الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
23. بَابٌ فِي كُلِّ ذِي نَابٍ، أَوْ ظُفُرٍ، وَمَا نُهِيَ عَنْهُ .
ہر نوکیلے دانتوں والے اور پنجوں والے جانور کا بیان اور اس سے جو منع کیا گیا ہے، اس کا بیان
حدیث نمبر: 6079
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَهْلٍ، وَكَانَ أَحَدَ النُّقَبَاءِ قَالَ: حَرَّمَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَحْمَ الضَّبِّ، وَالْحُمُرَ الْإِنْسِيَّةَ، وَكُلَّ ذِي نَابٍ مِنَ السِّبَاعِ.
قُلْتُ: رَوَى لَهُ أَبُو دَاوُدَ النَّهْيَ عَنْ لَحْمِ الضَّبِّ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ الضَّحَّاكِ، وَهُوَ كَذَّابٌ.
قُلْتُ: رَوَى لَهُ أَبُو دَاوُدَ النَّهْيَ عَنْ لَحْمِ الضَّبِّ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ الضَّحَّاكِ، وَهُوَ كَذَّابٌ.
سیدنا عبدالرحمن بن سہل رضی اللہ عنہ، جو نقباء میں سے ایک ہیں: وہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے گوہ کے گوشت کو پالتو گدھوں کو اور ہر نوکیلے دانتوں والے درندے (کے گوشت) کو حرام قرار دیا ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ابوداؤد نے ان کے حوالے سے صرف گوہ کے گوشت کی ممانعت والا حصہ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبدالواہاب بن ضحاک ہے اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6079]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبدالواہاب بن ضحاک ہے اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6079]
الحكم على الحديث:
موضوع
حدیث نمبر: 6080
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مُغَفَّلٍ السُّلَمِيِّ أَنَّهُ سَأَلَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: قُلْتُ: مَا تَقُولُ فِي الضَّبُعِ؟ قَالَ:" لَا آكُلُهُ، وَلَا أَنْهَى عَنْهُ". قُلْتُ: مَا لَمْ يَنْهَ عَنْهُ، فَإِنِّي آكُلُ مِنْهُ.
قُلْتُ: مَا تَقُولُ فِي الْأَرْنَبِ؟ قَالَ:" لَا آكُلُهَا، وَلَا أُحَرِّمُهَا". قُلْتُ: مَا لَمْ تُحَرِّمْهُ، فَإِنِّي آكُلُهُ.
قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا تَقُولُ فِي الثَّعْلَبِ؟ قَالَ:" وَيَأْكُلُ ذَلِكَ أَحَدٌ؟".
قُلْتُ: مَا تَقُولُ فِي الذِّئْبِ؟ قَالَ:" وَيَأْكُلُ ذَلِكَ أَحَدٌ؟".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ الْحَسَنُ بْنُ أَبِي جَعْفَرٍ، وَقَدْ ضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ مِنَ الْأَئِمَّةِ وَوَثَّقَهُ ابْنُ عَدِيٍّ، وَغَيْرُهُ.

سیدنا عبدالرحمن بن مغفل سلمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا وہ کہتے ہیں: میں نے عرض کی: لگڑبھگے کے بارے میں آپ کیا کہتے ہیں؟ آپ نے فرمایا: میں اسے کھاتا بھی نہیں ہوں اور میں اس سے منع بھی نہیں کرتا ہوں (راوی کہتے ہیں) تو میں یہ کہتا ہوں کہ جس چیز سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے منع نہیں کیا میں اسے کھا لیتا ہوں۔ میں نے دریافت کیا: خرگوش کے بارے میں آپ کیا کہتے ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں اس کو کھاتا بھی نہیں ہوں اور میں اسے حرام بھی قرار نہیں دیتا ہوں میں نے عرض کی: جسے آپ حرام قرار نہیں دیتے ہیں تو میں اسے کھا لیتا ہوں میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! لومڑی کے بارے میں آپ کیا کہتے ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا کوئی اسے کھاتا ہے؟ میں نے عرض کی: بھیڑیئے کے بارے میں آپ کیا کہتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا کوئی اسے کھاتا ہے؟
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حسن بن ابوجعفر ہے ائمہ کی ایک جماعت نے اسے ضعیف قرار دیا ہے ابن عدی اور دیگر حضرات نے اسے ثقہ کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6080]

تخریج الحدیث: «أخرجه شرح معاني الآثار برقم: 6352»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 6081
وَعَنْ وَابِصَةَ بْنِ مَعْبَدٍ قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" لَا تَتَّخِذُوا ظُهُورَ الدَّوَابِّ مَنَابِرَ".
وَسَمِعْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" شَرُّ الدَّوَابِّ الثَّعْلُ". يَعْنِي: الثَّعْلَبَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُبَشِّرُ بْنُ عُبَيْدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

سیدنا وابصہ بن معبد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جانوروں کی پشت کو منبر نہ بنا لو (یعنی جب وہ کھڑے ہوئے ہوں اس وقت ان پر سواری نہ کرو)“۔ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جانوروں میں سب سے برا (جانور) لومڑی ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی مبشر بن عبید ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6081]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی مبشر بن عبید ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6081]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (144/22)، أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 6664»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
24. بَابٌ فِي الْغُرَابِ .
کوّے کا بیان
حدیث نمبر: 6082
عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: إِنِّي لَأَعْجَبُ مِمَّنْ يَأْكُلُ الْغُرَابَ، وَقَدْ أَذِنَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي قَتْلِهِ وَسَمَّاهُ فَاسِقًا؟ وَاللَّهِ مَا هُوَ مِنَ الطَّيِّبَاتِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: مجھے اس شخص پر حیرانگی ہوتی ہے، جو کوا کھا لیتا ہے، حالانکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے مار دینے کی اجازت دی ہے اور اسے فاسق کا نام دیا ہے، اللہ کی قسم! یہ پاکیزہ چیزوں میں سے نہیں ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6082]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6082]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1214)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 6083
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ قَالَ: مَنْ يَأْكُلُ الْغُرَابَ، وَقَدْ سَمَّاهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَاسِقًا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: کوا کون کھائے گا؟ جبکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے فاسق قرار دیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6083]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6083]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
25. بَابٌ فِي ذَبْحِ ذَوَاتِ الدَّرِّ .
دودھ دینے والی بکری کو ذبح کرنا
حدیث نمبر: 6084
عَنْ جَابِرٍ قَالَ: دَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَعَمَدْتُ إِلَى عَنْزٍ أَذْبَحُهَا، فَثَغَتْ فَسَمِعَ ثَغْوَتَهَا، فَقَالَ:" يَا جَابِرُ، لَا تَقْطَعْ دَرًّا، وَلَا نَسْلًا". قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّمَا هِيَ عَتُودٌ عَلَفْتُهَا الْبَلَحَ وَالرُّطَبَ حَتَّى سَمِنَتْ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میرے ہاں تشریف لائے میں ذبح کرنے کے لئے بکری کی طرف بڑھا تو وہ منمنانے لگی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی منمناہٹ سنی تو فرمایا: جابر تم کسی دودھ دینے والی یا حاملہ بکری کو ذبح نہ کرنا میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! یہ ایک سال کی بکری ہے میں نے اسے چارے میں کچی کھجوریں اور تازہ کھجوریں کھلائیں ہیں، یہاں تک کہ یہ موٹی تازی ہو گئی ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6084]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6084]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (3/396)، أخرجه مسند أحمد برقم: 14842»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
26. بَابُ مَا نُهِيَ عَنْ قَتْلِهِ مِنَ النَّمْلِ، وَالضِّفْدَعِ، وَالنَّحْلِ، وَغَيْرِ ذَلِكَ .
چیونٹی، مینڈک، شہد کی مکھی اور دیگر (جانوروں) وغیرہ کا بیان جنہں مارنے سے منع کیا گیا ہے
حدیث نمبر: 6085
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: نَزَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَنْزِلًا فَانْطَلَقَ لِحَاجَةٍ، فَجَاءَ، وَقَدْ أَوْقَدَ رَجُلٌ عَلَى قَرْيَةِ نَمْلٍ إِمَّا فِي الْأَرْضِ، وَإِمَّا فِي شَجَرَةٍ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَيُّكُمْ فَعَلَ هَذَا؟". قَالَ الرَّجُلُ: أَنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ. فَقَالَ:" أَطْفِئْهَا أَطْفِئْهَا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْمَسْعُودِيُّ، وَقَدِ اخْتَلَطَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْمَسْعُودِيُّ، وَقَدِ اخْتَلَطَ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک جگہ پڑاؤ کیا آپ قضائے حاجت کے لئے تشریف لے گئے جب آپ واپس تشریف لائے تو کسی شخص نے چیونٹیوں کی بستی پر آگ لگا دی تھی جو یا زمین میں تھی یا درخت پر تھی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تم میں سے کس نے ایسا کیا ہے؟ اس شخص نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں نے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اسے بجھا دو تم اسے بجھا دو۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن عبداللہ مسعودی ہے، جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6085]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن عبداللہ مسعودی ہے، جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6085]
تخریج الحدیث: «اخرجه فى المسند (3763)، أخرجه مسند أحمد برقم: 3754، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5420»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 6086
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَمَرَّ بِقَرْيَةِ نَمْلٍ فَأُحْرِقَتْ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا يَنْبَغِي لِبَشَرٍ أَنْ يُعَذِّبَ بِعَذَابِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے آپ کا گزر چیونٹیوں کی بستی سے ہوا جسے جلا دیا گیا تھا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کسی انسان کے لئے یہ مناسب نہیں ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کے عذاب کی مانند عذاب دے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6086]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6086]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (4018)، أخرجه سنن أبي داود برقم: 2675، وأخرجه مسند أحمد برقم: 4008، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10373، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2325»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 6087
وَعَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى عَنْ قَتْلِ النَّمْلَةِ، وَالنَّحْلَةِ، وَالْهُدْهُدِ، وَالصُّرَدِ [ وَالضِّفْدَعُ ] .
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ الْمُهَيْمِنِ بْنُ عَبَّاسِ بْنِ سَهْلٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ الْمُهَيْمِنِ بْنُ عَبَّاسِ بْنِ سَهْلٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے چیونٹی، شہد کی مکھی، ہد ہد، صرد (نامی پرندوں) اور مینڈک کو مارنے سے منع کیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبد المہیمن بن عباس بن سہل ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6087]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبد المہیمن بن عباس بن سہل ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6087]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5728)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5728»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
27. بَابُ كُلُّهُ فِي النَّارِ إِلَّا النَّحْلَةَ " .
چیونٹی، مینڈک، شہد کی مکھی اور دیگر (جانوروں) وغیرہ کا بیان جنہں مارنے سے منع کیا گیا ہے
حدیث نمبر: 6088
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الذُّبَابُ كُلُّهُ فِي النَّارِ إِلَّا النَّحْلَةَ".
وَنَهَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ قَتْلِهِنَّ، وَعَنْ إِحْرَاقِ الطَّعَامِ فِي أَرْضِ الْعَدُوِّ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَالْكَبِيرِ بِأَسَانِيدَ، رِجَالُ بَعْضِهَا ثِقَاتٌ كُلُّهُمْ. وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ بِاخْتِصَارٍ.
قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثُ أَبِي زُهَيْرٍ فِي النَّهْيِ عَنْ قَتْلِ الْجَرَادِ فِي بَابِ الْجَرَادِ.

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”تمام مکھیاں جہنم میں جائیں گی صرف شہد کی مکھی کا معاملہ مختلف ہے“۔ (راوی بیان کرتے ہیں:) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں مارنے سے اور دشمن کی سرزمین پر کھانے کو جلانے سے منع کیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے جن میں سے بعض کے تمام رجال ثقہ ہیں امام بزار نے یہ روایت اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سیدنا ابوزہیر رضی اللہ عنہ کے حوالے سے ایک حدیث پہلے گزر چکی ہے، جو ٹڈی دل کو مارنے کے بارے میں ہے اور یہ ٹڈی دل سے متعلق باب میں گزری ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6088]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3498) اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1598) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13436)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11058، 13436، 13542، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1598»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف