الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. بَابُ الْحَثِّ عَلَى الْوَصِيَّةِ
وصیت کے بارے میں ترغیب دینا
حدیث نمبر: 7078
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" تَرْكُ الْوَصِيَّةِ عَارٌ فِي الدُّنْيَا، وَنَارٌ وَشَنَارٌ فِي الْآخِرَةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”وصیت کو ترک کرنا، دنیا میں شرمندگی اور آخرت میں آگ اور شرمندگی والے عیب کا باعث ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک جماعت ایسی ہے، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الوصايا/حدیث: 7078]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک جماعت ایسی ہے، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الوصايا/حدیث: 7078]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (809)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5419، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 777»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 7079
وَعَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَا حَقُّ امْرِئٍ مُسْلِمٍ أَنْ يَبِيتَ لَيْلَتَيْنِ سَوْدَاوَيْنِ، وَعِنْدَهُ مَا يُوصِي فِيهِ إِلَّا وَصِيَّتُهُ مَكْتُوبَةٌ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ الْعُمَرِيُّ، وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَقَدْ وُثِّقَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ الْعُمَرِيُّ، وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَقَدْ وُثِّقَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”کسی مسلمان شخص کو اس بات کا حق حاصل نہیں ہے کہ وہ دو سیاہ راتیں گزار دے، جبکہ اس کے پاس ایسی چیز موجود ہو، جس کے بارے میں وہ وصیت کر سکتا ہو، مگر یہ کہ اس کی وصیت اس کے پاس تحریری صورت میں ہونی چاہیے“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ عمری ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الوصايا/حدیث: 7079]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ عمری ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الوصايا/حدیث: 7079]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 7080
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: كُنَّا عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَجَاءَهُ رَجُلٌ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ مَاتَ فُلَانٌ. قَالَ:" أَلَيْسَ كَانَ مَعَنَا آنِفًا؟". قَالُوا: بَلَى. قَالَ:" سُبْحَانَ اللَّهِ كَأَنَّهَا إِخْذَةٌ عَلَى غَضَبٍ. الْمَحْرُومُ مَنْ حُرِمَ وَصِيَّتَهُ".
قُلْتُ: رَوَى ابْنُ مَاجَهْ مِنْهُ:" الْمَحْرُومُ مَنْ حُرِمَ وَصِيَّتَهُ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
قُلْتُ: رَوَى ابْنُ مَاجَهْ مِنْهُ:" الْمَحْرُومُ مَنْ حُرِمَ وَصِيَّتَهُ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھے، ایک شخص آپ کے پاس آیا اور بولا: یا رسول اللہ! فلاں شخص کا انتقال ہو گیا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ابھی تھوڑی دیر پہلے وہ ہمارے پاس نہیں تھا؟ لوگوں نے عرض کی: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سبحان اللہ یہ غضب والی گرفت محسوس ہوتی ہے، وہ شخص محروم ہے، جو وصیت کرنے سے محروم رہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ابن ماجہ نے اس میں سے یہ حصہ نقل کیا ہے: ”وہ شخص محروم ہے، جو وصیت سے محروم رہے“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الوصايا/حدیث: 7080]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الوصايا/حدیث: 7080]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (4122)، أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2700، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3022/2»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
2. بَابُ مَا يُكْتَبُ فِي الْوَصِيَّةِ .
وصیت میں کیا تحریر کیا جائے؟
حدیث نمبر: 7081
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: كَانُوا يَكْتُبُونَ فِي صُدُورِ وَصَايَاهُمْ: هَذَا مَا أَوْصَى بِهِ فُلَانُ بْنُ فُلَانٍ أَنْ يَشْهَدَ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَأَنْ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ، وَأَنَّ الْجَنَّةَ حَقٌّ، وَأَنَّ النَّارَ حَقٌّ، وَأَنَّ السَّاعَةَ آتِيَةٌ لَا رَيْبَ فِيهَا، وَأَنَّ اللَّهَ يَبْعَثُ مَنْ فِي الْقُبُورِ. وَأَوْصَى مَنْ تَرَكَ بَعْدَهُ بِمَا أَوْصَى بِهِ إِبْرَاهِيمُ بَنِيهِ: يَابَنِيَّ إِنَّ اللَّهَ اصْطَفَى لَكُمُ الدِّينَ فَلَا تَمُوتُنَّ إِلَّا وَأَنْتُمْ مُسْلِمُونَ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِي الْأَصْلِ عَلَامَةُ سُقُوطٍ، وَفِيهِ عَبْدُ الْمُؤْمِنِ بْنُ عَيَّادٍ ضَعَّفَهُ أَبُو حَاتِمٍ وَغَيْرُهُ، وَوَثَّقَهُ الْبَزَّارُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِي الْأَصْلِ عَلَامَةُ سُقُوطٍ، وَفِيهِ عَبْدُ الْمُؤْمِنِ بْنُ عَيَّادٍ ضَعَّفَهُ أَبُو حَاتِمٍ وَغَيْرُهُ، وَوَثَّقَهُ الْبَزَّارُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: لوگ اپنی وصیت کے آغاز میں یہ تحریر کروایا کرتے تھے: ”یہ وہ چیز ہے، جس کی وصیت فلاں بن فلاں نے کی ہے، وہ گواہی دیتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے اور سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں، جنت حق ہے، جہنم حق ہے، قیامت آنے والی ہے، جس میں کوئی شک نہیں ہے اور اللہ تعالی ان لوگوں کو دوبارہ زندہ کر دے گا جو قبروں میں ہیں، یہ شخص اپنے بعد والوں کو وہ وصیت کر رہا ہے، جو سیدنا ابراہیم علیہ السلام نے اپنے بیٹوں کو کی تھی (جس کا ذکر قرآن میں ان الفاظ میں ہے:) ”اے میرے بیٹو! بے شک اللہ تعالیٰ نے تمہارے لئے دین کو منتخب کر لیا ہے، تو تم اس حال میں مرنا کہ تم مسلمان ہو“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اصل میں یہ علامت موجود ہے کہ کچھ عبارت ساقط ہے، اس روایت کی سند میں ایک راوی عبدالمؤمن بن عیاد ہے، جسے ابوحاتم اور دیگر حضرات نے ضعیف قرار دیا ہے امام بزار نے اسے ثقہ کہا: ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الوصايا/حدیث: 7081]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1375)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
3. بَابٌ فِيمَنْ حَافَ فِي وَصِيَّتِهِ .
اس شخص کا بیان، جو اپنی وصیت میں زیادتی کرتا ہے
حدیث نمبر: 7082
عَنْ حَنْظَلَةَ بْنِ حُذَيْمِ أَنَّ جَدَّهُ حَنِيفَةَ قَالَ لِحُذَيْمٍ: اجْمَعْ لِي بَنِيَّ، فَإِنِّي أُرِيدُ أَنْ أُوصِيَ. فَجَمَعَهُمْ فَقَالَ: إِنَّ أَوَّلَ مَا أُوصِي أَنَّ لِيَتِيمِي هَذَا الَّذِي فِي حِجْرِي مِائَةً مِنَ الْإِبِلِ الَّتِي [ كُنَّا ] نُسَمِّيهَا [ فِي الْجَاهِلِيَّةِ ] الْمُطَيَّبَةَ. فَقَالَ حُذَيْمٌ: يَا أَبَتِ إِنِّي سَمِعْتُ بَنِيكَ يَقُولُونَ: إِنَّا نُقِرُّ بِهَذَا عَيْنَ أَبِينَا فَإِذَا مَاتَ رَجَعْنَا فِيهِ. قَالَ: فَبَيْنِي وَبَيْنَكُمْ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. قَالَ حُذَيْمٌ: رَضِينَا. فَارْتَفَعَ حُذَيْمٌ وَحَنِيفَةُ وَحَنْظَلَةُ مَعَهُمْ غُلَامٌ، وَهُوَ رَدِيفٌ لِحُذَيْمٍ فَلَمَّا أَتَوْا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَلَّمُوا عَلَيْهِ فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا رَفَعَكَ يَا أَبَا حُذَيْمٍ؟". قَالَ: هَذَا. وَضَرَبَ بِيَدِهِ عَلَى فَخْذِ حُذَيْمٍ، فَقَالَ: إِنِّي خَشِيتُ أَنْ يَفْجَأَنِي الْكِبَرُ أَوِ الْمَوْتُ فَأَرَدْتُ أَنْ أُوصِيَ، وَإِنِّي قُلْتُ: إِنَّ أَوَّلَ مَا أُوصِي: أَنَّ لِيَتِيمِي هَذَا الَّذِي فِي حِجْرِي مِائَةً مِنَ الْإِبِلِ الَّتِي كُنَّا نُسَمِّيهَا فِي الْجَاهِلِيَّةِ الْمُطَيَّبَةَ. فَغَضِبَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى رَأَيْنَا الْغَضَبَ فِي وَجْهِهِ، وَكَانَ قَاعِدًا فَجَثَا عَلَى رُكْبَتَيْهِ وَقَالَ:" لَا، لَا، لَا، الصَّدَقَةُ خَمْسٌ وَإِلَّا فَعَشْرٌ وَإِلَّا فَخَمْسَ عَشْرَةَ وَإِلَّا فَعِشْرُونَ وَإِلَّا فَخَمْسٌ وَعِشْرُونَ وَإِلَّا فَثَلَاثُونَ وَإِلَّا فَخَمْسٌ وَثَلَاثُونَ، فَإِنْ كَثُرَتْ فَأَرْبَعُونَ".
قَالَ: فَوَدَعُوهُ، وَمَعَ الْيَتِيمِ عَصًا، وَهُوَ يَضْرِبُ حَبْلًا فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" عَظُمَتْ هَذِهِ هِرَاوَةُ يَتِيمٍ".
قَالَ حَنْظَلَةُ: فَدَنَا أَبِي إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: إِنَّ لِي بَنِينَ ذَوِي لِحًى وَدُونَ ذَلِكَ، وَإِنَّ ذَا أَصْغَرُهُمْ فَادْعُ اللَّهَ تَبَارَكَ تَعَالَى لَهُ. فَمَسَحَ رَأَسَهُ وَقَالَ:" بَارَكَ اللَّهُ فِيكَ" أَوْ" بُورِكَ فِيكَ".
قَالَ ذَيَّالٌ: فَلَقَدْ رَأَيْتُ حَنْظَلَةَ يُؤْتَى بِالْإِنْسَانِ الْوَارِمِ وَجْهُهُ أَوْ بِالْبَهِيمَةِ الْوَارِمَةِ الضَّرْعِ فَيَتْفُلُ عَلَى يَدِهِ، وَيَقُولُ: بِسْمِ اللَّهِ وَيَضَعُ يَدَهُ [ عَلَى رَأْسِهِ ] ، وَيَقُولُ عَلَى مَوْضِعِ كَفِّ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَيَمْسَحُهُ عَلَيْهِ. قَالَ: فَيَذْهَبُ الْوَرَمُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.

سیدنا حنظلہ بن حذیم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ان کے دادا سیدنا حنیفہ رضی اللہ عنہ نے سیدنا حذیم رضی اللہ عنہ سے کہا: میرے بیٹوں کو میرے پاس جمع کرو، میں یہ چاہتا ہوں کہ میں وصیت کر دوں، انہوں نے ان سب کو جمع کیا اور پھر یہ کہا: سب سے پہلی وصیت میں یہ کرتا ہوں، یہ یتیم بچہ جو میری زیر پرورش ہے، اس کو ایک سو اونٹ ملیں گے یہ وہ اونٹ ہیں جنہیں ہم زمانہ جاہلیت میں ”مطیبہ“ کہا: کرتے تھے، تو سیدنا حذیم رضی اللہ عنہ نے کہا: اے ابا جان! میں نے آپ کے بیٹوں کو یہ کہتے ہوئے سنا ہے: کہ ہم اپنے باپ کے سامنے تو اس بات کو تسلیم کریں گے، لیکن جب ان کا انتقال ہو جائے گا تو اس سے رجوع کر لیں گے، تو انہوں نے کہا: میرے اور تمہارے درمیان اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم (گواہ) بنیں گے، سیدنا حذیم رضی اللہ عنہ نے کہا: ہم راضی ہیں، سیدنا حذیم رضی اللہ عنہ اور سیدنا حنیفہ رضی اللہ عنہ اور سیدنا حنظلہ رضی اللہ عنہ، جو اس وقت لڑکے تھے اور سیدنا حذیم رضی اللہ عنہ کے پیچھے سوار تھے، یہ لوگ روانہ ہوئے، انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سلام کیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: اے ابوحذیم! تم کس سلسلے میں آئے ہو؟ انہوں نے جواب دیا: اس کی وجہ سے، پھر انہوں نے اپنا ہاتھ سیدنا حذیم رضی اللہ عنہ کے زانو پر مارا، پھر انہوں نے یہ کہا: مجھے یہ اندیشہ ہے کہ مجھے اچانک بڑھاپا یا موت آ لے گی، تو میں وصیت کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں، میں نے یہ کہا: کہ میں سب سے پہلی وصیت یہ کرتا ہوں کہ یہ یتیم بچہ، جو میری زیر پرورش ہے اسے ایک سو اونٹ ملیں گے، جنہیں زمانہ جاہلیت میں ”مطیبہ“ کہا: کرتا تھا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم غصے میں آ گئے، یہاں تک کہ ہمیں آپ کے چہرے پر غصے کے آثار محسوس ہوئے، آپ بیٹھے ہوئے تھے آپ گھٹنوں کے بل جھک گئے اور فرمایا: نہیں! نہیں! نہیں! صدقہ پانچ کا ہوتا ہے، وہ نہیں تو دس کا ہوتا ہے، وہ نہیں تو پندرہ کا ہوتا ہے، وہ نہیں تو بیس کا ہوتا ہے، ورنہ پچیس کا ہوتا ہے، یا تیس کا ہوتا ہے، یا پینتیس کا ہوتا ہے، یا زیادہ بھی ہو جائے تو چالیس کا ہوتا ہے“۔ راوی بیان کرتے ہیں: تو ان لوگوں نے اسے ترک کر دیا یتیم کے پاس عصا موجود تھا، اور وہ رسیوں کو مار رہا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس لڑکے کی لاٹھی بڑی ہے، سیدنا حنظلہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میرے والد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب ہوئے اور انہوں نے کہا: میرے بیٹے بڑے ہیں جن کی داڑھیاں آ چکی ہے، لیکن یہ سب سے چھوٹا اور سب سے کمسن ہے، تو آپ اس کے لئے اللہ تعالیٰ سے دعا کیجئے تو آپ نے ان کے سر پر ہاتھ پھیرا اور یہ کہا: اللہ تعالیٰ تمہارے اندر برکت رکھے (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) تمہارے اندر برکت رکھی جائے۔ ذیال نامی راوی کہتے ہیں: میں نے سیدنا حنظلہ رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ اگر ان کے پاس کوئی ایسا شخص لایا جاتا، جس کے چہرے ورم ہوتا، یا کسی جانور کے تھن میں ورم ہوتا ہے، تو وہ اپنے ہاتھ میں لعاب ڈالتے تھے اور پھر یہ کہتے تھے: اللہ تعالیٰ کے نام سے برکت حاصل کرتے ہوئے اور پھر وہ اس جگہ پر رکھ دیتے، جہاں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا دست مبارک رکھا تھا، پھر وہ ہاتھ اس پر پھیرتے تھے، تو اُس شخص کا ورم ختم ہو جاتا تھا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الوصايا/حدیث: 7082]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الوصايا/حدیث: 7082]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3501 و 3500) اخرجه احمد المسند (68,67/5)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
4. بَابٌ فِيمَنْ تَصَرَّفَ فِي مَرَضِهِ بِأَكْثَرَ مِنَ الثُّلُثِ .
اس شخص کا بیان، جو اپنی بیماری کے دوران ایک تہائی سے زیادہ کا تصرف کرتا ہے
حدیث نمبر: 7083
وَعَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ أَنَّ رَجُلًا أَعْتَقَ سِتَّةَ رِجْلَةٍ لَهُ. فَجَاءَ وَرَثَتُهُ مِنَ الْأَعْرَابِ فَأَخْبَرُوا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِمَا صَنَعَ فَقَالَ:" أَوَقَدَ فَعَلَ ذَلِكَ؟ لَوْ عَلِمْنَا إِنْ شَاءَ اللَّهُ مَا صَلَّيْنَا عَلَيْهِ".
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ بِاخْتِصَارٍ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: إِنَّ رَجُلًا مِنَ الْأَنْصَارِ أَعْتَقَ سِتَّةَ مَمْلُوكِينَ لَهُ وَلَيْسَ لَهُ مَالٌ غَيْرُهُمْ، فَبَلَغَ ذَلِكَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَغَضِبَ، وَقَالَ:" لَقَدْ هَمَمْتُ أَنْ لَا أُصَلِّيَ عَلَيْهِ".
وَرِجَالُ الْجَمِيعِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے اپنے چھ غلام آزاد کر دیے، دیہات سے تعلق رکھنے والے اس کے ورثاء آئے اور انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس کے طرز عمل کے بارے میں بتایا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا اس نے ایسا کیا ہے؟ اگر ہمیں پہلے پتہ ہوتا، تو اگر اللہ نے چاہا، تو ہم اس کی نماز جنازہ ادا نہیں کرنی تھی۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت ”صحیح“ میں اختصار کے ساتھ منقول ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”انصار سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے اپنے چھ غلام آزاد کر دیے اس شخص کا ان غلاموں کے علاوہ اور کوئی مال نہیں تھا، اس بات کی اطلاع نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ملی، تو آپ غصے میں آ گئے آپ نے ارشاد فرمایا: میں نے یہ ارادہ کیا ہے، کہ میں اس کی نماز جنازہ نہیں ادا کروں گا“۔ ان تمام روایات کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الوصايا/حدیث: 7083]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 19507، 19365، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 772»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 7084
وَعَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ، وَسَمُرَةَ بْنِ جُنْدَبٍ أَنَّ رَجُلًا أَعْتَقَ سِتَّةَ أَعْبُدٍ لَهُ عِنْدَ الْمَوْتِ لَمْ يَكُنْ لَهُ مَالٌ غَيْرُهُمْ، فَأَقْرَعَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَعْتَقَ اثْنَيْنِ وَأَرَقَّ أَرْبَعَةً.
قُلْتُ: حَدِيثُ عِمْرَانَ فِي الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْفَيْضُ بْنُ وَثِيقٍ، وَهُوَ كَذَّابٌ.
قُلْتُ: حَدِيثُ عِمْرَانَ فِي الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْفَيْضُ بْنُ وَثِيقٍ، وَهُوَ كَذَّابٌ.
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ اور سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے مرنے کے قریب اپنے چھ غلام آزاد کر دیے، اس شخص کا ان غلاموں کے علاوہ اور کوئی مال نہیں تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے قرعہ اندازی کروا کے اُن میں سے دو غلاموں کو آزاد قرار دیا، اور چار کو غلام رہنے دیا۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سیدنا عمران رضی اللہ عنہ سے منقول حدیث ”صحیح“ میں مذکور ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی فیض بن وثیق ہے اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الوصايا/حدیث: 7084]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی فیض بن وثیق ہے اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الوصايا/حدیث: 7084]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (773) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6943)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6943، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 968»
الحكم على الحديث:
موضوع
حدیث نمبر: 7085
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ الْبَاهِلِيِّ قَالَ: أَعْتَقَ رَجُلٌ فِي وَصِيَّتِهِ سِتَّةَ أَرْؤُسٍ لَمْ يَكُنْ لَهُ مَالٌ غَيْرُهُمْ فَبَلَغَ ذَلِكَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَتَغَيَّظَ عَلَيْهِ، ثُمَّ أَسْهَمَ فَأَخْرَجَ ثُلُثَهُمْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ تَوْبَةُ بْنُ نُمَيْرٍ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ كَاتِبُ اللَّيْثِ، وَقَدْ ضُعِّفَ وَوُثِّقَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

سیدنا ابوامامہ باہلی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے اپنی وصیت میں اپنے چھ غلام آزاد کر دیے اس کے ان غلاموں کے علاوہ اور کوئی مال نہیں تھا اس بات کی اطلاع نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ملی تو آپ نے غصے کا اظہار کیا، پھر آپ نے قرعہ اندازی کروا کے ان میں سے ایک تہائی کو (آزادی کے لئے) نکالا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی توبہ بن نمیر ہے، میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے اس روایت کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن صالح ہے، جو لیث کا کاتب ہے اسے ضعیف بھی قرار دیا گیا ہے اور اس کی توثیق بھی کی گئی ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الوصايا/حدیث: 7085]

حدیث نمبر: 7086
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّ رَجُلًا فِي عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَعْتَقَ سِتَّةَ مَمْلُوكِينَ لَمْ يَكُنْ لَهُ مَالٌ غَيْرُهُمْ، وَمَاتَ الرَّجُلُ فَبَلَغَ ذَلِكَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَقْرَعَ بَيْنَهُمْ فَأَعْتَقَ اثْنَيْنِ وَأَرَقَّ أَرْبَعَةً.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں ایک شخص نے اپنے چھ غلام آزاد کر دیے، اس شخص کا ان غلاموں کے علاوہ اور کوئی مال نہیں تھا، پھر اس شخص کا انتقال ہو گیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بات کی اطلاع ملی تو آپ نے ان غلاموں کے درمیان قرعہ اندازی کروائی اور ان میں سے دو کو آزاد قرار دیا، اور چار کو غلام رہنے دیا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی علی بن زید ہے اور اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے، اس میں ضعف پایا جاتا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الوصايا/حدیث: 7086]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1396)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 7087
وَعَنِ الْقَاسِمِ أَنَّ رَجُلًا اسْتَأْذَنَ وَرَثَتَهُ أَنْ يُوصِيَ بِأَكْثَرَ مِنَ الثُّلُثِ فَأَذِنُوا لَهُ، ثُمَّ رَجَعُوا فِيهِ بَعْدَ مَا مَاتَ فَسُئِلَ عَبْدُ اللَّهِ عَنْ ذَلِكَ؟ فَقَالَ: ذَلِكَ النَّكَرُّهُ لَا يَجُوزُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ. وَالْقَاسِمُ لَمْ يُدْرِكْ عَبْدَ اللَّهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ. وَالْقَاسِمُ لَمْ يُدْرِكْ عَبْدَ اللَّهِ.
قاسم بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے اپنے ورثاء سے یہ اجازت مانگی کہ وہ ایک تہائی حصے سے زیادہ کے بارے میں وصیت کر دے، ورثاء نے اسے اجازت دے دی، پھر انہوں نے اس اجازت سے رجوع کر لیا، یہ انہوں نے اس کے مرنے کے بعد کیا، اس بارے میں سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا گیا: تو انہوں نے فرمایا: یہ زیادتی ہے، جو درست نہیں ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، قاسم نامی راوی نے سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الوصايا/حدیث: 7087]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، قاسم نامی راوی نے سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الوصايا/حدیث: 7087]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9161)»
الحكم على الحديث:
إسناده منقطع