الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
21. بَابُ مَا جَاءَ فِي الضَّبِّ .
گوہ کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 6069
وَعَنْ مَيْمُونَةَ أَنَّهَا أُهْدِيَ لَهَا ضَبٌّ فَأَتَاهَا رَجُلَانِ مِنْ قَوْمِهَا فَأَمَرَتْ بِهِ فَصُنِعَ، ثُمَّ قَرَّبَتْهُ إِلَيْهِمَا فَجَاءَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُمَا يَأْكُلَانِ فَرَحَّبَ بِهِمَا، ثُمَّ أَخَذَ لِيَأْكُلَ فَلَمَّا أَخَذَ اللُّقْمَةَ إِلَى فِيهِ قَالَ:" مَا هَذَا؟". قَالَتْ: ضَبٌّ أُهْدِيَ لَنَا. قَالَتْ: فَوَضَعَ اللُّقْمَةَ وَأَرَادَ الرَّجُلَانِ أَنْ يَطْرَحَا مَا فِي أَفْوَاهِهِمَا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا تَفْعَلَا إِنَّكُمْ - أَهْلَ نَجْدٍ - تَأْكُلُونَهَا، وَإِنَّا - أَهْلَ تِهَامَةَ - نَعَافُهَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ أَبِي زِيَادٍ، وَهُوَ مِمَّنْ يُكْتَبُ حَدِيثُهُ مَعَ ضَعْفِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ أَبِي زِيَادٍ، وَهُوَ مِمَّنْ يُكْتَبُ حَدِيثُهُ مَعَ ضَعْفِهِ.
سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: انہیں گوہ تحفے کے طور پر دی گئی ان کی قوم کے دو افراد ان کے پاس آئے سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے حکم کے تحت اس کا گوشت تیار کیا گیا پھر سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا نے ان دونوں صاحبان کے سامنے وہ گوشت رکھا اسی دوران نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لے آئے یہ دونوں صاحبان کھانا کھا رہے تھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دونوں کو خوش آمدید کہا: پھر آپ بھی کھانے میں شریک ہونے لگے جب آپ لقمہ اپنے منہ کی طرف لے کے گئے تو آپ نے دریافت کیا: یہ کیا ہے؟ سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا نے عرض کی: یہ گوہ ہے، جو ہمیں تحفے کے طور پر دی گئی ہے سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے لقمہ رکھ دیا ان دونوں افراد نے یہ ارادہ کیا کہ منہ میں جو چیز موجود ہے وہ بھی نکال دیتے ہیں تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم ایسا نہ کرو تم لوگ اہل نجد اسے کھا لیتے ہو اور ہم لوگ اہل تہامہ اسے نہیں کھاتے ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی یزید بن ابوزیاد ہے اور وہ ان افراد میں سے ایک ہے جن کے ضعیف ہونے کے باوجود ان کی حدیث کو نوٹ کیا جائے گا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6069]

تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (7084) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (436/23)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 6070
وَعَنِ الشَّعْبِيِّ قَالَ: جَلَسْتُ إِلَى ابْنِ عُمَرَ سَنَتَيْنِ - أَوْ سَنَةً وَنِصْفًا - مَا سَمِعْتُهُ يُحَدِّثُ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - شَيْئًا غَيْرَ أَنَّهُ حَدَّثَ مَرَّةً عَنِ امْرَأَةٍ مِنْ أَزْوَاجِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أُتِيَ بِضَبٍّ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" كُلُوهُ لَا بَأْسَ بِهِ، وَلَكِنَّهُ لَيْسَ مِنْ طَعَامِ قَوْمِي".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
امام شعبی بیان کرتے ہیں: میں دو سال (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) ڈیڑھ سال سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے ساتھ بیٹھتا رہا ہوں میں نے انہیں کبھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے کوئی حدیث بیان کرتے ہوئے نہیں سنا البتہ ایک مرتبہ انہوں نے یہ حدیث بیان کی جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک زوجہ محترمہ کے حوالے سے تھی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گوہ لائی گئی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم لوگ اسے کھا لو اس میں کوئی حرج نہیں ہے لیکن یہ میری قوم کا کھانا نہیں ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6070]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6070]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (213/23)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 6071
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: أُتِيَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِسَبْعَةِ أَضُبٍّ عَلَيْهَا تَمْرٌ، وَسَمْنٌ، فَقَالَ:" كُلُوا، فَإِنِّي أَعَافُهَا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ أَبُو الْمُهَزِّمِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَالَ أَحْمَدُ: مَا أَقْرَبَ حَدِيثَهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ أَبُو الْمُهَزِّمِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَالَ أَحْمَدُ: مَا أَقْرَبَ حَدِيثَهُ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سات گوہ لائی گئیں ان کے ساتھ کھجوریں تھیں اور گھی تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اسے کھا لو میں اس سے بچ کے رہتا ہوں۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابومھزم ہے اور وہ ضعیف ہے امام أحمد کہتے ہیں یہ کتنا مقارب الحدیث ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6071]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابومھزم ہے اور وہ ضعیف ہے امام أحمد کہتے ہیں یہ کتنا مقارب الحدیث ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6071]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (338/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 8258»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 6072
وَعَنْ أَبِي إِسْحَاقَ قَالَ: كُنْتُ جَالِسًا عِنْدَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ فَأَتَاهُ رَجُلٌ يَسْأَلُهُ عَنِ ابْنِهِ الْقَاسِمِ فَقَالَ: غَدَا إِلَى الْكِنَاسَةِ يَطْلُبُ الضِّبَابَ فَقَالَ: أَتَأْكُلُهُ؟ فَقَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ: وَمَنْ حَرَّمَهُ؟ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مَسْعُودٍ يَقُولُ: إِنَّ مُحَرِّمَ الْحَلَالَ كَمُسْتَحِلِّ الْحَرَامِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ابواسحاق بیان کرتے ہیں: میں عبدالرحمن بن عبداللہ کے پاس بیٹھا ہوا تھا ایک شخص ان کے پاس آیا اور ان سے ان کے صاحبزادے قاسم کے بارے میں دریافت کیا، تو انہوں نے بتایا وہ کل کناسہ گیا تھا تاکہ گوہ لے کے آئے اس شخص نے کہا: کیا آپ اسے کھا لیتے ہیں؟ تو عبدالرحمن نے کہا: اسے حرام کس نے قرار دیا ہے؟ میں نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: حلال چیز کو حرام قرار دینے والا حرام چیز کو حلال قرار دینے والے کی مانند ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6072]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6072]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8853)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
22. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْجَرَادِ .
ٹڈی دل کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 6073
عَنْ أَبِي زُهَيْرٍ النَّمِيرِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا تَقْتُلُوا الْجَرَادَ، فَإِنَّهُ جُنْدُ اللَّهِ الْأَعْظَمِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عَيَّاشٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عَيَّاشٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوزہیر نمیری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم ٹڈی دل کو قتل نہ کرو کیونکہ یہ اللہ تعالیٰ کا بڑا لشکر ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن اسماعیل بن عیاش ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6073]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن اسماعیل بن عیاش ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6073]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (297/22)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9273»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 6074
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: غَزَوْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَصَبْنَا جَرَادًا فَأَكَلْنَاهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ جَابِرٌ الْجُعْفِيُّ، وَضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ جَابِرٌ الْجُعْفِيُّ، وَضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک جنگ میں حصہ لیا ہمیں ٹڈی دل ملا تو ہم نے اسے کھا لیا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی جابر جعفی ہے، جسے جمہور نے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6074]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی جابر جعفی ہے، جسے جمہور نے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6074]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 14235»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 6075
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَنَّ مَرْيَمَ سَأَلَتْ رَبَّهَا لَحْمًا لَا دَمَ فِيهِ فَأَطْعَمَهَا الْجَرَادَ، فَقَالَتِ: اللَّهُمَّ أَحْيِهِ بِغَيْرِ رَضَاعٍ، وَتَابِعْ بَيْنَهُ بِغَيْرِ شِبَاعٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ بَقِيَّةٌ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ، وَيَزِيدُ الْعَيْنِيُّ لَمْ أَعْرِفْهُ. وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ بَقِيَّةٌ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ، وَيَزِيدُ الْعَيْنِيُّ لَمْ أَعْرِفْهُ. وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں: سیدہ مریم نے اپنے پروردگار سے ایسا گوشت مانگا جس میں خون نہ ہو، تو پروردگار نے انہیں ٹڈی دل کھانے کے لئے دیا سیدہ مریم رضی اللہ عنہا نے کہا: اے اللہ! اسے رضاعت کے بغیر زندہ رکھنا اور صحبت کے بغیر ان کی نسل کا سلسلہ جاری رکھنا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی بقیہ ہے وہ ثقہ ہے لیکن وہ تدلیس کرنے والا ہے اور ایک راوی یزید عینی ہے میں اس سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6075]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7631)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7631»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 6076
وَعَنْ عَلِيِّ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْبَارِقِيِّ قَالَ: اسْتَفْتَتْنِي امْرَأَةٌ بِمَكَّةَ فَقُلْتُ: هَذَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ ؛ عَلَيْكِ بِهِ فَاسْتَفْتِيهِ، فَانْدَفَعَتْ نَحْوَهُ، فَاتَّبَعْتُهَا أَسْمَعُ مَا تَقُولُ قَالَتْ: يَا عَبْدَ اللَّهِ، أَفْتِنِي عَنِ الْجَرَادِ؟ قَالَ: ذَكِيٌّ كُلُّهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
علی بن عبداللہ بارقی بیان کرتے ہیں: مکہ میں ایک خاتون نے مجھ سے مسئلہ دریافت کیا، تو میں نے کہا: یہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما موجود ہیں تم ان کے پاس جاؤ اور ان سے مسئلہ دریافت کرو وہ ان کی طرف چلی گئی میں اس خاتون کے پیچھے گیا تاکہ میں سنوں وہ کیا کہتی ہے؟ اس خاتون نے کہا: اے سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ! آپ مجھے ٹڈی دل کے بارے میں حکم بیان کیجے تو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: مکمل طور پر ذبح شدہ ہوتا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6076]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6076]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
23. بَابٌ فِي كُلِّ ذِي نَابٍ، أَوْ ظُفُرٍ، وَمَا نُهِيَ عَنْهُ .
ہر نوکیلے دانتوں والے اور پنجوں والے جانور کا بیان اور اس سے جو منع کیا گیا ہے، اس کا بیان
حدیث نمبر: 6077
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ السَّعْدِيِّ قَالَ: أَمَرَنِي نَاسٌ مِنْ قَوْمِي أَنْ أَسْأَلَ سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيَّبَ، عَنْ سِنَانٍ يُحَدِّدُونَهُ [ وَ ] يُرَكِّزُونَهُ فِي الْأَرْضِ يُصْبِحُ، وَقَدْ قَتَلَ الضَّبُعَ أَفَتَرَاهُ ذَكَاتَهُ؟ قَالَ: فَجَلَسْتُ إِلَى سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ، فَإِذَا عِنْدَهُ رَجُلٌ شَيْخٌ أَبْيَضُ الرَّأْسِ، وَاللِّحْيَةِ مِنْ أَهْلِ الشَّامِ، فَسَأَلْتُهُ عَنْ ذَاكَ فَقَالَ: وَإِنَّكَ لَتَأْكُلُ الضَّبُعَ؟ قَالَ: قُلْتُ: مَا أَكَلْتُهَا قَطُّ، وَإِنَّ نَاسًا مِنْ قَوْمِي لَيَأْكُلُونَهَا. فَقَالَ: أَكْلُهَا لَا يَحِلُّ. فَقَالَ الشَّيْخُ: يَا عَبْدَ اللَّهِ، أَلَا أُحَدِّثُكَ بِحَدِيثٍ سَمِعْتُهُ مِنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ يَرْوِيهِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ قُلْتُ: بَلَى. قَالَ: [ فَإِنِّي ] سَمِعْتُ أَبَا الدَّرْدَاءِ يَقُولُ: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ كُلِّ ذِي نُهْبَةٍ، وَعَنْ كُلِّ ذِي مُجَثَّمَةٍ، وَعَنْ كُلِّ ذِي نَابٍ مِنَ السِّبَاعِ.
قَالَ: فَقَالَ سَعِيدٌ: صَدَقَ.
وَفِي رِوَايَةٍ: عَنْ كُلِّ ذِي خِطْفَةٍ. بَدَلَ: نُهْبَةٍ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ بِاخْتِصَارٍ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَقَالَ الْبَزَّارُ: إِسْنَادُهُ حَسَنٌ. قُلْتُ: لِأَنَّهُ رَوَاهُ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ، عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ، وَلَيْسَ فِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ هَذَا، وَرَوَى التِّرْمِذِيُّ مِنْهُ النَّهْيَ عَنِ الْمُجَثَّمَةِ فَقَطْ.

عبدالله بن یزید سعدی بیان کرتے ہیں: میری قوم کے کچھ افراد نے مجھے یہ ہدایت کی کہ میں سعید بن مسیب سے ان نوکیلے نیزوں (سنان) کے بارے میں جنہیں تیز کر کے وہ زمین میں گاڑ دیتے ہیں اور صبح کے وقت اس سے لگڑبھگا (ضبع) ہلاک ہو جاتا ہے، تو کیا یہ اس کا ذبح کرنا شمار ہوگا؟ راوی کہتے ہیں: میں سعید بن مسیب کے پاس آ کے بیٹھا ان کے پاس ایک عمر رسیدہ صاحب موجود تھے جن کے بال اور داڑھی سفید ہو چکی تھی ان کا تعلق اہل شام سے تھا میں نے ان سے اس مسئلہ کے بارے میں دریافت کیا، تو انہوں نے فرمایا: کیا تم لوگ «الضَّبُعَ» (لگڑبھگا / Hyena) کھاتے ہو؟ میں نے جواب دیا میں نے تو وہ کبھی نہیں کھایا لیکن میری قوم کے کچھ افراد وہ کھاتے ہیں۔ سعید بن مسیب نے کہا: اسے کھانا تو حلال ہی نہیں ہے، تو ان بزرگ نے کہا: اے اللہ کے بندے! کیا میں تمہیں وہ حدیث بیان نہ کروں جو میں نے سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ سے سنی ہے، جسے۔ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے روایت کیا ہے میں نے جواب دیا: جی ہاں! تو انہوں نے فرمایا: میں نے سیدنا ابودرادہء کو یہ بیان کرتے ہوئے کرتے ہوئے سنا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہر اچک لینے والے اور ہر مجثمہ (یعنی ہر وہ جانور یا پرندہ، جس کو نشانہ بازی کا ہدف بنا کر مار دیا جائے) اور ہر نوکیلے دانتوں والے درندے (کا گوشت کھانے) سے منع کیا ہے۔
راوی بیان کرتے ہیں: تو سعید بن مسیب نے کہا: انہوں نے ٹھیک کہا: ہے۔
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ہر اچک لینے والے کے لئے لفظ ”ذی خطفہ“ نقل ہوا ہے، جو لفظ ”نھبہ“ کی جگہ پر ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے امام بزار نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے امام بزار کہتے ہیں اس کی نقل کردہ سند حسن ہے میں یہ کہتا ہوں: اس کی وجہ یہ ہے کہ انہوں نے اسے سعید بن مسیب کے حوالے سے سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ سے نقل کیا ہے اور اس کی سند میں عبداللہ بن یزید نامی یہ راوی نہیں ہے امام ترمذی نے اس روایت میں سے صرف ”مجثمہ“ کی ممانعت والا حکم نقل کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6077]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1213) اخرجه احمد فى المسند (445/6)، أخرجه سنن الترمذي برقم: 1473، وأخرجه مسند أحمد برقم: 26966»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 6078
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي غَزْوَةٍ غَزَاهَا فَأَمَرَ مُنَادِيًا فَنَادَى:" إِنَّ الْجَنَّةَ لَا تَحِلُّ لِعَاصٍ، أَلَا وَإِنَّ الْحُمُرَ الْأَهْلِيَّةَ حَرَامٌ، وَكُلَّ ذِي نَابٍ - أَوْ قَالَ: - ذِي ظُفُرٍ".
وَفِي رِوَايَةٍ:" وَكُلُّ سَبُعٍ ذِي ظُفُرٍ، أَوْ نَابٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ - تَقَدَّمَ فِي الْجَنَائِزِ -، وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک جنگ میں حصہ لینے کے لئے نکلے آپ نے منادی کو یہ حکم دیا تو اس نے یہ اعلان کیا: جنت کسی نافرمان کے لئے حلال نہیں ہے۔ خبردار! پالتو گدھے حرام ہیں اور ہر نوکیلے دانتوں والا (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) نوکیلے پنجوں والا جانور حرام ہے۔ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”ہر وہ درندہ جو ناخنوں والا ہو یا دانتوں والا ہو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں ایک طویل حدیث میں ذکر کی ہے، جو جنائز سے متعلق باب میں پہلے گزر چکی ہے اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے وہ ثقہ ہے لیکن وہ تدلیس کرنے والا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6078]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7792 و 7793)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7793»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف