الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
13. بَابُ الْعِدَّةِ .
عدت کا بیان
حدیث نمبر: 7808
وَعَنْ أُمِّ الطُّفَيْلِ امْرَأَةِ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ: أَنَّهَا سَمِعَتْ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ، وَأُبَيَّ بْنَ كَعْبٍ يَخْتَصِمَانِ، فَقَالَتْ أُمُّ الطُّفَيْلِ: أَفَلَا يَسْأَلُ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ سُبَيْعَةَ الْأَسْلَمِيَّةَ؟! تُوُفِّيَ عَنْهَا زَوْجُهَا وَهِيَ حَامِلٌ، فَوَضَعَتْ بَعْدَ ذَلِكَ بِأَيَّامٍ، فَأَنْكَحَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ أَتَمَّ مِنْهُ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ أَتَمَّ مِنْهُ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدہ ام طفیل رضی اللہ عنہا جو سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کی اہلیہ (یا اُم ولد) ہیں وہ بیان کرتی ہیں: انہوں نے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ اور سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کو بحث کرتے ہوئے سنا تو سیدہ ام طفیل رضی اللہ عنہا نے کہا: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سبیعہ سلمیہ سے کیوں دریافت نہیں کر لیتے جس کے شوہر کا اس وقت انتقال ہوا تھا جب وہ حاملہ تھی اور اس کے کچھ دن بعد اس نے بچے کو جنم دیدیا تھا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس خاتون کی شادی کروا دی تھی۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ امام طبرانی نے اسے زیادہ مکمل روایت کے طور پر نقل کیا ہے اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، اور اس کی نقل کردہ یث حسن ہے، اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطلاق/حدیث: 7808]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (375/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 26568»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 7809
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ أَنَّ سُبَيْعَةَ الْأَسْلَمِيَّةَ بِنْتَ الْحَارِثِ وَضَعَتْ حَمْلَهَا بَعْدَ وَفَاةِ زَوْجِهَا بَعْدَ خَمْسَ عَشْرَةَ لَيْلَةً، فَدَخَلَ عَلَيْهَا أَبُو السَّنَابِلِ فَقَالَ: كَأَنَّكِ تُحَدِّثِينَ نَفْسَكِ بِالْبَاءَةِ؟ مَا لَكِ ذَلِكَ حَتَّى يَنْقَضِيَ أَبْعَدُ الْأَجَلَيْنِ، فَانْطَلَقَتْ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَخْبَرَتْهُ بِمَا قَالَ أَبُو السَّنَابِلِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" كَذَبَ أَبُو السَّنَابِلِ، إِذَا أَتَاكِ أَحَدٌ تَرْضَيْنَهُ فَأْتِي بِهِ" أَوْ قَالَ:" فَأْتِينِي" فَأَخْبَرَهَا أَنَّ عِدَّتَهَا قَدِ انْقَضَتْ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سبیعہ اسلمیہ بنت حارث نے اپنے شوہر کی وفات کے پندرہ دن بعد حمل کو جنم دیدیا ابوسنابل نامی صاحب اس خاتون کے پاس آئے، اور بولے: تم شاید دوبارہ شادی کرنے کی تیاری کر رہی ہو، تمہیں اس کا اختیار نہیں ہے، جب تک وہ مدت پوری نہیں ہوتی جو بعد میں پوری ہو گی وہ خاتون نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی اور ابوسنابل نے جو کچھ کہا: تھا اس کے بارے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو بتایا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ابوسنابل نے غلط کہا: ہے، جب تمہارے پاس کوئی ایسا شخص آئے جس کے رشتے سے تم راضی ہو، تو تم میرے پاس آ جانا، یا تم میرے پاس اس کی اطلاع لے آنا) (یہاں ایک لفظ کے بارے میں راوی کو شک ہے) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس خاتون کو یہ بتایا کہ اس کی عدت ختم ہو چکی ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطلاق/حدیث: 7809]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطلاق/حدیث: 7809]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (4273)، أخرجه مسند أحمد برقم: 4261، وأخرجه مسند الإمام الشافعي برقم: 1300»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 7810
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ أَنَّ سُبَيْعَةَ الْأَسْلَمِيَّةَ بِنْتَ الْحَارِثِ قَالَ: فَذَكَرَ الْحَدِيثَ أَوْ نَحْوَهُ، وَقَالَ فِيهِ:" إِذَا أَتَاكِ كُفُؤٌ فَأْتِينِي أَوِ أَنْبِئِينِي بِهِ". وَلَمْ يَذْكُرِ ابْنَ مَسْعُودٍ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عتبہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدہ سبیعہ اسلمیہ بنت حارث رضی اللہ عنہا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے حسب سابق حدیث ذکر کی ہے جس میں یہ الفاظ ہیں: ”جب تمہارے لیے مناسب رشتہ آئے، تو تم میرے پاس آنا (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) تم اس کے بارے میں مجھے بتانا“۔ اس میں راوی نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا ذکر نہیں کیا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطلاق/حدیث: 7810]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطلاق/حدیث: 7810]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (4074)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 7811
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: طُلِّقَتِ امْرَأَةٌ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَمَكَثَتْ عِشْرِينَ لَيْلَةً ثُمَّ وَضَعَتْ حَمْلَهَا، فَأَتَتِ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَخْبَرَتْهُ فَقَالَ:" اسْتَفْلِحِي بِأَمْرِكِ"، أَيْ تَزَوَّجِي.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ بِإِسْنَادَيْنِ، [ وَ ] رِجَالُ أَحَدِهِمَا ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ بِإِسْنَادَيْنِ، [ وَ ] رِجَالُ أَحَدِهِمَا ثِقَاتٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں ایک خاتون کو طلاق دیدی گئی بیس دن گزرنے کے بعد اس نے اپنے حمل کو جنم دیدیا وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی اور آپ کو اس بارے میں بتایا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم اپنے معاملے میں بہتری تلاش کرو! یعنی تم شادی کر لو۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے۔ جس میں سے ایک کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطلاق/حدیث: 7811]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے۔ جس میں سے ایک کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطلاق/حدیث: 7811]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1882)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1882»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 7812
وَعَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا يَحِلُّ لِامْرَأَةٍ تُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ أَنْ تَحِدَّ عَلَى مَيِّتٍ فَوْقَ ثَلَاثٍ إِلَّا عَلَى زَوْجٍ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَفِيهِ زَمْعَةُ بْنُ صَالِحٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَفِيهِ زَمْعَةُ بْنُ صَالِحٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھنے والی کسی بھی عورت کے لئے یہ بات حلال نہیں ہے کہ وہ کسی کے مرنے پر تین دن سے زیادہ سوگ کرے، البتہ شوہر کا معاملہ مختلف ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی زمعہ بن صالح ہے، اور وہ ضعیف ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطلاق/حدیث: 7812]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی زمعہ بن صالح ہے، اور وہ ضعیف ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطلاق/حدیث: 7812]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1716)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 7813
وَعَنْ عَائِشَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - جَعَلَ عِدَّةَ بَرِيرَةَ عِدَّةَ الْحُرَّةِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَفِيهِ حُمَيْدُ بْنُ الرَّبِيعِ، وَثَّقَهُ أَحْمَدُ وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ.
وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثُ أَبِي بَكْرٍ مِنْ طَرِيقِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي بَابِ تَخْيِيرِ الْأَمَةِ.

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بریرہ کی عدت آزاد عورت کی عدت قرار دی تھی۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حمید بن ربیع ہے، جسے امام أحمد اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے، اور ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ اس سے پہلے ابوبکر (نامی راوی) کے حوالے سے منقول حدیث سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہا کے حوالے سے گزر چکی ہے جو کنیز کو اختیار دینے کے بارے میں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطلاق/حدیث: 7813]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1518) اخرجه ابو يعلى فى المسند (4921)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 7814
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: نُهِيَتِ الْمُتَوَفَّى عَنْهَا زَوْجُهَا عَنِ الطِّيبِ وَالزِّينَةِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: بیوہ عورت کو خوشبو لگانے اور زینت اختیار کرنے سے منع کیا گیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطلاق/حدیث: 7814]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطلاق/حدیث: 7814]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11451)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 7815
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ أَنَّ الْمَرْأَةَ إِذَا طُلِّقَتْ، وَهُمْ يَحْسَبُونَ أَنَّ الْحَيْضَةَ قَدْ أَدْبَرَتْ عَنْهَا، وَلَمْ يَتَبَيَّنْ ذَلِكَ أَنَّهَا تَنْتَظِرُ سَنَةً، فَإِنْ لَمْ تَحِضْ فِيهَا اعْتَدَّتْ بَعْدَ السَّنَةِ ثَلَاثَةَ أَشْهُرٍ، فَإِنْ حَاضَتْ فِي الثَّلَاثَةِ أَشْهُرٍ [ اعْتَدَّتْ بِالْحَيْضِ، وَإِنْ حَاضَتْ ] وَلَمْ يَتِمَّ حَيْضُهَا بَعْدَمَا اعْتَدَّتْ تِلْكَ الثَّلَاثَةَ الْأَشْهُرِ الَّتِي بَعْدَ السَّنَةِ فَلَا تَعْجَلْ عَلَيْهَا حَتَّى تَعْلَمَ أَتَمَّ حَيْضُهَا أَمْ لَا؟.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، إِلَّا أَنَّ عَبْدَ الْكَرِيمِ الْجَزَرِيَّ قَالَ: حَدَّثَنِي أَصْحَابُ ابْنِ مَسْعُودٍ، وَلَمْ يُسَمِّ أَحَدًا مِنْهُمْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، إِلَّا أَنَّ عَبْدَ الْكَرِيمِ الْجَزَرِيَّ قَالَ: حَدَّثَنِي أَصْحَابُ ابْنِ مَسْعُودٍ، وَلَمْ يُسَمِّ أَحَدًا مِنْهُمْ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: جب کسی عورت کو طلاق دیدی جائے، اور اس کے بارے میں یہ گمان ہو کہ اب اس کا حیض آنا بند ہو گیا ہے، اور یہ چیز اس کی طرف سے واضح نہ ہو، تو وہ ایک سال تک انتظار کرے گی اگر اس دوران اسے حیض نہیں آتا تو وہ ایک سال گزرنے کے بعد مزید تین ماہ تک عدت گزرے گی اگر ان تین ماہ کے دوران اسے حیض آ جاتا ہے، تو پھر وہ حیض کے حساب سے عدت گزارے گی لیکن اگر اسے حیض آیا تھا، اور وہ حیض مکمل نہیں ہوا اور یہ ایک سال گزرنے کے بعد تین ماہ گزرنے کے بعد ہوا تو پھر وہ عورت اپنے بارے میں جلدی نہیں کرے گی جب تک وہ یہ نہیں جان لیتی کہ اس کا حیض مکمل ہوا یا نہیں ہوا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، البتہ عبدالکریم جزری کا معامل مختلف ہے وہ یہ کہتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے شاگردوں نے یہ بات بیان کی ہے، اور انہوں نے ان شاگردوں میں سے کسی کا نام بیان نہیں کیا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطلاق/حدیث: 7815]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9623)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
14. بَابٌ فِي الْمُعْتَدَّةِ تَنْتَقِلُ أَوْ تَخْرُجُ مِنْ بَيْتِهَا .
عدت گزارنے والی عورت کا اپنے گھر سے منتقل ہو جانا، یا باہر نکلنا
حدیث نمبر: 7816
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لِفَاطِمَةَ:" انْتَقِلِي إِلَى أُمِّ شَرِيكٍ، وَلَا تَفُوتِينَا بِنَفْسِكِ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالْبَزَّارُ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: قَالَ لِفَاطِمَةَ بِنْتِ قَيْسٍ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالْبَزَّارُ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: قَالَ لِفَاطِمَةَ بِنْتِ قَيْسٍ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فاطمہ (نامی خاتون) سے یہ فرمایا تھا: تم ام شریک کے گھر منتقل ہو جاؤ اور اپنی ذات کے حوالے سے ہمیں فوت نہ کرنا (یعنی تم ہم سے رابطہ رکھنا)۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے نقل کی ہے۔ تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ فاطمہ بنت قیس رضی اللہ عنہ سے فرمایا تھا اس روایت کی سند میں ایک راوی محمد بن عمرو ہے، اور اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطلاق/حدیث: 7816]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1517) أخرجه ابو يعلى فى المسند (5928)، أخرجه صحيح ابن حبان برقم: 4045، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3353»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 7817
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ خَالَتِهِ أَنَّهَا أَرَادَتْ أَنْ تَخْرُجَ إِلَى نَخْلٍ لَهَا لِتَجُدَّهُ، فَقَالَ لَهَا رَجُلٌ: لَيْسَ ذَلِكَ لَكِ، فَأَتَتِ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" اخْرُجِي وَجِدِّي نَخْلَكِ، لَعَلَّكِ أَنْ تَصَّدَّقِي أَوْ تَصْنَعِي مَعْرُوفًا".
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ مِنْ حَدِيثِ جَابِرٍ نَفْسِهِ، وَهُنَا مِنْ حَدِيثِهِ عَنْ خَالَتِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ مِنْ حَدِيثِ جَابِرٍ نَفْسِهِ، وَهُنَا مِنْ حَدِيثِهِ عَنْ خَالَتِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ اپنی خالہ کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں (کہ وہ عدت گزار رہی تھیں) انہوں نے گھر سے نکل کر اپنی کھجوروں کے باغ میں جانے کا ارادہ کیا تھا تاکہ اس کی دیکھ بھال کریں ایک شخص نے ان سے کہا: تمہیں اس بات کا حق حاصل نہیں ہے وہ خاتون نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم گھر سے نکلو اور اپنے کھجور کے باغ کی دیکھ بھال کرو! ہو سکتا ہے کہ تم اسے صدقہ کر دو یا کسی اور اچھائی کے کام میں استعمال کرو۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں
یہ روایت صحیح میں سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے منقول حدیث کے طور پر مذکور ہے، اور یہاں یہ ان کی خالہ سے منقول روایت کے طور پر مذکور ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطلاق/حدیث: 7817]