🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
112. بَابُ حُسْنِ الطَّلَبِ .
اچھے طریقے سے مطالبہ کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6680
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: حَضَرَ قِتَالُ أُحُدٍ فَدَعَانِي أَبِي فَقَالَ لِي: يَا جَابِرُ، إِنِّي أَرَانِي أَوَّلَ مَقْتُولٍ يُقْتَلُ غَدًا مِنْ أَصْحَابِ مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، وَإِنِّي لَا أَدَعُ أَحَدًا أَعَزَّ عَلَيَّ مِنْكَ غَيْرَ نَفْسِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَعَلَيَّ دَيْنٌ، وَلَكَ أَخَوَاتٌ، فَاسْتَوْصِ بِهِنَّ خَيْرًا، وَاقْضِ عَنِّي دَيْنِي، فَكَانَ أَوَّلَ قَتِيلٍ مِنْ أَصْحَابِ مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَدَفَنْتُهُ، وَآخَرَ فِي قَبْرٍ. فَكَانَ بِمَكَانٍ فِي نَفْسِي مِنْهُ شَيْءٌ، فَاسْتَخْرَجْتُهُ بَعْدَ سِتَّةِ أَشْهُرٍ كَهَيْئَتِهِ يَوْمَ دَفَنْتُهُ إِلَّا هَيْئَتَهُ عِنْدَ أُذُنِهِ، فَلَمَّا رَجَعْنَا إِلَى الْمَدِينَةِ قِيلَ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: إِنَّ غَرِيمًا لِعَبْدِ اللَّهِ قَدْ أَلَحَّ عَلَى جَابِرٍ. فَجَاءَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَمْشِي بَيْنَ يَدَيْ أَبِي بَكْرٍ، وَعُمَرَ، فَقَالَ:" خُذْ بَعْضًا، وَأَنْسِئْ بَعْضًا إِلَى تَمْرِ عَامٍ قَابِلٍ". فَأَبَى الرَّجُلُ، فَأَغْلَظَ لَهُ عُمَرُ وَقَالَ: أَرَاكَ يَقُولُ لَكَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خُذْ بَعْضًا وَأَنْسِئْ بَعْضًا فَتَأْبَى؟! فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَهْ يَا عُمَرُ، لِصَاحِبِ الْحَقِّ مَقَالٌ". قَالَ: فَطَافَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي النَّخْلِ، ثُمَّ قَالَ:" أَعْطِ الَّذِي لَهُ تَامًّا وَافِيًا، وَإِذَا صَرَمْتَ فَأَعْلِمْنِي". قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا أَرَاكَ إِلَّا قَدْ أَدْرَكَتْكَ الْقَائِلَةُ عِنْدَنَا سَائِرَ الْيَوْمِ. فَفَرَشْتُ لَهُ فِي عَرِيشٍ لَنَا وَعَمَدْتُ إِلَى عَنْزٍ لَنَا فَذَبَحْتُهَا فَانْطَلَقَ أَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ يَرُدَّانِ عَنْهُ النَّاسَ فَلَمَّا قَامَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَرَّبْتُ إِلَيْهِ الطَّعَامَ فَأَصَابَ مِنْهُ، فَلَمَّا قَرُبَ لِيَنْطَلِقَ أَخْرَجَتِ امْرَأَتِي رَأْسَهَا وَوَجْهَهَا مِنَ الْخِدْرِ فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَتَذْهَبُ وَمَا تَدْعُو لَنَا أَوْ لَمَّا تَدْعُو لَنَا؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَلَا أَرَاهَا إِلَّا كَيِّسَةً أَوْ أَكْيَسَ مِنْكَ". فَدَعَا لَنَا، ثُمَّ انْصَرَفَ. فَلَمَّا صَرَمْتُ قَضَيْتُ الَّذِي كَانَ لَهُ تَامًّا وَافِيًا وَفَضَلَ لَنَا سَبْعَةُ أَوْسُقٍ فَأَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَحَدَّثْتُهُ فَقَالَ:" ادْعُ لِي عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ". فَجَاءَ عُمَرُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" سَلْهُ" فَقَالَ: وَاللَّهِ يَا رَسُولَ اللَّهِ لَوْلَا أَنَّكَ تَقُولُ: سَلْهُ إِنْ سَأَلْتُهُ، لَقَدْ عَلِمْتُ أَنَّ صَلَوَاتِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَدَعَوَاتِهِ مُبَارَكَةٌ فِيهَا مُسْتَجَابٌ لَهَا. ثُمَّ أَقْبَلَ عَلَيَّ عُمَرُ فَسَأَلَنِي، فَحَدَّثْتُهُ. فَلَمَّا وَلِيَ عُمَرُ الْخِلَافَةَ وَفَرَضَ الْفَرَائِضَ وَدَوَّنَ الدَّوَاوِينَ وَعَرَّفَ الْعُرَفَاءَ عَرَّفَنِي عَلَى أَصْحَابِي، فَجَاءَ ذَلِكَ الرَّجُلُ يَطْلُبُ الْفَرِيضَةَ فَقَصَّرَ بِهِ عُمَرُ عَمَّا كَانَ يَفْرِضُ لِأَصْحَابِهِ فَكَلَّمْتُهُ، فَقَالَ: مَا تَذْكُرُ مَا صَنَعَ فِي دَيْنِ عَبْدِ اللَّهِ. فَلَمْ أَزَلْ أُكَلِّمُهُ حَتَّى أَلْحَقَهُ بِأَصْحَابِهِ.
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ وَغَيْرِهِ بِاخْتِصَارٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ. وَرَوَاهُ مِنْ طَرِيقٍ آخَرَ نَحْوَ رِوَايَةِ أَحْمَدَ الْمُتَقَدِّمَةِ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جنگ اُحد کا وقت آیا، تو میرے والد نے مجھے بلایا اور مجھ سے فرمایا: اپنے بارے میں میرا یہ خیال ہے کہ کل سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے پہلے شہید ہونے والے افراد میں سے، ایک میں ہوؤں گا اور میں کسی ایسے شخص کو نہیں چھوڑ کے جا رہا، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد میرے نزدیک تم سے زیادہ محبوب ہو، میرے ذمہ کچھ قرض ہے اور تمہاری بہنیں بھی ہیں، تو تم ان کے بارے میں بھلائی کی وصیت قبول کرو اور میری طرف سے میرا قرض ادا کر دینا (سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں:) تو وہ سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے شہید ہونے والے پہلے افراد میں شامل تھے، میں نے انہیں دفن کر دیا اور ان کے ساتھ ایک اور صاحب کو ایک قبر میں دفن کیا، ان کی قبر کے حوالے سے میرے ذہن میں کچھ الجھن تھی، چھ ماہ گزرنے کے بعد میں نے ان کی میت نکالی، تو وہ اسی دن کی طرح تھی، جیسے اس دن میں نے انہیں دفن کیا تھا، البتہ ان کے کان کے پاس کی جگہ کچھ تبدیل تھی۔ جب ہم مدینہ منورہ واپس آئے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں یہ گزارش کی گئی کہ (سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کے والد) سیدنا عبداللہ کے قرض خواہ نے جابر کے ساتھ سختی کی ہوئی ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے آگے پیدل چلتے ہوئے تشریف لائے آپ نے (قرض خواہ سے) فرمایا: تم کچھ وصولی کر لو اور کچھ ادھار کر لو، جو اگلے سال کھجوریں آنے تک ہو، اس شخص نے انکار کر دیا سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اس شخص پر سختی کی اور فرمایا: میں تمہیں دیکھ رہا ہوں کہ اللہ کے رسول تمہیں ارشاد فرما رہے ہیں کہ کچھ وصولی کر لو اور کچھ ادھار کر لو اور تم پھر بھی انکار کر رہے ہو، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے عمر! رک جاؤ، حق دار کو بات کرنے کا بھی حق ہوتا ہے، سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کھجور کے درخت کا چکر لگایا، پھر آپ نے فرمایا: اسے پوری ادائیگی کر دو اور جب تم کھجوریں اتار لو، تو مجھے بتا دینا، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ کے بارے میں میرا یہ خیال ہے کہ آپ کو دوپہر کے وقت ہمارے ہاں آرام کرنا چاہیئے، میں نے آپ کے لئے اپنے چھپر میں بچھونا بچھایا اور پھر اپنی بکری کی طرف بڑھا، تاکہ اسے ذبح کر دوں، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ تشریف لے گئے، تاکہ لوگوں کو آپ کے پاس آنے سے روکیں، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بیدار ہوئے تو میں نے کھانا آپ کی خدمت میں پیش کیا، آپ نے وہ کھانا کھایا جب آپ تشریف لے جانے لگے، تو میری بیوی نے پردے کے پیچھے سے اپنا سر اور چہرہ باہر نکالا اور عرض کی: یا رسول اللہ! آپ تشریف لے جانے لگے ہیں، جبکہ آپ نے ہمارے لئے کوئی دعا ہی نہیں کی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں یہ سمجھتا ہوں کہ یہ عورت سمجھدار ہے (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) تم سے زیادہ سمجھ دار ہے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں دعا دی اور پھر تشریف لے گئے۔ جب میں نے کھجوریں اتاریں، تو میں نے مکمل ادائیگی کر دی اور پھر بھی سات وسق ہمارے پاس بچ گئے، میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، میں نے آپ کو بتایا، تو آپ نے ارشاد فرمایا: عمر بن خطاب کو میرے پاس بلا کے لاؤ، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ تشریف لائے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اس سے پوچھو! انہوں نے عرض کی: اللہ کی قسم یا رسول اللہ! اگر آپ نے یہ بات ارشاد نہ فرمائی ہوتی کہ تم اس سے پوچھو! تو میں نے اس سے نہیں پوچھنا تھا کیونکہ مجھے یہ بات پتہ چل گئی تھی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی دعا اس کے لئے برکت والی بھی ہو گی اور اس کے حق میں مستجاب بھی ہو گی، پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ میری طرف متوجہ ہوئے، انہوں نے مجھ سے دریافت کیا: تو میں نے انہیں پوری بات سنائی۔ (سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں:) جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ خلیفہ مقرر ہوئے اور انہوں نے ادائیگیاں مقرر کیں، اور دیوان میں نام نوٹ کرنے شروع کیے، اور مختلف لوگوں کو عریف مقرر کیا، تو انہوں نے مجھے بھی میرے ساتھیوں کا عریف بنا دیا، پھر وہ شخص آیا، جس نے ادائیگی کا مطالبہ کیا تھا، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اُس کو اس کے دیگر ساتھیوں کی بہ نسبت کم حصہ دیا، میں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے اس بارے میں بات چیت کی، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: کیا تمہیں یاد نہیں ہے؟ کہ عبداللہ کے قرض کے سلسلے میں اس شخص نے کیا کیا تھا؟ لیکن میں مسلسل اُن کے ساتھ بات چیت کرتا رہا، یہاں تک کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اُس شخص کو بھی اس کے ساتھیوں کے ساتھ ملا دیا۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت ”صحیح“ میں اور دیگر کتابوں میں اختصار کے ساتھ منقول ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں، انہوں نے اسے ایک اور سند کے حوالے سے نقل کیا ہے، جو امام أحمد کی نقل کردہ روایت ہے اور پہلے گزر چکی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6680]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6681
عَنْ جَابِرٍ قَالَ: كَانَ لِرَجُلٍ عَلَيَّ عَجْوَةٌ فَلَمْ يَكُنْ فِي نَخْلِي وَفَاءٌ فَأَتَيْتُهُ فَكَلَّمْتُهُ فَأَبَى أَنْ يُأَخِّرَ عَنِّي أَوْ يَأْخُذَ بِحِسَابِ ذَلِكَ، فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لَهُ فَأَتَى هُوَ وَعُمَرُ، فَكَلَّمَهُ، فَقَالَ:" يَا فُلَانُ، خُذْ مِنْ جَابِرٍ، وَأَخِّرْ عَنْهُ". فَأَبَى فَكَادَ عُمَرُ أَنْ يَبْطِشَ بِهِ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَا عُمَرُ مَهْ ؛ هُوَ حَقُّهُ". ثُمَّ قَالَ لِجَابِرٍ:" اذْهَبْ بِنَا إِلَى نَخْلِكَ". فَانْطَلَقْتُ بِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى دَخَلَ النَّخْلَ فَجَعَلَ يَنْظُرُ فِي رُءُوسِهَا، ثُمَّ قَالَ:" يَا جَابِرُ، إِذَا جَدَّدْتَ نَخْلَكَ فَأَعْلِمْنِي" قَالَ: فَصَرَمْتُ نَخْلِي وَوَفَّيْتُهُ تَمْرَهُ، وَبَقِيَ لِي عَشَرَةُ أَوْسُقٍ، أَوْ خَمْسَةَ عَشَرَ وَسْقًا. فَذَكَرَ الْحَدِيثَ.
انہوں نے یہ روایت ایک اور سند کے ساتھ نقل کی ہے، جس کے رجال صحیح کے رجال ہیں: (وہ روایت یہ ہے:) سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے ایک شخص کی عجوہ کھجوریں دینی تھیں اور میرے کھجور کے درخت میں پوری ادائیگی کی جتنی کھجوریں نہیں تھیں، میں اس شخص کے پاس گیا اور اس کے بارے میں بات چیت کی، تو اس نے مجھے مہلت دینے سے انکار کر دیا، یا اس حساب سے وصولی کرنے سے انکار کر دیا، میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اور آپ کے سامنے یہ بات ذکر کی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ تشریف لائے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص کے ساتھ بات چیت کی، آپ نے فرمایا: اے فلاں! تم جابر سے (کچھ) وصولی کر لو اور کچھ مؤخر کر دو، اس نے یہ بات ماننے سے انکار کر دیا، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اس کو مارنا چاہا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم رک جاؤ! یہ اس کا حق ہے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے فرمایا: تم ہمیں ساتھ لے کر اپنے کھجوروں کے باغ کی طرف جاؤ، میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ چلتا ہوا آیا، یہاں تک کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کھجور کے باغ میں داخل ہوئے، آپ نے کھجور کے درختوں کا جائزہ لینا شروع کیا، پھر ارشاد فرمایا: اے جابر! جب تم اپنی کھجور کے درخت سے پھل اتار لو گے تو مجھے بتا دینا، سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے اپنے کھجوروں کے درختوں سے پھل اتارا، اور اس شخص کو پوری ادائیگی کر دی، پھر بھی میرے پاس دس وسق (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) پندرہ وسق باقی بچ گئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6681]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
113. بَابٌ فِيمَنْ أَنْصَفَ النَّاسَ مِنْ نَفْسِهِ .
اس شخص کا بیان، جو اپنی ذات کے حوالے سے لوگوں کے ساتھ انصاف کرے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6682
عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اضْمَنُوا سِتَّ خِصَالٍ أَضْمَنْ لَكُمُ الْجَنَّةَ". قَالُوا: وَمَا هُنَّ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" لَا تَظْلِمُوا عِنْدَ قِسْمَةِ مَوَارِيثِكُمْ. وَأَنْصِفُوا النَّاسَ مِنْ أَنْفُسِكُمْ. وَلَا تَجْبُنُوا عِنْدَ قِتَالِ عَدُوِّكُمْ. وَلَا تَغُلُّوا غَنَائِمَكُمْ. وَامْنَعُوا ظَالِمَكُمْ عَنْ مَظْلُومِكِمْ". قُلْتُ: سَقَطَتِ السَّادِسَةُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ الْعَلَاءُ بْنُ سُلَيْمَانَ الرَّقِّيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم مجھے چھ چیزوں کی ضمانت دو! میں تمہیں جنت کی ضمانت دیتا ہوں، لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! وہ کیا ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وراثت کی تقسیم کے وقت تم ظلم نہ کرو، اپنی ذات کے حوالے سے لوگوں سے انصاف کرو، دشمن کے ساتھ جنگ کے وقت بزدلی نہ کرو، مال غنیمت میں خیانت نہ کرو، اور ظالم کو مظلوم (پر ظلم کرنے) سے روکو“۔ (مصنف فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: چھٹی چیز اس میں ذکر نہیں ہوئی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی علاء بن سلیمان رقی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6682]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8082)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8082»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
114. بَابُ حُسْنِ الْقَضَاءِ وَقَرْضِ الْخَمِيرِ وَغَيْرِهِ .
اچھے طریقے سے ادائیگی کرنا اور گندھا ہوا آٹا، یا کوئی اور چیز (قرض کے طور پر دینا یا لینا)
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6683
عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ: سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ اسْتِقْرَاضِ الْخَمِيرِ وَالْخُبْزِ؟ فَقَالَ:" سُبْحَانَ اللَّهِ! إِنَّمَا هِيَ مِنْ مَكَارِمِ الْأَخْلَاقِ، خُذِ الصَّغِيرَ وَأَعْطِ الْكَبِيرَ، وَخُذِ الْكَبِيرَ وَأَعْطِ الصَّغِيرَ، وَخَيْرُكُمْ أَحَسَنُكُمْ قَضَاءً".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ سُلَيْمَانُ بْنُ سَلَمَةَ الْخَبَائِرِيُّ ؛ وَنُسِبَ إِلَى الْكَذِبِ.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے گوندھے ہوئے آٹے اور روٹی کو قرض لینے کے بارے میں دریافت کیا گیا، تو آپ نے ارشاد فرمایا: سبحان اللہ! یہ اچھے اخلاق کا حصہ ہے، تم چھوٹا لے کر بڑا دے دو، یا بڑا لے کر چھوٹا دے دو، اور تم میں زیادہ بہتر وہ لوگ ہیں، جو اچھے طریقے سے ادائیگی کرتے ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن سلمہ خبائری ہے، جس کی نسبت جھوٹ کی طرف کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6683]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (96/20)»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6684
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ مَشَى إِلَى غَرِيمِهِ بِحَقِّهِ صَلَّتْ عَلَيْهِ دَوَابُّ الْأَرْضِ، وَنُونُ الْمَاءِ، وَيَنْبُتُ لَهُ بِكُلِّ خُطْوَةٍ شَجَرَةٌ فِي الْجَنَّةِ، وَذَنْبٌ يُغْفَرُ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمُهُمْ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص قرض خواہ کی طرف، اس کے حق کے سلسلے میں چل کر جاتا ہے، زمین کے جانور اور پانی کی مچھلیاں اس شخص کے لئے دعائے رحمت کرتے ہیں اور ہر قدم کے عوض میں اس کے لئے جنت میں درخت لگا دیا جاتا ہے اور اس کے ایک گناہ کی مغفرت ہو جاتی ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک جماعت ایسی ہے، جن کے حالات بیان کرتے ہوئے، میں نے کسی کو نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6684]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1342)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6685
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" خِيَارُكُمْ أَحْسَنُكُمْ قَضَاءً".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُغِيرَةِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم میں زیادہ بہتر وہ لوگ ہیں، جو اچھے طریقے سے ادائیگی کریں (یعنی قرض واپس کریں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن محمد بن مغیرہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6685]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8994»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6686
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: ابْتَاعَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ رَجُلٍ مِنَ الْأَعْرَابِ جَزُورًا، أَوْ جَزَائِرَ بِوَسْقٍ مِنْ تَمْرِ الذَّخِيرَةِ. - وَتَمْرُ الذَّخِيرَةِ: الْعَجْوَةُ - فَرَجَعَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى بَيْتِهِ فَالْتَمَسَ لَهُ التَّمْرَ فَلَمْ يَجِدْهُ، فَخَرَجَ إِلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ لَهُ:" يَا عَبْدَ اللَّهِ، إِنَّا قَدِ ابْتَعْنَا مِنْكَ جَزُورًا - أَوْ جَزَائِرَ - بِوَسْقٍ مِنْ تَمْرِ الذَّخِيرَةِ، فَالْتَمَسْنَاهُ فَلَمْ نَجِدْهُ". فَقَالَ الْأَعْرَابِيُّ: وَاغَدْرَاهْ! قَالَ: فَنَهْنَهَهُ النَّاسُ، وَقَالُوا: قَاتَلَكَ اللَّهُ، أَتَغْدِرُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟! قَالَتْ: فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" دَعُوهُ، فَإِنَّ لِصَاحِبِ الْحَقِّ مَقَالًا". ثُمَّ عَادَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" يَا عَبْدَ اللَّهِ، إِنَّا ابْتَعْنَا مِنْكَ جَزَائِرَكَ، وَنَحْنُ نَظُنُّ أَنَّ عِنْدَنَا مَا سَمَّيْنَا لَكَ فَالْتَمَسْنَاهُ فَلَمْ نَجِدْهُ". فَقَالَ الْأَعْرَابِيُّ: وَاغَدْرَاهْ! فَنَهْنَهَهُ النَّاسُ، وَقَالُوا: قَاتَلَكَ اللَّهُ، أَتَغْدِرُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" دَعُوهُ، فَإِنَّ لِصَاحِبِ الْحَقِّ مَقَالًا"، فَرَدَّ ذَلِكَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلَاثًا فَلَمَّا رَآهُ لَا يَفْقَهُ عَنْهُ قَالَ لِرَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِهِ:" اذْهَبْ إِلَى خَوْلَةَ بِنْتِ حَكِيمِ بْنِ أُمَيَّةَ، فَقُلْ لَهَا: إِنْ كَانَ عِنْدَكِ وَسْقٌ مِنْ تَمْرِ الذَّخِيرَةِ فَأَسْلِفِينَا حَتَّى نُؤَدِّيهِ إِلَيْكِ إِنْ شَاءَ اللَّهُ". فَذَهَبَ إِلَيْهَا الرَّجُلُ، ثُمَّ رَجَعَ الرَّجُلُ قَالَ: قَالَتْ: نَعَمْ هُوَ عِنْدِي يَا رَسُولَ اللَّهِ فَابْعَثْ إِلَيَّ مَنْ يَقْبِضُهُ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اذْهَبْ بِهِ فَأَوْفِهِ الَّذِي لَهُ". قَالَ: فَذَهَبَ بِهِ فَأَوْفَاهُ الَّذِي لَهُ، فَمَرَّ الْأَعْرَابِيُّ بِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، وَهُوَ جَالِسٌ فِي أَصْحَابِهِ فَقَالَ: جَزَاكَ اللَّهُ خَيْرًا، فَقَدْ أَوْفَيْتَ وَأَطَبْتَ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أُولَئِكَ خِيَارُ عِبَادِ اللَّهِ [ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ] عِنْدَ اللَّهِ الْمُوفُونَ الْمُطَيِّبُونَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَإِسْنَادُ أَحْمَدَ صَحِيحٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دیہاتی سے ایک اونٹ خریدا، یا کچھ اونٹ خریدے، وہ ذخیرہ کی کھجوروں کے ایک وسق کے عوض میں خریدے، ذخیرہ سے مراد عجوہ کھجوریں ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے گھر واپس گئے، آپ نے کھجوریں تلاش کیں، تو وہ آپ کو نہیں ملیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس شخص کے پاس واپس گئے اور اس شخص سے فرمایا: اے اللہ کے بندے! ہم نے تم سے ایک اونٹ (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) کچھ اونٹ خریدے تھے، جو عجوہ کھجوروں کے ایک وسق کے عوض میں تھے، ہم نے اسے تلاش کیا، لیکن وہ ہمیں نہیں ملیں، اس دیہاتی نے کہا: یہ کیسی عہد شکنی ہے؟ تو لوگوں نے اسے ڈانٹا اور کہا: کہ اللہ تعالیٰ تمہیں برباد کرے! کیا تم اللہ کے رسول کو عہد شکن قرار دے رہے ہو؟ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسے رہنے دو! کیونکہ صاحب حق کو بات کرنے کا بھی حق ہوتا ہے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دوبارہ اس سے کہا: اے اللہ کے بندے! ہم نے تم سے تمہارے اونٹ خریدے ہیں، ہمارا یہ خیال تھا کہ ہمارے پاس وہ چیز موجود ہے، جو ہم نے تمہارے سامنے بیان کی تھی، لیکن ہم نے اسے تلاش کیا، تو وہ ہمیں نہیں ملی، تو اس دیہاتی نے کہا: یہ کیسی عہد شکنی ہے؟ لوگوں نے اسے ڈانٹا اور کہا: اللہ تعالیٰ تمہیں برباد کرے کیا تم اللہ کے رسول کو عہد شکن قرار دے رہے ہو؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اسے رہنے دو! کیونکہ صاحب حق کو بات کرنے کا بھی حق ہوتا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی بات اس کے سامنے دو مرتبہ، یا تین مرتبہ اس کے سامنے دہرائی، جب آپ نے یہ ملاحظہ فرمایا کہ اس کو آپ کی بات سمجھ نہیں آ رہی، تو آپ نے اپنے اصحاب میں سے ایک شخص سے فرمایا: تم خولہ بنت حکیم بن امیہ کے پاس جاؤ! اور اس سے یہ کہو: کہ اگر تمہارے پاس عجوہ کھجور کا ایک وسق ہے، تو وہ ہمیں ادھار دے دو! اگر اللہ نے چاہا تو ہم تمہیں ادا کر دیں گے، وہ صاحب اس خاتون کی طرف گئے، پھر وہ صاحب واپس آئے اس نے کہا: کہ وہ خاتون کہہ رہی ہیں کہ جی ہاں! یا رسول اللہ! وہ میرے پاس موجود ہیں، آپ میری طرف اس شخص کو بھجوا دیں، جو انہیں قبضے میں لے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اس شخص کو ساتھ لے جاؤ اور اسے پوری ادائیگی کروا دو! راوی بیان کرتے ہیں: وہ شخص اسے ساتھ لے گیا اور اسے پوری ادائیگی کروا دی، پھر اس دیہاتی کا گزر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے ہوا، آپ اس وقت اپنے اصحاب کے درمیان تشریف فرماتے تھے، اس دیہاتی نے کہا: اللہ تعالی آپ کو جزائے خیر عطا کرے، آپ نے پوری ادائیگی کی ہے اور اچھا کام کیا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قیامت کے دن، وہ لوگ اللہ کے نزدیک اللہ تعالیٰ کے بندوں میں سب سے بہتر ہوں گے، جو اچھے طریقے سے پوری ادائیگی کرتے ہوں“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے امام أحمد کی سند صحیح ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6686]
تخریج الحدیث: «آخرجه احمد المسند (268/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 25780، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 15358، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2819/1»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6687
وَعَنْ خَوْلَةَ بِنْتِ قَيْسٍ امْرَأَةِ حَمْزَةَ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ قَالَتْ: كَانَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَسْقٌ مِنْ تَمْرٍ لِرَجُلٍ مِنْ بَنِي سَاعِدَةَ فَأَتَاهُ يَقْضِيهِ، فَأَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَجُلًا مِنَ الْأَنْصَارِ أَنْ يَقْضِيَهُ فَقَضَاهُ تَمْرًا دُونَ تَمْرِهِ فَأَبَى أَنْ يَقْبَلَهُ فَقَالَ: أَتَرُدُّ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ قَالَ: نَعَمْ، وَمَنْ أَحَقُّ بِالْعَدْلِ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟! فَاكْتَحَلَتْ عَيْنَا رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِدُمُوعِهِ، ثُمَّ قَالَ:" صَدَقَ، مَنْ أَحَقُّ بِالْعَدْلِ مِنِّي؟! لَا قَدَّسَ اللَّهُ أُمَّةً لَا يَأْخُذُ ضَعِيفُهَا حَقَّهُ مِنْ شَدِيدِهَا، وَلَا يُتَعْتِعُهُ". ثُمَّ قَالَ:" يَا خَوْلَةُ، غَدِّيهِ وَادْهَنِيهِ، وَاقْضِيهِ، فَإِنَّهُ لَيْسَ مِنْ غَرِيمٍ يَخْرُجُ مِنْ عِنْدِ غَرِيمِهِ رَاضِيًا إِلَّا صَلَّتْ عَلَيْهِ دَوَابُّ الْأَرْضِ، وَنُونُ الْبِحَارِ، وَلَيْسَ مِنْ عَبْدٍ يَلْوِي غَرِيمَهُ، وَهُوَ يَجِدُ إِلَّا كَتَبَ اللَّهُ عَلَيْهِ فِي كُلِّ يَوْمٍ وَلَيْلَةٍ إِثْمًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَالْكَبِيرِ، وَفِيهِ حِبَّانُ بْنُ عَلِيٍّ، وَقَدْ وَثَّقَهُ جَمَاعَةٌ، وَضَعَّفَهُ آخَرُونَ.
سیدہ خولہ بنت قیس رضی اللہ عنہا، جو سیدنا حمزہ بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ کی اہلیہ ہیں، وہ بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کھجوروں کا ایک وسق بنو ساعدہ سے تعلق رکھنے والے کسی شخص کا دینا تھا، وہ شخص آپ کے پاس آیا اور آپ سے تقاضا کیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انصار سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو حکم دیا کہ وہ اسے ادائیگی کر دے، تو اس نے ایسی کھجوریں ادا کیں، جو اس شخص کی کھجوروں سے کم تر تھیں، تو اس شخص نے لینے سے انکار کر دیا، انصاری شخص نے کہا: کیا تم اللہ کے رسول کی بات کو واپس کر رہے ہو؟ اس نے کہا: جی ہاں! عدل کرنے کا اللہ کے رسول سے زیادہ حق دار اور کون ہے؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئے، آپ نے فرمایا: اس نے سچ کہا: ہے، عدل کرنے کا مجھ سے زیادہ حق دار اور کون ہے؟ اللہ تعالیٰ ایسی امت کو پاکیزگی عطا نہیں کرتا، جس کا کمزور شخص، طاقتور شخص سے اپنا حق کسی مشکل کے بغیر نہیں لیتا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے خولہ! اسے کھانا دو اسے تیل دو، اور اسے ادائیگی کر دو کیونکہ جب بھی کوئی قرض خواہ، اپنے مقروض کے پاس سے راضی ہو کر نکلتا ہے، تو (مقروض) کے لئے زمین کے جانور اور سمندر کی مچھلیاں دعائے رحمت کرتے ہیں اور جو بھی بندہ اپنے قرض خواہ کے ساتھ ٹامٹول سے کام لیتا ہے، حالانکہ اس کے پاس (ادائیگی کی) گنجائش ہو، تو اللہ تعالیٰ روزانہ اس شخص کے خلاف ایک گناہ نوٹ کر لیتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حبان بن علی ہے، جسے ایک جماعت نے ثقہ قرار دیا ہے اور دیگر لوگوں نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6687]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (174 مجمع البحرين) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (233/24 234)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5025»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6688
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ قَالَ: جَاءَ يَهُودِيٌّ يَتَقَاضَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تَمْرًا، فَأَغْلَظَ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَهَمَّ بِهِ أَصْحَابُهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا قَدَّسَ اللَّهُ - أَوْ يَرْحَمُ اللَّهُ - أُمَّةً لَا يَأْخُذُونَ لِلضَّعِيفِ مِنْهُمْ حَقَّهُ غَيْرَ مُتَعْتَعٍ". ثُمَّ أَرْسَلَ إِلَى خَوْلَةَ بِنْتِ حَكِيمٍ، فَاسْتَقْرَضَهَا تَمْرًا، فَقَضَاهُ، ثُمَّ قَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" كَذَلِكَ يَفْعَلُ عِبَادُ اللَّهِ الْمُوفُونَ، أَمَا إِنَّهُ قَدْ كَانَ عِنْدَنَا تَمْرٌ، وَلَكِنَّهُ قَدْ كَانَ غَبِرًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن ابوسفیان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک یہودی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کھجوروں کا تقاضا کرنے کے لئے آیا، اور اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سخت لہجے میں بات کی، صحابہ کرام اس کی طرف بڑھے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالی ایسی امت کو پاکیزگی عطا نہیں کرتا (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) ایسی امت پر رحم نہیں کرتا، جس کے کمزور افراد، اپنے حق کو کسی پریشانی کے بغیر نہیں لے سکتے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ خولہ بنت حکیم رضی اللہ عنہا کو پیغام بھیجوایا اور ان سے کچھ کھجوریں ادھار طلب کیں، تو انہوں نے وہ ادا کر دیں پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ کے بندے اس طرح پوری ادائیگی کرتے ہیں، ہمارے پاس کھجوریں موجود تھیں، لیکن وہ غبار آلود تھیں (یا ہلکی قسم کی تھیں)“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6688]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6689
وَعَنْ أَبِي حُمَيْدٍ السَّاعِدِيِّ قَالَ: اسْتَسْلَفَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ رَجُلٍ تَمْرَ لَوْنٍ فَلَمَّا جَاءَهُ يَتَقَاضَاهُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَيْسَ عِنْدَنَا الْيَوْمَ مِنْ شَيْءٍ فَلَوْ تَأَخَّرْتَ عَنَّا حَتَّى يَأْتِيَنَا شَيْءٌ فَنِقْضِيَكَ". فَقَالَ الرَّجُلُ: وَاغَدْرَاهْ! فَتَذَمَّرَ لَهُ عُمَرُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" دَعْهُ يَا عُمَرُ، فَإِنَّ لِصَاحِبِ الْحَقِّ مَقَالًا. انْطَلِقْ إِلَى خَوْلَةَ بِنْتِ حَكِيمٍ الْأَنْصَارِيَّةِ، فَالْتَمِسُوا عِنْدَهَا تَمْرًا". فَانْطَلَقُوا، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا عِنْدِي إِلَّا تَمْرُ ذَخِيرَةٍ فَأَخْبَرَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" خُذُوا فَاقْضُوا". فَلَمَّا قَضَوْهُ أَقْبَلَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" أَسْتَوْفَيْتَ؟" قَالَ: نَعَمْ قَدْ أَوْفَيْتَ وَأَطَبْتَ. فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ خِيَارَ عِبَادِ اللَّهِ مِنْ هَذِهِ الْأُمَّةِ الْمُطَيِّبُونَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَالصَّغِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَرَوَى الْبَزَّارُ بَعْضَهُ، وَقَالَ فِي آخِرِهِ، فَذَكَرَ الْحَدِيثَ.
سیدنا ابوحمید ساعدی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص سے عمدہ کھجوریں ادھار لیں، جب وہ شخص آپ کے پاس آیا اور آپ سے تقاضا کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ابھی تو ہمارے پاس کوئی چیز نہیں ہے اگر تم ہمیں موقع دو، جب ہمارے پاس کوئی چیز آئے گی تو ہم تمہیں ادائیگی کر دیں گے، اس شخص نے کہا: یہ کیسی عہد شکنی ہے؟ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ اسے مارنے لگے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسے رہنے دو! کیونکہ صاحب حق کو بات کرنے کا بھی حق ہوتا ہے، تم خولہ بنت حکیم انصاریہ کے پاس جاؤ اور تم ان سے کھجوروں کا پتہ کرو، لوگ گئے تو اس خاتون نے عرض کی: یا رسول اللہ! میرے پاس تو صرف عجوہ کھجوریں ہیں، اس شخص نے آ کے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بارے میں بتایا تو آپ نے فرمایا: تم وہی لو اور ادائیگی کر دو، جب ان لوگوں نے اس شخص کو ادائیگی کر دی تو وہ شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تم نے مکمل وصولی کر لی ہے؟ اس نے عرض کی: جی ہاں! آپ نے مکمل ادائیگی کی ہے، اور اچھی ادائیگی کی ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس امت میں سے، اللہ کے بہتر بندے وہ ہیں، جو اچھی ادائیگی کریں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم صغیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، امام بزار نے اس روایت کا کچھ حصہ نقل کیا ہے اور اس کے آخر میں یہ بات بیان کی ہے، اس کے بعد انہوں نے پوری حدیث ذکر کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6689]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (1045)، أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 1001»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں