🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
5. بَابٌ فِي الْبَقَرَةِ وَالْبَدَنَةِ .
گائے اور اونٹ کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5959
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَلَّفَ بَيْنَ نِسَائِهِ فِي بَقَرَةٍ فِي الْأَضْحَى.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَفِيهِ كَلَامٌ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: قربانی کے موقع پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی ازواج کو ایک گائے میں حصہ دار بنا دیا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأضاحي/حدیث: 5959]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11511)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11511»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5960
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْجَزُورُ فِي الْأَضْحَى عَنْ عَشَرَةٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ، وَقَدِ اخْتَلَطَ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قربانی میں ایک اونٹ دس افراد کی طرف سے ہو گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے، جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأضاحي/حدیث: 5960]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10330)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10330»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
6. بَابُ مَا يَنْبَغِي مِنَ اللُّبْسِ، وَغَيْرِهِ فِي الْعِيدِ .
عید کے موقع پر لباس وغیرہ میں سے کیا ہونا چاہیے؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5961
عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ قَالَ: أَمَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ نَلْبِسَ أَجْوَدَ مَا نَجِدُ، وَأَنْ نَتَطَيَّبَ بِأَجْوَدِ مَا نَجِدُ، وَأَنْ نُضَحِّيَ بِأَسْمَنِ مَا نَجِدُ. الْبَقَرَةُ عَنْ سَبْعَةٍ، وَالْجَزُورُ عَنْ عَشَرَةٍ، وَأَنْ نَظْهَرَ وَعَلَيْنَا السَّكِينَةُ وَالْوَقَارُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ قَالَ عَبْدُ الْمَلِكِ بْنِ شُعَيْبِ بْنِ اللَّيْثِ: ثِقَةٌ مَأْمُونٌ. وَضَعَّفَهُ أَحْمَدُ، وَجَمَاعَةٌ.
سیدنا امام حسن بن علی رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں یہ حکم دیا تھا کہ ہم (عید کے موقع پر) سب سے بہتر دستیاب لباس پہنیں اور سب سے بہتر دستیاب خوشبو لگائیں اور سب سے بہتر موٹا تازہ دستیاب جانور قربان کریں ایک گائے سات افراد کی طرف سے ہو گی ایک اونٹ دس افراد کی طرف سے ہو گا اور جب ہم آئیں تو سکینت اور وقار کے ساتھ چلتے ہوئے آئیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن صالح ہے عبدالملک بن شعیب بن لیث کہتے ہیں: وہ ثقہ اور مامون ہے امام أحمد اور ایک جماعت نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأضاحي/حدیث: 5961]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2756)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2756، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 2584، 5428»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5962
عَنْ أَبِي الْأَشَدِّ السُّلَمِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ قَالَ: كُنْتُ سَابِعَ سَبْعَةٍ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: فَأَمَرَنَا فَجُمِعَ لِكُلٍّ مِنَّا دِرْهَمٌ فَاشْتَرَيْنَا أُضْحِيَةً بِسَبْعَةِ الدَّرَاهِمِ فَقُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَقَدْ أَغْلَيْنَا بِهَا. فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ أَفْضَلَ الضَّحَايَا أَغْلَاهَا وَأَسْمَنُهَا". فَأَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَخَذَ رَجُلٌ بِرِجْلٍ، وَرَجُلٌ بِرِجْلٍ، وَرَجُلٌ بِيَدٍ، وَرَجُلٌ بِيَدٍ، وَرَجُلٌ بِقَرْنٍ، وَرَجُلٌ بِقَرْنٍ، وَذَبَحَ السَّابِعُ، وَكَبَّرْنَا عَلَيْهَا جَمِيعًا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو الْأَسَدِ لَمْ أَجِدْ مَنْ وَثَّقَهُ، وَلَا جَرَّحَهُ، وَكَذَلِكَ أَبَوْهُ، وَقِيلَ: إِنَّ جَدَّهُ عَمْرُو بْنُ عَبَسَةَ.
قُلْتُ: وَتَأْتِي أَحَادِيثُ فِي جَوَازِ ذَلِكَ فِي أُضْحِيَةِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِنْ شَاءَ اللَّهُ.
ابواشد سلمی اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ موجود سات افراد میں سے ایک تھا راوی کہتے ہیں: آپ نے ہمیں حکم دیا تو ہم میں سے ہر ایک نے ایک ایک درہم جمع کیا اور پھر سات درہم کے عوض میں قربانی کا جانور خرید لیا ہم نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہمیں یہ مہنگا ملا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: سب سے زیادہ فضیلت والا قربانی کا جانور وہ ہوتا ہے، جو سب سے زیادہ مہنگا اور سب سے زیادہ موٹا تازہ ہو پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا ایک شخص نے ایک پاؤں پکڑا ایک نے ایک پاؤں پکڑا ایک نے ایک ہاتھ پکڑا ایک نے ایک ہاتھ پکڑا ایک نے ایک سینگ پکڑا ایک نے دوسرا سینگ پکڑا اور ساتویں شخص نے اسے ذبح کیا ہم سب نے اس جانور پر تکبیر کہی تھی۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ابواسد نامی راوی کی توثیق یا اس پر جرح کرتے ہوئے میں نے کسی کو نہیں پایا ہے اور اس کے باپ کا معاملہ بھی اسی طرح ہے ایک قول کے مطابق اس کے دادا سیدنا عمرو بن عبسہ رضی اللہ عنہ ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس کے جواز کے بارے میں احادیث نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی قربانی سے متعلق باب میں آئیں گی اگر اللہ نے چاہا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأضاحي/حدیث: 5962]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (424/3) والحاكم فى المستدرك (231/4) والبيهقي فى السنن الكبرى (168/9)، أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 7635، وأخرجه مسند أحمد برقم: 15068»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن لغيرہ
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5963
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ هِشَامٍ -، وَقَدْ أَدْرَكَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: أَنَّ أُمَّهُ أَتَتْ بِهِ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَمَسَحَ بِرَأْسِهِ، وَدَعَا لَهُ، وَكَانَ يُضَحِّي بِالشَّاةِ الْوَاحِدَةِ عَنْ جَمِيعِ أَهْلِهِ.
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ، وَغَيْرِهِ خَلَا ذِكْرَ الْأُضْحِيَّةِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن ہشام رضی اللہ عنہ جنہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا زمانہ پایا ہے وہ بیان کرتے ہیں: ان کی والدہ انہیں ساتھ لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے سر پر ہاتھ پھیرا اور انہیں دعا دی (راوی بیان کرتے ہیں:) وہ صحابی اپنے تمام اہل خانہ کی طرف سے ایک بکری ذبح کیا کرتے تھے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت ”صحیح“ میں اور دیگر کتابوں میں مذکور ہے تاہم اس میں قربانی کا ذکر نہیں ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأضاحي/حدیث: 5963]
تخریج الحدیث: «أخرجه صحيح البخاري برقم: 6784»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5964
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي الرَّجُلِ يَشْتَرِي الْبَدَنَةَ أَوِ الْأُضْحِيَّةَ فَيَبِيعُهَا وَيَشْتَرِي أَسْمَنَ مِنْهَا. فَذَكَرَ رُخْصَةً.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما ایسے شخص کے بارے میں فرماتے ہیں: جو قربانی کا اونٹ یا جانور خریدتا ہے پھر اسے فروخت کر کے اس سے زیادہ موٹا تازہ جانور خرید لیتا ہے، تو سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے اس بات کی رخصت کا ذکر کیا (یعنی ایسا کرنے کی اجازت ہے)۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأضاحي/حدیث: 5964]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1988)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
7. بَابُ النَّحْرِ يَوْمَ يَنْحَرُونَ [ وَالْفِطَرِ يَوْمَ يُفْطِرُونَ ] .
قربانی کا دن وہ ہوتا ہے جب لوگ قربانی کرتے ہیں اور عید الفطر وہ ہوتا ہے جب لوگ عید الفطر کرتے ہیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5965
عَنْ عَائِشَةَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" النَّحْرُ يَوْمَ يَنْحَرُونَ، وَالْفِطَرُ يَوْمَ يُفْطِرُونَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ عِيَاضٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں: ”قربانی کا دن وہ ہوتا ہے جب لوگ قربانی کرتے ہیں اور عیدالفطر کا دن وہ ہوتا ہے جب لوگ عیدالفطر کرتے ہیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی یزید بن عیاض ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأضاحي/حدیث: 5965]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 82، 3339»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
8. بَابُ أُضْحِيَةِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - .
نبی اکرم ﷺ کی قربانی کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5966
عَنْ أَبِي رَافِعٍ قَالَ: ضَحَّى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِكَبْشَيْنِ أَمْلَحَيْنِ مَوْجُوءَيْنِ خَصِيَّيْنِ فَقَالَ: أَحَدُهُمَا عَمَّنْ شَهِدَ بِالتَّوْحِيدِ وَلِي بِالْبَلَاغِ، وَالْآخَرُ عَنْهُ، وَعَنْ أَهْلِ بَيْتِهِ. قَالَ: فَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَدْ كَفَانَا الْمَئُونَةَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ، وَلَفْظُهُ عِنْدَهُ.
سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دو ایسے دنبے ذبح کیے جن کی سفیدی سیاہی پر غالب تھی، اور وہ دونوں خصی تھے، آپ نے ارشاد فرمایا: ان دونوں میں سے ایک ہر اس شخص کی طرف سے ہے، جو توحید کی اور میری طرف سے تبلیغ کر دینے کی گواہی دے اور دوسرا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے اہل بیت کی طرف سے تھا۔ راوی بیان کرتے ہیں: تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہماری طرف سے کفایت کر دی تھی۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کی نقل کردہ سند حسن ہے اور روایت کے یہ الفاظ ان کے نقل کردہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأضاحي/حدیث: 5966]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (8/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 23348»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5967
وَعَنْ أَبَى رَافِعٍ مَوْلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا ضَحَّى اشْتَرَى كَبْشَيْنِ سَمِينَيْنِ أَقْرَنَيْنِ أَمْلَحَيْنِ. فَإِذَا صَلَّى وَخَطَبَ أَتَى بِأَحَدِهِمَا، وَهُوَ فِي مُصَلَّاهُ فَذَبَحَهُ. ثُمَّ قَالَ:" اللَّهُمَّ هَذَا عَنْ أُمَّتِي جَمِيعًا مَنْ شَهِدَ لَكَ بِالتَّوْحِيدِ وَشَهِدَ لِي بِالْبَلَاغِ". ثُمَّ يُؤْتَى بِالْآخَرِ فَيَذْبَحُهُ، ثُمَّ يَقُولُ:" اللَّهُمَّ هَذَا عَنْ مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ". فَيُطْعِمُهُمَا جَمِيعًا الْمَسَاكِينَ. وَيَأْكُلُ هُوَ وَأَهْلُهُ مِنْهُمَا. قَالَ: فَلَبِثْنَا سِنِينَ لَيْسَ أَحَدٌ مِنْ بَنِي هَاشِمٍ يُضَحِّي قَدْ كَفَانَا اللَّهُ بِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْغُرْمَ وَالْمَئُونَةَ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَأَحْمَدُ بِنَحْوِهِ، وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ بِنَحْوِهِ.
سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام ہیں وہ بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم قربانی کرتے تھے تو آپ دو موٹے تازے دنبے خریدتے تھے جو سینگ والے ہوتے تھے، اور ان کی سفیدی سیاہی پر غالب تھی (یا وہ بالکل سفید تھے) جب آپ نے نماز ختم کی، تو آپ نے خطبہ ارشاد فرمایا: پھر آپ ان دونوں میں سے ایک کے پاس تشریف لائے آپ اس وقت عید گاہ میں موجود تھے آپ نے اسے ذبح کیا اور پھر فرمایا: اے اللہ! یہ میری پوری امت میں سے ہر اس شخص کی طرف سے ہے، جو تیرے بارے میں توحید کی اور میرے بارے میں تبلیغ کی گواہی دے پھر دوسرے جانور کو لایا گیا اور آپ نے اسے ذبح کیا اور پھر یہ فرمایا: اے اللہ! یہ محمد اور آل محمد کی طرف سے ہے آپ نے ان دونوں کا گوشت مساکین کو کھلایا آپ نے اور آپ کے اہل خانہ نے بھی ان کا گوشت کھایا۔ راوی بیان کرتے ہیں: پھر کئی سال ایسے گزر گئے کہ بنو ہاشم میں سے کوئی بھی قربانی نہیں کرتا تھا کیونکہ اللہ کے رسول نے ہماری جگہ یہ فریضہ سر انجام دے دیا تھا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور امام أحمد نے اس کی مانند نقل کی ہے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں اس کی مانند اسے نقل کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأضاحي/حدیث: 5967]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1208) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (920) اخرجه احمد فى المسند (391/6 و 392)، أخرجه مسند أحمد برقم: 26649، وأخرجه مسند البزار برقم: 3867، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 3530، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 920»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف ¤ قال الذھبي:زهير بن محمد له مناكير وابن عقيل ليس بالقوي ¤ نصب الراية لأحاديث الهداية: (3 / 151)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5968
وَلِأَبِي رَافِعٍ فِي الْأَوْسَطِ قَالَ: ذَبَحَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَبْشًا، ثُمَّ قَالَ:" هَذَا عَنِّي، وَعَنْ أُمَّتِي".
رَوَاهُ فِي الْكَبِيرِ بِنَحْوِهِ، وَإِسْنَادُ أَحْمَدَ، وَالْبَزَّارِ حَسَنٌ.
معجم اوسط میں، سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ بات منقول ہے وہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دنبہ قربان کیا اور پھر ارشاد فرمایا: یہ میری طرف سے اور میری امت کی طرف سے ہے۔ امام طبرانی نے معجم کبیر میں اس کی مانند روایت نقل کی ہے امام أحمد اور امام بزار کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأضاحي/حدیث: 5968]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (246)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں