الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
16. بَابُ الِاقْتِصَادِ فِي طَلَبِ الرِّزْقِ وَالْإِجْمَالِ فِيهِ .
رزق کی طلب میں میانہ روی اختیار کرنا، اور اس بارے میں احتیاط کرنا
حدیث نمبر: 6290
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَأَى تَمْرَةً غَائِرَةً فَأَخَذَهَا فَنَاوَلَهَا سَائِلًا فَقَالَ:" أَمَا إِنَّكَ لَوْ لَمْ تَأْتِهَا لَأَتَتْكَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَحْمَدَ، وَهُوَ ثِقَةٌ مَأْمُونٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَحْمَدَ، وَهُوَ ثِقَةٌ مَأْمُونٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک کھجور پڑی ملاحظہ فرمائی، تو اسے اٹھایا اور اسے ایک مانگنے والے کو دے دیا، اور فرمایا: پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر تم اس تک نہ آتے تو اس نے تم تک آ جانا تھا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں اور صحیح کے رجال ہیں صرف عبداللہ بن أحمد کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ اور مامون ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6290]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں اور صحیح کے رجال ہیں صرف عبداللہ بن أحمد کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ اور مامون ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6290]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 6291
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا تُرْضِيَنَّ أَحَدًا بِسُخْطِ اللَّهِ، وَلَا تَحْمَدَنَّ أَحَدًا عَلَى فَضْلِ اللَّهِ، وَلَا تَذُمُّنَّ أَحَدًا عَلَى مَا لَمْ يُؤْتِكَ اللَّهُ، فَإِنَّ رِزْقَ اللَّهِ لَا يَسُوقُهُ إِلَيْكَ حِرْصُ حَرِيصٍ، وَلَا يَرُدُّهُ عَنْكَ كَرَاهِيَةُ كَارِهٍ، وَإِنَّ اللَّهَ بِقِسْطِهِ وَعَدْلِهِ جَعَلَ الرَّوْحَ وَالْفَرَحَ فِي الرِّضَا وَالْيَقِينِ، وَجَعَلَ الْهَمَّ وَالْحَزَنَ فِي السُّخْطِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ خَالِدُ بْنُ يَزِيدَ الْعُمَرِيُّ، وَاتُّهِمَ بِالْوَضْعِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ خَالِدُ بْنُ يَزِيدَ الْعُمَرِيُّ، وَاتُّهِمَ بِالْوَضْعِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”تم اللہ کی ناراضگی کے ہمراہ کسی کو راضی کرنے کی کوشش ہرگز نہ کرو اور اللہ تعالی کے فضل کے حوالے سے کسی شخص کی حمد بیان نہ کرو اور اس چیز کے حوالے سے تم کسی کی مذمت نہ کرو جو اللہ تعالی نے تمہیں نہیں دی ہے کیونکہ کسی لالچی شخص کا لالچ اس رزق کو تمہاری طرف نہیں لے آئے گا اور کسی ناپسندیدہ شخص کی ناپسندیدگی اس رزق کو تم سے پھیر نہیں دے گی بے شک اللہ تعالیٰ نے انصاف اور عدل کے مطابق، آرام اور خوشی کو رضا اور یقین میں رکھا ہے اور غم اور پریشانی کو ناراضگی میں رکھا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی خالد بن یزید عمری ہے، جس پر حدیث ایجاد کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6291]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی خالد بن یزید عمری ہے، جس پر حدیث ایجاد کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6291]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10514)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10514، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2722/2»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 6292
وَعَنِ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ قَالَ: صَعِدَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْمِنْبَرَ يَوْمَ غَزْوَةِ تَبُوكَ فَحَمِدَ اللَّهَ، وَأَثْنَى عَلَيْهِ، ثُمَّ قَالَ:" يَا أَيُّهَا النَّاسُ، إِنِّي [ وَاللَّهِ ] مَا آمُرُكُمْ إِلَّا مَا أَمَرَكُمْ بِهِ اللَّهُ، وَلَا أَنْهَاكُمْ إِلَّا عَنْ مَا نَهَاكُمُ اللَّهُ عَنْهُ فَأَجْمِلُوا فِي الطَّلَبِ فَوَالَّذِي نَفْسُ أَبِي الْقَاسِمِ بِيَدِهِ إِنَّ أَحَدَكُمْ لَيَطْلُبُهُ رِزْقُهُ كَمَا يَطْلُبُهُ أَجْلُهُ، فَإِنْ تَعَسَّرَ عَلَيْكُمْ مِنْهُ شَيْءٌ فَاطْلُبُوهُ بِطَاعَةِ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ -".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُثْمَانَ الْحَاطِبِيُّ ؛ ضَعَّفَهُ أَبُو حَاتِمٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُثْمَانَ الْحَاطِبِيُّ ؛ ضَعَّفَهُ أَبُو حَاتِمٍ.
سیدنا امام حسن بن علی رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم غزوہ تبوک کے موقع پر منبر پر چڑھے آپ نے اللہ تعالی کی حمد و ثناء بیان کرنے کے بعد ارشاد فرمایا: ”اے لوگو! اللہ کی قسم میں تمہیں اس بات کا حکم دیتا ہوں جس کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے تمہیں حکم دیا ہے اور تمہیں اسی چیز سے منع کرتا ہوں جس اللہ تعالیٰ نے تمہیں منع کیا ہے، تو تم (رزق کے) حصول میں احتیاط سے کام لو اس ذات کی قسم جس کے دست قدرت میں ابوالقاسم کی جان ہے تم میں سے کسی ایک شخص کو اس کا رزق یوں طلب کرتا ہے، جس طرح اس کی موت اس کا پیچھا کرتی ہے اگر اس رزق میں سے کسی چیز کے تم تک آنے میں دشواری ہو، تو تم اسے اللہ تعالیٰ کی فرمانبرداری میں تلاش کرو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن عثمان حاطبی ہے، جسے امام ابوحاتم نے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6292]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن عثمان حاطبی ہے، جسے امام ابوحاتم نے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6292]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2737)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2737»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 6293
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" نَفَثَ رُوحُ الْقُدُسِ فِي رُوعِي أَنَّ نَفْسًا لَنْ تَخْرُجَ مِنَ الدُّنْيَا حَتَّى تَسْتَكْمِلَ أَجَلَهَا وَتَسْتَوْعِبَ رِزْقَهَا، فَأَجْمِلُوا فِي الطَّلَبِ، وَلَا يَحْمِلَنَّكُمُ اسْتِبْطَاءُ الرِّزْقِ أَنْ تَطْلُبُوهُ بِمَعْصِيَةِ اللَّهِ، فَإِنَّ اللَّهَ لَا يُنَالُ مَا عِنْدَهُ إِلَّا بِطَاعَتِهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عُفَيْرُ بْنُ مَعْدَانَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عُفَيْرُ بْنُ مَعْدَانَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”روح القدس نے مجھے یہ بتایا ہے کہ کوئی بھی شخص دنیا سے اس وقت تک نہیں نکلے گا جب تک اس کا وقت مکمل نہیں ہو جاتا اور وہ اپنا پورا رزق حاصل نہیں کر لیتا اور تم اپنے (رزق) کے حصول میں احتیاط سے کام لو! رزق کا تاخیر سے آنا تمہیں اس بات پر مجبور نہ کرے کہ تم اللہ تعالیٰ کی نافرمانی کے ہمراہ اسے حاصل کرنے کی کوشش کرو کیونکہ جو کچھ اس کے پاس موجود ہے اسے صرف اس کی فرمانبرداری کے ذریعے ہی حاصل کیا جا سکتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عفیر بن معدان ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6293]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عفیر بن معدان ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6293]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7694)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7694، وأخرجه شرح السنة برقم: 4112»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 6294
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا خَلَقَ اللَّهُ مِنْ صَبَاحٍ يَعْلَمُ مَلَكٌ فِي السَّمَاءِ، وَلَا فِي الْأَرْضِ بِمَا يَصْنَعُ اللَّهُ فِي ذَلِكَ الْيَوْمِ، وَإِنَّ الْعَبْدَ لَهُ رِزْقُهُ، فَلَوِ اجْتَمَعَ عَلَيْهِ الثَّقَلَانِ الْجِنُّ وَالْإِنْسُ أَنْ يَصُدُّوا عَنْهُ شَيْئًا مِنْ ذَلِكَ مَا اسْتَطَاعُوا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ بَقِيَّةُ، وَهُوَ لَيِّنُ الْحَدِيثِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ بَقِيَّةُ، وَهُوَ لَيِّنُ الْحَدِيثِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب بھی اللہ تعالیٰ کوئی صبح پیدا کرتا ہے، تو آسمان میں موجود کوئی فرشتہ اور زمین میں موجود کوئی فرشتہ یہ بات نہیں جانتا کہ اس دن میں اللہ تعالیٰ کیا کرے گا اور بندے کو اس کا رزق نصیب ہوتا ہے خواہ تمام جنات اور انسان دونوں گروہ اس کے خلاف اکٹھے ہو کر اس کے رزق کو اس سے روکنے کی کوشش کریں تو بھی وہ ایسا نہیں کر سکتے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی بقیہ ہے اور وہ حدیث میں کمزور ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6294]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی بقیہ ہے اور وہ حدیث میں کمزور ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6294]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3521»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 6295
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ الرِّزْقَ لَيَطْلُبُ الْعَبْدَ كَمَا يَطْلُبُهُ أَجَلُهُ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" أَكْثَرَ مِمَّا يَطْلُبُهُ أَجْلُهُ". وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" أَكْثَرَ مِمَّا يَطْلُبُهُ أَجْلُهُ". وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”رزق بندے کا یوں پیچھا کرتا ہے، جس طرح موت اس کا پیچھا کرتی ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے تاہم انہوں نے۔ انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”وہ اس سے زیادہ اس کا پیچھا کرتا ہے جتنا اس کی موت اس کا پیچھا کرتی ہے“۔ اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6295]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1254)، أخرجه صحيح ابن حبان برقم: 3238، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 4099، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2737»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 6296
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنَّ الرِّزْقَ لَا تُنْقِصُهُ الْمَعْصِيَةُ، وَلَا تَزِيدُهُ الْحَسَنَةُ، وَتَرْكُ الدُّعَاءِ مَعْصِيَةٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَفِيهِ عَطِيَّةُ الْعَوْفِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ وَقَدْ وُثِّقَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَفِيهِ عَطِيَّةُ الْعَوْفِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے ”رزق کو کوئی گناہ کم نہیں کرتا اور کوئی نیکی اس میں اضافہ نہیں کرتی اور دعا کو ترک کرنا معصیت ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عطیہ عوفی ہے اور وہ ضعیف ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6296]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عطیہ عوفی ہے اور وہ ضعیف ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6296]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (708)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 6297
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَوْ فَرَّ أَحَدُكُمْ مِنْ رِزْقِهِ أَدْرَكَهُ كَمَا يُدْرِكُهُ الْمَوْتُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالصَّغِيرِ، وَفِيهِ عَطِيَّةُ الْعَوْفِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالصَّغِيرِ، وَفِيهِ عَطِيَّةُ الْعَوْفِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگر کوئی شخص اپنے رزق سے فرار اختیار کرے تو وہ رزق اس تک اسی طرح پہنچ جائے گا جس طرح موت اس تک پہنچ جائے گی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم صغیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عطیہ عوفی ہے اور وہ ضعیف ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6297]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم صغیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عطیہ عوفی ہے اور وہ ضعیف ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6297]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (611)، أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 584»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
17. بَابُ: حَيْثُمَا وَجَدْتَ خَيْرًا فَأَقِمْ .
تم جہاں بھی بھلائی (یعنی رزق) کو پاؤ، تو وہاں مقیم ہو جاؤ!
حدیث نمبر: 6298
عَنِ الزُّبَيْرِ بْنِ الْعَوَّامِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْبِلَادُ بِلَادُ اللَّهِ وَالْعِبَادُ عِبَادُ اللَّهِ فَحَيْثُمَا أَصَبْتَ خَيْرًا فَأَقِمْ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تمام شہر اللہ کے شہر ہیں اور تمام بندے اللہ کے بندے ہیں جہاں تمہیں بھلائی (یعنی رزق) ملے تم وہاں مقیم ہو جاؤ“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک جماعت ایسی ہے جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6298]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک جماعت ایسی ہے جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6298]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (1420)، أخرجه مسند أحمد برقم: 1423»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
18. بَابٌ فِي التُّجَّارِ وَمَا يَنْبَغِي لَهُمْ مِنَ الشُّرُوطِ فِي بَيْعِهِمْ .
تاجروں کا بیان، ان کے لئے اپنے سودے میں کون سی شرائط رکھنا مناسب (یعنی جائز) ہے
حدیث نمبر: 6299
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَتَى جَمَاعَةً مِنَ التُّجَّارِ، فَقَالَ:" يَا مَعْشَرَ التُّجَّارِ،". فَاسْتَجَابُوا لَهُ وَمَدُّوا أَعْنَاقَهُمْ، فَقَالَ:" إِنَّ اللَّهَ بَاعِثُكُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فُجَّارًا إِلَّا مَنْ صَدَقَ وَبَرَّ وَأَدَّى الْأَمَانَةَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ الْحَارِثُ بْنُ عُبَيْدَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ الْحَارِثُ بْنُ عُبَيْدَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تاجروں کے ایک گروہ کے پاس تشریف لائے اور فرمایا: اے تاجروں کے گروہ! ان لوگوں نے آپ کی بات کا جواب دیا اور گردنیں آپ کی طرف موڑ لیں تو آپ نے ارشاد فرمایا: ”قیامت کے دن اللہ تعالیٰ تمہیں فاجروں کی شکل میں اٹھائے گا البتہ اس شخص کا معاملہ مختلف ہے، جو سچ بولتا ہے نیکی کرتا ہے اور امانت ادا کرتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حارث بن عبیدہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6299]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حارث بن عبیدہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6299]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13499)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف