🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
4. بَابُ اجْتِهَادِ الْحَاكِمِ .
حاکم (یعنی قاضی) کا اجتہاد کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7004
وَعَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ الْجُهَنِيِّ قَالَ: جِئْتُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَعِنْدَهُ خَصْمَانِ يَخْتَصِمَانِ، فَقَالَ لِي:" اقْضِ بَيْنَهُمَا". فَقُلْتُ: بِأَبِي وَأُمِّي، أَنْتَ أَوْلَى بِذَلِكَ مِنِّي! فَقَالَ:" اقْضِ بَيْنَهُمَا". فَقُلْتُ: عَلَى مَاذَا؟ قَالَ:" اجْتَهِدْ، فَإِنْ أَصَبْتَ فَلَكَ عَشْرُ حَسَنَاتٍ، وَإِنْ لَمْ تُصِبْ فَلَكَ حَسَنَةٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ حَفْصُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْأَسَدِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ، وَقَدْ تَقَدَّمَ قَبْلَ هَذَا أَنَّ أَحْمَدَ رَوَاهُ بِإِسْنَادٍ رِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عقبہ بن عامر جہنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس وقت آپ کے سامنے دو مقابل فریق موجود تھے، جو مقدمہ لے کے آئے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: تم ان دونوں کے درمیان فیصلہ دو، میں نے عرض کی: میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، آپ اس چیز کے مجھ سے زیادہ حق دار ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم ان کے درمیان فیصلہ کرو، میں نے عرض کی: کس بنیاد پر؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اجتہاد کرو! اگر تم نے درست فیصلہ دیا، تو تمہیں دس نیکیاں ملیں گی اور اگر تم نے درست فیصلہ نہ دیا، تو تمہیں ایک نیکی ملے گی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حفص بن سلیمان اسدی ہے اور وہ متروک ہے، اس سے پہلے یہ روایت گزر چکی ہے کہ امام أحمد نے اسے ایسی سند کے ساتھ نقل کیا ہے، جس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأحكام/حدیث: 7004]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (131) اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1606)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1606، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 114»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7005
وَعَنْ بُرَيْدَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الْقُضَاةُ ثَلَاثَةٌ: فَرَجُلٌ قَضَى فَاجْتَهَدَ فَأَصَابَ فَلَهُ الْجَنَّةُ، وَرَجُلٌ قَضَى فَاجْتَهَدَ فَأَخْطَأَ فَلَهُ الْجَنَّةُ، وَرَجُلٌ قَضَى بِجَوْرٍ فَفِي النَّارِ".
قُلْتُ: رَوَى لَهُ أَبُو دَاوُدَ:" الْقُضَاةُ ثَلَاثَةٌ: قَاضٍ فِي الْجَنَّةِ وَقَاضِيَانِ فِي النَّارِ" فَقَطْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”قاضی تین قسم کے ہوتے ہیں، ایک وہ شخص ہے، جو فیصلہ دیتے ہوئے اجتہاد سے کام لیتا ہے اور درست فیصلہ دیتا ہے، تو اسے جنت نصیب ہو گی، اور ایک وہ شخص ہے، جو فیصلہ دیتے ہوئے اجتہاد سے کام لیتا ہے اور غلطی کر جاتا ہے، اسے بھی جنت نصیب ہو گی اور ایک وہ شخص ہے، جو ظلم کے مطابق فیصلہ دیتا ہے، تو وہ جہنم میں جائے گا“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ابوداؤد نے ایک صحابی کے حوالے سے یہ روایت نقل کی ہے: ”قاضی تین قسم کے ہوتے ہیں، ایک قسم کا قاضی جنت میں جائے گا اور دو قسم کے قاضی جہنم میں جائیں گے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأحكام/حدیث: 7005]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن الترمذي برقم: 1322، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 3573، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2315، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 7095، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1156، 1154، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6782، 3641»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
5. بَابٌ: لَا يَقْضِي الْحَاكِمُ فِي أَمْرٍ قَضَاءَيْنِ .
قاضی ایک ہی معاملے کے بارے میں، دو قسم کے فیصلے نہ دے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7006
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ جَوْشَنٍ قَالَ: كَتَبَ أَبُو بَكَرَةَ إِلَى ابْنِهِ، وَهُوَ عَامِلٌ عَلَى سِجِسْتَانَ: إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" لَا يَقْضِيَنَّ أَحَدٌ فِي أَمْرٍ قَضَاءَيْنِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
عبدالرحمن بن جوشن بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ نے اپنے صاحبزادے کو خط لکھا، جو سجستان کے گورنر تھے، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”کوئی شخص ایک ہی معاملے کے بارے میں، دو قسم کے فیصلے نہ دے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأحكام/حدیث: 7006]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
6. بَابُ التَّحْكِيمِ .
ثالث مقرر کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7007
عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ: كَانَ بَيْنِي وَبَيْنَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَلَامٌ، فَقَالَ:" أَجْعَلُ بَيْنِي وَبَيْنَكِ عُمَرَ؟". فَقُلْتُ: لَا. قَالَ:" أَجْعَلُ بَيْنِي وَبَيْنَكِ أَبَاكِ؟". قُلْتُ: نَعَمْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ صَالِحُ بْنُ أَبِي الْأَسْوَدِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ایک مرتبہ میرے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے درمیان کسی بارے میں اختلاف ہو گیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں اپنے اور تمہارے درمیان عمر کو ثالث بناتا ہوں، میں نے عرض کی: جی نہیں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں اپنے اور تمہارے درمیان، تمہارے والد کو ثالث بنا دیتا ہوں؟ میں نے کہا: ٹھیک ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی صالح بن ابواسود ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأحكام/حدیث: 7007]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
7. بَابُ اسْتِنَابَةِ الْحَاكِمِ .
حاکم کا نائب مقرر کرنا (یعنی کسی کو قاضی کا عہدہ دینا)
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7008
عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: وَمَا اتَّخَذَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَاضِيًا، وَلَا أَبُو بَكْرٍ، وَلَا عُمَرُ حَتَّى كَانَ فِي آخِرِ زَمَانِهِ قَالَ لِيَزِيدَ ابْنِ أُخْتِ يُمَنٍ:" اكْفِنِي بَعْضَ الْأُمُورِ" يَعْنِي صِغَارَهَا.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کوئی قاضی مقرر نہیں کیا تھا، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے بھی نہیں کیا تھا، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے بھی نہیں کیا تھا، البتہ انہوں نے اپنے عہد خلافت کے آخری دور میں یزید، جو یمن کا بھانجا ہے، اس سے یہ کہا: تھا: تم بعض امور کے بارے میں، میری کفایت کرو، یعنی چھوٹے معاملات تم نمٹا لیا کرو۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأحكام/حدیث: 7008]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (5455)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7009
وَعَنِ السَّائِبِ بْنِ يَزِيدَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَبَا بَكْرٍ لَمْ يَتَّخِذَا قَاضِيًا. وَأَوَّلُ مَنِ اسْتَقْضَى عُمَرُ قَالَ: رُدَّ عَنِّي النَّاسَ فِي الدِّرْهَمِ وَالدِّرْهَمَيْنِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قُلْتُ: قَدْ تَقَدَّمَ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَمَرَ عُقْبَةَ بْنَ عَامِرٍ أَنْ يَقْضِيَ بِحَضْرَتِهِ، وَوَرَدَ عَنْ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ كَذَلِكَ.
سیدنا سائب بن یزید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کسی کو قاضی نہیں بنایا تھا، سب سے پہلے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کسی کو قاضی مقرر کیا تھا، اور یہ فرمایا: ایک درہم اور دو درہم کے بارے میں، تم لوگوں کو مجھ سے دور رکھو۔ (یعنی تم اُن کے فیصلے کر دیا کرو)۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے، اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے، اس کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس سے پہلے یہ بات گزر چکی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کو اپنی موجودگی میں فیصلہ دینے کا حکم دیا تھا، اور یہ بات بھی وارد ہوئی ہے کہ سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کے ساتھ بھی اسی طرح کا معاملہ پیش آیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأحكام/حدیث: 7009]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
8. بَابُ اسْتِخْلَافِ الْأَعْمَى .
نابینا شخص کو نائب مقرر کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7010
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - اسْتَخْلَفَ ابْنَ أُمِّ مَكْتُومٍ عَلَى الصَّلَاةِ، وَغَيْرِهَا مِنْ أَمْرِ الْمَدِينَةِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، وَفِي بَعْضِهِمْ كَلَامٌ لَا يَضُرُّ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز (کی امامت) اور مدینہ منورہ کے دیگر معاملات کے بارے میں سیدنا ابن ام مکتوم رضی اللہ عنہ کو اپنا نائب مقرر کیا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں اور اس کے بعض راویوں کے بارے میں ایسا کلام کیا گیا ہے، جو نقصان دہ نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأحكام/حدیث: 7010]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11435)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
9. بَابُ أَخْذِ حَقِّ الضَّعِيفِ مِنَ الْقَوِيِّ .
ضعیف شخص کا قوی سے حق وصول کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7011
عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا يُقَدِّسُ اللَّهُ أُمَّةً لَا يُؤْخَذُ لِضَعِيفِهَا مِنْ شَدِيدِهَا".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ الْمُثَنَّى بْنُ الصَّبَّاحِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ وَوَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ فِي رِوَايَةٍ، وَقَالَ فِي رِوَايَةٍ: ضَعِيفٌ يُكْتَبُ حَدِيثُهُ، وَلَا يُتْرَكُ. وَقَدْ تَرَكَهُ غَيْرُهُ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ ایسی امت کو پاک نہیں کرتا، جس میں کمزور شخص کے لئے، طاقتور سے حق نہیں لیا جاتا“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی مثنی بن صباح ہے اور وہ ضعیف ہے ایک روایت کے مطابق یحیی بن معین نے اسے ثقہ قرار دیا ہے ایک روایت کے مطابق انہوں نے یہ کہا: ہے کہ یہ ضعیف ہے اور اس کی حدیث کو نوٹ کیا جائے گا، اسے متروک قرار نہیں دیا جائے گا، حالانکہ ان کے علاوہ دیگر لوگوں نے اسے متروک قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأحكام/حدیث: 7011]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1352)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7204»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7012
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا قُدِّسَتْ أُمَّةٌ لَا يُعْطَى الضَّعِيفُ فِيهَا حَقَّهُ غَيْرَ مُتَعْتَعٍ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قُلْتُ: وَتَأْتِي أَحَادِيثُ بِنَحْوِ هَذَا فِي الْخِلَافَةِ إِنْ شَاءَ اللَّهُ تَعَالَى.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ایسی امت کو پاک نہیں کیا جاتا جس، میں کمزور کو اس کا حق رکاوٹ (یا دقت) کے بغیر نہیں دیا جاتا“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس نوعیت کی دیگر احادیث خلافت سے متعلق باب میں آگے آئیں گی، اگر اللہ نے چاہا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأحكام/حدیث: 7012]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (1091)»

الحكم على الحديث:
إسناده یہ
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7013
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: لَمَّا قَدِمَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْمَدِينَةَ أَقْطَعَ الدُّورَ، وَأَقْطَعَ ابْنَ مَسْعُودٍ فِيمَنْ أَقْطَعَ، فَقَالَ لَهُ أَصْحَابُهُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ نَكِّبْهُ عَنَّا. قَالَ:" فَلِمَ بَعَثَنِي اللَّهُ إِذًا؟ إِنَّ اللَّهَ لَا يُقَدِّسُ أُمَّةً لَا يُعْطُونَ الضَّعِيفَ مِنْهُمْ حَقَّهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ منورہ تشریف لائے، تو آپ نے مختلف گھر عطیہ کے طور پر دیے، جن لوگوں کو آپ نے عطیہ کے طور پر دیے تھے، ان میں آپ نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کو بھی دیا، آپ کے اصحاب نے آپ کی خدمت میں عرض کی: یا رسول اللہ! آپ انہیں ہم سے ہٹا دیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پھر اللہ تعالیٰ نے مجھے کیوں بھیجا ہے؟ بے شک اللہ تعالیٰ ایسی امت کو پاک نہیں کرتا، جو لوگ اپنے میں سے ضعیف شخص کو اس کا حق نہیں دیتے ہیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأحكام/حدیث: 7013]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10534)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10534»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں