🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
7. بَابُ جَوَازِ الْاِنْتِبَاذِ فِي كُلِّ وِعَاءٍ .
ہر قسم کے برتن میں نبیذ تیار کرنے کا جائز ہونا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8145
وَعَنِ ابْنِ الرَّاسِبِيِّ عَنِ أَبِيهِ - وَكَانَ مِنْ أَهْلِ هَجَرٍ وَكَانَ فَقِيهًا - أَنَّهُ انْطَلَقَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي وَفْدٍ بِصَدَقَةٍ يَحْمِلُهَا إِلَيْهِ، فَنَهَاهُمْ عَنِ النَّبِيذِ فِي هَذِهِ الظُّرُوفِ، فَرَجَعُوا إِلَى أَرْضِهِمْ تِهَامَةَ، وَهِيَ أَرْضٌ حَارَّةٌ، فَاسْتَوْخَمُوا فَرَجَعُوا إِلَيْهِ الْعَامَ الثَّانِي فِي صَدَقَاتِهِمْ فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّكَ نَهَيْتِنَا عَنْ هَذِهِ الْأَوْعِيَةِ فَتَرَكْنَاهَا فَشَقَّ ذَلِكَ عَلَيْنَا قَالَ:" اذْهَبُوا فَاشْرَبُوا فِيمَا شِئْتُمْ وَلَا تَشْرَبُوا مُسْكِرًا، مَنْ شَاءَ أَوْكَأَ سِقَاءَهُ عَلَى إِثْمٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي تَرْجَمَةِ الرَّسِيمِ، وَقَالَ عَنِ ابْنِ الرَّاسِبِيِّ، عَنِ أَبِيهِ فَيُحْتَمَلُ أَنَّ الرَّسِيمِ رَاسِبِيٌّ وَاللَّهُ أَعْلَمُ. وَفِي إِسْنَادِهِ يَحْيَى بْنُ الْجَابِرِ وَهُوَ ضَعِيفٌ عِنْدَ الْجُمْهُورِ وَوَثَّقَهُ أَحْمَدُ. وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا ابن راسبی، اپنے والد کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں: جن کا تعلق اہل ہجر سے تھا، اور وہ فقیہ تھے، وہ بیان کرتے ہیں: وہ اس وفد میں شامل ہو کر، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے جو اپنا صدقہ لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گئے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں کو ان برتنوں میں نبیذ پینے سے منع کر دیا، وہ لوگ اپنی سرزمین تہامہ کی طرف واپس چلے گئے، جو گرم سرزمین تھی وہاں کی آب و ہوا انہیں موافق نہیں آئی، اگلے سال وہ اپنے صدقات لے کر دوبارہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ نے ہمیں ان برتنوں سے منع کیا تھا، ہم نے انہیں ترک کر دیا، تو یہ چیز ہمارے لئے مشکل کا باعث ہو رہی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم جاؤ اور جس میں تم چاہو اس میں پی لو! لیکن کوئی نشہ آور چیز نہ پینا، اور جو شخص چاہے وہ اپنے مشکیزے کا منہ گناہ پر بند کر لے۔
یہ روایت امام طبرانی نے سیدنا رسیم رضی اللہ عنہ کے حالات میں بیان کی ہے، اور یہ بات نقل کی ہے کہ یہ سیدنا راسبی رضی اللہ عنہ کے صاحبزادے کے حوالے سے ان کے والد سے منقول ہے، تو اس بات کا احتمال موجود ہے کہ سیدنا رسیم رضی اللہ عنہ ہی راسبی ہوں، باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی یحیی بن جابر ہے، اور جمہور کے نزدیک وہ ضعیف ہے، امام أحمد نے اسے ثقہ قرار دیا ہے، اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8145]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4634»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8146
وَعَنْ عَاصِمٍ ذَكَرَ أَنَّ الْذِي يُحَدِّثُ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَذِنَ فِي النَّبِيذِ بَعْدَ مَا نَهَى عَنْهُ. مُنْذِرٌ أَبُو حَسَّانَ ذَكَرَ عَنْ سَمُرَةَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
عاصم کے حوالے سے یہ بات مذکور ہے: انہوں نے یہ بات بیان کی: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پہلے نبیذ سے منع کرنے کے بعد، پھر اُس کی اجازت دیدی تھی۔ منذر ابوحسان نے اسے سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8146]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (12/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 19621»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8147
وَعَنْ صُحَارٍ الْعَبْدِيِّ قَالَ: اسْتَأْذَنْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ يَأْذَنَ لِي فِي جَرَّةٍ أَنْتَبِذُ فِيهَا، فَرَخَّصَ لِي فِيهَا أَوْ أَذِنَ لِي فِيهَا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ صُحَارٍ ذَكَرَهُ ابْنُ أَبِي حَاتِمٍ وَلَمْ يُوَثِّقْهُ وَلَمْ يَجْرَحْهُ. وَالضَّحَّاكُ بْنُ يَسَارٍ وَثَّقَهُ أَبُو حَاتِمٍ، وَابْنُ حِبَّانَ وَقَالَ ابْنُ مَعِينٍ: يُضَعِّفُهُ الْبَصْرِيُّونَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا صحار عبدی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ اجازت مانگی کہ آپ مجھے گھڑے میں نبیذ تیار کرنے کی اجازت دیدیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اس کی رخصت دیدی (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اس کی اجازت دیدی۔
یہ روایت امام أحمد، امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن صحار ہے، جس کا ذکر ابن ابوحاتم نے کیا ہے۔ انہوں نے اس کی توثیق نہیں کی اور اس پر جرح بھی نہیں کی، ضحاک بن یسار نامی راوی کو ابوحاتم اور ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے، یحیی بن معین کہتے ہیں: اہل بصرہ اسے ضعیف قرار دیتے ہیں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8147]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2910) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7403) اخرجه احمد فى المسند (483/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 15527»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8148
وَعَنِ الْأَشَجِّ الْعَصْرِيِّ أَنَّهُ أَتَى النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي رُفْقَةٍ مِنْ عَبَدِ الْقَيْسِ لِيَزُورُوهُ، فَأَقْبَلُوا، فَلَمَّا قَدِمُوا رَفَعَ لَهُمُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، فَأَنَاخُوا رِكَابَهُمْ، وَابْتَدَرَهُ الْقَوْمُ وَلَمْ يَلْبَسُوا إِلَّا ثِيَابَ شَعْرِهِمْ، وَأَقَامَ الْعَصْرِيُّ يَعْقِلُ رِكَابَ أَصْحَابِهِ وَبَعِيرَهُ ثُمَّ أَخْرَجَ ثِيَابَهُ مِنْ عَيْبَتِهِ، وَذَلِكَ بِعَيْنِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثُمَّ أَقْبَلَ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ فِيكَ لِخُلُقَيْنِ يُحِبُّهُمَا اللَّهُ وَرَسُولُهُ" قَالَ: مَا هُمَا يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" الْأَنَاةُ وَالْحِلْمُ". قَالَ: شَيْءٌ جُبِلْتُ عَلَيْهِ أَوْ شَيْءٌ مِنَ الْخِلْقَةِ؟ قَالَ:" بَلْ جُبِلْتَ عَلَيْهِ" قَالَ: الْحَمْدُ لِلَّهِ، قَالَ:" مَعْشَرَ عَبْدِ الْقَيْسِ مَا لِي أَرَى وُجُوهَكُمْ قَدْ تَغَيَّرَتْ؟" قَالُوا: يَا نَبِيَّ اللَّهِ نَحْنُ بِأَرْضٍ وَخِمَةٍ، وَكُنَّا نَتَّخِذُ مِنْ هَذِهِ الْأَنْبِذَةِ مَا يُقَطِّعُ اللُّحْمَانَ فِي بُطُونِنَا، فَلَمَّا نَهَيْتَنَا عَنِ الظُّرُوفِ فَذَلِكَ الْذِي تَرَى فِي وُجُوهِنَا. فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ الظُّرُوفَ لَا تَحِلُّ وَلَا تَحْرُمُ، وَلَكِنْ كُلُّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ، وَلَيْسَ أَنْ تَجْلِسُوا فَتَشْرَبُوا حَتَّى إِذَا ثَمِلَتِ الْعُرُوقُ تَفَاخَرْتُمْ فَوَثَبَ الرَّجُلُ عَلَى ابْنِ عَمِّهِ فَضَرَبَهُ بِالسَّيْفِ فَتَرَكَهُ أَعْرَجَ".
قَالَ: وَهُوَ يَوْمَئِذٍ فِي الْقَوْمِ الْأَعْرَجُ الْذِي أَصَابَهُ ذَلِكَ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ الْمُثَنَّى بْنُ مَاوَى أَبُو الْمَنَازِلِ ذَكَرَهُ ابْنُ أَبِي حَاتِمٍ، وَلَمْ يُضَعِّفْهُ وَلَمْ يُوَثِّقْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا اشج عصری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں اپنے ساتھیوں سمیت حاضر ہوئے، جن کا تعلق عبدالقیس قبیلے سے تھا، تاکہ وہ لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کریں، جب وہ لوگ آئے، تو وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے آئے انہوں نے اپنی سواریاں بٹھائیں اور تیزی سے چلتے ہوئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف آئے، انہوں نے اپنا روایتی سفر کا لباس پہنا ہوا تھا، لیکن سیدنا اشج عصری رضی اللہ عنہ ٹھہر گئے انہوں نے اپنے ساتھیوں کی سواریوں کو اور اپنے اونٹ کو باندھا، پھر انہوں نے اپنے تھیلے میں سے اپنا عمدہ لباس نکالا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ سب ملاحظہ فرما رہے تھے، پھر وہ (عمدہ لباس پہن کر) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تمہارے اندر دو خصوصیات ہیں، جنہیں اللہ اور اس کا رسول پسند کرتے ہیں، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! وہ دونوں کون سی ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تحمل مزاجی اور بردباری، انہوں نے عرض کی: یہ میری جبلت میں شامل ہے یا یہ اپنی کوشش سے حاصل کی ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی نہیں! بلکہ یہ تمہاری جبلت میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا: ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لئے مخصوص ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے عبدالقیس قبیلے کے ارکان! کیا وجہ ہے کہ میں تمہارے چہروں کو دیکھ رہا ہوں کہ وہ متغیر ہو چکے ہیں؟ انہوں نے عرض کی: اے اللہ کے نبی! ہم ایک ناموافق آب و ہوا والی سرزمین پر رہتے ہیں پہلے ہم یہ نبیذ تیار کیا کرتے تھے، جو ہمارے پیٹ میں (اونٹوں کے) گوشت کو ہضم کروا دیتی تھی، لیکن جب آپ نے ہمیں برتن استعمال کرنے سے منع کیا، تو اس کا نتیجہ یہ نکلا، جو آپ ہمارے چہروں پر ملاحظہ فرما رہے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: برتن کسی چیز کو حلال یا حرام نہیں کرتا ہے، البتہ ہر نشہ آور چیز حرام ہے، ایسا نہ ہو کہ تم لوگ بیٹھ کر اس مشروب کو پیؤ، یہاں تک کہ جب رگیں مست ہو جائیں، تو تم ایک دوسرے کے سامنے فخر کا اظہار کرو، تم میں سے کوئی ایک شخص اچھل کر اپنے چچازاد کی طرف جائے، اور اس کو تلوار مارے اور اسے لنگڑا کر کے چھوڑ دے۔ راوی کہتے ہیں: اُس وقت ان لوگوں میں ایک لنگڑے صاحب موجود تھے، جن کے ساتھ یہ واقعہ پیش آیا تھا۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی مثنی بن ماوی ابومنازل ہے، جس کا ذکر ابن ابوحاتم نے کیا ہے۔ انہوں نے اسے ضعیف بھی قرار نہیں دیا اور اس کی توثیق بھی نہیں کی، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8148]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8149
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: كُنْتُ أَنْبِذُ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي جَرٍّ أَخْضَرَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ حَكِيمُ بْنُ جُبَيْرٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں سبز گھڑے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے نبیذ تیار کیا کرتی تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حکیم بن جبیر ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8149]

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8150
وَعَنِ أَبِي بَكْرَةَ أَنَّهُ كَانَ يُنْبَذُ لَهُ فِي جَرٍّ أَخْضَرَ، قَالَ: فَقَدِمَ أَبُو بَرْزَةَ مِنْ غَيْبَةٍ غَابَهَا فَبَدَأَ بِمَنْزِلِ أَبِي بَكْرَةَ، فَلَمْ يُصَادِفْهُ فِي الْمَنْزِلِ، فَوَقَفَ عَلَى امْرَأَتِهِ فَسَأَلَهَا عَنِ أَبِي بَكْرَةَ فَأَخْبَرَتْهُ، ثُمَّ أَبْصَرَ الْجَرَّ الْتِي كَانَتْ فِيهَا النَّبِيذُ فَقَالَ: مَا فِي هَذِهِ الْجَرَّةِ؟ قَالَتْ: نَبِيذٌ لِأَبِي بَكْرَةَ قَالَ: وَدِدْتُ أَنَّكِ جَعَلْتِيهِ فِي سِقَاءٍ، فَأَمَرَتْ بِذَلِكَ النَّبِيذِ فَجُعِلَ فِي سِقَاءٍ، ثُمَّ جَاءَ أَبُو بَكْرَةَ فَأَخْبَرَتْهُ عَنِ أَبِي بَرْزَةَ فَقَالَ: مَا فِي هَذَا السِّقَاءِ؟ قَالَتْ: أَمَرَنَا أَبُو بَرْزَةَ أَنْ نَجْعَلَ نَبِيذَكَ فِيهِ قَالَ: مَا أَنَا بِشَارِبٍ مِمَّا فِيهِ لَئِنْ جَعَلْتِ الْخَمْرَ فِي سِقَاءٍ لِيَحِلَّنَّ، وَلَئِنْ جَعَلْتِ الْعَسَلَ فِي جَرٍّ لِيَحْرُمَنَّ عَلَيَّ، إِنَّا قَدْ عَرَفْنَا الْذِي نُهِينَا عَنْهُ.
نُهِينَا عَنِ الدُّبَّاءِ، وَالْحَنْتَمِ، وَالنَّقِيرِ، وَالْمُزَفَّتِ. فَأَمَّا الدُّبَّاءُ فَإِنَّا مَعْشَرَ ثَقِيفٍ كُنَّا نَأْخُذُ الدُّبَّاءَ فَنَخْرُطُ فِيهَا عَنَاقِدَ الْعِنَبِ، ثُمَّ نُدْفِئُهَا حَتَّى تُهْدَرَ، ثُمَّ تَمُوتُ.
وَأَمَّا النَّقِيرُ فَإِنَّ أَهْلَ الْيَمَامَةِ كَانُوا يَنْقُرُونَ أَصْلَ النَّخْلَةِ، ثُمَّ يَشْدَخُونَ فِيهَا الْرُطَبَ وَالْبُسْرَ، ثُمَّ يَدَعُونَهُ حَتَّى يُهْدَرَ، ثُمَّ يَمُوتُ. وَأَمَّا الْحَنْتَمُ فَجِرَارٌ حُمْرٌ كَانَتْ تُحْمَلُ إِلَيْنَا فِيهَا الْخَمْرُ، وَأَمَّا الْمُزَفَّتُ فَهَذِهِ الْأَوْعِيَةُ الْتِي فِيهَا الزِّفْتُ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: ان کے لئے ایک سبز گھڑے میں نبیذ تیار کی جاتی تھی راوی کہتے ہیں: سیدنا ابوبرزہ رضی اللہ عنہ طویل عرصے تک غیر موجود رہنے کے بعد تشریف لائے وہ پہلے سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ کے پاس آئے، تو وہ انہیں گھر نہیں ملے، وہ ان کی اہلیہ کے پاس ٹھہرے اور ان سے سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں دریافت کیا، تو ان کی اہلیہ نے انہیں بتایا کہ وہ باہر گئے ہوئے ہیں) پھر سیدنا ابوبرزہ رضی اللہ عنہ نے وہ گھڑا دیکھا جس میں ان کے لئے نبیذ تیار کی جاتی تھی، انہوں نے دریافت کیا: یہ گھڑا کس لئے ہے؟ اس خاتون نے کہا: سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ کے لئے نبیذ تیار کرنے کے لئے، تو سیدنا ابوبرزہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میری یہ خواہش ہے کہ تم وہ نبیذ مشکیزے میں تیار کیا کرو تو اس خاتون نے ہدایت کی کہ ان کے لئے نبیذ مشکیزے میں تیار کی جائے، جب سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ تشریف لائے، تو اس خاتون نے انہیں سیدنا ابوبرزہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں بتایا، سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: یہ مشکیزہ کس لئے ہے؟ اس خاتون نے کہا: سیدنا ابوبرزہ رضی اللہ عنہ نے ہمیں یہ ہدایت کی ہے کہ ہم آپ کی نبیذ مشکیزے میں تیار کیا کریں، تو سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اس میں جو نبیذ ہے، وہ میں نہیں پیؤں گا، کیا ایسا ہو گا کہ اگر تم شراب کو مشکیزے میں تیار کر لو تو وہ حلال ہو جائے گی؟ اور اگر تم نے شہد کو گھڑے میں رکھا ہوا ہو، تو وہ مجھ پر حرام ہو جائے گا؟ ہمیں ان باتوں کا پتہ ہے، جن سے ہمیں منع کیا گیا ہے، ہمیں دباء، حنتم، نقیر اور مزفت سے منع کیا گیا ہے، جہاں تک دباء کا تعلق ہے، تو ہم ثقیف قبیلے کے لوگ دباء (یعنی کدو) لیتے تھے، پھر اس میں انگور کے گچھے ڈال دیتے تھے، پھر اس کو گرم رکھتے تھے، یہاں تک کہ (وہ مشروب) جوش میں آ جاتا، پھر وہ جوش ختم ہو جاتا۔ جہاں تک نقیر کا تعلق ہے، تو اہل یمامہ کھجور کی جڑ کو کھودتے تھے، پھر اس میں تازہ اور خشک کھجوریں ڈال دیتے تھے، پھر وہ اسے چھوڑ دیتے تھے“ یہاں تک کہ (وہ مشروب) جوش میں آ جاتا، پھر وہ جوش ختم ہو جاتا۔ جہاں تک حنتم کا تعلق ہے، تو یہ سرخ رنگ کے گھڑے ہوتے تھے، جنہیں اُٹھا کر ہماری طرف لایا جاتا تھا، ان میں شراب ہوتی تھی۔ جہاں تک مزفت کا تعلق ہے، تو اس سے مراد وہ برتن ہے، جن میں زفت (تارکول نمام چیز) ہوتی ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8150]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2909)، أخرجه مسند البزار برقم: 3689، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 5407»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8151
وَعَنْ طَلْقِ بْنِ عَلِيٍّ قَالَ: جَلَسْنَا عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَجَاءَ وَفْدُ عَبْدِ الْقَيْسِ فَقَالَ:" مَا لَكُمْ قَدِ اصْفَرَّتْ أَلْوَانُكُمْ، وَعَظُمَتْ بُطُونُكُمْ، وَظَهَرَتْ عُرُوقُكُمْ؟" قَالُوا: أَتَاكَ سَيِّدُنَا فَسَأَلَكَ عَنْ شَرَابٍ كَانَ لَنَا مُوَافِقًا فَنَهَيْتَهُ عَنْهُ، وَكُنَّا بِأَرْضٍ وَبِيئَةٍ وَخِمَةٍ قَالَ:" فَاشْرَبُوا مَا بَدَا لَكُمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَجِيبَةُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ قَالَ الذَّهَبِيُّ: لَا يَكَادُ يُعْرَفُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا طلق بن علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھے ہوئے تھے، عبدالقیس قبیلے کا وفد آیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا وجہ ہے کہ تم لوگوں کے رنگ زرد ہو رہے ہیں اور پیٹ بڑھ رہے ہیں اور تمہاری رگیں ظاہر ہو گئی ہیں؟ انہوں نے عرض کی: ہمارے سردار آپ کے پاس آئے تھے، انہوں نے آپ سے مشروب کے بارے میں دریافت کیا تھا، جو ہمیں موافق تھا، تو آپ نے انہیں منع کر دیا تھا، ہم ایک نا موافق آب و ہوا والی سرزمین پر رہتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہیں جو مناسب لگے وہ پی لو!
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عجیبہ بن عبدالحمید ہے، امام ذہبی کہتے ہیں: یہ غیر معروف ہونے کے قریب ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8151]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8256)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8256»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8152
وَعَنِ أَبِي مَالِكٍ الْأَشْجَعِيِّ قَالَ: كَانَ يَنْبَذُ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي تَوْرٍ مِنْ حِجَارَةٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابومالک اشجعی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے پتھر کے پیالے میں نبیذ تیار کیا کرتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8152]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8182)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8182»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8153
وَعَنْ عُمَيْرِ بْنِ مُسْلِمٍ قَالَ: أُهْدِيَتْ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - جَرَّةٌ خَضْرَاءُ فِيهَا كَافُورٌ، فَقَسَّمَهَا بَيْنَ الْمُهَاجِرِينَ وَالْأَنْصَارِ وَقَالَ:" يَا أُمَّ سُلَيْمٍ انْتَبِذِي لَنَا فِيهَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُزَاحِمُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ الثَّقَفِيُّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عمیر بن مسلم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں سبز گھڑا تحفے کے طور پر پیش کیا گیا، جس میں کافور موجود تھا، تو آپ نے وہ کافور، انصار اور مہاجرین کے درمیان تقسیم کیا (جب وہ گھڑا خالی ہو گیا) تو آپ نے فرمایا: اے ام سلیم! اس میں ہمارے لئے نبیذ تیار کر لیا کرو۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں مزاحم بن عبدالعزیز ثقفی ہے، میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8153]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (436/19)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8154
وَعَنْ قُرَّةَ بْنِ إِيَاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سُئِلَ عَنِ الْأَوْعِيَةِ فَقَالَ:" إِنَّ الْأَوْعِيَةَ لَا تُحَرِّمُ شَيْئًا، فَانْتَبِذُوا فِيمَا بَدَا لَكُمْ وَاجْتَنِبُوا كُلَّ مُسْكِرٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ زِيَادُ بْنُ أَبِي زِيَادٍ الْجَصَّاصُ وَهُوَ مَتْرُوكٌ، وَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَقَالَ: رُبَّمَا يَهِمُ.
سیدنا قره بن ایاس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے برتنوں کے بارے میں دریافت کیا گیا: تو آپ نے ارشاد فرمایا: برتن کسی چیز کو حرام نہیں کرتے ہیں، تمہیں جو مناسب لگے، اس میں نبیذ تیار کر لو، لیکن ہر نشہ آور چیز سے اجتناب کرنا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی زیاد بن ابوزیاد جصاص ہے، اور وہ متروک ہے، ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے، وہ کہتے ہیں: یہ بعض اوقات وہم کا شکار ہو جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8154]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (22/19)»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں