🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
6. بَابُ أَلْفَاظِ الطَّلَاقِ .
طلاق کے الفاظ کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7778
وَفِي رِوَايَةٍ: إِنْ كَانَ نَوَى طَلَاقًا، وَإِلَّا فَهِيَ يَمِينٌ.
رَوَاهَا كُلَّهَا الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ إِلَّا أَنَّ مُجَاهِدًا لَمْ يُدْرِكِ ابْنَ مَسْعُودٍ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”اگر اس نے طلاق کی نیت کی تھی، تو ویسا ہی ہو گا ورنہ یہ قسم شمار ہو گی“۔ یہ تمام روایات امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس ہے۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں، البتہ مجاہد نامی راوی نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطلاق/حدیث: 7778]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9632)»

الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7779
وَعَنِ الضَّحَّاكِ أَنَّ عُمَرَ وَابْنَ مَسْعُودٍ قَالَا: فِي الْحَرَامِ كَفَّارَةُ يَمِينٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ جُوَيْبِرٌ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ، وَالضَّحَّاكُ لَمْ يُدْرِكِ ابْنَ مَسْعُودٍ.
ضحاک بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ حرام قرار دینے کے بارے میں یہ فرماتے ہیں: اس میں قسم کا کفارہ لازم ہو گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی جویبر ہے، اور وہ متروک ہے ضحاک نامی راوی نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطلاق/حدیث: 7779]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9634)»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7780
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّهُ كَانَ عِنْدَ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ فَجَاءَهُ رَجُلٌ وَامْرَأَتُهُ، فَقَالَ: امْرَأَتِي طَلَّقْتُهَا، ثُمَّ رَاجَعْتُهَا فَقَالَتِ الْمَرْأَةُ: أَمَّا إِنْ لَمْ يَحْمِلْنِي الَّذِي كَانَ مِنْكَ أَنْ أُحَدِّثَ الْأَمْرَ عَلَى وَجْهِهِ فَقَالَ عُمَرُ: حَدِّثِي، فَقَالَتْ: طَلَّقَنِي، ثُمَّ تَرَكَنِي حَتَّى إِذَا كَانَ فِي آخِرِ ثَلَاثِ حِيَضٍ، وَانْقَطَعَ عَنِّي الدَّمُ وَضَعْتُ غُسْلِي وَرَدَدْتُ بَابِي فَنَزَعْتُ ثِيَابِي فَقَرَعَ الْبَابَ، وَقَالَ: قَدْ رَاجَعْتُكِ قَدْ رَاجَعْتُكِ فَتَرَكْتُ غُسْلِي وَلَبِسْتُ ثِيَابِي فَقَالَ عُمَرُ: مَا تَقُولُ فِيهَا يَا ابْنَ أُمِّ عَبْدٍ؟ فَقُلْتُ: أَرَاهُ أَحَقَّ بِهَا مَا دُونَ أَنْ تَحِلَّ لَهَا الصَّلَاةُ، فَقَالَ عُمَرُ: نِعْمَ مَا رَأَيْتَ، وَأَنَا أَرَى ذَلِكَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے کہ ایک مرتبہ وہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے پاس موجود تھے ایک شخص اور اس کی بیوی ان کے پاس آئے اس شخص نے کہا: میں نے اپنی بیوی کو طلاق دیدی تھی پھر میں نے اس سے رجوع کر لیا ہے اس عورت نے کہا: اگر آپ مجھے اجازت دیں، تو میں آپ کو اصل صورت حال کے بارے میں بتاتی ہوں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم بیان کرو اس عورت نے کہا: اس شخص نے مجھے طلاق دیدی پھر اس نے مجھے ایسے ہی چھوڑ دیا یہاں تک کہ تین حیضوں کا آخری حصہ آ گیا اور میرا (تیسرے حیض کا) خون آنا بند ہو گیا میں نے غسل کا پانی رکھ دیا دروازہ بند کر دیا اور اپنے کپڑے اتار لیے، تو اس نے دروازہ کھٹکھٹایا اور یہ کہا: میں نے تم سے رجوع کر لیا ہے میں نے تم سے رجوع کر لیا ہے، تو میں نے غسل کو ترک کر دیا اور میں نے کپڑے پہن لئے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اے ابن ام عبد! تم اس کے بارے میں کیا کہتے ہو میں نے کہا: میرا خیال ہے کہ یہ مرد اس عورت کا زیادہ حق رکھتا ہے۔ اس سے پہلے کے عورت کے لئے نماز پڑھنا حلال ہو، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تمہاری رائے اچھی ہے میں بھی یہی سمجھتا ہوں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطلاق/حدیث: 7780]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9617)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7781
وَعَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: أَرْسَلَ عُثْمَانُ إِلَى أَبِي يَسْأَلُهُ عَنْهَا، فَقَالَ أَبِي: كَيْفَ تُفْتِي مُنَافِقًا؟ فَقَالَ عُثْمَانُ: نُعِيذُكَ بِاللَّهِ أَنْ تَكُونَ مُنَافِقًا، وَنَعُوذُ بِاللَّهِ أَنْ يَكُونَ مِثْلُ هَذَا فِي الْإِسْلَامِ، ثُمَّ تَمُوتُ، وَلَمْ تُبَيِّنْهُ قَالَ: فَإِنِّيأَرَى أَنَّهُ أَحَقُّ بِهَا حَتَّى تَغْتَسِلَ مِنَ الْحَيْضَةِ الثَّالِثَةِ، وَقَدْ حَلَّ لَهَا الصَّلَاةُ قَالَ: فَلَا أَعْلَمُ عُثْمَانَ إِلَّا أَخَذَ بِذَلِكَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ زَيْدُ بْنُ رَفِيعٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ. وَأَبُو عُبَيْدَةَ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَبِيهِ.
ابوعبیدہ بن عبداللہ بن مسعود بیان کرتے ہیں: سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے میرے والد کو پیغام بھیج کر یہ دریافت کیا، تو میرے والد نے کہا: آپ ایک منافق شخص کو کیسے فتوی دے رہے ہیں سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ہم آپ کو اس بات سے اللہ کی پناہ میں دیتے ہیں کہ آپ منافق بن جائیں اور ہم اس بات سے بھی اللہ کی پناہ مانگتے ہیں کہ اسلام میں اس طرح کی صورت حال ہو اور پھر آپ کا انتقال ہو جائے، اور آپ نے اسے بیان ہی نہ کیا ہو، تو سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں یہ سمجھتا ہوں کہ مرد اس عورت کا اس وقت تک حق رکھتا ہو گا، جب تک وہ تیسرے حیض کے بعد غسل نہیں کر لیتی اور اس کے لئے نماز پڑھنا حلال نہیں ہو جاتا۔ راوی کہتے ہیں: میرے علم کے مطابق سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ نے اس قول کو اختیار کر لیا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی زید بن رفیع ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ ابوعبیدہ نے اپنے والد (سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ) سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطلاق/حدیث: 7781]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7782
عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: طَلَّقَ جَدِّي امْرَأَةً لَهُ أَلْفَ تَطْلِيقَةٍ فَانْطَلَقْتُ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَسَأَلْتُهُ فَقَالَ:" أَمَا اتَّقَى اللَّهَ جَدُّكَ أَمَّا ثَلَاثَةٌ فَلَهُ، وَأَمَّا تِسْعُمِائَةٍ وَسَبْعَةٌ وَتِسْعُونَ فَعُدْوَانٌ وَظُلْمٌ، إِنْ شَاءَ اللَّهُ عَذَّبَهُ، وَإِنْ شَاءَ غَفَرَ لَهُ".
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میرے دادا نے اپنی بیوی کو ایک ہزار طلاقیں دیدیں میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور میں نے آپ سے اس بارے میں دریافت کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تمہارا دادا اللہ تعالیٰ سے ڈرتا نہیں ہے جہاں تک تین طلاقوں کا تعلق ہے، تو اس کا اسے حق ہو گا (یا اس کی طرف سے تین طلاقیں ہو گئیں) اور جہاں تک نو سو ستانوے طلاقوں کا تعلق ہے، تو یہ سرکشی اور ظلم ہے اگر اللہ تعالیٰ چاہے گا، تو اسے عذاب دے گا، اور اگر چاہے گا، تو اس کی مغفرت کر دے گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطلاق/حدیث: 7782]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7783
وَفِي رِوَايَةٍ: عَنْ عُبَادَةَ أَيْضًا قَالَ: طَلَّقَ بَعْضُ آبَائِي امْرَأَةً أَلْفًا فَانْطَلَقَ بَنُوهُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ أَبَانَا طَلَّقَ أُمَّنَا أَلْفًا، فَهَلْ لَهُ مِنْ مَخْرَجٍ؟ قَالَ:" إِنَّ أَبَاكُمْ لَمْ يَتَّقِ اللَّهَ - تَعَالَى - فَيَجْعَلَ لَهُ مِنْ أَمْرِهِ مَخْرَجًا بَانَتْ مِنْهُ بِثَلَاثٍ عَلَى غَيْرِ السُّنَّةِ وَتِسْعُمِائَةٍ وَسَبْعٌ وَتِسْعُونَ إِثْمٌ فِي عُنُقِهِ".
رَوَاهُ كُلَّهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ الْوَلِيدِ الْوَصَّافِيُّ الْعِجْلِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
ایک روایت میں سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ ہی کے حوالے سے یہ الفاظ منقول ہیں وہ بیان کرتے ہیں: میرے بڑوں میں سے ایک نے اپنی بیوی کو ایک ہزار طلاقیں دیدیں ان کے بیٹے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے انہوں نے عرض کی: ہمارے والد نے ہماری والدہ کو ایک ہزار طلاقیں دیدی ہیں، تو کیا کوئی گنجائش ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہارا باپ اللہ تعالیٰ سے ڈرا نہیں ورنہ اللہ تعالیٰ اس کے لئے کوئی گنجائش پیدا کر دیتا تین طلاقوں کی بنیاد پر وہ عورت اس شخص سے الگ ہو گئی ہے، اور یہ سنت کے خلاف ہے، اور نو سو ستانوے طلاقیں اس شخص کی گردن میں گناہ ہیں۔ یہ تمام روایات امام طبرانی نے نقل کی ہیں۔ اس کی سند میں ایک راوی عبیداللہ بن ولید و صافی عجلی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطلاق/حدیث: 7783]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
7. بَابٌ فِيمَنْ طَلَّقَ أَكْثَرَ مِنْ ثَلَاثٍ .
اس شخص کا بیان، جو تین سے زیادہ طلاقیں دے دیتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7784
وَعَنْ عَلْقَمَةَ قَالَ: جَاءَ ابْنَ مَسْعُودٍ رَجُلٌ فَقَالَ: إِنِّي طَلَّقْتُ امْرَأَتِي تِسْعًا وَتِسْعِينَ، وَإِنِّي سَأَلْتُ فَقِيلَ: قَدْ بَانَتْ مِنِّي، فَقَالَ ابْنُ مَسْعُودٍ: قَدْ أَحَبُّوا أَنْ يُفَرِّقُوا بَيْنَكَ وَبَيْنَهَا، قَالَ: فَمَا تَقَوُّلُ - رَحِمَكَ اللَّهُ؟ فَظَنَّ أَنَّهُ سَيُرَخِّصُ لَهُ، فَقَالَ: ثَلَاثٌ تُبِينُهَا مِنْكَ وَسَائِرُهُنَّ عُدْوَانٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
علقمہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور بولا: میں نے اپنی بیوی کو ننانوے طلاقیں دیدی ہیں میں نے اس بارے میں دریافت کیا، تو مجھے بتایا گیا کہ وہ عورت مجھ سے جدا ہو چکی ہے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: لوگ اس بات کو پسند کرتے ہیں کہ تمہارے اور اس درمیان کے علیحدگی کروا دیں اس شخص نے کہا: اللہ تعالیٰ آپ پر رحم کرے پھر آپ کیا کہتے ہیں؟ وہ شخص یہ سمجھا کہ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ شاید اسے رخصت دیدیں گے، تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تین طلاقوں کی بنیاد پر وہ عورت تم سے الگ ہو گئی اور باقی تمام سرکشی شمار ہوں گی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطلاق/حدیث: 7784]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9630)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7785
وَعَنْ عَلْقَمَةَ قَالَ: أَتَى رَجُلٌ ابْنَ مَسْعُودٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - فَقَالَ: إِنِّي طَلَّقْتُ امْرَأَتِي عَدَدَ النُّجُومِ فَقَالَ ابْنُ مَسْعُودٍ: فِي نِسَاءِ أَهْلِ - كَلِمَةً لَا أَحْفَظُهَا.
وَجَاءَهُ رَجُلٌ فَقَالَ: إِنِّي طَلَّقْتُ امْرَأَتِي ثَمَانِيًا، فَقَالَ ابْنُ مَسْعُودٍ: أَيُرِيدُ هَؤُلَاءِ أَنْ تَبِينَ مِنْكَ؟ قَالَ: نَعَمْ.
قَالَ ابْنُ مَسْعُودٍ: يَا أَيُّهَا النَّاسُ قَدْ بَيَّنَ اللَّهُ الطَّلَاقَ، فَمَنْ طَلَّقَ كَمَا أَمَرَهُ اللَّهُ فَقَدْ بَيَّنَ، وَمَنْ لَبَسَ بِهِ جَعَلْنَا بِهِ لَبْسَهُ، وَاللَّهِ لَا تَلْبِسُونَ عَلَى أَنْفُسِكُمْ وَنَحْمِلُهُ عَنْكُمْ - يَعْنِي هُوَ كَمَا تَقُولُونَ.
قَالَ: وَنَرَى قَوْلَ ابْنِ مَسْعُودٍ - كَلِمَةٌ لَا أَحْفَظُهَا - أَنَّهُ لَوْ كَانَ عِنْدَهُ نِسَاءُ أَهْلِ الْأَرْضِ، ثُمَّ قَالَ هَذِهِ ذَهَبْنَ كُلُّهُنَّ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
علقمہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور بولا: میں نے اپنی بیوی کو ستاروں کی تعداد جتنی طلاقیں دیدی ہیں سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اہل کی خواتین۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے ایک کلمہ ذکر کیا گیا، جو مجھے یاد نہیں ہے۔ ایک شخص اُن کے پاس آیا اور بولا: میں نے اپنی بیوی کو آٹھ طلاقیں دیدی ہیں سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: کیا لوگ یہ چاہتے ہیں کہ وہ عورت تم سے جدا ہو جائے اس نے جواب دیا: جی ہاں! سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اے لوگو! اللہ تعالیٰ نے طلاق کا حکم بیان کر دیا ہے، تو جو شخص اس طرح طلاق دیتا ہے جس طرح اللہ تعالیٰ نے حکم بیان کیا ہے، تو وہ شخص واضح کام کرتا ہے، اور جو شخص اس میں التباس زیادہ کرتا ہے، تو ہم اس کے التباس کو اس پر عائد کر دیں گے اللہ کی قسم! ایسا نہیں ہو گا کہ تم اپنی ذات کے حوالے سے التباس قائم کرو اور تمہاری طرف سے اس کا بوجھ ہم اٹھائیں ان کی مراد یہ تھی یہ اسی طرح شمار ہوں گی، جس طرح تم نے کہا: ہے۔ راوی کہتے ہیں: ہم یہ سمجھتے ہیں کہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا قول اس کے بعد راوی نے ایک کلمہ ذکر کیا تھا جو مجھے یاد نہیں رہا (وہ قول یہ ہے:) کہ اگر اس شخص کے پاس تمام روئے زمین کی خواتین ہوتیں اور پھر اس نے یہ کلمات کہے ہوتے، تو وہ تمام خواتین طلاق یافتہ ہو جاتیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطلاق/حدیث: 7785]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9628)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
8. بَابُ تَعْلِيقِ الطَّلَاقِ .
طلاق کو مشروط کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7786
عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ قَالَ: ضَرَبَ الزُّبَيْرُ أَسْمَاءَ بِنْتَ أَبِي بَكْرٍ فَصَاحَتْ بِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ فَأَقْبَلَ، فَلَمَّا رَآهُ قَالَ: أُمُّكَ طَالِقٌ إِنْ دَخَلْتَ، فَقَالَ لَهُ عَبْدُ اللَّهِ: أَتَجْعَلُ أُمِّي عُرْضَةً لِيَمِينِكَ، فَاقْتَحَمَ عَلَيْهِ، فَخَلَّصَهَا، فَبَانَتْ مِنْهُ، قَالَ: وَلَقَدْ كُنْتُ غُلَامًا رُبَّمَا أَخَذْتُ بِشَعْرِ مَنْكِبَيِ الزُّبَيْرِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ عُرْوَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
عروہ بن زبیر بیان کرتے ہیں: سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ سیدہ اسما بنت ابوبکر رضی اللہ عنہا کی پٹائی کر رہے تھے، تو انہوں نے بلند آواز میں سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما کو پکارا وہ آئے، جب سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ نے انہیں دیکھا تو کہا: اگر تم اندر آئے، تو تمہاری ماں کو طلاق ہے سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا: کیا آپ میری ماں کو اپنی قسم کا ذریعہ بنا رہے ہیں پھر وہ اندر داخل ہوئے، اور سیدہ اسماء رضی اللہ عنہا کو چھڑا لیا تو سیدہ اسماء رضی اللہ عنہا اپنے شوہر سے الگ ہو گئیں راوی کہتے ہیں: میں ان دنوں کمسن لڑکا تھا، اور بعض اوقات سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ کے کندھوں کے بال پکڑ لیا کرتا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن محمد بن یحیی بن عروہ ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطلاق/حدیث: 7786]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (234)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
9. بَابُ مُتْعَةِ الطَّلَاقِ .
طلاق کے ساتھ سازوسامان دینا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7787
عَنْ أَبِي أُسَيْدٍ وَسَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَا: مَرَّ بِنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَصْحَابٌ لَهُ فَخَرَجْنَا مَعَهُ حَتَّى انْطَلَقْنَا إِلَى حَائِطٍ يُقَالُ لَهُ: الشَّوْطُ، حَتَّى إِذَا انْتَهَيْنَا إِلَى حَائِطَيْنِ مِنْهُمَا جَلَسْنَا بَيْنَهُمَا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اجْلِسُوا" وَدَخَلَ هُوَ وَأَتَى بِالْجَوْنِيَّةِ، فَعُزِلَتْ فِي بِيتِ [ فِي النَّخْلِ ] أُمَيْمَةَ ابْنَةِ النُّعْمَانِ بْنِ شُرَحْبِيلَ وَمَعَهَا دَايَةٌ، فَلَمَّا دَخَلَ عَلَيْهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" هَبِي لِي نَفْسَكِ" قَالَتْ: وَهَلْ تَهَبُ الْمَلِكَةُ نَفْسَهَا لِلسُّوقَةِ؟ قَالَ أَبِي: وَقَالَ غَيْرُ أَبِي حُمَيْدٍ: امْرَأَةٌ مِنْ بَنِيَ الْجَوْنِ، يُقَالُ لَهَا أُمَيْمَةُ قَالَتْ: أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْكَ، قَالَ:" لَقَدْ عُذْتِ بِمُعَاذٍ" ثُمَّ خَرَجَ عَلَيْنَا فَقَالَ:" يَا أَبَا أُسَيْدٍ اكْسُهَا رَازِقِيَّتَيْنِ وَأَلْحِقْهَا بِأَهْلِهَا".
قُلْتُ: حَدِيثُ أَبِي أُسَيْدٍ وَحْدَهُ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِاخْتِصَارٍ.
رَوَاهُ كُلَّهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابواسید رضی اللہ عنہ اور سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس سے گزرے آپ کے ساتھ آپ کے کچھ اصحاب بھی تھے ہم لوگ بھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ روانہ ہوئے یہاں تک کہ ہم ایک باغ میں آ گئے جس کا نام شوط تھا یہاں تک کہ ہم دو دیواروں کے درمیان آ کر بیٹھ گئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم لوگ بیٹھے رہو پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لے گئے آپ جونیہ خاتون کے پاس تشریف لے گئے جسے اس باغ میں موجود ایک گھر میں رکھا گیا تھا ان کا نام امیمہ بنت نعمان بن شرحبیل تھا ان کے ساتھ ایک دایا بھی تھی جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس خاتون کے پاس تشریف لائے، اور آپ آپ نے فرمایا: تم اپنا آپ مجھے ہبہ کر دو تو اس خاتون نے کہا: کیا کوئی ملکہ اپنی ذات عام لوگوں کو ہبہ کرتی ہے راوی بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوحمید رضی اللہ عنہ کے علاوہ کسی راوی نے یہ بات بیان کی ہے کہ اس خاتون کا تعلق بنو جون سے تھا، اور ان کا نام امیمہ تھا، اور اُس خاتون نے یہ کہا: تھا: میں آپ سے اللہ کی پناہ مانگتی ہوں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم نے ایک زبردست پناہ حاصل کر لی ہے پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم واپس ہمارے پاس تشریف لے آئے، اور آپ نے ارشاد فرمایا: اے ابواسید! اسے دو لباس فراہم کر دو اور اسے اس کے گھر والوں کے پاس چھوڑ آؤ۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں سیدنا ابواسید رضی اللہ عنہ سے منقول حدیث کو امام طبرانی نے اختصار کے ساتھ نقل کیا ہے۔ یہ تمام روایات امام أحمد نے نقل کی ہیں اور ان کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطلاق/حدیث: 7787]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (498/3)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں