الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
32. بَابُ التَّوَاضُعِ فِي الْحَجِّ .
حج میں تواضع اختیار کرنا
حدیث نمبر: 5348
وَعَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَقَدْ مَرَّ بِالصَّخْرَةِ مِنَ الرَّوْحَاءِ سَبْعُونَ نَبِيًّا مِنْهُمْ نَبِيُّ اللَّهِ مُوسَى حُفَاةً عَلَيْهِمُ الْعَبَاءُ يَؤُمُّونَ بَيْتَ اللَّهِ الْعَتِيقَ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ يَزِيدُ الرَّقَاشِيُّ، وَفِيهِ كَلَامٌ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ يَزِيدُ الرَّقَاشِيُّ، وَفِيهِ كَلَامٌ.
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”روحاء میں موجود چٹان کے پاس سے ستر انبیاء گزرے ہیں جن میں سے ایک اللہ کے نبی سیدنا موسیٰ علیہ السلام بھی تھے یہ حضرات برہنہ پاؤں تھے ان کے جسم پر عباء تھی اور یہ بیت اللہ العقیق کی طرف جا رہے تھے“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یزید رقاشی ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5348]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یزید رقاشی ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5348]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (7231 و7271)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 5349
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَقَدْ مَرَّ بِالصَّخْرَةِ مِنَ الرَّوْحَاءِ سَبْعُونَ نَبِيًّا حُفَاةً عَلَيْهِمُ الْعَبَاءُ يَؤُمُّونَ بَيْتَ اللَّهِ الْعَتِيقَ مِنْهُمْ مُوسَى نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ سَعِيدُ بْنُ مَيْسَرَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ سَعِيدُ بْنُ مَيْسَرَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”روحاء میں موجود چٹان کے پاس ستر ابنیاء برہنہ پاؤں گزرے ہیں ان کے جسم پر عباء تھی اور وہ بیت اللہ العتیق کی طرف جا رہے تھے ان میں سے ایک اللہ کے نبی سیدنا موسیٰ علیہ السلام ہیں“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سعید بن میسرہ ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5349]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سعید بن میسرہ ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5349]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (4275)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 5350
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" حَجَّ مُوسَى عَلَى تَوْرٍ أَحْمَرَ عَلَيْهِ عَبَاءَةٌ قَطَوَانِيَّةٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”سیدنا موسیٰ علیہ السلام نے ایک سرخ بیل پر حج کیا تھا ان کے جسم پر قطوانی عباء تھی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے، وہ ثقہ ہے لیکن وہ تدلیس کرنے والا ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5350]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے، وہ ثقہ ہے لیکن وہ تدلیس کرنے والا ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5350]
تخریج الحدیث: «. اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12510)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12510، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7633»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 5351
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" كَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَى مُوسَى بْنِ عِمْرَانَ فِي هَذَا الْوَادِي مُحْرِمًا بَيْنَ قَطَوَانِيَّتَيْنِ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں اس وادی میں گویا (اس وقت بھی) سیدنا موسیٰ بن عمران علیہ السلام کو دیکھ رہا ہوں کہ انہوں نے دو قطوانی چادروں کا احرام باندھا ہوا ہے“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5351]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5351]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (5093)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6483، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2425»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 5352
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" فِي مَسْجِدِ الْخَيْفِ سَبْعُونَ نَبِيًّا مِنْهُمْ مُوسَى صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَيْهِ وَعَلَيْهِ عَبَاءَتَانِ قَطَوَانِيَّتَانِ، وَهُوَ مُحْرِمٌ عَلَى بَعِيرٍ مِنْ إِبِلِ شَنُوءَةَ مَخْطُومٍ بِخِطَامِ لِيفٍ لَهُ ضَفِيرَتَانِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ وَقَدِ اخْتَلَطَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ وَقَدِ اخْتَلَطَ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مسجد خیف میں ستر انبیاء آئے ہیں ان میں سے ایک سیدنا موسیٰ علیہ السلام ہیں میں گویا کہ (اس وقت بھی) دیکھ رہا ہوں ان کے جسم پر دو قطوانی عبائیں ہیں انہوں نے احرام باندھا ہوا ہے، اور وہ شنوء ہ قبیلے کے اونٹ پر سوار ہیں جس کی لگام پتوں سے بنی ہوئی ہے، اور ان کی دو مینڈھیاں ہیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے، جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5352]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے، جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5352]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12283، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5403»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 5353
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: غَدَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ عَرَفَةَ مِنْ مِنًى، فَلَمَّا انْبَعَثَتْ بِهِ رَاحِلَتُهُ وَعَلَيْهَا قَطِيفَةٌ قَدِ اشْتُرِيَتْ بِأَرْبَعَةِ دَرَاهِمَ قَالَ:" اللَّهُمَّ اجْعَلْهَا حَجَّةً لَا رِيَاءَ فِيهَا وَلَا سُمْعَةَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْقَاسِمِ بْنِ أَبِي بَزَّةَ وَلَمْ أَعْرِفْهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْقَاسِمِ بْنِ أَبِي بَزَّةَ وَلَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: عرفہ کے دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم منی سے روانہ ہوئے جب آپ کی سواری کھڑی ہوئی تو اس وقت اس اونٹنی پر ایک ایسی چادر موجود تھی جو چار درہم کے عوض میں خریدی گئی تھی۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا کی: ”اے اللہ! اسے ایسا حج بنانا جس میں ریاکاری اور شہرت کی خواہش نہ ہو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی أحمد بن محمد بن ابوبزہ ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5353]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی أحمد بن محمد بن ابوبزہ ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5353]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1400»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
33. بَابُ الْإِهْلَالِ وَالتَّلْبِيَةِ .
احرام باندھنا اور تلبیہ پڑھنا
حدیث نمبر: 5354
عَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَحْرَمَ فِي دُبُرِ الصَّلَاةِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا شَيْخِ الْبَزَّارِ، وَقَدْ حَسَّنَ التِّرْمِذِيُّ حَدِيثَهُ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا شَيْخِ الْبَزَّارِ، وَقَدْ حَسَّنَ التِّرْمِذِيُّ حَدِيثَهُ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز کے بعد احرام باندھا تھا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں صرف امام بزار کے استاد کا معاملہ مختلف ہے۔ امام ترمذی نے اس کی نقل کردہ حدیث کو حسن قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5354]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1088)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 5355
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَهَلَّ حِينَ انْبَعَثَتْ بِهِ رَاحِلَتُهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سواری کھڑی ہوئی تو آپ نے تلبیہ پڑھنا شروع کیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5355]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5355]
تخریج الحدیث: «. اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10372)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10372»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 5356
وَعَنِ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ قَالَ: كُلًّا قَدْ فَعَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ أَهَلَّ حِينَ اسْتَوَتْ بِهِ رَاحِلَتُهُ وَقَدْ أَهَلَّ، وَهُوَ بِالْبَيْدَاءِ بِالْأَرْضِ قَبْلَ أَنْ تَسْتَوِيَ بِهِ رَاحِلَتُهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ حَمَّادُ بْنُ شُعَيْبٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ حَمَّادُ بْنُ شُعَيْبٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا امام حسن بن علی رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان میں سے ہر ایک کام کیا ہے آپ نے اس وقت بھی تلبیہ پڑھا تھا جب آپ کی سواری کھڑی ہوئی تھی اور آپ نے اس وقت بھی تلبیہ پڑھا تھا جب آپ کھلی جگہ میں موجود تھے، اور ابھی آپ کی سواری کھڑی نہیں ہوئی تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حماد بن شعیب ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5356]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حماد بن شعیب ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5356]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2752)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2752، وأخرجه شرح معاني الآثار برقم: 3551»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 5357
وَعَنْ أَبِي دَاوُدَ الْمَازِنِيِّ - وَكَانَ أَبُو دَاوُدَ مِنْ أَهْلِ بَدْرٍ - قَالَ: خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَدَخَلَ مَسْجِدَ ذِي الْحُلَيْفَةِ فَصَلَّى فِيهِ أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ ثُمَّ أَهَلَّ بِالْمَسْجِدِ فَسَمِعَهُ الَّذِينَ كَانُوا فِي الْمَسْجِدِ فَقَالُوا: أَهَلَّ مِنَ الْمَسْجِدِ، وَأَهَلَّ حِينَ رَكِبَ رَاحِلَتَهُ فَقَالَ الَّذِينَ عِنْدَ الْمَسْجِدِ: أَهَلَّ حِينَ اسْتَوَتْ بِهِ رَاحِلَتُهُ، ثُمَّ لَمَّا اسْتَوَى عَلَى الْبَيْدَاءِ أَهَلَّ فَسَمِعَهُ الَّذِينَ كَانُوا عَلَى الْبَيْدَاءِ فَقَالُوا: أَهَلَّ مِنَ الْبَيْدَاءِ. وَصَدَقُوا كُلُّهُمْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ إِسْحَاقُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ قَالَ الذَّهَبِيُّ: مَجْهُولٌ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ إِسْحَاقُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ قَالَ الذَّهَبِيُّ: مَجْهُولٌ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا ابوداؤد مازنی رضی اللہ عنہ جنہیں غزوہ بدر میں شرکت کا شرف حاصل ہے وہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ روانہ ہوئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مسجد ذوالحلیفہ میں داخل ہوئے آپ نے اس میں چار رکعات ادا کیں پھر آپ نے مسجد میں تلبیہ پڑھا جو لوگ مسجد میں موجود تھے انہوں نے آپ کو سن لیا تو انہوں نے کہا: آپ نے مسجد سے تلبیہ پڑھنا شروع کیا، پھر جب آپ سواری پر سوار ہوئے تو آپ نے تلبیہ پڑھا تو جو جو لوگ مسجد کے پاس موجود تھے انہوں نے یہ کہا: جب آپ کی سواری کھڑی ہوئی تھی اس وقت آپ نے تلبیہ پڑھا تھا پھر جب آپ کھلے میدان میں آ کے کھڑے ہوئے تو آپ نے تلبیہ پڑھا تو جو لوگ آپ کے پاس موجود تھے انہوں نے آپ کو سن لیا اور یہ بات بیان کی کہ آپ نے میدان سے تلبیہ پڑھنا شروع کیا، تو ان سب لوگوں نے صحیح بات بیان کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی اسحاق بن سعید بن جبیر ہے۔ امام ذہبی کہتے ہیں: یہ مجہول ہے۔ اس روایت کی سند میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5357]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (54/17 و55)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف