلَدٌ حَرَامٌ. قَالَ:" فَأَيُّ شَهْرٍ هَذَا؟". قَالُوا: شَهْرٌ حَرَامٌ. قَالَ:" أَلَا إِنَّ دِمَاءَكُمْ وَأَمْوَالَكُمْ وَأَعْرَاضَكُمْ عَلَيْكُمْ حَرَامٌ كَحُرْمَةِ يَوْمِكُمْ هَذَا كَشَهْرِكُمْ هَذَا كَحُرْمَةِ بَلَدِكُمْ هَذَا فَلْيُبَلِّغْ شَاهِدُكُمْ غَائِبَكُمْ لَا تَرْجِعُوا بَعْدِي كُفَّارًا يَضْرِبُ بَعْضُكُمْ رِقَابَ بَعْضٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ مِنْ رِوَايَةِ مَخْشِيِّ بْنِ حُجَيْرٍ ; وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ.
سیدنا حجیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: حجتہ الوداع کے موقع پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے خطبہ دیتے ہوئے ارشاد فرمایا: اے لوگو! یہ کون سا شہر ہے؟ لوگوں نے عرض کی: یہ حرمت والا شہر ہے آپ نے دریافت کیا: یہ کون سا مہینہ ہے؟ لوگوں نے عرض کی: یہ حرمت والا مہینہ ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”خبردار تمہاری جانیں اور تمہارے اموال اور تمہاری عزتیں ایک دوسرے کے لئے اسی طرح قابل احترام ہیں جس طرح تمہارے اس دن کی تمہارے اس مہینے میں حرمت ہے اور جس طرح تمہارے اس شہر کی حرمت ہے تم میں سے موجود فرد غیر موجود تک تبلیغ کر دے تم میرے بعد کافر نہ ہو جانا کہ ایک دوسرے کی گردنیں اڑاتے پھرو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں مخشی بن حجیر کی نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے میں نے کسی کو ان کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5635]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3572)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3572، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2619»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5636
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ صُدَيِّ بْنِ عَجْلَانَ الْبَاهِلِيِّ قَالَ: جَاءَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ عَلَى نَاقَةٍ حَتَّى وَقَفَ وَسَطَ النَّاسِ فِي يَوْمِ عَرَفَةَ فَقَالَ:" أَيُّ يَوْمٍ هَذَا؟". فَقَالُوا: يَوْمُ عَرَفَةَ الْيَوْمُ الْحَرَامُ. قَالَ:" فَأَيُّ شَهْرٍ؟". قَالُوا: فِي الشَّهْرِ الْحَرَامِ. قَالَ:" فَأَيُّ بَلَدٍ هَذَا؟". قَالُوا: الْبَلَدُ الْحَرَامُ. قَالَ:" فَإِنَّ أَمْوَالَكُمْ وَأَعْرَاضَكُمْ وَدِمَاءَكُمْ عَلَيْكُمْ حَرَامٌ كَيَوْمِكُمْ هَذَا فِي شَهْرِكُمْ هَذَا فِي بَلَدِكُمْ هَذَا أَلَا إِنَّ كُلَّ نَبِيٍّ قَدْ مَضَتْ دَعْوَتُهُ إِلَّا دَعْوَتِي فَإِنِّي قَدِ ادَّخَرْتُهَا عِنْدَ رَبِّي إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ أَمَّا بَعْدُ فَإِنَّ الْأَنْبِيَاءَ مُكَاثِرُونَ فَلَا تُخْزُونِي فَإِنِّي جَالِسٌ لَكُمْ عَلَى بَابِ الْحَوْضِ".
سیدنا ابوامامہ صدی بن عجلان باہلی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: حجتہ الوداع کے موقع پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اونٹنی پر سوار ہو کر تشریف لائے اور عرفہ کے دن لوگوں کے درمیان میں ٹھہر گئے آپ نے دریافت کیا: یہ کون سا دن ہے؟ لوگوں نے عرض کی: یہ عرفہ کا دن ہے، جو حرمت والا دن ہے آپ نے دریافت کیا: یہ کون سا مہینہ ہے؟ لوگوں نے عرض کی: یہ حرمت والا مہینہ ہے آپ نے دریافت کیا: یہ کون سا شہر ہے؟ لوگوں نے عرض کی: یہ حرمت والا شہر ہے آپ نے فرمایا: تمہارے اموال تمہاری عزتیں اور تمہاری جانیں ایک دوسرے کے لئے اسی طرح قابل احترام ہیں، جس طرح تمہارا یہ دن تمہارے اس مہینے میں اور تمہارے اس شہر میں قابل احترام ہے خبردار ہر نبی نے اپنی دعا کر لی البتہ میری دعا کا معاملہ مختلف ہے اسے میں نے اپنے پروردگار کے پاس سنبھال کے رکھوا دیا ہے، جو قیامت کے دن کے لئے ہے اما بعد! انبیاء ایک دوسرے کے سامنے (اپنے امتیوں کی) کثرت پر فخر کا اظہار کریں گے تو تم لوگ مجھے رسوا نہ کرنا اور میں حوض کے دروازے کے پاس تمہارے لئے بیٹھا ہوا ہوں گا“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5636]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7632)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5637
وَفِي رِوَايَةٍ عَنْ أَبِي أُمَامَةَ أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ حَجَّةِ الْوَدَاعِ، وَهُوَ عَلَى نَاقَتِهِ الْجَدْعَاءِ، قَدْ أَدْخَلَ رِجْلَيْهِ فِي الْغَرْزِ، وَوَضَعَ إِحْدَى يَدَيْهِ عَلَى مُقَدَّمِ الرِّجْلِ الْأُخْرَى عَلَى مُؤَخَّرِهِ يَتَطَاوَلُ بِذَلِكَ فَقَالَ:" يَا أَيُّهَا النَّاسُ أَنْصِتُوا ; فَإِنَّكُمْ لَعَلَّكُمْ لَا تَرَوْنِي بَعْدَ عَامِكُمْ هَذَا". وَذَكَرَ نَحْوَ مَا تَقَدَّمَ.
رَوَاهُ كُلَّهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: حجتہ الوداع کے دن انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: آپ اپنی اونٹنی جدعاء پر موجود تھے آپ نے اپنے پاؤں رکاب میں رکھے ہوئے تھے اور دو ہاتھوں میں سے ایک آگے والی ٹانگ پر اور دوسرا پیچھے والی ٹانگ پر رکھا ہوا تھا، تاکہ آپ نمایاں ہو جائیں آپ نے ارشاد فرمایا: اے لوگو! خاموش ہو جاؤ ہو سکتا ہے تم اس سال کے بعد مجھے نہ دیکھ پاؤ گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے حسب سابق روایت ذکر کی ہے۔ یہ تمام روایات امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہیں اس کی سند میں ایک راوی بقیہ بن ولید ہے اور وہ ثقہ ہے لیکن وہ تدلیس کرنے والا ہے اور اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5637]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7676)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں