الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
4. بَابُ طَلَاقِ السُّنَّةِ وَكَيْفَ الطَّلَاقُ .
طلاق کا سنت طریقہ اور طلاق کیسے دی جائے؟
حدیث نمبر: 7768
وَعَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ قَالَ: سَأَلْتُ جَابِرًا عَنِ الرَّجُلِ يُطَلِّقُ امْرَأَتَهُ وَهِيَ حَائِضٌ، فَقَالَ: طَلَّقَ ابْنُ عُمَرَ امْرَأَتَهُ وَهِيَ حَائِضٌ، قَالَ: فَأَتَى عُمَرُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَخْبَرَهُ ذَلِكَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" فَلْيُرَاجِعْهَا، فَإِنَّهَا امْرَأَتُهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا ابْنَ لَهِيعَةَ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا ابْنَ لَهِيعَةَ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ.
ابوزبیر بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے ایسے شخص کے بارے میں دریافت کیا: جو اپنی بیوی کو اس وقت طلاق دیدیتا ہے، جب اس کی بیوی حیض کی حالت میں ہوتی ہے، تو انہوں نے بتایا سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے اپنی بیوی کو اس کے حیض کے دوران طلاق دیدی سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، اور آپ کو اس بارے میں بتایا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اسے چاہیے کہ وہ اس عورت سے رجوع کر لے کیونکہ وہ عورت ابھی اس کی بیوی ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف ابن لہیعہ کا معاملہ مختلف ہے، اور اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطلاق/حدیث: 7768]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف ابن لہیعہ کا معاملہ مختلف ہے، اور اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطلاق/حدیث: 7768]
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 7769
وَعَنْ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لِامْرَأَتِهِ:" قَدْ طَلَّقْتُكِ قَدْ رَاجَعْتُكِ لَيْسَ هُوَ طَلَاقُ الْمُسْلِمِينَ طَلِّقُوا الْمَرْأَةَ فِي قُبُلِ طُهْرِهَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَهَذَا لَفْظُهُ، وَالْكَبِيرِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْحِمْيَرِيِّ قَالَ: بَلَغَ أَبَا مُوسَى أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - غَضِبَ عَلَى الْأَشْعَرِيِّينَ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أُبْلِغْتُ أَنَّكَ غَضِبْتَ عَلَى الْأَشْعَرِيِّينَ؟ قَالَ:" أَجَلْ إِنَّ أَحَدَهُمْ يَقُولُ: قَدْ نَكَحْتُ قَدْ طَلَّقْتُ" فَذَكَرَ نَحْوَهُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.

سیدنا ابوموسی اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اپنی بیوی سے یہ کہنا: میں نے تمہیں طلاق دی میں نے تم سے رجوع کر لیا (اس طرح کے کلمات استعمال کرنا) مسلمانوں کا طلاق دینے کا طریقہ نہیں ہے تم لوگ عورت کو اس کے ظہر کے آغاز میں طلاق دو۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ یہ الفاظ ان کے ہیں اور معجم کبیر میں بھی نقل کی ہے۔ تا ہم انہوں نے یہ کہا: ہے کہ یہ حمید بن عبدالرحمن خمیری کے حوالے سے منقول ہے وہ بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوموسی اشعری رضی اللہ عنہ کو یہ اطلاع ملی کہ نبی اکرم نے اشعر قبیلے کے لوگوں پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! مجھے یہ بات پتہ چلی ہے کہ آپ نے اشعر قبیلے کے لوگوں پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جی ہاں اس کی وجہ یہ ہے کہ ان میں سے کوئی ایک شخص یہ کہتا ہے کہ میں نے نکاح کر لیا میں نے طلاق دیدی۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے حسب سابق روایت ذکر کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطلاق/حدیث: 7769]

إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 7770
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا طَلَاقَ إِلَّا لِعِدَّةٍ، وَلَا عِتْقَ إِلَّا لِوَجْهِ اللَّهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَحْمَدُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ فَرْقَدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَحْمَدُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ فَرْقَدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”طلاق صرف عدت کے لئے ہوتی ہے، اور غلام آزاد کرنا صرف اللہ کی رضا کے لئے ہوتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی أحمد بن سعید بن فرقد ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطلاق/حدیث: 7770]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی أحمد بن سعید بن فرقد ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطلاق/حدیث: 7770]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10941»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 7771
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ: طَلِّقُوهُنَّ لِعِدَّتِهِنَّ، قَالَ عَبْدُ اللَّهِ: الطَّلَاقُ فِي طُهْرٍ غَيْرِ جِمَاعٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْعَبْدِيُّ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْعَبْدِيُّ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: تم ان عورتوں کو ان کی عدت کے لئے طلاق دو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: اس سے مراد طہر میں صحبت کیے بغیر طلاق دینا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی اسحاق بن ابراہیم عبدی ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطلاق/حدیث: 7771]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی اسحاق بن ابراہیم عبدی ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطلاق/حدیث: 7771]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10465)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
5. بَابُ طَلَاقِ الْعَبْدِ .
غلام کی دی ہوئی طلاق کا بیان
حدیث نمبر: 7772
عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ أَنَّ غُلَامًا لَهَا طَلَّقَ امْرَأَتَهُ حُرَّةً تَطْلِيقَتَيْنِ، فَاسْتَفْتَتْ أُمُّ سَلَمَةَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" حَرُمَتْ عَلَيْهِ حَتَّى تَنْكِحَ زَوْجًا غَيْرَهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ زِيَادِ بْنِ سَمْعَانَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ كَذَّابٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ زِيَادِ بْنِ سَمْعَانَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ كَذَّابٌ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ان کے ایک غلام نے اپنی بیوی کو دو طلاقیں دیدیں جو ایک آزاد عورت تھی سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ مسئلہ دریافت کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: وہ عورت اس پر حرام ہو گئی ہے (اور اس وقت تک حرام رہے گی) جب تک اس کی بجائے کسی اور سے شادی (کرنے کے بعد بیوہ یا طلاق یافتہ) نہیں ہو جاتی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن زیاد بن سمعان ہے، اور وہ متروک اور کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطلاق/حدیث: 7772]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن زیاد بن سمعان ہے، اور وہ متروک اور کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطلاق/حدیث: 7772]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (290/23)»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 7773
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: الطَّلَاقُ لِلرِّجَالِ وَالْعِدَّةُ بِالنِّسَاءِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُ أَحَدِ الْإِسْنَادَيْنِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُ أَحَدِ الْإِسْنَادَيْنِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: طلاق میں مردوں کا حساب رکھا جائے گا، اور عدت میں خواتین کی حیثیت کا خیال رکھا جائے گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کی دو اسناد میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطلاق/حدیث: 7773]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کی دو اسناد میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطلاق/حدیث: 7773]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9979)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
6. بَابُ أَلْفَاظِ الطَّلَاقِ .
طلاق کے الفاظ کا بیان
حدیث نمبر: 7774
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: إِذَا قَالَ لِامْرَأَتِهِ: أَمْرُكِ بِيَدِكِ أَوِ اسْتَفْتِحِي بِأَمْرِكِ أَوْ وَهَبَهَا لِأَهْلِهَا فَقَبِلُوهَا فَهِيَ وَاحِدَةٌ بَائِنَةٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: جب آدمی اپنی بیوی سے یہ کہے: تمہارا معاملہ تمہارے ہاتھ میں ہے یا تم اپنے معاملے کو کھول دو یا وہ اس عورت کو اس کے اہل خانہ کو ہبہ کر دے اور وہ لوگ اسے قبول بھی کر لیں، تو یہ ایک بائنہ طلاق ہو گی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطلاق/حدیث: 7774]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطلاق/حدیث: 7774]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9627)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 7775
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: فِي الْمَوْهُوبَةِ: إِنْ قَبِلُوهَا فَهِيَ وَاحِدَةٌ، وَهُوَ أَحَقُّ بِهَا، وَإِنْ لَمْ يَقْبَلُوهَا فَلَيْسَ بِشَيْءٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ ہبہ کی جانے والی عورت کے بارے میں یہ فرماتے ہیں: اگر اس کے گھر والے اسے قبول کر لیتے ہیں، تو یہ ایک طلاق شمار ہو گی مرد اس عورت کا زیادہ حق رکھتا ہو گا، اور اگر وہ اس عورت کو قبول نہیں کرتے ہیں، تو پھر اس کی کوئی حیثیت نہیں ہو گی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطلاق/حدیث: 7775]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطلاق/حدیث: 7775]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9625)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
حدیث نمبر: 7776
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: فِي الْحَرَامِ كَفَّارَةُ يَمِينٍ..
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: حرام قرار دینا اس میں قسم، توڑنے کا کفارہ لازم ہو گا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطلاق/حدیث: 7776]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9633)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 7777
وَفِي رِوَايَةٍ: هِيَ يَمِينٌ يُكَفِّرُهَا.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”یہ قسم ہے جس کا آدمی کفارہ دے گا“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطلاق/حدیث: 7777]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔