🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
59. بَابُ مَا جَاءَ فِي التَّمَاثِيلِ وَالصُّوَرِ .
تماثیل اور تصویروں کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8891
وَعَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" وَعَدَنِي جِبْرِيلُ مَوْعِدًا وَإِنَّهُ أَبْطَأَ عَلَيَّ" ثُمَّ قَالَ:" إِنَّمَا مَنَعَنِي مِنْ ذَلِكَ صَوْتُ جَرَسٍ أَوْ صُورَةٌ فِي بَيْتٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ قَهْرَمَانُ آلِ الزُّبَيْرِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جبرائیل نے مجھ سے ملنے کا وعدہ کیا تھا، اور اسے میرے پاس آنے میں تاخیر ہو گئی اس کے بعد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا (بعد میں جبرائیل نے مجھ سے کہا:) میں گھنٹی کی آواز کی وجہ سے (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) گھر میں موجود تصویر کی وجہ سے اندر نہیں آ پایا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن دینار ہے جو آل زبیر کا منشی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8891]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7177»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8892
وَعَنْ أَبِي أَيُّوبَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا تَدْخُلُ الْمَلَائِكَةُ بَيْتًا فِيهِ صُورَةٌ وَلَا كَلْبٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”فرشتے ایسے گھر میں داخل نہیں ہوتے ہیں جس میں تصویر یا کتا موجود ہو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8892]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3860)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2793»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8893
وَعَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - دَخَلَ الْبَيْتَ فَرَأَى صُورَةً [ فَدَعَا بِمَاءٍ ] فَجَعَلَ يَمْحُوهَا وَيَقُولُ:" قَاتَلَ اللَّهُ قَوْمًا يُصَوِّرُونَ مَا لَا يَخْلُقُونَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ خَالِدُ بْنُ يَزِيدَ الْعُمَرِيُّ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم گھر میں داخل ہوئے، تو آپ نے ایک تصویر ملاحظہ فرمائی آپ نے پانی منگوا کر اسے مٹانا شروع کیا اور ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ اس قوم کو برباد کرے جو ان چیزوں کی تصویریں بناتے ہیں جنہیں وہ تخلیق نہیں کر سکتے ہیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی خالد بن یزید عمری ہے میں اس سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8893]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (407)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 407»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8894
وَعَنْ صَفِيَّةَ بِنْتِ شَيْبَةَ قَالَتْ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَلَّ ثَوْبًا وَهُوَ فِي الْكَعْبَةِ ثُمَّ جَعَلَ يَضْرِبُ التَّصَاوِيرَ الَّتِي فِيهَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدہ صفیہ بنت شیبہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا آپ نے کپڑا گیلا کروایا آپ اس وقت خانہ کعبہ میں موجود تھے اور پھر آپ نے خانہ کعبہ میں موجود تصویروں پر وہ کپڑا پھیرنا شروع کیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8894]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (323/24)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8895
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" لَا تَدَخُلُ الْمَلَائِكَةُ بَيْتًا فِيهِ صُورَةُ تِمْثَالٍ، وَالْمُصَوِّرُونَ يُعَذَّبُونَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فِي النَّارِ، يَقُولُ لَهُمُ الرَّحْمَنُ: قُومُوا إِلَى مَا صَوَّرْتُمْ، فَلَا يَزَالُونَ يُعَذَّبُونَ حَتَّى تَنْطِقَ الصُّوَرُ وَلَا تَنْطِقُ".
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ بَعْضُهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي الزُّعَيْزِعَةِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”فرشتے ایسے گھر میں داخل نہیں ہوتے ہیں جس میں کوئی تصویر موجود ہو قیامت کے دن تصویر بنانے والوں کو جہنم میں عذاب دیا جائے گا رحمان ان سے فرمائے گا: تم نے جو تصویریں بنائی تھیں تم اٹھ کر ان کی طرف جاؤ اور ان لوگوں کو مسلسل عذاب ہوتا رہے گا، جب تک وہ تصویریں کلام نہیں کریں گی اور وہ کلام نہیں کر پائیں گی (یعنی انہیں ہمیشہ عذاب ہوتا رہے گا“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: میں صحیح میں اس کا کچھ حصہ منقول ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ابوزعیزعہ ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8895]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11478)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11478»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8896
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ: كَانَ لِي غَزَالٌ مِنْ ذَهَبٍ، فَأَمَرَنِي النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ أَتَصَدَّقَ بِهِ فَفَعَلْتُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں میرا سونے کا بنا ہوا ایک ہرن تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے یہ حکم دیا میں اسے صدقہ کر دوں، تو میں نے ایسا ہی کیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایسا راوی ہے جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8896]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (293/23)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8897
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رَفَعَ الْحَدِيثَ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي التَّمَاثِيلِ: رَخَّصَ فِيمَا كَانَ يُوطَأُ، وَكَرِهَ مَا كَانَ مَنْصُوبًا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ سُلَيْمَانُ بْنُ أَرْقَمَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ تماثیل کے بارے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تک مرفوع حدیث کے طور پر یہ بات نقل کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان تماثیل کے بارے میں اجازت دی ہے جو پاؤں کے نیچے آ جاتی ہیں اور انہیں ناپسندیدہ قرار دیا ہے جو لٹکی ہوئی ہوتی ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن ارقم ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8897]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5699»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
60. بَابُ تَأَذِّي الْمَلَائِكَةِ بِالنُّحَاسِ .
فرشتوں کا تانبے سے اذیت محسوس کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8898
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ قَالَ: مَرَّ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِصَنَمٍ مِنْ نُحَاسٍ فَضَرَبَ ظَهْرَهُ بِظَهْرِ كَفِّهِ ثُمَّ قَالَ:" خَابَ وَخَسِرَ مَنْ عَبَدَكَ مَنْ دُونِ اللَّهِ". ثُمَّ أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - جِبْرِيلُ وَمَعَهُ مَلَكٌ، فَتَنَحَّى الْمَلَكُ فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا شَأْنُهُ تَنَحَّى؟" قَالَ: إِنَّهُ وَجَدَ مِنْكَ رِيحَ نُحَاسٍ، وَإِنَّا لَا نَسْتَطِيعُ رِيحَ النُّحَاسِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ يُوسُفَ الصَّنْعَانِيُّ ضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَغَيْرُهُ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ، وَأَثْنَى عَلَيْهِ أَبُو مُسْهِرٍ، وَأَبُو سَبْرَةَ. قَالَ الذَّهَبِيُّ: لَا يُعْرَفُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر، تانبے کے بنے ہوئے بت کے پاس سے ہوا آپ نے اپنا دست مبارک اس کی پشت پر مارا اور پھر فرمایا وہ شخص رسواء ہو جائے، اور خسارے کا شکار ہو جائے جو شخص اللہ کو چھوڑ کر تمہاری عبادت کرے پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سیدنا جبرائیل آئے ان کے ساتھ ایک فرشتہ بھی تھا وہ فرشتہ پیچھے ہٹ گیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کا کیا معاملہ ہے؟ یہ کیوں پیچھے ہٹ گیا ہے سیدنا جبرائیل نے بتایا: اسے آپ سے تانبے کی بو محسوس ہوئی ہے، اور ہم (یعنی فرشتے) تانبے کی بو برداشت نہیں کر سکتے ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یزید بن یوسف صنعانی ہے، جسے یحیی بن معین اور دیگر حضرات نے ضعیف قرار دیا ہے، اور وہ متروک ہے۔ ابومسہر نے اس کی تعریف کی ہے ایک راوی ابوسبرہ ہے امام ذہبی کہتے ہیں: یہ معروف نہیں ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8898]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3894»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
61. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْجَرَسِ .
گھنٹی کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8899
عَنْ مَوْلًى لِعَائِشَةَ أَنَّهُ كَانَ يَقُودُ بِهَا أَنَّهَا كَانَتْ إِذَا سَمِعَتْ صَوْتَ الْجَرَسِ أَمَامَهَا قَالَتْ: قِفْ بِي، فَيَقِفُ حَتَّى لَا تَسْمَعَهُ، وَإِذَا سَمِعَتْهُ وَرَاءَهَا قَالَتْ: أَسْرِعْ بِي حَتَّى لَا أَسْمَعَهُ، قَالَتْ: وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ لَهُ تَابِعًا مِنَ الْجِنِّ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ. وَمَوْلَى عَائِشَةَ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کے غلام جو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے اونٹ کو لے کر چلا کرتے تھے وہ بیان کرتے ہیں: جب سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا اپنے آگے گھنٹی کی آواز سنتی تھیں، تو فرماتی تھیں: ٹھہر جاؤ! اور وہ اس وقت تک ٹھہری رہتی تھیں جب تک وہ آواز سنائی دینا بند نہیں ہو جاتی تھی اور جب وہ اپنے پیچھے آواز سنتی تھی، تو کہتی تھیں: مجھے تیزی سے لے کے چلو! یہاں تک کہ میں اس کی آواز نہ سنوں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس (یعنی گھنٹی) کے پیچھے تابع کے طور پر ایک جن ہوتا ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے غلام سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8899]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (152/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 24662»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8900
وَعَنْ عَائِشَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَمَرَ بِالْأَجْرَاسِ أَنْ تُقْطَعَ مِنْ أَعْنَاقِ الْإِبِلِ يَوْمَ بَدْرٍ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں غزوہ بدر کے دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ حکم دیا کہ اونٹوں کی گردنوں میں موجود گھنٹیوں کو کاٹ دیا جائے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8900]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (150/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 24640»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں