الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
114. بَابُ حُسْنِ الْقَضَاءِ وَقَرْضِ الْخَمِيرِ وَغَيْرِهِ .
اچھے طریقے سے ادائیگی کرنا اور گندھا ہوا آٹا، یا کوئی اور چیز (قرض کے طور پر دینا یا لینا)
حدیث نمبر: 6690
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: اسْتَسْلَفَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ رَجُلٍ مِنَ الْأَنْصَارِ أَرْبَعِينَ صَاعًا فَاحْتَاجَ الْأَنْصَارِيُّ، فَأَتَاهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا جَاءَنَا شَيْءٌ بَعْدُ". فَقَالَ الرَّجُلُ، وَأَرَادَ أَنْ يَتَكَلَّمَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا تَقُلْ إِلَّا خَيْرًا، فَأَنَا خَيْرُ مَنْ تَسَلَّفَ". فَأَعْطَاهُ أَرْبَعِينَ فَضْلًا، وَأَرْبَعِينَ لِسَلَفِهِ فَأَعْطَاهُ ثَمَانِينَ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا شَيْخَ الْبَزَّارِ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا شَيْخَ الْبَزَّارِ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انصار سے تعلق رکھنے والے ایک شخص سے کھجوروں کے چالیس صاع لیے، وہ انصاری محتاج ہو گیا، وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کے بعد ہمارے پاس کوئی چیز نہیں آئی، اس شخص نے کوئی بات کرنے کا ارادہ کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم صرف بھلائی کی بات کرنا کیونکہ میں ادھار لینے والوں میں سب سے بہتر ہوں، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے چالیس صاع اضافی عطا کیے اور چالیس صاع اس کے ادھار کے واپس کیے، تو آپ نے اُسے اسی صاع دیے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف امام بزار کے استاد کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6690]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف امام بزار کے استاد کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6690]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1307)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
حدیث نمبر: 6691
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَجُلٌ يَتَقَاضَاهُ قَدِ اسْتَسْلَفَ مِنْهُ شَطْرَ وَسْقٍ فَأَعْطَاهُ وَسْقًا فَقَالَ:" نِصْفُ وَسْقٍ لَكَ وَنِصْفُ وَسْقٍ لَكَ مِنْ عِنْدِي". ثُمَّ جَاءَ صَاحِبُ الْوَسْقِ يَتَقَاضَاهُ، فَأَعْطَاهُ وَسْقَيْنِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" وَسْقٌ لَكَ وَوَسْقٌ لَكَ مِنْ عِنْدِي".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ أَبُو صَالِحٍ الْفَرَّاءُ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ أَبُو صَالِحٍ الْفَرَّاءُ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور آپ سے اس چیز کے بارے میں تقاضا کیا، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے نصف وسق ادھار لیا تھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے ایک وسق عطا کیا اور آپ نے ارشاد فرمایا: نصف وسق تمہارے والا ہوا، اور نصف وسق میری طرف سے تمہیں ملتا ہے، پھر ایک وسق والا شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ سے تقاضا کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے دو وسق عطا کیے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایک وسق تمہارے والا، اور ایک وسق میری طرف سے ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابوصالح فراء ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6691]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابوصالح فراء ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6691]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1306)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 6692
وَعَنْ عَطَاءِ بْنِ يَعْقُوبَ قَالَ: اسْتَسْلَفَ ابْنُ عُمَرَ مِنِّي أَلْفَ دِرْهَمٍ فَقَضَانِي أَجْوَدَ مِنْهَا، فَقُلْتُ لَهُ: إِنَّ دَرَاهِمَكَ أَجْوَدُ مِنْ دَرَاهِمِي؟ قَالَ: مَا كَانَ فِيهَا مِنْ فَضْلٍ نَائِلٍ لَكَ مِنْ عِنْدِي.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
عطاء بن یعقوب بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے مجھ سے ایک ہزار درہم ادھار لئے، پھر انہوں نے مجھے ادائیگی کرتے ہوئے اس سے زیادہ عمدہ درہم دیے، تو میں نے ان سے کہا: آپ کے دراہم میرے درہموں سے زیادہ عمدہ ہیں، تو انہوں نے فرمایا: اس میں جو اضافی چیز پائی جاتی ہے، وہ میری طرف سے تمہیں ملتی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6692]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6692]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3071)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 6693
وَعَنِ التَّلِبِّ: أَنَّهُ كَانَ عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَكَانَ يُطْعِمُ وَيَكِيلُ لِي مُدًّا، فَأَرْفَعُهُ، وَآكُلُ مَعَ النَّاسِ حَتَّى كَانَ طَعَامًا.
وَأَتَى التَّلِبُّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: أَطْعَمْتَنِي مِنْ يَوْمِ كَذَا وَكَذَا فَجَمَعْتُهُ إِلَى الْيَوْمِ فَاسْتَقْرَضَهُ مِنِّي النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَكَالَ لِي مِنْهُ الَّذِي كَانَ يَكِيلُ لِي قَبْلَ ذَلِكَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ أُمُّ عَبْدِ اللَّهِ بِنْتُ مِلْقَامٍ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهَا، وَوَالِدُهَا مِلْقَامٌ رَوَى لَهُ أَبُو دَاوُدَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

سیدنا تلب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے کھانا کھلایا اور مجھے ایک مد ماپ کر دیا، میں نے اسے اٹھا لیا اور لوگوں کے ساتھ اسے کھایا، یہاں تک کہ وہ کھانا بن گیا (یعنی سب کے لیے کفایت کر گیا)۔ پھر سیدنا تلب رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کی: آپ نے فلاں، فلاں دن مجھے کھانے کے لئے دیا تھا، میں نے اسے آج کے دن تک جمع کر کے رکھا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے وہ چیز قرض کے طور پر لی، اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس میں سے مجھے ماپ کر وہ چیز دی تھی، جو اس سے پہلے آپ نے مجھے ماپ کر دی تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ام عبداللہ بنت ملقام نامی خاتون ہیں، میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے، ان کے والد ملقام کے حوالے سے امام ابوداؤد نے روایت نقل کی ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6693]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1296)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 6694
وَعَنِ الْقَاسِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ: أَقْرَضَ أَخْوَالًا لَهُ مَنْ بَنِي أَسَدٍ قَالَ: فَلَمَّا خَرَجَتْ أُعْطِيَاتُهُمُ اخْتَارُوا لَهُمْ مِنْ مَالِهِمْ فَلَمَّا أُتِيَ بِهِ قَالَ عَبْدُ اللَّهِ: هَذَا خَيْرٌ مِنْ مَالِنَا الَّذِي أَعْطَيْنَاكُمْ فَاجْمَعُوا أُعْطِيَاتِكُمْ وَأَعْطُونَا مِنْ عَرْضِهَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَإِسْنَادُهُ مُنْقَطِعٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَإِسْنَادُهُ مُنْقَطِعٌ.
قاسم بن عبداللہ بیان کرتے ہیں: بنو اسد سے تعلق رکھنے والے ان کے ننہیائی عزیزوں نے قرض لیا (یا قرض دیا) جب ان کی تنخواہیں آئیں، تو انہوں نے ان لوگوں کے لئے اپنے مال میں سے اختیار کیا، جب وہ ان کے پاس لایا گیا، تو سیدنا عبداللہ نے کہا: یہ چیز ہمارے اس مال سے بہتر ہے، جو ہم نے تمہیں دی تھی، تو تم لوگ اپنی تنخواہیں اکٹھی کرو اور ہمیں اس میں سے دے دو۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند منقطع ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6694]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند منقطع ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6694]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8950)»
الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
115. بَابُ الرَّهْنِ وَمَا يَحْصُلُ مِنْهُ .
رہن اور جو کچھ اس سے حاصل ہوتا ہے، اس کا بیان
حدیث نمبر: 6695
عَنْ سَمُرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَقُولُ:" مَنْ رَهَنَ أَرْضًا بِدَيْنٍ عَلَيْهِ، فَإِنَّهُ يَقْضِي مِنْ ثَمَرَتِهَا مَا فَضَلَ بَعْدَ نَفَقَتِهَا، وَيُقْضَى ذَلِكَ لَهُ مِنَ [ حِينِهِ ذَلِكَ ] الَّذِي عَلَيْهِ بَعْدَ أَنْ يُحْسَبَ لِصَاحِبِهَا الَّذِي هِيَ عِنْدَهُ عِلْمُهُ وَنَفَقَتُهُ بِالْعَدْلِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِي إِسْنَادِهِ مَسَاتِيرُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِي إِسْنَادِهِ مَسَاتِيرُ.
سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص کسی قرض کے عوض میں زمین رہن رکھواتا ہے، تو اس پر خرچ کے بعد جو کچھ بچتا ہے، اس کے پھل میں سے وہ ادائیگی کر دے گا اور اسے وہ ادائیگی اس وقت پر کرنی ہو گی جب وہ اس کے ذمہ لازم ہوئی تھی اور اس کے بعد ہو گی، جو اس کے ساتھی سے حساب لیا جائے گا، جس کے پاس وہ زمین موجود ہے، اس کے کام کاج اور خرچ کا انصاف کے مطابق حساب لگایا جائے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں مستور راوی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6695]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں مستور راوی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6695]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7090)، أخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 1499، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2883»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
116. بَابٌ فِي الْمُفْلِسِ .
مفلس کا بیان
حدیث نمبر: 6696
عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْبَيْلَمَانِيِّ قَالَ: كُنْتُ بِمِصْرَ، فَقَالَ لِي رَجُلٌ: أَلَا أَدُلُّكَ عَلَى رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ قُلْتُ: بَلَى. فَأَشَارَ إِلَى رَجُلٍ، فَقُلْتُ: مَنْ أَنْتَ؟ قَالَ: أَنَا سَرَقُ. قُلْتُ: سُبْحَانَ اللَّهِ! أَنْتَ تُسَمَّى بِهَذَا الِاسْمِ، وَأَنْتَ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ قَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَمَّانِي وَلَنْ أَدَّعِ ذَلِكَ. فَقُلْتُ: [ وَ ] لِمَ سَمَّاكَ سَرَقَ؟ قَالَ: قَدِمَ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الْبَادِيَةِ بِبَعِيرَيْنِ، فَابْتَعْتُهُمَا مِنْهُ [ فَقُلْتُ: انْطَلِقْ حَتَّى أُعْطِيكَ ] ، ثُمَّ دَخَلْتُ بَيْتِي وَخَرَجْتُ مِنْ خَلْفٍ فَمَضَيْتُ، فَبِعْتُهُمَا، فَقَضَيْتُ بِهِمَا حَاجَتِي، وَتَغَيَّبْتُ حَتَّى ظَنَنْتُ أَنَّ الْأَعْرَابِيَّ قَدْ خَرَجَ، فَخَرَجْتُ فَإِذَا الْأَعْرَابِيُّ مُقِيمٌ، فَأَخَذَنِي، فَقَدَّمَنِي إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَخْبَرَهُ الْخَبَرَ، فَقَالَ:" مَاذَا حَمَلَكَ عَلَى مَا صَنَعْتَ؟". قُلْتُ: قَضَيْتُ بِثَمَنِهِمَا حَاجَتِي يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" اقْضِهِ". قُلْتُ: لَيْسَ عِنْدِي. قَالَ:" أَنْتَ سَرَقُ، اذْهَبْ بِهِ يَا أَعْرَابِيُّ، فَبِعْهُ حَتَّى تَسْتَوْفِيَ حَقَّكَ". فَجَعَلَ النَّاسُ يُسَاوِمُونَهُ، فَيَقُولُ: مَاذَا تُرِيدُونَ؟ قَالُوا: مَا نُرِيدُ أَنْ نَبْتَاعَهُ مِنْكَ أَوْ نَفْدِيَهُ مِنْكَ. فَقَالَ: وَاللَّهِ إِنْ مِنْكُمْ مِنْ أَحَدٍ أَحْوَجَ إِلَيْهِ مِنِّي، اذْهَبْ فَقَدْ أَعْتَقْتُكَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُسْلِمُ بْنُ خَالِدٍ الزَّنْجِيُّ ؛ وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ، وَابْنُ حِبَّانَ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُسْلِمُ بْنُ خَالِدٍ الزَّنْجِيُّ ؛ وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ، وَابْنُ حِبَّانَ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ.
عبدالرحمن بن بیلمانی بیان کرتے ہیں: میں مصر میں موجود تھا، ایک شخص نے مجھ سے کہا: کیا میں تمہاری رہنمائی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے ایک صاحب کی طرف نہ کروں؟ میں نے کہا: جی ہاں! تو انہوں نے ایک شخص کی طرف اشارہ کر کے بتایا میں ان کے پاس گیا اور دریافت کیا: آپ کون ہیں؟ تو انہوں نے بتایا کہ میں سرق (چور) ہوں، میں نے کہا: سبحان اللہ کیا آپ نے یہ نام رکھا ہوا ہے؟ حالانکہ آپ اللہ کے رسول کے صحابی ہیں، انہوں نے فرمایا: یہ نام نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے دیا تھا اور میں اسے نہیں چھوڑ دوں گا، میں نے دریافت کیا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کا نام سرق کیوں رکھا تھا؟ انہوں نے بتایا ایک دیہات سے تعلق رکھنے والا ایک شخص دو اونٹ لے کر آیا، میں نے اس سے وہ دونوں اونٹ خرید لئے، میں نے کہا: تم چلو میں تمہیں ادائیگی کرتا ہوں، میں اپنے گھر میں داخل ہوا اور پیچھے کی طرف سے باہر نکل گیا اور چلا گیا، میں نے وہ دونوں اونٹ فروخت کر دیے اور ان کے ذریعے میں نے اپنی ضرورت پوری کی، میں چھپا رہا یہاں تک کہ میں نے یہ گمان کیا کہ اب وہ دیہاتی چلا گیا ہو گا، ایک دن میں باہر آیا تو وہ دیہاتی وہاں مقیم تھا، اس نے مجھے پکڑ لیا اور مجھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے پیش کر دیا اور آپ کو ساری صورت حال کے بارے میں بتایا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تم نے جو کیا ہے ایسا کیوں کیا ہے؟ میں نے عرض کی: میں نے اس کی قیمت اپنی ضرورت میں استعمال کر لی ہے، یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اسے ادائیگی کرو، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میرے پاس کچھ نہیں ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم ”سرق“ ہو، اے دیہاتی! تم اسے لے جاؤ اور اسے فروخت کر دو، یہاں تک کہ اپنا حق پورا کر لو، لوگوں نے اس شخص کے ساتھ بھاؤ تاؤ شروع کیا، اس نے دریافت کیا: تم لوگ کیا چاہتے ہو؟ انہوں نے کہا: ہم یہ چاہتے ہیں یا تو اسے تم سے خرید لیں، یا تمہاری طرف سے اسے فدیہ دے دیں، تو اس نے کہا: اللہ کی قسم تم میں سے کوئی ایک مجھ سے زیادہ اس کا محتاج نہیں ہے، تم جاؤ! میں نے تمہیں آزاد کیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مسلم بن خالد زنگی ہے، جسے یحیی بن معین اور ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے اور ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6696]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1303) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6716)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6716، وأخرجه شرح معاني الآثار برقم: 6148، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 1875»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 6697
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْقَيْنِيِّ أَنَّ سَرَقَ اشْتَرَى مِنْ رَجُلٍ قَدْ قَرَأَ الْبَقَرَةَ بُرًّا قَدِمَ بِهِ فَتَجَازَاهُ، فَتَغَيَّبَ عَنْهُ، ثُمَّ ظَفِرَ بِهِ فَأَتَى بِهِ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" بِعْ سَرَقَ". قَالَ: فَانْطَلَقْتُ بِهِ فَسَاوَمَنِي أَصْحَابُ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ، ثُمَّ بَدَا لِي فَأَعْتَقْتُهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
عبدالرحمن القینی بیان کرتے ہیں: سیدنا سرق رضی اللہ عنہ نے ایک شخص سے گندم خریدی، جسے سورت بقرہ آتی تھی اور وہ گندم لے کے چھپ گئے، پھر اس شخص نے انہیں پکڑ لیا اور انہیں ساتھ لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم سرق کو فروخت کر دو! راوی کہتے ہیں: میں اسے ساتھ لے کے نکلا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب نے تین دن تک میرے ساتھ بھاؤ تاؤ کیا، پھر مجھے یہ مناسب لگا، تو میں نے اسے آزاد کر دیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہوتی ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6697]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (291/22)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 6698
وَعَنْ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَجَرَ عَلَى مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ مَالَهُ، وَبَاعَهُ بِدَيْنٍ كَانَ عَلَيْهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُعَاوِيَةَ الزِّيَادِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُعَاوِيَةَ الزِّيَادِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کے مال پر پابندی لگا دی تھی، اور اس مال کو اس قرض کے عوض میں فروخت کر دیا تھا، جو سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ کے ذمہ تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن معاویہ زیادی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6698]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن معاویہ زیادی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6698]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5935»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 6699
وَعَنْ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ - وَكَانَ أَحَدَ الثَّلَاثَةِ الَّذِينَ تَابَ اللَّهُ عَلَيْهِمْ - قَالَ: كَانَ مُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ ادَّانَ بِدَيْنٍ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى أَحَاطَ ذَلِكَ بِمَالِهِ، وَكَانَ مُعَاذٌ مِنْ صُلَحَاءِ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ مُعَاذٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا جَعَلْتُ فِي نَفَسِي حِينَ أَسْلَمْتُ أَنْ أَبْخَلَ بِمَالٍ مَلَكْتُهُ، وَإِنِّي أَنْفَقْتُ مَالِي فِي أَمْرِ الْإِسْلَامِ، فَأَبْقَى ذَلِكَ عَلَيَّ دَيْنًا عَظِيمًا، فَادْعُو غُرَمَائِي فَاسْتَرْفِقْهُمْ، فَإِنْ أَرْفَقُونِي فَسَبِيلُ ذَلِكَ، وَإِنْ أَبَوْا فَاجْعَلْنِي لَهُمْ مِنْ مَالِي. فَدَعَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - غُرَمَاءَهُ، فَعَرَضَ عَلَيْهِمْ أَنْ يَرْفُقُوا بِهِ فَقَالُوا: نَحْنُ نُحِبُّ أَمْوَالَنَا. فَدَفَعَ إِلَيْهِمْ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَالَ مُعَاذٍ كُلَّهُ. ثُمَّ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَعَثَ مُعَاذًا عَلَى بَعْضِ الْيَمَنِ لِيُجْبِرَهُ، فَأَصَابَ مُعَاذٌ مِنَ الْيَمَنِ مِنْ مَرَافِقِ الْإِمَارَةِ مَالًا فَتُوُفِّيَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَمُعَاذٌ بِالْيَمَنِ. فَارْتَدَّ بَعْضُ أَهْلِ الْيَمَنِ، فَقَاتَلَهُمْ مُعَاذٌ وَأُمَرَاءُ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَمَّرَهُمْ عَلَى الْيَمَنِ حَتَّى دَخَلُوا فِي الْإِسْلَامِ، ثُمَّ قَدِمَ فِي خِلَافَةِ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ بِمَالٍ عَظِيمٍ، فَأَتَاهُ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ فَقَالَ: إِنَّكَ قَدْ قَدِمْتَ بِمَالٍ عَظِيمٍ، فَإِنِّي أَرَى أَنْ تَأْتِيَ أَبَا بَكْرٍ فَتَسْتَحِلَّهُ مِنْهُ، فَإِنْ أَحَلَّهُ لَكَ طَابَ لَكَ وَإِلَّا دَفَعْتَهُ إِلَيْهِ، فَقَالَ مُعَاذٌ: لَقَدْ عَلِمْتَ يَا عُمَرُ مَا بَعَثَنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَّا لِيُجْبِرَنِي فِي حِينِ دَفْعِ مَالِي إِلَى غُرَمَائِي وَمَا كُنْتُ لِأَدْفَعَ لِأَبِي بَكْرٍ شَيْئًا مِمَّا جِئْتُ بِهِ إِلَّا إِنْ سَأَلَنِيهِ، فَإِنْ سَأَلَنِيهِ دَفَعْتُهُ إِلَيْهِ، وَإِنْ لَمْ يَأْخُذْ أَمْسَكْتُهُ. فَقَالَ لَهُ عُمَرُ: إِنِّي لَمْ أَرَ لَكَ وَلِنَفْسِي إِلَّا خَيْرًا. ثُمَّ قَامَ عُمَرُ فَانْصَرَفَ، فَلَمَّا وَلَّى عُمَرُ دَعَاهُ مُعَاذٌ، فَقَالَ: إِنِّي مُطِيعُكَ، وَلَوْلَا رُؤْيَا رَأَيْتُهَا لَمْ أُطِعْكَ ؛ إِنِّي أَرَانِي فِي نَوْمِي غَرِقْتُ فِي جَوْبَةٍ، فَأَرَاكَ أَخَذْتَ بِيَدَيَّ، فَأَنْجَيْتَنِي مِنْهَا، فَانْطَلِقْ بِنَا إِلَى أَبِي بَكْرٍ، فَانْطَلَقَا حَتَّى دَخَلَا عَلَيْهِ، فَذَكَرَ لَهُ مُعَاذٌ كَنَحْوٍ مِمَّا كَلَّمَ بِهِ عُمَرَ فِيمَا كَانَ مِنْ غُرَمَائِهِ، وَمَا أَرَادَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ جَبْرِهِ، ثُمَّ أَعْلَمَهُ بِمَا جَاءَ بِهِ مِنَ الْمَالِ حَتَّى قَالَ: وَسَوْطِي هَذَا مِمَّا جِئْتُ بِهِ فَمَا رَأَيْتُ مَخْذُومًا رَأَيْتُ فَأَطِبْهُ؟ فَقَالَ لَهُ أَبُو بَكْرٍ: هُوَ لَكَ كُلُّهُ يَا مُعَاذُ، فَالْتَفَتَ عُمَرُ إِلَى مُعَاذٍ، فَقَالَ: يَا مُعَاذُ، هَذَا حِينَ طَابَ، فَكَانَ مُعَاذٌ مِنْ أَكْثَرِ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَالًا، وَكَانَ مُعَاذٌ أَوَّلَ رَجُلٍ أَصَابَ مَالًا مِنْ مَرَافِقِ الْإِمَارَةِ.
قَالَ ابْنُ شِهَابٍ: فَمَضَتِ السُّنَّةُ فِي مُعَاذٍ بِأَنْ خَلَّفَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ مَالِهِ، وَلَمْ يَأْمُرْ بِبَيْعِهِ، وَفِي رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أُسْوَةٌ حَسَنَةٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَفِيهِ كَلَامٌ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّ ابْنَ شِهَابٍ قَالَ: عَنِ ابْنِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ، عَنْ أَبِيهِ. وَلَمْ يُسَمِّهِ. وَفِي الصَّحِيحِ غَيْرُ حَدِيثٍ كَذَلِكَ، وَلَا يُعْلَمُ فِي أَوْلَادِ كَعْبٍ ضَعِيفٌ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ.

سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ، جو ان تین افراد میں سے ایک ہیں، جن کی، توبہ اللہ تعالیٰ نے قبول کی تھی، وہ بیان کرتے ہیں: سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں بہت سا قرض لے لیا، یہاں تک کہ وہ قرض ان کے مال جتنا ہو گیا، سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے نیک لوگوں میں سے ایک تھے، سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! جب سے میں نے اسلام قبول کیا ہے، میں نے یہ طے کیا ہے کہ میں مال کے حوالے سے بخل سے کام نہیں لوں گا، جو مال میری ملکیت میں ہو گا، تو میں نے اسلام کے مختلف امور کے بارے میں اپنا مال خرچ کیا، اب میرے اوپر بہت سا قرض باقی رہ گیا ہے، آپ میرے قرض خواہوں کو بلائیں اور ان سے نرمی کے لئے کہیں، اگر انہوں نے مجھ سے نرمی کر لی تو ٹھیک ہے اور اگر وہ نہ مانیں، تو آپ میرا مال انہیں دے دیجئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے قرض خواہوں کو بلایا اور ان کے سامنے یہ پیشکش رکھی کہ وہ ان کے ساتھ نرمی کریں ان لوگوں نے عرض کی: ہم اپنے مال کے ساتھ محبت رکھتے ہیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ کا سارا مال ان کے حوالے کر دیا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ کو یمن کے کچھ حصے کی طرف بھیجا، تاکہ وہ اپنی حاجت پوری کر لیں، سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ کو یمن سے، حکومت کے عہدے کی وجہ سے بہت سا مال ملا، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہوا، تو سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ یمن میں تھے، یمن سے تعلق رکھنے والے کچھ افراد مرتد ہو گئے، سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے مقرر کردہ یمن کے مختلف امراء نے ان لوگوں کے ساتھ جنگ کی یہاں تک کہ وہ لوگ اسلام میں داخل ہو گئے، پھر سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے عہد خلافت میں بہت سا مال لے کر (مدینہ منورہ) آئے، سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ ان کے پاس آئے اور بولے: تم بہت سا مال لے کر آئے ہو، میرا یہ خیال ہے کہ تم سیدنا ابوبکر کے پاس جاؤ اور ان سے یہ مال حاصل کر لو، اگر انہوں نے اسے تمہارے لئے حلال قرار دے دیا، تو یہ تمہارے لئے اچھی بات ہو گی، ورنہ تم یہ ان کے حوالے کر دینا، سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نے کہا: اے عمر آپ یہ بات جانتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے صرف اس لئے بھیجا تھا، تاکہ آپ مجھے یہ موقع دیں کہ میں اپنی ضرورت پوری کر لوں، یہ اس وقت کی بات ہے، جب آپ نے میرا مال میرے قرض خواہوں کو دے دیا تھا، اب میں جو کچھ لے کے آیا ہوں اس میں سے کوئی بھی چیز سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے حوالے نہیں کروں گا، البتہ اگر انہوں نے مجھ سے پوچھ لیا، تو معاملہ مختلف ہے، اگر انہوں نے مجھ سے پوچھ لیا تو میں ان کے حوالے کر دوں گا اور اگر انہوں نے کچھ نہ لیا تو میں وہ اپنے پاس رکھوں گا، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ان سے فرمایا: میں نے تمہارے لئے اور اپنے لئے صرف بھلائی سوچی تھی پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ اٹھ کے چلے گئے، جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ اٹھ کے چلے گئے تو سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نے انہیں بلوایا اور کہا: میں آپ کی بات مان لیتا ہوں میں نے ایک خواب دیکھا تھا، اگر وہ نہ دیکھا ہوتا، تو میں نے آپ کی بات نہیں ماننی تھی میں نے خواب میں دیکھا کہ میں ایک بڑے گول گڑھے میں ڈوب رہا ہوں، تو میں نے آپ کو دیکھا کہ آپ نے میرا ہاتھ پکڑا اور مجھے اس سے نجات دلا دی، آپ میرے ساتھ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پاس چلیں، یہ دونوں حضرات گئے اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پاس آئے، سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے ساتھ اس کی مانند گفتگو کی، جو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ان کے ساتھ کی تھی، جو ان کے قرض خواہوں کے سلسلے میں تھی اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ارادے کے بارے میں تھی، پھر سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نے انہیں بتایا کہ وہ یمن سے مال لے کے آئے ہیں، یہاں تک کہ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ یہ لاٹھی بھی اس چیز میں شامل ہے، جو میں لے کے آیا ہوں، تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا: اے معاذ! وہ سارا مال تمہارا ہوا، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ کی طرف مڑ کر دیکھا اور بولے: اے معاذ! اب معاملہ ٹھیک ہو گیا ہے، تو سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے زیادہ مال دار ہو گئے اور سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ وہ پہلے فرد ہیں، جنہوں نے حکومتی عہدے کی وجہ سے مال حاصل کیا۔ ابن شہاب بیان کرتے ہیں: تو سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ سنت جاری ہوئی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے مال کو اپنے تصرف میں لیا، آپ نے اسے فروخت کرنے کا حکم نہیں دیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقے میں بہترین نمونہ ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے، اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف یہ ہے کہ ابن شہاب نے یہ بات بیان کی ہے: یہ سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ کے صاحبزادے کے حوالے سے ان کے والد سے منقول ہے، انہوں نے ان صاحبزادے کا نام بیان نہیں کیا، ”صحیح“ میں اس طرح کی ایک سے زیادہ روایات منقول ہیں، اور سیدنا کعب رضی اللہ عنہ کی اولاد میں سے کسی ضعیف راوی کا پتہ نہیں ہے، باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6699]