الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
57. بَابُ زِينَةِ النِّسَاءِ وَاخْتِصَاصِهِنَّ بِالْحِنَّاءِ .
خواتین کی زینت اور ان کا مہندی لگانا
حدیث نمبر: 8881
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: دَخَلَ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نِسْوَةٌ مِنَ الْأَنْصَارِ فَقَالَ:" يَا نِسَاءَ الْأَنْصَارِ، اخْتَضِبْنَ غَمْسًا، وَاخْفِضْنَ وَلَا تَنْهِكْنَ، فَإِنَّهُ أَحْظَى عِنْدَ أَزْوَاجِكُنَّ، وَإِيَّاكُنَّ وَكُفْرَ الْمُنْعِمِينَ".
قَالَ مَنْدَلٌ: يَعْنِي الزَّوْجَ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مَنْدَلُ بْنُ عَلِيٍّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وُثِّقَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
قَالَ مَنْدَلٌ: يَعْنِي الزَّوْجَ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مَنْدَلُ بْنُ عَلِيٍّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وُثِّقَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں کچھ انصاری خواتین حاضر ہوئیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے انصار کی خواتین! تم ڈبو کر خضاب لگاؤ (یعنی پورے ہاتھ پر مہندی لگاؤ) اور (لڑکیوں کا) ختنہ کرنے ہوئے مبالغہ نہ کرو، کیونکہ یہ تمہارے شوہروں کے نزدیک زیادہ پسندیدہ ہو گا، اور تم نعمت دینے والوں (یعنی شوہروں) کی ناشکری سے بچ کے رہنا“۔ مندل نامی راوی کہتے ہیں: اس سے مراد شوہر ہیں۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی مندل بن علی ہے، اور وہ ضعیف ہے اس کی، توثیق کی گئی ہے اس کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8881]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی مندل بن علی ہے، اور وہ ضعیف ہے اس کی، توثیق کی گئی ہے اس کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8881]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3014)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 8882
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ امْرَأَةً أَتَتِ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تُبَايِعُهُ فَقَالَتْ وَلَمْ تَكُنْ مُخْتَضِبَةً فَلَمْ يُبَايِعْهَا حَتَّى اخْتَضَبَتْ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ وَهُوَ مُدَلِّسٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ وَهُوَ مُدَلِّسٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک خاتون نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آپ کی بیعت کرنے کے لئے حاضر ہوئی اس خاتون نے مہندی نہیں لگائی ہوئی تھی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے بیعت نہیں لی جب تک اس نے مہندی نہیں لگا لی۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے، اور وہ مدلس ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8882]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے، اور وہ مدلس ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8882]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3013)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 8883
وَعَنِ السَّوْدَاءِ قَالَتْ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِأُبَايِعَهُ فَقَالَ:" اذْهَبِي فَاخْتَضِبِي، ثُمَّ تَعَالَيْ حَتَّى أُبَايِعَكِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدہ سوداء، رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں آپ کی خدمت میں آپ کی بیعت کرنے کے لئے حاضر ہوئی آپ نے فرمایا: تم جاؤ اور مہندی لگاؤ اور پھر آنا تاکہ میں تم سے بیعت لے لوں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایسا راوی ہے جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8883]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایسا راوی ہے جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8883]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (716) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (303/24)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 716»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 8884
وَعَنْ مُسْلِمِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُبَايِعُ النِّسَاءَ عَامَ الْفَتْحِ عَلَى الصَّفَا، فَجَاءَتِ امْرَأَةٌ كَأَنَّ يَدَهَا يَدُ الرَّجُلِ، فَأَبَى أَنْ يُبَايِعَهَا حَتَّى ذَهَبَتْ فَغَيَّرَتْ يَدَهَا بِصُفْرَةٍ.
وَأَتَاهُ رَجُلٌ فِي يَدِهِ خَاتَمٌ مِنْ حَدِيدٍ، فَقَالَ:" مَا طَهَّرَ اللَّهُ يَدًا فِيهَا خَاتَمٌ مِنْ حَدِيدٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ شُمَيْسَةُ بِنْتُ نَبْهَانَ وَلَمْ أَعْرِفْهَا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

سیدنا مسلم بن عبدالرحمن رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو فتح مکہ کے موقع پر صفا پہاڑی پر خواتین سے بیت لیتے ہوئے دیکھا ایک خاتون آئی اس کا ہاتھ مرد کے ہاتھ کی طرح تھا (یعنی اس پر مہندی نہیں لگی ہوئی تھی) تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی بیعت لینے سے انکار کر دیا یہاں تک کہ وہ خاتون گئی اور اس نے اپنے ہاتھ پر زرد رنگ (کی مہندی لگائی) ایک شخص آپ کی خدمت میں حاضر ہوا اس نے لوہے کی انگوٹھی پہنی ہوئی تھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ ایسے ہاتھ کو پاک نہیں کرتا جس میں لوہے کی انگوٹھی موجود ہو۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اور امام بزار نے نقل کی ہے۔ اور اس کی سند میں ایک راوی شمیسہ بنت نبہان ہے میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8884]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1118»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 8885
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِذَا تَطَيَّبَتِ الْمَرْأَةُ لِغَيْرِ زَوْجِهَا فَإِنَّمَا هُوَ نَارٌ فِي شَنَارٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ امْرَأَتَانِ لَمْ أَعْرِفْهُمَا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ امْرَأَتَانِ لَمْ أَعْرِفْهُمَا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب کوئی عورت اپنے شوہر کے علاوہ کسی اور کے لئے خوشبو لگاتی ہے، تو وہ آگ ہے جو عیب میں ہوتی ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں دو خواتین ایسی ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8885]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں دو خواتین ایسی ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8885]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7401»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
58. بَابُ الْخِتَانِ .
ختنہ کرنا
حدیث نمبر: 8886
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لِأُمِّ عَطِيَّةَ - خَتَّانَةٍ كَانَتْ بِالْمَدِينَةِ -:" إِذَا خَفَضْتِ فَأَشِمِّي وَلَا تُنْهِكِي، فَإِنَّهُ أَسْرَى لِلْوَجْهِ، وَأَحْظَى عِنْدَ الزَّوْجِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مدینہ منورہ میں موجود، ختنہ کرنے والی خاتون، ام عطیہ سے یہ فرمایا: جب تم (لڑکی کا) ختنہ کرو تو صرف ہلکا سا کاٹو (اور جلد کو کاٹتے ہوئے) مبالغہ نہ کرو، کیونکہ یہ چہرے (کی خوبصورتی) کے لیے زیادہ موزوں ہے اور شوہر کے نزدیک زیادہ لذت کا باعث ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8886]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8886]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (122)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2274، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 106»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
59. بَابُ مَا جَاءَ فِي التَّمَاثِيلِ وَالصُّوَرِ .
تماثیل اور تصویروں کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 8887
عَنْ عَلِيٍّ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي جِنَازَةٍ فَقَالَ:" أَيُّكُمْ يَنْطَلِقُ إِلَى الْمَدِينَةِ فَلَا يَدَعُ بِهَا وَثَنًا إِلَّا كَسَرَهُ، وَلَا قَبْرًا إِلَّا سَوَّاهُ، وَلَا صُورَةً إِلَّا لَطَّخَهَا؟". فَقَالَ رَجُلٌ: أَنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ: فَهَابَ أَهْلُ الْمَدِينَةِ، [ فَرَجِعَ، فَقَالَ عَلِيٌّ: أَنَا انْطَلِقُ يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ: فَانْطَلِقْ. ] قَالَ: فَانْطَلَقَ ثُمَّ رَجَعَ قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ لَمْ أَدَعْ بِهَا وَثَنًا إِلَّا كَسَرْتُهُ، وَلَا قَبْرًا إِلَّا سَوَّيْتُهُ، وَلَا صُورَةً إِلَّا لَطَّخْتُهَا، ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ عَادَ إِلَى صَنْعَةِ شَيْءٍ مِنْ هَذَا فَقَدْ كَفَرَ بِمَا أُنْزِلَ عَلَى مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -".
ثُمَّ قَالَ:" لَا تَكُونَنَّ مُخْتَالًا، وَلَا فَتَّانًا، وَلَا تَاجِرًا إِلَّا تَاجَرَ خَيْرٍ، فَإِنَّ أُولَئِكَ هُمُ الْمُسَوِّفُونَ بِالْعَمَلِ".
ثُمَّ قَالَ:" لَا تَكُونَنَّ مُخْتَالًا، وَلَا فَتَّانًا، وَلَا تَاجِرًا إِلَّا تَاجَرَ خَيْرٍ، فَإِنَّ أُولَئِكَ هُمُ الْمُسَوِّفُونَ بِالْعَمَلِ".
سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک جنازے میں شریک تھے آپ نے ارشاد فرمایا تم میں سے کون مدینہ جائے گا، اور وہاں موجود ہر بت کو توڑ دے گا، اور ہر قبر کو برابر کر دے گا، اور ہر تصویر کو خراب کر دے گا، تو ایک صاحب نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں راوی کہتے ہیں لیکن وہ اہل مدینہ سے ڈر گیا اور واپس آ گیا۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں جاتا ہوں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم چلے جاؤ پھر سیدنا علی رضی اللہ عنہ تشریف لے گئے وہ واپس آئے، تو انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں نے وہاں موجود ہر بت کو توڑ دیا ہے ہر قبر کو برابر کر دیا ہے، اور ہر تصویر کو خراب کر دیا ہے پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص ان میں سے کوئی کام دوبارہ کرے گا وہ اس چیز کا کفر کرے گا، جو سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہوئی ہے“۔ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم تکبر کرنے والے آزمائش کا شکار کرنے والے اور تجارت کرنے والے نہ ہونا البتہ بھلائی کی تجارت کرنے والے کا معاملہ مختلف ہے، کیونکہ یہی وہ لوگ ہیں جو عمل کو ٹالتے رہتے ہیں (کہ میں عنقریب ایسا کر لوں گا)“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8887]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (657)، أخرجه مسند أحمد برقم: 659»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 8888
وَفِي رِوَايَةٍ: عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَعَثَ رَجُلًا مِنَ الْأَنْصَارِ أَنْ يُسَوِّيَ كُلَّ قَبْرٍ، وَأَنْ يُلَطِّخَ كُلَّ صَنَمٍ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي أَكْرَهُ أَنْ أَدْخُلَ بُيُوتَ قَوْمِي، قَالَ: فَأَرْسَلَنِي. فَذَكَرَ نَحْوَهُ.
رَوَى الْأَوَّلَ أَحْمَدُ، وَرَوَى الثَّانِيَ ابْنُهُ عَبْدُ اللَّهِ.
رَوَى الْأَوَّلَ أَحْمَدُ، وَرَوَى الثَّانِيَ ابْنُهُ عَبْدُ اللَّهِ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک انصاری کو بھیجا تاکہ وہ ہر قبر کو برابر کر دے اور ہر بت کو خراب کر دے اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں اس بات کو ناپسند کرتا ہوں کہ میں اپنی قوم کے گھروں میں داخل ہو جاؤں سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے بھیجا۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے حسب سابق حدیث ذکر کی ہے۔ پہلی روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اور دوسری روایت ان کے صاحبزادے عبداللہ نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8888]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (1176)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 8889
وَفِي رِوَايَةٍ: عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَهْلِ الْبَصْرَةِ - قَالَ: وَيُكَنِّيهِ أَهْلُ الْبَصْرَةِ أَبَا مُوَرَّعٍ قَالَ: وَأَهْلُ الْكُوفَةِ يُكَنُّونَهُ بِأَبِي مُحَمَّدٍ - قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَذَكَرَ نَحْوَ حَدِيثِ أَحْمَدَ الْأَوَّلِ، وَلَمْ يَقُلْ عَنْ عَلِيٍّ وَقَالَ فِيهِ:" وَلَا صُورَةً إِلَّا طَلَخَهَا" بَدَلُ:" لَطَّخَهَا".
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ طَرَفٌ مِنْهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَابْنُهُ، وَفِيهِ أَبُو مُحَمَّدٍ الْهُذَلِيُّ، وَيُقَالُ: أَبُو مُوَرَّعٍ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ وَثَّقَهُ وَقَدْ رَوَى عَنْهُ جَمَاعَةٌ، وَلَمْ يُضَعِّفْهُ أَحَدٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: اہل بصرہ سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب سے
یہ روایت منقول ہے اہل بصرہ ان کی کنیت ابومورع بیان کرتے ہیں، لیکن اور اہل کوفہ ان کی کنیت ابومحمد بیان کرتے ہیں: وہ صاحب کہتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے امام أحمد کے نقل کردہ پہلی والی روایت کی مانند روایت نقل کی ہے۔ اور اس میں یہ بات بیان نہیں کی کہ
یہ روایت سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے منقول ہے، اور اس میں ایک لفظ ”لطخھا“ کی جگہ لفظ ”طلخھا“ نقل کیا ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں صحیح میں اس کا ایک حصہ منقول ہے۔
یہ روایت امام أحمد اور ان کے صاحبزادے نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابومحد ہذلی ہے ایک قول کے مطابق اس کی کنیت ابومورع ہے میں نے کسی کو اس کی، توثیق کرتے ہوئے نہیں پایا ہے ایک جماعت نے اس سے روایات نقل کی ہیں کسی نے اسے ضعیف قرار نہیں دیا ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8889]

تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (506) اخرجه أحمد فى المسند (1177 و 657)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 8890
وَعَنْ عَائِشَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" اجْلِسِي حَتَّى يَأْتِيَنِي جِبْرِيلُ فَتُسَلِّمِينَ عَلَيْهِ، وَيَدْعُوَ لَكِ بِالْخَيْرِ" فَجَاءَ جِبْرِيلُ، فَقَامَ بِالْبَابِ، ثُمَّ رَجَعَ وَلَمْ يَدْخُلْ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا بَالُ جِبْرِيلَ رَجَعَ وَلَمْ يَدْخُلْ؟" فَلَقِيَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَزْلَةً أُخْرَى فَقَالَ:" يَا جِبْرِيلُ جَلَسَتْ عَائِشَةُ لِتُسَلِّمَ عَلَيْكَ، وَتَدْعُوَ لَهَا بِالْخَيْرِ فَرَجَعَتْ عَنْ بَابِنَا وَلَمْ تَدْخُلْ عَلَيْنَا؟". فَقَالَ جِبْرِيلُ: إِنِّي جِئْتُ لِأَدْخُلَ عَلَيْكُمْ فَوَجَدْتُ تِلْكَ الدُّوَيْبَّةَ أَوِ التِّمْثَالَ.
قُلْتُ: رَوَى ابْنُ مَاجَهْ بَعْضَهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ خَالِدِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ قَالَ ابْنُ أَبِي حَاتِمٍ: مَجْهُولٌ، وَفِيهِ مَسْتُورٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بیان کرتی ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم بیٹھی رہو! جبرائیل میرے پاس آئے گا تم اسے سلام کرنا وہ تمہارے لئے دعائے خیر کرے گا۔ سیدنا جبرائیل آئے، اور دروازے پر کھڑے ہو گئے، اور اندر آئے بغیر واپس چلے گئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جبرائیل کا کیا معاملہ ہے وہ اندر آئے بغیر واپس چلا گیا پھر دوسری مرتبہ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ان سے ملاقات ہوئی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے جبرائیل عائشہ تمہیں سلام کرنے کے لئے بیٹھی تھی تاکہ تم اس کے لئے دعائے خیر کرو اور تم ہمارے دروازے سے واپس چلے گئے، اور ہمارے ہاں اندر نہیں آئے، تو سیدنا جبرائیل نے عرض کی: میں آپ کے پاس اندر آنے کے لئے ہی آیا تھا، لیکن میں نے اس چھوٹے جانور (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں: تمثیل کو پایا (اس لئے میں اندر نہیں آیا)۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں امام ابن ماجہ نے اس روایت کا کچھ حصہ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن عبداللہ بن خالد بن سعید بن ابومریم ہے ابن ابوحاتم کہتے ہیں: یہ مجہول ہے اس میں مستور ہونا پایا جاتا ہے (یا اس روایت میں ایک راوی مستور ہے) اور اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8890]

تخریج الحدیث: «أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3651، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3782»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف