🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
72. بَابُ حَقِّ الزَّوْجِ عَلَى الْمَرْأَةِ .
عورت پر شوہر کے حق کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7675
وَعَنْ حَكِيمِ بْنِ حِزَامٍ قَالَ: خَطَبَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - النِّسَاءَ ذَاتَ يَوْمٍ فَوَعَظَهُنَّ وَذَكَّرَهُنَّ وَأَمَرَهُنَّ بِتَقْوَى اللَّهِ وَالطَّاعَةِ لِأَزْوَاجِهِنَّ، وَأَنْ يَتَصَدَّقْنَ وَقَالَ:" وَإِنَّ مِنْكُنَّ مَنْ يَدْخُلُ الْجَنَّةَ - وَجَمَعَ أَصَابِعَهُ - وَجُلُّكُنَّ حَطَبُ جَهَنَّمَ - وَفَرَّقَ أَصَابِعَهُ -" فَقَالَتِ امْرَأَةٌ: وَلِمَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" لِأَنَّكُنَّ تُكْثِرْنَ اللَّعْنَ وَتَكْفُرْنَ الْعَشِيرَ وَتُسَوِّفْنَ الْخَيْرَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ زَيْدُ بْنُ رَفِيعٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے خواتین کو خطبہ دیتے ہوئے انہیں وعظ و نصیحت کی انہیں اللہ تعالیٰ کا تقویٰ اختیار کرنے اور انہیں شوہروں کی اطاعت کرنے اور صدقہ کرنے کا حکم دیا آپ نے ارشاد فرمایا: تم میں سے کچھ خواتین ایسی ہیں جو جنت میں داخل ہوں گی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی انگلیوں کو جمع کیا (اور پھر یہ بات ارشاد فرمائی) اور تم میں سے زیادہ تر جہنم کا ایندھن ہوں گی۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی انگلیوں کو علیحدہ کیا (اور پھر یہ بات ارشاد فرمائی) ایک خاتون نے عرض کی: یا رسول اللہ! وہ کیوں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیونکہ تم لعنت بکثرت کرتی ہو اور شوہر کی ناشکری کرتی ہو اور بھلائی کے بارے میں ٹال مٹول سے کام لیتی ہو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی زید بن رفیع ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7675]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3109)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3109، وأخرجه شرح معاني الآثار برقم: 7305، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 7479، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7162»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7676
وَعَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ أَنَّهَا زَارَتْ أُخْتَهَا عَائِشَةَ وَالزُّبَيْرُ غَائِبٌ فَدَخَلَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَوَجَدَ رِيحَ طِيبٍ فَقَالَ:" مَا عَلَى الْمَرْأَةِ أَنْ لَا تَتَطَيَّبَ وَزَوْجُهَا غَائِبٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدہ اسماء بنت ابوبکر رضی اللہ عنہما بیان کرتی ہیں: وہ اپنی بہن سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے ملنے کے لئے گئیں سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ اس وقت گھر میں موجود نہیں تھے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے آپ نے خوشبو محسوس کی، تو ارشاد فرمایا: عورت پر کوئی حرج نہیں ہو گا کہ اگر وہ اس وقت خوشبو نہ لگائے، جب اس کا شوہر گھر میں موجود نہ ہو (یعنی شہر سے باہر گیا ہوا ہو)۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن عبیدہ ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7676]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (105/24)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7677
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَا أَنَا وَامْرَأَةٌ سَفْعَاءُ الْخَدَّيْنِ إِذَا حَنَّتْ عَلَى وَلَدِهَا وَأَطَاعَتْ رَبَّهَا وَأَحْصَنَتْ فَرْجَهَا إِلَّا كَهَاتَيْنِ" وَقَرَنَ بَيْنَ أَصَابِعِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ يَزِيدَ الْأَلْهَانِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”میں اور ایسی عورت، جس کے رخسار زرد ہو چکے ہوں جبکہ وہ اپنی اولاد کے لئے نرم ہو اور اپنے پروردگار کی فرمانبرداری کرتی ہو اور اپنی شرمگاہ کی حفاظت کرتی ہو (میں اور وہ عورت) ان دو (انگلیوں کی طرف جنت میں) ہوں گے“۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی انگلیاں ملا کے یہ بات ارشاد فرمائی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی علی بن یزید الہانی ہے، اور وہ ضعیف ہے، اور وہ متروک ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7677]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7836)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7836»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7678
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَتِ امْرَأَةٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا جَزَاءُ عِزْوَةِ الْمَرْأَةِ؟ قَالَ:" طَاعَةُ الزَّوْجِ وَاعْتِرَافٌ بِحَقِّهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْقَاسِمُ بْنُ فَيَّاضٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وُثِّقَ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک خاتون نے عرض کی: یا رسول اللہ! عورت کے (شوہر کے ساتھ) انتساب (یا رشتے کی) کی جزا کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: شوہر کی اطاعت کرنا اور اس کے حق کا اعتراف کرنا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی قاسم بن فیاض ہے، اور وہ ضعیف ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے، اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7678]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10703)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10702»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
73. بَابُ تَصَرُّفِ الْمَرْأَةِ بِغَيْرِ إِذَنْ زَوْجِهَا .
عورت کا شوہر کی اجازت کے بغیر تصرف کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7679
عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَضَى أَنَّ الْمَرْأَةَ لَا تُعْطِي مِنْ بَيْتِهَا شَيْئًا إِلَّا بِإِذْنِ زَوْجِهَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَأَحْمَدُ فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ وَإِسْحَاقُ بْنُ يَحْيَى لَمْ يُدْرِكْ عُبَادَةَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فیصلہ دیا ہے کہ عورت شوہر کی اجازت کے بغیر اپنے گھر میں سے کوئی چیز (کسی کو) نہیں دے گی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ امام أحمد نے اسے ایک طویل حدیث کے ضمن میں نقل کیا ہے اسحاق بن یحیی نامی راوی نے سیدنا عبادہ رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7679]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8007»

الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7680
وَعَنْ وَاثِلَةَ بْنِ الْأَسْقَعِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَيْسَ لِامْرَأَةٍ أَنْ تَنْتَهِكَ مِنْ مَالِهَا شَيْئًا إِلَّا بِإِذْنِ زَوْجِهَا إِذَا مَلَكَ عِصْمَتَهَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”عورت کو اس بات کا حق نہیں ہے کہ وہ اپنے شوہر کی اجازت کے بغیر اپنے مال میں سے کچھ بھی خرچ کرے جبکہ وہ شوہر اس کی عصمت کا مالک ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کی سند میں (راویوں کی) ایک جماعت ایسی ہے، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7680]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (83/22)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
74. بَابُ عِشْرَةِ النِّسَاءِ .
خواتین کے ساتھ طرز سلوک
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7681
عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: حَدَّثَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نِسَاءَهُ ذَاتَ لَيْلَةٍ حَدِيثًا فَقَالَتِ امْرَأَةٌ مِنْهُنَّ: يَا رَسُولَ اللَّهِ كَأَنَّ الْحَدِيثَ حَدِيثُ خُرَافَةَ فَقَالَ:" أَتَدْرُونَ مَا خُرَافَةُ؟ إِنَّ خُرَافَةَ كَانَ رَجُلًا مِنْ أَهْلِ عُذْرَةَ أَسَرَتْهُ الْجِنُّ فِي الْجَاهِلِيَّةِ فَمَكَثَ فِيهِمْ دَهْرًا طَوِيلًا، ثُمَّ رَدُّوهُ إِلَى الْإِنْسِ فَكَانَ يُحَدِّثُ النَّاسَ بِمَا رَأَى فِيهِمْ مِنَ الْأَعَاجِيبِ فَقَالَ النَّاسُ: حَدِيثُ خُرَافَةَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَالْبَزَّارُ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ایک رات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی ازواج کو ایک بات بیان کی، تو ان ازواج میں سے ایک خاتون نے عرض کی: یا رسول اللہ! یہ بات، تو خرافہ کی بات کی طرح کی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تم لوگ جانتے ہو؟ خرافہ کون ہے؟ خرافہ عذرہ قبیلے سے تعلق رکھنے والا ایک شخص تھا جسے زمانہ جاہلیت میں جنات نے قید کر دیا تھا وہ ایک طویل عرصے تک ان کے درمیان رہا پھر جنات نے اسے واپس انسانوں کی طرف بھیج دیا تو وہ لوگوں کو وہ باتیں بیان کیا کرتا تھا جو اس نے جنات میں عجیب و غریب چیزیں دیکھی تھیں، تو لوگ یہ کہتے تھے کہ یہ خرافہ کی بات ہے۔
یہ روایت امام أحمد امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7681]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابر يعلى فى المسند (4443) اخرجه احمد فى المسند (157/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 24716»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7682
عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَدَّثَهَا بِحَدِيثٍ، وَهُوَ مَعَهَا فِي لِحَافٍ فَقَالَتْ: بِأَبِي وَأُمِّي يَا رَسُولَ اللَّهِ لَوْلَا حَدَّثْتَنِي بِهَذَا الْحَدِيثِ لَظَنَنْتُ أَنَّهُ حَدِيثُ خُرَافَةَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" وَمَا حَدِيثُ خُرَافَةَ يَا عَائِشَةُ؟" قَالَتِ: الشَّيْءُ إِذَا لَمْ يَكُنْ قِيلَ حَدِيثُ خُرَافَةَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ أَصْدَقَ الْحَدِيثِ حَدِيثُ خُرَافَةَ، كَانَ خُرَافَةُ رَجُلًا مِنْ بَنِي عُذْرَةَ سَبَتْهُ الْجِنُّ، وَكَانَ مَعَهُمْ فَإِذَا اسْتَرَقُوا السَّمْعَ أَخْبَرُوهُ فَخَبَّرَ بِهِ النَّاسَ فَيَجِدُونَهُ كَمَا قَالَ".
وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ، وَفِي بَعْضِهِمْ كَلَامٌ لَا يُقْدَحُ، وَفِي إِسْنَادِ الطَّبَرَانِيِّ عَلِيُّ بْنُ أَبِي سَارَّةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
امام طبرانی نے معجم اوسط میں سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے۔ کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں ایک بات بیان کی آپ اس وقت سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے ساتھ لحاف میں موجود تھے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے عرض کی: یا رسول اللہ! میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں اگر آپ نے مجھے یہ بات بیان نہ کی ہوتی، تو میں یہی گمان کرتی کہ یہ خرافہ کی بات ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: خرافہ کی بات کیا ہوتی ہے؟ اے عائشہ! سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے بتایا کوئی ایسی چیز کہ جو نہ ہو اس کے بارے میں یہ کہا: جاتا ہے کہ یہ خرافہ کی بات ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سب سے سچی بات خرافہ کی بات ہوتی ہے خرافہ بنو عذرہ سے تعلق رکھنے والا ایک شخص تھا جسے جنوں نے قید کر دیا تھا وہ ان کے ساتھ رہا جب وہ کوئی اطلاع چوری چھپے سنتے تھے، تو وہ اسے بتا دیتے تھے خرافہ لوگوں کو بتا دیتا تھا تو لوگ اس صورت حال کو اسی طرح پاتے تھے جس طرح اس نے بیان کیا ہوتا تھا۔ امام أحمد کے رجال ثقہ ہیں ان میں سے بعض رجال کے بارے میں ایسا کلام کیا گیا ہے جو قدح کا باعث نہیں ہے۔ امام طبرانی کی سند میں ایک راوی علی بن ابوسارہ ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7682]

الحكم على الحديث:
إسنادہ أحمد: صحیح، وإسنادہ طبرانی ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7683
وَعَنْ عَائِشَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - قَالَتْ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِحَرِيرَةٍ قَدْ طَبَخْتُهَا لَهُ فَقُلْتُ لِسَوْدَةَ - وَالنَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَيْنِي وَبَيْنَهَا -: كُلِي، فَأَبَتْ فَقُلْتُ: لَتَأْكُلِينَ أَوْ لَأُلَطِّخَنَّ وَجْهَكِ فَأَبَتْ فَوَضَعْتُ يَدِي فِي الْحَرِيرَةِ فَطَلَبْتُ وَجْهَهَا فَضَحِكَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَوَضَعَ بِيَدِهِ لَهَا وَقَالَ لَهَا:" الْطَخِي وَجْهَهَا" فَضَحِكَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَهَا فَمَرَّ عُمَرُ فَقَالَ: يَا عَبْدَ اللَّهِ: يَا عَبْدَ اللَّهِ، فَظَنَّ أَنَّهُ سَيَدْخُلُ فَقَالَ:" قُومَا فَاغْسِلَا وُجُوهَكُمَا" قَالَتْ عَائِشَةُ: فَمَا زِلْتُ أَهَابُ عُمَرَ لِهَيْبَةِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَلْقَمَةَ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں حریرہ لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی جسے میں نے آپ کے لئے پکایا تھا میں نے سیدہ سودہ رضی اللہ عنہا سے کہا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت ان کے پاس موجود تھے آپ بھی کھا لیں انہوں نے انکار کر دیا میں نے کہا: یا تو آپ اسے کھا لیں گی یا میں اسے آپ کے چہرے پر مل دوں گی انہوں نے انکار کر دیا میں نے اپنا ہاتھ حریرہ میں ڈالا اور پھر ان کے چہرے کی طرف بڑھی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہنس پڑے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا ہاتھ ان پر رکھا اور ان سے فرمایا: تم اسے اس کے چہرے پر لگا دو پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس بات پر ہنسنے لگے اسی دوران سیدنا عمر رضی اللہ عنہ گزرے انہوں نے کہا: اے عبداللہ! اے عبداللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ گمان کیا کہ شاید یہ وہ اندر آنا چاہ رہے ہیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم دونوں اٹھ کر اپنا چہرہ دھو لو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: جب سے میں نے دیکھا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا لحاظ کرتے ہیں اس کے بعد میں ہمیشہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا لحاظ کرتی ہوں۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف محمد بن عمرو بن علقمہ کا معاملہ مختلف ہے، اور اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7683]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (4476)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7684
وَعَنْ رُزَيْنَةَ مَوْلَاةِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّ سَوْدَةَ الْيَمَانِيَةَ جَاءَتْ عَائِشَةَ تَزُورُهَا، وَعِنْدَهَا حَفْصَةُ بِنْتُ عُمَرَ فَجَاءَتْ سَوْدَةُ فِي هَيْئَةٍ وَفِي حَالَةٍ حَسَنَةٍ عَلَيْهَا بُرْدٌ مِنْ دُرُوعِ الْيَمَنِ وَخِمَارٌ كَذَلِكَ وَعَلَيْهَا نُقْطَتَانِ مِثْلَ الْعَدَسَتَيْنِ مِنْ صَبْرٍ وَزَعْفَرَانٍ إِلَى مُوقِهَا قَالَتْ عُلَيْلَةُ: وَأَدْرَكْتُ النِّسَاءَ يَتَزَيَّنَّ بِهِ فَقَالَتْ حَفْصَةُ لِعَائِشَةَ: يَا أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ يَجِيءُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - [ فَشِقًا ] وَهَذِهِ بَيْنَنَا تَبْرُقُ فَقَالَتْ أُمُّ الْمُؤْمِنِينَ: اتَّقِي اللَّهَ يَا حَفْصَةُ فَقَالَتْ: لَأُفْسِدَنَّ عَلَيْهَا زِينَتَهَا قَالَتْ: مَا تَقُلْنَ؟ وَكَانَ فِي أُذُنِهَا ثِقَلٌ قَالَتْ لَهَا حَفْصَةُ: يَا سَوْدَةُ خَرَجَ الْأَعْوَرُ، قَالَتْ: نَعَمْ؟! فَفَزِعَتْ فَزَعًا شَدِيدًا فَجَعَلَتْ تَنْتَفِضُ قَالَتْ: أَيْنَ أَخْتَبِئُ؟ قَالَتْ: عَلَيْكِ بِالْخَيْمَةِ - خَيْمَةٍ لَهُمْ مِنْ سَعَفٍ يَخْتَبِئُونَ فِيهَا - فَذَهَبَتْ فَاخْتَبَأَتْ فِيهَا، وَفِيهَا الْقَذَرُ وَنَسِيجُ الْعَنْكَبُوتِ فَجَاءَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُمَا تَضْحَكَانِ لَا تَسْتَطِيعَانِ أَنْ تَتَكَلَّمَا مِنَ الضَّحِكِ فَقَالَ:" لِمَاذَا الضَّحِكُ؟" ثَلَاثَ مَرَّاتٍ فَأَوْمَأَتَا بِأَيْدِيهِمَا إِلَى الْخَيْمَةِ فَذَهَبَ فَإِذَا سَوْدَةُ تُرْعَدُ فَقَالَ لَهَا:" يَا سَوْدَةُ مَا لَكِ؟" قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ خَرَجَ الْأَعْوَرُ، قَالَ:" مَا خَرَجَ وَلَيَخْرُجَنَّ مَا خَرَجَ وَلَيَخْرُجَنَّ" [ ثُمَّ دَخَلَ ] فَأَخْرَجَهَا فَجَعَلَ يَنْفُضُ عَنْهَا الْغُبَارَ وَنَسِيجَ الْعَنْكَبُوتِ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: فَقَالَتْ حَفْصَةُ لِعَائِشَةَ: يَدْخُلُ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَنَحْنُ قَشْفَتَيْنِ وَهَذِهِ بَيْنَنَا تَبْرُقُ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُنَّ.
سیدہ رزینہ رضی اللہ عنہا، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی کنیز ہیں، وہ بیان کرتی ہیں: سیدہ سودہ یمانیہ رضی اللہ عنہا سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے ملنے کے لئے ان کے ہاں آئیں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا بھی موجود تھیں سیدہ سودہ رضی اللہ عنہا تیار ہو کر آئی تھیں ان کی حالت بڑی عمدہ تھی انہوں نے یمن کی عمدہ چادر پہنی ہوئی تھی اور عمدہ چادر اوڑھی ہوئی تھی اور ان کے چہرے پر آنکھوں کے کونوں تک مسور کے دو دانوں جیسے دو نقطے تھے جو صبر اور زعفران کے تھے، علیلہ نامی راوی خاتون نے کہا: میں نے خواتین کو پایا ہے کہ وہ اس کے ذریعے آراستہ ہوتی ہیں، سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے کہا: اے ام المؤمنین! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائیں گے، اور یہ ہمارے درمیان بنی سنوری بیٹھی ہوئی ہو گی، تو اُم المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: اے حفصہ! اللہ سے ڈرو سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا نے کہا: میں اس کی تیاری کو ختم کرواتی ہوں سیدہ سودہ رضی اللہ عنہا نے دریافت کیا: تم کیا کہہ رہی ہو؟ ان خاتون کے کانوں میں ثقل تھا (یعنی ان کی سماعت کمزور تھی)۔ سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا نے اس سے کہا: اے سودہ! کانا (یعنی دجال) نکل آیا ہے۔ انہوں نے کہا: اچھا وہ بہت زیادہ گھبرا گئیں اور پھر وہ کانپنے لگیں انہوں نے دریافت کیا: میں کہاں چھپوں سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا نے کہا: تم خیمے میں چلی جاؤ ان لوگوں کا ایک کھجور کے خشک پتوں کا خیمہ تھا، جس میں وہ چھپا کرتے تھے وہ خاتون گئیں اور اس میں چھپ گئیں اس میں کچرا پڑا ہوا تھا، مکڑی کے جالے تھے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لے آئے، تو اس دوران یہ دونوں خواتین (یعنی سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا اور سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا) ہنس رہی تھیں اور ہنسنے کی زیادتی کی وجہ سے اُن سے بات نہیں ہو پا رہی تھی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: یہ ہنسی کس وجہ سے ہے؟ آپ نے تین مرتبہ یہ بات دریافت کی، تو ان دونوں نے اپنے ہاتھ کے ذریعے خیمے کی طرف اشارہ کیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم وہاں تشریف لے گئے، تو وہاں سیدہ سودہ رضی اللہ عنہا کانپ رہی تھیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے سودہ! تمہیں کیا ہوا ہے؟ انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کانا (یعنی دجال) نکل آیا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ نہیں نکلا، لیکن وہ عنقریب نکل آئے گا، وہ نہیں نکلا، لیکن وہ عنقریب نکل آئے گا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اندر تشریف لے گئے، آپ نے انہیں باہر نکالا اور ان سے غبار اور مکڑیوں کے جالے کو صاف کرنا شروع کیا۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے کہا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائیں گے، تو ہم برے حال میں ہوں گی اور یہ ہمارے درمیان چمک رہی ہو گی، اور اس روایت کی سند میں ایسے راوی ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7684]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (7160) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (278/24)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3188، 5482»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں