🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
46. بَابُ مَا جَاءَ فِي الشَّيْبِ وَالْخِضَابِ .
سفید بالوں اور خضاب لگانے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8801
وَعَنِ الْجَهْدَمَةِ قَالَتْ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَرَجَ إِلَى الصَّلَاةِ يَنْفُضُ رَأْسَهُ وَلِحْيَتَهُ مِنْ رَدْعِ الْحِنَّاءِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَبُو بَكْرٍ الدَّاهِرِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدہ جہدمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا آپ نماز کے لئے تشریف لے گئے آپ اپنے سر اور داڑھی مبارک سے مہندی کے نشانات جھاڑ رہے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوبکر داہری ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8801]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (208/24) .»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8802
وَعَنْ عُتْبَةَ بْنِ عَبْدٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَأْمُرُ بِتَغْيِيرِ الشَّعْرِ مُخَالَفَةً لِلْأَعَاجِمِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْأَحْوَصُ بْنُ حَكِيمٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدنا عتبہ بن عبد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بالوں کا رنگ تبدیل کرنے کا حکم دیتے تھے تاکہ عجمیوں کے برخلاف ہو۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی احوص بن حکیم ہے، اور وہ ضعیف ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8802]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (129/17)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8803
وَعَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدٍ أَنَّ سَعْدًا كَانَ يُخَضِّبُ بِالسَّوَادِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ سَلِيمُ بْنُ مُسْلِمٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَقَدْ رَوَاهُ مِنْ طَرِيقٍ آخَرَ وَفِيهِ رِشْدِينُ بْنُ سَعْدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَفِيهِ تَوْثِيقٌ.
عامر بن سعد بیان کرتے ہیں: سیدنا سعد رضی اللہ عنہ سیاہ رنگ کا خضاب لگاتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سلیم بن مسلم ہے میں اس سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں انہوں نے اسے ایک سند کے ساتھ نقل کیا ہے جس میں ایک راوی رشدین بن سعد ہے، اور وہ ضعیف ہے اس کی، توثق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8803]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (295,296)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8804
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَأَى عَمْرَو بْنَ الْعَاصِ، وَقَدْ سَوَّدَ شَيْبَهُ فَهُوَ مِثْلُ جَنَاحِ الْغُرَابِ فَقَالَ: مَا هَذَا يَا أَبَا عَبْدِ اللَّهِ؟ فَقَالَ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ أُحِبُّ أَنْ يُرَى فِيَّ بَقِيَّةٌ، فَلَمْ يَنْهَهُ عَنْ ذَلِكَ، وَلَمْ يَعِبْهُ عَلَيْهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ، قَالَ سَعْدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ: حَدَّثَنِي مَنْ أَثِقُ بِهِ. وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي الزِّنَادِ وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ انہوں نے سفید بالوں کو سیاہ خضاب لگایا ہوا تھا جو کوے کے پروں کی طرح تھا آپ نے فرمایا: اے ابوعبداللہ! یہ کیا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: اے امیرالمؤمنین میں اس بات کو پسند کرتا ہوں کہ مجھ میں بقیہ (شاید مراد، گزری جوانی ہے) نظر آئے، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے انہیں اس سے منع نہیں کیا اور اس حوالے سے ان پر اعتراض نہیں کیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایسا راوی ہے جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے سعد بن ابومریم بیان کرتے ہیں: مجھے اس شخص نے حدیث بیان کی ہے، جسے میں قابل اعتماد سمجھتا ہوں اس روایت کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن ابوزناد ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8804]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8805
وَعَنْ أَبِي عُشَّانَةَ أَنَّهُ رَأَى عُقْبَةَ بْنَ عَامِرٍ يُخَضِّبُ بِالسَّوَادِ، وَيَقُولُ: نُسَوِّدُ أَعْلَاهَا وَتَأْبَى أُصُولُهَا.
قَالَ: وَكَانَ شَاعِرًا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، خَلَا أَبَا عُشَّانَةَ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
ابوعشانہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کو سیاہ خضاب لگاتے ہوئے دیکھا ہے وہ یہ کہتے تھے ہم اس (سر یعنی بالوں) کے اوپر والے حصے کو سیاہ کر دیتے ہیں لیکن اس کی جڑیں نہیں مانتی ہیں۔ رادی کہتے ہیں: وہ صاحب شاعر تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف ابوعشانہ کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8805]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (268/17)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8806
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ أَنَّهُ رَأَى الْحَسَنَ بْنَ عَلِيٍّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - مَخْضُوبًا بِالسَّوَادِ عَلَى فَرَسٍ ذَنُوبٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا مُحَمَّدَ بْنَ إِسْمَاعِيلَ بْنِ رَجَاءٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا محمد بن علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے سیدنا امام حسن بن علی رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ وہ ایک لمبی دم والے گھوڑے پر سوار تھے، اور انہوں نے سیاہ خضاب لگایا ہوا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف محمد بن اسماعیل بن رجاء کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8806]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2536)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8807
وَعَنْ سُلَيْمِ بْنِ الْهُذَيْلِ قَالَ: رَأَيْتُ جَرِيرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يَخْضِبُ رَأْسَهُ وَلِحْيَتَهُ بِالسَّوَادِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ. وَسُلَيْمٌ وَالرَّاوِي عَنْهُ لَمْ أَعْرِفْهُمَا.
سلیم بن ہذیل بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا جریر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کو اپنے سر اور داڑھی میں سیاہ خضاب لگائے ہوئے دیکھا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ سلیم نامی راوی اور اس سے روایت کرنے والا شخص ان دونوں سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8807]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2209)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8808
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ أَنَّ الْحُسَيْنَ بْنَ عَلِيٍّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - كَانَ يَخْضِبُ بِالسَّوَادِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الَّذِي قَبْلَهُ، وَقَدْ رُوِيَ عَنْهُمَا مِنْ طُرُقٍ أُخْرَى، وَهَذِهِ أَصَحُّهَا وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا محمد بن علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا امام حسین بن علی رضی اللہ عنہ سیاہ خضاب لگاتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کے رجال اور اس سے پہلی والی روایت کے رجال اور ان دونوں کو دیگر طرق سے بھی نقل کیا گیا ہے، اور یہ زیادہ مستند ہے، اور ان دونوں کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8808]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2789)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8809
وَعَنْ أَنَسٍ: أَنَّ الْحُسَيْنَ كَانَ يَخْضِبُ بِالْوَسْمَةَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ طُرُقٍ، وَهَذَا أَصَحُّهَا، وَرِجَالُهَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ وسمہ کا خضاب لگاتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے مختلف طرق کے ساتھ نقل کی ہے۔ اور یہ ان میں سب سے زیادہ مستند ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8809]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2779)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8810
وَعَنْ سُفْيَانَ بْنِ عُيَيْنَةَ قَالَ: سَأَلْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ أَبِي يَزِيدَ: رَأَيْتُ الْحُسَيْنَ بْنَ عَلِيٍّ؟ قَالَ: نَعَمْ رَأَيْتُهُ جَالِسًا فِي حَوْضِ زَمْزَمَ قُلْتُ: هَلْ رَأَيْتَهُ صَبَغَ؟ قَالَ: لَا إِلَّا أَنِّي رَأَيْتُ رَأْسَهُ وَلِحْيَتَهُ سَوْدَاءَ، إِلَّا هَذَا الْمَوْضِعَ - يَعْنِي عَنْفَقَتَهُ - وَأَسْفَلُ مِنْ ذَلِكَ بَيَاضٌ، وَذُكِرَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - شَابَ ذَلِكَ الْمَوْضِعُ مِنْهُ وَكَانَ يَتَشَبَّهُ بِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ. وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي يَزِيدَ إِنْ كَانَ الْمَازِنِيَّ فَهُوَ ثِقَةٌ، وَإِنْ كَانَ غَيْرَهُ فَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا عَبْدَ اللَّهِ بْنَ أَحْمَدَ ثِقَةٌ مَأْمُونٌ.
سفیان بن عیینہ بیان کرتے ہیں: میں نے عبداللہ بن ابویزید سے دریافت کیا: کیا آپ نے سیدنا امام حسین بن علی رضی اللہ عنہ کی زیارت کی ہے؟ تو انہوں نے جواب دیا: جی ہاں! میں نے انہیں زمزم کے کنویں کے پاس بیٹھے ہوئے دیکھا تھا سفیان کہتے ہیں: میں نے دریافت کیا: کیا آپ نے انہیں دیکھا تھا کہ انہوں نے خضاب لگایا ہوا تھا؟ انہوں نے جواب دیا: جی نہیں میں نے دیکھا تھا کہ ان کے سر کے اور داڑھی کے بال سیاہ ہیں، البتہ اتنا سا حصہ نہیں تھا یعنی نچلے ہونٹ سے نیچے والا حصہ، وہاں کچھ سفید بال تھے۔ یہ بات ذکر کی گئی ہے: کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بھی اس حصے کے سفید بال تھے، تو (اس حوالے سے) سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مشابہت رکھتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور عبداللہ بن ابویزید نامی راوی اگر تو مازنی ہے، تو پھر یہ ثقہ ہے، اور اگر یہ اس کے علاوہ کوئی اور ہے، تو میں اس سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں صرف عبداللہ بن أحمد کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ اور مامون ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8810]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2900)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں