🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
74. بَابُ عِشْرَةِ النِّسَاءِ .
خواتین کے ساتھ طرز سلوک
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7685
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَدْخُلُ عَلَى أَزْوَاجِهِ كُلَّ غَدَاةٍ فَيُسَلِّمُ عَلَيْهِنَّ فَكَانَتْ مِنْهُنَّ امْرَأَةٌ عِنْدَهَا عَسَلٌ فَكَانَ إِذَا دَخَلَ عَلَيْهَا أَحْضَرَتْ لَهُ مِنْهُ شَيْئًا فَيَمْكُثُ عِنْدَهَا، وَأَنَّ عَائِشَةَ وَحَفْصَةَ وَجَدَتَا مِنْ ذَلِكَ فَلَمَّا دَخَلَ عَلَيْهِمَا قَالَتَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّا نَجِدُ مِنْكَ رِيحَ مَغَافِيرَ فَتَرَكَ ذَلِكَ الْعَسَلَ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ مُوسَى بْنُ يَعْقُوبَ الزَّمْعِيُّ وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ، وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ ابْنُ الْمَدِينِيِّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی ازواج کے پاس روزانہ صبح کے وقت تشریف لایا کرتے تھے اور انہیں سلام کیا کرتے تھے آپ کی ازواج میں سے ایک خاتون کے پاس شہد موجود تھا جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس تشریف لے جاتے تھے، تو وہ کچھ شہد آپ کی خدمت میں پیش کر دیتی تھیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس ٹھہر جاتے تھے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا اور سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا کو اس حوالے سے الجھن ہوئی جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان دونوں خواتین کے پاس تشریف لائے، تو ان دونوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہمیں آپ سے مغافیر کی بو محسوس ہو رہی ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ شہد ترک کر دیا۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن یعقوب زمعی ہے، جسے یحیی بن معین اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے علی بن مدینی نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7685]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (6929) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (310/23)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3185»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7686
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ حُرَيْثٍ قَالَ: كَانَ زِنْجٌ يَلْعَبُونَ بِالْمَدِينَةِ فَوَضَعَتْ عَائِشَةُ مَنْكِبَهَا عَلَى مَنْكِبِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَجَعَلَتْ تَنْظُرُ إِلَيْهِمْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
عمرو بن حریث بیان کرتے ہیں: زنگی (یعنی سیاہ فام لوگ) مدینہ منورہ میں کرتب دکھا رہے تھے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے اپنا کندھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے کندھے پر رکھا ہوا تھا، اور انہیں دیکھ رہی تھیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7686]
تخریج الحدیث: «أخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 9216»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7687
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: فَخَرْتُ بِمَالِ أَبِي فِي الْجَاهِلِيَّةِ، وَكَانَ قَدْرَ أَلْفِ أَلْفِ أُوقِيَّةٍ فَقَالَ لِيَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اسْكُتِي يَا عَائِشَةُ، فَإِنِّي لَكِ كَأَبِي زَرْعٍ لِأُمِّ زَرْعٍ" ثُمَّ أَنْشَأَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُحَدِّثُ:" إِنَّ إِحْدَى عَشْرَةَ امْرَأَةً اجْتَمَعْنَ فِي الْجَاهِلِيَّةِ فَتَعَاهَدْنَ لَتُخْبِرَنَّ كُلُّ امْرَأَةٍ بِمَا فِي زَوْجِهَا، وَلَا تَكْذِبُ، قِيلَ: أَنْتِ يَا فُلَانَةُ، قَالَتِ: اللَّيْلُ لَيْلُ تِهَامَةَ لَا حَرَّ، وَلَا بَرْدَ، وَلَا مَخَافَةَ، وَلَا سَآمَةَ، قِيلَ: أَنْتِ يَا فُلَانَةُ، قَالَتِ: الرِّيحُ رِيحُ زَرْنَبٍ وَالْمَسُّ مَسُّ أَرْنَبٍ وَأَغْلِبُهُ وَالنَّاسُ يَغْلِبُ، قِيلَ: أَنْتِ يَا فُلَانَةُ، قَالَتْ: وَاللَّهِ مَا عَلِمْتُ أَنَّهُ لَرَفِيعُ الْعِمَادِ طَوِيلُ النِّجَادِ عَظِيمُ الرَّمَادِ قَرِيبُ الْبَيْتِ مِنَ النَّادِّ، قِيلَ: أَنْتِ يَا فُلَانَةُ، قَالَتْ: نَكَحْتُ مَالِكًا، وَمَا مَالِكٌ؟ لَهُ إِبِلٌ كَثِيرَاتُ الْمَسَارِحِ قَلِيلَاتُ الْمَبَارِكِ إِذَا سَمِعْنَ صَوْتَ الْمِزْهَرِ أَيْقَنَّ أَنَّهُنَّ هَوَالِكُ، قِيلَ: أَنْتِ يَا فُلَانَةُ، قَالَتْ: زَوْجِي لَا أَذْكُرُهُ، إِنْ أَذْكُرْهُ أَذْكُرْ عُجَرَهُ وَبُجَرَهُ أَخْشَى أَنْ لَا أَذَرَهُ، قِيلَ: أَنْتِ يَا فُلَانَةُ، قَالَتْ: وَاللَّهِ مَا عَلِمْتُ إِذَا دَخَلَ فَهِدَ، وَإِذَا خَرَجَ أَسِدَ، وَلَا يُسْأَلُ عَمَّا عَهِدَ، قِيلَ: أَنْتِ يَا فُلَانَةُ [ قَالَتْ: لَحْمُ جَمَلٍ غَثٍّ عَلَى جَبَلٍ لَا بِالسَّمِينِ فَيُنْتَقَلُ، وَلَا بِالسَّهْلِ فَيُرْتَقَى إِلَيْهِ.
قِيلَ: أَنْتِ يَا فُلَانَةُ ]
قَالَتْ: وَاللَّهِ مَا عَلِمْتُ أَنَّهُ إِذَا أَكَلَ لَفَّ، وَإِذَا شَرِبَ اشْتَفَّ، وَإِذَا ذَبَحَ اغْتَثَّ، وَإِذَا نَامَ الْتَفَّ، وَلَا يُدْخِلُ الْكَفَّ فَيَعْلَمُ الْبَثَّ، قِيلَ: أَنْتِ يَا فُلَانَةُ، قَالَتْ: نَكَحْتُ الْعَشَنَّقَ إِنْ أَنْطِقْ أُطَلَّقْ، وَإِنْ أَسْكُتْ أُعَلَّقْ، قِيلَ: أَنْتِ يَا فُلَانَةُ، قَالَتْ: عَيَايَاءُ طَبَاقَاءُ كُلُّ دَاءٍ لَهُ دَاءٌ شَجَّكِ أَوْ فَلَّكِ أَوْ جَمَعَ كُلًّا لَكِ، قِيلَ: أَنْتِ يَا فُلَانَةُ، قَالَتْ: نَكَحْتُ أَبَا زَرْعٍ وَمَا أَبُو زَرْعٍ أَنَاسَ مِنْ حُلِيِّ أُذُنَيَّ، وَمَلَأَ مِنْ شَحْمٍ عَضُدَيَّ، وَبِجَّحَ نَفْسِي فَبَجِحَتْ إِلَيَّ، وَجَدَنِي فِي أَهْلِ غُنَيْمَةٍ بِشِقٍّ فَجَعَلَنِي فِي حَاصِلٍ وَصَاهِلٍ وَأَطِيطٍ، وَدَائِسٍ، وَدَائِسٍ وَمُنَقٍّ، فَأَنَا أَنَامُ عِنْدَهُ فَأَتَصَبَّحُ وَأَشْرَبُ فَأَتَقَمَّحُ، وَأَنْطِقُ فَلَا أُقَبَّحُ، ابْنُ أَبِي زَرْعٍ وَمَا ابْنُ أَبِي زَرْعٍ، مَضْجَعُهُ كَمَسَلِّ شَطْبَةٍ، وَيُشْبِعُهُ ذِرَاعَ الْجَفْرَةِ، بِنْتُ أَبِي زَرْعٍ وَمَا بِنْتُ أَبِي زَرْعٍ مِلْءُ إِزَارِهَا وَزَيْنُ أَبِيهَا وَزَيْنُ أُمِّهَا وَخَيْرُ جَارَتِهَا، جَارِيَةُ أَبِي زَرْعٍ وَمَا جَارِيَةُ أَبِي زَرْعٍ لَا تُخْرِجُ حَدِيثَنَا تَبْثِيثًا، وَلَا تُهْلِكُ مِيرَتَنَا تَنْقِيثًا، فَخَرَجَ مِنْ عِنْدِي أَبُو زَرْعٍ وَالْأَوْطَابُ تُمْخَضُ فَإِذَا هُوَ بِأُمِّ غُلَامَيْنِ كَالسَّقْرَيْنِ فَتَزَوَّجَهَا أَبُو زَرْعٍ وَطَلَّقَنِي، [ فَاسْتَبْدَلْتُ ] وَكُلُّ بَدَلٍ أَعْوَرُ فَنَكَحْتُ شَابًّا سَرِيًّا وَرَكِبَ شَرِيًّا وَأَخَذَ خَطِّيًّا وَأَعْطَانِي نَعَمًا ثَرِيًّا وَأَعْطَانِي مِنْ كُلِّ سَائِمَةٍ زَوْجًا، فَقَالَ: امْتَارِي يَا أُمَّ زَرْعٍ وَمِيرِي أَهْلَكِ فَجَمَعْتُ مِنْ ذَلِكَ فَلَمْ يَمْلَأْ أَصْغَرَ وِعَاءٍ مِنْ أَوْعِيَةِ أَبِي زَرْعٍ".
قَالَتْ عَائِشَةُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَنْتَ خَيْرٌ لِي مِنْ أَبِي زَرْعٍ..
قُلْتُ: لِعَائِشَةَ فِي الصَّحِيحِ حَدِيثُ أَبِي زَرْعٍ مَوْقُوفًا عَلَيْهَا لَيْسَ فِيهِ مِنَ الْمَرْفُوعِ غَيْرَ قَوْلِهِ:" كُنْتُ لَكِ كَأَبِي زَرْعٍ لِأُمِّ زَرْعٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُ بَعْضِهِمْ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَبَقِيَّتُهُمْ وَثَّقَهُمُ ابْنُ حِبَّانَ، وَغَيْرُهُ، وَفِي بَعْضِهِمْ كَلَامٌ لَا يُقْدَحُ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نے زمانہ جاہلیت میں اپنے والد کے مال کے حوالے سے فخر کا اظہار کیا، جو ایک ہزار، ہزار اوقیہ تھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: اے عائشہ! خاموش ہو جاؤ کیونکہ میں تمہارے لئے اسی طرح ہوں، جیسے ابوزرع، اُمِ زرع کے لئے تھا۔ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بیان کرنا شروع کیا: ”زمانہ جاہلیت میں گیارہ خواتین اکھٹی ہوئیں اور انہوں نے یہ طے کیا کہ ہر خاتون اپنے شوہر کے بارے میں بتائے گی اور غلط بیانی نہیں کرے گی، ایک خاتون سے کہا: گیا: اے فلاں عورت! تم بتاؤ، تو اس نے کہا: وہ تہامہ کی رات کی طرح ہے نہ زیادہ ٹھنڈا، نہ زیادہ گرم، نہ خوف کا شکار کرنے والا، نہ افسوس کا شکار کرنے والا۔ پھر کہا: گیا: اے فلانی! تم بتاؤ۔ اس نے کہا: اس کی خوشبو زرنب نام کی بوٹی کی طرح ہے، اور وہ خرگوش کی طرح ملائم ہے، میں اس پر غلبہ رکھتی ہوں اور وہ لوگوں پر غلبہ رکھتا ہے۔ پھر کہا: گیا: اے فلانی! تم بتاؤ۔ تو اس نے جواب دیا: میرے علم کے مطابق میرا شوہر بلند ستونوں کا مالک، لمبے پرتلے والا، بہت زیادہ راکھ والا، اور گھر کے پاس چوپال والا ہے۔ پھر کہا: گیا: اے فلانی! تم بتاؤ۔ تو اس نے بتایا: میں نے مالک کے ساتھ شادی کی جس کے پاس اونٹ ہیں، جن کی چراگاہیں بہت ہیں، اور بیٹھنے کی جگہیں کم ہیں اور جب وہ (کسی مہمان کی آمد پر) باجوں کی آواز سنتے ہیں تو انہیں یقین ہو جاتا ہے کہ اب وہ ذبح ہو جائیں گے۔ پھر کہا: گیا: اے فلانی تم بتاؤ۔ اس نے کہا: میں اپنے شوہر کا ذکر نہیں کروں گی، کیونکہ اگر میں اس کا ذکر کروں گی تو اس کی ہر بات بیان کر دوں گی، خفیہ اور علانیہ بات ظاہر کر دوں گی۔ کوئی بات نہیں چھوڑوں گی۔ پھر کہا: گیا: اے فلانی تم بتاؤ۔ اس نے کہا: اللہ کی قسم! میرے علم کے مطابق جب وہ گھر میں آتا ہے، تو چیتا ہوتا ہے اور جب باہر جاتا ہے تو شیر ہوتا ہے۔ اس نے جو عہد کیا ہو اس کے بارے میں اس سے سوال نہیں کیا جاتا۔ پھر کہا: گیا: اے فلانی تم بتاؤ۔ اس نے کہا: وہ کمزور اونٹ کا گوشت ہے جو پہاڑی پر رکھا ہوا ہو۔ نہ وہ اتنا صحت مند ہے کہ اسے منتقل کیا جائے اور نہ ہی اس تک رسائی اتنی آسان ہے کہ پہاڑ پر چڑھا جائے۔ پھر کہا: گیا: اے فلانی تم بتاؤ۔ اس نے کہا: اللہ کی قسم! میرے علم کے مطابق جب وہ کھاتا ہے تو سب کچھ ہڑپ کر جاتا ہے۔ اور جب پیتا ہے تو سب کچھ ختم کر دیتا ہے۔ جب جانور ذبح کرتا ہے تو (اس کا گوشت ختم کر دیتا ہے) اور جب سوتا ہے تو مد ہوش ہو کے سوتا ہے۔ وہ ہتھیلی میری طرف نہیں بڑھاتا کہ اسے میری پراگندہ حالی کا پتہ چلے۔ پھر کہا: گیا: اے فلانی تم بتاؤ۔ اس نے کہا: میرے شوہر کی کوئی کل سیدھی نہیں ہے اگر میں بولوں سو مجھے طلاق ملتی ہے اور اگر میں خاموش رہوں تو (جان سولی پر) لٹکی رہتی ہے۔ پھر کہا: گیا: اے فلانی تم بتاؤ۔ اس نے کہا: میرا شوہر نامرد ہے، وہ احمق ہے، وہ گفتگو نہیں کر سکتا، اسے ہر قسم کی بیماری لاحق ہے اور وہ مار پیٹ بھی کرتا ہے۔ پھر کہا: گیا: اے فلانی تم بتاؤ۔ اس نے کہا: میں نے ابوزرع کے ساتھ شادی کی اور ابوزرع بھی کیا آدمی تھا، اس نے زیور سے میرے کان جھکا دیے اور میرے بازؤں کو چربی سے بھر دیا، اس نے مجھے اپنی مہربانیوں سے اتنا خوش کر دیا کہ میں بھر پور خوش ہو گئی۔ اس نے مجھے تھوڑی سی بکریوں کے مالک کے ایک چھوٹے سے گھرانے میں پایا تھا اور پھر وہ مجھے ایک ایسے گھر میں لے آیا، جہاں گھوڑے، اونٹ، ہل چلانے والے بیل اور کسان موجود تھے۔ میں اس کے ہاں جب سوتی تھی تو صبح تک سوئی رہتی تھی اور جب پیتی تھی تو خوب سیر ہو جاتی تھی۔ جب میں بولتی تھی تو مجھے برا بھلا نہیں کہا جاتا تھا۔ ابوزرع کا بیٹا بھی کیا چیز ہے۔ وہ اتنی سی جگہ میں پورا آ جاتا ہے جتنی جگہ پر کوئی نرم و نازک شاخ رکھی جاتی ہے اور بکری کے بچے کا شانہ اس کا پیٹ بھرنے کے لئے کفایت کر جاتا ہے۔ ابوزرع کی بیٹی، ابوزرع کی بیٹی بھی کیا چیز ہے، جو بھرے ہوئے جسم کی مالک ہے، ماں اور باپ کے لئے زینت کا باعث ہے اور اپنی پڑوسن (یا سوکن) کے حق میں سب سے بہتر ہے۔ ابوزرع کی کنیز، ابوزرع کی کنیز کے کیا کہنے، وہ ہماری باتوں کی تفتیش نہیں کرتی اور گھر کی چیز باہر نہیں لے جاتی۔ ایک مرتبہ ابوزرع میرے پاس سے نکلا، اس وقت دودھ میں سے مکھن نکالا جا رہا تھا، وہاں اس نے دو بچوں کی ماں کو دیکھا وہ بچے دو شکروں (یعنی شکاری پرندوں) کی طرح تھے۔ ابوزرع نے اس کے ساتھ شادی کر لی اور اس نے مجھے طلاق دیدی۔ پھر میں نے ایک اور شادی کر لی۔ میں نے ایک خوش اخلاق نوجوان کے ساتھ شادی کر لی، جو بہادر بھی تھا اور شہسوار بھی تھا۔ اس نے مجھے طرح طرح کی نعمتیں عطا کیں اور مختلف قسم کے جانور دیئے، اور یہ کہا: اے اُم زرع! انہیں تم استعمال کرو اور اپنے اہل خانہ کو بھی دو۔ میں نے ان سب چیزوں کو جمع کیا تو وہ سب مل کے ابوزرع کے برتنوں میں سے سب سے چھوٹے برتن کو بھی نہیں بھرتے تھے۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ میرے لئے ابوزرع سے بہتر ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے منقول حدیث صحیح میں مذکور ہے، جو ابوزرع کے بارے میں ہے اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا پر موقوف ہے۔ اس روایت میں صرف یہ الفاظ مرفوع ہیں: ”میں تمہارے لئے یوں ہوں، جیسے ابوزرع ام زرع کے لئے تھا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی، اس کے بعض رجال صحیح کے رجال ہیں اور بقیہ رجال کی ابن حبان اور دیگر حضرات نے توثیق کی ہے، اور بعض کے بارے میں ایسے کلام کیا گیا ہے، جو قدح کا باعث نہیں ہو گا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7687]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (173/23)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7688
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: دَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" يَا عَائِشَةُ كَنْتُ لَكِ كَأَبِي زَرْعٍ لِأُمِّ زَرْعٍ".
قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ قَرْيَةً مِنْ قُرَى الْيَمَنِ كَانَ بِهَا بُطُونٌ مِنْ بُطُونِ الْيَمَنِ، وَفِيهَا إِحْدَى عَشْرَةَ امْرَأَةً، وَإِنَّهُنَّ خَرَجْنَ إِلَى مَجْلِسٍ لَهُنَّ فَقَالَ بَعْضُهُنَّ لِبَعْضٍ: تَعَالَوْا فَلْنَذْكُرْ بُعُولَتَنَا بِبَعْضِ مَا فِيهِمْ، وَلَا نَكْذِبُ فَقِيلَ لِلْأُولَى تَكَلُّمِي قَالَتْ"، قَالَ: وَذَكَرَ الْحَدِيثَ.
وَقَالَتِ الثَّانِيَةُ: وَهِيَ عَمْرَةُ بِنْتُ عَمْرٍو، وَقِيلَ لِلثَّالِثَةِ: تَكَلَّمِي، وَهِيَ حُبَّا بِنْتُ كَعْبٍ، قِيلَ لِلرَّابِعَةِ: تَكَلَّمِي، وَهِيَ هُدَدُ ابْنَةُ أَبِي هَرَوَيْةِ، قِيلَ لِلْخَامِسَةِ: تَكَلَّمِي، وَهِيَ كَبْشَةُ، قِيلَ لِلسَّادِسَةِ: تَكَلَّمِي، وَهِيَ هِنْدٌ، قِيلَ لِلسَّابِعَةِ: تَكَلَّمِي، وَهِيَ حُبَّا بِنْتُ عَلْقَمَةَ، قِيلَ لِلثَّامِنَةِ: تَكَلَّمِي وَهِيَ أَسْمَاءُ بِنْتُ عَبْدٍ، قِيلَ لِلتَّاسِعَةِ: تَكَلَّمِي، وَلَمْ يَسَمِّهَا، قِيلَ لِلْعَاشِرَةِ: تَكَلَّمِي، وَهِيَ كَبْشَةُ بَنْتُ الْأَرْقَمِ، قِيلَ لِأُمِّ زَرْعٍ: تَكَلَّمِي وَهِيَ بِنْتُ الْأُكَيْحِلِ بْنِ سَاعِدَةَ، فَقَالَتْ: أَبُو زَرْعٍ وَمَا أَبُو زَرْعٍ؟ قَالَ: وَذَكَرَ الْحَدِيثَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ شَيْخِهِ عُبَيْدَةَ بْنِ مُحَمَّدٍ الْعُمَرِيِّ. رَمَاهُ النَّسَائِيُّ بِالْكَذِبِ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا صدیقہ بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میرے ہاں تشریف لائے اور آپ نے فرمایا: اے عائشہ! میں تمہارے لئے یوں ہوں، جیسے ابوزرع ام زرع کے لئے تھا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یمن کی ایک بستی میں یمن کا ایک قبیلہ رہتا تھا۔ وہاں گیارہ خواتین تھیں، وہ ایک محفل میں اکٹھی ہوئیں، تو انہوں نے ایک دوسرے سے کہا: آؤ ہم اپنے شوہروں کا ذکر کرتی ہیں اور کوئی غلط بیانی نہیں کریں گی۔ تو پہلی سے کہا: گیا: تم کلام کرو۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے۔ دوسری نے کہا: وہ عمرہ بنت عمرو تھی، پھر تیسری سے کہا: گیا: تم کلام کرو۔ وہ حبا بنت کعب تھی۔ پھر چوتھی سے کہا: گیا: تم کلام کرو۔ وہ ہدد بنت ابوہرویہ تھی۔ پھر پانچویں سے کہا: گیا: تم کلام کرو۔ وہ کبشہ تھی۔ پھر چھٹی سے کہا: گیا: تم کلام کرو۔ وہ ہند تھی۔ پھر ساتویں سے کہا: گیا: تم کلام کرو۔ وہ حبا بنت علقمہ تھی۔ پھر آٹھویں سے کہا: گیا: تم کلام کرو۔ وہ اسماء بنت عبد تھی۔ پھر نویں سے کہا: گیا: تم کلام کرو۔ اس کا نام راوی نے ذکر نہیں کیا۔ پھر دسویں سے کہا: گیا: تم کلام کرو۔ وہ کبشہ بنت ارقم تھی۔ پھر ام زرع سے کہا: گیا: تم کلام کرو۔ وہ اکحیل بن ساعدہ کی صاحبزادی تھی تو اس نے یہ کہا: ابوزرع، ابوزرع کے کیا کہنے؟ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد عبیدہ بن محمد عمری کے حوالے سے نقل کی ہے، جس پر امام نسائی رحمہ اللہ نے جھوٹا ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7688]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (176/23)»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7689
وَعَنْ عَائِشَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" اجْتَمَعَ إِحْدَى عَشْرَةَ امْرَأَةً فِي الْجَاهِلِيَّةِ فَتَعَاهَدْنَ أَنْ يَصْدُقْنَ بَيْنَهُنَّ، وَلَا يَكْتُمْنَ مِنْ أَخْبَارِ أَزْوَاجِهِنَّ شَيْئًا، فَقَالَتِ الْأُولَى: زَوْجِي لَحْمُ جَمَلٍ غَثٍّ عَلَى رَأْسِ جَبَلٍ لَا سَهْلٌ فَيُرْتَقَى، وَلَا سَمِينٌ فَيُنْتَقَلَ، قَالَتِ الثَّانِيَةُ: زَوْجِي لَا أَبُثُّ خَبَرَهُ إِنِّي أَخَافُ أَنْ لَا أَذَرَهُ، إِنْ أَذْكُرْهُ أَذْكُرْ عُجَرَهُ وَبُجَرَهُ، قَالَتِ الثَّالِثَةُ: زَوْجِي الْعَشَنَّقُ إِنْ أَنْطِقْ أُطَلَّقْ، وَإِنْ أَسْكُتْ أُعَلَّقْ، قَالَتِ الرَّابِعَةُ: زَوْجِي إِنْ أَكَلَ لَفَّ، وَإِنَّ شَرِبَ اشْتَفَّ، وَإِنِ اضْطَجَعَ الْتَفَّ، وَلَا يُولِجُ الْكَفَّ لِيَعْلَمَ الْبَثَّ، قَالَتِ الْخَامِسَةُ: زَوْجِي عَيَايَاءُ طَبَاقَاءُ كُلُّ دَاءٍ لَهُ دَاءٌ شَجَّكِ أَوْ فَلَّكِ أَوْ جَمَعَ كُلًّا لَكِ، قَالَتِ السَّادِسَةُ: زَوْجِي كَلَيْلِ تِهَامَةَ لَا حَرَّ، وَلَا قَرَّ، وَلَا مَخَافَةَ، قَالَتِ السَّابِعَةُ: زَوْجِي إِنْ دَخَلَ فَهِدَ، وَإِنْ خَرَجَ أَسِدَ، وَلَا يُسْأَلُ عَمَّا عَهِدَ، قَالَتِ الثَّامِنَةُ: زَوْجِي الْمَسُّ مَسُّ أَرْنَبِ وَالرِّيحُ رِيحُ زَرْنَبٍ، وَأَنَا أَغْلِبُهُ وَالنَّاسُ يَغْلِبُ، قَالَتِ التَّاسِعَةُ: زَوْجِي رَفِيعُ الْعِمَادِ طَوِيلُ النِّجَادِ عَظِيمُ الرَّمَادِ قَرِيبُ الْبَيْتِ مِنَ النَّادِي، قَالَتِ الْعَاشِرَةُ: زَوْجِي مَالِكُ وَمَا مَالِكٌ؟ مَالِكٌ خَيْرٌ مِنْ ذَلِكَ لَهُ إِبِلٌ قَلِيلَاتُ الْمَسَارِحِ كَثِيرَاتُ الْمَبَارِكِ إِذَا سَمِعْنَ صَوْتَ الْمِزْهَرِ أَيْقَنَّ أَنَّهُنَّ هَوَالِكُ، قَالَتِ الْحَادِيَةَ عَشْرَةَ: زَوْجِي أَبُو زَرْعٍ وَمَا أَبُو زَرْعٍ أَنَاسَ مِنْ حُلِيٍّ أُذُنَيَّ وَمَلَأَ مِنْ شَحْمٍ عَضُدَيَّ وَبِجَّحَنِي فَبَجِحْتُ إِلَيَّ نَفْسِي وَجَدَنِي فِي أَهْلِ غُنَيْمَةٍ بِشِقٍّ فَجَعَلَنِي فِي أَهْلِ صَهِيلٍ وَأَطِيطٍ وَدَائِسٍ وَمُنَقٍّ فَعِنْدَهُ أَقُولُ فَلَا أُقَبَّحُ وَأَرْقُدُ فَأَتَصَبَّحُ وَأَشْرَبُ فَأَتَقَمَّحُ، أُمُّ أَبِي زَرْعٍ وَمَا أُمُّ أَبِي زَرْعٍ عُكُومُهَا رَدَاحٌ وَبَيْتُهَا فَسَاحٌ، ابْنُ أَبِي زَرْعٍ وَمَا ابْنُ أَبِي زَرْعٍ مَضْجَعُهُ كَمَسَلِّ شَطْبَةٍ تُشْبِعُهُ ذِرَاعُ الْجَفْرَةِ، بِنْتُ أَبِي زَرْعٍ وَمَا بِنْتُ أَبِي الزَّرْعِ طَوْعُ أُمِّهَا وَطَوْعُ أَبِيهَا وَمِلْءُ كِسَائِهَا وَغَيْظُ جَارَتِهَا، جَارِيَةُ أَبِي زَرْعٍ وَمَا جَارِيَةُ أَبِي زَرْعٍ لَا تَبُثُّ حَدِيثَنَا تَبْثِيثًا، وَلَا تَنْقُلُ مِيرَتَنَا تَنْقِيثًا، وَلَا تَمْلَأُ بَيْتَنَا تَعْشِيشًا، خَرَجَ أَبُو زَرْعٍ وَالْأَوْطَابُ تُمْخَضُ فَمَرَّ بِامْرَأَةٍ وَمَعَهَا ابْنَانِ لَهَا [ كَالْفَهْدَيْنِ ] يَلْعَبَانِ مِنْ تَحْتِ خَصْرِهَا بِرُمَّانَتَيْنِ فَطَلَّقَنِي وَنَكَحَهَا، فَنَكَحْتُ بَعْدَهُ رَجُلًا سَرِيًّا، رَكِبَ شَرِيًّا وَأَخَذَ خَطِّيًّا وَأَرَاحَ عَلَيَّ نَعَمًا ثَرِيًّا، وَأَعْطَانِي مِنْ كُلِّ رَائِحَةٍ زَوْجًا فَقَالَ: كُلِي أُمَّ زَرْعٍ وَمِيرِي أَهْلَكَ فَلَوْ جَمَعْتُ كُلَّ شَيْءٍ أَعْطَانِيهِ مَا مَلَأَ أَصْغَرَ إِنَاءٍ مِنْ آنِيَةِ أَبِي زَرْعٍ".
[ قَالَتْ عَائِشَةُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: كُنْتُ لَكِ كَأَبِي زَرْعٍ لِأُمِّ زَرْعٍ" ] .
وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا عَبْدَ اللَّهِ بْنَ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ إِمَامٌ حُجَّةٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں: زمانہ جاہلیت میں گیارہ خواتین اکٹھی ہوئیں اور انہوں نے یہ طے کیا کہ وہ آپس میں سچ بولیں گی اور اپنے شوہروں کے بارے میں کوئی چیز نہیں چھپائیں گی۔ پہلی نے کہا: میرا شوہر کمزور اونٹ کا وہ گوشت ہے جو پہاڑ کی چوٹی پہ رکھا ہوا ہے۔ پہاڑ اتنا آسان نہیں کہ اس پر چڑھا جائے اور گوشت اتنا صحت مند نہیں کہ اسے منتقل کیا جائے، دوسری نے کہا: میں اپنے شوہر کے بارے میں کچھ نہیں کہوں گی کہ مجھے یہ اندیشہ ہے کہ میں اس کی کوئی بات نہیں چھوڑوں گی، اور ہر ظاہر اور خفیہ بات بیان کر دوں گی۔ تیسری نے کہا: میرے شوہر کی کوئی بھی کل سیدھی نہیں ہے، اگر میں بات کروں تو مجھے طلاق مل جائے اور اگر خاموش رہوں تو (میری جان سولی پر) لٹکی رہے۔ چوتھی نے کہا: میرا شوہر جب کھاتا ہے تو ختم کر دیتا ہے، جب پیتا ہے تو ختم کر دیتا ہے، جب لیٹتا ہے تو دھت ہو کر سو جاتا ہے، وہ اپنا ہاتھ بڑھا کر میری بے چینی کا انداز نہیں لگاتا۔ پانچویں نے کہا: میرا شوہر نامرد ہے، احمق ہے، اسے ہر بیماری لاحق ہے اور پھر بھی وہ مار پیٹ بھی کرتا ہے۔ چھٹی نے کہا: میرا شوہر تہامہ کی رات کی مانند ہے۔ نہ گرم نہ ٹھنڈا، نہ خوف کا شکار کرنے والا۔ ساتویں نے کہا: میرا شوہر جب گھر میں آئے تو چیتا ہوتا ہے اور جب باہر جائے تو شیر ہوتا ہے۔ اس نے جو عہد کیا ہو اس کے بارے میں اس سے سوال نہیں کیا جاتا۔ آٹھویں نے کہا: میرا شوہر چھونے میں خرگوش کی طرح ہے اور خوشبو میں زرنب نامی بوٹی کی طرح ہے۔ میں اس پر غلبہ رکھتی ہوں اور لوگ اس سے مغلوب ہوتے ہیں۔ نویں نے کہا: میرا شوہر بلند عمارت اور طویل دستر خوان والا ہے، اس کی راکھ زیادہ ہوتی ہے اور اس کا گھر چوپال کے قریب ہے۔ دسویں نے کہا: میرا شوہر مالک ہے اور مالک کے کیا کہنے۔ مالک اس سے زیادہ بہتر ہے کہ اس کے بارے میں کچھ کہا: جائے، اس کے پاس اونٹ ہیں جو چراگاہ میں کم جاتے ہیں، اور باڑے میں زیادہ رہتے ہیں۔ جب وہ (مہمان کی آمد پر) باجوں کی آواز سنتے ہیں تو انہیں یقین ہو جاتا ہے کہ اب انہیں ذبح کر دیا جائے گا۔ گیارہویں نے کہا: میرا شوہر ابوزرع ہے۔ اور ابوزرع کے کیا کہنے۔ اس نے میرے کان زیور سے بھر دیے اور میرے بازو چربی سے بھر دیے۔ اس نے مجھے اتنا خوش کیا کہ میں یہ بات بھول ہی گئی کہ اس نے مجھے چند بکریوں والے گھرانے میں پایا تھا اور پھر لا کر مجھے ایک ایسے گھر میں رکھ دیا جہاں گھوڑے تھے، اونٹ تھے، بیل تھے کسان تھے۔ اس کے ہاں میں کوئی بات کرتی تھی تو مجھ پر تقید نہیں ہوتی تھی۔ میں سوتی تھی تو صبح تک سوئی رہتی تھی۔ کچھ پیتی تھی تو سیر ہو جاتی تھی۔ ابوزرع کی ماں، ابوزرع کی ماں کے کیا کہنے۔ اس کے برتن ہمیشہ بھرے رہتے تھے اور اس کا گھر کشادہ تھا۔ ابوزرع کا بیٹا، ابوزرع کے بیٹے کے کیا کہنے۔ ایک شاخ جتنی جگہ پر وہ پورا آ جاتا تھا اور بکری کے بچے کی دستی اس کا پیٹ بھر دیتی تھی۔ ابوزرع کی بیٹی، ابوزرع کی بیٹی کے کیا کہنے۔ وہ ماں کی فرمانبردار تھی اور باپ کی فرمانبردار تھی اور بھرے ہوئے جسم کی مالک تھی اور اپنی پڑوسن (یا سوکن) یا غصے میں اضافہ کرنے کا باعث تھی۔ ابوزرع کی کنیز، ابوزرع کی کنیز کے کیا کہنے۔ وہ ہمارے گھر کی بات باہر نہیں پھیلاتی تھی اور ہمارے گھر کی چیز باہر نہیں لے جاتی اور ہمارے گھر میں کوڑا کرکٹ اکٹھا نہیں ہونے دیتی تھی۔ ایک دن ابوزرع نکلا، اس وقت دودھ سے مکھن نکالا جا رہا تھا، اس کا گزر ایک عورت کے پاس سے ہوا، جس کے ساتھ اس کے دو بیٹے بھی تھے۔ وہ دونوں چیتے کے بچوں کی طرح تھے، اور اس کے پہلو کے پاس دو اناروں کے ساتھ کھیل رہے تھے۔ تو ابوزرع نے مجھے طلاق دیدی اور اس کے ساتھ شادی کر لی۔ اس کے بعد میں نے ایک خوش اخلاق نوجوان کے ساتھ شادی کر لی۔ جو شہسوار بھی تھا اور بہادر بھی تھا۔ اس نے مجھے طرح طرح کی نعمتیں دیں اور مجھے ہر طرح کی نعمت کا جوڑا عطا کیا اور کہا: اے اُم زرع! تم بھی کھاؤ اور اپنے اہل خانہ کو بھی دو اس نے مجھے جو کچھ دیا، اگر میں اس سب کو جمع کروں تو وہ ابوزرع کے سب سے چھوٹے برتن کو بھی نہیں بھرے گا۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں تمہارے لئے اسی طرح ہوں، جیسے ابوزرع، ام زرع کے لئے تھا۔ اس روایت کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ صرف عبداللہ بن أحمد بن حنبل کا معاملہ مختلف ہے، لیکن وہ ثقہ، امام اور حجت ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7689]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (167/23)، أخرجه صحيح البخاري برقم: 4893، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2448»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7690
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ: كُنْتُ جَالِسًا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَمَعَهُ أَصْحَابُهُ إِذْ أَقْبَلَتِ امْرَأَةٌ عُرْيَانَةٌ فَقَامَ إِلَيْهَا رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ فَأَلْقَى عَلَيْهَا ثَوْبًا وَضَمَّهَا إِلَيْهِ فَتَغَيَّرَ وَجْهُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ بَعْضُ أَصْحَابِهِ: أَحْسَبُهَا امْرَأَتَهُ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَحْسَبُهَا غَيْرَى، إِنَّ اللَّهَ تَبَارَكَ وَتَعَالَى كَتَبَ الْغَيْرَةَ عَلَى النِّسَاءِ وَالْجِهَادَ عَلَى الرِّجَالِ فَمَنْ صَبَرَ مِنْهُنَّ كَانَ لَهُ أَجْرُ شَهِيدٍ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عُبَيْدُ بْنُ الصَّبَّاحِ ضَعَّفَهُ أَبُو حَاتِمٍ وَوَثَّقَهُ الْبَزَّارُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بیٹھا ہوا تھا آپ کے ساتھ آپ کے اصحاب بھی تھے اسی دوران ایک عورت آئی جس کا لباس مناسب نہیں تھا حاضرین میں سے ایک صاحب اٹھے اور انہوں نے ایک چادر اس پر ڈال دی اور اس کو اپنے ساتھ چمٹا لیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا چہرہ مبارک متغیر ہو گیا آپ کے اصحاب میں سے کسی نے عرض کی: میرا خیال ہے یہ اس شخص کی بیوی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میرا خیال ہے یہ غیرت (یعنی سوکن کی وجہ سے جلن) کا شکار ہے، اللہ تعالیٰ نے خواتین پر غیرت لکھ دی ہے، اور مردوں پر جہاد کو لازم قرار دیا ہے، ان خواتین میں سے جو صبر سے کام لے گی، اسے شہید کا اجر ملے گا“۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبید بن صباح ہے، جسے ابوحاتم نے ضعیف قرار دیا ہے، اور امام بزار نے اسے ثقہ کہا: ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7690]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1495)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
75. بَابُ غَيْرَةِ النِّسَاءِ .
خواتین کے مزاج کی تیزی
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7691
وَعَنْ صَفِيَّةَ بِنْتِ حُيَيٍّ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَجَّ بِنِسَائِهِ حَتَّى إِذَا كَانَ بِبَعْضِ الطَّرِيقِ نَزَلَ رَجُلٌ فَسَاقَ بِهِنَّ فَأَسْرَعَ فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" كَذَاكَ سَوْقُكَ بِالْقَوَارِيرِ" يَعْنِي: النِّسَاءَ فَبَيْنَا هُمْ يَسِيرُونَ بَرَكَ بِصَفِيَّةَ ابْنَةِ حُيَيٍّ جَمَلُهَا، وَكَانَتْ مِنْ أَحَسَنِهِنَّ ظَهْرًا فَبَكَتْ وَجَاءَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى أُخْبِرَ بِذَلِكَ فَجَعَلَ يَمْسَحُ دُمُوعَهَا بِيَدِهِ وَجَعَلَتْ تَزْدَادُ بُكَاءً، وَهُوَ يَنْهَاهَا فَلَمَّا أَكْثَرَتْ زَبَرَهَا، وَانْتَهَرَهَا وَأَمَرَ النَّاسَ [ بِالنِّزُولِ ] فَنَزَلُوا، وَلَمْ يَكُنْ يُرِيدُ أَنْ يَنْزِلَ قَالَتْ: فَنَزَلُوا، وَكَانَ يَوْمِي فَلَمَّا نَزَلُوا ضُرِبَ خِبَاءُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَدَخَلَ فِيهِ قَالَتْ: فَلَمْ أَدْرِ عَلَى مَا أُهْجَمُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَخَشِيتُ أَنْ يَكُونَ فِي نَفْسِهِ شَيْءٌ [ مِنِّي ] فَانْطَلَقْتُ إِلَى عَائِشَةَ فَقُلْتُ لَهَا: تَعْلَمِينَ أَنِّي لَمْ أَكُنْ لِأَبِيعَ يَوْمِي مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِشَيْءٍ أَبَدًا، وَإِنِّي قَدْ وَهَبْتُ يَوْمِي لَكِ عَلَى أَنْ تُرْضِيَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِّي، قَالَتْ: نَعَمْ، قَالَ: فَأَخَذَتْ عَائِشَةُ خِمَارًا لَهَا قَدْ ثَرَدَتْهُ بِزَعْفَرَانٍ فَرَشَّتْهُ بِالْمَاءِ لِيَذْكَى رِيحُهُ، ثُمَّ لَبِسَتْ ثِيَابَهَا، ثُمَّ انْطَلَقَتْ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَرَفَعَتْ طَرَفَ الْخِبَاءِ، فَقَالَ [ لَهَا ] :" مَا لَكِ يَا عَائِشَةُ إِنَّ هَذَا لَيْسَ بِيَوْمِكِ؟" قَالَتْ: ذَلِكَ فَضْلُ اللَّهِ يُؤْتِيهِ مَنْ يَشَاءُ، قَالَ مَعَ أَهْلِهِ فَلَمَّا كَانَ عِنْدَ الرَّوَاحِ قَالَ لِزَيْنَبَ بِنْتِ جَحْشٍ:" [ يَا زَيْنَبُ ] أَفْقِرِي أُخْتَكِ صَفِيَّةَ جَمَلًا" وَكَانَتْ مِنْ أَكْثَرِهِنَّ ظَهْرًا" فَقَالَتْ: أَنَا أُفْقِرُ يَهُودِيَّتَكَ؟ فَغَضِبَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حِينَ سَمِعَ ذَلِكَ مِنْهَا فَهَجَرَهَا فَلَمْ يُكَلِّمْهَا حَتَّى قَدِمَ مَكَّةَ وَأَيَّامَ مِنًى فِي سَفَرِهِ - حَتَّى رَجَعَ إِلَى الْمَدِينَةِ - وَالْمُحَرَّمَ وَصَفَرَ فَلَمْ يَأْتِهَا، وَلَمْ يَقْسِمْ لَهَا حَتَّى يَئِسَتْ مِنْهُ فَلَمَّا كَانَ شَهْرُ رَبِيعٍ الْأَوَّلِ دَخَلَ عَلَيْهَا فَرَأَتْ ظِلَّهُ فَقَالَتْ: إِنَّ هَذَا لَظِلُّ رَجُلٍ وَمَا يَدْخُلُ عَلَيَّ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَمَنْ هَذَا؟ فَدَخَلَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَمَّا رَأَتْهُ قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا أَدْرِي مَا أَصْنَعُ حِينَ دَخَلْتَ عَلَيَّ؟ قَالَتْ: وَكَانَتْ لَهَا جَارِيَةٌ، وَكَانَتْ تَخْبَئُوهَا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَتْ: فُلَانَةُ لَكَ فَمَشَى النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى سَرِيرِ زَيْنَبَ، وَكَانَ قَدْ رُفِعَ فَوَضَعَهُ بِيَدِهِ، ثُمَّ أَصَابَ أَهْلَهُ وَرَضِيَ عَنْهُمْ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ سُمَيَّةُ رَوَى لَهَا أَبُو دَاوُدَ، وَغَيْرُهُ، وَلَمْ يُضَعِّفْهَا أَحَدٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدہ صفیہ بنت حیی رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی ازواج کو ساتھ لے کر حج کے لئے تشریف لے گئے راستے میں ایک جگہ پر ایک شخص اترا اور اس نے ان خواتین کے اونٹوں کو لے کے چلنا شروع کیا وہ تیزی سے چلنے لگا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: آرام سے تم آبگینوں کو لے کے جا رہے ہو یعنی خواتین کو لے کے جا رہے ہو وہ لوگ چلتے ہوئے جا رہے تھے اسی دوران سیدہ صفیہ بنت حیی رضی اللہ عنہا کا اونٹ بیٹھ گیا حالانکہ ان کا اونٹ سب سے اچھا تھا وہ رونے لگی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے آپ کو اس بارے میں بتایا گیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے دست مبارک کے ذریعے ان کے آنسو پونچھنے لگے لیکن ان کے رونے میں اضافہ ہو گیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم انہیں منع کر رہے تھے جب ان کا رونا زیادہ ہو گیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں ڈانٹا اور لوگوں کو یہ حکم دیا کہ وہ پڑاؤ کر لیں لوگوں نے پڑاؤ کر لیا حالانکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا پڑاؤ کرنے کا ارادہ نہیں تھا سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: لوگوں نے پڑاؤ کر لیا وہ میری باری کا مخصوص دن تھا جب لوگوں نے پڑاؤ کر لیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے خیمہ لگایا گیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس میں تشریف لے گئے سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: مجھے سمجھ نہیں آ رہی تھی کہ میں کیسے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا سامنا کروں مجھے یہ اندیشہ تھا کہ شاید آپ کو مجھ پر غصہ ہو گا میں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس گئی اور میں نے ان سے کہا: تم یہ بات جانتی ہو کہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ اپنے مخصوص دن کو کبھی بھی کسی بھی چیز کے عوض میں نہیں دے سکتی لیکن میں اپنا مخصوص دن تمہیں دیتی ہوں۔ اس شرط پر کہ تم اللہ کے رسول کو مجھ سے راضی کروا دو! سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: ٹھیک ہے پھر سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے اپنی چادر اوڑھی اس پر زعفران لگایا ہوا تھا انہوں نے اس پر پانی چھڑکا تاکہ اس کی خوشبو آنا شروع ہو جائے پھر انہوں نے عمدہ لباس پہنا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں تشریف لے گئیں انہوں نے خیمے کا کنارہ اٹھایا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: تمہیں کیا ہوا ہے آج تمہارا مخصوص دن نہیں ہے۔ انہوں نے عرض کی: یہ اللہ تعالیٰ کا فضل ہے، جسے وہ چاہتا ہے اسے عطا کر دیتا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دوپہر اپنی اہلیہ کے ساتھ گزاری جب روانگی کا وقت ہوا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ زینب بنت جحش رضی اللہ عنہا سے کہا: اے زینب! تم ایک اونٹ اپنی بہن صفیہ کو دیدو اس خاتون کے پاس سب سے زیادہ سواریاں تھیں انہوں نے کہا: کیا میں آپ کی یہودی عورت کو دیدوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جب ان کی یہ بات زبانی سنی، تو آپ غصے میں آ گئے، اور آپ نے ان کے ساتھ لاتعلقی اختیار کر لی اور آپ نے ان کے ساتھ کوئی بات چیت نہیں کی یہاں تک کہ آپ مکہ آ گئے سفر کے ایام کے دوران منی کے ایام میں آپ نے ان سے کوئی بات نہیں کی یہاں تک کہ آپ مدینہ منورہ آ گئے پھر محرم بھی گزر گیا صفر بھی گزر گیا لیکن آپ ان کے پاس تشریف نہیں لائے، اور آپ نے انہیں باری میں سے حصہ بھی نہیں دیا یہاں تک کہ وہ آپ کی طرف سے مایوس ہو گئیں جب ربیع الاول کا مہینہ آیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس تشریف لے گئے انہوں نے آپ کا سایہ دیکھا تو بولیں یہ، تو کسی مرد کا سایہ ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تو میرے ہاں تشریف لاتے نہیں ہیں، تو پھر یہ کون ہے، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اندر تشریف لائے، تو جب انہوں نے دیکھا تو عرض کی: یا رسول اللہ! مجھے سمجھ نہیں آ رہی کہ آپ میرے ہاں تشریف لائے ہیں، تو میں کیا کروں ان کی ایک کنیز تھیں جسے انہوں نے سنبھال کے رکھا ہوا تھا انہوں نے عرض کی: وہ کنیز آپ کی ہوئی پھر آپ سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کے پلنگ کی طرف تشریف لے گئے جسے اٹھا لیا گیا تھا آپ نے اپنے دست مبارک کے ذریعے اسے بچھایا اور پھر اپنی اہلیہ کے ساتھ وظیفہ زوجیت ادا کیا اور آپ ان سے راضی ہو گئے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سمیہ نامی خاتون ہیں امام ابوداؤد نے اور دیگر حضرات نے اس کے حوالے سے روایات نقل کی ہیں کسی نے بھی اس خاتون کو ضعیف قرار نہیں دیا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7691]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (337/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 26325»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7692
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: بَعَثَتْ صَفِيَّةُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِطَعَامٍ قَدْ صَنَعَتْهُ لَهُ، وَهُوَ عِنْدِي فَلَمَّا رَأَيْتُ الْجَارِيَةَ أَخَذَتْنِي رَعْدَةٌ حَتَّى اسْتَقْبَلَتْنِي أَفْكَلٌ فَضَرَبْتُ الْقَصْعَةَ فَرَمَيْتُ بِهَا، قَالَتْ: فَنَظَرْتُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَعَرَفْتُ الْغَضَبَ فِي وَجْهِهِ فَقُلْتُ: أَعُوذُ بِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ يَلْعَنَنِي الْيَوْمَ.
قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ، وَغَيْرُهُ بِاخْتِصَارٍ.
وَرَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں کھانا بھیجا جو انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے تیار کیا تھا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت میرے ہاں موجود تھے جب میں نے کنیز کو دیکھا تو مجھے غصہ آ گیا جب وہ کنیز میرے سامنے آئی، تو میں نے پیالے پر ہاتھ مار کر اسے پھینک دیا سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں، پھر میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا تو مجھے آپ کے چہرے پر غصے کا اندازہ ہو گیا میں نے عرض کی: میں اللہ کے رسول کی پناہ مانگتی ہوں۔ اس بات سے کہ آپ مجھ پر لعنت کریں۔ میں یہ کہتا ہوں: امام ابوداؤد اور دیگر حضرات نے اسے اختصار کے ساتھ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7692]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (130/6)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7693
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: كَانَتْ عِنْدَنَا أُمُّ سَلَمَةَ فَجَاءَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عِنْدَ جُنْحِ اللَّيْلِ قَالَتْ: فَذَكَرْتُ شَيْئًا صَنَعَهُ بِيَدِهِ وَجَعَلَ لَا يَفْطَنُ لِأُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ: وَجَعَلَتْ تُومِئُ إِلَيْهِ حَتَّى فَطِنَ قَالَ لِأُمِّ سَلَمَةَ: أَهَكَذَا الْآنَ أَمَا كَانَ وَاحِدَةٌ مِنَّا عِنْدَكِ إِلَّا فِي خَلَائِهِ كَمَا أَرَى وَسَبَّتْ عَائِشَةَ فَجَعَلَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَنْهَاهَا فَتَأْبَى فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" سُبِّيهَا" فَسَبَّتْهَا حَتَّى غَلَبَتْهَا فَانْطَلَقَتْ أُمُّ سَلَمَةَ إِلَى عَلِيٍّ وَفَاطِمَةَ فَقَالَتْ: إِنَّ عَائِشَةَ سَبَّتْهَا وَقَالَتْ لَكُمْ وَقَالَتْ لَكُمْ فَقَالَ عَلِيٌّ [ لِفَاطِمَةَ ] : اذْهَبِي إِلَيْهِ فَقُولِي لَهُ: إِنَّ عَائِشَةَ قَالَتْ لَنَا وَقَالَتْ لَنَا، فَأَتَيْتُهُ فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لَهُ الَّذِي قَالَ لَهَا فَقَالَ: أَمَا كَفَاكِ إِلَّا أَنْ قَالَتْ لَنَا عَائِشَةُ وَقَالَتْ لَنَا حَتَّى أَتَتْكِ فَاطِمَةُ فَقَالَتْ لَهَا: إِنَّهَا حِبَّةُ أَبِيكِ وَرَبِّ الْكَعْبَةِ فَرَجَعَتْ إِلَى عَلِيٍّ فَذَكَرَتْ لَهُ الَّذِي قَالَ لَهَا فَقَالَ: أَمَا كَفَاكَ إِلَّا أَنْ قَالَتْ لَنَا عَائِشَةُ وَقَالَتْ لَنَا حَتَّى أَتَتْكَ فَاطِمَةُ فَقَالَتْ لَهَا: إِنَّهَا حِبَّةُ أَبِيكِ وَرَبِّ الْكَعْبَةِ. قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ غَيْرَ أَنَّهُ جَعَلَ مَكَانَ أُمِّ سَلَمَةَ زَيْنَبَ بِنْتَ جَحْشٍ، وَهُوَ أَيْضًا أَخْصَرُ مِنْ هَذَا - وَاللَّهُ أَعْلَمُ بِالصَّوَابِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ، وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا ہمارے پاس موجود تھیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم رات کے آغاز کے وقت تشریف لائے، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: مجھے ایک چیز یاد آئی جو آپ نے اپنے دست مبارک کے ذریعے بنائی تھی سیدہ ام سلمہ ”کو اس کا پتہ نہیں چلنا چاہیے تھا، میں نے اشارے کنائے میں آپ کی توجہ اس طرف مبذول کروانا چاہی، تو آپ کو (میرے مدعا کی) سمجھ آ گئی، سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے کہا: کیا اس وقت اس طرح ہو رہا ہے؟ کیا ہم میں سے کوئی ایک آپ کے پاس صرف اس وقت ہو سکتی ہے، جب آپ تنہا ہوں، سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو برا کہنا شروع کیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم انہیں منع کرنے لگے لیکن وہ نہیں مانی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم بھی اسے جواب دو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے انہیں برا کہنا شروع کیا یہاں تک کہ وہ ان پر غالب آ گئیں۔ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سیدنا علی رضی اللہ عنہ اور سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کے پاس چلی گئیں اور یہ کہا: عائشہ نے انہیں برا کہا: ہے، اور تم لوگوں کے بارے میں یہ کہا: ہے، اور وہ کہا: ہے سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا سے کہا: تم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں جاؤ اور آپ کی خدمت میں عرض کرو کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے ہمارے بارے میں یہ کہا: ہے، اور یہ کہا: ہے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی اور آپ کے سامنے وہ بات ذکر کی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا سے فرمایا: رب کعبہ کی قسم! اوہ تمہارے باپ کی محبوب شخصیت ہے سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے پاس واپس گئیں اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے سامنے وہ بات ذکر کی جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں ارشاد فرمائی تھی، تو انہوں نے کہا: کیا تمہارے لیے یہ کافی نہیں ہے کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے ہمارے بارے میں یہ کہا: اور وہ کہا:، لیکن جب فاطمہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گئیں تو آپ نے یہ فرمایا: رب کعبہ کی قسم! یہ تمہارے باپ کی محبوب شخصیت ہے۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت امام ابوداؤد نے نقل کی ہے۔ تاہم انہوں نے اس میں سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کی جگہ سیدہ زینب بنت جحش رضی اللہ عنہا کا ذکر کیا ہے، اور ان کی روایت کی اس روایت سے زیادہ مختصر ہے، اور باقی اللہ زیادہ بہتر جانتا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی علی بن زید ہے، اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے، اور اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7693]

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7694
وَعَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا قَالَتْ: وَكَانَ مَتَاعِي فِيهِ خِفٌّ، وَكَانَ عَلَى جَمَلٍ نَاجٍ، وَكَانَ مَتَاعُ صَفِيَّةَ فِيهِ ثِقَلٌ، وَكَانَ عَلَى جَمَلٍ ثَفَالٍ بَطِيءٍ يُبْطِئُ بِالرَّكْبِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" حَوِّلُوا مَتَاعَ عَائِشَةَ عَلَى جَمَلِ صَفِيَّةَ وَحَوِّلُوا مَتَاعَ صَفِيَّةَ عَلَى جَمَلِ عَائِشَةَ حَتَّى يَمْضِيَ الرَّكْبُ" قَالَتْ عَائِشَةُ: فَلَمَّا رَأَيْتُ ذَلِكَ قُلْتُ: يَا لِعِبَادِ اللَّهِ، غَلَبَتْنَا هَذِهِ الْيَهُودِيَّةُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَتْ: فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَا أُمَّ عَبْدِ اللَّهِ إِنَّ مَتَاعَكِ كَانَ فِيهِ خِفٌّ، وَكَانَ مَتَاعُ صَفِيَّةَ فِيهِ ثِقَلٌ فَأَبْطَأَ بِالرَّكْبِ فَحَوَّلْنَا مَتَاعَهَا عَلَى بَعِيرِكِ وَحَوَّلْنَا مَتَاعَكِ عَلَى بَعِيرِهَا" قَالَتْ: فَقُلْتُ: أَلَسْتَ تَزْعُمُ أَنَّكَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَتْ: فَتَبَسَّمَ فَقَالَ:" أَوَ فِي شَكٍّ أَنْتِ يَا أُمَّ عَبْدِ اللَّهِ؟" قَالَتْ: قُلْتُ: أَلَسْتَ تَزْعُمُ أَنَّكَ رَسُولُ اللَّهِ فَهَلَّا عَدَلْتَ؟ وَسَمِعَنِي أَبُو بَكْرٍ، وَكَانَ فِيهِ غَرْبٌ - أَيْ حِدَّةٌ - فَأَقْبَلَ عَلَيَّ وَلَطَمَ وَجْهِي، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَهْلًا يَا أَبَا بَكْرٍ" فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَمَا سَمِعْتَ مَا قَالَتْ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ الْغَيْرَى لَا تُبْصِرُ أَسْفَلَ الْوَادِي مِنْ أَعْلَاهُ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ، وَهُوَ مُدَلِّسٌ، وَسَلَمَةُ بْنُ الْفَضْلِ، وَقَدْ وَثَّقَهُ جَمَاعَةُ ابْنِ مَعِينٍ وَابْنُ حِبَّانَ، وَأَبُو حَاتِمٍ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَقَدْ رَوَاهُ أَبُو الشَّيْخِ بْنُ حِبَّانَ فِي كِتَابِ الْأَمْثَالِ وَلَيْسَ فِيهِ غَيْرُ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ اللَّيْثِيِّ، وَهُوَ مِنْ رِجَالِ الصَّحِيحِ، وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میرا سامان کم تھا، اور وہ ایک تگڑے اونٹ پر تھا، اور سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا کا سامان زیادہ تھا، اور وہ ایک سست اور کمزور اونٹ پر تھا جس کی وجہ سے دیگر سواروں کو چلنے میں مشکل ہو رہی تھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم عائشہ کا سامان منتقل کر کے صفیہ کے اونٹ پر رکھ دو اور صفیہ کا سامان منتقل کر کے عائشہ کے اونٹ پر رکھ دو تاکہ سوار چلتے رہیں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: جب میں نے یہ بات دیکھی، تو میں نے کہا: اے اللہ کے بندو! یہ یہودی عورت ہمارے مقابلے میں اللہ کے رسول پر غالب آ گئی ہے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے ام عبداللہ! تمہارا سامان ہلکا ہے، اور صفیہ کا سامان وزنی ہے جس کی وجہ سے سواروں کو چلنے میں دشواری پیش آ رہی ہے، تو ہم نے اس کا سامان تمہارے اونٹ پر منتقل کر دیا ہے، اور تمہارا سامان اس کے اونٹ پر منتقل کر دیا ہے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: میں نے کہا: کیا آپ کا یہ کہنا نہیں ہے کہ آپ اللہ کے رسول ہیں۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مسکرا دیے آپ نے ارشاد فرمایا: اے ام عبداللہ! کیا تمہیں اس بارے میں شک ہے؟ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: میں نے دریافت کیا: کیا آپ یہ نہیں کہتے ہیں: کہ آپ اللہ کے رسول ہیں، تو آپ عدل سے کام کیوں نہیں لیتے ہیں سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے مجھے سنا ان کے مزاج میں تیزی تھی وہ میری طرف آئے، اور انہوں نے میرے چہرے پر طمنچہ مارا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے ابوبکر! ٹھہر جاؤ انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اس نے جو کہا:، کیا آپ نے وہ سنا نہیں ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: غیرت (یعنی سوکن پر جلن) میں مبتلا عورت کو وادی کے اوپری اور نشیبی حصے کا فرق دکھائی نہیں دیتا (یعنی غیرت کے عالم میں کچھ سمجھ نہیں آتا)۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن اسحاق ہے، اور وہ مدلس ہے، اور ایک راوی سلمہ بن فضل ہے، جسے ایک جماعت نے ثقہ قرار دیا ہے، جن میں یحیی بن معین ابن حبان اور ابوحاتم شامل ہیں جبکہ ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں
یہ روایت ابوشیخ بن حبان نے کتاب الامثال میں نقل کی ہے۔ اور اس کی سند میں اسامہ بن زید لیثی کے علاوہ اور کوئی راوی نہیں ہے، اور وہ صحیح کے رجال میں سے ہیں اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7694]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں