الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
31. بَابُ الْكَلَامِ بِالْحَقِّ عِنْدَ الْأَئِمَّةِ .
حکمرانوں کے سامنے حق بات کرنا
حدیث نمبر: 9167
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ حَضَرَ إِمَامًا فَلْيَقُلْ خَيْرًا أَوْ لِيَسْكُتْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ صَالِحُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ وَثَّقَهُ أَحْمَدُ وَغَيْرُهُ وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ صَالِحُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ وَثَّقَهُ أَحْمَدُ وَغَيْرُهُ وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص حکمران کے پاس موجود ہو، وہ بھلائی کی بات کہے، یا پھر خاموش رہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی صالح بن محمد بن زیاد ہے، اسے امام أحمد اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے اور ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9167]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5944»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
32. بَابٌ فِيمَا لِلْإِمَامِ مِنْ بَيْتِ الْمَالِ .
امام کو بیت المال کے بارے مٰں کیا حق حاصل ہے؟
حدیث نمبر: 9168
عَنْ عَلِيٍّ قَالَ: مَرَّتْ إِبِلُ الصَّدَقَةِ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَهْوَى بِيَدِهِ إِلَى وَبَرَةٍ مِنْ جَنْبِ بَعِيرٍ فَقَالَ:" مَا أَنَا بِأَحَقَّ بِهَذِهِ الْوَبَرَةِ مِنْ رَجُلٍ مِنَ الْمُسْلِمِينَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ غَزِيٍّ وَلَمْ يُضَعِّفْهُ أَحَدٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ غَزِيٍّ وَلَمْ يُضَعِّفْهُ أَحَدٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ صدقہ کے اونٹ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے گزرے، نبی اکرم نے اپنا دست مبارک بڑھا کر ایک اونٹ کے پہلو سے ایک بال لیا اور ارشاد فرمایا: ”میں اس بال کے بارے میں بھی، مسلمانوں کے کسی فرد سے زیادہ حق نہیں رکھتا ہوں“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن غزی ہے، جسے کسی نے ضعیف قرار نہیں دیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9168]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن غزی ہے، جسے کسی نے ضعیف قرار نہیں دیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9168]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (667)، أخرجه مسند أحمد برقم: 669»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 9169
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زُرَيْرٍ أَنَّهُ دَخَلَ عَلَى عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ - قَالَ حَسَنٌ: يَوْمَ الْأَضْحَى - فَقَرَّبَ إِلَيْنَا خَزِيرَةً فَقُلْتُ: أَصْلَحَكَ اللَّهُ لَوْ قَرَّبْتَ إِلَيْنَا مِنْ هَذَا الْبَطِّ - يَعْنِي الْوِزَّ - فَإِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - قَدْ أَكْثَرَ الْخَيْرَ. فَقَالَ: يَا ابْنَ زُرَيْرٍ إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" لَا يَحِلُّ لِلْخَلِيفَةِ مِنْ مَالِ اللَّهِ إِلَّا قَصْعَتَانِ قَصْعَةٌ يَأْكُلُهَا هُوَ وَأَهْلُهُ وَقَصْعَةٌ يَضَعُهَا بَيْنَ يَدَيِ النَّاسِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَفِيهِ ضَعْفٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَفِيهِ ضَعْفٌ.
عبداللہ بن زریر بیان کرتے ہیں: وہ سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے، حسن نامی راوی نے یہ بات بیان کی ہے: یہ عید الاضحی کے دن کی بات ہے، انہوں نے ہمارے سامنے خزیرہ رکھا، تو میں نے کہا: اللہ تعالیٰ آپ کو ٹھیک رکھے، اگر آپ ہمارے سامنے یہ ”بط“ (کھانے کے لیے) رکھتے، (تو زیادہ مناسب ہوتا) کیونکہ اللہ تعالیٰ نے زیادہ بھلائی عطا کر دی ہے، تو انہوں نے فرمایا: اے ابن زریر! میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”کسی خلیفہ کے لئے، اللہ کے مال میں سے، صرف دو پیالے حلال ہیں، ایک وہ پیالہ، جسے وہ اور اُس کے اہل خانہ کھائیں اور ایک وہ پیالہ، جسے وہ لوگوں کے سامنے رکھ دے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9169]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9169]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (578)، أخرجه مسند أحمد برقم: 579»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 9170
وَعَنِ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ قَالَ: لَمَّا احْتُضِرَ أَبُو بَكْرٍ قَالَ: يَا عَائِشَةُ انْظُرِي اللِّقْحَةَ الَّتِي كُنَّا نَشْرَبُ مِنْ لَبَنِهَا وَالْجَفْنَةَ الَّتِي كُنَّا نَصْطَبِحُ فِيهَا وَالْقَطِيفَةَ الَّتِي كُنَّا نَلْبَسُهَا، فَإِنَّا كُنَّا نَنْتَفِعُ بِذَلِكَ حِينَ كُنَّا نَلِي أَمْرَ الْمُسْلِمِينَ، فَإِذَا مِتُّ فَارْدُدِيهِ إِلَى عُمَرَ، فَلَمَّا مَاتَ أَبُو بَكْرٍ أَرْسَلَتْ بِهِ إِلَى عُمَرَ، فَقَالَ عُمَرُ: رَحِمَكَ اللَّهُ لَقَدْ أَتْعَبْتَ مَنْ جَاءَ بَعْدَكَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا امام حسن بن علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کا آخری وقت قریب آیا، تو انہوں نے فرمایا: اے عائشہ! وہ اونٹنی جس کا دودھ ہم پیتے تھے، اور وہ پیالہ جس میں ہم کھاتے تھے، اور وہ لحاف جسے ہم اوڑھا کرتے تھے، ہم ان چیزوں سے اُس وقت تک نفع حاصل کرتے رہے، جب تک ہم مسلمانوں کے امور کے نگران رہے، جب میں مر جاؤں گا، تو تم یہ چیزیں عمر کو دے دینا، جب سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کا انتقال ہو گیا، تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہ نے وہ چیزیں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو بھجوا دیں، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: اللہ تعالیٰ آپ پر رحم کرے، آپ نے اپنے بعد آنے والے کو مشکل کا شکار کر دیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9170]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9170]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (70)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 9171
وَعَنْ سَعْدِ بْنِ تَمِيمٍ - وَكَانَتْ لَهُ صُحْبَةٌ - قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا لِلْخَلِيفَةِ بَعْدَكَ؟ قَالَ:" مَا لِي، مَا رَحِمَ ذَا الرَّحِمِ وَأَقْسَطَ فِي الْقِسْطِ وَعَدَلَ فِي الْقِسْمَةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا سعد بن تمیم رضی اللہ عنہ، جنہیں صحابی ہونے کا شرف حاصل ہے، وہ بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ کے بعد والے خلیفہ کو کیا ملے گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: وہ جو مجھے ملتا ہے، جب تک وہ رحم کے مستحق پر رحم کرتا رہے، انصاف سے کام لے اور تقسیم کرتے ہوئے عدل کرے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9171]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9171]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5461)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5461»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 9172
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ أَبِي عَقْرَبٍ قَالَ: سَمِعْتُ عَتَّابَ بْنَ أُسَيْدٍ - وَهُوَ مَسْنِدٌ ظَهْرَهُ إِلَى بَيْتِ اللَّهِ - يَقُولُ: وَاللَّهِ مَا أَصَبْتُ فِي عَمَلِي هَذَا الَّذِي وَلَّانِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَّا ثَوْبَيْنِ مُعَقَّدَيْنِ فَكَسَوْتُهُمَا مَوْلَايَ كَيْسَانَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
عمرو بن ابوعقرب بیان کرتے ہیں! میں نے سیدنا عتاب بن اسید رضی اللہ عنہ کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا، اُس وقت انہوں نے بیت اللہ کے ساتھ ٹیک لگائی ہوئی تھی، اور وہ یہ کہہ رہے تھے: یہ کام، جس کا نگران، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے مقرر کیا ہے، اللہ کی قسم! اس کے حوالے سے مجھے صرف دو کپڑے ملے ہیں، جو میں نے اپنے غلام کیسان کو پہننے کے لئے دیدیے ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9172]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9172]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (161/17)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 9173
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ قَالَ: لَئِنْ كَانَ أَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ تَرَكَا هَذَا الْمَالَ لَقَدْ غُبِنَا وَضَلَّ رَأْيُهُمَا - وَايْمُ اللَّهِ - مَا كَانَا مَغْبُونَيْنِ وَلَا نَاقِصَيِ الرَّأْيِ وَإِنْ كَانَ لَا يَحِلُّ لَهُمَا فَأَخَذْنَاهُ بَعْدَهُمَا لَقَدْ هَلَكْنَا - وَايْمُ اللَّهِ - مَا جَاءَ الْوَهْمُ إِلَّا مِنْ قِبَلِنَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: اگر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے مال چھوڑا ہوتا، تو ان دونوں کے ساتھ دھوکہ ہونا تھا اور اُن دونوں کی رائے خراب ہو گئی ہوتی، لیکن اللہ کی قسم! نہ تو ان دونوں کے ساتھ دھوکہ ہوا، اور نہ ہی اُن دونوں کی رائے ناقص تھی، اگر یہ اُن دونوں کے لئے حلال نہیں تھا، اور ان دونوں کے بعد ہم اسے حاصل کر لیتے ہیں، تو ہم ہلاکت کا شکار ہو جائیں گے، اللہ کی قسم! پھر وہم تو ہماری طرف سے ہی آئے گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9173]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9173]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
33. بَابٌ فِيمَنْ شَدَّ سُلْطَانَهُ بِالْمَعْصِيَةِ .
جو شخص اپنے حکمران کو معصیت کے حوالے سے مضبوط کرے
حدیث نمبر: 9174
عَنْ قَيْسِ بْنِ سَعْدِ بْنِ عُبَادَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ شَدَّ سُلْطَانَهُ بِمَعْصِيَةِ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - أَوْهَنَ اللَّهُ كَيْدَهُ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا قیس بن سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص اپنے حکمران کو، اللہ کی معصیت کے حوالے سے مضبوط کرے، اللہ تعالیٰ اس کے فریب کو قیامت کے دن تک کے لئے کمزور کر دے گا“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9174]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (6/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 23329»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
34. بَابٌ فِيمَنِ اسْتَعْمَلَ عَلَى الْمُسْلِمِينَ أَحَدًا مُحَابَاةً .
اس شخص کا بیان، جو مسلمانوں پر کسی شخص کو ”محابات“ (تساہل) کے طور پر عامل بنا دے
حدیث نمبر: 9175
عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ قَالَ: قَالَ لِي أَبُو بَكْرٍ رَحِمَهُ اللَّهُ حِينَ بَعَثَنِي إِلَى الشَّامِ: يَا يَزِيدُ إِنَّ لَكَ قَرَابَةً عَسَيْتَ أَنْ تُؤْثِرَهُمْ بِالْوِلَايَةِ وَذَلِكَ أَكْبَرُ مَا أَخَافُ عَلَيْكَ، فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ وَلِيَ مَنْ أَمْرِ الْمُسْلِمِينَ شَيْئًا فَأَمَّرَ عَلَيْهِمْ أَحَدًا مُحَابَاةً فَعَلَيْهِ لَعْنَةُ اللَّهِ لَا يَقْبَلُ اللَّهُ مِنْهُ صَرْفًا وَلَا عَدْلًا حَتَّى يُدْخِلَهُ جَهَنَّمَ، وَمَنْ أَعْطَى أَحَدًا حِمَى اللَّهِ فَقَدِ انْتَهَكَ فِي حِمَى اللَّهِ شَيْئًا بِغَيْرِ حَقِّهِ فَعَلَيْهِ لَعْنَةُ اللَّهِ" أَوْ قَالَ:" تَبَرَّأَتْ مِنْهُ ذِمَّةُ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ -".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ.
سیدنا یزید بن ابوسفیان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ جب مجھے شام بھجوانے لگے، تو انہوں نے مجھ سے فرمایا: اے یزید! تمہارے ساتھ رشتہ دار بھی ہوں گے، تو ہو سکتا ہے تم حکمرانی کی وجہ سے اُن کے ساتھ ترجیحی سلوک کرو، تمہارے بارے میں مجھے زیادہ اندیشہ اسی بات کا ہے، کیونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”جو شخص مسلمانوں کے کسی معاملے کا نگران بنے اور اُن پر کسی شخص کو ”محابات“ (یعنی تساہل) کے طور پر (نا اہل شخص کو) امیر بنا دے، تو اُس شخص پر اللہ تعالیٰ کی لعنت ہو گی، اللہ تعالیٰ اس کی کوئی فرض یا نفل عبادت قبول نہیں کرے گا یہاں تک کہ اُسے جہنم میں داخل کر دے گا اور جو شخص اللہ تعالیٰ کی چراگاہ کسی شخص کو دے، اور وہ شخص اللہ تعالیٰ کی چراگاہ کے بارے میں ناحق طور پر کوئی کام کرے، تو اُس پر اللہ تعالیٰ کی لعنت ہو گی (راوی کو شک ہے، یا شاید یہ الفاظ ہیں:) اُس سے اللہ تعالیٰ کا ذمہ لاتعلق ہو جائے گا“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک ایسا شخص ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9175]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک ایسا شخص ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9175]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (21)، أخرجه مسند أحمد برقم: 22»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
35. بَابٌ فِيمَنْ يَسْتَعْمِلُ أَهْلَ الظُّلْمِ عَلَى النَّاسِ .
اس شخص کا بیان، جو کسی ظالم کو لوگوں پر عامل بنا دے
حدیث نمبر: 9176
عَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ: ضَرَبَ لَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَمَثَلًا وَاحِدًا وَثَلَاثَةً وَخَمْسَةً وَسَبْعَةً وَتِسْعَةً وَأَحَدَ عَشَرَ.
قَالَ: فَضَرَبَ لَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَثَلًا وَتَرَكَ سَائِرَهَا قَالَ:" إِنَّ قَوْمًا كَانُوا أَهْلَ ضَعْفٍ وَمَسْكَنَةٍ قَاتَلَهُمْ أَهْلُ تَجَبُّرٍ وَعَدَاءٍ، فَأَظْهَرَ اللَّهُ أَهْلَ الضَّعْفِ عَلَيْهِمْ، فَعَمَدُوا إِلَى عَدُوِّهِمْ فَاسْتَعْمَلُوهُمْ وَسَلَّطُوهُمْ فَأَسْخَطُوا اللَّهَ عَلَيْهِمْ إِلَى يَوْمِ يَلْقَوْنَهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ الْأَحْلَجُ الْكِنْدِيُّ وَهُوَ ثِقَةٌ وَقَدْ ضُعِّفَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمارے سامنے مختلف مثالیں بیان کیں، ایک، تین، پانچ، سات، نو اور گیارہ، راوی بیان کرتے ہیں: پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمارے سامنے ایک مثال بیان کی، اور باقی سب کو ترک کر دیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو لوگ ضعیف اور کمزور ہوں اور اُن کے ساتھ جبر اور دشمنی کرنے والے لوگ لڑائی کریں اور پھر اللہ تعالیٰ ان کمزور لوگوں کو ظالموں پر غلبہ دیدے، پھر وہ لوگ اپنے دشمن کی طرف جائیں اور انہیں اپنا عامل بنا لیں، اور انہیں مسلط کر لیں، ایسے لوگ اللہ تعالیٰ کو اپنے پر، اُس دن تک کے لیے، ناراض کر لیں گے، جب وہ لوگ، اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضر ہوں گے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی احلح کندی ہے، اور وہ ثقہ ہے، ویسے اسے ضعیف قرار دیا گیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9176]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی احلح کندی ہے، اور وہ ثقہ ہے، ویسے اسے ضعیف قرار دیا گیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9176]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (407/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 22952»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف