🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
22. بَابٌ فِي الْمَوَاقِيتِ .
مواقیت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5318
وَعَنِ الْحَارِثِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَهُوَ بِمِنًى أَوْ بِعَرَفَاتٍ، وَوَقَّتَ لِأَهْلِ الْيَمَنِ يَلَمْلَمَ أَنْ يُهِلُّوا مِنْهَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ يَأْتِي فِي خُطَبِ الْحَجِّ إِنْ شَاءَ اللَّهُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا حارث بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا آپ اس وقت منی یا شاید عرفات میں موجود تھے آپ نے اہل یمن کے لئے یلملم کو میقات مقرر کیا کہ وہ لوگ وہاں سے احرام باندھیں گے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں ایک طویل حدیث کے ضمن میں نقل کی ہے، جو حج کے خطبے سے متعلق باب میں آگے آئے گی، اگر اللہ نے چاہا اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5318]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3351)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
23. بَابُ الْإِحْرَامِ مِنَ الْمِيقَاتِ .
میقات سے احرام باندھنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5319
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" لَا تُجَاوِزِ الْمُوَقَّتَ إِلَّا بِإِحْرَامٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ خُصَيْفٌ، وَفِيهِ كَلَامٌ، وَقَدْ وَثَّقَهُ جَمَاعَةٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”احرام کے بغیر میقات کو عبور نہ کرو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی خصیف ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے ویسے ایک جماعت نے اسے ”ثقہ“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5319]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12236)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12236»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
24. بَابٌ فِيمَنْ أَحْرَمَ قَبْلَ الْمِيقَاتِ .
اس شخص کا بیان، جو میقات سے پہلے احرام باندھ لیتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5320
عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ أَحْرَمَ مِنْ بَيْتِ الْمَقْدِسِ دَخَلَ مَغْفُورًا لَهُ".
قُلْتُ: هَكَذَا وَجَدْتُهُ فِي نُسْخَتَيْنِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ غَالِبُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ الْعُقَيْلِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص بیت المقدس سے احرام باندھتا ہے وہ ایسی حالت میں داخل ہو گا کہ اس کی مغفرت ہو چکی ہو گی“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: دو نسخوں میں، میں نے
یہ روایت اسی طرح پائی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی غالب بن عبیداللہ عقیلی ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5320]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9232»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5321
وَعَنِ الْحَسَنِ أَنَّ عِمْرَانَ بْنَ حُصَيْنٍ أَحْرَمَ مِنَ الْبَصْرَةِ فَلَمَّا قَدِمَ عَلَى عُمَرَ - وَكَانَ قَدْ بَلَغَهُ ذَلِكَ - أَغْلَظَ لَهُ وَقَالَ: يَتَحَدَّثُ النَّاسُ أَنَّ رَجُلًا مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَحْرَمَ مِنْ مِصْرٍ مِنَ الْأَمْصَارِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّ الْحَسَنَ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ عُمَرَ.
حسن بصری بیان کرتے ہیں: سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ نے بصرہ سے احرام باندھا وہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس آئے، اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو اس بارے میں پہلے ہی اطلاع مل چکی تھی تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اس پر ناراضگی کا اظہار کیا، اور فرمایا: لوگ یہ بات چیت کریں گے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے ایک اور شہر سے احرام باندھ لیا تھا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں البتہ حسن نامی راوی نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5321]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (107/18)»

الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5322
وَعَنِ الْحَسَنِ بْنِ الْهَادِيَةِ قَالَ: لَقِيتُ ابْنَ عُمَرَ رَحِمَهُ اللَّهُ فَقَالَ لِي: مِمَّنْ أَنْتَ؟ قُلْتُ: مِنْ أَهْلِ عُمَانَ. قَالَ: مِنْ أَهْلِ عُمَانَ؟ قُلْتُ: نَعَمْ! قَالَ: أَفَلَا أُحَدِّثُكَ مَا سَمِعْتُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ (قُلْتُ بَلَى، فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ) يَقُولُ:" إِنِّي لَأَعْلَمُ أَرْضًا - يُقَالُ لَهَا: عُمَانُ - يَنْضَحُ بِنَاحِيَتِهَا أَوْ بِجَانِبَيْهَا الْبَحْرُ، الْحَجَّةُ مِنْهَا أَفْضَلُ مِنْ حَجَّتَيْنِ مِنْ غَيْرِهَا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
حسن بن ہادیہ بیان کرتے ہیں: میری ملاقات سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے ہوئی انہوں نے مجھ سے دریافت کیا: تمہارا تعلق کہاں سے ہے؟ میں نے جواب دیا اہل عمان سے انہوں نے دریافت کیا: اہل عمان سے؟ میں نے جواب دیا: جی ہاں۔ انہوں نے فرمایا: کیا میں تمہیں وہ حدیث بیان نہ کروں جو میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی سنی ہے؟ میں نے جواب دیا: جی ہاں۔ تو انہوں نے بتایا میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”میں ایک ایسی سرزمین کے بارے میں جانتا ہوں جس کا نام عمان ہے اس کے دونوں طرف سمندر ہے (یہاں ایک لفظ کے بارے میں راوی کو شک ہے) وہاں سے حج کرنا اس کے علاوہ کسی اور جگہ سے دو مرتبہ حج کرنے سے زیادہ فضیلت رکھتا ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5322]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (4853)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
25. بَابُ الِاغْتِسَالِ لِلْإِحْرَامِ .
احرام باندھنے سے پہلے غسل کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5323
عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: مِنَ السُّنَّةِ أَنْ يَغْتَسِلَ الرَّجُلُ إِذَا أَرَادَ أَنْ يُحْرِمَ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: عِنْدَ إِحْرَامِهِ وَعِنْدَ دُخُولِ مَكَّةَ، وَرِجَالُ الْبَزَّارِ ثِقَاتٌ كُلُّهُمْ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سنت یہ ہے کہ آدمی جب احرام باندھنے لگے تو پہلے غسل کر لے۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: احرام باندھنے کے وقت اور مکہ میں داخل ہونے کے وقت (غسل کر لے)۔ امام بزار کے تمام رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5323]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1084)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5324
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَرَادَ أَنْ يُحْرِمَ غَسَلَ رَأْسَهُ بِخِطْمِيٍّ وَأُشْنَانٍ، وَدَهَنَهُ بِشَيْءٍ مِنْ زَيْتٍ غَيْرِ كَثِيرٍ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ بِاخْتِصَارٍ، وَإِسْنَادُ الْبَزَّارِ حَسَنٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب احرام باندھنے کا ارادہ کرتے تھے تو اپنے سر کو خطی اور اشنان کے ذریعے دھوتے تھے، اور اس میں تھوڑا سا زیتون لگا لیتے تھے جو زیادہ نہیں ہوتا تھا۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔ امام بزار کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5324]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1085)، أخرجه مسند أحمد برقم: 23969، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1172»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
26. بَابُ حَجِّ الْأَقْلَفِ .
جس شخص کے ختنے نہ ہوں، اس کا حج کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5325
عَنْ أَبِي بَرْزَةَ قَالَ: سَأَلُوا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ رَجُلٍ أَقْلَفَ أَيَحُجُّ بَيْتَ اللَّهِ؟ قَالَ:" لَا ; نَهَانِي اللَّهُ عَنْ ذَلِكَ حَتَّى يَخْتَتِنَ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ مُنْيَةُ بِنْتُ عُبَيْدِ بْنِ أَبِي بَرْزَةَ وَلَمْ يَرْوِ عَنْهَا غَيْرُ أُمِّ الْأَسْوَدِ.
سیدنا ابوبرزہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: لوگوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ایسے شخص کے بارے میں دریافت کیا: جس کے ختنے نہ ہوئے ہوں کیا وہ بیت اللہ کا حج کر سکتا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی نہیں! اللہ تعالیٰ نے مجھے اس سے منع کیا ہے، جب تک وہ ختنے نہیں کر لیتا (اس وقت تک وہ حج نہیں کرے گا)۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی منیہ بنت عبید بن ابوبرزہ ہیں اس خاتون کے حوالے سے ام اسود کے علاوہ اور کسی نے روایت نقل نہیں کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5325]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (7433)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2451/1»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
27. بَابُ الِاشْتِرَاطِ فِي الْحَجِّ .
حج میں شرط عائد کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5326
عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ: أَتَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ضُبَاعَةَ بِنْتَ الزُّبَيْرِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ وَهِيَ شَاكِيَةٌ فَقَالَ:" أَلَا تَخْرُجِينَ مَعَنَا فِي سَفَرِنَا هَذَا؟". وَهُوَ يُرِيدُ حَجَّةَ الْوَدَاعِ. قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي شَاكِيَةٌ، وَأَخَافُ أَنْ تَحْبِسَنِي شَكْوَايَ. قَالَ:" فَأَهِلِّي بِالْحَجِّ وَقُولِي: اللَّهُمَّ مَحِلِّي حَيْثُ حَبَسْتَنِي".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَقَدْ صَرَّحَ ابْنُ إِسْحَاقَ بِالسَّمَاعِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدہ ضباعہ بنت زبیر بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہا کے پاس تشریف لائے جو بیمار تھیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تم اس سفر میں ہمارے ساتھ روانہ نہیں ہو گی؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا حجتہ الوداع کا ارادہ تھا انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں بیمار ہوں اور مجھے یہ اندیشہ ہے کہ میں بیماری کی وجہ سے سفر نہیں کر سکوں گی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم حج کا احرام باندھ لو اور تم یہ کہو: اے اللہ! جہاں تو نے مجھے روک لیا (یعنی میں آگے جانے کے قابل نہ رہی) وہیں میں احرام کھول دوں گی۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ ابن اسحاق نے اس میں سماع کی صراحت کی ہے اس کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5326]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (249/23 و 377) . اخرجه احمد فى المسند (303/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 26050»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5327
وَعَنْ جَابِرٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِضُبَاعَةَ:" حُجِّي، وَاشْتَرِطِي أَنَّ مَحِلِّي حَيْثُ حَبَسْتَنِي".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ حَجَّاجُ بْنُ نُصَيْرٍ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَقَالَ: يَهِمُ، وَفِيهِ كَلَامٌ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ ضباعہ رضی اللہ عنہا سے فرمایا تم حج کرو اور یہ شرط رکھو: جہاں تو نے مجھے روک لیا وہیں میں احرام کھول دوں گی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حجاج بن نصیر ہے، جسے امام ابن حبان رحمہ اللہ نے ”ثقہ قرار دیا ہے وہ کہتے ہیں: یہ وہم کا شکار ہو جاتا ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5327]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (335/24) اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (116 مجمع البحرين)، أخرجه مسند أحمد برقم: 24780، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2568»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں