🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
41. بَابُ الِاسْتِئْمَارِ .
مرضی معلوم کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7467
وَعَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ صَالِحٍ - وَاسْمُهُ الَّذِي يُعْرَفُ بِهِ: نُعَيْمُ بْنُ النَّحَّامِ، وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَمَّاهُ صَالِحًا - [ أَخْبَرَهُ ] أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ قَالَ لِعُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ: اخْطُبْ عَلَيَّ ابْنَةَ صَالِحٍ. قَالَ: إِنَّ لَهُ يَتَامَى، وَلَمْ يَكُنْ لِيُؤْثِرَنَا عَلَيْهِمْ. فَانْطَلَقَ عَبْدُ اللَّهِ إِلَى عَمِّهِ زَيْدِ بْنِ الْخَطَّابِ لِيَخْطُبَ فَانْطَلَقَ زَيْدٌ إِلَى صَالِحٍ فَقَالَ: إِنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ أَرْسَلَنِي إِلَيْكَ يَخْطُبُ ابْنَتَكَ. فَقَالَ: لِي يَتَامَى، وَلَمْ أَكُنْ لِأُتْرِبَ لَحْمِي وَأَرْفَعَ لَحْمَكَ أُشْهِدُكُمْ أَنِّي قَدْ أَنْكَحْتُهَا فُلَانًا. وَكَانَ هَوَى أُمِّهَا إِلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ فَأَتَتْ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَتْ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ ابْنَتِي خَطَبَهَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ فَأَنْكَحَهَا أَبُوهَا يَتِيمًا فِي حِجْرِهِ، وَلَمْ يُؤَامِرْهَا. فَأَرْسَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى صَالِحٍ فَقَالَ:" أَنْكَحْتَ ابْنَتَكَ، وَلَمْ تُؤَامِرْهَا؟" قَالَ: نَعَمْ! قَالَ:" أَشِيرُوا النِّسَاءَ فِي أَنْفُسِهِنَّ وَهُنَّ بِكْرٌ" فَقَالَ صَالِحٌ: إِنَّمَا فَعَلْتُ هَذَا لَمَّا تَصَدَّقَهَا ابْنُ عُمَرَ، فَإِنَّ لَهُ فِي مَالِي مِثْلَ مَا أَعْطَاهَا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَهُوَ مُرْسَلٌ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
ابراہیم بن صالح سے روایت منقول ہے، صالح وہ شخص ہے، جو سیدنا نعیم بن نحام رضی اللہ عنہ کے نام سے معروف ہیں، اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کا نام ”صالح“ رکھا تھا، وہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے کہا: آپ صالح کی صاحبزادی کو میرے لئے شادی کا پیغام دیں، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: اس کے (زیر پروش) یتیم بچے (یعنی صالح کے اپنے یتیم بھانجے یا بھتیجے) ہیں، وہ ہمیں ان پر ترجیح نہیں دے گا (یعنی وہ اپنے کسی بھتیجے وغیرہ کے ساتھ اس کی شادی کرے گا) پھر سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ اپنے چچا سیدنا زید بن خطاب رضی اللہ عنہ کے پاس گئے، تاکہ وہ شادی کا پیغام دے دیں، تو سیدنا زید رضی اللہ عنہ سیدنا صالح رضی اللہ عنہ کے پاس گئے اور کہا: عبداللہ بن عمر نے مجھے آپ کے پاس بھیجا ہے، تاکہ وہ آپ کی صاحبزادی کے لئے شادی کا پیغام دے، انہوں نے فرمایا: میرے زیر پرورش کچھ یتیم بچے ہیں (یعنی میرے بھتیجے وغیرہ ہیں) تو میں اپنے خون کو نظر انداز نہیں کروں گا، اور آپ کے رشتہ دار کو ترجیح نہیں دوں گا، میں آپ کو گواہ بنا کر یہ کہتا ہوں کہ میں نے اس عورت کی شادی فلاں کے ساتھ کر دی ہے، اس لڑکی کی ماں کی خواہش یہ تھی کہ اس لڑکی کی شادی سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے ساتھ ہو، وہ خاتون نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی اور بولی: اے اللہ! کے نبی! عبداللہ بن عمر نے میری بیٹی کے لئے شادی کا پیغام دیا، لیکن اس بچی کے باپ نے اپنے زیر پرورش ایک یتیم لڑکے کے ساتھ اس لڑکی کی شادی کر دی اور اس نے لڑکی سے مرضی بھی معلوم نہیں کی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا صالح رضی اللہ عنہ کو پیغام بھیجا اور دریافت کیا: کیا تم نے اپنی بیٹی کی شادی کر دی ہے؟ اور اس کی مرضی بھی معلوم نہیں کی؟ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: خواتین کے ساتھ ان کی ذات کے بارے میں مشورہ لو! اگرچہ وہ کنواری ہی کیوں نہ ہوں۔ سیدنا صالح رضی اللہ عنہ نے کہا: اس خاتون نے ایسا اس لئے کیا ہے کیونکہ عبداللہ بن عمر نے اس خاتون کو پیسے دیے تھے، عبداللہ بن عمر کو میرے مال میں سے اتنا ہی مال ملے گا، جتنا انہوں نے اسے دیا تھا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور
یہ روایت ”مرسل“ ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7467]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1903) اخرجه احمد فى المسند (5720)»

الحكم على الحديث:
إسناده مرسل
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7468
وَعَنْ أَبِي مُوسَى عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِذَا أَرَادَ الرَّجُلُ أَنْ يُزَوِّجَ ابْنَتَهُ فَلْيَسْتَأْذِنْهَا".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُ أَبِي يَعْلَى رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب کوئی شخص اپنی بیٹی کی شادی کا ارادہ کرے، تو اُس سے مرضی معلوم کر لے“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور امام ابویعلیٰ کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7468]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (7229)»

الحكم على الحديث:
إسناده اس
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7469
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا تُنْكَحُ الْبِكْرُ حَتَّى تُسْتَأْذَنَ وَإِذْنُهَا الصُّمُوتُ. وَالثَّيِّبُ تُصِيبُ مِنْ أَمْرِهَا مَا لَمْ تَدْعُ إِلَى سَخْطَةٍ، فَإِنْ دَعَتْ إِلَى سَخْطَةٍ، وَكَانَ أَوْلِيَاؤُهَا يَدْعُونَ إِلَى رِضًا رُفِعَ ذَلِكَ إِلَى السُّلْطَانِ".
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ بِاخْتِصَارٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَقَالَ إِسْحَاقُ بْنُ رَاهَوَيْهِ: قُلْتُ لِعِيسَى بْنِ يُونُسَ بْنِ أَبِي إِسْحَاقَ: آخِرُ الْحَدِيثِ مِنْ حَدِيثِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ قَالَ: هَكَذَا أَنْبَأَنَا الْأَوْزَاعِيُّ. وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا إِبْرَاهِيمَ بْنَ مُرَّةَ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”کنواری کی شادی، اُس وقت تک نہ کی جائے گی، جب تک اس کی مرضی معلوم نہ کی جائے، اس کی مرضی اس کی خاموشی ہو گی اور ثیبہ عورت، اپنی مرضی کے مطابق عمل کرے گی، جبکہ وہ کسی ناراضگی کی طرف نہ جاتی ہو، لیکن اگر وہ کسی ناراضگی کی طرف جا رہی ہو، اور اس کے اولیاء اسے رضا مندی کی طرف لے جا رہے ہوں، تو پھر معاملہ سلطان کے سامنے پیش کیا جائے گا“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت ”صحیح“ میں اختصار کے ساتھ منقول ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اسحاق بن راہویہ کہتے ہیں: میں نے عیسیٰ بن یونس بن ابواسحاق سے کہا: کیا حدیث کا آخری حصہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان کا حصہ ہے؟ انہوں نے فرمایا: امام اوزاعی نے اسی طرح بیان کیا ہے، اس روایت کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف ابراہیم بن مرہ کا معاملہ مختلف ہے، ویسے وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7469]
تخریج الحدیث: «أخرجه صحيح البخاري برقم: 6569، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8197»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7470
وَعَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَمْرُ النِّسَاءِ بِأَيْدِي آبَائِهِنَّ وَإِذْنُهُنَّ سُكُوتُهُنَّ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ سَالِمٍ الْهَمْدَانِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابوموسی اشعری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”خواتین کا معاملہ ان کے باپوں کے ہاتھ میں ہوتا ہے اور ان کی خاموشی ان کی اجازت ہوتی ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن سالم ہمدانی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7470]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12001)»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7471
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَدَّ نِكَاحَ ثَيِّبٍ وَبِكْرٍ أَنْكَحَهُمَا أَبُوهُمَا كَارِهَتَيْنِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ جُوثَى، وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک ثیبہ اور ایک کنواری لڑکی کے نکاح کو مسترد کر دیا تھا، ان کے باپ نے ان دونوں کی شادیاں کروائیں تھیں، اور زبردستی کروائیں تھیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی اسحاق بن ابراہیم بن جوثی ہے، میں اس سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7471]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (138/17)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7471M
وَعَنِ الْعُرْسِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" آمِرُوا النِّسَاءَ تُعْرِبُ الثَّيِّبُ عَنْ نَفْسِهَا وَإِذْنُ الْبِكْرِ صَمْتُهَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَقَالَ: زَادَ سُفْيَانُ فِي الْإِسْنَادِ الْعُرْسَ.
وَرَوَاهُ اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ عَنِ ابْنِ أَبِي حُسَيْنٍ، وَلَمْ يُجَاوِزْ عَدِيَّ بْنَ عَدِيٍّ. قُلْتُ: وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا العرس (بن عمیرہ) رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «عورتوں سے (ان کے نکاح کے بارے میں) اجازت و مشورہ لیا کرو ؛ چنانچہ ثیب (بیوہ یا مطلقہ عورت) اپنے نفس کے بارے میں خود کھل کر بات کرے گی (اپنی زبان سے صراحت کرے گی)، اور دوشیزہ (کنواری لڑکی) کا خاموش رہنا ہی اس کی اجازت ہے» ‏‏‏‏۔
اسے امام طبرانی رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے اور فرمایا کہ سفیان نے اس کی سند میں العرس رضی اللہ عنہ کا اضافہ کیا ہے۔ جبکہ لیث بن سعد نے اسے ابن ابی حسین سے روایت کیا اور انہوں نے اس سند کو عدی بن عدی پر ہی روک دیا یعنی مرسل رکھا۔ میں [حافظ ہیثمی رحمہ اللہ] کہتا ہوں: اور اس کے تمام راوی ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7471M]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7472
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ أَنَّ جَارِيَةً زَوَّجَهَا أَبُوهَا وَأَرَادَتْ أَنْ تُزَوَّجَ رَجُلًا آخَرَ فَأَتَتِ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَذَكَرَتْ ذَلِكَ لَهُ فَنَزَعَهَا مِنَ الَّذِي زَوَّجَهَا أَبُوهَا وَزَوَّجَهَا النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنَ الَّذِي أَرَادَتْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ایک لڑکی کی شادی اس کے باپ نے کر دی، وہ لڑکی کسی اور کے ساتھ شادی کرنا چاہتی تھی، وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں حاضر ہوئی، اور یہ چیز آپ کے سامنے ذکر کی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی اس شخص سے علیحدگی کروا دی، جس کے ساتھ اس کے باپ نے اس کی شادی کی تھی، اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس لڑکی کی شادی اس شخص کے ساتھ کروا دی، جس کے ساتھ وہ شادی کرنا چاہتی تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7472]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (256/23)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7473
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ وَمُجَمِّعٍ ابْنَيْ يَزِيدَ بْنِ جَارِيَةَ قَالَا: أَنْكَحَ حِذَامُ ابْنَتَهُ - وَهِيَ كَارِهَةٌ - رَجُلًا وَهِيَ ثَيِّبٌ فَأَتَتِ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَذَكَرَتْ ذَلِكَ لَهُ فَرَدَّ نِكَاحَهَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبدالرحمن رضی اللہ عنہ اور سیدنا مجمع بن یزید بن جاریہ رضی اللہ عنہ یہ دونوں حضرات بیان کرتے ہیں: سیدنا حذام رضی اللہ عنہ نے اپنی صاحبزادی کی شادی زبردستی ایک شخص کے ساتھ کر دی، وہ صاحبزادی ثیبہ تھیں، وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں، اور یہ بات آپ کے سامنے ذکر کی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے نکاح کو کالعدم قرار دیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7473]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
42. بَابُ اسْتِئْمَارِ الْيَتِيمَةِ .
یتیم لڑکی سے مرضی معلوم کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7474
عَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" تُسْتَأْمَرُ الْيَتِيمَةُ فِي نَفْسِهَا، فَإِنْ سَكَتَتْ، فَقَدْ أَذِنَتْ، وَإِذَا أَبَتْ لَمْ تُكْرَهْ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوموسی اشعری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یتیم لڑکی سے، اُس کی ذات کے بارے میں، اس کی مرضی معلوم کی جائے گی، اگر وہ خاموش رہے، تو یہ اُس کی مرضی شمار ہو گی اور اگر وہ انکار کر دے، تو اسے مجبور نہیں کیا جائے گا“۔
یہ روایت امام أحمد، امام ابویعلیٰ، امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7474]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1422 و 1423) اخرجه أبو يعلى فى المسند (3727) اخرجه احمد فى المسند (411,408,394/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 19022، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2185»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7475
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ رَحِمَهُ اللَّهُ قَالَ: تُوُفِّيَ عُثْمَانُ بْنُ مَظْعُونٍ وَتَرَكَ ابْنَةً لَهُ مِنْ خُوَيْلَةَ بِنْتِ حَكِيمِ بْنِ أُمَيَّةَ بْنِ حَارِثَةَ بْنِ الْأَوْقَصِ قَالَ: وَأَوْصَى إِلَى أَخِيهِ قُدَامَةَ بْنِ مَظْعُونٍ. قَالَ عَبْدُ اللَّهِ: وَهُمَا خَالَايَ. قَالَ: فَخَطَبْتُ إِلَى قُدَامَةَ بْنِ مَظْعُونٍ ابْنَةَ عُثْمَانَ بْنِ مَظْعُونٍ فَزَوَّجَنِيهَا وَدَخَلَ الْمُغِيرَةُ بْنُ شُعْبَةَ - يَعْنِي إِلَى أُمِّهَا - فَأَرْغَبَهَا بِالْمَالِ فَحَطَّتْ إِلَيْهِ وَحَطَّتِ الْجَارِيَةُ إِلَى هَوَى أُمِّهَا فَأَبَتَا حَتَّى ارْتَفَعَ أَمْرُهُمَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ قُدَامَةُ بْنُ مَظْعُونٍ: يَا رَسُولَ اللَّهِ ابْنَةُ أَخِي وَأَوْصَى بِهَا إِلَيَّ فَزَوَّجْتُهَا ابْنَ عَمِّهَا عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ فَلَمْ أُقَصِّرْ بِهَا فِي الصَّلَاحِ، وَلَا فِي الْكَفَاءَةِ، وَلَكِنَّهَا امْرَأَةٌ، وَإِنَّمَا حَطَّتْ إِلَى أُمِّهَا. قَالَ: فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" هِيَ يَتِيمَةٌ، وَلَا تُنْكَحُ إِلَّا بِإِذْنِهَا".
قَالَ: فَانْتُزِعَتْ وَاللَّهِ مِنِّي بَعْدَ أَنْ مَلَكْتُهَا فَزَوَّجُوهَا الْمُغِيرَةَ بْنَ شُعْبَةَ.
قُلْتُ: رَوَى ابْنُ مَاجَهْ طَرَفًا مِنْهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدنا عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ کا انتقال ہو گیا، انہوں نے خویلہ بنت حکیم بن امیہ بن اوقص سے اپنی ایک بیٹی چھوڑی، راوی بیان کرتے ہیں: انہوں نے اپنے بھائی قدامہ بن مظعون کو وصی مقرر کیا، سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: وہ دونوں حضرات میرے ماموں تھے، میں نے قدامہ بن مظعون کو سیدنا عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ کی صاحبزادی کے لئے شادی کا پیغام دیا، تو انہوں نے میری شادی اس خاتون کے ساتھ طے کر دی، مغیرہ بن شعبہ اس خاتون کی ماں کے پاس آئے اور انہیں مال کے حوالے سے رغبت دلائی، تو اس خاتون کا جھکاؤ ان کی طرف ہو گیا اور لڑکی کا جھکاؤ بھی ماں کی خواہش کی طرف تھا، ان دونوں نے انکار کر دیا، ان دونوں کا معاملہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے پیش کیا گیا، تو سیدنا قدامہ بن مطعون رضی اللہ عنہ نے کہا: یا رسول اللہ! یہ میری بھتیجی ہے اور میرے بھائی نے اس کا مجھے وصی مقرر کیا تھا، اور میں نے اس کی شادی اس کے چچازاد عبداللہ بن عمر سے کی ہے، میں نے بہتری اور کفو (ہم پلہ ہونے) میں کوئی کوتاہی نہیں کی ہے، لیکن یہ عورت اپنی ماں کی طرف مائل ہو گئی ہے، راوی کہتے ہیں: تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ یتیم لڑکی ہے، اس کی شادی اس کی مرضی کے بغیر نہیں کی جا سکتی۔ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: اللہ کی قسم! میں اس کا مالک ہو چکا تھا، اس کے بعد اسے مجھ سے الگ کر دیا گیا، اور ان لوگوں نے اس کی شادی سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ کر دی۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ابن ماجہ نے اس روایت کا ایک حصہ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7475]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (6136)، أخرجه مسند أحمد برقم: 6101»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں