🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
14. بَابٌ فِي الْمُعْتَدَّةِ تَنْتَقِلُ أَوْ تَخْرُجُ مِنْ بَيْتِهَا .
عدت گزارنے والی عورت کا اپنے گھر سے منتقل ہو جانا، یا باہر نکلنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7818
وَعَنْ عَلْقَمَةَ قَالَ: سَأَلَ ابْنُ مَسْعُودٍ نِسَاءً مِنْ هَمْدَانَ نَعَى إِلَيْهِنَّ أَزْوَاجَهُنَّ، فَقُلْنَ: إِنَّا نَسْتَوْحِشُ، فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ: يَجْتَمِعْنَ بِالنَّهَارِ ثُمَّ تَرْجِعُ كُلُّ وَاحِدَةٍ مِنْهُنَّ إِلَى بَيْتِهَا بِاللَّيْلِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
علقمہ بیان کرتے ہیں: ہمدان کی کچھ خواتین نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا: جنہیں ان کے شوہروں کے انتقال کی اطلاع مل گئی تھی، ان خواتین نے کہا: ہمیں تنہائی میں وحشت محسوس ہوتی ہے، تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: وہ دن کے وقت اکٹھی ہو سکتی ہیں پھر رات کے وقت ان میں سے ہر ایک اپنے گھر واپس چلی جائے گی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطلاق/حدیث: 7818]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9658)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7819
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ نَهَى فِي وَقْعَةِ أَوَطَاسَ أَنْ يَقَعَ الرَّجُلُ عَلَى حَامِلٍ حَتَّى تَضَعَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ وَفِيهِ بَقِيَّةُ وَالْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ وَكِلَاهُمَا مُدَلِّسٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں کہ اوطاس کے واقعہ میں آپ نے اس بات سے منع کر دیا تھا کہ کوئی شخص حاملہ عورت کے ساتھ صحبت کرے جب تک وہ بچے کو جنم نہیں دیدیتی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی بقیہ اور ایک راوی حجاج بن ارطاق ہے، اور یہ دونوں مدلس ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطلاق/حدیث: 7819]
تخریج الحدیث: «(262) اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط“ (2998)، أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 241»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7820
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ حُنَيْنٍ عَنْ بَيْعِ الْخُمُسِ حَتَّى يُقَسَّمَ، وَعَنْ أَنْ تُوطَأَ النِّسَاءُ حَتَّى يَضَعْنَ مَا فِي بُطُونِهِنَّ إِذَا كُنَّ حَبَالَى.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ عِصْمَةُ بْنُ الْمُتَوَكِّلِ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے غزوہ حنین کے موقوع پر تقسیم سے پہلے خمس کو فروخت کرنے سے منع کر دیا تھا، اور خواتین کے ساتھ صحبت کرنے سے منع کر دیا تھا جب تک وہ اپنے پیٹ میں موجود بچوں کو جنم نہیں دیدیتی ہیں، جبکہ وہ حاملہ ہوں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عصمہ بن متوکل ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطلاق/حدیث: 7820]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (483)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7659»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
15. بَابُ الِاسْتِبْرَاءِ .
استبراء کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7821
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ تُوطَأَ الْحَامِلُ حَتَّى تَضَعَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثُ فِي النَّهْيِ عَنْ وَطْءِ الْحَبَالَى حَتَّى يَضَعْنَ فِي بَابِ النِّكَاحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات سے منع کر دیا تھا کہ حاملہ عورتوں کے ساتھ صحبت کی جائے، جب تک وہ بچے کو جنم نہیں دیدیتی ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ اس سے پہلے نکاح سے متعلق باب میں حاملہ عورتوں کے ساتھ صحبت کرنے سے متعلق روایات گزر چکی ہیں جب تک وہ بچے کو جنم نہیں دیدیتی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطلاق/حدیث: 7821]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 483»

الحكم على الحديث:
إسناده صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7822
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: تَسْتَبْرِئُ الْأَمَةُ بِحَيْضَةٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: کنیز کا ایک حیض کے ذریعے استبراء کیا جائے گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطلاق/حدیث: 7822]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9677)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
16. بَابُ الْخُلْعِ .
خلع کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7823
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو وَسَهْلِ بْنِ أَبِي حَثْمَةَ قَالَ: كَانَتْ حَبِيبَةُ [ بِنْتُ سَهْلٍ ] تَحْتَ ثَابِتِ بْنِ قَيْسِ بْنِ شِمَاسٍ الْأَنْصَارِيِّ فَكَرِهَتْهُ، وَكَانَ رَجُلًا دَمِيمًا، فَجَاءَتْ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي لِأَرَاهُ فَلَوْلَا مَخَافَةُ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - لَبَزَقْتُ فِي وَجْهِهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَتَرُدِّينَ عَلَيْهِ حَدِيقَتَهُ الَّتِي أَصْدَقَكِ؟" قَالَتْ: نَعَمْ، فَأَرْسَلَ إِلَيْهِ فَرَدَّتْ عَلَيْهِ حَدِيقَتَهُ، وَفَرَّقَ بَيْنَهُمَا، فَكَانَ ذَلِكَ أَوَّلَ خُلْعٍ كَانَ فِي الْإِسْلَامِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ، وَهُوَ مُدَلِّسٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ اور سیدنا سہل بن ابوحثمہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: حبیبہ بنت سہل نامی خاتون سیدنا ثابت بن قیس بن شماس رضی اللہ عنہ کی اہلیہ تھیں وہ خاتون انہیں ناپسند کرتی تھیں کیونکہ وہ ایک بدصورت شخص تھے وہ خاتون نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی اور بولیں میں نے انہیں دیکھا ہے اگر اللہ کا خوف نہ ہوتا تو میں نے ان کے چہرے پر تھوک دینا تھا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تم اسے اس کا باغ واپس کر دو گی جو اس نے تمہیں مہر میں دیا ہے اس خاتون نے جواب دیا: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان صاحب کو بلوایا اس خاتون نے ان کا باغ ان صاحب کو واپس کر دیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دونوں کے درمیان علیحدگی کروا دی یہ اسلام میں ہونے والا سب سے پہلا خلع تھا۔
یہ روایت امام أحمد نے امام بزار نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حجاج بن ارطاۃ ہے، اور وہ مدلس ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطلاق/حدیث: 7823]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5637) اخرجه احمد فى المسند (3/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 15663، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5637»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7824
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: جَاءَتِ امْرَأَةُ ثَابِتِ بْنِ شِمَاسٍ، وَهُوَ ثَابِتُ بْنُ قَيْسِ بْنِ شِمَاسٍ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَتْ كَلَامًا كَأَنَّهَا كَرِهَتْهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" تَرُدِّينَ عَلَيْهِ حَدِيقَتَهُ؟" قَالَتْ: نَعَمْ، فَأَرْسَلَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى ثَابِتٍ:" خُذْ مِنْهَا ذَلِكَ" أَحْسَبُهُ قَالَ:" وَطَلِّقْهَا".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَفِيهِ أَبُو جَعْفَرٍ الرَّازِيُّ وَهُوَ ثِقَةٌ وَفِيهِ ضَعْفٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا ثابت بن شماس رضی اللہ عنہ کی اہلیہ آئیں، وہ سیدنا ثابت بن قیس بن شماس رضی اللہ عنہ ہیں، وہ خاتون نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی اس نے کوئی کلام کیا جس میں اس نے سیدنا ثابت بن قیس رضی اللہ عنہ کو ناپسند کرنے کا اظہار کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تم اس کا باغ اسے واپس کر دو گی اس نے جواب دیا: جی ہاں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ثابت رضی اللہ عنہ کو پیغام بھیجا اور فرمایا اس سے وہ باغ وصول کر لو (راوی کہتے ہیں: میرا خیال ہے روایت میں یہ الفاظ بھی ہیں) اور اسے طلاق دیدو۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوجعفر رازی ہے، اور وہ ثقہ ہے، اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطلاق/حدیث: 7824]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى السند (1515)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7825
وَعَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ الْمُخْتَلِعَاتِ وَالْمُنْتَزِعَاتِ هُنَّ الْمُنَافِقَاتُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ قَيْسُ بْنُ الرَّبِيعِ، وَثَّقَهُ الثَّوْرِيُّ وَشُعْبَةُ وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”خلع لینے والی اور علیحدگی اختیار کرنے والی عورتیں ہی منافق ہیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کی سند میں ایک راوی قیس بن ربیع ہے، جسے ثوری اور شعبہ نے ثقہ قرار دیا ہے اس میں ضعف پایا جاتا ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطلاق/حدیث: 7825]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (339/17)، أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 4161»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
17. بَابٌ فِي الزَّوْجَيْنِ يُسْلِمُ أَحَدُهُمَا .
ایسے میاں بیوی کا بیان، جن میں سے کوئی ایک اسلام قبول کر لیتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7826
عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ قَالَ: لَمَّا كَانَ يَوْمُ فَتْحِ مَكَّةَ هَرَبَ عَكْرِمَةُ بْنُ أَبِي جَهْلٍ فَرَكِبَ الْبَحْرَ، فَخَبَّ بِهِمُ الْبَحْرُ، فَجَعَلْتِ الصَّرَارِيُّ وَمَنْ فِي الْبَحْرِ يَدْعُونَ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ، وَيَسْتَغِيثُونَ بِهِ، فَقَالَ: مَا هَذَا؟ فَقِيلَ: مَكَانٌ لَا يَنْفَعُ فِيهِ إِلَّا اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ، فَقَالَ عِكْرِمَةُ: فَهَذَا إِلَهُ مُحَمَّدٍ الَّذِي يَدْعُونَا إِلَيْهِ، ارْجِعُوا بِنَا، فَرَجَعُوا، فَرَجَعَ وَأَسْلَمَ، وَكَانَتِ امْرَأَتُهُ قَدْ أَسْلَمَتْ قَبْلَهُ فَكَانَا عَلَى نِكَاحِهِمَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَهُوَ مُرْسَلٌ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ابن ابوملیکہ بیان کرتے ہیں: جب مکہ فتح ہوا تو عکرمہ بن ابوجہل بھاگ کر سمندری سفر پر چلے گئے سمندر میں طغیانی آ گئی تو ملاحوں اور سمندر میں موجود لوگوں نے اللہ تعالیٰ کو پکارنا شروع کیا اور اس سے مدد مانگنا شروع کی، عکرمہ بن ابوجہل نے کہا: یہ کیا معاملہ ہے؟ ان لوگوں نے کہا: یہ ایسی جگہ ہے، جہاں صرف اللہ تعالیٰ نفع دے سکتا ہے، تو عکرمہ نے کہا: وہ، تو سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا معبود ہے جس کی طرف وہ ہمیں دعوت دیتے ہیں، تم لوگ ہمیں واپس بھیج دو! پھر وہ لوگ واپس آ گئے انہوں نے واپس آ کے اسلام قبول کر لیا ان کی اہلیہ پہلے ہی اسلام قبول کر چکی تھیں، تو وہ دونوں اپنے نکاح پر برقرار ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔
یہ روایت مرسل ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطلاق/حدیث: 7826]

الحكم على الحديث:
إسناده مرسل
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7827
وَعَنِ الشَّعْبِيِّ أَنَّ زَيْنَبَ بِنْتَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَسْلَمَتْ وَزَوْجُهَا مُشْرِكٌ: أَبُو الْعَاصِ بْنُ الرَّبِيعِ ثُمَّ أَسْلَمَ بَعْدَ ذَلِكَ بِحِينٍ فَلَمْ يُجَدِّدَا نِكَاحًا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ جَابِرٌ الْجُعْفِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ وَقَدْ وُثِّقَ.
امام شعبی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحبزادی سیدہ زینب رضی اللہ عنہا نے اسلام قبول کر لیا تھا ان کے شوہر ابوالعاص بن ربیع مشرک تھے پھر بعد میں انہوں نے بھی اسلام قبول کر لیا تو ان دونوں نے نکاح کی تجدید نہیں کی۔ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی جابر جعفی ہے، اور وہ ضعیف ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطلاق/حدیث: 7827]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (201/19)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں