🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
26. بَابٌ فِيمَنْ أَعَانَ فِي خُصُومَةٍ .
اس شخص کا بیان، جو خصومت میں مدد کرتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7064
وَعَنْ أَوْسِ بْنِ شُرَحْبِيلَ أَحَدِ بَنِي أَشْجَعَ أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ مَشَى مَعَ ظَالِمٍ لِيُعِينَهُ، وَهُوَ يَعْلَمُ أَنَّهُ ظَالِمٌ، فَقَدْ خَرَجَ مِنَ الْإِسْلَامِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَيَّاشُ بْنُ مُؤْنِسٍ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ وُثِّقُوا، وَفِي بَعْضِهِمْ كَلَامٌ.
سیدنا اوس بن شرحبیل رضی اللہ عنہ، جن کا تعلق بنوا شجع سے ہے، وہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص کسی ظالم کے ساتھ چل کے جانا ہے، تاکہ اس کی مدد کرے، جبکہ وہ یہ جانتا ہو کہ وہ شخص ظالم ہے، تو وہ اسلام سے نکل جاتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عیاش بن مونس ہے میں نے اس کے حالات بیان کرتے ہوئے کسی کو نہیں پایا ہے، اس کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے اور اس کے بعض رجال کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأحكام/حدیث: 7064]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (619)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 619»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
27. بَابُ الْمُسْلِمِ فُسُوقٌ وَقِتَالُهُ كُفْرٌ " .
اس شخص کا بیان، جو خصومت میں مدد کرتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7065
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ حَالَتْ شَفَاعَتُهُ دُونَ حَدٍّ مِنْ حُدُودِ اللَّهِ فَقَدَ ضَادَّ اللَّهَ فِي اللَّهِ فِي مُلْكِهِ، وَمَنْ أَعَانَ عَلَى خُصُومَةٍ وَهُوَ لَا يَعْلَمُ أَحَقٌّ أَوْ بَاطِلٌ فَهُوَ فِي سَخْطِ اللَّهِ حَتَّى يَنْزِعَ، وَمَنْ مَشَى مَعَ قَوْمٍ يَرَى أَنَّهُ شَاهِدٌ وَلَيْسَ بِشَاهِدٍ فَهُوَ شَاهِدُ زُورٍ. وَمَنْ تَحَلَّمَ كَاذِبًا كُلِّفَ أَنْ يَعْقِدَ بَيْنَ طَرَفَيْ شُعَيْرَةٍ. وَسِبَابُ الْمُسْلِمِ فُسُوقٌ وَقِتَالُهُ كُفْرٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ رَجَاءٌ السَّقَطِيُّ ضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص کی سفارش، اللہ تعالیٰ کی حدود میں سے کسی حد میں رکاوٹ بن جائے، تو ایسا شخص اللہ تعالیٰ کی بادشاہی میں، اللہ تعالیٰ کے مدمقابل ہوتا ہے، اور جو شخص کسی خصومت میں مدد کرتا ہے اور وہ یہ جانتا ہی نہیں کہ یہ حق ہے یا باطل ہے؟ تو وہ مسلسل اللہ تعالیٰ کی ناراضگی میں رہتا ہے، جب تک وہ الگ نہیں ہو جاتا ہے اور جو شخص کسی قوم کے ساتھ چل کر جاتا ہے اور وہ یہ سمجھتا ہے کہ وہ گواہ ہے حالانکہ وہ گواہ نہ ہو، تو وہ جھوٹی گواہی دینے والے کی مانند ہوتا ہے اور جو شخص جھوٹا خواب بیان کرتا ہے، اُسے اس بات کا پابند کیا جائے گا کہ وہ چھوٹے جو کے دو کناروں کے درمیان گرہ لگائے، مسلمان کو برا کہنا فسق ہے اور اس کے ساتھ قتال، کفر ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی رجاء سقطی ہے، جسے یحیی بن معین نے ضعیف قرار دیا ہے اور ابن حبان نے اسے ثقہ کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأحكام/حدیث: 7065]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8547»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
28. بَابٌ فِيمَنْ ظَلَمَ مِسْكِينًا .
اس شخص کا بیان، جو مسکین پر ظلم کرتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7066
وَعَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَقُولُ اللَّهُ: اشْتَدَّ غَضَبِي عَلَى مَنْ ظَلَمَ مَنْ لَا يَجِدُ نَاصِرًا غَيْرِي".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مِسْعَرُ بْنُ الْحَجَّاجِ النَّهْدِيُّ كَذَا هُوَ فِي الطَّبَرَانِيِّ، وَلَمْ أَجِدْ إِلَّا مِسْعَرَ بْنَ يَحْيَى النَّهْدِيَّ، ضَعَّفَهُ الذَّهَبِيُّ بِخَبَرٍ ذَكَرَهُ لَهُ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: میرا غضب اس شخص پر شدید ہو گا جو کسی ایسے شخص پر ظلم کرتا ہے، جو میرے علاوہ کسی اور کو مددگار نہیں پاتا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مسعر بن حجاج نہدی ہے، طبرانی میں اسی طرح ہے، جبکہ میں نے مسعر بن یحیی نہدی کا ذکر پایا ہے، جسے امام ذہبی نے ایک روایت کے حوالے سے ضعیف قرار دیا ہے، جو انہوں نے اس کے حوالے سے نقل کی ہے، باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأحكام/حدیث: 7066]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (71)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2228، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 63»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
29. بَابٌ فِيمَنْ لَمْ يُدْخِلْهُ غَضَبُهُ فِي بَاطِلٍ .
اس شخص کا بیان، جس کا غضب اسے باطل میں داخل نہیں کرتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7067
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" ثَلَاثٌ مِنْ أَخْلَاقِ الْمُؤْمِنِينَ: مَنْ إِذَا غَضِبَ لَمْ يُدْخِلْهُ غَضَبُهُ فِي بَاطِلٍ، وَمَنْ إِذَا رَضِيَ لَمْ يُخْرِجْهُ رِضَاهُ مِنْ حَقٍّ، وَمَنْ إِذَا قَدَرَ لَمْ يَتَعَاطَ مَا لَيْسَ لَهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَفِيهِ بَشِيرُ بْنُ الْحُسَيْنِ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ كَذَّابٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تین چیزیں اہل ایمان کے اخلاق میں سے ہیں، وہ شخص کہ جب وہ غضبناک ہو، تو اس کا غضب اُسے باطل میں داخل نہ کرے، اور وہ جب راضی ہو، تو اس کی رضامندی اسے حق سے نکالے نہیں، اور وہ شخص کہ جو قدرت رکھتا ہو، تو وہ اس چیز کے درپے نہ ہو، جس کا اُسے حق نہیں ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی بشیر بن حسین ہے اور وہ متروک اور کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأحكام/حدیث: 7067]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 147»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
30. بَابٌ فِي الصُّلْحِ .
صلح کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7068
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَتَبَ كِتَابًا بَيْنَ الْمُهَاجِرِينَ وَالْأَنْصَارِ:" أَنْ يَعْقِلُوا مَعَاقِلَهُمْ، وَأَنْ يَفْدُوا غَائِبَهُمْ بِالْمَعْرُوفِ وَالْإِصْلَاحِ بَيْنَ الْمُسْلِمِينَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ، وَهُوَ مُدَلِّسٌ، وَلَكِنَّهُ ثِقَةٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مہاجرین اور انصار کے درمیان ایک تحریر لکھوائی تھی کہ وہ ان کی دیت ادا کریں گے اور ان کے غیر موجود شخص کا مناسب طریقے سے فدیہ دیں گے اور مسلمانوں کے درمیان بہتری پیدا کریں گے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حجاج بن ارطاۃ ہے اور وہ تدلیس کرنے والا ہے لیکن وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأحكام/حدیث: 7068]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (2444 و 2443)، أخرجه مسند أحمد برقم: 2439»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7069
وَعَنْ مُخَوَّلٍ الْبَهْذِيِّ قَالَ: رَمَيْتُ حَبَائِلَ لِي بِالْأَبْوَاءِ فَوَقَعَ فِيهَا ظَبْيٌ، فَأَفْلَتَ فَأَخَذَهُ رَجُلٌ فَجَاءَ وَجِئْتُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَمْ يَكُنْ أَحَدُنَا صَارَ فِي يَدِهِ دُونَ صَاحِبِهِ، فَجَعَلَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَيْنَنَا.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ مَسْمُولٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا مخول بہدی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے ابواء کے مقام پر کچھ رسیاں لگائی ہوئی تھیں، ان میں ایک ہرن پھنس گیا، پھر وہ چھوٹ گیا، ایک شخص نے اسے پکڑ لیا وہ شخص اور میں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، ہم میں سے کسی ایک کے قبضے میں وہ دوسرے کے بغیر نہیں آیا تھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے ہمارے درمیان تقسیم کر دیا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی محمد بن سلیمان بن مسمول ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأحكام/حدیث: 7069]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1358)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7070
وَعَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَلِّبِ أَخِي عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَانَ لِلْعَبَّاسِ مِيزَابٌ عَلَى طَرِيقِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ فَلَبِسَ عُمَرُ ثِيَابَهُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ، وَكَانَ ذُبِحَ لِلْعَبَّاسِ فَرْخَانِ. فَلَمَّا وَصَلَ الْمِيزَابَ صُبَّ مَاءٌ بِدَمِ الْفَرْخَيْنِ [ فَأَصَابَ عُمَرَ وَفِيهِ دَمُ الْفَرْخَيْنِ ] فَأَمَرَ عُمَرُ بِقَلْعِ الْمِيزَابِ، ثُمَّ رَجَعَ عُمَرُ فَطَرَحَ ثِيَابَهُ وَلَبِسَ ثِيَابًا غَيْرَ ثِيَابِهِ [ ثُمَّ جَاءَ ] فَصَلَّى بِالنَّاسِ فَأَتَاهُ الْعَبَّاسُ، فَقَالَ: وَاللَّهِ إِنَّهُ لَلْمَوْضِعُ الَّذِي وَضَعَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. فَقَالَ عُمَرُ لِلْعَبَّاسِ: وَأَنَا أَعْزِمُ عَلَيْكَ لَمَّا صَعِدْتَ عَلَى ظَهْرِي حَتَّى تَضَعَهُ فِي الْمَوْضِعِ الَّذِي وَضَعَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَفَعَلَ ذَلِكَ الْعَبَّاسُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ إِلَّا أَنَّ هِشَامَ بْنَ سَعْدٍ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ..
سیدنا عبیداللہ بن عباس بن عبدالمطلب، رضی اللہ عنہ جو سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے بھائی ہیں، وہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کا ایک پرنالہ تھا، جو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے (دور خلافت میں اُن کے) راستے میں آتا تھا، ایک مرتبہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے جمعہ کے دن مخصوص لباس پہنا، اسی دن سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کے لئے دو پرندے ذبح کیے گئے، جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ پرنالے کے پاس پہنچے، تو اس پرنالے میں سے دونوں پرندوں کا خون پانی کے ساتھ بہتا ہوا آیا اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو لگ گیا، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اس پرنالے کو اکھاڑ دینے کا حکم دیا، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ واپس گئے، انہوں نے کپڑے اتارے، دوسر الباس پہنا پھر آئے اور لوگوں کو نماز پڑھائی (نماز کے بعد) سیدنا عباس رضی اللہ عنہ اُن کے پاس آئے اور بولے: اللہ کی قسم! یہ پرنالہ اس جگہ پر لگا ہوا تھا، جہاں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے لگایا تھا، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے سیدنا عباس رضی اللہ عنہ سے کہا: میں آپ کو تاکید کرتا ہوں کہ آپ میری پشت پر سوار ہو کر اُس پرنالے کو اسی جگہ رکھیں، جہاں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے لگایا تھا، تو سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے ایسا ہی کیا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کے رجال ثقہ ہیں، البتہ ہشام بن سعد نامی راوی نے سیدنا عبیداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے سماع نہیں کیا ہے، باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأحكام/حدیث: 7070]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (1790)»

الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7071
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: لَمَّا قُبِضَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَاسْتُخْلِفَ أَبُو بَكْرٍ خَاصَمَ الْعَبَّاسُ عَلِيًّا فِي أَشْيَاءَ تَرَكَهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ: شَيْءٌ تَرَكَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَمْ يُحَرِّكْهُ فَلَا أُحَرِّكُهُ. فَلَمَّا اسْتُخْلِفَ عُمَرُ اخْتَصَمَا إِلَيْهِ، فَقَالَ: شَيْءٌ لَمْ يُحَرِّكْهُ أَبُو بَكْرٍ فَلَسْتُ أُحَرِّكُهُ. فَلَمَّا اسْتُخْلِفَ عُثْمَانُ اخْتَصَمَا إِلَيْهِ فَأَسْكَتَ عُثْمَانُ وَنَكَّسَ رَأْسَهُ. قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: فَخَشِيتُ أَنْ يَأْخُذَهُ فَضَرَبْتُ [ يَدِي ] بَيْنَ كَتِفَيِ الْعَبَّاسِ فَقُلْتُ: يَا أَبَتِ أَقْسَمْتُ عَلَيْكَ إِلَّا سَلَّمْتَهُ إِلَى عَلِيٍّ. قَالَ: فَسَلَّمَهُ لَهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہو گیا اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو خلیفہ بنا دیا گیا، تو سیدنا عباس رضی اللہ عنہ اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ کا کچھ چیزوں کے بارے میں اختلاف ہو گیا، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ترکہ میں چھوڑی تھیں، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا: وہ چیز جسے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ترکہ میں چھوڑا ہے، اور اسے آپ نے کوئی حرکت نہیں دی تھی، تو میں بھی اسے کوئی حرکت نہیں دوں گا، جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو خلیفہ بنایا گیا، تو یہ دونوں صاحبان اپنا مقدمہ لے کر ان کے پاس آئے، تو انہوں نے بھی یہ کہا: کہ جس چیز کو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے حرکت نہیں دی تھی، تو میں بھی اسے حرکت نہیں دوں گا، جب سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کو خلیفہ بنایا گیا، تو ان دونوں نے اپنا مقدمہ ان کے سامنے پیش کیا، سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ خاموش رہے۔ انہوں نے اپنا سر جھکا لیا، سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: مجھے یہ اندیشہ ہوا کہ وہ اس چیز کو اپنے قبضے میں لے لیں گے، تو میں نے سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کے دونوں کندھوں کے درمیان اپنا ہاتھ رکھا اور میں نے یہ کہا: اے ابا جان! میں آپ کو قسم دیتا ہوں کہ آپ یہ چیز سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے حوالے کر دیں، تو سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے وہ چیز سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے حوالے کر دی۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأحكام/حدیث: 7071]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (26) اخرجه احمد فى المسند (77)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7072
وَعَنْ شَيْخٍ مِنْ قُرَيْشٍ مِنْ بَنِي تَيْمٍ قَالَ: حَدَّثَنِي فُلَانٌ وَفُلَانٌ وَفُلَانٌ فَعَدَّ سِتَّةً أَوْ سَبْعَةً كُلُّهُمْ مِنْ قُرَيْشٍ فِيهِمْ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الزُّبَيْرِ، قَالَ:" بَيْنَمَا نَحْنُ جُلُوسٌ عِنْدَ عُمَرَ إِذْ دَخَلَ عَلِيٌّ وَالْعَبَّاسُ وَارْتَفَعَتْ أَصْوَاتُهُمَا. فَقَالَ عُمَرُ: مَهْ يَا عَبَّاسُ قَدْ عَلِمْتُ مَا تَقُولُ، ابْنُ أَخِي وَلِي شَطْرُ الْمَالِ. وَقَدْ عَلِمْتُ مَا تَقُولُ يَا عَلِيُّ، تَقُولُ: ابْنَتُهُ تَحْتِي وَلَهَا شَطْرُ الْمَالِ. وَهَذَا مَا كَانَ فِي يَدَيْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، فَقَدْ رَأَيْنَا مَا يَصْنَعُ فِيهِ فَوَلِيَهُ أَبُو بَكْرٍ بَعْدَهُ فَعَمِلَ فِيهِ بِعَمَلِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. ثُمَّ وَلِيتُهُ مِنْ بَعْدِ أَبِي بَكْرٍ فَأَحْلِفُ بِاللَّهِ لَأَجْهَدَنَّ أَنْ أَعْمَلَ فِيهِ بِعَمَلِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَعَمَلِ أَبِي بَكْرٍ.
وَقَالَ مُحَمَّدٌ: حَدَّثَنِي أَبُو بَكْرٍ وَحَلَفَ بِاللَّهِ إِنَّهُ لَصَادِقٌ: أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنَّ النَّبِيَّ لَا يُورَثُ، وَإِنَّمَا مِيرَاثُهُ فِي فُقَرَاءِ الْمُسْلِمِينَ وَالْمَسَاكِينِ".
وَحَدَّثَنِي أَبُو بَكْرٍ وَحَلَفَ بِاللَّهِ إِنَّهُ لَصَادِقٌ أَنَّ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ النَّبِيَّ لَا يَمُوتُ حَتَّى يَؤُمَّهُ بَعْضُ أُمَّتِهِ". وَهَذَا مَا كَانَ فِي يَدَيْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، فَقَدْ رَأَيْنَا كَيْفَ كَانَ يَصْنَعُ فِيهِ، فَإِنْ شِئْتُمَا أَعْطَيْتُمَانِي لَتَعْمَلَا فِيهِ بِعَمَلِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، وَأَبِي بَكْرٍ حَتَّى أَدْفَعَهُ إِلَيْكُمَا قَالَ: فَخَلَوْا، ثُمَّ جَاءَا، فَقَالَ الْعَبَّاسُ: ادْفَعْهُ إِلَى عَلِيٍّ، فَإِنِّي قَدْ طِبْتُ نَفْسًا بِهِ لَهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قریش میں سے، بنوتیم سے تعلق رکھنے والے ایک بزرگ نے یہ بات بیان کی ہے: فلاں نے اور فلاں نے اور فلاں نے یہاں تک کہ انہوں نے چھ یا سات افراد کو شمار کروایا، جن سب کا تعلق قریش سے تھا، اور ان میں ایک سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما بھی تھے کہ انہوں نے مجھے یہ روایت بیان کی ہے: وہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ ہم سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس بیٹھے ہوئے تھے، اسی دوران سیدنا علی رضی اللہ عنہ اور سیدنا عباس رضی اللہ عنہ اندر آئے، ان دونوں کی آواز بلند ہو رہی تھی (یعنی آپس میں تکرار چل رہی تھی) سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: اے عباس! آپ ٹھہر جائیں مجھے پتہ ہے آپ کیا کہیں گے کہ میرے بھتیجے کا نصف مال مجھے ملنا چاہیے، اور اے علی مجھے یہ بھی پتہ ہے کہ آپ کیا کہیں گے؟ آپ کہیں گے: ان کی صاحبزادی میری بیوی ہے، تو اسے نصف مال ملنا چاہیے، یہ جو کچھ بھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے قبضے میں تھا، ہم نے یہ دیکھا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے کس طرح استعمال کیا؟ آپ کے بعد سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اس کے نگران بنے، تو انہوں نے اس سب کے بارے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقے کے مطابق استعمال کیا، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے بعد میں اس کا نگران بنا، تو میں اللہ کے نام کی قسم اٹھا کر یہ کہتا ہوں کہ میں اس بات کی بھرپور کوشش کروں گا کہ اس بارے میں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقے اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے طریقے کے مطابق کام کروں۔ محمد نامی راوی کہتے ہیں: (سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا:) سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے مجھے حدیث بیان کی، اور پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اللہ کے نام کی قسم اُٹھا کر یہ کہا: ہے کہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سچے تھے کہ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”نبی کی وراثت تقسیم نہیں ہوتی، اُن کی وراثت مسلمانوں کے غریب لوگوں اور مساکین کو دی جاتی ہے“۔ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے مجھے حدیث بیان کی، پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے قسم اٹھائی کہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سچے تھے اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے یہ بیان کیا ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”نبی کا اُس وقت تک انتقال نہیں ہوتا، جب تک اُس کی امت کا کوئی فرد اس کی امامت نہیں کرتا“ (اس کے بعد سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا:) یہ وہ چیزیں تھیں، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے قبضے میں تھیں، ہم نے دیکھا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم انہیں کیسے استعمال کرتے تھے؟ اگر آپ دونوں یہ چاہیں، تو مجھے یہ عہد دیں کہ آپ اس کے بارے میں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے طریقے کے مطابق عمل کریں گے، تاکہ میں یہ آپ کے سپرد کر دوں، راوی کہتے ہیں: یہ حضرات اس وقت اُٹھ کے چلے گئے، پھر یہ دونوں حضرات واپس آئے اور سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے کہا: آپ یہ علی کے حوالے کر دیں، کیونکہ میں اپنی خوشی سے یہ اس کو دے رہا ہوں۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک ایسا راوی ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأحكام/حدیث: 7072]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (78)، أخرجه مسند أحمد برقم: 79»

الحكم على الحديث:
وهلذا إسناد ضعيف فيه جهالة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7073
وَعَنِ ابْنِ سِيرِينَ أَنَّ الْحَسَنَ بْنَ عَلِيٍّ قَالَ: لَوْ نَظَرْتُمْ مَا بَيْنَ جَابَرْسَ إِلَى جَابَلْقَ مَا وَجَدْتُمْ رَجُلًا جَدُّهُ نَبِيٌّ غَيْرِي وَأَخِي، وَإِنِّي أَرَى أَنْ تَجْتَمِعُوا عَلَى مُعَاوِيَةَ، وَإِنْ أَدْرِي لَعَلَّهُ فِتْنَةٌ لَكُمْ وَمَتَاعٌ إِلَى حِينٍ.
قَالَ مَعْمَرٌ: جَابَرْسُ وَجَابَلْقُ: الْمَشْرِقُ وَالْمَغْرِبُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ابن سیرین بیان کرتے ہیں: سیدنا امام حسن بن علی رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”اگر تم جابرس سے لے کر جابلق تک کا جائزہ لو، تو تمہیں میرے اور میرے بھائی (یعنی سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ) کے علاوہ اور کوئی شخص ایسا نہیں ملے گا، جس کا نانا ”نبی“ ہو اور میں یہ سمجھتا ہوں کہ تم لوگ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ (کی خلافت) پر اکھٹے ہو جاؤ، ہو سکتا ہے کہ یہ بھی تمہارے لئے آزمائش ہو، اور مخصوص مدت تک کی مہلت ہو“۔ معمر نامی راوی کہتے ہیں: جابرس اور جابلق سے مراد، مشرق اور مغرب ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأحكام/حدیث: 7073]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2780)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں