🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
27. بَابُ الِاشْتِرَاطِ فِي الْحَجِّ .
حج میں شرط عائد کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5328
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: أَرَادَتْ ضُبَاعَةُ بِنْتُ الزُّبَيْرِ الْحَجَّ فَقَالَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" حُجِّي وَقُولِي: مَحِلِّي حَيْثُ حَبَسْتَنِي".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ عَاصِمٍ، وَهُوَ مُتَكَلَّمٌ فِيهِ لِسُوءِ حِفْظِهِ وَتَمَادِيهِ عَلَى الْخَطَأِ وَاحْتِقَارِهِ الْعُلَمَاءَ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدہ ضباعہ بنت زبیر رضی اللہ عنہ نے حج کا ارادہ کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا تم حج کر لو (یعنی احرام باندھ لو) اور یہ کہہ دو کہ جہاں تم نے مجھے روک دیا وہیں میں احرام کھول دوں گی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی علی بن عاصم ہے اس کے بارے میں اس کے حافظے کی خرابی کی وجہ سے اور مستقل غلطی کرنے اور علماء کو حقیر سمجھنے کی وجہ سے اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5328]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
28. بَابٌ فِي أَشْهُرِ الْحَجِّ .
حج کے مہینوں کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5329
عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي قَوْلِهِ: الْحَجُّ أَشْهُرٌ مَعْلُومَاتٌ قَالَ:" شَوَّالٌ وَذُو الْقَعْدَةِ وَذُو الْحِجَّةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ حُصَيْنُ بْنُ مُخَارِقٍ قَالَ الطَّبَرَانِيُّ: كُوفِيٌّ ثِقَةٌ. وَضَعَّفَهُ الدَّارَقُطْنِيُّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں ارشاد فرمایا: ”حج کے متعین مہینے ہیں“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ شوال ذوالقعدہ اور ذوالج ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حصین بن مخارق ہے۔ امام طبرانی کہتے ہیں: یہ کوفی ہے، اور ثقہ ہے۔ امام دارقطنی رحمہ اللہ نے اسے ”ضعیف“ قرار دیا ہے، اور اس کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5329]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (180)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1607، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 161»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5330
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ: فِي قَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى: الْحَجُّ أَشْهُرٌ مَعْلُومَاتٌ، قَالَ: شَوَّالٌ وَذُو الْقَعْدَةِ وَذُو الْحِجَّةِ لَا يُفْرَضُ الْحَجُّ إِلَّا فِيهِنَّ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْمُفَضَّلُ بْنُ صَدَقَةَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما اللہ تعالی کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں: (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”حج کے متعین مہینے ہیں“۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: وہ شوال ذوالقعدہ اور ذوالج ہیں حج صرف ان مہینوں میں فرض ہے (یعنی ان مہینوں میں حج کا احرام باندھا جا سکتا ہے)۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی مفضل بن صدقہ ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5330]

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5331
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: مِنَ السُّنَّةِ أَنْ لَا يُهَلَّ بِالْحَجِّ إِلَّا فِي أَشْهُرِ الْحَجِّ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ، وَفِيهِ كَلَامٌ وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سنت یہ ہے کہ حج کا احرام صرف حج والے مہینوں میں باندھا جائے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حجاج بن ارطاۃ ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5331]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
29. بَابُ الطِّيبِ عِنْدَ الْإِحْرَامِ .
احرام باندھنے کے وقت خوشبو لگانا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5332
عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ أَنَّهُ وَجَدَ رِيحَ طِيبٍ بِذِي الْحُلَيْفَةِ فَقَالَ: مِمَّنْ هَذِهِ الرِّيحُ؟ فَقَالَ مُعَاوِيَةُ: مِنِّي يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ. فَقَالَ: مِنْكَ لَعَمْرِي. قَالَ: طَيَّبَتْنِي أُمُّ حَبِيبَةَ وَزَعَمَتْ أَنَّهَا طَيَّبَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عِنْدَ إِحْرَامِهِ. قَالَ: اذْهَبْ فَأَقْسِمْ عَلَيْهَا لَمَا غَسَلَتْهُ فَرَجَعَ إِلَيْهَا فَغَسَلَتْهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ وَزَادَ بَعْدَ الْأَمْرِ بِغَسْلِهِ: فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" إِنَّ الْحَاجَّ الشَّعِثُ التَّفِلُ".
وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ. إِلَّا أَنَّ سُلَيْمَانَ بْنَ يَسَارٍ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ عُمَرَ، وَإِسْنَادُ الْبَزَّارِ مُتَّصِلٌ إِلَّا أَنَّ فِيهِ إِبْرَاهِيمَ بْنَ يَزِيدَ الْخُوزِيَّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: انہوں نے ذوالحلیفہ میں خوشبو محسوس کی، تو فرمایا یہ خوشبو کہاں سے آ رہی ہے؟ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے کہا: اے امیر المؤمنین یہ خوشبو مجھ سے آ رہی ہے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: مجھے اپنی زندگی کی قسم ہے تم سے ہی آ رہی ہے سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے بتایا: سیدہ ام حبیبہ رضی اللہ عنہ نے مجھے خوشبو لگائی ہے ان کا یہ کہنا تھا کہ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے احرام باندھنے کے وقت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو خوشبو لگائی تھی تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم جاؤ اور انہیں تاکید کرو کہ وہ اس کو دھو دیں سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سیدہ ام حبیبہ رضی اللہ عنہ ان کے پاس واپس گئے تو انہوں نے اسے دھو دیا۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے۔ انہوں نے یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں کہ جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اسے دھونے کا حکم دیا تو اس کے بعد یہ بات بیان کی کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”حاجی بکھرے ہوئے بالوں والا اور خوشبو کے بغیر ہوتا ہے“۔ امام أحمد کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں البتہ سلیمان بن یسار نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے۔ امام بزار کی سند متصل ہے، البتہ اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن یزید خوزی ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5332]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (325/6) اخرجه البزار فى المسند (1099)»

الحكم على الحديث:
منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5333
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: تَطَيَّبْ قَبْلَ أَنْ تُحْرِمَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں تم احرام باندھنے سے پہلے خوشبوں لگا لو۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5333]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11433)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13375، 36، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6118»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5334
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا تَطَيَّبِي وَأَنْتِ مُحْرِمَةٌ، وَلَا تَمَسِّي الْحِنَّاءَ ; فَإِنَّهُ طِيبٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَفِيهِ كَلَامٌ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم اس وقت خوشبو نہ لگاؤ جب تم احرام باندھے ہوئے ہو اور تم مہندی نہ لگاؤ کیونکہ یہ بھی خوشبو ہوتی ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5334]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (418/23)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
30. بَابُ مَا يَلْبَسُ الْمُحْرِمُ .
احرام باندھنے والا شخص کیا پہنے گا؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5335
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" لَا بَأْسَ أَنْ يُحْرِمَ الرَّجُلُ فِي ثَوْبٍ مَصْبُوغٍ بِزَعْفَرَانٍ قَدْ غُسِلَ، فَلَيْسَ لَهُ نَفْضٌ وَلَا رَدْعٌ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ حُسَيْنُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اس میں کوئی حرج نہیں ہے کہ کوئی شخص ایسے کپڑے میں احرام باندھ لے، جسے زعفران کے ذریعے رنگا گیا ہو، لیکن اسے دھو لیا گیا ہو، اور اس میں سے نشان جسم کی طرف سرایت نہ کرے، یا خوشبو کا نشان موجود نہ ہو“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حسین بن عبداللہ بن عبیداللہ ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5335]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (2579) اخرجه احمد فى المسند (3314 و3418) اخرجه البزار فى المسند (1087)، أخرجه مسند أحمد برقم: 3303»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5336
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ لَمْ يَجِدْ إِزَارًا، وَهُوَ مُحْرِمٌ فَوَجَدَ سَرَاوِيلَ فَلْيَلْبَسْهُ، وَمَنْ لَمْ يَجِدْ نَعْلَيْنِ فَلْيَلْبَسِ الْخُفَّيْنِ، وَلْيَقْطَعْهُمَا أَسْفَلَ مِنَ الْكَعْبَيْنِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص تہبند کو نہیں پاتا اور اس نے احرام باندھا ہوا ہو وہ شلوار کو پا لیتا ہے، تو وہ اس کو پہن لے اور جو شخص جوتے نہیں پاتا وہ موزے پہن لے، لیکن وہ ٹخنوں کے نیچے سے انہیں کاٹ لے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5336]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5337
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ قَالَ: سَمِعَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ صَوْتَ ابْنِ الْمُغْتَرِفِ - أَوِ الْغَرِفِ - الْحَادِي فِي جَوْفِ اللَّيْلِ وَنَحْنُ مُنْطَلِقُونَ إِلَى مَكَّةَ فَأَوْضَعَ عُمَرُ رَاحِلَتَهُ حَتَّى دَخَلَ (مَعَ الْقَوْمِ) ، فَإِذَا هُوَ مَعَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ، فَلَمَّا طَلَعَ الْفَجْرُ قَالَ عُمَرُ: هَيْءَ الْآنَ اسْكُتِ الْآنَ قَدْ طَلَعَ الْفَجْرُ اذْكُرُوا اللَّهَ. قَالَ: ثُمَّ أَبْصَرَ عَلَى عَبْدِ الرَّحْمَنِ خُفَّيْنِ قَالَ: وَخُفَّانِ؟ قَالَ: قَدْ لَبِسْتُهُمَا مَعَ مَنْ هُوَ خَيْرٌ مِنْكَ أَوْ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ (فَقَالَ عُمَرُ: عَزَمْتُ عَلَيْكَ إِلَّا نَزَعْتُهُمَا، فَإِنِّي أَخَافُ أَنْ يَنْظُرَ النَّاسُ إِلَيْكَ فَيَقْتَدُونَ بِكَ) .
سیدنا عبداللہ بن عامر بن ربیعہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے نصف رات کے وقت ابن مغترف (راوی کو شک ہے، یا شاید یہ الفاظ ہیں:) ابن غرف نے یہ آواز سنی جو حدی پڑھ رہا تھا ہم اس وقت مکہ میں جا رہے تھے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اپنی سواری کو تیز دوڑایا اور لوگوں کے ساتھ آ کے شامل ہوئے وہ سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھے، جب صبح صادق ہو گئی تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: اب تو تم (حدی پڑھنے سے) خاموش ہو جاؤ صبح صادق ہو گئی ہے تم لوگ اللہ کا ذکر کرو راوی بیان کرتے ہیں: پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے سیدنا عبدالرحمن رضی اللہ عنہ کو موزے پہنے ہوئے دیکھا تو دریافت کیا: کیا آپ نے موزے پہنے ہوئے ہیں؟ سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: میں نے ان دونوں کو اس ہستی کے ساتھ پہنا تھا جو آپ سے زیادہ بہتر ہیں (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ پہنا تھا، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں آپ کو تاکید کرتا ہوں کہ آپ انہیں اتار دیں کیونکہ مجھے یہ اندیشہ ہے کہ لوگ آپ کی طرف دیکھیں گے اور پھر آپ کی پیروی کریں گے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5337]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (1668)، أخرجه مسند أحمد برقم: 1671، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 5429»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں