الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
39. بَابٌ فِي أَئِمَّةِ الظُّلْمِ وَالْجَوْرِ وَأَئِمَّةِ الضَّلَالَةِ .
ظلم کرنے والے حکمران اور گمراہی والے حکمران
حدیث نمبر: 9197
وَفِي رِوَايَةٍ:" صِنْفَانِ مِنْ أُمَّتِي لَا تَنَالُهُمَا شَفَاعَتِي سُلْطَانٌ ظَلُومٌ غَشُومٌ، وَغَالٍ فِي الدِّينِ يَشْهَدُ عَلَيْهِمْ وَيَتَبَرَّأُ مِنْهُمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادَيْنِ فِي أَحَدِهِمَا مَنِيعٌ قَالَ ابْنُ عَدِيٍّ: لَهُ أَفْرَادٌ، وَأَرْجُو أَنَّهُ لَا بَأْسَ بِهِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ الْأَوَّلِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادَيْنِ فِي أَحَدِهِمَا مَنِيعٌ قَالَ ابْنُ عَدِيٍّ: لَهُ أَفْرَادٌ، وَأَرْجُو أَنَّهُ لَا بَأْسَ بِهِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ الْأَوَّلِ ثِقَاتٌ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”میری امت کے دو قسم کے لوگوں کو میری شفاعت نصیب نہیں ہو گی، ظالم و جابر حکمران، اور دین میں غلو کرنے والا شخص، جو اُن لوگوں (یعنی مسلمانوں) کے خلاف گواہی دے اور اُن سے لاتعلقی کا اظہار کرے“
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے، جن میں سے ایک سند میں ایک راوی منیع ہے، ابن عدی کہتے ہیں: اس سے منفرد روایات منقول ہیں، ویسے مجھے یہ امید ہے کہ اس میں کوئی حرج نہیں ہو گا، پہلی روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9197]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (213/20)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 9198
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ أَشَدَّ أَهْلِ النَّارِ عَذَابًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ مَنْ قَتَلَ نَبِيًّا أَوْ قَتَلَهُ نَبِيٌّ، أَوْ إِمَامٌ جَائِرٌ".
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ بَعْضُهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ وَهُوَ مُدَلِّسٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" وَإِمَامُ ضَلَالَةٍ". (وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ. وَكَذَلِكَ رَوَاهُ أَحْمَدُ) .

سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قیامت کے دن اہل جہنم میں سب سے زیادہ سخت عذاب اس شخص کو ہو گا، جس نے کسی نبی کو قتل کیا ہو گا، یا جس کو، کسی نبی نے قتل کیا ہو گا، یا جو شخص، دنیا میں) ظالم حکمران رہا ہو گا“۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”صحیح“ میں اس کا کچھ حصہ مذکور ہے،
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے اور وہ مدلس ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں،
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، تا ہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں:۔ ”گمراہی والا حکمران“ اور اس کے رجال بھی ثقہ ہیں، امام أحمد نے یہ روایت اسی کی مانند نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9198]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1603) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10515) اخرجه احمد فى المسند (3868)، أخرجه مسند أحمد برقم: 3858، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 19487، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10515»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 9199
وَعَنْ أَبِي قُبَيْلٍ عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ أَنَّهُ صَعِدَ الْمِنْبَرَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ فَقَالَ عِنْدَ خُطْبَتِهِ: إِنَّمَا الْمَالُ مَالُنَا وَالْفَيْءُ فَيْئُنَا فَمَنْ شِئْنَا أَعْطَيْنَاهُ وَمَنْ شِئْنَا مَنَعْنَاهُ فَلَمْ يُجِبْهُ أَحَدٌ، فَلَمَّا كَانَ فِي الْجُمُعَةِ الثَّانِيَةِ قَالَ مِثْلَ ذَلِكَ فَلَمْ يُجِبْهُ أَحَدٌ، فَلَمَّا كَانَ فِي الْجُمُعَةِ الثَّالِثَةِ قَالَ مِثْلَ مَقَالَتِهِ فَقَامَ إِلَيْهِ رَجُلٌ مِمَّنْ حَضَرَ الْمَسْجِدَ فَقَالَ: كَلَّا إِنَّمَا الْمَالُ مَالُنَا وَالْفَيْءُ فَيْئُنَا فَمَنْ حَالَ بَيْنَنَا وَبَيْنَهُ حَاكَمْنَاهُ إِلَى اللَّهِ بِأَسْيَافِنَا، فَنَزَلَ مُعَاوِيَةُ فَأَرْسَلَ إِلَى الرَّجُلِ فَأَدْخَلَهُ، فَقَالَ الْقَوْمُ: هَلَكَ الرَّجُلُ ثُمَّ دَخَلَ النَّاسُ فَوَجَدُوا الرَّجُلَ مَعَهُ عَلَى السَّرِيرِ فَقَالَ مُعَاوِيَةُ لِلنَّاسِ: إِنَّ هَذَا أَحْيَانِي أَحْيَاهُ اللَّهُ، سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" سَيَكُونُ بَعْدِي أُمَرَاءُ يَقُولُونَ وَلَا يُرَدُّ عَلَيْهِمْ، يَتَقَاحَمُونَ فِي النَّارِ كَمَا تَتَقَاحَمُ الْقِرَدَةُ".
وَإِنِّي تَكَلَّمْتُ أَوَّلَ جُمُعَةٍ فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيَّ أَحَدٌ فَخَشِيتُ أَنْ أَكُونَ مِنْهُمْ، ثُمَّ تَكَلَّمْتُ فِي الْجُمُعَةِ الثَّانِيَةِ فَلَمْ يَرُدَّ أَحَدٌ فَقُلْتُ فِي نَفْسِي: إِنِّي مِنَ الْقَوْمِ، ثُمَّ تَكَلَّمْتُ فِي الْجُمُعَةِ الثَّالِثَةِ فَقَامَ هَذَا الرَّجُلُ فَرَدَّ عَلَيَّ فَأَحْيَانِي أَحْيَاهُ اللَّهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ وَأَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.

ابوقبیل بیان کرتے ہیں: سیدنا معاویہ بن ابوسفیان رضی اللہ عنہ جمعہ کے دن منبر پر تشریف فرما ہوئے، خطبے کے دوران انہوں نے یہ ارشاد فرمایا: ”یہ (سرکاری) مال، ہمارا مال ہے اور مال فے، ہمارا مال فے ہے ہم جسے چاہیں گے، اُسے (یہ مال) دیں گے اور جسے چاہیں گے اسے نہیں دیں گے، کسی نے انہیں کچھ نہیں کہا:، جب اگلا جمعہ آیا، تو انہوں نے اس کی مانند بات کہی، لیکن پھر کسی نے انہیں کچھ نہیں کہا:، جب تیسرا جمعہ آیا، تو انہوں نے اسی کی مانند بات کہی، تو مسجد میں موجود حاضرین میں سے ایک صاحب ان کے سامنے کھڑے ہو گئے اور بولے: ہرگز نہیں! یہ (سرکاری) مال، ہمارا مال ہے اور مال غنیمت، ہمارا مال غنیمت ہے، جو شخص اس کے بارے میں رکاوٹ بننے کی کوشش کرے گا، ہم اپنی تلواروں کے ہمراہ اُس کا مقدمہ، اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں پیش کریں گے، جب سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ منبر سے نیچے اترے (اور نماز کے بعد گھر تشریف لے گئے) تو انہوں نے اُس شخص کو پیغام بھیجا، اس کو ان کے پاس لے جایا گیا، لوگوں نے کہا: یہ شخص ہلاکت کا شکار ہو گیا، جب لوگ اندر اُن کے پاس آئے، تو انہوں نے اُس شخص کو پلنگ پر سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ بیٹھے ہوئے دیکھا، سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے لوگوں سے فرمایا: اس شخص نے مجھے زندگی دی ہے، اللہ تعالیٰ اسے زندگی دے، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”عنقریب میرے بعد حکمران آئیں گے، وہ (غلط) بات کریں گے اور کوئی اُن کو جواب نہیں دے گا اور وہ جہنم میں یوں اچھلتے پھریں گے، جس طرح بندر اچھلتے ہیں“۔ میں نے پہلے جمعہ کلام کیا، تو کسی نے مجھے کچھ نہیں کہا:، مجھے یہ اندیشہ ہوا کہ میں اُن لوگوں میں سے ایک ہوؤں گا، پھر میں نے دوسرے جمعہ کلام کیا، تو کسی نے مجھے کچھ نہیں کہا:، تو میں نے دل میں سوچا کہ میں اُن لوگوں میں سے ہوں، پھر میں نے تیسرے جمعہ کلام کیا، تو یہ شخص کھڑا ہو گیا اور اس نے مجھے جواب دیا، (یا میری بات کو مسترد کیا) تو اس نے مجھے زندگی دی ہے، اللہ تعالیٰ اسے زندگی دے!“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9199]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9199]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (7382) اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (5444) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (393/19)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4237/2»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 9200
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَشَدُّ النَّاسِ عَذَابًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ إِمَامٌ جَائِرٌ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَطِيَّةُ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَطِيَّةُ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قیامت کے دن، لوگوں میں سے سب سے زیادہ سخت عذاب، ظالم حکمران کو ہو گا“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عطیہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9200]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عطیہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9200]
تخریج الحدیث: «أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4192/3»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 9201
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ: خَطَبَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ فِي خُطْبَتِهِ:" أَلَا إِنِّي أُوشِكُ فَأُدْعَى فَأُجِيبُ، فَيَلِيكُمْ عُمَّالٌ مِنْ بَعْدِي يَعْمَلُونَ بِمَا تَعْلَمُونَ وَيَعْمَلُونَ مَا تَعْرِفُونَ وَطَاعَةُ أُولَئِكَ طَاعَةٌ فَتَلْبَثُونَ كَذَلِكَ زَمَانًا ثُمَّ يَلِيكُمْ عُمَّالٌ مِنْ بَعْدِهِمْ يَعْمَلُونَ بِمَا لَا تَعْلَمُونَ وَيَعْمَلُونَ بِمَا لَا تَعْرِفُونَ فَمَنْ قَادَهُمْ وَنَاصَحَهُمْ فَأُولَئِكَ قَدْ هَلَكُوا وَأَهْلَكُوا وَخَالِطُوهُمْ بِأَجْسَادِكُمْ وَزَايِلُوهُمْ بِأَعْمَالِكُمْ وَاشْهَدُوا عَلَى الْمُحْسِنِ أَنَّهُ مُحْسِنٌ وَعَلَى الْمُسِيءِ بِأَنَّهُ مُسِيءٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ عَنْ شَيْخِهِ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ الْمَرْوَزِيِّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ عَنْ شَيْخِهِ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ الْمَرْوَزِيِّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے خطبہ دیتے ہوئے، اپنے خطبے کے دوران ہم سے یہ ارشاد فرمایا: ”خبردار! عنقریب میرا بلاوا آ جائے گا اور میں نے جانا ہو گا، میرے بعد ایسے لوگ حکمران بنیں گے، جو اُسی طرح کے عمل کریں گے، جن سے تم واقف ہو اور ایسے عمل کریں گے، جو تمہیں معروف لگیں گے، اُن لوگوں کی فرمانبرداری کرنا ہی حقیقی فرمانبرداری ہے، کچھ عرصے تک اسی طرح کی صورت حال رہے گی، پھر اُن کے بعد ایسے لوگ تمہارے حکمران بن جائیں گے، جو ایسے عمل کریں گے جو تمہارے علم کے مطابق (ٹھیک) نہیں ہوں گے اور وہ ایسے عمل کریں گے جو تمہارے نزدیک معروف (یعنی نیکی) نہیں ہوں گے جو شخص اُن کے ساتھ چلے گا اور ان کی خیرخواہی کرے گا، تو یہ لوگ خود ہلاکت کا شکار ہوں گے اور دوسروں کو ہلاکت کا شکار کریں گے، تم جسمانی طور پر اُن سے ملتے رہنا، لیکن اپنے اعمال کے حوالے سے، اُن سے الگ رہنا اور اچھائی کرنے والے کے بارے میں یہ گواہی دینا کہ وہ اچھائی کرنے والا ہے اور برائی کرنے والے کے بارے میں یہ گواہی دینا کہ وہ برائی کرنے والا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں، اپنے استاد محمد بن علی مروزی کے حوالے سے نقل کی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9201]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں، اپنے استاد محمد بن علی مروزی کے حوالے سے نقل کی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9201]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 9202
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" ثَلَاثٌ أَخَافُ عَلَى أُمَّتِي: اسْتِشْفَاءٌ بِالْأَنْوَاءِ، وَحَيْفُ السُّلْطَانِ، وَتَكْذِيبٌ بِالْقَدَرِ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَأَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الثَّلَاثَةِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ، وَضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَغَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ. وَلِهَذَا الْحَدِيثِ طُرُقٌ فِي الْقَدَرِ.

سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: تین امور کے حوالے سے، مجھے اپنی امت کے بارے میں اندیشہ ہے، ستاروں کی وجہ سے شفاء کے حصول کی توقع رکھنا حکمران کا ظلم اور تقدیر کا انکار کرنا“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ، امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے، امام طبرانی نے تینوں کتابوں میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن قاسم ہے، جسے یحیی بن معین نے ثقہ قرار دیا ہے، امام أحمد اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں، اس حدیث کے مختلف طرق ہیں، جو تقدیر سے متعلق باب میں مذکور ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9202]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (112) أخرجه أبو يعلى فى المسند (7470 و 7462) أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1853) أخرجه احمد فى المسند (89/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 20321»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 9203
وَعَنْ عُمَرَ بْنِ بِلَالٍ قَالَ: رَأَيْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ بُسْرٍ - صَاحِبَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ قَاعِدٌ فِي الْمَسْجِدِ وَكَانَ شَيْخًا كَبِيرًا مُسِنًّا فَجَاءَهُ غُلَامُهُ فَقَالَ: يَا مَوْلَايَ هَذِهِ جِمَالُكَ قَدْ أُخِذَتْ فِي سُخْرَةِ الرِّيلَةِ - يَعْنِي دَارَ الْعَبَّاسِ بْنِ الْوَلِيدِ الَّتِي عِنْدَ بَابِ مَسْجِدِ حِمْصَ - وَكَانَ مَعَهُ رَجُلَانِ فَأَخَذَ بِضَبْعَيْهِ حَتَّى قَامَ، قَالَ عُمَرُ: فَمَشَيْتُ مَعَهُ حَتَّى أَتَى الرِّيلَةَ فَإِذَا جِمَالُهُ مُنَاخَةٌ وَإِذَا هُمْ يَسُفُّونَ التُّرَابَ بِالْغَرَائِرِ فَأَخَذَ الْغِرَارَةَ وَجَعَلَ يَفْتَحُ لَهُمْ فَقَالَ نَاسٌ مِنَ النَّصَارَى: هَذَا صَاحِبُ نَبِيِّكُمْ تَصْنَعُونَ بِهِ هَذَا لَوْ رَأَيْنَا رَجُلًا مِنْ أَصْحَابِ عِيسَى حَمَلْنَاهُ عَلَى رُؤُوسِنَا، فَأَهْوَى الْقَوْمُ لِيَأْخُذُوهُ فَقَالَ: دَعُونِي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" كَيْفَ أَنْتُمْ إِذَا جَارَتْ عَلَيْكُمُ الْوُلَاةُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ. وَعُمَرُ بْنُ بِلَالٍ جَهِلَهُ ابْنُ عَدِيٍّ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ. وَعُمَرُ بْنُ بِلَالٍ جَهِلَهُ ابْنُ عَدِيٍّ.
عمر بن بلال بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی، سیدنا عبداللہ بن بسر رضی اللہ عنہ کو دیکھا، وہ مسجد میں بیٹھے ہوئے تھے، وہ ایک بوڑھے، عمر رسیدہ شخص تھے، اُن کا غلام اُن کے پاس آیا اور بولا: اے میرے آقا! آپ کے یہ اونٹ ”ریلہ“ میں بیگار (یعنی جبری مشقت) کے لیے پکڑ لیے گئے ہیں (راوی بیان کرتے ہیں:) یعنی حمص کی مسجد کے دروازے کے پاس موجود، عباس بن ولید کا گھر، سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ دو افراد تھے، انہوں نے دونوں پہلوؤں سے انہیں پکڑا، وہ کھڑے ہوئے، عمر بن بلال کہتے ہیں: میں ان کے ساتھ چل کر گیا، وہ آئے، وہاں اُن کے اونٹ بٹھائے ہوئے تھے، اور وہ لوگ بوریوں میں مٹی بھر رہے تھے، انہوں نے بوری پکڑی اور ان لوگوں کے لیے اس کو کھولنا شروع کر دیا، تو عیسائیوں سے تعلق رکھنے والے کچھ افراد نے یہ کہا: یہ تمہارے نبی ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کے صحابی ہیں، اور تم ان کے ساتھ یہ سلوک کر رہے ہو؟ اگر ہم نے سیدنا عیسیٰ علیہ السلام کے اصحاب میں سے کسی شخص کو پایا ہوتا، تو ہم انہیں سروں پر اُٹھاتے، پھر کچھ لوگ انہیں پکڑنے کے لیے آگے بڑھے، تو انہوں نے فرمایا: مجھے چھوڑ دو! میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”اُس وقت تمہارا کیا عالم ہو گا؟ جب تمہارے حکمران تم پر ظلم کریں گے“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، عمر بن بلال نامی راوی کو ابن عدی نے مجہول قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9203]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، عمر بن بلال نامی راوی کو ابن عدی نے مجہول قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9203]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 9204
وَعَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ أَئِمَّةِ الْحَرَجِ الَّذِينَ يُخْرِجُونَ أُمَّتِي إِلَى الظُّلْمِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَإِسْنَادُهُ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَإِسْنَادُهُ ضَعِيفٌ.
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: ”اے اللہ! میں، حرج (یعنی قتل و غارتگری کرنے) والے حکمرانوں سے تیری پناہ مانگتا ہوں، جو میری امت کو ظلم کی طرف لے جائیں گے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9204]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9204]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 9205
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" ثَلَاثَةٌ لَا يَنْظُرُ اللَّهُ إِلَيْهِمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَلَا يُزَكِّيهِمْ وَلَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ: رَجُلٌ أَتَى قَوْمًا عَلَى إِسْلَامٍ دَامِجٍ فَشَقَّ عَصَاهُمْ حَتَّى اسْتَحَلُّوا الْمَحَارِمَ وَسَفَكُوا الدِّمَاءَ، وَسُلْطَانٌ جَائِرٌ قَالَ: مَنْ أَطَاعَنِي فَقَدْ أَطَاعَ اللَّهَ وَمَنْ عَصَانِي فَقَدْ عَصَى اللَّهَ". وَسَكَتَ سُفْيَانُ عَنِ الثَّالِثَةِ فَلَمْ يَذْكُرْهَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ بَشَّارٍ الرَّمَادِيُّ، وَهُوَ صَدُوقٌ كَثِيرُ الْوَهْمِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ بَشَّارٍ الرَّمَادِيُّ، وَهُوَ صَدُوقٌ كَثِيرُ الْوَهْمِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”قیامت کے دن، اللہ تعالیٰ تین قسم کے لوگوں کی طرف نظر رحمت نہیں کرے گا اور ان کا تزکیہ نہیں کرے گا اور ان لوگوں کے لیے دردناک عذاب ہو گا، (پہلا) وہ شخص، جو کچھ لوگوں کے پاس آئے اور وہ لوگ اسلام پر گامزن ہوں، اور پھر وہ اُن کے عصا کو چیر دے یہاں تک کہ وہ لوگ حرام چیزوں کو حلال قرار دیں اور خون بہائیں، اور (دوسرا شخص) وہ ظالم حکمران، جو یہ کہے کہ جس نے میری اطاعت کی، اُس نے اللہ کی اطاعت کی، اور جس نے میری نافرمانی کی، اُس نے اللہ کی نافرمانی کی“۔ سفیان نامی راوی نے تیسرے شخص کا ذکر نہیں کیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن بشار رمادی ہے اور وہ صدوق ہے اور بکثرت وہم کا شکار ہونے والا شخص ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9205]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2422»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 9206
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" سَيَكُونُ بَعْدِي أَئِمَّةٌ يُعْطُونَ الْحِكْمَةَ عَلَى مَنَابِرِهِمْ، فَإِذَا نَزَلُوا نُزِعَتْ مِنْهُمْ، وَأَجْسَادُهُمْ شَرٌّ مِنَ الْجِيَفِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ سَعْدُ بْنُ مَسْلَمَةَ ضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَقَالَ: يُخْطِئُ، وَلَيْثٌ مُدَلِّسٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ سَعْدُ بْنُ مَسْلَمَةَ ضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَقَالَ: يُخْطِئُ، وَلَيْثٌ مُدَلِّسٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”عنقریب میرے بعد ایسے حکمران آئیں گے، جو منبروں پر حکمت کی باتیں کریں گے اور جب وہ (منبروں سے) نیچے آئیں گے، تو حکمت اُن سے الگ ہو جائے گی، اُن کے جسم، مردار سے بدتر ہوں گے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سعد بن مسلمہ ہے، جسے جمہور نے ضعیف قرار دیا ہے اور ابن حبان نے اسے ثقہ کہا: ہے، وہ یہ کہتے ہیں: یہ غلطی کر جاتا ہے، اور لیث نامی راوی مدلس ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9206]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6906»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف