🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
127. بَابٌ فِي زَمْزَمَ .
آب زمزم کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5718
وَعَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ قَالَ: سَأَلْتُ عَطَاءً: أَحْمِلُ مَاءَ زَمْزَمَ؟ فَقَالَ: قَدْ حَمَلَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَحَمَلَهُ الْحَسَنُ وَحَمَلَهُ الْحُسَيْنُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
حبیب بن ابوثابت بیان کرتے ہیں: میں نے عطاء سے دریافت کیا: کیا میں آب زمزم اٹھا کے ساتھ لے جاؤں؟ انہوں نے جواب دیا اللہ کے رسول بھی اسے اٹھا کے ساتھ لے کر گئے تھے سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ بھی اسے اٹھا کے ساتھ لے کر گئے تھے سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ بھی اٹھا کے اسے ساتھ لے کر گئے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5718]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2566)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2566»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5719
وَعَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ قَالَ: رَأَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - جَاءَ إِلَى زَمْزَمَ فَقَالَ:" انْزِعُوا وَاسْقُوا ; فَلَوْلَا أَنِّي أَخَافُ أَنْ تُغْلَبُوا عَلَيْهَا لَنَزَعْتُ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ مِهْزَمٍ الشَّعَّابُ، بَصْرِيٌّ وَرَوَى عَنْهُ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ وَعَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَبْدِ الْوَارِثِ وَغَيْرُهُمَا، وَيُقَالُ لَهُ: الزَّمَامُ، ذَكَرَهُ ابْنُ مَاكُولَا عَنْ خَطِّ الصُّورِيِّ فِي مِهْزَمٍ - بِكَسْرِ الْمِيمِ وَفَتْحِ الزَّايِ وَتَخْفِيفِهَا - وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَأَبُو حَاتِمٍ.
سیدنا ابوطفیل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا آپ آب زمزم کے پاس تشریف لائے آپ نے ارشاد فرمایا: تم لوگ پانی نکالو اور پلاؤ اگر مجھے یہ اندیشہ نہ ہوتا کہ اس کے حوالے سے تم مغلوب ہو جاؤ گے (یعنی ہجوم زیادہ ہو جائے گا) تو میں بھی نکالتا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن مہزم شعاب بصری ہے، جس کے حوالے سے ابوداؤد طیالسی اور عبدالصمد بن عبدالوارث اور دیگر حضرات نے روایات نقل کی ہیں اسے زمام بھی کہا: گیا ہے ابن ماکولا نے اس کا ذکر لفظ مہزم کی شکل میں کیا ہے، جس میں ”م“ پزیر ہے ”ز“ پر زبر ہے اور اس پر تخفیف ہے یحیی بن معین اور امام ابوحاتم نے اسے ثقہ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5719]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1170) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11165)، أخرجه الأحاديث المختارة برقم: 266»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5720
وَعَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَتَى زَمْزَمَ فَقَالَ:" انْزِعُوا وَلَوْلَا أَنْ تُغْلَبُوا عَلَيْهَا لَنَزَعْتُ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ وَاقِدٍ قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: يَتَكَلَّمُونَ فِيهِ، قَالَ: وَرَأَيْتُ فِيمَا حَدَّثَ أَحَادِيثَ مَنَاكِيرَ.
سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم زمزم کے پاس تشریف لائے آپ نے فرمایا: تم پانی نکالو اگر اس بات کا اندیشہ نہ ہوتا کہ تم اس کے حوالے سے مغلوب ہو جاؤ گے (یعنی ہجوم زیادہ ہو جائے گا) تو میں بھی پانی نکالتا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی سعید بن عبدالملک بن واقد ہے ابوحاتم کہتے ہیں: محدثین نے اس کے بارے میں کلام کیا ہے وہ فرماتے ہیں: میں نے دیکھا ہے کہ اس نے جو احادیث روایت کی ہیں ان میں منکر روایات ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5720]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1168)، أخرجه مسند البزار برقم: 358»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5721
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَانَ أَبُو طَالِبٍ يُعَالِجُ زَمْزَمَ، فَكَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَنْقُلُ الْحِجَارَةَ وَهُوَ غُلَامٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ النَّضْرُ أَبُو عُمَرَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: جناب ابوطالب زمزم (کے کنویں کو) ٹھیک کر رہے تھے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پتھر منتقل کر رہے تھے آپ ان دنوں نوجوان تھے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی نضر ابوعمر ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5721]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1167)، أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 7435»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
128. بَابُ مُقَامِ الْخَطِيبِ بِمَكَّةَ .
مکہ میں خطیب کے کھڑے ہونے کی جگہ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5722
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَطَبَ وَظَهْرُهُ إِلَى الْمُلْتَزَمِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُؤَمَّلِ، وَفِيهِ كَلَامٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے خطبہ دیا آپ کی پشت ملتزم کی طرف تھی۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن مومل ہے اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5722]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11237) اخرجه احمد فى المسند (3280)، أخرجه مسند أحمد برقم: 3270، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11237»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
129. بَابُ الدُّعَاءِ لِمَكَّةَ .
مکہ کے لئے دعا کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5723
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: دَعَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" اللَّهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِي صَاعِنَا وَمُدِّنَا، وَبَارِكْ لَنَا فِي مَكَّتِنَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ يَأْتِي فِي فَضْلِ الْمَدِينَةِ إِنْ شَاءَ اللَّهُ، وَفِيهِ إِسْحَاقُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ كَيْسَانَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا کرتے ہوئے یہ کہا: ”اے اللہ! ہمارے لئے ہمارے صاع اور ہمارے مد میں برکت رکھ دے اور ہمارے لئے ہمارے مکہ میں برکت رکھ دے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں ایک طویل حدیث میں نقل کی ہے، جو آگے چل کر مدینہ منورہ کی فضیلت سے متعلق باب میں آئے گی اگر اللہ نے چاہا اس کی سند میں ایک راوی اسحاق بن عبداللہ بن کیسان ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5723]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12553»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
130. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْكَعْبَةِ .
خانہ کعبہ کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5724
عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَمَّا أَهْبَطَ اللَّهُ آدَمَ إِلَى الْأَرْضِ بَكَى عَلَى الْجَنَّةِ مِائَةَ خَرِيفٍ، ثُمَّ نَظَرَ إِلَى سِعَةِ الْأَرْضِ، فَقَالَ: أَيْ رَبِّ أَمَا لِأَرْضِكَ عَامِرٌ يَسْكُنُهَا غَيْرِي؟ فَأَوْحَى اللَّهُ إِلَيْهِ أَنْ بَلَى فَإِنَّهَا سَتُرْفَعُ بُيُوتٌ يُذَكَرُ فِيهَا اسْمِي وَسَأُبَوِّئُكَ مِنْهَا بَيْتًا أَخْتَصُّهُ بِكَرَامَتِي، وَأُحْلِلْهُ عَظَمَتِي وَأُسَمِّيهِ بَيْتِي، وَأُنْطِقُهُ بِعَظَمَتِي، وَلَسْتُ أَسْكُنُهُ وَلَيْسَ يَنْبَغِي لِي أَنْ أَسْكُنَ الْبُيُوتَ وَلَا يَسَعُنِي، وَلَكِنْ عَلَى عَرْشِي وَكُرْسِيِّ عَظَمَتِي وَلَيْسَ يَنْبَغِي لِشَيْءٍ مِمَّا خَلَقْتُ أَنْ يَخْرُجَ مِنْ قَبْضَتِي وَلَا مِنْ قُدْرَتِي وَتُعَمِّرُهُ يَا آدَمُ مَا كُنْتَ حَيًّا ثُمَّ تُعَمِّرُهُ الْقُرُونُ مِنْ بَعْدِكَ أُمَّةً بَعْدَ أُمَّةٍ قَرْنًا بَعْدَ قَرْنٍ حَتَّى يَنْتَهِيَ إِلَى وَلَدٍ مِنْ أَوْلَادِكَ يُقَالُ لَهُ: إِبْرَاهِيمُ أَجْعَلُهُ مِنْ عُمَّارِهِ وَسُكَّانِهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَمْرٍو الْبَجَلِيُّ وَإِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ وَكِلَاهُمَا فِيهِ كَلَامٌ وَقَدْ وُثِّقَا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب اللہ تعالیٰ نے سیدنا آدم علیہ السلام کو زمین کی طرف نازل کیا، تو وہ ایک سو سال تک جنت کے حوالے سے روتے رہے پھر انہوں نے زمین کی وسعت کی طرف دیکھا اور بولے: اے میرے پروردگار کیا تیری زمین کو آباد کرنے والا میرے علاوہ اور کوئی نہیں ہے، تو اللہ تعالی نے ان کی طرف وحی کی جی ہاں! عنقریب گھر بنائے جائیں گے جن میں میرے نام کا ذکر ہو گا اور میں ان میں سے ایک گھر میں تمہیں ٹھہراؤں گا جسے میں نے اپنی عزت افزائی کے حوالے سے مخصوص کیا ہے میں نے اپنی عظمت اسے عطا کی ہے اور اسے اپنے گھر کا نام دیا ہے اور میں نے اسے اپنی عظمت سے نوازا ہے، میں اس میں نہیں رہتا ہوں اور یہ چیز میرے لائق بھی نہیں ہے کہ میں گھروں میں رہوں اور نہ ہی یہ میری شان کے لائق ہے میں تو اپنے عرش اور اپنی کرسی پر ہوں میں نے جو چیز پیدا کی ہے اس میں سے کسی چیز کے لئے یہ مناسب نہیں ہے کہ وہ میرے قبضے سے نکل جائے یا میری قدرت سے نکل جائے اے آدم جب تک تم زندہ رہو گے تم اسے آباد کرو گے پھر تمہارے بعد ایک امت کے بعد دوسری امت مختلف زمانوں تک اسے آباد کرتی رہے گی یہاں تک کہ تمہاری اولاد میں سے ایک شخص تک بات پہنچے گی جس کا نام ابراہیم ہو گا میں اسے اس کو آباد کرنے والا اور اس کا رہائشی بناؤں گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن عمرو بجلی اور ایک راوی اسماعیل بن عیاش ہے ان دونوں کے بارے میں کلام کیا گیا ہے اور ان دونوں کی توثیق بھی کی گئی ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5724]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7451»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5725
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: لَمَّا أَهْبَطَ اللَّهُ آدَمَ مِنَ الْجَنَّةِ قَالَ: إِنِّي مُهْبِطٌ مَعَكَ بَيْتًا - أَوْ مَنْزِلًا - يُطَافُ حَوْلَهُ كَمَا يُطَافُ حَوْلَ عَرْشِي وَيُصَلَّى عِنْدَهُ كَمَا يُصَلَّى حَوْلَ عَرْشِي، فَلَمَّا كَانَ زَمَنُ الطُّوفَانِ رُفِعَ وَكَانَ الْأَنْبِيَاءُ يَحُجُّونَهُ، وَلَا يَعْلَمُونَ مَكَانَهُ، فَبَوَّأَهُ لِإِبْرَاهِيمَ، فَبَنَاهُ مِنْ خَمْسَةِ أَجْبُلٍ: حِرَاءَ وَثُبَيْرٍ وَلُبْنَانَ وَجَبَلِ الطُّورِ وَجَبَلِ الْخَيْرِ ; فَتَمَتَّعُوا مِنْهُ مَا اسْتَطَعْتُمْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ مَوْقُوفًا، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب اللہ تعالٰی نے سیدنا آدم علیہ السلام کو جنت سے نازل کیا، تو فرمایا: میں تمہارے ساتھ ایک گھر (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) ایک ٹھکانہ نازل کر رہا ہوں جس کے ارد گرد طواف کیا جائے گا جس طرح میرے عرش کے اردگرد طواف کیا جاتا ہے اور اس کے پاس نماز ادا کی جائے گی جس طرح میرے عرش کے اردگرد نماز ادا کی جاتی ہے پھر جب طوفان کا زمانہ آیا تو اسے اٹھا لیا گیا انبیاء کرام اس کا حج کرتے رہے لیکن انہیں اس کی جگہ کا پتہ نہیں تھا پھر اللہ تعالیٰ نے سیدنا ابراہیم علیہ السلام کو اس کی جگہ پر ٹھہرایا تو انہوں نے اسے تعمیر کیا انہوں نے پانچ پہاڑوں سے (پتھر حاصل کر کے) اسے تعمیر کیا (وہ پہاڑ) یہ ہیں حراء، ثبیر، لبنان، جبل طور اور جبل خیر (سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نے فرمایا) تم سے جہاں تک ہو سکے اس گھر سے نفع حاصل کرو۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں ”موقوف“ روایت کے طور پر نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5725]

الحكم على الحديث:
موقوف صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5726
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍ [و] قَالَ: لَمَّا أَهْبَطَ اللَّهُ آدَمَ بِأَرْضِ الْهِنْدِ وَمَعَهُ غَرْسٌ مِنْ غَرْسِ الْجَنَّةِ فَغَرَسَ بِهَا، وَكَانَ رَأْسُهُ بِالسَّمَاءِ وَرِجْلَاهُ بِالْأَرْضِ، وَكَانَ يَسْمَعُ كَلَامَ الْمَلَائِكَةِ، فَكَانَ ذَلِكَ يُهَوِّنُ عَلَيْهِ وَحْدَتَهُ، فَغَمَرَ غَمْرَةَ فَتَطَأْطَأَ إِلَى سَبْعِينَ ذِرَاعًا، فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ: إِنِّي مُنْزِلٌ عَلَيْكَ بَيْتًا يُطَافُ حَوْلَهُ كَمَا تَطُوفُ حَوْلَ عَرْشِي الْمَلَائِكَةُ، وَيُصَلَّى عِنْدَهُ كَمَا تُصَلِّي الْمَلَائِكَةُ حَوْلَ عَرْشِي، فَأَقْبَلَ نَحْوَ الْبَيْتِ فَكَانَ مَوْضِعَ كُلِّ قَدَمٍ قَرْيَةٌ، وَمَا بَيْنَ قَدَمَيْهِ مَفَازَةٌ، حَتَّى قَدِمَ مَكَّةَ، فَدَخَلَ مِنْ بَابِ الصَّفَا، فَطَافَ بِالْبَيْتِ وَصَلَّى عِنْدَهُ، ثُمَّ خَرَجَ إِلَى الشَّامِ فَمَاتَ بِهَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ النَّهَّاسُ بْنُ قَهْمٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب اللہ تعالیٰ نے سیدنا آدم علیہ السلام کو ہند کی سرزمین پر اتارا تو ان کے ہمراہ جنت کے پودے بھی تھے۔ انہوں نے وہاں وہ پودے لگائے ان کا سر آسمان میں تھا اور پاؤں زمین میں تھے وہ فرشتوں کا کلام سنا کرتے تھے اور یہ چیز ان پر ان کی تنہائی کو آسان کر دیتی تھی، پھر ان پر ایک بے چینی طاری ہوئی اور ان کا قد گھٹ کر ستر گز رہ گیا، تو اللہ تعالیٰ نے یہ چیز نازل کی کہ میں تم پر ایک گھر کو نازل کروں گا جس کے ارد گرد طواف کیا جائے گا جس طرح فرشتے میرے عرش کے اردگرد طواف کرتے ہیں اور اس کے پاس نماز ادا کی جائے گی جس طرح فرشتے میرے عرش کے ارد گرد نماز ادا کرتے ہیں تو سیدنا آدم علیہ السلام بیت اللہ کی طرف روانہ ہوئے ان کا ہر قدم جہاں پڑتا وہاں ایک بستی بن جاتی اور ان کے دو قدموں کے درمیان ویرانہ عبور ہو جاتا تھا یہاں تک کہ وہ مکہ آ گئے وہ صفا کے دروازے کی طرف سے داخل ہوئے۔ انہوں نے بیت اللہ کا طواف کیا اس کے پاس نماز ادا کی پھر وہ وہاں سے شام تشریف لے گئے اور وہیں ان کا انتقال ہوا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی نہاس بن قہم ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5726]

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5727
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ قَالَ: وُضِعَ الْبَيْتُ قَبْلَ الْأَرْضِ بِأَلْفَيْ سَنَةٍ فَكَانَ الْبَيْتُ رُبْدَةً بَيْضَاءَ حَتَّى كَانَ الْعَرْشُ عَلَى الْمَاءِ، وَكَانَتِ الْأَرْضُ تَحْتَهُ كَأَنَّهَا حَسْفَةٌ فَدُحِيَتْ مِنْهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: بیت اللہ کو زمین سے دو ہزار سال پہلے رکھا گیا تھا بیت اللہ سفید جگہ پر تھا، یہاں تک کہ عرش پانی پر تھا اور زمین اس کے نیچے یوں تھی جیسے وہ باریک سا بادل ہو، پھر اسی (بیت اللہ) سے اس (زمین) کو پھیلایا گیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5727]
تخریج الحدیث: «أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 3967»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں