🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
156. بَابٌ فِيمَنْ أَخَذَ شَيْئًا بِغَيْرِ إِذْنِ صَاحِبِهِ .
اس شخص کا بیان، جو اپنے ساتھی کی اجازت کے بغیر کوئی چیز لے لیتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6870
وَعَنْ أَبِي مُوسَى أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - زَارَ قَوْمًا مِنَ الْأَنْصَارِ فِي دَارِهِمْ فَذَبَحُوا لَهُ شَاةً فَصَنَعُوا لَهُ مِنْهَا طَعَامًا فَأَخَذَ مِنَ اللَّحْمِ شَيْئًا لِيَأْكُلَهُ فَمَضَغَهُ سَاعَةً لَا يُسِيغُهُ فَقَالَ:" مَا شَأْنُ هَذَا اللَّحْمِ؟" فَقَالُوا: شَاةٌ لِفُلَانٍ ذَبَحْنَاهَا حَتَّى يَجِيءَ [ صَاحِبُهَا ] نُرْضِيهِ مِنْ ثَمَنِهَا. فَقَالَ:" أَعْطُوهَا الْأَسَارَى".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ بِشْرٌ الْمَرِيسِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوموسی اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم انصار سے تعلق رکھنے والے کچھ لوگوں سے ملنے ان کے محلے تشریف لے گئے، ان لوگوں نے آپ کے لئے بکری ذبح کی اور آپ کے لئے کھانا تیار کیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے گوشت لیا تاکہ اسے کھائیں آپ نے تھوڑی دیر اسے چبایا لیکن آپ اسے نگل نہیں سکے، آپ نے دریافت کیا: اس گوشت کا کیا معاملہ ہے؟ لوگوں نے بتایا کہ یہ فلاں کی بکری ہے، جسے ہم نے ذبح کر دیا ہے، جب اس کا مالک آئے گا تو ہم اس کی قیمت کے حوالے سے اُسے راضی کر دیں گے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ گوشت قیدیوں کو دے دو۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی بشر مریسی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6870]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1625)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1625»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6871
وَعَنْ رَافِعِ بْنِ خُدَيْجٍ قَالَ: دَخَلْتُ يَوْمًا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، وَعِنْدَهُمْ قِدْرٌ تَفُورُ لَحْمًا فَأَعْجَبَتْنِي شَحْمَةٌ فَأَخَذْتُهَا فَازْدَرْتُهَا فَاشْتَكَيْتُ عَلَيْهَا سَنَةً، ثُمَّ إِنِّي ذَكَرْتُهُ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" إِنَّهُ كَانَ فِيهَا نَفَسُ سَبْعَةِ أَنَاسِيٍّ" ثُمَّ مَسَحَ بَطْنِي فَأَلْقَيْتُهَا خَضْرَاءَ، فَوَالَّذِي بَعَثَهُ بِالْحَقِّ مَا اشْتَكَيْتُ بَطْنِي حَتَّى السَّاعَةَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَبُو أُمَيَّةَ الْأَنْصَارِيُّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ وُثِّقُوا.
سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک دن میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، ان لوگوں کے پاس ایک ہنڈیا موجود تھی، جس میں گوشت پک رہا تھا، اس کی چربی مجھے اچھی لگی، میں نے وہ لے لی، اور اسے نگل لیا، مجھے ایک سال تک اس سے (بیماری کی) شکایت رہی، پھر میں نے اس بات کا ذکر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا، تو آپ نے ارشاد فرمایا: اس میں سات افراد کا حصہ تھا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے پیٹ پر ہاتھ پھیرا، تو میں نے سبزے کی شکل میں اسے نکال دیا، اس ذات کی قسم! جس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو حق کے ہمراہ مبعوث کیا ہے، اس کے بعد آج تک میرے پیٹ میں کبھی تکلیف نہیں ہوئی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابوامیہ انصاری ہے میں اس سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6871]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير 4429، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4429، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3931»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
157. بَابُ رَدِّ الْمَغْصُوبِ أَوْ قِيمَتِهِ .
غصب شدہ چیز، یا اس کی قیمت واپس کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6872
عَنْ ذُؤَيْبٍ أَنْ وَفْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَرُّوا بِأُمِّ زَبِيبٍ، فَأَخَذُوا زَرْبِيَّتَهَا، فَرَكِبَ زَبِيبٌ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَخَذَ الْوَفْدَ زَرْبِيَّةَ أُمِّي. فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" رُدُّوا عَلَيْهِ زَرْبِيَّةَ أُمِّهِ" فَأَخَذَ مِنَ الَّذِي أَخَذَ زَرْبِيَّةَ أُمِّهِ صَاعًا مِنْ شَعِيرٍ وَسَيْفَهُ وَمِنْطَقَتَهُ. ثُمَّ رَفَعَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَدَهُ فَمَسَحَ بِهَا رَأْسَ زَبِيبٍ، ثُمَّ قَالَ:" بَارَكَ اللَّهُ فِيكَ يَا غُلَامُ، وَبَارَكَ أُمَّكَ فِيكَ".
قَالَ مُوسَى بْنُ هَارُونَ: الزَّرْبِيَّةُ: مِفْرَشٌ أَثْقَلُ مِنَ الرَّيْلُوكَةِ. قَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ: وَزَرَابِيُّ مَبْثُوثَةٌ يَعْنِي: مَبْسُوطَةً..
قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ مِنْ حَدِيثِ زَبِيبٍ نَفْسِهِ، وَهَذَا حَدِيثُ ذُؤَيْبٍ، وَقَدْ بَيَّنَهُ صَاحِبُ الْأَطْرَافِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا ذؤیب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وفد أم زبیب کے پاس سے گزرا، ان لوگوں نے اس خاتون کا بچھونا لے لیا، سیدنا زبیب رضی اللہ عنہ سوار ہو کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں گئے اور عرض کی: یا رسول اللہ! وفد نے میری والدہ کا بچھونا لے لیا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کی ماں کا بچھونا اسے واپس کرو، پھر اس شخص سے، جس نے ان کی والدہ کا بچھونا لیا تھا، جو کا ایک صاع، اس کی تلوار اور اس کا پٹکا لیا گیا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا دست مبارک بلند کیا اور اسے سیدنا زبیب رضی اللہ عنہ کے سر پر پھیرا اور فرمایا: اسے لڑکے! اللہ تعالیٰ تمہارے اندر برکت رکھے اور تمہاری ماں کو تمہارے حوالے سے برکت نصیب کرے“۔ موسیٰ بن ہارون کہتے ہیں: ”زربیہ“ بچھونے کو کہتے ہیں، یہ ”ریلو کہ“ سے زیادہ وزنی ہوتا ہے اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے: ”پھیلے ہوئے بچھونے ہیں“۔ یعنی بچھے ہوئے ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام ابوداؤد نے سیدنا زبیب رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نقل کی ہے اور
یہ روایت ذؤیب کی نقل کردہ ہے ”اطراف“ کے مصنف نے یہ بات بیان کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6872]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4215)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
158. بَابٌ فِيمَا يُصِيبُهُ الْعَدُوُّ مِنَ الْمُسْلِمِينَ .
اس چیز کا بیان، جو دشمن مسلمانوں سے لے لیتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6873
عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ: أَصَابَ الْعَدُوُّ نَاقَةً لِرَجُلٍ مِنْ بَنِي سُلَيْمٍ، ثُمَّ اشْتَرَاهَا مِنَ الْمُسْلِمِينَ فَعَرَفَهَا صَاحِبُهَا فَأَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَمَرَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ يَأْخُذَهَا بِالثَّمَنِ الَّذِي اشْتَرَاهَا مِنَ الْعَدُوِّ وَإِلَّا خَلَّى بَيْنَهُ وَبَيْنَهَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: دشمن نے بنوسلیم سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کی اونٹنی پکڑ لی، پھر اس اونٹنی کو ایک مسلمان نے خرید لیا، اس کے مالک نے اس اونٹنی کو پہچان لیا، وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص کو یہ ہدایت کی وہ اس کی قیمت کے بدلے میں اسے حاصل کرے، جس قیمت کے عوض میں، دوسرے شخص نے دشمن سے خریدا تھا، ورنہ وہ اونٹنی اس شخص کے پاس ہی رہنے دے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6873]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1833)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1833، 2064»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6874
وَعَنْ أَبِي لُبَابَةَ الْأَسْلَمِيِّ: أَنَّ نَاقَةً مِنْ تِلَادِهِ سُرِقَتْ، فَوَجَدْتُهَا عِنْدَ رَجُلٍ مِنَ الْأَنْصَارِ فَقُلْتُ لَهُ: نَاقَتِي، وَأَنَا أُقِيمُ عَلَيْهَا الْبَيِّنَةَ. فَأَقَمْتُ عَلَيْهَا الْبَيِّنَةَ عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَقَامَ الْأَنْصَارِيُّ أَنَّهُ اشْتَرَاهَا بِثَمَانِيَةَ عَشَرَ مِنْ مُشْرِكٍ مِنْ أَهْلِ الطَّائِفِ. فَتَبَسَّمَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، ثُمَّ قَالَ:" مَا شِئْتَ يَا أَبَا لُبَابَةَ إِنْ شِئْتَ دَفَعْتَ إِلَيْهِ ثَمَانِيَةَ عَشَرَ وَأَخَذْتَ الرَّاحِلَةَ، وَإِنْ شِئْتَ خَلَّيْتَ عَنْهَا". قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا عِنْدِي مَا أُعْطِيهِ الْيَوْمَ، وَلَكِنْ سَيَأْتِينِي تَمْرٌ إِلَى الصِّرَامِ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" ذَاكَ إِلَيْهِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَبْدُ الْغَفَّارِ بْنُ الْقَاسِمِ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
وَيَأْتِي حَدِيثُ زَبِيبٍ فِي هَذَا فِي الْقَضَاءِ بِالشَّاهِدِ وَالْيَمِينِ.
سیدنا ابولبابہ اسلمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ان کے جانوروں میں سے ایک اونٹنی چوری ہو گئی، میں نے اسے انصار سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کے پاس پایا، میں نے اسے کہا: یہ میری اونٹنی ہے اور میں اس پر ثبوت بھی پیش کروں گا، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی موجودگی میں اس اونٹنی پر ثبوت پیش کیا، تو انصاری نے یہ ثبوت پیش کیا کہ اس نے طائف سے تعلق رکھنے والے ایک مشرک سے اس اونٹنی کو اٹھارہ (درہم یا دینار) کے عوض میں خریدا ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مسکرا دیے، پھر آپ نے ارشاد فرمایا: اے ابولبابہ! تم کیا چاہتے ہو؟ اگر تم چاہو، تو اٹھارہ (درہم یا دینار) اسے دے دو اور اونٹنی لے لو، اور اگر چاہو، تو اونٹنی اس کے پاس رہنے دو، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میرے پاس اتنی رقم نہیں ہے، کہ میں اسے آج ادائیگی کروں، البتہ جب کھجوریں اتارنے کا موسم آئے گا، اس وقت میرے پاس کھجوریں آئیں گی (تو میں اس وقت اسے ادائیگی کر دوں گا) تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ اس کی مرضی پر ہے!
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبدالغفار بن قاسم ہے اور وہ متروک ہے۔ سیدنا زبیب رضی اللہ عنہ سے منقول حدیث جو اس بارے میں ہے وہ ایک گواہ اور قسم کی بنیاد پر فیصلہ دینے سے متعلق باب میں آگے آئے گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6874]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6875
وَعَنْ عُمَرَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ أَدْرَكَ مَالَهُ مِنَ الْفَيْءِ قَبْلَ أَنْ يُقْسَمَ فَهُوَ أَحَقُّ بِهِ. وَمَنْ أَدْرَكَهُ بَعْدَ أَنْ يُقْسَمَ فَلَيْسَ لَهُ شَيْءٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ يَاسِينُ الزَّيَّاتُ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص مال فئے (یعنی غنیمت) میں سے اپنے مال کو تقسیم سے پہلے پا لے، تو وہ اس کا زیادہ حق دار ہو گا اور جو شخص تقسیم کے بعد اسے پائے گا، تو اسے کچھ نہیں ملے گا ”۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یسین زیات ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6875]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8439»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
159. بَابُ الْخُصُومَةِ فِي الْأَرْضِ .
زمین کے بارے میں مقدمہ (یا اختلاف)
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6876
عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ أَنَّ أَبَا الدَّرْدَاءِ أَتَى رَجُلَيْنِ يَخْتَصِمَانِ بِمِصْرَ يَخْتَصِمَانِ فِي أَرْضٍ. فَقَالَ أَبُو الدَّرْدَاءِ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِذَا رَأَيْتَ الْأَخَوَيْنِ الْمُسْلِمَيْنِ يَخْتَصِمَانِ فِي شِبْرٍ مِنْ أَرْضٍ فَاخْرُجْ مِنْ تِلْكَ الْأَرْضِ".
فَخَرَجَ أَبُو الدَّرْدَاءِ عِنْدَ ذَلِكَ إِلَى الشَّامِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّ يَزِيدَ بْنَ أَبِي حَبِيبٍ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ.
یزید بن ابوحبیب بیان کرتے ہیں: سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ دو افراد کے پاس آئے، جو مصر میں ایک زمین کے بارے میں جھگڑا کر رہے تھے، سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جب تم دو مسلمان بھائیوں کو دیکھو، کہ وہ زمین کے ایک بالشت کے بارے میں ایک دوسرے سے جھگڑا کر رہے ہیں ’ تو تم اس علاقے سے نکل جانا“۔ راوی بیان کرتے ہیں: تو اس موقع پر سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ وہاں سے نکل کر شام چلے گئے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، البتہ یزید بن ابوحبیب نامی راوی نے سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6876]

الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
160. بَابُ لَيْسَ لِعِرْقٍ ظَالِمٍ حَقٌّ .
کسی ظالم کو (زمین غصب کر کے) پودا لگانے کا حق نہیں ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6877
عَنْ عُبَادَةَ قَالَ" إِنَّ مِنْ قَضَاءِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَنَّهُ لَيْسَ لِعِرْقٍ ظَالِمٍ حَقٌّ".
رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ. وَإِسْحَاقُ بْنُ يَحْيَى لَمْ يُدْرِكْ عُبَادَةَ.
سیدنا عبادہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے فیصلے میں یہ بات بھی شامل ہے: کسی ظالم کو (زمین غصب کر کے) پودا لگانے کا حق نہیں ہے۔
یہ روایت عبداللہ بن أحمد نے ایک طویل حدیث میں نقل کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اسحاق بن یحیی نامی راوی نے سیدنا عبادہ رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6877]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 22272، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 11975»

الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
161. بَابٌ فِيمَنْ غَصَبَ أَرْضًا .
اس شخص کا بیان، جو زمین کو غصب کر لیتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6878
عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَيُّ الظُّلْمِ أَظْلَمُ؟ فَقَالَ:" ذِرَاعٌ مِنَ الْأَرْضِ يَنْتَقِصُهَا الْمَرْءُ الْمُسْلِمُ مِنْ حَقِّ أَخِيهِ إِلَّا طُوِّقَهَا يَوْمَ الْقِيَامَةِ إِلَى قَعْرِ الْأَرْضِ، وَلَا يَعْلَمُ قَعْرَهَا إِلَّا اللَّهُ تَعَالَى الَّذِي خَلَقَهَا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَإِسْنَادُ أَحْمَدَ حَسَنٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کون سا ظلم زیادہ بڑا ظلم ہے؟ آپ نے فرمایا: زمین کا ایک ذراع، جسے کوئی مسلمان شخص اپنے بھائی کے حق میں سے ہتھیا لیتا ہے، تو قیامت کے دن زمین کی گہرائی تک (وزنی) طوق اس کے گلے میں ڈال دیا جائے گا اور اس کی گہرائی کا علم صرف اللہ تعالیٰ کو ہے، جس نے اُسے پیدا کیا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، امام أحمد کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6878]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10516) اخرجه احمد المسند (3773 و 3767)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6879
وَعَنْ أَبِي مَالِكٍ الْأَشْعَرِيِّ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أَعْظَمُ الْغُلُولِ عِنْدَ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ ذِرَاعٌ مِنَ الْأَرْضِ تَجِدُونَ الرَّجُلَيْنِ جَارَيْنِ فِي الْأَرْضِ أَوْ فِي الدَّارِ فَيَقْتَطِعُ أَحَدُهُمَا مِنْ حَظِّ صَاحِبِهِ ذِرَاعًا. إِذَا اقْتَطَعَهُ طُوِّقَهُ مِنْ سَبْعِ أَرَضِينَ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا ابومالک اشعری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے بڑی خیانت، زمین کا ایک ذراع ہے، تم دو آدمیوں کو پاؤ گے، جو کسی زمین یا گھر میں ایک دوسرے کے پڑوسی ہوں گے، اور ان دو میں سے ایک اپنے ساتھی کے حصے میں سے ایک ذراع ہتھیا لے گا، جب وہ اسے ہتھیا لے گا، تو قیامت کے دن تک کے لئے تو اُسے سات زمینوں کا طوق پہنا دیا جائے گا“۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6879]
تخریج الحدیث: «اخرجه المسند (202/4,344,341/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 16804، 22388»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں