الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
23. بَابُ الْأَكْلِ مِمَّا يَلِيهِ .
اپنے آگے سے کھانا
حدیث نمبر: 7934
وَعَنْ عَائِشَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ إِذَا أَكَلَ الطَّعَامَ لَا تَعْدُو يَدُهُ بَيْنَ عَيْنَيْهِ فِيمَا بَيْنَ يَدَيْهِ، فَإِذَا أَتَى بِالتَّمْرِ جَالَتْ يَدُهُ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَفِيهِ خَالِدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَفِيهِ خَالِدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب کھانا کھاتے تھے، تو آپ کا دست مبارک آپ کے آگے موجود اتنی جگہ سے آگے نہیں جاتا تھا جتنا دونوں آنکھوں کے درمیان کی جگہ ہے، لیکن جب آپ کے پاس کھجور آتی تھی، تو آپ کا دست مبارک اس (کھجوروں کے برتن میں) گردش کرتا تھا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی خالد بن اسماعیل ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 7934]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی خالد بن اسماعیل ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 7934]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2871)»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
24. بَابُ الْأَكْلِ مِنْ وَسَطِ الْإِنَاءِ .
برتن کے درمیان میں سے کھانا
حدیث نمبر: 7935
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُسْرٍ قَالَ: بَعَثَنِي أَبِي إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَدْعُوهُ إِلَى طَعَامٍ، فَجَاءَ مَعِي فَلَمَّا دَنَوْتُ مِنَ الْمَنْزِلِ أَسْرَعْتُ فَأَعْلَمْتُ أَبَوَيَّ فَخَرَجَا، فَتَلَقَّيَا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَرَحَّبَا وَوَضَعَا لَهُ قَطِيفَةً كَانَتْ عِنْدَنَا زِئْبَرِيَّةً فَقَعَدَ عَلَيْهَا ثُمَّ قَالَ أَبِي لِأُمِّي: هَاتِ طَعَامَكِ، فَجَاءَتْ بِقَصْعَةٍ فِيهَا دَقِيقٌ قَدْ عَصَدَتْهُ بِمَاءٍ وَمِلْحٍ فَوَضَعَتْهُ بَيْنَ يَدَيْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" خُذُوا بِاسْمِ اللَّهِ مِنْ جَوَانِبِهَا وَذَرُوا ذُرْوَتَهَا فَإِنَّ الْبَرَكَةَ فِيهَا".
فَأَكْلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَكَلْنَا مَعَهُ، وَفَضَلَ مِنْهَا فَضْلَةٌ ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَهُمْ وَارْحَمْهُمْ، وَبَارِكْ عَلَيْهِمْ وَوَسِّعْ عَلَيْهِمْ فِي أَرْزَاقِهِمْ".
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ بِاخْتِصَارٍ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

سیدنا عبدالله بن بسر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میرے والد نے مجھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں بھیجا تاکہ میں آپ کو کھانے کے لئے بلاؤں آپ میرے ساتھ تشریف لائے، جب میں گھر کے قریب پہنچا تو میں تیزی سے چلتا ہوا گیا اور میں نے اپنے ماں باپ کو اس بارے میں بتایا تو وہ دونوں نکل کر آئے ان دونوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ملاقات کی ان دونوں نے آپ کو خوش آمدید کہا: آپ کے لئے چادر بچھائی جو ہمارے پاس موجود تھی اور وہ روئیں دار تھی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس پر تشریف فرما ہوئے پھر میرے والد نے میری والدہ سے کہا: کھانا لے کے آؤ تو وہ ایک پیالہ لے کے آئیں جس میں آٹا تھا، جسے انہوں نے پانی اور نمک کے ذریعے تیار کیا تھا وہ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے رکھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ کا نام لے کر اس کے اطراف میں سے کھانا شروع کرو اور اس کے (درمیان والے) اوپر والے حصے کو رہنے دو کیونکہ اس میں برکت ہوتی ہے“۔ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کھانا کھایا ہم نے بھی آپ کے ساتھ کھانا کھایا اس میں سے کھانا بچ گیا پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا کی: ”اے اللہ! ان لوگوں کی مغفرت کر دے ان پر رحم کر ان پر برکت نازل فرما اور ان کے رزق کو ان پر کشادہ کر دے“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں
یہ روایت ”صحیح“ میں اختصار کے ساتھ منقول ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 7935]
یہ روایت ”صحیح“ میں اختصار کے ساتھ منقول ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 7935]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (188/4)، أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3334، وأخرجه مسند أحمد برقم: 17225، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2022»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
حدیث نمبر: 7936
وَعَنْ سَلْمَى قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَكْرَهُ أَنْ يُؤْخَذَ مِنْ رَأْسِ الطَّعَامِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدہ سلمی رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس بات کو ناپسند کرتے تھے کہ کھانے کے اوپر والے حصے (یعنی درمیان میں موجود اوپر والے حصے) میں سے کھانا لیا جائے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 7936]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 7936]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (297/24)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
25. بَابُ لَعْقِ الصَّحْفَةِ وَالْأَصَابِعِ .
برتن اور انگلیوں کو چاٹ لینا
حدیث نمبر: 7937
عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّهُ كَانَ يَلْعَقُ أَصَابِعَهُ ثُمَّ يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّكَ لَا تَدْرِي فِي أَيِّ طَعَامِكَ تَكُونُ الْبَرَكَةُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ وَلَفْظُهُ: إِذَا أَكَلَ أَحَدُكُمْ طَعَامًا فَلَا يَمْسَحْ يَدَهُ حَتَّى يَلْعَقَهَا أَوْ يُلْعِقَهَا فَإِنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا تَدْرِي فِي أَيِّ طَعَامِكَ تَكُونُ الْبَرَكَةُ".
وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما انگلیاں چاٹ لیا کرتے تھے پھر وہ یہ بات بیان کرتے تھے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”تم لوگ یہ نہیں جانتے کہ تم لوگوں کے کھانے کے کون سے حصے میں برکت موجود ہے“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے۔ اور ان کے الفاظ یہ ہیں ”جب تم میں سے کوئی ایک شخص کھانا کھائے، تو اپنا ہاتھ اس وقت تک نہ پونچھے جب تک اسے چاٹ نہیں لیتا یا چٹوا نہیں لیتا کیونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”تم یہ بات نہیں جانتے کہ تمہارے کھانے کے کون سے حصے میں برکت ہے“۔ ان دونوں روایات کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 7937]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2885) اخرجه احمد فى المسند (4514)، أخرجه مسند أحمد برقم: 4500»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
حدیث نمبر: 7938
وَعَنِ الْعِرْبَاضِ بْنِ سَارِيَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ لَعِقَ الصَّحْفَةَ وَلَعِقَ أَصَابِعَهُ أَشْبَعَهُ اللَّهُ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ شَيْخِهِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عِرْقٍ وَضَعَّفَهُ الذَّهَبِيُّ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ شَيْخِهِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عِرْقٍ وَضَعَّفَهُ الذَّهَبِيُّ.
سیدنا عرباض بن ساریہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص برتن چاٹ لیتا ہے، اور انگلیاں چاٹ لیتا ہے اللہ تعالیٰ اسے دنیا اور آخرت میں سیر کرے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد ابراہیم بن محمد بن عرق سے نقل کی ہے۔ اور امام ذہبی نے انہیں ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 7938]
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد ابراہیم بن محمد بن عرق سے نقل کی ہے۔ اور امام ذہبی نے انہیں ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 7938]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (260/18)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 7939
وَعَنْ جُبَيْرِ بْنِ الْمُثَنَّى، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: أَرْسَلَ عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ مَرْوَانَ إِلَى زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ فَسَأَلَهُ: كَيْفَ تَأْكُلُ وَتَشْرَبُ؟ قَالَ: أَشْرَبُ حَتَّى إِذَا انْقَطَعَ النَّفَسُ رَفَعْتُ الْإِنَاءَ عَنْ فَمِي، وَإِذَا أَكَلْتُ لَعِقْتُ أَصَابِعِي، فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِذَا أَكَلَ أَحَدُكُمْ فَلْيَلْعَقْ أَصَابِعَهُ، فَإِنَّهُ لَا يَدْرِي فِي أَيِّ طَعَامِهِ تَكُونُ الْبَرَكَةُ"..
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَجُبَيْرٌ وَأَبَوْهُ لَمْ أَعْرِفْهُمَا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ حَدِيثُهُمْ حَسُنٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَجُبَيْرٌ وَأَبَوْهُ لَمْ أَعْرِفْهُمَا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ حَدِيثُهُمْ حَسُنٌ.
جبیر بن مثنی اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں عبدالملک بن مروان نے سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کو پیغام بھیج کر ان سے دریافت کیا: آپ کیسے کھاتے ہیں اور کیسے پیتے ہیں۔ انہوں نے فرمایا: میں اس وقت تک پیتا رہتا ہوں جب تک سانس منقطع نہیں ہو جاتا پھر میں اپنے منہ سے برتن ہٹا لیتا ہوں، اور جب میں کھاتا ہوں، تو اپنی انگلیاں چاٹ لیتا ہوں کیونکہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جب تم میں سے کوئی ایک شخص کچھ کھائے، تو اپنی انگلیاں چاٹ لے کیونکہ وہ یہ نہیں جانتا کہ کھانے کے کون سے حصے میں برکت موجود ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ جبیر اور اس کے والد دونوں سے میں واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال کی نقل کردہ حدیث حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 7939]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ جبیر اور اس کے والد دونوں سے میں واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال کی نقل کردہ حدیث حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 7939]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4918)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4918»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 7940
وَعَنْ أَبِي الْمَضَاءِ قَالَ: قَالَ مَرْوَانُ بْنُ الْحَكَمِ لِزَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ: كَيْفَ تَأْكُلُ؟ قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبُو سَعِيدٍ الْخُدْرِيُّ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِذَا طَعِمَ أَحَدُكُمْ مِنَ الطَّعَامِ فَلَا يَمْسَحْ يَدَهُ حَتَّى يَلْعَقَ أَصَابِعَهُ فَإِنَّهُ لَا يَدْرِي فِي أَيِّ طَعَامِهِ يُبَارَكُ لَهُ"..
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَأَبُو الْمَضَاءِ وَابْنُهُ جَمِيلٌ لَمْ أَعْرِفْهُمَا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ حَدِيثُهُمْ حَسَنٌ أَوْ صَحِيحٌ، وَرَوَاهُ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عُمَارَةَ الْأَنْصَارِيُّ قَالَ الذَّهَبِيُّ: وَهُوَ مَسْتُورٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

ابومضاء بیان کرتے ہیں: مروان بن حکم نے سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا: آپ کیسے کھاتے ہیں؟ انہوں نے جواب دیا: سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نے مجھے یہ بات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے بیان کی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جب تم میں سے کوئی ایک شخص کھانا کھائے، تو وہ اپنا ہاتھ اس وقت تک نہ پوچھے جب تک اپنی انگلیاں نہیں چاٹ لیتا کیونکہ وہ یہ نہیں جانتا کہ اس کے کھانے کے کون سے حصے میں اس کے لئے برکت رکھی گئی ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ ابومضاء اور اس کا بیٹا جمیل میں ان دونوں سے واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال کی نقل کردہ حدیث حسن ہے یا صحیح ہے۔ امام طبرانی نے اسے معجم اوسط میں نقل کیا ہے اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن محمد بن عمارہ انصاری ہے۔ امام ذہبی کہتے ہیں: وہ مستور ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 7940]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5434)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5434، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5376»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 7941
وَعَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَأْكُلُ بِأَصَابِعِهِ الثَّلَاثِ، بِالْإِبْهَامِ وَالَّتِي تَلِيهَا وَيَلْعَقُ الْوُسْطَى ثُمَّ الَّتِي تَلِيهَا ثُمَّ الْإِبْهَامَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ الْحُسَيْنُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْأُذُنِيُّ وَمُحَمَّدُ بْنُ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ وَلَمْ أَعْرِفْهُمَا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ الْحُسَيْنُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْأُذُنِيُّ وَمُحَمَّدُ بْنُ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ وَلَمْ أَعْرِفْهُمَا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنی تین انگلیوں کے ذریعے کھاتے ہوئے دیکھا ہے انگوٹھا اور اس کے ساتھ والی دو انگلیاں (کھانے سے فارغ ہو کر) آپ سب سے پہلے درمیان والی انگلی کو چاٹتے تھے پھر اس کے بعد والی کو اور پھر انگوٹھے کو (چاٹ لیتے تھے)۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حسین بن ابراہیم اذنی ہے، اور ایک راوی محمد بن کعب بن عجرہ ہے میں ان دونوں سے واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 7941]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1670)، أخرجه مسند أحمد برقم: 26626، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2034، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1670»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 7942
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِذَا أَكَلَ أَحَدُكُمْ فَلْيَلْعَقْ أَصَابِعَهُ الثَّلَاثَ فَإِنَّهُ لَا يَدْرِي فِي أَيَّتِهِنَّ الْبَرَكَةُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَهُوَ عِنْدَ مُسْلِمٍ وَأَبِي دَاوُدَ مِنْ فِعْلِهِ: كَانَ إِذَا أَكَلَ طَعَامًا لَعِقَ أَصَابِعَهُ الثَّلَاثَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَهُوَ عِنْدَ مُسْلِمٍ وَأَبِي دَاوُدَ مِنْ فِعْلِهِ: كَانَ إِذَا أَكَلَ طَعَامًا لَعِقَ أَصَابِعَهُ الثَّلَاثَ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی ایک شخص کچھ کھائے، تو اپنی تینوں انگلیاں چاٹ لے کیونکہ وہ یہ نہیں جانتا کہ ان میں سے کس میں برکت ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں
یہ روایت امام مسلم اور امام ابوداؤد نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے فعل کے طور پر نقل کی ہے کہ ”جب آپ کھانا کھاتے تھے، تو تینوں انگلیاں چاٹ لیتے تھے“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 7942]

تخریج الحدیث: «أخرجه سنن الترمذي برقم: 1803، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 3845، وأخرجه مسند أحمد برقم: 13675، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2028، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3620»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 7943
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا أَكَلَ [ طَعَامًا ] لَعِقَ أَصَابِعَهُ وَقَالَ:" إِنَّ لَعْقَ الْأَصَابِعِ بَرَكَةٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عُمَارَةَ الْأَنْصَارِيُّ وَهُوَ مَسْتُورٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَهُوَ عِنْدُ مُسْلِمٍ وَالتِّرْمِذِيِّ مِنْ قَوْلِهِ:" إِذَا أَكَلَ أَحَدُكُمْ فَلْيَلْعَقْ أَصَابِعَهُ فَإِنَّهُ لَا يَدْرِي فِي أَيَّتِهِنَّ الْبَرَكَةُ".

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب کھانا کھاتے تھے، تو اپنی انگلیاں چاٹ لیتے تھے اور یہ ارشاد فرماتے تھے: انگلیوں کو چاٹنا برکت ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن محمد بن عمارہ انصاری ہے، اور وہ مستور ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں
یہ روایت امام مسلم اور امام ترمذی نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اس فرمان کی شکل میں نقل کی ہے: ”جب تم میں سے کوئی ایک شخص کچھ کھائے، تو اسے اپنی انگلیاں چاٹ لینی چاہئیں کیونکہ وہ یہ نہیں جانتا کہ اس میں سے کس میں برکت ہے“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 7943]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5377، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 1801، وأخرجه مسند أحمد برقم: 8294»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف