🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
16. بَابُ: هَدَايَا الْأُمَرَاءِ .
اُمراء کو دیے جانے والے تحائف
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7034
وَعَنْ أَبِي حُمَيْدٍ السَّاعِدِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" هَدَايَا الْعُمَّالِ غُلُولٌ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ مِنْ رِوَايَةِ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عَيَّاشٍ، عَنِ الْحِجَازِيِّينَ، وَهِيَ ضَعِيفَةٌ.
سیدنا ابوحمید ساعدی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”سرکاری اہلکاروں کو دیے جانے والے تحائف، خیانت ہوتے ہیں“۔
یہ روایت امام بزار نے اسماعیل بن عیاش کی اہل حجاز سے نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے اور
یہ روایت ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأحكام/حدیث: 7034]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1599)، أخرجه مسند البزار برقم: 3723، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 2382»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
17. بَابٌ فِي الشُّهُودِ .
گواہوں کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7035
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ شَهِدَ عَلَى مُسْلِمٍ شَهَادَةً لَيْسَ لَهَا بِأَهْلٍ فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ. وَتَابِعِيُّهُ لَمْ يُسَمَّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص کسی مسلمان کے خلاف ایسی گواہی دے، جس گواہی کا وہ اہل نہ ہو، تو اسے جہنم میں اپنے مخصوص ٹھکانے تک پہنچنے کے لئے تیار رہنا چاہیے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس میں تابعی کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأحكام/حدیث: 7035]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (509/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 10239»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7036
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ الطَّيْرَ لَتَضْرِبُ بِمَنَاقِيرِهَا عَلَى الْأَرْضِ وَتُحَرِّكُ أَذْنَابَهَا مِنْ هَوْلِ يَوْمِ الْقِيَامَةِ، وَمَا يَتَكَلَّمُ شَاهِدُ الزُّورِ وَلَا يُفَارِقُ قَدَمَاهُ عَلَى الْأَرْضِ حَتَّى يُقْذَفَ بِهِ فِي النَّارِ".
قُلْتُ: رَوَى ابْنُ مَاجَهْ بَعْضَهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَنْ لَا أَعْرِفُهُ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”قیامت کی ہولناکی کی وجہ سے ایک پرندہ اپنی چونچ زمین پر مارتا ہے اور اپنی دم کو حرکت دیتا ہے، لیکن جب کوئی جھوٹی گواہی دینے والا کلام کرتا ہے، تو اُس کے پاؤں اپنی جگہ سے ہلنے سے پہلے اُسے جہنم میں ڈال دیا جاتا ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ابن ماجہ نے اس روایت کا کچھ حصہ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کیا ہے اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأحكام/حدیث: 7036]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (5672) اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (7766)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7037
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ شَهِدَ شَهَادَةً يُسْتَبَاحُ بِهَا مَالُ امْرِئٍ مُسْلِمٍ وَيَسْفِكُ بِهَا دَمًا، فَقَدْ أَوْجَبَ النَّارَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَالْبَزَّارُ وَزَادَ:" وَمَنْ شَرِبَ شَرَابًا حَتَّى يَذْهَبَ عَقْلُهُ الَّذِي رَزَقَهُ اللَّهُ، فَقَدْ أَتَى بَابًا مِنْ أَبْوَابِ الْكَبَائِرِ".
وَأَبُو يَعْلَى إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" مَنْ [ يَعْنِي ] كَتَمَ الشَّهَادَةَ اجْتَاحَ بِهَا مَالَ امْرِئٍ".
وَالْبَاقِي بِنَحْوِهِ. وَفِيهِ حَنَشٌ وَاسْمُهُ حُسَيْنُ بْنُ قَيْسٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ، وَزَعَمَ أَبُو مِحْصَنٍ أَنَّهُ شَيْخُ صِدْقٍ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص کوئی ایسی گواہی دے، جس کے ذریعے کسی مسلمان شخص کا مال مباح کیا جا رہا ہو، یا اس کی وجہ سے اس کا خون بہایا جا رہا ہو، تو وہ شخص جہنم کو واجب کر دیتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، امام بزار نے بھی نقل کی ہے، انہوں نے یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: ”جو شخص شراب پیئے، یہاں تک کہ اس کی وہ عقل رخصت ہو جائے، جو اللہ تعالی نے اسے عطا کی ہے، تو ایسا شخص کبیرہ گناہوں میں سے ایک گناہ کا مرتکب ہوتا ہے“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے بھی نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”جو شخص (یعنی) گواہی کو چھپاتا ہے اور اس کے ذریعے مسلمان کا مال ہتھیا لیتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔“ باقی روایت حسب سابق ہے۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی حنش ہے، جس کا نام حسین بن قیس ہے اور وہ متروک ہے اور ابومحصن کا یہ گمان ہے کہ وہ سچا بزرگ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأحكام/حدیث: 7037]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1356) اخرجه ابو يعلى فى المسند (2751)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11541»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7038
وَعَنْ أَبِي مُوسَى عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ كَتَمَ شَهَادَةً إِذَا دُعِيَ إِلَيْهَا كَانَ كَمَنْ شَهِدَ بِالزُّورِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ وَثَّقَهُ عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ شُعَيْبِ بْنِ اللَّيْثِ، فَقَالَ: ثِقَةٌ مَأْمُونٌ. وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ.
سیدنا ابوموسی اشعری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جس شخص کو گواہی کے لئے بلایا جائے اور وہ گواہی کو چھپا لے، تو اُس کی مثال جھوٹی گواہی دینے والے کی مانند ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن صالح ہے، جسے عبدالملک بن شعیب بن لیث نے ثقہ قرار دیا ہے، وہ کہتے ہیں: یہ ثقہ اور مامون ہے ایک جماعت نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأحكام/حدیث: 7038]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (4335)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7039
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ: عُدِلَتْ شَهَادَةُ الزُّورِ بِالْإِشْرَاكِ بِاللَّهِ تَعَالَى. وَقَرَأَ: (وَاجْتَنِبُوا قَوْلَ الزُّورِ) .
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: جھوٹی گواہی کو، اللہ تعالیٰ کے ساتھ شریک قرار دینے کے برابر قرار دیا گیا ہے، پھر انہوں نے یہ آیت تلاوت کی: ”اور جھوٹی گواہی سے اجتناب کرو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأحكام/حدیث: 7039]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8569)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7040
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أَيَّمَا رَجُلٍ حَالَتْ شَفَاعَتُهُ دُونَ حَدٍّ مِنْ حُدُودِ اللَّهِ تَعَالَى لَمْ يَزَلْ فِي سُخْطِ اللَّهِ حَتَّى يَنْزِعَ. وَأَيَّمَا رَجُلٍ شَدَّ غَضَبًا عَلَى مُسْلِمٍ فِي خُصُومَةٍ لَا عِلْمَ لَهُ بِهَا، فَقَدْ عَانَدَ اللَّهَ حَقَّهُ، وَحَرَصَ عَلَى سُخْطِهِ وَعَلَيْهِ لَعْنَةُ اللَّهِ تَتَابَعُ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ. وَأَيَّمَا رَجُلٍ أَشَاعَ عَلَى رَجُلٍ مُسْلِمٍ بِكَلِمَةٍ، وَهُوَ مِنْهَا بَرِيءٌ سَبَّهُ بِهَا فِي الدُّنْيَا كَانَ حَقًّا عَلَى اللَّهِ أَنْ يُذِيبَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فِي النَّارِ حَتَّى يَأْتِيَ بِإِنْفَاذِ مَا قَالَ".
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جس شخص کی سفارش، اللہ تعالی کی حدود میں سے کسی حد کے لئے رکاوٹ بن جائے، ایسا شخص اللہ تعالیٰ کی ناراضگی میں مسلسل رہتا ہے، جب تک وہ اس سے الگ نہیں ہو جاتا ہے، اور جو شخص کسی مسلمان کے خلاف کسی جھگڑے میں غضب کا اظہار کرتا ہے، جس کے بارے میں اسے پتہ ہی نہ ہو، تو ایسا شخص اللہ تعالیٰ کے حق کے خلاف عناد کا مظاہرہ کرتا ہے، اور اللہ تعالیٰ کی ناراضگی کے بارے میں لالچ کا اظہار کرتا ہے، ایسے شخص پر اللہ تعالیٰ کی لعنت ہوتی ہے، جو قیامت کے دن تک برقرار رہتی ہے اور جو شخص کسی مسلمان شخص کے خلاف کوئی بات پھیلاتا ہے، حالانکہ وہ شخص اس بات سے بری الذمہ ہو، اور اس شخص کا مقصد دنیا میں اس شخص کو برا کہنا ہو، تو اللہ تعالیٰ کے ذمہ یہ بات لازم ہے کہ قیامت کے دن اُسے جہنم کی آگ میں گھول دے، جب تک وہ ایسی چیز نہیں لے آتا، جس کے ذریعے وہ اپنی کہی ہوئی بات (کی سزا) سے نکل آئے“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأحكام/حدیث: 7040]

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7041
وَفِي رِوَايَةٍ عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ أَيْضًا عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ ذَكَرَ امْرَءًا بِشَيْءٍ لَيْسَ فِيهِ لِيَعِيبَهُ بِهِ حَبَسَهُ اللَّهُ فِي نَارِ جَهَنَّمَ حَتَّى يَأْتِيَ بِنَفَاذِ مَا قَالَ فِيهِ".
رَوَاهُ كُلَّهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَإِسْنَادُ الْأَوَّلِ فِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَرِجَالُ الثَّانِي ثِقَاتٌ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص، کسی شخص کا ذکر، ایسی چیز کے حوالے سے کرتا ہے، جو اس میں نہیں ہوتی ہے اور اس کا مقصد اس کے ذریعے اس کو معیوب قرار دینا ہوتا ہے، تو اللہ تعالیٰ اس شخص کو جہنم کی آگ میں روک لے گا، جب تک وہ ایسی چیز نہیں لے آتا، جس کے ذریعے وہ اس شخص کے بارے میں اپنی کہی ہوئی بات کا بدلہ نہیں دے دیتا“۔ یہ تمام روایات امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہیں، پہلی روایت کی سند میں ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں اور دوسری روایت کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأحكام/حدیث: 7041]

الحكم على الحديث:
سند اول ضعیف، سند ثانی إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
18. بَابُ الْمُسْلِمِ فُسُوقٌ وَقِتَالُهُ كُفْرٌ " .
گواہوں کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7042
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ حَالَتْ شَفَاعَتُهُ دُونَ حَدٍّ مِنْ حُدُودِ اللَّهِ تَعَالَى، فَقَدْ ضَادَّ اللَّهَ فِي مُلْكِهِ. وَمَنْ أَعَانَ عَلَى خُصُومَةٍ لَا يَعْلَمُ أَحَقٌّ أَمْ بَاطِلٌ فَهُوَ فِي سُخْطِ اللَّهِ حَتَّى يَنْزِعَ، وَمَنْ مَشَى مَعَ قَوْمٍ يَرَى أَنَّهُ شَاهِدٌ وَلَيْسَ بِشَاهِدٍ فَهُوَ كَشَاهِدِ زُورٍ، وَمَنْ تَحَلَّمَ كَاذِبًا كُلِّفَ أَنْ يَعْقِدَ بَيْنَ طَرَفَيْ شُعَيْرَةٍ. وَسِبَابُ الْمُسْلِمِ فُسُوقٌ وَقِتَالُهُ كُفْرٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ رَجَاءٌ السَّقَطِيُّ ضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص کی سفارش، اللہ تعالیٰ کی حدود میں سے کسی حد میں رکاوٹ بن جاتی ہے، ایسا شخص اللہ تعالی کی بادشاہی میں اس کے سامنے کھڑا ہو جاتا ہے، اور جو شخص کسی اختلافی معاملے میں مدد کرتا ہے، جس میں اس کو پتہ ہی نہ ہو کہ یہ حق ہے، یا باطل ہے؟ تو ایسا شخص اللہ تعالیٰ کی ناراضگی میں رہتا ہے، جب تک وہ اس سے الگ نہیں ہو جاتا ہے، اور جو شخص کسی قوم کے ساتھ چل کر جاتا ہے اور وہ یہ سمجھتا ہے کہ وہ گواہ ہے، حالانکہ وہ گواہ نہیں ہوتا، تو ایسا شخص جھوٹی گواہی دینے والے کی مانند ہے اور جو شخص جھوٹا خواب بیان کرتا ہے، تو اُسے اس بات کا پابند کیا جائے گا کہ وہ جو کے دو کناروں کے درمیان گرہ لگائے، مسلمان کو برا کہنا فسق ہے اور اس کے ساتھ قتال، کفر ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی رجاء سقطی ہے، جسے یحیی بن معین نے ضعیف قرار دیا ہے اور ابن حبان نے اسے ثقہ کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأحكام/حدیث: 7042]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8547»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7043
عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - فِيمَا أَحْسَبُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا تَرِثُ مِلَّةٌ مِلَّةً، وَلَا تَجُوزُ شَهَادَةُ مِلَّةٍ عَلَى مِلَّةٍ إِلَّا أُمَّتِي ؛ تَجُوزُ شَهَادَتُهُمْ عَلَى مَنْ سِوَاهُمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ رَاشِدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
ابوسلمہ نے، سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے (راوی کہتے ہیں: میرے گمان کے مطابق) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کیا ہے: ”ایک ملت (یعنی دین) دوسرے ملت کی وارث نہیں بنے گی اور ایک ملت کی گواہی، دوسرے ملت کے خلاف درست نہیں ہے البتہ میری امت کا معاملہ مختلف ہے، اُن کی گواہی ہر ایک کے خلاف درست ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عمر بن راشد ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأحكام/حدیث: 7043]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5430»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں