🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
110. بَابٌ فِيمَنْ نَوَى قَضْيَ دَيْنِهِ وَاهْتَمَّ بِهِ .
اس شخص کا بیان، جو اپنے قرض کی ادائیگی کی نیت کرتا ہے اور اس بارے میں کوشش کرتا ہے (یا اس بارے میں پریشان ہوتا ہے)
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6660
وَفِي رِوَايَةٍ:" مَنْ كَانَ عَلَيْهِ دَيْنٌ هَمَّهُ قَضَاؤُهُ، أَوْ هَمَّ بِقَضَائِهِ لَمْ يَزَلْ مَعَهُ مِنَ اللَّهِ حَارِسٌ".
رَوَاهُ كُلَّهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَقَالَتْ: فَأَنَا أُحِبُّ أَنْ لَا يَزَالَ مَعِي مِنَ اللَّهِ حَارِسٌ. وَفِيهِ قِصَّةٌ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”جس شخص کے ذمہ قرض لازم ہو اور اس کی نیت اسے ادا کرنے کی ہو (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) وہ اس کی ادائیگی کی کوشش کرتا ہو، تو اللہ تعالیٰ کی طرف سے مسلسل ایک محافظ اُس کے ساتھ رہتا ہے“۔ یہ تمام روایات امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہیں۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: تو میں اس بات کو پسند کرتی ہوں کہ میرے ساتھ مسلسل اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک محافظ رہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس روایت میں پورا واقعہ منقول ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6660]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6661
وَفِي رِوَايَةٍ عِنْدَهُ أَيْضًا:" كَانَ لَهُ مِنَ اللَّهِ عَوْنٌ وَسَبَّبَ اللَّهُ لَهُ رِزْقًا".
وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّ مُحَمَّدَ بْنَ عَلِيِّ بْنِ الْحُسَيْنِ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ عَائِشَةَ، وَإِسْنَادُ الطَّبَرَانِيِّ مُتَّصِلٌ إِلَّا أَنَّ فِيهِ سَعِيدَ بْنَ الصَّلْتِ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، وَلَمْ أَجِدْ إِلَّا وَاحِدًا يَرْوِي عَنِ الصَّحَابَةِ فَلَيْسَ بِهِ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
ان کی نقل کردہ ایک روایت میں یہ الفاظ بھی ہیں: ”اُس شخص کے لئے اللہ تعالیٰ کی طرف سے مدد ہوتی ہے اور اللہ تعالیٰ اس کے لئے رزق کا سبب پیدا کر دیتا ہے“۔ امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں، البتہ محمد بن علی بن حسین (شاید امام باقر مراد ہیں) نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے سماع نہیں کیا ہے امام طبرانی کی سند متصل ہے، البتہ اس کی سند میں یہ بات مذکور ہے: سعید بن صلت نے ہشام بن عروہ سے
یہ روایت نقل کی ہے اور میں نے اس نام کا صرف ایک شخص پایا ہے، جو صحابہ سے روایت نقل کرتا ہے، تو یہ راوی وہ نہیں ہے، باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6661]

الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6662
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" يَدْعُو اللَّهُ بِصَاحِبِ الدَّيْنِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ حَتَّى يُوقَفَ بَيْنَ يَدَيْهِ، فَيُقَالُ: يَا ابْنَ آدَمَ، فِيمَا أَخَذْتَ هَذَا الدَّيْنَ، وَفِيمَا ضَيَّعْتَ حُقُوقَ النَّاسِ؟ فَيَقُولُ: يَا رَبِّ، إِنَّكَ تَعْلَمُ أَنِّي أَخَذْتُهُ، فَلَمْ آكُلْ، وَلَمْ أَشْرَبْ، وَلَمْ أَلْبَسْ، وَلَمْ أُضَيِّعْ، وَلَكِنْ أَتَى عَلَيَّ إِمَّا حَرْقٌ، وَإِمَّا سَرَقٌ، وَإِمَّا وَضِيعَةٌ. فَيَقُولُ اللَّهُ: صَدَقَ عَبْدِي، أَنَا أَحَقُّ مَنْ قَضَى عَنْكَ الْيَوْمَ، فَيَدْعُو اللَّهُ بِشَيْءٍ فَيَضَعُهُ فِي كِفَّةِ مِيزَانِهِ، فَتَرْجَحُ حَسَنَاتُهُ عَلَى سَيِّئَاتِهِ فَيَدْخُلُ الْجَنَّةَ بِفَضْلِ رَحْمَتِهِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ صَدَقَةُ الدَّقِيقِيُّ ؛ وَثَّقَهُ مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ.
سیدنا عبدالرحمن بن ابوبکر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قیامت کے دن، اللہ تعالیٰ مقروض کو بلائے گا، یہاں تک کہ اس کو سامنے کھڑا کر دے گا اور یہ کہے گا: اے ابن آدم! تو نے اس شخص کا قرض کس لئے حاصل کیا تھا؟ اور لوگوں کے حقوق کیوں ضائع کیے تھے؟ وہ عرض کرے گا: اے میرے پروردگار! تو یہ بات جانتا ہے کہ میں نے یہ لیا تھا اور میں نے اسے کھایا نہیں تھا، پیا نہیں تھا، لباس کے طور پر پہنا نہیں تھا، اور میں نے ضائع نہیں کیا تھا، بلکہ مجھ پر آفت آ گئی تھی، جو جلنے کی صورت میں، یا چوری کی صورت میں یا نقصان کی صورت میں تھی، تو اللہ تعالیٰ فرمائے گا: میرے بندے نے سچ کہا: ہے اور میں اس بات کا زیادہ حق رکھتا ہوں کہ آج تمہاری طرف سے ادائیگی کر دوں، پھر اللہ تعالیٰ کوئی چیز منگوائے گا اور وہ اُس کے میزان کے پلڑے میں رکھ دے گا، تو اس کی نیکیوں کا پلڑا، اس کی برائیوں سے بھاری ہو جائے گا، تو وہ شخص اللہ تعالیٰ کی رحمت کے فضل کی وجہ سے، جنت میں داخل ہو جائے گا“۔
یہ روایت امام أحمد نے، اور امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی صدقہ دقیقی ہے مسلم بن ابراہیم نے اسے ثقہ قرار دیا ہے اور ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6662]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1332) اخرجه احمد فى المسند (1707 مختصراو 1708 مطولا)، أخرجه مسند أحمد برقم: 1710»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6663
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" ثَلَاثٌ مَنْ تَدَيَّنَ فِيهِنَّ، ثُمَّ مَاتَ، وَلَمْ يَقْضِ، فَإِنَّ اللَّهَ يَقْضِي عَنْهُ: رَجُلٌ يَكُونُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَيَخْلَقُ ثَوْبُهُ، فَيَخَافُ أَنْ تَبْدُوَ عَوْرَتَهُ - أَوْ كَلِمَةً نَحْوَهَا - فَيَمُوتُ وَلَمْ يَقْضِ، وَرَجُلٌ مَاتَ عِنْدَهُ رَجُلٌ مُسْلِمٌ فَلَمْ يَجِدْ مَا يُكَفِّنُهُ وَلَا مَا يُوَارِيهِ، فَمَاتَ وَلَمْ يَقْضِ، وَرَجُلٌ خَافَ عَلَى نَفْسِهِ الْعَنَتَ فَتَعَفَّفَ بِنِكَاحِ امْرَأَةٍ، فَمَاتَ وَلَمْ يَقْضِ، فَإِنَّ اللَّهَ تَبَارَكَ وَتَعَالَى يَقْضِي عَنْهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ زِيَادِ بْنِ أَنْعُمٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.
وَهُوَ عِنْدَ ابْنِ مَاجَهْ مَعَ اخْتِلَافٍ فِي بَعْضِهِ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تین قسم کی صورت حال ایسی ہے کہ جو شخص اس صورت حال میں قرض لے اور اسے ادا کیے بغیر مر جائے، تو اللہ تعالیٰ اس کی طرف سے ادائیگی کروا دے گا، وہ شخص جو اللہ کی راہ میں (جہاد میں) ہو اور اس کا لباس پرانا ہو جائے اور اسے یہ اندیشہ ہو کہ اب اس کی شرمگاہ ظاہر ہو جائے گی، یا اس کی مانند کوئی اور کلمہ ہے، پھر وہ شخص مر جائے اور اس نے قرض واپس نہ کیا ہو، یا وہ شخص جس کے پاس کوئی مسلمان شخص فوت ہو جائے، اور وہ شخص اس کو کفن دینے کے لئے اور اس کے جسم کو ڈھانپنے کے لئے کوئی چیز نہ پاتا ہو (تو وہ قرض لے کر کفن دفن کا انتظام کرے) اور پھر وہ قرض ادا کرنے سے پہلے خود فوت ہو جائے، اور وہ شخص جسے اپنی ذات کے حوالے سے گناہ میں مبتلا ہونے کا اندیشہ ہو، تو وہ کسی عورت کے ساتھ نکاح کر کے پاک دامنی اختیار کرنا چاہتا ہو (اور وہ قرض لے کر شادی کر لے) اور پھر قرض کی ادائیگی سے پہلے انتقال کر جائے، تو قیامت کے دن اللہ تعالیٰ اس شخص کی طرف سے قرض کو ادا کروا دے گا“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن زیاد بن انعم ہے اور وہ ضعیف ہے، ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔
یہ روایت امام ابن ماجہ کے ہاں بھی موجود ہے، البتہ اس کے بعض حصے میں اختلاف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6663]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1340)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2915/4»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
111. بَابٌ فِيمَنْ فَرَّجَ عَنْ مُعْسِرٍ، أَوْ أَنْظَرَهُ أَوْ تَرَكَ الْغَارِمَ .
جو شخص تنگ دست کو آسانی فراہم کرے، یا اسے مہلت دے، یا وصولی ترک کر دے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6664
عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَحِمَهُ اللَّهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ أَرَادَ أَنْ تُسْتَجَابَ دَعْوَتُهُ، وَأَنْ تُكْشَفَ كُرْبَتُهُ، فَلْيُفَرِّجْ عَنْ مُعْسِرٍ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" مَنْ يَسَّرَ عَلَى مُعْسِرٍ". وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص یہ چاہتا ہو کہ وہ مستجاب الدعوات بن جائے اور اس کی پریشانی ختم ہو جائے، اُسے تنگدست کو آسانی فراہم کرنی چاہیے“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”جو شخص تنگدست کو آسانی فراہم کرتا ہے“۔ امام أحمد کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6664]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (5713) اخرجه احمد فى المسند (4749)، أخرجه مسند أحمد برقم: 4735»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6665
وَعَنْ عُثْمَانَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" أَظَلَّ اللَّهُ عَبْدًا فِي ظِلِّهِ يَوْمَ لَا ظِلَّ إِلَّا ظِلُّهُ ؛ أَنْظَرَ مُعْسِرًا، أَوْ تَرَكَ لِغَارِمٍ".
رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ فِي الْمُسْنَدِ، وَفِيهِ عَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ الْأَنْصَارِيُّ ؛ وَنُسِبَ إِلَى الْكَذِبِ.
سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”اللہ تعالیٰ، اس بندے کو اپنے سائے میں رکھے گا، جس دن اُس کے سائے کے علاوہ کوئی سایہ نہ ہو گا، جس (بندے نے) تنگدست کو مہلت دی ہو گی، یا مقروض کو چھوڑ دیا ہو گا“۔
یہ روایت عبداللہ نے ”مسند“ میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عباس بن فضل انصاری ہے، جس کی نسبت جھوٹ کی طرف کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6665]
تخریج الحدیث: «رواه عبد الله فى زيادات المسند رقم (532)، أخرجه مسند أحمد برقم: 533»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6666
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى الْمَسْجِدِ، وَهُوَ يَقُولُ بِيَدِهِ هَكَذَا - وَأَوْمَأَ أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ بِيَدِهِ إِلَى الْأَرْضِ -:" مَنْ أَنْظَرَ مُعْسِرًا، أَوْ وَضَعَ لَهُ وَقَاهُ اللَّهُ مِنْ فَيْحِ جَهَنَّمَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعُوبَةَ السُّلَمِيُّ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مسجد کی طرف تشریف لے گئے، آپ اپنے دست مبارک کے ذریعے اشارہ کر کے اس طرح فرما رہے تھے، یہاں ابوعبدالرحمن نامی راوی نے اپنے ہاتھ کے ذریعے زمین کی طرف اشارہ کر کے یہ بات بیان کی (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:) ”جو شخص تنگدست کو مہلت دیتا ہے، یا اُسے ادائیگی معاف کر دیتا ہے، اللہ تعالی اسے جہنم کی تپش سے بچائے گا“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن جعوبہ سلمی ہے، میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6666]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (3017 مطولاً)، أخرجه مسند أحمد برقم: 3008»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6667
وَعَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ أَنْظَرَ مُعْسِرًا، أَوْ يَسَّرَ عَلَيْهِ أَظَلَّهُ اللَّهُ فِي ظِلِّهِ يَوْمَ لَا ظِلَّ إِلَّا ظِلُّهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِيُ الثَّلَاثَةِ، وَفِيهِ عُبَيْدَةُ بْنُ مُعَتَّبٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص تنگدست کو مہلت دیتا ہے، یا اُسے آسانی فراہم کرتا ہے، تو اللہ تعالیٰ اس شخص کو اس دن اپنے سائے میں رکھے گا، جس دن اس کے سائے کے علاوہ اور کوئی سایہ نہیں ہو گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے تینوں کتابوں میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی عبیدہ بن معتب ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6667]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (581) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (106/19)، أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 554»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6668
وَعَنْ أَسْعَدَ بْنِ زُرَارَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ سَرَّهُ أَنْ يُظِلَّهُ اللَّهُ يَوْمَ لَا ظِلَّ إِلَّا ظِلُّهُ فَلْيُيَسِّرْ عَلَى مُعْسِرٍ، أَوْ لِيَضَعْ عَنْهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ مِنْ طَرِيقِ عَاصِمِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ أَسْعَدَ. وَعَاصِمٌ ضَعِيفٌ، وَلَمْ يُدْرِكْ أَسْعَدَ بْنَ زُرَارَةَ.
سیدنا اسعد بن زرارہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص یہ پسند کرتا ہو کہ اللہ تعالیٰ اس کو اس دن سایہ نصیب کرے، جس دن اس کے سائے کے علاوہ اور کوئی سایہ نہیں ہو گا، تو اسے تنگدست کو آسانی فراہم کرنی چاہیے، یا اسے ادائیگی معاف کر دینی چاہیے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں عاصم بن عبیداللہ کے حوالے سے، سیدنا اسعد رضی اللہ عنہ سے نقل کی ہے، عاصم نامی راوی ضعیف ہے، اُس نے سیدنا اسعد بن زرارہ رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6668]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (899)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 899»

الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6669
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ أَنْظَرَ مُعْسِرًا، أَوْ وَضَعَ عَنْهُ أَظَلَّهُ اللَّهُ فِي ظِلِّهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ خَالِدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمَخْزُومِيُّ، وَهُوَ مُجْمَعٌ عَلَى ضَعْفِهِ.
سیدنا ابودرداء، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص تنگ دست کو مہلت دے، یا اسے ادائیگی معاف کر دے، قیامت کے دن اللہ تعالیٰ اُسے اپنا سایہ عطا کرے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی خالد بن عبدالرحمن مخزومی ہے اور اس کے ضعیف ہونے پر اتفاق پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6669]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں