الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
44. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْخَلُوقِ .
خلوق (نامی مخصوص قسم کی خوشبو) کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 8761
وَعَنْ فُضَيْلِ بْنِ كَثِيرٍ قَالَ: رَأَيْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ قَدْ مَسَّ ذِرَاعَيْهِ بِخَلُوقٍ مِنْ بَيَاضٍ كَانَ بِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَبُو سَاسَانَ، ذَكَرَهُ ابْنُ عَدِيٍّ وَلَمْ يَذْكُرْ شَيْئًا يُوجِبُ ضَعْفًا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَقَدْ رَوَاهُ مِنْ طَرِيقٍ آخَرَ، وَفِيهِ أُمُّ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ وَلَمْ أَعْرِفْهَا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ وَفِي بَعْضِهِمْ كَلَامٌ.

فضیل بن کثیر بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ انہوں نے اپنے جسم پر موجود سفیدی (کے داغ) کی وجہ سے اپنی کلائیوں پر خلوق لگائی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوساسان ہے ابن عدی نے اس کا ذکر کیا ہے، اور کوئی ایسی چیز ذکر نہیں کی جو ضعف کو واجب کرے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں، اور صحیح کے رجال ہیں
یہ روایت انہوں نے ایک اور سند کے ساتھ نقل کی ہے۔ جس کی سند میں ایک راوی خاتون یحیی بن سعید کی والدہ ہیں میں اس سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں اور اس کے بعض رجال کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8761]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (664)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
45. بَابُ مَا جَاءَ فِي الرَّيْحَانِ وَالطِّيبِ .
ریحان اور خوشبو کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 8762
عَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يُعْجِبُهُ الْفَاغِيَةُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو مہندی کے پھول پسند تھے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8762]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8762]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (734) اخرجه احمد فى المسند (153/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 12137، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 734»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 8763
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" سَيِّدُ رَيْحَانِ أَهْلِ الْجَنَّةِ الْحِنَّاءُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ مَأْمُونٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ مَأْمُونٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اہل جنت کے پودوں کا سردار، مہندی کا پودا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف عبداللہ بن أحمد بن حنبل کا معاملہ مختلف ہے وہ ثقہ اور مامون ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8763]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف عبداللہ بن أحمد بن حنبل کا معاملہ مختلف ہے وہ ثقہ اور مامون ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8763]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 8764
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: بَيْنَمَا النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِالْأُثَايَةِ إِذْ أُتِيَ بِوَرْدِ الْحِنَّاءِ، فَقَالَ:" يُشْبِهُ رَيْحَانَ الْجَنَّةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَغَيْرُهُ مِمَّنْ وُثِّقَ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَغَيْرُهُ مِمَّنْ وُثِّقَ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ”اثانیہ“ میں موجود تھے اسی دوران آپ کے پاس مہندی کا پودا لایا گیا تو آپ نے فرمایا: یہ جنت کے پودے کے مشابہہ ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، اور اس کے علاوہ بھی ایسا راوی ہے جس کی، توثیق کی گئی ہے اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے، اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے اس کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8764]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11190)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11190»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 8765
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِذَا تَطَيَّبَتِ الْمَرْأَةُ لِغَيْرِ زَوْجِهَا فَإِنَّمَا هُوَ نَارٌ فِي شَنَارٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ امْرَأَتَانِ لَمْ أَعْرِفْهُمَا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ امْرَأَتَانِ لَمْ أَعْرِفْهُمَا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جب کوئی عورت اپنے شوہر کے علاوہ کسی اور کے لئے خوشبو لگاتی ہے، تو وہ آگ ہے جو عیب میں ہو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں دو خواتین ایسی ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8765]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں دو خواتین ایسی ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8765]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7401»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 8766
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" ائْتَدِمُوا مِنْ هَذِهِ الشَّجَرَةِ - يَعْنِي: الزَّيْتَ - وَمَنْ عُرِضَ عَلَيْهِ طِيبٌ فَلْيُصِبْ مِنْهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ عَنْ شَيْخِهِ مُوسَى بْنِ زَكَرِيَّا، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ عَنْ شَيْخِهِ مُوسَى بْنِ زَكَرِيَّا، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس درخت سے سالن تیار کرو (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد زیتون کا درخت تھا) اور جس شخص کے سامنے خوشبو پیش کی جائے وہ اسے لگا لے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں موسیٰ بن زکریا سے نقل کی ہے۔ اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8766]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں موسیٰ بن زکریا سے نقل کی ہے۔ اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8766]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8336»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 8767
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِذَا أُتِيَ أَحَدُكُمْ بِالطَّيِّبِ فَلْيُصِبْ مِنْهُ، وَإِذَا أُتِيَ بِحَلْوَى فَلْيُصِبْ مِنْهَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ عَنْ شَيْخِهِ، وَفِيهِ فَضَالَةُ بْنُ حُصَيْنٍ قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: مُضْطَرِبُ الْحَدِيثِ. وَإِبْرَاهِيمُ بْنُ عَرْعَرَةَ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَقَالَ فِيهِ:" إِذَا وُضِعَ الطِّيبُ بَيْنَ يَدَيْ أَحَدِكُمْ فَلْيَلْمِسْ مِنْهُ". وَلَيْسَ فِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَرْعَرَةَ.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب کسی شخص کے پاس خوشبو لائی جائے، تو وہ اسے لگا لے اور جب حلوہ (یا میٹھی چیز) لائی جائے، تو وہ اسے استعمال کرے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں اپنے استاد کے حوالے سے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی فضالہ بن حصین ہے۔ ابوحاتم کہتے ہیں: یہ مضطرب الحدیث ہے، اور ایک راوی ابراہیم بن عرعرہ ہے میں اس سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ انہوں نے اس میں یہ الفاظ نقل کیے ہیں: جب تم میں سے کسی ایک کے سامنے خوشبو رکھی جائے، تو وہ اس میں سے لگا لے“ اس کی سند میں ابراہیم بن عرعرہ نامی راوی نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8767]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى الصند (2983)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7125»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 8768
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَحْشٍ عَنْ زَيْنَبَ - رَفَعَتِ الْحَدِيثَ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - - قَالَتْ: قَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اقْبَلُوا الْكَرَامَةَ، وَأَفْضَلُ الْكَرَامَةِ الطِّيبُ خَفِيفٌ أَخَفُّهُ مَحْمَلًا وَأَطْيَبُهُ رِيحًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
محمد بن عبداللہ بن جحش، سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تک مرفوع حدیث کے طور پر یہ بات نقل کرتے ہیں: وہ خاتون بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”عزت افزائی کو قبول کرو اور سب سے زیادہ فضیلت والی عزت افزائی خوشبو ہے جو ہلکی ہؤ، وہ اٹھانے میں ہلکی ہو اور اس کی خوشبو زیادہ پاکیزہ ہو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایسے راوی ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8768]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایسے راوی ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8768]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6285»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 8769
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: مَا عُرِضَ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - طِيبٌ قَطُّ فَرَدَّهُ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُبَارَكُ بْنُ فَضَالَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وُثِّقَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُبَارَكُ بْنُ فَضَالَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وُثِّقَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے جب بھی خوشبو پیش کی گئی، تو آپ نے کبھی اسے واپس نہیں کیا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی مبارک بن فضالہ ہے، اور وہ ضعیف ہے، اور اس کی، توثیق کی گئی ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8769]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2984 و 2985)، أخرجه مسند أحمد برقم: 12951، 13335»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 8770
وَعَنْ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ أَنَّ رَجُلًا أَرَادَ أَنْ يُبَايِعَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَبْصَرَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَعَلَيْهِ أَثَرُ صُفْرَةٍ فَأَبَى أَنْ يُبَايِعَهُ وَقَالَ:" طِيبُ الرِّجَالِ مَا ظَهَرَ رِيحُهُ وَخَفِيَ لَوْنُهُ، وَطِيبُ النِّسَاءِ مَا ظَهَرَ لَوْنُهُ، وَخَفِيَ رِيحُهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ بَشَّارٍ الرَّمَادِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ وَقَدْ وُثِّقَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ بَشَّارٍ الرَّمَادِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ وَقَدْ وُثِّقَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوموسی اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں ایک شخص نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیعت کرنے کا ارادہ کیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے ملاحظہ فرمایا کہ اس کے جسم پر زرد رنگ کا نشان موجود تھا تو آپ نے اس کی بیعت لینے سے انکار کر دیا آپ نے ارشاد فرمایا: ”مردوں کی خوشبو وہ ہوتی ہے جس کی خوشبو ظاہر ہو اور اس کا رنگ پوشیدہ رہے، اور عورتوں کی خوشبو وہ ہوتی ہے جس کا رنگ ظاہر ہو اور اس کی خوشبو پوشیدہ رہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن بشار مادی ہے، اور وہ ضعیف ہے اس کی، توثیق کی گئی ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8770]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (702)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 702»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف