🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
47. بَابُ مَا جَاءَ فِي الشَّعْرِ وَاللِّحْيَةِ .
بالوں اور داڑھی کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8831
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مِنْ سَعَادَةِ الْمُؤْمِنِ خِفَّةُ لِحْيَتِهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يُوسُفُ بْنُ الْغَرْقِ قَالَ الْأَزْدِيُّ: كَذَّابٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”مومن کی سعات مندی میں یہ بات شامل ہے کہ اس کی داڑھی ہلکی ہو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یوسف بن غرق ہے ازدی کہتے ہیں: یہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8831]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (12920)»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8832
وَعَنْ صَفِيَّةَ بِنْتِ مَجْزَأَةَ أَنَّ أَبَا مَحْذُورَةَ كَانَتْ لَهُ قَصَّةٌ فِي مُقَدَّمِ رَأْسِهِ، إِذَا قَعَدَ أَرْسَلَهَا فَتَبْلُغُ الْأَرْضَ، فَقَالُوا لَهُ: أَلَا تَحْلِقُهَا؟ فَقَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَسَحَ عَلَيْهَا بِيَدِهِ. فَلَمْ أَكُنْ لِأَحْلِقَهَا حَتَّى أَمُوتَ [ فَلَمْ يَحْلِقْهَا حَتَّى مَاتَ ] .
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَيُّوبُ بْنُ ثَابِتٍ الْمَكِّيُّ قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: لَا يُحْمَدُ حَدِيثُهُ.
سیدہ صفیہ بنت مجزاۃ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: سیدنا ابومحذورہ رضی اللہ عنہ کے سر کے آگے کی طرف اتنے لمبے بال تھے جب وہ بیٹھتے تھے، اور انہیں کھولتے تھے، تو وہ زمین تک پہنچ جاتے تھے لوگ انہیں کہتے آپ انہیں کٹواتے کیوں نہیں ہیں؟ انہوں نے فرمایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا دست مبارک ان پر پھیرا تھا تو میں مرتے دم تک انہیں نہیں مونڈواؤں گا، تو انہوں نے مرتے دم تک انہیں نہیں مونڈوایا۔ پہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ایوب بن ثابت مکی ہے۔ ابوحاتم کہتے ہیں: اس کی حدیث کی تعریف نہیں کی گئی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8832]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (6746)، أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 6238، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6746»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8833
وَعَنْ سَالِمٍ أَنَّهُ وَفَدَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ غُلَامٌ حَدَثٌ فَسَمَّتْ عَلَيْهِ الرَّسُولُ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَدَعَا لَهُ، وَتَطَهَّرَ مِنْ فَضْلِ وَضُوئِهِ، وَذَلِكَ الْيَوْمُ عَلَيْهِ ذُؤَابَةٌ وَقَدْ بَلَغَ أَوْ قَارَبَ يَبْلُغُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا سالم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: وہ ایک وفد کے ساتھ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے وہ ایک کمسن لڑکے تھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں برکت کی دعا دی اور اُن کے لیے دعا کی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے وضو کے بچے ہوئے پانی سے انہوں نے وضو کیا، ان دنوں اُن کے بال لمبے تھے اور وہ بالغ ہو چکے تھے یا بالغ ہونے کے قریب تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8833]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6381)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8834
وَعَنْ هُبَيْرَةَ بْنِ يَرِيمَ قَالَ: كَانَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - يَغْسِلُ رَأْسَهُ ثُمَّ يَتْرُكُ شَعْرَهُ مِنْ وَرَاءِ أُذُنَيْهِ..
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
ہبیرہ بن یریم بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ اپنا سر دھوتے تھے اور پھر اپنے بال کان کے پیچھے چھوڑ دیتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8834]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8407)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8835
وَعَنْ أَبِي مَعْمَرٍ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مَسْعُودٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - كَانَ لَهُ ضَفِيرَتَانِ، عَلَيْهِ مَسْحَةُ أَهْلِ الْجَاهِلِيَّةِ، وَكَانَ دَقِيقَ السَّاقَيْنِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي ذُبَابٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
ابومعمر بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی گندھے ہوئے بالوں کی دو چوٹیاں ہوتی تھیں، ان کا حلیہ زمانہ جاہلیت (کے سادہ افراد) کی طرح کا تھا، اور ان کی پنڈلیاں کمزور تھیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن ابوذباب ہے میں اس سے واقف نہیں ہوں اس راویت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8835]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8409)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8836
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَنَّهُ رَأَى الْحَسَنَ بْنَ عَلِيٍّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - مَا يَضْرِبُ شَعْرُهُ مَنْكِبَيْهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُحْتَسِبٌ أَبُو عَائِذٍ، وَهُوَ لَيِّنٌ، وَشَيْخُهُ شُجَاعٌ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
عبدالرحمن نامی راوی بیان کرتے ہیں: انہوں نے سیدنا امام حسن بن علی رضی اللہ عنہما کو دیکھا کہ ان کے بال کندھوں تک نہیں آتے تے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محتسب ابوعائذ ہے، اور وہ کمزور ہے، اور اس کا استاد شجاع ہے، اور اس سے میں واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8836]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2530)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8837
وَعَنِ الْحَسَنِ بْنِ زَيْدٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ: رَأَيْتُ فِي رَأْسِ الْحَسَنِ قُزْعَةً فَلَقَدْ رَأَيْتُ الْحَسَنَ يَجْبِذُهَا حَتَّى يُدْنِيهَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ ابْنُ إِسْحَاقَ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
حسن بن زید اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: میں نے سیدنا حسن رضی اللہ عنہ کے سر میں کچھ لمبے بال دیکھے میں نے سیدنا حسن رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ وہ انہیں سمیٹ لیتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک ابن اسحاق ہے وہ ثقہ ہے، لیکن وہ مدلس ہے اس راویت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8837]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2538)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8838
وَعَنْ عُبَيْدِ بْنِ زِيَادَةَ الْبَكْرِيِّ قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى ابْنَيْ بِشْرٍ الْمَازِنِيَّيْنِ فَقُلْتُ: هَلْ رَأَيْتُمَا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ فَقَالَا: نَعَمْ زَارَنَا فِي رِحَالِنَا فَقَرَّبْنَا إِلَيْهِ طَعَامًا فَأَكَلَ مِنْ طَعَامِنَا وَرَأَى فِي قَرْنِ أَحَدِنَا شَعَرَاتٍ مُلْتَفَّةً فَوَضَعَ يَدَهُ عَلَيْهِ، وَقَالَ:" الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي جَعَلَ فِي أُمَّتِي مِثْلَ هَذَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ شَيْخِهِ طَالِبِ بْنِ قُرَّةَ الْأَذَنِيُّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
عبید بن زیادہ بکری بیان کرتے ہیں: میں سیدنا بشر مازنی رضی اللہ عنہ کے دو صاحبزادوں کے پاس گیا میں نے دریافت کیا: کیا آپ دونوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کی ہے۔ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہماری رہائشی جگہ پر ہمارے پاس تشریف لائے تھے ہم نے کھانا آپ کی خدمت میں پیش کیا تھا تو آپ نے ہمارے کھانے میں سے کچھ کھایا تھا آپ نے ہم میں سے ایک کی پیشانی پر کچھ بال لپٹے ہوئے دیکھے، تو اپنا دست مبارک اس پر رکھ دیا اور فرمایا: ”ہر طرح کی حمد اس اللہ کے لئے مخصوص ہے جس نے میری امت میں اس کی مانند بنائے ہیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد طالب بن قرہ اذنی سے نقل کی ہے۔ اور میں اس سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8838]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8839
وَعَنِ ابْنَيْ بِشْرٍ قَالَا: دَخَلَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَوَضَعْنَا لَهُ قَطِيفَةً لَنَا فَثَنَيْنَاهَا، فَجَلَسَ وَأُنْزِلَ عَلَيْهِ الْوَحْيُ فِي بَيْتِنَا، وَقَدَّمْنَا إِلَيْهِ زُبْدًا وَتَمْرًا وَكَانَ يُحِبُّ الزُّبْدَ، وَكَانَ فِي رَأْسِ أَحَدِهِمْ قَرْنُ شَعْرٍ مُجْتَمِعٌ، كَأَنَّهُ قَرَنٌ فَقَالَ:" أَلَا أَرَى فِي أُمَّتِي قَرْنًا؟". فَذَكْرَ الْحَدِيثِ.
وَنَصُّهُ رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا بشر رضی اللہ عنہ کے دونوں صاحبزادے بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے ہم نے آپ کے لئے چٹائی بچھائی ہم نے اسے پھیلا دیا آپ تشریف فرما ہوئے آپ پر ہمارے گھر میں وحی بھی نازل ہوئی ہم نے آپ کے سامنے پنیر اور کھجوریں پیش کیں آپ پنیر کو پسند کرتے تھے، ان لوگوں میں سے ایک شخص کے سر میں کچھ بالوں کی چوٹی تھے، وہ اکٹھے تھے، یوں جیسے سینگ ہوں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا میں اپنی امت میں سینگ نہیں دیکھ رہا ہوں۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے، اور
یہ روایت امام ابوداؤد نے بھی نقل کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8839]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
48. بَابُ مَا جَاءَ فِي الشَّارِبِ وَاللِّحْيَةِ وَغَيْرُ ذَلِكَ .
مونچھیں، داڑھی اور دیگر امور کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8840
عَنْ عَامِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ كَانَ إِذَا غَضِبَ فَتَلَ شَارِبَهُ وَنَفَخَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا عَبْدَ اللَّهِ بْنَ أَحْمَدَ، وَهُوَ ثِقَةٌ مَأْمُونٌ إِلَّا أَنَّ عَامِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ لَمْ يُدْرِكْ عُمَرَ.
عامر بن عبداللہ بن زبیر بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ جب غصے میں ہوا کرتے تھے، تو اپنی مونچھ مروڑا کرتے تھے اور گہرے سانس لیتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف عبداللہ بن أحمد کا معاملہ مختلف ہے وہ ثقہ اور مامون ہے البتہ عامر بن عبداللہ بن زبیر نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ اللہ کا زمانہ نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8840]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (54)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں