🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
72. بَابُ حَقِّ الزَّوْجِ عَلَى الْمَرْأَةِ .
عورت پر شوہر کے حق کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7655
وَعَنْ عِصْمَةَ قَالَ: شَرَدَ عَلَيْنَا بَعِيرٌ لِيَتِيمٍ مِنَ الْأَنْصَارِ فَلَمْ نَقْدِرْ عَلَى أَخْذِهِ فَجِئْنَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَذَكَرْنَا ذَلِكَ لَهُ فَقَامَ مَعَنَا حَتَّى جَاءَ الْحَائِطَ الَّذِي فِيهِ الْبَعِيرُ فَلَمَّا رَأَى الْبَعِيرُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَقْبَلَ حَتَّى سَجَدَ لَهُ فَقُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ لَوْ أَمَرْتَنَا أَنْ نَسْجُدَ لَكَ كَمَا يُسْجَدُ لِلْمُلُوكِ؟ قَالَ:" لَيْسَ ذَاكَ فِي أُمَّتِي لَوْ كُنْتُ فَاعِلًا لَأَمَرْتُ النِّسَاءَ أَنْ يَسْجُدْنَ لِأَزْوَاجِهِنَّ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْفَضْلُ بْنُ الْمُخْتَارِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عصمہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انصار سے تعلق رکھنے والے ایک یتیم لڑکے کا اونٹ سرکش ہو گیا ہم اسے پکڑ نہیں پائے ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے ہم نے آپ کے سامنے یہ صورت حال ذکر کی، تو آپ اٹھ کر ہمارے ساتھ تشریف لائے یہاں تک کہ آپ اس باغ میں آ گئے جس میں وہ اونٹ موجود تھا جب اونٹ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا تو وہ آگے آیا اور اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سجدہ کیا ہم نے عرض کی: یا رسول اللہ اگر آپ ہمیں یہ اجازت دیں کہ ہم آپ کو اسی طرح سجدہ کریں جس طرح بادشاہوں کو سجدہ کیا جاتا ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میری امت میں یہ چیز نہیں ہو گی اگر میں نے ایسا کرنا ہوتا تو میں خواتین کو یہ حکم دیتا کہ وہ اپنے شوہروں کو سجدہ کریں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی فضل بن مختار ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7655]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (183/17)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7656
وَعَنْ غَيْلَانَ بْنِ سَلَمَةَ قَالَ: كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي سَفَرٍ فَقَالَ:" لَوْ كُنْتُ آمِرًا أَحَدًا أَنْ يَسْجُدَ لِأَحَدٍ لَأَمَرْتُ الْمَرْأَةَ أَنْ تَسْجُدَ لِزَوْجِهَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ شَبِيبُ بْنُ شَيْبَةَ وَالْأَكْثَرُونَ عَلَى تَضْعِيفِهِ، وَقَدْ وَثَّقَهُ صَالِحٌ جَزَرَةُ، وَغَيْرُهُ.
سیدنا غیلان بن سلمہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم ایک سفر میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے آپ نے ارشاد فرمایا: ”اگر میں نے کسی کو یہ حکم دینا ہوتا کہ وہ کسی دوسرے کو سجدہ کرے، تو میں نے عورت کو یہ حکم دینا تھا کہ وہ اپنے شوہر کو سجدہ کرے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی شبیب بن شیبہ ہے اکثر لوگوں نے اسے ضعیف قرار دیا ہے صالح جزرہ اور دیگر حضرات نے اسے ثقہ کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7656]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (263/18)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7657
وَعَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ يَزِيدَ الْأَنْصَارِيَّةِ تُحَدِّثُ زَعَمَتْ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَرَّ فِي الْمَسْجِدِ يَوْمًا وَعُصْبَةٌ مِنَ النِّسَاءِ قُعُودٌ فَأَلْوَى بِيَدِهِ إِلَيْهِنَّ بِالسَّلَامِ فَقَالَ:" إِيَّاكُنَّ وَكُفْرَانَ الْمُنْعِمِينَ" قَالَتْ إِحْدَاهُنَّ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَعُوذُ بِاللَّهِ - يَا نَبِيَّ اللَّهِ - مِنْ كُفْرَانِ نِعَمِ اللَّهِ. قَالَ:" بَلَى إِنَّ إِحْدَاكُنَّ تَطُولُ أَيْمَتُهَا وَيَطُولُ تَعْنِيسُهَا، ثُمَّ يَرْزُقُهَا اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ الْبَعْلَ وَيُفِيدُهَا الْوَلَدَ وَقُرَّةَ الْعَيْنِ، ثُمَّ تَغْضَبُ الْغَضْبَةَ فَتُقْسِمُ بِاللَّهِ مَا رَأَتْ مِنْهُ سَاعَةَ خَيْرٍ قَطُّ فَذَلِكَ مِنْ كُفْرَانِ نِعَمِ اللَّهِ وَذَلِكَ مِنْ كُفْرَانِ الْمُنْعِمِينَ".
قُلْتُ: رَوَى أَبُو دَاوُدَ مِنْهُ: السَّلَامَ عَلَى النِّسَاءِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ شَهْرُ بْنُ حَوْشَبٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدہ اسماء بنت یزید انصاریہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر ایک دن مسجد میں سے ہوا تو اس وقت کچھ خواتین وہاں بیٹھی ہوئی تھیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دست مبارک کے ذریعے انہیں اشارہ کر کے سلام کیا اور ارشاد فرمایا تم نعمت دینے والوں کی ناشکری کرنے سے بچنا ان خواتین میں سے ایک خاتون نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں اللہ کی پناہ مانگتی ہوں اے اللہ کے نبی! میں اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کی ناشکری سے (پناہ مانگتی ہوں) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں! تم میں سے کوئی ایک عورت ایک طویل عرصے تک بیوہ (یا طلاق یافتہ) رہتی ہے یہاں تک کہ (شوہر کے بغیر) اس کا رہنا طویل ہو جاتا ہے پھر اللہ تعالیٰ اسے شوہر عطا کرتا ہے اسے اولاد نصیب کرتا ہے آنکھوں کی ٹھنڈک نصیب کرتا ہے پھر وہ عورت غصے میں آتی ہے، اور اللہ کے نام کی قسم اٹھا کر کہتی ہے کہ اس نے اس شوہر کی طرف سے کبھی بھلائی کا ایک لمحہ بھی نہیں پایا تو یہ چیز اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کی ناشکری میں شامل ہے، اور یہ نعمت دینے والوں کی ناشکری میں شامل ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں امام ابوداؤد نے اس روایت میں سے یہ حصہ نقل کیا ہے ”آپ نے خواتین کو سلام کیا“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی شہر بن حوشب ہے، اور وہ ضعیف ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7657]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن الترمذي برقم: 2697، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 5204، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3701، وأخرجه مسند أحمد برقم: 27042، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2637، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3200/5»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7658
وَعَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ يَزِيدَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَرَجَ إِلَى النِّسَاءِ فِي جَانِبِ الْمَسْجِدِ فَإِذَا أَنَا مَعَهُنَّ فَسَمِعَ أَصْوَاتَهُنَّ فَقَالَ:" يَا مَعْشَرَ النِّسَاءِ إِنَّكُنَّ أَكْثَرُ حَطَبِ جَهَنَّمَ". فَنَادَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَكُنْتُ جَرِيئَةً عَلَى كَلَامِهِ فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ لِمَ؟ قَالَ:" إِنَّكُنَّ إِذَا أُعْطِيتُنَّ لَمْ تَشْكُرْنَ، وَإِذَا ابْتُلِيتُنَّ لَمْ تَصْبِرْنَ، وَإِذَا أُمْسِكَ عَلَيْكُنَّ شَكَوْتُنَّ وَإِيَّاكُنَّ وَكَفْرَ الْمُنَعَّمِينَ" فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ وَمَا كُفْرُ الْمُنَعَّمِينَ؟ قَالَ:" الْمَرْأَةُ تَكُونُ عِنْدَ الرَّجُلِ، وَقَدْ وَلَدَتْ لَهُ الْوَلَدَيْنِ وَالثَّلَاثَةَ فَتَقُولُ: مَا رَأَيْتُ مِنْكَ خَيْرًا قَطُّ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ شَهْرُ بْنُ حَوْشَبٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وُثِّقَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ اسماء بنت یزید رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: مسجد کے ایک کونے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم خواتین کے پاس تشریف لائے میں ان خواتین میں موجود تھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان خواتین کی آواز سنی، تو ارشاد فرمایا: اے خواتین کے گروہ! تم جہنم کے ایندھن میں زیادہ ہو میں نے بلند آواز میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو مخاطب کیا میں آپ کے ساتھ گفتگو کرنے کی جرات کر لیتی تھی میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! وہ کیوں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہیں جب کچھ دیا جائے، تو تم شکر گزار نہیں ہوتی ہو اور جب تمہیں آزمائش کا شکار کیا جائے، تو تم صبر نہیں کرتی ہو اور جب تمہیں کچھ نہ دیا جائے، تو تم شکوہ کرتی ہو، تو تم نعمت دینے والوں کی ناشکری سے بچ کے رہنا میں نے عرض کی: نعمت دینے والوں کی ناشکری سے کیا مراد ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایک عورت کسی شخص کے پاس ہوتی ہے (یعنی کسی کی بیوی ہوتی ہے) وہ اس شخص کے دو یا تین بچوں کو جنم بھی دیدیتی ہے پھر بھی یہ کہتی ہے کہ میں نے کبھی بھی تمہاری طرف سے کوئی بھلائی نہیں دیکھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی شہر بن حوشب ہے، اور وہ ضعیف ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7658]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (166/24) اخرجه احمد فى المسند (452/6)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7659
وَعَنْ سَلْمَى بِنْتِ قَيْسٍ قَالَتْ: بَايَعْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي نِسْوَةٍ مِنَ الْأَنْصَارِ قَالَتْ: فَكَانَ مِمَّا أَخَذَ عَلَيْنَا:" أَنْ لَا تَغْشُشْنَ أَزْوَاجَكُنَّ" قَالَتْ: فَلَمَّا انْصَرَفْنَا قُلْنَا: وَاللَّهِ لَوْ سَأَلْنَا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَا غِشُّ أَزْوَاجِنَا؟ قَالَتْ: فَرَجَعْنَا فَسَأَلْنَاهُ فَقَالَ:" أَنْ تُحَابِينَ أَوْ تَهَادِينَ بِمَالِهِ غَيْرَهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ وَابْنُ إِسْحَاقَ، وَهُوَ مُدَلِّسٌ.
سیدہ سلمیٰ بنت قیس رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: انصار کی کچھ خواتین سمیت میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیعت کی وہ خاتون بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم سے جو عہد لیا تھا اس میں یہ بات بھی شامل تھی کہ تم اپنے شوہروں کے ساتھ دھوکہ نہیں کرو گی وہ خاتون بیان کرتی ہیں: جب ہم واپس آ گئیں، تو ہم نے کہا: اللہ کی قسم! اگر ہم اللہ کے رسول سے یہ دریافت کر لیتیں کہ شوہروں کو دھوکہ دینے سے مراد کیا ہے؟ (تو یہ مناسب ہونا تھا) وہ خاتون کہتی ہیں: ہم واپس گئیں اور ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس بارے میں دریافت کیا، تو آپ نے ارشاد فرمایا: یہ کہ تم اس کے مال میں سے کسی کو کوئی چیز تحفے یا ہدیہ کے طور پر دو“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے جس کا نام بیان نہیں کیا گیا اور ایک راوی ابن اسحاق ہے، اور وہ مدلس ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7659]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (7070) اخرجه احمد فى المسند (422/6)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7660
وَعَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِذَا دَعَا الرَّجُلُ امْرَأَتَهُ إِلَى فِرَاشِهِ فَلْتُجِبْ، وَإِنْ كَانَتْ عَلَى ظَهْرِ قَتَبٍ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا مُحَمَّدَ بْنَ ثَعْلَبَةَ بْنِ سَوَاءٍ، وَقَدْ رَوَى عَنْهُ جَمَاعَةٌ، وَلَمْ يُضَعِّفْهُ أَحَدٌ، وَقَدْ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ بِنَحْوِهِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا الْمُغِيرَةَ بْنَ مُسْلِمٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَقَدْ تَقَدَّمَ.
سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جب کوئی شخص اپنی بیوی کو اپنے بستر پر بلائے، تو عورت کو اس کی بات مان لینی چاہیے اگرچہ وہ پالان کی پشت پر ہو“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف محمد بن ثعلبہ بن سواء کا معاملہ مختلف ہے ایک جماعت نے اس سے روایات نقل کی ہیں اور کسی نے اسے ضعیف قرار نہیں دیا ہے۔ امام طبرانی نے معجم کبیر میں اس کی مانند روایت نقل کی ہے۔ اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف مغیرہ بن مسلم کا معاملہ مخلف ہے، اور وہ ثقہ ہے
یہ روایت پہلے گزر چکی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7660]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1472)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7429، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 4317»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7661
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لِلْمَرْأَةِ سِتْرَانِ" قِيلَ: وَمَا هُمَا؟ قَالَ:" الزَّوْجُ وَالْقَبْرُ" قِيلَ: فَأَيُّهُمَا أَسْتَرُ؟ قَالَ:" الْقَبْرُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الثَّلَاثَةِ، وَفِيهِ خَالِدُ بْنُ يَزِيدَ الْقَسْرِيُّ قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: لَيْسَ بِالْقَوِيِّ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”عورت کے لئے پردے کی دو چیزیں ہوتی ہیں عرض کی گئی: وہ دونوں کون سی ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: شوہر اور قبر عرض کی گئی: ان دونوں میں سے کون سا زیادہ پردے والا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قبر“۔
یہ روایت امام طبرانی نے تینوں کتابوں میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی خالد بن یزید قسری ہے۔ ابوحاتم کہتے ہیں: یہ قومی نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7661]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (1078) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (65712)، أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 1033»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7662
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِرِجَالِكُمْ فِي الْجَنَّةِ؟" قُلْنَا: بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ:" النَّبِيُّ فِي الْجَنَّةِ وَالصِّدِّيقُ فِي الْجَنَّةِ، وَالشَّهِيدُ فِي الْجَنَّةِ، وَالْمَوْلُودُ فِي الْجَنَّةِ، وَالرَّجُلُ يَزُورُ أَخَاهُ فِي نَاحِيَةِ الْمِصْرِ لَا يَزُورُهُ إِلَّا لِلَّهِ فِي الْجَنَّةِ أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِنِسَائِكُمْ فِي الْجَنَّةِ؟" قُلْنَا: بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ:" كُلُّ وَدُودٍ وَلُودٍ إِذَا غَضِبَتْ أَوْ أُسِيءَ إِلَيْهَا أَوْ غَضِبَ زَوْجُهَا قَالَتْ: هَذِهِ يَدِي فِي يَدِكَ لَا أَكْتَحِلُ بِغُمْضٍ حَتَّى تَرْضَى".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ زِيَادٍ الْقُرَشِيُّ قَالَ الْبُخَارِيُّ: لَا يَصِحُّ حَدِيثُهُ، فَإِنْ أَرَادَ تَضْعِيفَهُ فَلَا كَلَامَ، وَإِنْ أَرَادَ حَدِيثًا مَخْصُوصًا فَلَمْ يَذْكُرْهُ، وَأَمَّا بَقِيَّةُ رِجَالِهِ فَهُمْ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”کیا میں تم لوگوں کو تمہارے ان مردوں کے بارے میں نہ بتاؤں جو جنت میں جائیں گے؟ ہم نے عرض کی: جی ہاں یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نبی جنت میں جائے گا صدیق جنت میں جائے گا شہید جنت میں جائے گا مولود (یعنی پیدا ہو کر فوت ہونے والا بچہ) جنت میں جائے گا، اور وہ شخص جو شہر کے کنارے پر اپنے بھائی سے ملنے کے لئے جاتا ہے وہ صرف اللہ تعالیٰ کی رضا کے حصول کے لئے جاتا ہے وہ جنت میں جائے گا، اور کیا میں تمہیں تمہاری خواتین کے بارے میں بتاؤں جو جنت میں جائیں گی؟ ہم نے عرض کی: جی ہاں یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہر محبت کرنے والی بچہ پیدا کرنے کی صلاحیت رکھنے والی عورت کہ جب وہ غصے میں آئے یا جب اس کے ساتھ برا سلوک کیا جائے یا جب اس کا شوہر غضبناک ہو، تو وہ یہ کہے: یہ میرا ہاتھ تمہارے ہاتھ میں ہے میں اس وقت تک نہیں سوؤں گی جب تک تم راضی نہیں ہو گے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن زیاد قرشی ہے۔ امام بخاری رحمہ اللہ کہتے ہیں: اس کی نقل کردہ حدیث صحیح نہیں ہے اگر تو انہوں نے اس راوی کو ضعیف قرار دینے کا ارادہ کیا ہے، تو پھر یہ کوئی کلام نہیں ہے، اور اگر انہوں نے کسی مخصوص حدیث کو مراد لیا ہے، تو انہوں نے وہ حدیث ذکر نہیں کی ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7662]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (118) اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1764)، أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 103»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7663
وَعَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِرِجَالِكُمْ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ؟" قَالُوا: بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ:" النَّبِيُّ فِي الْجَنَّةِ وَالشَّهِيدُ فِي الْجَنَّةِ وَالصِّدِّيقُ فِي الْجَنَّةِ وَالْمَوْلُودُ فِي الْجَنَّةِ وَالرَّجُلُ يَزُورُ أَخَاهُ فِي نَاحِيَةِ الْمِصْرِ فِي الْجَنَّةِ أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِنِسَائِكُمْ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ؟ قَالُوا: بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ:" الْوَدُودُ وَالْوَلُودُ الَّتِي إِنْ ظَلَمَتْ أَوْ ظُلِمَتْ قَالَتْ: هَذِهِ نَاصِيَتِي بِيَدِكَ لَا أَذُوقُ غُمْضًا حَتَّى تَرْضَى".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ السَّرِيُّ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کیا میں تم لوگوں کو تمہارے ان مردوں کے بارے میں بتاؤں جو اہل جنت میں سے ہیں؟ لوگوں نے عرض کی: جی ہاں یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نبی جنت میں جائے گا شہید جنت میں جائے گا صدیق جنت میں جائے گا مولود جنت میں جائے گا وہ شخص جو اپنے بھائی سے ملنے کے لئے شہر کے کونے پر جاتا ہے وہ جنت میں جائے گا، اور کیا میں تمہیں تمہاری ان خواتین کے بارے میں بتاؤں جو اہل جنت میں سے ہیں؟ لوگوں نے عرض کی: جی ہاں یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: محبت کرنے والی بچہ پیدا کرنے کی صلاحیت رکھنے والی وہ عورت کہ جب وہ زیادتی کرے یا اس کے ساتھ زیادتی کی جائے، تو وہ یہ کہے: میری پیشانی تمہارے ہاتھ میں ہے میں اس وقت تک نہیں سوؤں گی جب تک تم راضی نہیں ہو جاتے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سری بن اسماعیل ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7663]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (140/19)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5644، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 2618»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7664
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أَلَا أُنْبِئُكُمْ بِرِجَالِكُمْ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ؟" قَالُوا: بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ:" النَّبِيُّ فِي الْجَنَّةِ، وَالصِّدِّيقُ فِي الْجَنَّةِ، وَالشَّهِيدُ فِي الْجَنَّةِ، وَالْمَوْلُودُ مَوْلُودُ الْإِسْلَامِ فِي الْجَنَّةِ، وَالرَّجُلُ يَكُونُ فِي جَانِبِ الْمِصْرِ يَزُورُ أَخَاهُ لَا يَزُورُهُ إِلَّا اللَّهُ فِي الْجَنَّةِ، أَلَا أُنْبِئُكُمْ بِنِسَائِكُمْ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ؟" قُلْنَا: بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ:" الْوَدُودُ الْوَلُودُ الَّتِي إِذَا غَضِبَتْ أَوْ أُغْضِبَتْ قَالَتْ: يَدِي فِي يَدِكَ، وَلَا أَكْتَحِلُ بِغُمْضٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ خَالِدٍ الْوَاسِطِيُّ، وَهُوَ كَذَّابٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: کیا میں تمہارے ان مردوں کے بارے میں نہ بتاؤں جو اہل جنت میں سے ہیں؟ لوگوں نے عرض کی: جی ہاں یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نبی جنتی ہے صدیق جنتی ہے شہید جنتی ہے اسلام میں پیدا ہونے والا بچہ (جو بچپن میں فوت ہو جائے) جنتی ہے، اور وہ شخص جو شہر کے کونے پر رہتا ہو اور اپنے بھائی سے ملنے کے لئے جائے وہ صرف اللہ تعالیٰ کی رضا کے حصول کے جائے وہ جنتی ہے، اور کیا میں تمہیں تمہاری ان خواتین کے بارے میں نہ بتاؤں جو اہل جنت میں سے ہیں؟ ہم نے عرض کی: جی ہاں! یا رسول اللہ! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: محبت کرنے والی بچہ پیدا کرنے کی صلاحیت رکھنے والی وہ عورت کہ جب وہ غصے میں آئے یا جب اسے غصہ دلایا جائے، تو وہ یہ کہے: میرا ہاتھ تمہارے ہاتھ میں ہے، میں نہیں سوؤں گی (جب تک آپ راضی نہیں ہوتے)۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن خالد واسطی ہے، اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7664]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12467)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12467، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 424»

الحكم على الحديث:
موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں