الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
46. بَابٌ فِي ثَمَنِ الْقَيْنَةِ .
گانے والی کنیز کی قیمت کا بیان
حدیث نمبر: 6420
وَعَنْ عَلِيٍّ قَالَ: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ بَيْعِ الْمُغَنِّيَاتِ، وَالنَّوَّاحَاتِ، وَشِرَائِهِنَّ، وَبَيْعِهِنَّ وَتِجَارَةٍ فِيهِنَّ، وَقَالَ:" كَسْبُهُنَّ حَرَامٌ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ الْحَارِثُ بْنُ نَبْهَانَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ الْحَارِثُ بْنُ نَبْهَانَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے گانے والی کنیزوں اور نوحہ کرنے والی کنیزوں کو فروخت کرنے، انہیں خریدنے اور انہیں فروخت کرنے اور ان کی تجارت کرنے سے منع کیا ہے آپ نے فرمایا ہے: ان کی کمائی حرام ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حاریث بن نبہان ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6420]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حاریث بن نبہان ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6420]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (527)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2739، 4951»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
47. بَابُ ثَمَنِ الْكَلْبِ .
کتے کی قیمت
حدیث نمبر: 6421
عَنْ جَابِرٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ نَهَى عَنْ ثَمَنِ الْكَلْبِ، وَقَالَ:" طُعْمَةٌ جَاهِلِيَّةٌ".
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ خَلَا قَوْلَهُ:" طُعْمَةٌ جَاهِلِيَّةٌ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ خَلَا قَوْلَهُ:" طُعْمَةٌ جَاهِلِيَّةٌ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں: آپ نے کتے کی قیمت سے منع کیا ہے آپ نے ارشاد فرمایا ہے: یہ جاہلیت کی کمائی ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت ”صحیح“ میں مذکور ہے تاہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں: ”جاہلیت کی کمائی“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6421]
یہ روایت ”صحیح“ میں مذکور ہے تاہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں: ”جاہلیت کی کمائی“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6421]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (353/3)، أخرجه صحيح مسلم برقم: 2933، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 1279، وأخرجه سنن النسائي برقم: 4668، وأخرجه مسند أحمد برقم: 14388، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2292، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3225»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 6422
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى عَنْ ثَمَنِ الْكَلْبِ، وَمَهْرِ الْبَغِيِّ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ ضِرَارُ بْنُ صُرَدٍ أَبُو نُعَيْمٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ ضِرَارُ بْنُ صُرَدٍ أَبُو نُعَيْمٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کتے کی قیمت اور فاحشہ عورت کی کمائی سے منع فرمایا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ضرار بن صرد ابونعیم ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6422]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ضرار بن صرد ابونعیم ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6422]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5557»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 6423
وَعَنْ عُبَادَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سُئِلَ عَنْ أَثْمَانِ الْكِلَابِ؟ فَقَالَ:" طُعْمَةُ أَهْلِ الْجَاهِلِيَّةِ، وَقَدْ أَغْنَى اللَّهُ تَعَالَى عَنْهَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ مِنْ رِوَايَةِ إِسْحَاقَ بْنِ يَحْيَى، عَنْ عُبَادَةَ، وَإِسْحَاقُ لَمْ يُدْرِكْهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ مِنْ رِوَايَةِ إِسْحَاقَ بْنِ يَحْيَى، عَنْ عُبَادَةَ، وَإِسْحَاقُ لَمْ يُدْرِكْهُ.
سیدنا عبادہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کتوں کی قیمت کے بارے میں دریافت کیا گیا تو آپ نے فرمایا: یہ زمانہ جاہلیت کے لوگوں کی کمائی ہے اللہ تعالٰی نے اس سے بے نیاز کر دیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں اسحاق بن یحیی کی نقل کردہ نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے، جو انہوں نے سیدنا عبادہ رضی اللہ عنہ سے نقل کی ہے حالانکہ اسحاق نامی راوی نے ان کا زمانہ نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6423]

إسناده منقطع
حدیث نمبر: 6424
وَعَنْ مَيْمُونَةَ بِنْتِ سَعْدٍ أَنَّهَا قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَفْتِنَا عَنِ الْكَلْبِ؟ فَقَالَ:" طُعْمَةٌ جَاهِلِيَّةٌ، وَقَدْ أَغْنَى اللَّهُ تَعَالَى عَنْهَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَإِسْنَادُهُ ضَعِيفٌ. وَفِيهِ مَنْ لَا يُعْرَفُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَإِسْنَادُهُ ضَعِيفٌ. وَفِيهِ مَنْ لَا يُعْرَفُ.
سیدہ میمونہ بنت سعد رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں۔ انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ ہمیں کتوں کے بارے میں حکم بیان کیجئے تو آپ نے ارشاد فرمایا: ”یہ زمانہ جاہلیت کی کمائی ہے اللہ تعالیٰ نے اس سے بے نیاز کر دیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند ضعیف ہے اور اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جو معروف نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6424]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند ضعیف ہے اور اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جو معروف نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6424]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (36/25)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
48. بَابٌ فِي الْحَرِيسَةِ، وَثَمَنِهَا .
چوری شدہ بکری، اور اس کی قیمت کا بیان
حدیث نمبر: 6425
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" ثَمَنُ الْحَرِيسَةِ حَرَامٌ وَأَكْلُهَا حَرَامٌ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ النَّوْفَلِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ النَّوْفَلِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”چوری شدہ بکری کی قیمت حرام ہے اور اسے کھانا حرام ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی یزید بن عبدالملک نوفلی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6425]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی یزید بن عبدالملک نوفلی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6425]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (333/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 8202»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
49. بَابٌ فِي جِيفَةِ الْكَافِرِ .
کافر کے مردار کا حکم
حدیث نمبر: 6426
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: أُصِيبَ يَوْمَ الْخَنْدَقِ رَجُلٌ مِنَ الْمُشْرِكِينَ فَطَلَبُوا إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ يُجِنُّوهُ فَقَالَ:" لَا، وَلَا كَرَامَةَ لَكُمْ". قَالُوا: فَإِنَّا نَجْعَلُ لَكَ عَلَى ذَلِكَ جَعْلًا. قَالَ:" ذَاكَ أَخْبَثُ وَأَخْبَثُ".
قُلْتُ: رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ بِغَيْرِ سِيَاقِهِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ ابْنُ أَبِي لَيْلَى، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَلَكِنَّهُ سَيِّئُ الْحِفْظِ.
قُلْتُ: رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ بِغَيْرِ سِيَاقِهِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ ابْنُ أَبِي لَيْلَى، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَلَكِنَّهُ سَيِّئُ الْحِفْظِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: غزوہ خندق کے موقع پر مشرکین کا ایک فرد مارا گیا ان لوگوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ مطالبہ کیا کہ وہ لوگ اس کو دفن کر دیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی نہیں! تمہارے لئے کوئی عزت افزائی نہیں ہے، ان لوگوں نے کہا: ہم آپ کو اس کا معاوضہ دینے کے لئے تیار ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ اور زیادہ خبیث ہے، یہ اور زیادہ خبیث ہے۔ علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام ترمذی نے اس سیاق کے بغیر نقل کی ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابن ابولیلیٰ ہے وہ ثقہ ہے لیکن وہ خراب حافظے کا مالک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6426]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد المسند (2319)، أخرجه سنن الترمذي برقم: 1715، وأخرجه مسند أحمد برقم: 2315»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
50. بَابُ حُلْوَانِ الْكَاهِنِ .
کاہن کی مٹھائی
حدیث نمبر: 6427
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّهُمْ خَرَجُوا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي سَفَرٍ فَنَزَلُوا رُفَقَاءَ رُفْقَةٌ مَعَ فُلَانٍ وَرُفْقَةٌ مَعَ فُلَانٍ، قَالَ: فَنَزَلْتُ فِي رُفْقَةِ أَبِي بَكْرٍ، وَكَانَ مَعَنَا أَعْرَابِيٌّ مِنْ أَهْلِ الْبَادِيَةِ فَنَزَلْنَا بِأَهْلِ بَيْتٍ مِنَ الْأَعْرَابِ، وَفِيهِمُ امْرَأَةٌ حَامِلٌ فَقَالَ لَهَا الْأَعْرَابِيُّ: يَسُرُّكِ أَنْ تَلِدِي غُلَامًا؟ إِنْ أَعْطَيْتِنِي شَاةً وَلَدْتِ غُلَامًا، فَأَعْطَتْهُ شَاةً، وَسَجَعَ لَهَا أَسَاجِيعَ، قَالَ: فَذَبَحَ الشَّاةَ فَلَمَّا جَلَسَ الْقَوْمُ يَأْكُلُونَ قَالَ رَجُلٌ: أَتَدْرُونَ مَا هَذِهِ الشَّاةُ؟ فَأَخْبَرَهُمْ، قَالَ: فَرَأَيْتُ أَبَا بَكْرٍ مُتَبَرِّزًا، مُسْتَنْثِلًا، مُتَقَيِّئًا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: وہ لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ ایک سفر پر روانہ ہوئے لوگوں نے مختلف ٹولیوں کی شکل میں پڑاؤ کیا کچھ لوگ ایک کے ساتھ تھے کچھ لوگ ایک کے ساتھ تھے راوی کہتے ہیں: میں سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے ساتھیوں میں شامل تھا ہمارے ساتھ دیہات کا رہنے والا ایک اعرابی تھا ہم نے دیہات کے ایک گھر میں پڑاؤ کیا، ان لوگوں کے درمیان ایک حاملہ عورت موجود تھی دیہاتی نے اس سے کہا: کیا تم اس بات کی خواہش مند ہو کہ تم لڑکے کو جنم دو اگر تم مجھے ایک بکری دو گی تو تم لڑکے کو جنم دو گی اس عورت نے اسے بکری دے دی دیہاتی نے مقفع اور مسجع کلام پڑھ کر (اس پر دم کیا) راوی بیان کرتے ہیں: پھر اس نے وہ بکری ذبح کی جب حاضرین اسے کھانے کے لئے بیٹھے تو ایک شخص نے کہا: کیا تم لوگ یہ بات جانتے ہو کہ یہ بکری کہاں سے آئی ہے؟ پھر اس نے ان لوگوں کو اس بارے میں بتایا راوی کہتے ہیں: تو میں نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ وہ قضائے حاجت کے لئے گئے، پاخانہ کیا، اور قئے کی (تاکہ وہ کھایا ہوا اگل دیں)۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6427]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6427]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (51/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 11090»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
51. بَابُ كَسْبِ الْأَمَةِ .
کنیز کی کمائی
حدیث نمبر: 6428
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ يَرْفَعُهُ قَالَ:" لَا تَسْتَغِلُّوا الْأَمَةَ إِلَّا أَمَةً صَنَاعَ الْيَدَيْنِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَالِكُ بْنُ سُلَيْمَانَ النَّهْشَلِيُّ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَالِكُ بْنُ سُلَيْمَانَ النَّهْشَلِيُّ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ ”مرفوع“ حدیث کے طور پر یہ بات نقل کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”کنیز سے کمائی نہ کرواؤ البتہ اس کنیز کا معاملہ مختلف ہے، جو کوئی دست کاری جانتی ہو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی مالک بن سلیمان نہشلی ہے میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6428]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8049»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 6429
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى عَنْ كَسْبِ الْأَمَةِ إِلَّا أَنْ يَكُونَ لَهَا عَمَلٌ وَاصِبٌ يُعْرَفُ.
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ بِاخْتِصَارٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُسْلِمُ بْنُ خَالِدٍ الزَّنْجِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ بِاخْتِصَارٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُسْلِمُ بْنُ خَالِدٍ الزَّنْجِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کنیز کی کمائی سے منع کیا ہے البتہ اگر اسے کوئی فن آتا ہو جو مستقل ہو اور معروف ہو (تو اس کا حکم مختلف ہو گا)۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت ”صحیح“ میں اختصار کے ساتھ منقول ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی مسلم بن خالد زنگی ہے اور وہ ضعیف ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6429]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8048، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 621، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 8502»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف