🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
49. بَابٌ فِي تَقْلِيمِ الْأَظْفَارِ وَغَيْرِ ذَلِكَ .
ناخن تراشنے اور دیگر امور کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8861
وَعَنْ سَوَادَةَ بْنِ الرَّبِيعِ قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَمَرَ لِي بِذَوْدٍ ثُمَّ قَالَ لِي:" إِذَا رَجَعْتَ إِلَى بَيْتِكَ فَمُرْهُمْ فَلْيُحْسِنُوا غِذَاءَ رِبَاعِهِمْ، وَمُرْهُمْ فَلْيُقَلِّمُوا أَظْفَارَهُمْ، لَا يَعْبِطُوا ضُرُوعَ مَوَاشِيهِمْ إِذَا حَلَبُوا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" إِذَا رَجَعْتَ إِلَى بَيْتِكَ فَمُرْهُمْ فَلْيُحْسِنُوا أَعْمَالَهُمْ، وَمُرْهُمْ فَلْيُقَلِّمُوا أَظْفَارَهُمْ لَا يَخْدِشُوا بِهَا ضُرُوعَ مَوَاشِيهِمْ إِذَا حَلَبُوا". وَفِيهِ مُرْجِيُّ بْنُ رَجَاءٍ، وَثَّقَهُ أَبُو زُرْعَةَ وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَغَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
سیدنا سوادہ بن ربیع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اونٹ دینے کا حکم دیا پھر آپ نے مجھ سے ارشاد فرمایا جب تم اپنے گھر واپس جاؤ گے، تو ان لوگوں سے یہ کہنا کہ وہ اپنے اونٹوں کے بچوں کو اچھی خوراک دیں اور تم انہیں یہ کہنا کہ وہ اپنے ناخن تراش کے رکھیں اور دودھ دوہتے ہوئے اپنے جانوروں کو (اپنے بڑے ناخنوں کے ذریعے) زخمی نہ کریں۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: جب تم اپنے گھر جاؤ تو ان لوگوں کو یہ کہنا کہ وہ اپنے کام کاج اچھے طریقے سے کریں اور انہیں یہ کہنا کہ اپنے ناخن تراش لیں تاکہ دودھ دوہتے ہوئے وہ اپنے جانوروں کے تھنوں کو ان کے ذریعے زخمی نہ کر دیں۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی مرجی بن رجاء ہے، جسے ابوزرعہ اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے یحیی بن معین اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے امام أحمد کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8861]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (484/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 15531»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8862
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" وَفِّرُوا اللِّحَى، وَخُذُوا مِنَ الشَّوَارِبِ، وَانْتِفُوا الْآبَاطَ، وَاحْدِرُوا الْفَلْقَتَيْنِ".
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ بَعْضُهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الْيَمَامِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”داڑھی بڑھا کے رکھو اور مونچھیں چھوٹی کر لیا کرو بغلوں کے بال صاف کرو اور زیر ناف بال صاف کرو“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں صحیح میں اس کا کچھ حصہ مذکور ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن داؤد یمامی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8862]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5058»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8863
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: لَمَّا فَتَحَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَكَّةَ قَالَ:" إِنَّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ حَرَّمَ شُرْبَ الْخَمْرِ وَثَمَنَهَا".
قَالَ:" وَقُصُّوا الشَّوَارِبَ، وَاعْفُوا اللِّحَى، وَلَا تَمْشُوا فِي الْأَسْوَاقِ إِلَّا وَعَلَيْكُمُ الْإِزَارُ، إِنَّهُ لَيْسَ مِنَّا مَنْ عَمِلَ سُنَّةَ غَيْرِنَا".
قُلْتُ: وَهُوَ بِتَمَامِهِ فِي الْبُيُوعِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ يُوسُفُ بْنُ مَيْمُونٍ ضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَالْبُخَارِيُّ وَجَمَاعَةٌ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مکہ فتح کیا، تو آپ نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ اور اس کے رسول نے شراب پینے اور اس کی قیمت کو حرام قرار دیدیا ہے آپ نے یہ بھی فرمایا: مونچھیں چھوٹی رکھو داڑھی بڑھا کے رکھو اور بازاروں میں جب چلو تو تم پر تہبند موجود ہونا چاہیے وہ شخص ہم میں سے نہیں ہو گا، جو ہمارے علاوہ کسی کی سنت پر عمل کرے“۔ علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں مکمل روایت خرید و فروخت کے متعلق باب میں موجود ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یوسف بن میمون ہے، جسے امام أحمد امام بخاری رحمہ اللہ اور ایک جماعت نے ضعیف قرار دیا ہے ابن حبان نے اسے ثقہ کہا: ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8863]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9422»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
50. بَابُ حَلْقِ الْقَفَا .
گدی کے بال مونڈ لینا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8864
عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ قَالَ: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ حَلْقِ الْقَفَا إِلَّا لِلْحِجَامَةِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ سَعِيدُ بْنُ بَشِيرٍ، وَثَّقَهُ شُعْبَةُ وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَغَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے گدی کے بال مونڈنے سے منع کیا ہے البتہ پچھنے لگوانے کے لئے ایسا کیا جا سکتا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سعید بن بشیر ہے، جسے شعبہ اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے، جبکہ یحیی بن معین اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8864]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (261)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2993، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 240»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
51. بَابُ شَعْرِ الْحُرَّةِ وَالْأَمَةِ .
آزاد عورت اور کنیز کے بالوں کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8865
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ الْجُمَّةِ لِلْحُرَّةِ وَالْقُصَّةِ لِلْأَمَةِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالصَّغِيرِ، وَرِجَالُ الصَّغِيرِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے آزاد عورت کے بال کندھے پر کھلے چھوڑنے اور کنیز کے نقلی بال لگانے (یا وگ لگانے) سے منع کیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم صغیر میں نقل کی ہے۔ معجم صغیر کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8865]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (370)، أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 344»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
52. بَابُ الْوَاصِلَةِ وَالْقَاشِرَةِ وَالْوَاشِمَةِ .
نقلی بال لگانے والی، رنگ صاف کرنے کے لئے دوا لگانے والی اور جسم گودنے والی عورت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8866
عَنْ مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ أَنْ رَجُلًا مِنَ الْأَنْصَارِ تَزَوَّجَ امْرَأَةً سَقَطَ شَعْرُهَا، فَسُئِلَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - [ عَنِ الْوِصَالِ ] " فَلَعَنَ الْوَاصِلَةَ وَالْمَوْصُولَةَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْفَضْلُ بْنُ دَلْهَمٍ وَهُوَ ثِقَةٌ وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انصار سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے ایک ایسی خاتون کے ساتھ شادی کی جس کے بال گر چکے تھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے نقلی بال لگوانے کے بارے میں دریافت کیا گیا، تو آپ نے نقلی بال لگانے والی اور لگوانے والی پر لعنت کی۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی فضل بن دلہم ہے، اور وہ ثقہ ہے اس میں ضعف پایا جاتا ہے امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8866]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (211/20) اخرجه احمد فى المسند (25/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 19786»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8867
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَلْعَنُ الْقَاشِرَةَ وَالْمَقْشُورَةَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ مِنَ النِّسَاءِ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم رنگ صاف کرنے کے لیے، چہرے پر دوا لگانے والی، اور لگوانے والی عورت پر لعنت کرتے تھے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایسی خواتین ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8867]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (250/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 25597»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8868
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَرَجَ بِقُصَّةٍ، فَقَالَ:" إِنَّ نِسَاءَ بَنِي إِسْرَائِيلَ كُنَّ يَجْعَلْنَ هَذَا فِي رُؤُوسِهِّنَ فَلُعِنَّ، وَحُرِّمَ عَلَيْهِنَّ الْمَسَاجِدُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مصنوعی بالوں کا ایک گچھہ نکالا اور فرمایا: بنی اسرائیل کی عورتیں اپنے سروں پر یہ لگایا کرتی تھیں، تو ان پر لعنت کی گئی اور ان پر مسجد میں آنا حرام قرار دیدیا گیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، اور اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے اس میں ضعف پایا جاتا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8868]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (356) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10718)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10718، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 356»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8869
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَعَنَ الْوَاصِلَةَ وَالْمَوْصُولَةَ، وَالْوَاشِمَةَ وَالْمَوْشُومَةَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نقلی بال لگانے والی اور لگوانے والی جسم گودنے والی اور گدوانے والی عورت پر لعنت کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8869]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7595)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11502»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8870
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَعَنَ الْوَاصِلَةَ وَالْمَوْصُولَةَ.
قُلْتُ: لِابْنِ عَبَّاسٍ عِنْدَ أَبِي دَاوُدَ:" لُعِنَتِ الْوَاصِلَةُ وَالْمُسْتَوْصِلَةُ". مِنْ غَيْرِ ذِكْرٍ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نقلی بال لگانے والی اور لگوانے والی (عورتوں) پر لعنت کی ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں امام ابوداؤد نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے حوالے سے
یہ روایت نقل کی ہے: ”نقلی بال لگانے والی اور لگوانے والی عورت پر لعنت کی گئی ہے“۔ اس روایت میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکر نہیں ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے، اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8870]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11502)، أخرجه مسند أحمد برقم: 2263، 27206، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11502»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں