🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
138. بَابُ فَجِئْتُ فَقَعَدْتُ بِالْأَرْضِ فَمَكَثُوا فِيهِ مَلِيًّا فَلَمَّا خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَقَيْتُ الدَّرَجَ فَدَخَلْتُ الْبَيْتَ فَقُلْتُ: أَيْنَ صَلَّى النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ قَالُوا: هَاهُنَا، وَنَسِيتُ أَنْ أَسْأَلَ: كَمْ صَلَّى؟ .
خانہ کعبہ میں نماز ادا کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5758
وَعَنْ مُسَافِعِ بْنِ شَيْبَةَ [ عَنْ أَبِيهِ شَيْبَةَ ] قَالَ: دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْكَعْبَةَ فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ فَرَأَى بِهَا تَصَاوِيرَ فَقَالَ:" يَا شَيْبَةُ اكْفِنِي هَذِهِ التَّصَاوِيرَ". فَاشْتَدَّ ذَلِكَ عَلَى شَيْبَةَ فَقَالَ لَهُ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ فَارِسَ: إِنْ شِئْتَ طَلَبْتُهَا، وَلَطَّخْتُهَا بِزَعْفَرَانَ. فَفَعَلَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَمُسَافِعٌ لَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ.
مسافع بن شیبہ نے اپنے والد سیدنا شیبہ رضی اللہ عنہ کا یہ بیان نقل کیا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم خانہ کعبہ میں داخل ہوئے آپ نے دو رکعت ادا کیں آپ نے اس میں کچھ تصاویر دیکھیں تو فرمایا: اے شیبہ ان تصاویر کو ختم کر دو یہ بات سیدنا شیبہ رضی اللہ عنہ کے لئے مشکل کا باعث ہوئی تو اہل فارس میں سے ایک شخص نے آپ کی خدمت میں عرض کی اگر آپ چاہیں تو میں ان کے اوپر زعفران لگا دیتا ہوں تو انہوں نے ایسا ہی کیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے مسافع نامی راوی کے حالات بیان کرتے ہوئے میں نے کسی کو نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5758]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7193)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7193»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5759
وَعَنْ مُسَافِعِ بْنِ شَيْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ جَدِّي: أَنَّهُ رَأَى رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُصَلِّي خَلْفَ الْأُسْطُوَانَةِ [ الْوُسْطَى ] مِنَ الْبَيْتِ رَكْعَتَيْنِ، وَفِي الْبَيْتِ - أَوْ قَالَ: الْكَعْبَةَ - ثَلَاثُ أَسَاطِينَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
مسافع بن شیبہ بیان کرتے ہیں: میرے والد نے میرے دادا کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے کہ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ نے بیت اللہ کے درمیانی ستون کے پاس دو رکعت ادا کی تھیں راوی کہتے ہیں: بیت اللہ میں (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) خانہ کعبہ میں تین ستون تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5759]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8397)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8397»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5760
وَعَنْ مِسْمَعٍ الْعِجْلِيِّ الرَّامِّ قَالَ: حَدَّثَنِي شَيْخٌ مَنَ الْحَجَبَةِ يُقَالُ لَهُ: مِسْمَعٌ، وَرَآنِي أُصَلِّي خَلْفَ الْأُسْطُوَانَةِ الْوُسْطَى مِنَ الْبَيْتِ فَقَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ جَدِّي أَنَّهُ رَأَى رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُصَلِّي خَلْفَهَا رَكْعَتَيْنِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
مسمع عجلی الرام بیان کرتے ہیں: حجبہ کے ایک بزرگ جن کا نام سمع تھا انہوں نے مجھے یہ حدیث بیان کی۔ انہوں نے مجھے بیت اللہ کے درمیانی ستون کے پاس نماز ادا کرتے ہوئے دیکھا تو یہ بات بیان کی میرے والد نے میرے دادا کے حوالے سے یہ حدیث مجھے بیان کی ہے کہ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس ستون کے پاس دو رکعت ادا کرتے ہوئے دیکھا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5760]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم ا الكبير (376/22)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8397»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5761
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ صَفْوَانَ قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَصْحَابَهُ فَدَخَلْتُ بَيْنَ رَجُلَيْنِ مِنْهُمْ فَقُلْتُ: كَيْفَ صَنَعَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حِينَ دَخَلَ فِي الْبَيْتِ؟ قَالَ: صَلَّى رَكْعَتَيْنِ بَيْنَ الْأُسْطُوَانَتَيْنِ عَنْ يَمِينِ الْبَيْتِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبدالرحمن بن صفوان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے اصحاب کو دیکھا میں ان میں سے دو آدمیوں کے درمیان داخل ہوا میں نے دریافت کیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب بیت اللہ میں داخل ہوئے تھے تو آپ نے کیا کیا تھا؟ انہوں نے جواب دیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بیت اللہ کے دائیں طرف دو ستونوں کے درمیان دو رکعت ادا کی تھیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5761]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5762
وَعَنْ أُمِّ وَلَدِ شَيْبَةَ -، وَكَانَتْ قَدْ بَايَعَتِ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - دَعَا شَيْبَةَ فَفَتَحَ الْبَيْتَ فَلَمَّا دَخَلَهُ رَكَعَ، وَقَرَعَ جَبِينَهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قُلْتُ: وَيَأْتِي فِي الصَّلَاةِ فِي الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ وَغَيْرِهِ فِي فَضْلِ الْمَدِينَةِ - إِنْ شَاءَ اللَّهُ.
سیدنا شیبہ رضی اللہ عنہ کی اُم ولد، جنہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم دست اقدس پر بیعت کرنے کا شرف حاصل ہے، وہ بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا شیبہ رضی اللہ عنہ کو بلایا، انہوں نے دروازہ کھولا جب آپ اندر داخل ہوئے، تو آپ نے رکوع کیا (یا آپ جھک گئے) اور اپنی پیشانی کو لگایا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: مسجد حرام میں یا اس کے علاوہ کسی جگہ نماز ادا کرنے سے متعلق روایات مدینہ منورہ کی فضیلت سے متعلق باب میں آئیں گی اگر اللہ نے چاہا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5762]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطراني فى المعجم الكر (98/25)»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
139. بَابُ التَّحَفُّظِ مِنَ الْمَعْصِيَةِ فِيهَا وَفِيمَا حَوْلَهَا .
اس (کعبہ) میں اور اس کا آس پاس گناہ سے بچ کر رہنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5763
عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: مَا زِلْنَا نَسْمَعُ إِسَافَ وَنَائِلَةَ - رَجُلٌ، وَامْرَأَةٌ مَنْ جُرْهُمٍ - زَنَيَا فِي الْكَعْبَةِ فَمُسِخَا حَجَرَيْنِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ الْعُطَارِدِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہما فرماتی ہیں ہم مسلسل یہ بات سنتے آ رہے ہیں کہ اساف اور نائلہ، جرہم سے تعلق رکھنے والے ایک مرد اور ایک عورت تھے ان دونوں نے خانہ کعبہ میں زنا کیا تھا تو انہیں مسخ کر کے پتھر بنا دیا گیا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی أحمد بن عبدالجبار عطاردی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5763]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5764
وَعَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" كَانَ إِسَافُ وَنَائِلَةُ - رَجُلٌ وَامْرَأَةٌ - زَنَيَا فِي الْكَعْبَةِ فَمَسَخَهُمَا اللَّهُ حَجَرَيْنِ"، فَكَانَا بِمَكَّةَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ خَالِدُ بْنُ يَزِيدَ الْعُمَرِيُّ، وَهُوَ كَذَّابٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں اساف اور نائلہ ایک مرد اور ایک عورت تھے ان دونوں نے خانہ کعبہ میں زنا کیا، تو اللہ تعالیٰ نے ان دونوں کو مسخ کر کے پتھر بنا دیا وہ دونوں (یعنی ان دونوں کے بت) مکہ میں تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی خالد بن یزید عمری ہے اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5764]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6346»

الحكم على الحديث:
موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5765
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَرَّ بِنَفَرٍ مِنْ قُرَيْشٍ، وَهُمْ جُلُوسٌ بِفِنَاءَ الْكَعْبَةِ فَقَالَ:" انْظُرُوا مَا تَعْمَلُونَ فِيهَا فَإِنَّهَا مَسْئُولَةٌ عَنْكُمْ فَتُخْبِرُ عَنْكُمْ، وَعَنْ أَعْمَالِكُمْ، وَاذْكُرُوا أَنَّ سَاكِنَهَا مَنْ لَا يَأْكُلُ الرِّبَا، وَلَا يَمْشِي بِالنَّمِيمَةِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر قریش کے کچھ لوگوں کے پاس سے ہوا وہ لوگ خانہ کعبہ کے صحن میں بیٹھے ہوئے تھے آپ نے ارشاد فرمایا: تم لوگ اس بات کا دھیان رکھنا کہ تم یہاں کیا عمل کرتے ہو کیونکہ اس سے تمہارے بارے میں پوچھا جائے گا اور یہ (یعنی خانہ کعبہ) تم لوگوں کے بارے میں اور تمہارے اعمال کے بارے میں خبر دے گا اور تم یہ بات یاد رکھنا کہ اس (مکہ) میں وہ شخص رہائش اختیار کرے گا جو سود نہ کھاتا ہو اور چغلی نہ کرتا ہو۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے اور وہ ثقہ ہے لیکن وہ تدلیس کرنے والا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5765]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 21066، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4910»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
140. بَابُ مَنْعِهِ مِنَ الْجَبَابِرَةِ .
جابر لوگوں سے اس کا محفوظ ہونا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5766
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّمَا سُمِّيَ الْبَيْتُ الْعَتِيقَ لِأَنَّهُ أُعْتِقَ مِنَ الْجَبَابِرَةَ فَلَمْ يَنَلْهُ جَبَّارٌ قَطُّ"،" أَوْ لَمْ يَقْدِرْ عَلَيْهِ جَبَّارٌ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ كَاتِبُ اللَّيْثِ قِيلَ: ثِقَةٌ مَأْمُونٌ، وَقَدْ ضَعَّفَهُ الْأَئِمَّةُ أَحْمَدُ، وَغَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس کا نام بیت عقیق اس لئے رکھا گیا ہے کیونکہ اسے ظالم لوگوں سے آزاد کر دیا گیا ہے کوئی ظالم اس تک کبھی نہیں پہنچ سکے گا (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) کوئی ظالم اس پر ق ابونہیں پا سکے گا“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن صالح ہے جو لیث کا کاتب ہے یہ بات کہی گئی ہے: وہ ثقہ اور مامون ہے ائمہ یعنی أحمد اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف قرار دیا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5766]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند البزار برقم: 2215، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 3516»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
141. بَابُ إِجَارَةِ بُيُوتِ مَكَّةَ .
مکہ کے گھروں کو کرائے پر دینا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5767
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا تَحِلُّ إِجَارَتُهَا، وَلَا رِبَاعُهَا" يَعْنِي مَكَّةَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُهَاجِرٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس کو، اور اس کے گھروں کو کرائے پر دینا حلال نہیں ہے“ (راوی بیان کرتے ہیں:) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد مکہ تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن ابراہیم بن مہاجر ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5767]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں