🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
25. بَابُ لَعْقِ الصَّحْفَةِ وَالْأَصَابِعِ .
برتن اور انگلیوں کو چاٹ لینا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7944
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَمَرَ بِلَعْقِ الصَّحْفَةِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ الْمُسَيَّبُ بْنُ وَاضِحٍ قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: صَدُوقٌ يُخْطِئُ كَثِيرًا فَإِذَا قِيلَ لَهُ لَمْ يَقْبَلْ، وَكَانَ النَّسَائِيُّ حَسَنَ الرَّأْيِ فِيهِ [ وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ ] .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پیالے کو چاٹ لینے کا حکم دیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی مسیب بن واضح ہے۔ ابوحاتم کہتے ہیں: یہ صدوق ہے، اور بکثرت غلطی کرتا ہے، جب اس سے کہا: جاتا ہے، تو یہ اصلاح کو قبول نہیں کرتا امام نسائی رحمہ اللہ کی اس کے بارے میں رائے اچھی تھی اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 7944]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11395)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11395»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
26. بَابُ مَا يَقُولُ بَعْدَ الطَّعَامِ .
کھانے کے بعد آدمی کیا پڑھے؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7945
عَنْ رَجُلٍ مِنْ بَنِي سُلَيْمٍ - وَكَانَتْ لَهُ صُحْبَةٌ - أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ إِذَا فَرَغَ مِنْ طَعَامِهِ قَالَ:" اللَّهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ أَطْعَمْتَ وَسَقَيْتَ وَأَشْبَعْتَ وَأَرْوَيْتَ، فَلَكَ الْحَمْدُ غَيْرَ مَكْفُورٍ، وَلَا مُوَدَّعٍ، وَلَا مُسْتَغْنًى عَنْكَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَامِرٍ الْأَسْلَمِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
بنو سلیم سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب جنہیں صحابی ہونے کا شرف حاصل ہے، وہ فرماتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کھانا کھا کر فارغ ہوتے تھے، تو یہ پڑھتے تھے: ”اے اللہ! ہر طرح کی حمد تیرے ہی لیے مخصوص ہے، تو نے کھلایا ہے، تو نے ہی پلایا ہے، تو نے سیر کیا ہے، اور تو نے سیراب کیا ہے، تو ہر طرح کی حمد تیرے ہی لئے مخصوص ہے، جو ایسی نہ ہو کہ جسے قبول نہ کیا جائے، اور جو ایسی نہ ہو کہ اسے رخصت کر دیا جائے، اور نہ ہی ایسی ہو کہ تجھ سے بے نیاز ہوا جائے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن عامر اسلمی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 7945]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (138/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 17605»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7946
وَعَنْ حَمَّادِ بْنِ أَبِي سُلَيْمَانَ قَالَ: تَعَشَّيْتُ مَعَ أَبِي بُرْدَةَ فَقَالَ: أَلَا أُحَدِّثُكَ مَا حَدَّثَنِي بِهِ أَبِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ قَيْسٍ؟ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ أَكَلَ فَشِبَعَ وَشَرِبَ فَرَوِيَ فَقَالَ الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَطْعَمَنِي وَأَشْبَعَنِي وَسَقَانِي وَأَرْوَانِي، خَرَجَ مِنْ ذُنُوبِهِ كَيَوْمِ وَلَدَتْهُ أُمُّهُ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
حماد بن ابوسلیمان بیان کرتے ہیں: میں نے (سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کے صاحبزادے) ابوبردہ کے ساتھ رات کا کھانا کھایا، تو انہوں نے فرمایا: کیا میں تمہیں وہ حدیث بیان نہ کروں جو میرے والد سیدنا عبداللہ بن قیس رضی اللہ عنہ (یعنی سیدنا ابوموسی اشعری رضی اللہ عنہ) نے مجھے بیان کی تھی وہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص کھانا کھائے، اور سیر ہو جائے، اور پیئے، اور سیراب ہو جائے، تو وہ یہ پڑھے: ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لئے مخصوص ہے جس نے مجھے کھلایا تو مجھے سیر کر دیا اور پلایا تو مجھے سیراب کر دیا“۔ (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں:) تو وہ شخص گناہوں سے نکل کر یوں ہو جاتا ہے جیسے اس دن تھا جب اس کی والدہ نے اسے جنم دیا تھا“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایسا راوی ہے جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 7946]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (7246)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7947
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ كَانَ إِذَا فَرَغَ مِنْ طَعَامِهِ قَالَ:" الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَطْعَمَنَا وَسَقَانَا، الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي كَفَانَا وَآوَانَا، الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَنْعَمَ عَلَيْنَا وَأَفْضَلَ، نَسْأَلُكَ بِرَحْمَتِكَ أَنْ تُجِيرَنَا مِنَ النَّارِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ مِنْ رِوَايَةِ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي لَيْلَى عَنْ بَعْضِ أَهْلِ مَكَّةَ. وَابْنُ أَبِي لَيْلَى سَيِّئُ الْحِفْظِ وَشَيْخُهُ لَمْ يُسَمَّ وَأَبُو سَلَمَةَ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَبِيهِ.
سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں کہ جب آپ کھانا کھا کر فارغ ہوتے تھے، تو یہ پڑھتے تھے: ”ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لئے مخصوص ہے جس نے ہمیں کھلایا اور جس نے ہمیں پلایا ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے جس نے ہماری کفایت کی اور جس نے ہمیں پناہ دی ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لئے مخصوص ہے جس نے ہم پر نعمت کی اور ہم پر فضل کیا ہم تجھ سے تیری رحمت کے وسیلے سے یہ سوال کرتے ہیں کہ، تو ہمیں جہنم سے بچا لے“۔
یہ روایت امام بزار نے محمد بن ابولیلی کی بعض اہل مکہ سے نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے۔ اور ابن ابولیلیٰ کا حافظ خراب ہے، اور اس کے استاد کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے، اور ابوسلمہ نامی راوی نے اپنے والد سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 7947]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2887)، أخرجه مسند البزار برقم: 1046، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3644/1»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7948
وَعَنِ الْحَارِثِ بْنِ الْحَارِثِ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عِنْدَ فَرَاغِهِ مِنْ طَعَامِهِ يَقُولُ:" اللَّهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ أَطْعَمْتَ وَسَقَيْتَ [ وَأَشْبَعْتَ ] وَأَرْوَيْتَ، لَكَ الْحَمْدُ غَيْرَ مَكْفُورٍ، وَلَا مُوَدَّعٍ، وَلَا مُسْتَغْنًى عَنْكَ رَبَّنَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ مُوسَى بْنِ وَجِيهٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا حارث بن حارث رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سنا آپ نے کھانے سے فارغ ہو کر یہ پڑھا: ”اے اللہ! ہر طرح کی حمد تیرے ہی لئے مخصوص ہے، تو نے کھلایا ہے، اور تو نے پلایا ہے، تو نے سیر کیا ہے، اور تو نے سیراب کیا ہے حمد تیرے ہی لئے مخصوص ہے، جس کو مسترد نہ کیا جائے، اُسے رخصت نہ کیا جائے، اور اے ہمارے پروردگار! تجھ سے بے نیاز نہ ہوا جائے“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عمر بن موسیٰ بن وجیہ ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 7948]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3372)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3372»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7949
وَعَنْ سَعْدِ بْنِ مَسْعُودٍ الثَّقَفِيِّ قَالَ: إِنَّمَا سُمِّيَ نُوحٌ عَبْدًا شَكُورًا لِأَنَّهُ إِذَا أَكَلَ وَشَرِبَ حَمِدَ اللَّهَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَتَابِعِيُّهُ سَعْدُ بْنُ سِنَانٍ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سعد بن مسعود ثقفی بیان کرتے ہیں: سیدنا نوح علیہ السلام کا نام شکر گزار بندہ اس لئے رکھا گیا کیونکہ جب وہ کھاتے تھے اور پیتے تھے، تو اللہ تعالیٰ کی حمد بیان کرتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس میں تابعی سعد بن سنان ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 7949]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5420)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7950
وَعَنِ الْحَارِثِ بْنِ سُوَيْدٍ قَالَ: كَانَ سَلْمَانُ الْفَارِسِيُّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - يَقُولُ إِذَا فَرَغَ مِنْ طَعَامِهِ: الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي كَفَانَا الْمُؤْنَةَ وَأَوْسَعَ لَنَا الرِّزْقَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ عَطَاءٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا وَقَدْ وُثِّقَ.
حارث بن سوید بیان کرتے ہیں: سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ جب کھانا کھا کر فارغ ہوتے تھے، تو یہ پڑھتے تھے: ”ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لئے مخصوص ہے جس نے ہماری ضرورت کو پورا کیا اور ہمیں رزق میں وسعت عطا کی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یزید بن عطاء ہے، اور وہ انتہائی ضعیف ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 7950]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6055)»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
27. بَابُ تَخْلِيلِ الْأَسْنَانِ .
دانتوں کا خلال کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7951
عَنْ أَبِي أَيُّوبَ قَالَ: خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" حَبَّذَا الْمُتَخَلِّلُونَ". قَالُوا: وَمَا الْمُتَخَلِّلُونَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" الْمُتَخَلِّلُونَ بِالْوُضُوءِ، وَالْمُتَخَلِّلُونَ مِنَ الطَّعَامِ. أَمَّا تَخْلِيلُ الْوُضُوءِ: فَالْمَضْمَضَةُ، وَالِاسْتِنْشَاقُ، وَبَيْنَ الْأَصَابِعِ. وَأَمَّا تَخْلِيلُ الطَّعَامِ: فَمِنَ الطَّعَامِ، إِنَّهُ لَيْسَ شَيْءٌ أَشَدُّ عَلَى الْمَلَكَيْنِ مِنْ أَنْ يَرَيَا بَيْنَ أَسْنَانِ صَاحِبِهِمَا طَعَامًا وَهُوَ [ قَائِمٌ ] يُصَلِّي".
رَوَاهُ كُلَّهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرَوَى أَحْمَدُ مِنْهُ طَرَفًا. وَفِي إِسْنَادِهِ وَاصِلُ بْنُ السَّائِبِ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے، اور آپ نے ارشاد فرمایا: خلال کرنے والوں کے کیا کہنے! لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! خلال کرنے والوں سے مراد کون ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وضو میں خلال کرنے والے اور کھانے کے بعد خلال کرنے والے جہاں تک وضو کے خلال کا تعلق ہے، تو اس کا تعلق کلی کرنے ناک میں پانی ڈالنے اور انگلیوں کے درمیان (خلال کرنے سے) ہے جہاں تک کھانے کے بعد خلال کرنے کا تعلق ہے، تو وہ کھائی ہوئی چیز کے حوالے سے ہو گا کیونکہ (انسان کے ساتھ رہنے والے) دونوں فرشتوں کے لئے کوئی بات اس سے زیادہ گراں نہیں ہوتی کہ وہ اپنے ساتھی فرد کے دانتوں کے درمیان کھانے کی چیز دیکھیں جبکہ وہ کھڑا ہوا نماز ادا کر رہا ہو۔ یہ پوری روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ امام أحمد نے اس کا ایک حصہ نقل کیا ہے اس کی سند میں ایک راوی واصل بن سائب ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 7951]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4061,4062) اخرجه احمد فى المسند (416/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 23016، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4061، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 90، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 574/1»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7952
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ فَضْلَ الطَّعَامِ الَّذِي يَبْقَى بَيْنَ الْأَضْرَاسِ يُوهِنُ الْأَضْرَاسَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: وہ اضافی کھانا جو داڑھوں کے درمیان پھنسا رہ جاتا ہے وہ داڑھوں کو کمزور کر دیتا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 7952]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13065)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
28. بَابُ غَسْلِ الْيَدِ مِنَ الطَّعَامِ .
کھانا کھانے کے بعد ہاتھ دھونا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7953
عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ أَكَلَ مِنْ هَذَا اللَّحْمِ شَيْئًا فَلْيَغْسِلْ يَدَهُ مِنْ رِيحِ وَضَرِهِ لَا يُؤْذَى مَنْ حِذَاءَهُ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ الْوَازِعُ بْنُ نَافِعٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص گوشت میں سے کچھ کھائے، تو اسے اس کی چکنائی کے حوالے سے ہاتھ دھو لینے چاہیے، تاکہ اس کے مقابل شخص کو اذیت نہ پہنچے“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی وازع بن نافع ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 7953]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو بعلي فى المسند (5567)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7111»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں