الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
54. بَابُ الْأَجْرِ عَلَى تَعْلِيمِ الْقُرْآنِ، وَغَيْرِ ذَلِكَ .
قرآن کی تعلیم دینے یا دیگر کاموں پر معاوضہ لینا
حدیث نمبر: 6450
وَعَنِ الْمُثَنَّى بْنِ وَائِلٍ قَالَ: أَتَيْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ بِشْرٍ فَمَسَحَ رَأْسِي وَوَضَعْتُ يَدِي عَلَى ذِرَاعِهِ فَسَأَلَهُ رَجُلٌ عَنْ أَجْرِ الْمُعَلِّمِ؟ فَقَالَ: دَخَلَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَجُلٌ مُتَنَكِّبٌ قَوْسًا فَأَعْجَبَتِ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" مَا أَجُودَ قَوْسَكَ أَشْتَرَيْتَهَا؟". قَالَ: لَا، وَلَكِنْ أَهْدَاهَا إِلَيَّ رَجُلٌ أَقَرَأْتُ ابْنَهُ الْقُرْآنَ. قَالَ:" فَتُحِبُّ أَنْ يُقَلِّدَكَ اللَّهُ قَوْسًا مِنْ نَارٍ؟". قَالَ: لَا. قَالَ:" فَرَدُّوهَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ. وَالْمُثَنَّى وَوَلَدُهُ ذَكَرَهُمَا ابْنُ أَبِي حَاتِمٍ، وَلَمْ يَجْرَحْ وَاحِدًا مِنْهُمَا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ. وَالْمُثَنَّى وَوَلَدُهُ ذَكَرَهُمَا ابْنُ أَبِي حَاتِمٍ، وَلَمْ يَجْرَحْ وَاحِدًا مِنْهُمَا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
مثنی بن وائل بیان کرتے ہیں: میں سیدنا عبداللہ بن بشر رضی اللہ عنہ کے پاس آیا انہوں نے میرے سر پر ہاتھ پھیرا اور میرا ہاتھ اپنی کلائی پر رکھ دیا ایک شخص نے ان سے تعلیم دینے والے کے معاوضے کے بارے میں دریافت کیا، تو انہوں نے فرمایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک شخص حاضر ہوا جس نے ایک کمان لٹکائی ہوئی تھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو وہ اچھی لگی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہاری کمان کتنی اچھی ہے کیا تم نے اسے خریدا ہے؟ اس نے عرض کی: جی نہیں! مجھے ایک شخص نے یہ تحفے کے طور پر دی ہے، جس کے بیٹے کو میں نے قرآن سکھایا تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کیا تم اس بات کو پسند کرتے ہوئے کہ اللہ تعالی تمہارے گلے میں آگ کی بنی ہوئی کمان پہنائے؟ اس نے عرض کی: جی نہیں! راوی بیان کرتے ہیں: (یا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:) تم اسے واپس کر دو (یا ان لوگوں نے اسے واپس کر دیا)۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے مثنی اور ان کے صاحبزادے ان دونوں کا ذکر ابن ابوحاتم نے کیا ہے لیکن انہوں نے ان دونوں میں سے کسی پر جرح نہیں کی ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6450]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 6451
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَانَ نَاسٌ مِنَ الْأُسَرَاءِ يَوْمَ بَدْرٍ لَمْ يَكُنْ لَهُمْ فِدَاءٌ فَجَعَلَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِدَاءَهُمْ أَنْ يُعَلِّمُوا أَوْلَادَ الْأَنْصَارِ الْكِتَابَةَ قَالَ: فَجَاءَ يَوْمًا غُلَامٌ يَبْكِي إِلَى أَبِيهِ قَالَ: مَا شَأْنُكَ؟ قَالَ: ضَرَبَنِي مُعَلِّمِي قَالَ: الْخَبِيثُ يَطْلُبُ بِذَحْلِ بَدْرٍ، وَاللَّهِ لَا يَأْتِيهِ أَبَدًا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ عَاصِمٍ، وَهُوَ كَثِيرُ الْغَلَطِ وَالْخَطَإِ، وَقَدْ وَثَّقَهُ أَحْمَدُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ عَاصِمٍ، وَهُوَ كَثِيرُ الْغَلَطِ وَالْخَطَإِ، وَقَدْ وَثَّقَهُ أَحْمَدُ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: غزوہ بدر کے قیدیوں میں سے کچھ لوگ تھے جو فدیہ نہیں دے سکتے تھے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کا فدیہ یہ مقرر کیا کہ وہ انصار کے بچوں کو لکھنا سکھائیں ایک دن ان بچوں میں سے ایک لڑکا روتا ہوا اپنے باپ کے پاس آیا اس کے والد نے دریافت کیا: کیا تمہیں کیا ہوا ہے؟ اس نے جواب دیا: میرے معلم نے مجھے مارا ہے، اس کے باپ نے کہا: وہ خبیث شخص بدر کا غصہ نکالنا چاہتا ہے، اللہ کی قسم! وہ اس کے پاس کبھی نہیں آئے گا۔
یہ روایت امام أحمد نے علی بن عاصم کے حوالے سے نقل کی ہے اور وہ بکثرت غلطیاں اور خطائیں کرنے والا شخص ہے امام أحمد نے اسے ثقہ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6451]
یہ روایت امام أحمد نے علی بن عاصم کے حوالے سے نقل کی ہے اور وہ بکثرت غلطیاں اور خطائیں کرنے والا شخص ہے امام أحمد نے اسے ثقہ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6451]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (2216) ورواه الحاكم فى المستدرك (140/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 2217»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
55. بَابُ مَا يُكْرَهُ مِنَ الْأَجْرِ .
کون سے معاوضے کو مکروہ (یا حرام) قرار دیا گیا ہے
حدیث نمبر: 6452
عَنْ عَوْفِ بْنِ مَالِكٍ الْأَشْجَعِيِّ قَالَ: غَزَوْنَا مَعَ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ، وَمَعَنَا عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ، وَأَبُو عُبَيْدَةَ بْنِ الْجَرَّاحِ فَأَصَابَتْنَا مَخْمَصَةٌ شَدِيدَةٌ فَوَجَدْتُ قَوْمًا يُرِيدُونَ أَنْ يَنْحَرُوا جَزُورًا، فَقُلْتُ: أُعِينُكُمْ عَلَيْهَا، وَأَنْحَرُهَا وَتُعْطُونِي مِنْهَا شَيْئًا؟ قَالُوا: نَعَمْ. فَفَعَلْتُ فَذُكِرَ ذَلِكَ لِعُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ فَقَالَ: قَدْ تَعَجَّلْتَ أَجْرَكَ وَمَا أَنَا بِآكِلِهِ. وَقَالَ أَبُو عُبَيْدَةَ مِثْلَ ذَلِكَ. فَتَقَدَّمَ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَمَّا رَآنِي قَالَ:" أَصَاحِبُ الْجَزُورِ؟!".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ رَبِيعَةُ بْنُ الْهَرِمِ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ رَبِيعَةُ بْنُ الْهَرِمِ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عوف بن مالک اشجعی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کے ساتھ ایک جنگ میں شریک ہوئے ہمارے ساتھ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ اور سیدنا ابوعبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ تھے ہمیں شدید بھوک لاحق ہوئی میں نے کچھ لوگوں کو پایا کہ وہ یہ ارادہ کر رہے ہیں کہ وہ کسی اونٹ کو قربان کر دیں میں نے کہا: میں اس حوالے سے تم لوگوں کی مدد کروں گا اور میں اسے نحر (قربان) کروں گا تم اس میں سے کچھ (گوشت) مجھے دے دینا انہوں نے کہا: ٹھیک ہے میں نے ایسا ہی ہے اس بات کا ذکر سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے کیا گیا تو انہوں نے فرمایا تم نے اپنا اجر حاصل کرنے میں جلدی کی ہے میں اسے نہیں کھاؤں سیدنا ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ نے بھی اس کی مانند بات کہی پھر وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے ملاحظ فرمایا تو ارشاد فرمایا: کیا یہ اونٹ والا شخص ہے؟
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ربیعہ بن ہرم ہے میں نے کسی سے اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6452]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (71/18)، أخرجه مسند أحمد برقم: 23458»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 6453
وَعَنْ عَوْفِ بْنِ مَالِكٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِمِثْلِ حَدِيثٍ يَأْتِي، وَهَذَا قَالَ: بَعَثَنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي سَرِيَّةٍ، فَقَالَ رَجُلٌ: أَخْرُجُ مَعَكَ عَلَى أَنْ تَجْعَلَ لِي سَهْمًا مِنَ الْمَغْنَمِ. ثُمَّ قَالَ: وَاللَّهِ مَا أَدْرِي أَتَغْنَمُونَ أَمْ لَا؟، وَلَكِنِ اجْعَلْ لِي سَهْمًا مَعْلُومًا. فَجَعَلْتُ لَهُ ثَلَاثَةَ دَنَانِيرَ فَغَزَوْنَا، فَأَصَبْنَا مَغْنَمًا، فَسَأَلْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ ذَلِكَ؟ فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا أُحِلُّ لَهُ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ إِلَّا دَنَانِيرَهُ هَذِهِ الثَّلَاثَةَ الَّتِي أَخَذَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ.
سیدنا عوف بن مالک رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے اس کی مانند روایت نقل کرتے ہیں: جو آئے گی اس روایت میں یہ ہے راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے ایک جنگی مہم پر بھیجا ایک شخص نے کہا: میں آپ کے ساتھ جاؤں گا اس شرط پر کہ آپ مال غنیمت میں سے ایک حصہ مجھے دیں گے پھر اس نے کہا: اللہ کی قسم مجھے تو یہ پتہ ہی نہیں ہے کہ کیا کوئی مال غنیمت ملے گا بھی یا نہیں ملے گا؟ بلکہ آپ ایک متعین حصہ (یعنی معاوضہ) میرے لئے مقرر کریں میں نے اس کے لئے تین دینار مقرر کر دیے پھر ہم نے جنگ میں حصہ لیا ہمیں مال غنیمت ملا میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس بارے میں دریافت کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اسے دنیا اور آخرت میں سے صرف وہ تین دینا ملیں گے جو اس نے حاصل کر لیے ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6453]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6453]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (78/18 و79)»
الحكم على الحديث:
منقطع
56. بَابُ بَيَانِ الْأَجْرِ .
معاوضے کا بیان
حدیث نمبر: 6454
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى عَنِ اسْتِئْجَارِ الْأَجِيرِ حَتَّى يَتَبَيَّنَ لَهُ أَجْرُهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَقَدْ رَوَاهُ النَّسَائِيُّ مَوْقُوفًا، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّ إِبْرَاهِيمَ النَّخَعِيَّ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَبِي سَعِيدٍ فِيمَا أَحْسَبُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَقَدْ رَوَاهُ النَّسَائِيُّ مَوْقُوفًا، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّ إِبْرَاهِيمَ النَّخَعِيَّ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَبِي سَعِيدٍ فِيمَا أَحْسَبُ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات سے منع کیا ہے کہ کسی مزدور کو مزدور رکھا جائے جب تک اس کے سامنے اس کا معاوضہ واضح نہیں کر دیا جاتا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے امام نسائی رحمہ اللہ نے اسے ”موقوف“ روایت کے طور پر نقل کیا ہے امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں البتہ میرے خیال میں ابراہیم نخعی نے سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6454]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (68/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 11171، 11279»
الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
حدیث نمبر: 6455
وَعَنْ عَلِيٍّ قَالَ: جُعْتُ مَرَّةً بِالْمَدِينَةِ جُوعًا شَدِيدًا فَخَرَجْتُ أَطْلُبُ الْعَمَلَ فِي عَوَالِي الْمَدِينَةِ فَإِذَا أَنَا بِامْرَأَةٍ قَدْ جَمَعَتْ مَدَرًا فَظَنَنْتُهَا تُرِيدُ بَلَّهُ، فَقَاطَعْتُهَا كُلَّ ذَنُوبٍ عَلَى تَمْرَةٍ فَمَدَدْتُ سِتَّةَ عَشَرَ ذَنُوبًا حَتَّى مَجَلَتْ يَدَايَ، ثُمَّ أَتَيْتُ الْمَاءَ فَأَصَبْتُ مِنْهُ، ثُمَّ أَتَيْتُهَا فَقُلْتُ: بِكَفَّيَّ هَكَذَا بَيْنَ يَدَيْهَا - وَبَسَطَ إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ يَدَيْهِ وَجَمْعَهُمَا - فَعَدَّتْ لِي سِتَّ عَشْرَةَ تَمْرَةً، فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَخْبَرْتُهُ فَأَكَلَ مَعِي مِنْهَا.
قُلْتُ: رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ بِاخْتِصَارٍ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّ مُجَاهِدًا لَمْ يَسْمَعْ مِنْ عَلِيٍّ وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
قُلْتُ: رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ بِاخْتِصَارٍ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّ مُجَاهِدًا لَمْ يَسْمَعْ مِنْ عَلِيٍّ وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ مدینہ منورہ میں، میں شدید بھوک کا شکار ہو گیا میں مدینہ منورہ کے نواحی علاقے میں کسی کام کی تلاش میں نکلا تو وہاں ایک عورت موجود تھی جس نے کچھ کچی اینٹیں جمع کی ہوئی تھیں میرا یہ خیال ہے وہ انہیں گیلا کرنا چاہ رہی تھی تو میں نے اس کے ساتھ یہ طے کیا کہ ہر ایک ڈول کے عوض میں ایک کھجور ہو گی میں نے اسے سولہ ڈول نکال کے دیے یہاں تک کہ میرے ہاتھ شل ہو گئے، پھر میں پانی کے پاس آیا میں نے پانی پیا پھر میں اس عورت کے پاس آیا میں نے کہا: اپنے دونوں ہاتھ پھیلا کر یہاں اسماعیل بن ابراہیم نامی راوی نے دونوں ہاتھ پھیلا کر اور انہیں اکٹھا کر کے کہا: (کہ میرا اتنا معاوضہ بنتا ہے) تو اس نے مجھے شمار کر کے سولہ کھجوریں دیں میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور میں نے آپ کو اس بارے میں بتایا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی میرے ہمراہ ان کھجوروں میں سے کھایا۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام ابن ماجہ نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں البتہ مجاہد نامی راوی نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6455]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (1135)»
الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
57. بَابُ إِعْطَاءِ الْأَجِيرِ وَالْعَامِلِ .
مزدور اور کام کرنے والے کو معاوضہ دینا
حدیث نمبر: 6456
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَعْطُوا الْأَجِيرَ أَجْرَهُ قَبْلَ أَنْ يَجِفَّ رَشْحُهُ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ نَجِيحٍ وَالِدُ عَلِيِّ بْنِ الْمَدِينِيِّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ نَجِيحٍ وَالِدُ عَلِيِّ بْنِ الْمَدِينِيِّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے ”مزدور کو اس کا معاوضہ اس کا پسینہ خشک ہونے سے پہلے دے دو“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن جعفر بن نجیح ہے، جو علی بن مدینی کا والد ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6456]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن جعفر بن نجیح ہے، جو علی بن مدینی کا والد ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6456]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (6682)، أخرجه الأحاديث المختارة برقم: 90، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2941/1»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 6457
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَعْطُوا الْأَجِيرَ أَجْرَهُ قَبْلَ أَنْ يَجِفَّ عَرَقُهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ شَرْقِيُّ بْنُ قَطَامِيٍّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ شَرْقِيُّ بْنُ قَطَامِيٍّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مزدور کو اس کا معاوضہ اس کا پسینہ خشک ہونے سے پہلے دے دو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی شرقی بن قطامی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6457]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی شرقی بن قطامی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6457]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (34)، أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 33»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 6458
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أَعْطُوا الْعَامِلَ مِنْ عَمَلِهِ، فَإِنَّ عَامِلَ اللَّهِ لَا يَخِيبُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ فِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ فِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”کام کرنے والے کو اس کے کام میں سے (اس کا حق) دو کیونکہ اللہ کے لئے کام کرنے والا نامراد نہیں ہوتا“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور اس کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6458]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور اس کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6458]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (350/2)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
58. بَابُ نُصْحِ الْأَجِيرِ وَإِتْقَانِ الْعَمَلِ .
مزدور کا خیرخواہی کرنا اور اچھی طرح کام کرنا
حدیث نمبر: 6459
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" خَيْرُ الْكَسْبِ كَسْبُ يَدِ الْعَامِلِ إِذَا نَصَحَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”سب سے بہترین کمائی کام کرنے والے کے ہاتھ کی کمائی ہے جبکہ وہ خیر خواہی کے ساتھ کام کرے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6459]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6459]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (334/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 8207»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح