الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
43. بَابٌ فِي الْخَمْرِ وَثَمَنِهَا .
شراب اور اس کی قیمت کا بیان
حدیث نمبر: 6400
عَنْ عَبْدِ الْوَاحِدِ الْبُنَانِيِّ قَالَ: كُنْتُ مَعَ ابْنِ عُمَرَ رَحِمَهُ اللَّهُ فَجَاءَهُ رَجُلٌ فَقَالَ: يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ، إِنِّي أَشْتَرِي هَذِهِ الْحِيطَانَ يَكُونُ فِيهَا الْعِنَبُ، وَلَا نَسْتَطِيعُ أَنْ نَبِيعَهَا كُلَّهَا عِنَبًا حَتَّى نَعْصِرَهُ فَقَالَ: عَنْ ثَمَنِ الْخَمْرِ تَسْأَلُنِي؟! سَأُحَدِّثُكَ حَدِيثًا سَمِعْتُهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: كُنَّا جُلُوسًا عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذْ رَفَعَ إِلَى السَّمَاءِ، ثُمَّ أَكَبَّ وَنَكَتَ فِي الْأَرْضِ وَقَالَ:" الْوَيْلُ لِبَنِي إِسْرَائِيلَ". فَقَالَ عُمْرُ رَحِمَهُ اللَّهُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَقَدْ أَفْزَعَنَا قَوْلُكَ: الْوَيْلُ لِبَنِي إِسْرَائِيلَ! فَقَالَ:" لَيْسَ عَلْيَكُمْ مِنْ ذَلِكَ بَأْسٌ إِنَّهُمْ لَمَّا حُرِّمَتْ عَلَيْهِمُ الشُّحُومُ، فَيُذِيبُونَهُ فَيَبِيعُونَهُ، فَيَأْكُلُونَ ثَمَنَهُ، وَكَذَلِكَ ثَمَنُ الْخَمْرِ عَلَيْكُمْ حَرَامٌ".
قُلْتُ: لِابْنِ عُمَرَ حَدِيثٌ رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ فِي النَّهْيِ عَنْ ثَمَنِ الْخَمْرِ غَيْرُ هَذَا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا عَبْدَ الْوَاحِدِ، وَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ.

عبدالواحد بنانی بیان کرتے ہیں: میں سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے ساتھ موجود تھا ایک شخص ان کے پاس آیا اور بولا: اے ابوعبدالرحمن! میں نے یہ باغ خریدا ہے، جس میں انگور ہوتے ہیں ہم ان سب کو انگور کی شکل میں فروخت نہیں کر سکتے ہیں کچھ کو نچوڑنا پڑتا ہے، تو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا تم مجھ سے شراب کی قیمت کے بارے میں دریافت کرنا چاہ رہے ہو؟ میں تمہیں ایک حدیث سناتا ہوں جو میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی سنی ہے: ایک مرتبہ ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھے ہوئے تھے اسی دوران آپ نے آسمان کی طرف سر اٹھایا اور پھر اسے جھکا لیا اور زمین سے کچھ کریدنے لگے پھر آپ نے ارشاد فرمایا: بنی اسرائیل کے لئے بربادی ہے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ کے اس فرمان نے ہمیں پریشان کر دیا ہے کہ بنی اسرئیل کے لئے بربادی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس بربادی میں سے تم پر کچھ نہیں آئے گا ان لوگوں پر چربی کو حرام قرار دیا گیا تو وہ لوگ اسے پگھلا کر اسے فروخت کر دیتے تھے اور اس کی قیمت کھایا کرتے تھے اسی طرح تم لوگوں پر شراب کی قیمت حرام ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے منقول حدیث کو امام ابوداؤد نے شراب کی قیمت کی ممانعت کے بارے میں نقل کیا ہے لیکن وہ روایت اس کے علاوہ ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف عبدالواحد نامی راوی کا معاملہ مختلف ہے ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6400]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (5982)، أخرجه مسند أحمد برقم: 5946»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 6401
وَعَنْ كَيْسَانَ أَنَّهُ كَانَ يَتَّجِرُ بِالْخَمْرِ فِي زَمَانِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، وَأَنَّهُ أَقْبَلَ مِنَ الشَّامِ، وَمَعَهُ خَمْرٌ فِي الزُّقَاقِ يُرِيدُ بِهَا التِّجَارَةَ، فَأَتَى رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي قَدْ جِئْتُكَ بِشَرَابٍ جَيِّدٍ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَا كَيْسَانُ، إِنَّهَا قَدْ حُرِّمَتْ بَعْدَكَ". قَالَ: أَفَنَبِيعُهَا يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّهَا قَدْ حُرِّمَتْ وَحُرِّمَ ثَمَنُهَا". فَانْطَلَقَ كَيْسَانُ إِلَى الزُّقَاقِ فَأَخَذَ بِأَرْجُلِهَا، ثُمَّ أَهْرَقَهَا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ نَافِعُ بْنُ كَيْسَانَ، وَهُوَ مَسْتُورٌ، وَفِي رِوَايَةِ الطَّبَرَانِيِّ: أَفَلَا أَبِيعُهَا مِنَ الْيَهُودِ؟ فَقَالَ:" إِنَّ بَائِعَهَا كَشَارِبِهَا".

سیدنا کیسان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں وہ شراب کی تجارت کیا کرتے تھے ایک مرتبہ وہ شام سے آئے تو ان کے ساتھ شراب کے مشکیزے بھی تھے، جن کی تجارت کا ارادہ تھا وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں آپ کے پاس بڑی عمدہ قسم کی شراب لے کے آیا ہوں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے کیسان تمہارے بعد اسے حرام قرار دے دیا گیا ہے۔ انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا ہم اسے فروخت کر دیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسے اور اس کی قیمت (دونوں کو) حرام قرار دیا گیا ہے، تو سیدنا کیسان رضی اللہ عنہ ان مشکیزوں کی طرف گئے اور پھر انہوں نے انہیں نیچے کی طرف سے پکڑ کے انہیں بہا دیا۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی نافع بن کیسان ہے اور وہ مستور ہے امام طبرانی کی ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: کیا ہم اسے یہودوں کو فروخت نہ کر دیں؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اسے فروخت کرنے والا اسے پینے والے کی مانند ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6401]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (195/19) اخرجه احمد فى المسند (335/4)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 6402
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ غَنْمٍ أَنَّ الدَّارِيَّ كَانَ يُهْدِي لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كُلَّ عَامٍ رَاوِيَةَ خَمْرٍ فَلَمَّا كَانَ عَامُ حُرِّمَتْ جَاءَ بِرَاوِيَةٍ، فَلَمَّا نَظَرَ إِلَيْهَا نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ضَحِكَ قَالَ:" هَلْ شَعَرْتَ أَنَّهَا حُرِّمَتْ بَعْدَكَ؟". قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَلَا أَبِيعُهَا، فَأَنْتَفِعَ بِثَمَنِهَا؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَعَنَ اللَّهُ الْيَهُودَ، لَعَنَ اللَّهُ الْيَهُودَ، لَعَنَ اللَّهُ الْيَهُودَ ؛ انْطَلَقُوا إِلَى مَا حُرِّمَ عَلَيْهِمْ مِنْ شُحُومِ الْغَنَمِ، وَالْبَقَرِ، فَأَذَابُوهُ، فَجَعَلُوهُ بِمِثَالِهِ فَبَاعُوا بِهِ مَا يَأْكُلُونَ، وَإِنَّ الْخَمْرَ حَرَامٌ، وَثَمَنَهَا حَرَامٌ، وَإِنَّ الْخَمْرَ حَرَامٌ، وَثَمَنَهَا حَرَامٌ، وَإِنَّ الْخَمْرَ حَرَامٌ، وَثَمَنَهَا حَرَامٌ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ هَكَذَا عَنِ ابْنِ غَنْمٍ أَنَّ الدَّارِيَّ، وَفِيهِ شَهْرٌ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَفِيهِ كَلَامٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ هَكَذَا عَنِ ابْنِ غَنْمٍ أَنَّ الدَّارِيَّ، وَفِيهِ شَهْرٌ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَفِيهِ كَلَامٌ.
سیدنا عبدالرحمن بن غنم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: داری نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ہر سال ایک شراب کا ایک مشکیزہ تحفے میں پیش کیا کرتا تھا جب وہ سال آیا جب اسے حرام قرار دے دیا گیا تو وہ صاحب مشکیزہ لے کے آئے جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی طرف دیکھا تو آپ ہنس پڑے اور آپ نے فرمایا: کیا تمہیں پتہ ہے کہ تمہارے بعد اسے حرام قرار دے دیا گیا ہے؟ انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا میں اسے فروخت نہ کر دوں اور اس کی قیمت کے ذریعے نفع حاصل کر لوں گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالی نے یہودیوں پر لعنت کی ہے اللہ تعالیٰ نے یہودیوں پر لعنت کی ہے اللہ تعالی نے یہودیوں پر لعنت کی ہے کہ وہ اس چیز کی طرف گئے کہ جب ان پر بکریوں اور گائے کی چربی کو حرام قرار دیا گیا تو انہوں نے اس کو پگھلا لیا اور پھر اس کو اس جیسا بنا کے اسے فروخت کرنے لگے اور اس کی قیمت کھانے لگے، شراب حرام ہے اور اس کی قیمت بھی حرام ہے شراب حرام ہے اور اس کی قیمت بھی حرام ہے شراب حرام ہے اور اس کی قیمت بھی حرام ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے اسی طرح سیدنا عبدالرحمن بن غنم رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نقل کی ہے کہ داری کا یہ معاملہ پیش آیا تھا اس کی سند میں ایک راوی شہر ہے اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے اور اس راوی کے بارے میں کلام پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6402]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (227/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 17534»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن
حدیث نمبر: 6403
عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ غَنْمٍ، عَنْ تَمِيمٍ الدَّارِيِّ أَنَّهُ كَانَ يُهْدِي، فَذَكَرَ نَحْوَهُ بِاخْتِصَارٍ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" إِنَّهُ حَرَامٌ شِرَاؤُهَا وَثَمَنُهَا".
وَإِسْنَادُهُ مُتَّصِلٌ حَسَنٌ.
وَإِسْنَادُهُ مُتَّصِلٌ حَسَنٌ.
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں سیدنا عبدالرحمن بن غنم رضی اللہ عنہ کے حوالے سے سیدنا تمیم داری رضی اللہ عنہ سے نقل کی ہے کہ وہ تحفے کے طور پر پیش کیا کرتے تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے حسب سابق حدیث اختصار کے طور پر نقل کیا ہے تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”بے شک اسے خریدنا اور اس کی قیمت بھی حرام ہے“۔ اس روایت کی سند متصل اور حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6403]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1275)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 6404
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: كَانَ رَجُلٌ يَحْمِلُ الْخَمْرَ مِنْ خَيْبَرَ إِلَى الْمَدِينَةِ فَيَبِيعُهَا مِنَ الْمُسْلِمِينَ، فَحَمَلَ مِنْهَا بِمَالٍ، فَقَدِمَ بِهِ الْمَدِينَةَ، فَلَقِيَهُ رَجُلٌ مِنَ الْمُسْلِمِينَ، فَقَالَ: يَا فُلَانُ، إِنَّ الْخَمْرَ قَدْ حُرِّمَتْ. فَوَضَعَهَا حَيْثُ انْتَهَى عَلَى تَلٍّ وَسَجَّى عَلَيْهَا بِالْأَكْسِيَةِ، ثُمَّ أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، بَلَغَنِي أَنَّ الْخَمْرَ قَدْ حُرِّمَتْ؟ قَالَ:" أَجَلْ" قَالَ: أَلِيَ أَنْ أَرُدَّهَا عَلَى مَنِ ابْتَعْتُهَا مِنْهُ؟ قَالَ:" لَا يَصْلُحُ رَدُّهَا". قَالَ: أَلِيَ أَنْ أُهْدِيَهَا إِلَى مَنْ يُكَافِئُنِي مِنْهَا؟ قَالَ:" لَا" قَالَ: إِنَّ فِيهَا مَالًا لِيَتَامَى فِي حِجْرِي، قَالَ:" إِذَا أَتَانَا مَالُ الْبَحْرَيْنِ فَأْتِنَا نُعَوِّضْ أَيْتَامَكَ مِنْ مَالِهِمْ". ثُمَّ نَادَى:" يَا أَهْلَ الْمَدِينَةِ"، قَالَ: فَقَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، الْأَوْعِيَةُ نَنْتَفِعُ بِهَا؟ قَالَ:" فَحَلُّوا أَوْكِيَتَهَا". فَانْصَبَّتْ حَتَّى اسْتَقَرَّتْ فِي بَطْنِ الْوَادِي".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِي الطَّبَرَانِيِّ الْأَوْسَطِ طَرَفٌ مِنْهُ بِمَعْنَاهُ، وَفِي إِسْنَادِ الْجَمِيعِ يَعْقُوبُ الْقُمِّيُّ، وَعِيسَى بْنُ جَارِيَةَ، وَفِيهِمَا كَلَامٌ، وَقَدْ وُثِّقَا.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِي الطَّبَرَانِيِّ الْأَوْسَطِ طَرَفٌ مِنْهُ بِمَعْنَاهُ، وَفِي إِسْنَادِ الْجَمِيعِ يَعْقُوبُ الْقُمِّيُّ، وَعِيسَى بْنُ جَارِيَةَ، وَفِيهِمَا كَلَامٌ، وَقَدْ وُثِّقَا.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص خیبر سے مدینہ منورہ شراب لاد کر لایا کرتا تھا اسے مسلمانوں کو فروخت کیا کرتا تھا اس کے عوض میں مال حاصل کرتا تھا ایک مرتبہ وہ شراب لے کے مدینہ منورہ آیا مسلمانوں میں سے ایک شخص کی اس سے ملاقات ہوئی تو اس نے کہا: اے فلاں! شراب کو تو حرام قرار دے دیا گیا ہے، تو وہ شخص جہاں موجود تھا اس نے وہاں ایک ٹیلے کے اوپر شراب رکھی اس پر چادر ڈال دی پھر وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور اس نے عرض کی: یا رسول اللہ مجھے یہ بات پتہ چلا ہے کہ شراب کو حرام قرار دے دیا گیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں! اس نے عرض کی: کیا مجھے اس بات کا حق حاصل ہے کہ میں نے جس سے اسے خریدا ہے اسے میں واپس کر دوں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اسے واپس کرنا ٹھیک نہیں ہے اس نے عرض کی: کیا مجھے اس بات کا حق حاصل ہے کہ میں کسی ایسے شخص کو اسے تحفے کے طور پر دے دوں جو اس کے بدلے میں مجھے کچھ دیدے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی نہیں! اس نے عرض کی: اس میں کچھ یتیموں کا مال بھی ہے، جو میرے زیر پرورش ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب بحرین کا مال ہمارے پاس آئے گا تو تم ہمارے پاس آ جانا تمہارے زیر پرورش یتیم بچوں کے مال کا معاوضہ ہم تمہیں دے دیں گے پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اعلان کروایا اے اہل مدینہ راوی کہتے ہیں: ایک صاحب نے عرض کی: یا رسول اللہ! یہ برتن بھی ہیں جن سے ہم نفع حاصل کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم ان کی بندش کھول دو یہاں تک کہ شراب بہہ جائے اور شیبی حصے میں چلی جائے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں اس روایت کے ایک حصے کا مفہوم نقل کیا ہے اور ان تمام کی سند میں ایک راوی یعقوب قمی اور ایک عیسیٰ بن جاریہ ہے اور ان دونوں کے بارے میں کلام کیا گیا ہے ویسے ان دونوں کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6404]

تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (1884 و2074)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3739، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2860، وأخرجه الأموال لابن زنجويه برقم: 428»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 6405
وَعَنْ جَابِرٍ أَنَّ رَجُلًا مِنْ ثَقِيفٍ أَهْدَى لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَاوِيَةً مِنْ خَمْرٍ بَعْدَمَا حُرِّمَ الْخَمْرُ، فَأَمَرَ بِهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَشُقَّتْ، فَقَالَ رَجُلٌ: لَوْ أَمَرْتَ بِهَا فَتُبَاعُ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ الَّذِي حَرَّمَ شُرْبَهَا حَرَّمَ بَيْعَهَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، عَنِ الْمِقْدَامِ بْنِ دَاوُدَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، عَنِ الْمِقْدَامِ بْنِ دَاوُدَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ثقیف قبیلے سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو شراب کا ایک مشکیزہ تحفے کے طور پر پیش کیا یہ شراب کی حرمت نازل ہونے کے بعد کی بات ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کے تحت اسے چیر دیا گیا ایک شخص نے عرض کی: اگر آپ اس کے بارے میں حکم دیتے تو اسے فروخت کر دیا جاتا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس ذات نے اس کے پینے کو حرام قرار دیا ہے اس نے اس کو فروخت کرنے کو بھی حرام قرار دیا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں مقدام بن داؤد کے حوالے سے نقل کی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6405]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں مقدام بن داؤد کے حوالے سے نقل کی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6405]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9044»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 6406
وَعَنْ يَحْيَى بْنِ عَبَّادٍ قَالَ: أُهْدِيَ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - زِقُّ خَمْرٍ بَعْدَمَا حُرِّمَتْ فَلَمَّا أُتِيَ بِهَا النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" إِنَّ الْخَمْرَ قَدْ حُرِّمَتْ". فَقَالَ بَعْضُهُمْ: لَوْ بَاعُوهَا، فَأَعْطَوْا ثَمَنَهَا فُقَرَاءَ الْمُسْلِمِينَ، فَأَمَرَ بِهَا النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأُهْرِيقَتْ فِي وَادٍ مِنْ أَوْدِيَةِ الْمَدِينَةِ، وَقَالَ:" لَعَنَ اللَّهُ الْيَهُودَ حُرِّمَتْ عَلَيْهِمْ شُحُومُهَا، فَبَاعُوهَا، وَأَكَلُوا أَثْمَانَهَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَشْعَثُ بْنُ سَوَّارٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَفِيهِ كَلَامٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَشْعَثُ بْنُ سَوَّارٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَفِيهِ كَلَامٌ.
یحیی بن عباد بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو شراب کا مشکیزہ پیش کیا گیا یہ اس کی حرمت کا حکم نازل ہونے کے بعد کی بات ہے جب اسے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لایا گیا تو آپ نے ارشاد فرمایا: شراب کو حرام قرار دے دیا گیا ہے ان لوگوں میں سے کسی نے عرض کی: اگر یہ لوگ اسے فروخت کر دیں اور اس کی قیمت غریب مسلمانوں کو دے دیں (تو یہ ٹھیک رہے گا؟) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا تو اسے مدینہ منورہ کے نشیبی علاقے میں بہا دیا گیا آپ نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ یہودیوں پر لعنت کرے ان پر چربی کو حرام قرار دیا گیا تو انہوں نے اسے فروخت کر کے اس کی قیمت کو کھانا شروع کر دیا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی اشعث بن سوار ہے اور وہ ثقہ ہے اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6406]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی اشعث بن سوار ہے اور وہ ثقہ ہے اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6406]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 6407
وَعَنْ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ رَجُلًا مِنْ ثَقِيفٍ يُكَنَّى أَبَا تَمَّامٍ أَهْدَى لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَاوِيَةَ خَمْرٍ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّهَا قَدْ حُرِّمَتْ يَا أَبَا تَمَّامٍ". فَقَالَ لَهُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَأَسْتَنْفِقُ ثَمَنَهَا؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ الَّذِي حَرَّمَ شُرْبَهَا حَرَّمَ ثَمَنَهَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
عامر بن ربیعہ اپنے والد کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں: ثقیف قبیلے سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب، جن کی کنیت ابوتمام تھی۔ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو شراب کا مشکیزہ تحفے کے طور پر پیش کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے ابوتمام! اسے حرام قرار دے دیا گیا ہے۔ انہوں نے آپ کی خدمت میں عرض کی: یا رسول اللہ! کیا میں اس کی قیمت استعمال کر سکتا ہوں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بیشک جس نے اس کے پینے کو حرام قرار دیا ہے اس نے اس کی قیمت کو بھی حرام قرار دیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6407]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6407]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الأوسط (439)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 439»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 6408
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: لَعَنَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْخَمْرَ، وَشَارِبِهَا، وَسَاقِيَهَا، وَعَاصَرَهَا، وَمُعْتَصِرَهَا، وَحَامِلَهَا، وَالْمَحْمُولَةَ إِلَيْهِ، وَبَايِعَهَا، وَمُبْتَاعَهَا، وَآكِلَ ثَمَنِهَا.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عِيسَى بْنُ أَبِي عِيسَى الْحَنَّاطُ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عِيسَى بْنُ أَبِي عِيسَى الْحَنَّاطُ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے شراب پینے والے پر اسے پلانے والے پر اسے نچوڑنے والے پر اسے نچڑوانے والے پر اسے لاد کر لے جانے والے پر اور جس کی طرف وہ لاد کر لے جائی جا رہی ہو اس پر اور جو اس کو فروخت کرے اور جو اسے خریدے اور جو اس کی قیمت کو کھائے (ان سب پر لعنت کی ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عیسیٰ بن ابوعیسی حناط ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6408]
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عیسیٰ بن ابوعیسی حناط ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6408]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2937)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 6409
وَعَنِ الْحَسَنِ أَنَّ مَوْلًى لِعُثْمَانَ بْنِ أَبِي الْعَاصِ سَأَلَهُ أَنْ يُعْطِيَهُ مَالًا يَتَّجِرُ فِيهِ، وَالرِّبْحُ بَيْنَهُمَا، فَأَعْطَاهُ عِشْرِينَ أَلْفَ دِرْهَمٍ فَاشْتَرَى بِهِ خَمْرًا، ثُمَّ قَدِمَ بِهِ الْأُبُلَّةَ فَخَرَجَ إِلَيْهِ عُثْمَانُ، فَلَمْ يَدَعْ مِنْهَا دِنًّا، وَلَا غَيْرَهُ إِلَّا كَسَرَهُ، وَقَالَ عُثْمَانُ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَعَنَ الْخَمْرَ وَشَارِبَهَا، وَمُشْتَرِيَهَا، وَبَائِعَهَا، وَعَاصِرَهَا، وَحَامِلَهَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَالْكَبِيرِ وَزَادَ فِيهِ: وَمُعْتَصِرَهَا، وَالْمَحْمُولَةَ إِلَيْهِ، وَآكِلَ ثَمَنِهَا.
وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عِيسَى الْخَزَّازُ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَالْكَبِيرِ وَزَادَ فِيهِ: وَمُعْتَصِرَهَا، وَالْمَحْمُولَةَ إِلَيْهِ، وَآكِلَ ثَمَنِهَا.
وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عِيسَى الْخَزَّازُ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
حسن بیان کرتے ہیں: سیدنا عثمان بن ابوالعاص رضی اللہ عنہ کے غلام نے ان سے یہ درخواست کی کہ وہ اسے کچھ مال دیں، جس کے ذریعے وہ تجارت کرے اور منافع ان دونوں کے درمیان تقسیم ہو جائے گا تو انہوں نے اس غلام کو بیس ہزار درہم دیے اس غلام نے اس کے ذریعے شراب خرید لی پھر وہ اسے لے کر ابلہ آیا سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نکل کر اس کی طرف گئے۔ انہوں نے شراب کے ہر ایک مٹکے کو توڑ دیا سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے بتایا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے شراب پر اسے پینے والے پر اسے خریدنے والے پر اسے فروخت کرنے والے پر اسے نچوڑنے والے پر اسے لاد کر لے جانے والے پر لعنت کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے اور انہوں نے اس میں یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: ”اسے نچڑوانے والے پر جس کی طرف وہ لاد کر لے جائی جا رہی ہے اس پر اور اس کی قیمت کھانے والے پر (لعنت کی ہے)“۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن عیسیٰ خزاز اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6409]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8387)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8387»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف