🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
11. بَابُ اتِّخَاذِ الشَّجَرِ، وَغَيْرِ ذَلِكَ .
درخت لگانا اور دیگر امور کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6270
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الرَّاسِخَاتُ فِي الْوَحْلِ الْمُطْعَمَاتُ فِي الْمَحَلِّ، مَنْ بَاعَهَا، فَإِنَّ ثَمَنَهَا بِمَنْزِلَةِ الرَّمَادِ عَلَى شَاهِقَةٍ هَبَّتْ لَهُ رِيحٌ فَقَذَفَتْهُ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ فَضَالَةُ بْنُ حُصَيْنٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
قُلْتُ: وَيَأْتِي حَدِيثُ عَلِيٍّ فِي الطِّبِّ فِي بَابِ الرُّطَبِ.
سیدنا عبداللہ بن عبدالرحمن انصاری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کیچڑ میں مضبوط، اور قحط کے زمانے میں کھائی جانے والی چیز کھجوریں ہیں) جو شخص انہیں فروخت کرتا ہے، تو ان کی قیمت بلندی پر موجود راکھ کی مانند ہے، جسے ہوا پھیلا دیتی ہے“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی فضالہ بن حسین ہے اور وہ ضعیف ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے منقول حدیث جو طب کے بارے میں ہے وہ طب سے متعلق باب میں آگے آئے گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6270]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (1515)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2830»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6271
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ النَّخْلِ؟ قَالَ:" تِلْكَ الرَّاسِخَاتُ فِي الْوَحْلِ الْمُطْعَمَاتُ فِي الْمَحَلِّ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْمُعَلَّى بْنُ مَيْمُونٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کھجور کے بارے میں دریافت کیا گیا تو آپ نے ارشاد فرمایا: وہ کیچڑ میں پختہ ہوتی ہیں اور قحط کے زمانے میں کھائی جانے والی چیز ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی معلی بن میمون ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6271]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3928»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6272
وَعَنِ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" النَّخْلُ وَالشَّجَرُ بَرَكَةٌ عَلَى أَهْلِهِ، وَعَلَى عَقِبِهِمْ مِنْ بَعْدِهِمْ إِذَا كَانُوا لِلَّهِ شَاكِرِينَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ جَامِعٍ الْعَطَّارُ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا امام حسن بن علی رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کھجور کا درخت اور عام درخت اپنے مالکان کے لئے اور ان کے بعد ان کے پسماندگان کے لئے برکت ہوتے ہیں جبکہ وہ لوگ اللہ تعالیٰ کا شکر کرنے والے ہوں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن جامع عطار ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6272]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2725)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2735»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6273
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ قَالَ: أَمَرَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَمَّهُ الْعَبَّاسَ يَأْمُرُ بَنِيهِ أَنْ يَحْرُثُوا الْقَضْبَ، فَإِنَّهُ يَنْفِي الْفَقْرَ. وَالْقَضْبُ: الرُّطَبَةُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
قُلْتُ: وَيَأْتِي حَدِيثُ مُعَاذِ بْنِ أَنَسٍ بَعْدَ هَذَا.
سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے چچا سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کو یہ ہدایت کی کہ وہ اپنے صاحبزادوں کو یہ حکم دیں کہ وہ قضب (یعنی جانوروں کا چارہ) کاشت کریں کیونکہ یہ غربت کو ختم کرتی ہیں (راوی کہتے ہیں:) لفظ ”قضب“ سے مراد رطبہ (یعنی جانوروں کا چارہ) ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک جماعت ایسی ہے جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سیدنا معاذ بن انس رضی اللہ عنہ کی حدیث اس کے بعد آئے گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6273]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
12. بَابٌ فِيمَنْ قَطَعَ السِّدْرَ .
جو شخص بیری کے درخت کو کاٹ دے، اُس کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6274
عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ حَيْدَةَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مِنَ اللَّهِ لَا مِنْ رَسُولِهِ: لَعَنَ اللَّهُ قَاطِعَ السِّدْرِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ الْحَارِثِ قَالَ الْعُقَيْلِيُّ: لَا يَصِحُّ حَدِيثُهُ، يَعْنِي: هَذَا الْحَدِيثَ.
سیدنا معاویہ بن حیده رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اللہ تعالیٰ کی طرف سے یہ حکم ہے اس کے رسول کی طرف سے نہیں ہے کہ اللہ تعالیٰ نے بیری کے درخت کو کاٹنے والے پر لعنت کی ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن حارث ہے عقیلی بیان کرتے ہیں: اس کی نقل کردہ حدیث صحیح نہیں ہے راوی بیان کرتے ہیں: ان کی مراد یہ والی حدیث ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6274]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (420/19)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6275
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ أَوْسٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ قَطَعَ السِّدْرَ إِلَّا مِنَ الزَّرْعِ بَنَى اللَّهُ لَهُ بَيْتًا فِي النَّارِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ الْحَسَنُ بْنُ عَنْبَسَةَ ؛ ضَعَّفَهُ ابْنُ قَانِعٍ.
سیدنا عمرو بن اوس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے ”جو شخص بیری کا درخت کاٹتا ہے البتہ جو زراعت میں سے ہو اس کا معاملہ مختلف ہے، تو اللہ تعالی اس شخص کے لئے جہنم میں گھر بنا دیتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حسن بن عنبسہ ہے، جسے ابن قانع نے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6275]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (41/17)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6276
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حَبَشِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ قَطَعَ سِدْرَةً صَوَّبَ اللَّهُ رَأْسَهُ فِي النَّارِ". يَعْنِي مِنْ سِدْرِ الْحَرَمِ.
قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ خَلَا قَوْلَهُ: مِنْ سِدْرِ الْحَرَمِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، وَبَقِيَّةُ الْأَحَادِيثِ فِي كِتَابِ الْأَدَبِ.
سیدنا عبداللہ بن حبشی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص بیری کا درخت کاٹتا ہے اللہ تعالیٰ اس کے سر کو جہنم میں ڈال دے گا“ راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد حرم کا بیری کا درخت تھی۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ابوداؤد نے
یہ روایت نقل کی ہے تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل نہیں کیے ہیں: ”اس سے مراد حرم کا بیری کا درخت ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں اس بارے میں بقیہ احادیث ادب سے متعلق کتاب میں آئیں گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6276]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (2462)»

الحكم على الحديث:
إسناده اس
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
13. بَابٌ فِي حَرِيمِ النَّخْلَةِ .
کھجور کے درخت کی حدود کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6277
عَنِ ابْنِ عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - جَعَلَ حَرِيمَ النَّخْلَةِ مَدَّ جَرِيدِهَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مَنْصُورُ بْنُ صُقَيْرٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کھجور کے درخت کے حدود اتنی قرار دی ہے جہاں تک اس کی شاخ جاتی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی منصور بن صقیر ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6277]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13647»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
14. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْبُنْيَانِ .
عمارت بنانے کے بارے میں جو منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6278
عَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِذَا أَرَادَ اللَّهُ بِعَبْدٍ شَرًّا أَخْضَرَ لَهُ فِي اللَّبِنِ وَالطِّينِ حَتَّى يَبْنِيَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الثَّلَاثَةِ، وَرِجَالُهُ رُجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا شَيْخَ الطَّبَرَانِيِّ، وَلَمْ أَجِدْ مْنَ ضَعَّفَهُ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب اللہ تعالیٰ کسی بندے کے بارے میں خرابی کا ارادہ فرما لے تو اس کے لئے اینٹ اور گارے میں دلچسپی رکھ دیتا ہے یہاں تک کہ وہ شخص تعمیر کرنا شروع کرتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے تینوں کتابوں میں نقل کی ہے اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف امام طبرانی کے استاد کا معاملہ مختلف ہے تاہم میں نے کسی کو اسے ضعیف قرار دیتے ہوئے نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6278]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (1127) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1755)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1755، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9365، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 1082»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6279
وَعَنْ أَبِي بَشِيرٍ الْأَنْصَارِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِذَا أَرَادَ اللَّهُ بِعَبْدِهِ هَوَانًا أَنْفَقَ مَالَهُ فِي الْبُنْيَانِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا ابوبشیر انصاری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جب اللہ تعالیٰ کسی بندے کو رسواء کرنے کا ارادہ کرے تو اس کے مال کو تعمیر میں خرچ کرواتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6279]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8934»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں