الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
19. بَابُ شَهَادَةِ النِّسَاءِ .
خواتین کی گواہی
حدیث نمبر: 7044
عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّهُ سَأَلَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: - أَوْ أَنَّ رَجُلًا سَأَلَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: - مَا الَّذِي يَجُوزُ فِي الرِّضَاعِ مِنَ الشُّهُودِ؟ فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" رَجُلٌ أَوِ امْرَأَةٌ". وَفِي رِوَايَةٍ:" رَجُلٌ وَامْرَأَةٌ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْبَيْلَمَانِيِّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْبَيْلَمَانِيِّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا: (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) ایک شخص نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کرتے ہوئے کہا: رضاعت کے بارے میں گواہوں میں سے کس کی گواہی درست ہو گی؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایک مرد، یا ایک عورت کی۔ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”ایک مرد اور ایک عورت کی“۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عبدالرحمن بن بیلمانی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأحكام/حدیث: 7044]
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عبدالرحمن بن بیلمانی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأحكام/حدیث: 7044]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (35/2 و 109/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 4892، 4893، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6266»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 7045
وَعَنْ حُذَيْفَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَجَازَ شَهَادَةَ الْقَابِلَةِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ”دائی“ کی گواہی کو درست قرار دیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأحكام/حدیث: 7045]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأحكام/حدیث: 7045]
تخریج الحدیث: «الطبراني فى المعجم الأوسط (600) لم اجد والطبراني هذا الحديث، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 600، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 19868، وأخرجه السنن الصغير للبيهقي برقم: 4171»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
20. بَابٌ فِي الشَّاهِدِ وَالْيَمِينِ .
ایک گواہ اور قسم (کی بنیاد پر فیصلہ دینا)
حدیث نمبر: 7046
وَعَنْ عُمَارَةَ بْنِ حَزْمٍ أَنَّهُ شَهِدَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَضَى بِالْيَمِينِ وَالشَّاهِدِ.
قَالَ زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ: سَأَلْتُ مَالِكَ بْنَ أَنَسٍ عَنِ الْيَمِينِ وَالشَّاهِدِ هَلْ يَجُوزُ فِي الطَّلَاقِ وَالْعَتَاقِ؟ فَقَالَ: لَا ؛ إِنَّمَا هَذَا فِي الشِّرَاءِ وَالْبَيْعِ وَأَشْبَاهِهِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وِجَادَةً، وَكَذَلِكَ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.

سیدنا عماره بن حزم رضی اللہ عنہ گواہی دے کر یہ بات بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے قسم اور ایک گواہ کی بنیاد پر فیصلہ دے دیا تھا۔ زید بن حباب بیان کرتے ہیں: میں نے امام مالک بن انس سے، قسم اور ایک گواہ کی بنیاد پر فیصلہ دینے کے بارے میں دریافت کیا، کیا طلاق دینے اور غلام آزاد کرنے کے بارے میں یہ درست شمار ہو گا؟ انہوں نے فرمایا: جی نہیں! یہ خرید و فروخت اور اس طرح کی چیزوں کے بارے میں ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے ”وجادہ“ کے طور پر روایت کی ہے امام طبرانی نے معجم کبیر میں اسی طرح نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأحكام/حدیث: 7046]
یہ روایت امام أحمد نے ”وجادہ“ کے طور پر روایت کی ہے امام طبرانی نے معجم کبیر میں اسی طرح نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأحكام/حدیث: 7046]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 27917»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 7047
وَعَنْ بِلَالِ بْنِ الْحَارِثِ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَضَى بِالْيَمِينِ مَعَ الشَّاهِدِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا بلال بن حارث رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک گواہ کے ہمراہ، قسم کی بنیاد پر فیصلہ دے دیا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأحكام/حدیث: 7047]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأحكام/حدیث: 7047]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1139)، أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2368، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 655»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 7048
وَعَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَضَى بِالْيَمِينِ مَعَ الشَّاهِدِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عُثْمَانُ بْنُ الْحَكَمِ الْجُذَامِيُّ قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: لَيْسَ بِالْمُتْقِنِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عُثْمَانُ بْنُ الْحَكَمِ الْجُذَامِيُّ قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: لَيْسَ بِالْمُتْقِنِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے گواہ کے ہمراہ قسم کی بنیاد پر فیصلہ دے دیا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عثمان بن حکم جذامی ہے، ابوحاتم کہتے ہیں: یہ ’ متقن، نہیں ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأحكام/حدیث: 7048]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4909)، أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2368، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 655»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 7049
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَضَى بِالْيَمِينِ مَعَ الشَّاهِدِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک گواہ کے ہمراہ قسم کی بنیاد پر فیصلہ دے دیا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن زید بن اسلم ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأحكام/حدیث: 7049]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن زید بن اسلم ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأحكام/حدیث: 7049]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (684)، أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2368، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 655»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 7050
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَضَى بِالْيَمِينِ مَعَ الشَّاهِدِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُبَيْدِ بْنِ عُمَرَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُبَيْدِ بْنِ عُمَرَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک گواہ کے ہمراہ قسم کی بنیاد پر فیصلہ دے دیا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عبداللہ بن عبید بن عمر ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأحكام/حدیث: 7050]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عبداللہ بن عبید بن عمر ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأحكام/حدیث: 7050]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1063)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1063، 7345»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 7051
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَمَرَنِي جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَامُ أَنْ أَقْضِيَ بِالْيَمِينِ مَعَ الشَّاهِدِ".
قُلْتُ: رَوَى لَهُ ابْنُ مَاجَهْ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَضَى بِالْيَمِينِ مَعَ الشَّاهِدِ.
وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَبِي حَيَّةَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
قُلْتُ: رَوَى لَهُ ابْنُ مَاجَهْ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَضَى بِالْيَمِينِ مَعَ الشَّاهِدِ.
وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَبِي حَيَّةَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا جابر بن عبداللہ انصاری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جبرائیل نے مجھ سے کہا: کہ میں ایک گواہ کے ہمراہ، قسم کی بنیاد پر فیصلہ دے دوں“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ابن ماجہ نے اس صحابی کے حوالے سے
یہ روایت نقل کی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک گواہ کے ہمراہ، قسم کی بنیاد پر فیصلہ دے دیا تھا۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن ابوحیہ ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأحكام/حدیث: 7051]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (800)، أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2368، 2369، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 655»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 7052
وَعَنْ زَيْنَبَ بِنْتِ ثَعْلَبَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَعَثَ صَحَابَتَهُ فَأَخَذُوا سَبْيَ بَنِي الْعَنْبَرِ - وَهُمْ مُخَضْرَمُونَ وَقَدْ أَسْلَمُوا - فَرَكِبَ زَبِيبٌ نَاقَةً لَهُ، ثُمَّ اسْتَقْدَمَ الْقَوْمَ قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي إِنَّ صَحَابَتَكَ أَخَذُوا سَبْيَ بَنِي الْعَنْبَرِ وَهُمْ مُخَضْرَمُونَ، وَقَدْ أَسْلَمُوا؟ فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَلَكَ بَيِّنَةٌ يَا زَبِيبُ؟" قَالَ: نَعَمْ ؛ شَهِدَ سَمُرَةُ وَحَلَفَ زَبِيبٌ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" رُدُّوا عَلَى بَنِي الْعَنْبَرِ كُلَّ شَيْءٍ لَهُمْ فَرَدُّوا عَلَيْهِمْ كُلَّ شَيْءٍ لَهُمْ غَيْرَ زِرْبِيَّةِ أُمِّي. فَذَكَرَ الْحَدِيثَ إِلَى أَنْ قَالَ: وَدَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ زَبِيبٍ فَمَسَحَ يَدَهُ عَلَى رَأْسِهِ حَتَّى أَجْرَاهَا عَلَى سُرَّتِهِ. قَالَ زَبِيبٌ: حَتَّى وَجَدْتُ بَرْدَ كَفِّ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. ثُمَّ قَالَ:" اللَّهُمَّ ارْزُقْهُ الْعَفْوَ وَالْعَافِيَةَ". ثُمَّ انْصَرَفَزَبِيبٌ بِالسَّيْفِ فَبَاعَهُ بِبَكْرَتَيْنِ مِنْ صَدَقَةِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَتَوَالَدَتَا عِنْدَ زَبِيبٍ حَتَّى بَلَغَتَا مِائَةً وَنَيِّفًا.
قُلْتُ: رَوَى لَهُ أَبُو دَاوُدَ حَدِيثًا بِغَيْرِ هَذَا السِّيَاقِ، وَفِيهِ: أَنَّهُمْ رَدُّوا عَلَيْهِ نِصْفَ الَّذِي لَهُمْ. وَهُنَا: أَنَّهُمْ رَدُّوا الْجَمِيعَ. وَهُنَاكَ: لَمْ يَشْهَدْسَمُرَةُ وَأَبَى أَنْ يَشْهَدَ. وَهُنَا: أَنَّهُ شَهِدَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.

سیدہ زینب بنت ثعلبہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب کو بھیجا، انہوں نے بنوعنبر کے قیدیوں کو پکڑ لیا، جو مخضرمین تھے اور اسلام قبول کر چکے تھے، زبیب اپنی اونٹنی پر سوار ہو کر لوگوں سے پہلے آئے اور عرض کی: یا رسول اللہ! میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، آپ کے اصحاب نے بنو عنبر کے قیدیوں کو پکڑ لیا ہے، حالانکہ وہ لوگ ”مخضر مین“ ہیں اور اسلام قبول کر چکے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے دریافت کیا: اے زبیب! کیا تمہارے پاس کوئی ثبوت ہے؟ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں! پھر سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ نے گواہی دے دی اور سیدنا زبیب رضی اللہ عنہ نے قسم اٹھا لی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بنو عنبر کی ہر چیز انہیں واپس کر دو! تو لوگوں نے ان لوگوں کی ہر چیز انہیں واپس کر دی، صرف میری والدہ کا قالین نہیں دیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے پوری روایت ذکر کی ہے، جس میں آگے چل کر یہ الفاظ ہیں: وہ کہتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا زبیب رضی اللہ عنہ کے پاس آئے، آپ نے اپنا دست مبارک ان کے سر پر پھیرا، یہاں تک کہ ان کی ناف تک لے کے آئے، سیدنا زبیب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: یہاں تک کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ہتھیلی کی ٹھنڈک میں نے محسوس کی، پھر آپ نے دعا کی: اے اللہ! تو اسے عفو اور عافیت عطا فرما! پھر سیدنا زبیب رضی اللہ عنہ تلوار لے کر گئے اور انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقہ کے اونٹوں میں سے، دو جوان اونٹنیوں کے عوض میں وہ تلوار فروخت کر دی، ان اونٹنیوں نے سیدنا زبیب رضی اللہ عنہ کے ہاں بچوں کو جنم دیا، یہاں تک کہ ان کے ہاں ایک سو سے زیادہ اونٹنیاں ہو گئیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ابوداؤد نے اس صحابی کے حوالے سے اس سیاق کے بغیر روایت نقل کی ہے، جس میں یہ الفاظ ہیں: ان لوگوں نے ان لوگوں کی چیزوں کا نصف واپس کیا تھا، جبکہ یہاں یہ ہے کہ سب کچھ واپس کر دیا تھا، وہاں یہ بات ذکر ہوئی ہے: سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ نے گواہی نہیں دی تھی، انہوں نے گواہی دینے سے انکار کر دیا تھا، جبکہ یہاں یہ ذکر ہو رہا ہے کہ انہوں نے گواہی دی تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأحكام/حدیث: 7052]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأحكام/حدیث: 7052]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5299)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5299»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
21. بَابٌ فِيمَنْ كَانَتْ يَدَهُ عَلَى شَيْءٍ فَادَّعَاهُ غَيْرُهُ .
جب کسی شخص کا ہاتھ کسی چیز پر ہو (یعنی کوئی چیز کسی کے قبضے میں ہو) اور پھر کوئی دوسرا شخص اس کے بارے میں دعویٰ کر دے
حدیث نمبر: 7053
وَعَنْ عَدِيِّ بْنِ عَدِيٍّ الْكِنْدِيِّ أَنَّهُ أَخْبَرَهُمْ، قَالَ: جَاءَ رَجُلَانِ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَخْتَصِمَانِ فِي أَرْضٍ فَقَالَ أَحَدُهُمَا: هِيَ أَرْضِي. وَقَالَ الْآخَرُ: هِيَ أَرْضِي حَرَثْتُهَا وَقَصَبْتُهَا. فَأَحْلَفَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الَّذِي بِيَدِهِ الْأَرْضُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُ أَحَدِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُ أَحَدِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عدی بن عدی کندی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: دو آدمی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، اُن دونوں کا ایک زمین کے بارے میں جھگڑا چل رہا تھا، اُن دونوں میں سے ایک نے کہا: وہ میری زمین ہے، دوسرے نے کہا: وہ میری زمین ہے، میں اس میں کھیتی باڑی کرتا ہوں، میں نے اس میں کاشت کاری کی ہوئی ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص سے حلف لیا، جس کے قبضے میں زمین تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور ان دونوں میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأحكام/حدیث: 7053]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور ان دونوں میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأحكام/حدیث: 7053]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (109/17)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4835/2، 4920/2»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح